Baaghi TV

اسرائیل کے راستے آنے والا اماراتی امدادی سامان فلسطین کا قبول کرنے سے انکار

اسرائیل کے راستے آنے والا اماراتی امدادی سامان فلسطین کا قبول کرنے سے انکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا کرونا امدادی سامان قبول کرنے سے انکار کر دیا

16 ٹن سامان لے کر اتحاد ائیرویز کا طیارہ تل ابیب پہنچا تھا ،فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امارات اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے مگر فلسطینی اس کام کے لیے اپنے کندھے استعمال نہیں ہونے دیں گے

فلسطینی وزیر صحت کے مطابق ، فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے متحدہ عرب امارات سے امدادی کھیپ مسترد کردی ہے۔ کیوں کہ اماراتی فریق نے ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا تھا،ہم ایک خودمختار ملک ہیں ، اور انہیں پہلے ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تھا، اسرائیل میں اترنے والا سامان ہم قبول نہیں کریں گے

فلسطین کی جانب سے یہ فیصلہ اسوقت سامنے آیا جب اماراتی طیارہ امدادی سامان لے کر اسرائیل کے ایئر پورٹ پر پہنچا، متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہ ہونے کے باوجود دونوں ریاستوں کے مابین پہلی بار پرواز اسرائیل گئی،جس کی اسرائیلی اور اماراتی حکام نے تصدیق کی

ایئر لائن نے منگل کے روز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اتحاد ایئر ویز نے فلسطینیوں کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے 19 مئی کو ابوظہبی سے تل ابیب کارگو پرواز بھیجی ہے،

اسرائیلی صحافی نے اس طیارے کی دو تصاویر ٹویٹ کی ہیں ، ساتھ لکھا ہے فلسطینیوں کے لئے ، ابوظہبی سے اسرائیل کے راستے محبت۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں عرب ممالک کے لئے پل نہیں بنیں گے،
فلسطینی عوام کو کوئی بھی مدد بھیجنے کا مقصد پہلے پی اے کے ساتھ طے ہونا چاہئے تھا،

More posts