Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا کو یہ ماننا پڑے گا کہ کورونا وائرس سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

    دنیا کو یہ ماننا پڑے گا کہ کورونا وائرس سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

    نیویارک: دنیا کو یہ ماننا پڑے گا کہ کورونا وائرس سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی وباء کے باعث مسلمانوں پر حملوں کے واقعات اور دنیا میں نفرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی، جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، مہاجرین کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جارہا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، اسی لیے تمام لوگوں درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور معاشرتی ہم آہنگی کو قائم کیا جائے۔

  • گوگل کا کمال: ہاتھ سے لکھی تحریر کو موبائل سے ’’کاپی‘‘ کرکے کمپیوٹر پر ’’پیسٹ‘‘ کرنے کا فیچرپیش کردیا

    گوگل کا کمال: ہاتھ سے لکھی تحریر کو موبائل سے ’’کاپی‘‘ کرکے کمپیوٹر پر ’’پیسٹ‘‘ کرنے کا فیچرپیش کردیا

    نیویارک :گوگل کا کمال: ہاتھ سے لکھی تحریر کو موبائل سے ’’کاپی‘‘ کرکے کمپیوٹر پر ’’پیسٹ‘‘ کرنے کا فیچرپیش کردیا ،اطلاعات کے مطابق گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور نہایت کار آمد فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ہاتھ سے لکھی ہوئی صاف تحریر کو موبائل فون کے ذریعے ’’کاپی‘‘ کرکے کمپیوٹر پر ’’پیسٹ‘‘ کیا جاسکے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہاتھ کی تحریر کو موبائل فون کے لینس کے ذریعے نقل کرکے کمپیوٹر پر چسپاں کیا جا سکتا ہے تاہم اس فیچر کے استعمال کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر گوگل کروم کا نیا ورژن ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ موبائل فونز میں گوگل لینس ایپ ہونا چاہیئے۔

     

     

    یہ فیچر بہت آسان ہے، کسی صفحے پر لکھی ہوئی تحریر کو موبائل کیمرے کی آنکھ سے دیکھیں اور آپشن آنے پر متعلقہ عبارت کو ہائی لائٹ کرکے کاپی کرلیں اس کے بعد کمپیوٹر کے ڈاکومنٹ فولڈر پر جائیں اور ایڈٹ کے آپشن کو منتخب کرکے وہاں پیسٹ کر دیں۔
    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کی تحریر صاف اور اجلی ہو۔ گوگل اس فیچر میں ایک اضافہ اور کر رہی ہے اب صارفین اپنی عبارت کے مشکل الفاظ کے ہجے بھی سن سکتے ہیں۔ تحریر کے دوران معروف محاروں کو سرچ کرکے لکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

    گوگل انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے نئی طرح کا کاپی پیسٹ فیچر ویسے تو تمام ہی صارفین کے لیے اہم ہے تاہم سب سے زیادہ اس فیچر سے طلبا اور محققین فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

  • تم کس بات پرفخرکرتے ہو! آپ توامریکیوں کو کرونا سےنہیں بچاسکے اورکیا کریں گے؟ اوباما کی ٹرمپ پرچڑھائی

    تم کس بات پرفخرکرتے ہو! آپ توامریکیوں کو کرونا سےنہیں بچاسکے اورکیا کریں گے؟ اوباما کی ٹرمپ پرچڑھائی

    واشنگٹن :تم کس بات پرفخرکرتے ہو آپ توامریکیوں کو کرونا سےنہیں بچاسکے اورکیا کریں گے ، اوباما کی ٹرمپ پرچڑھائی ،اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال’ قرار دیا ہے۔

    سابق امریکی صدر کی انتظامیہ کے تین اہم عہدیداروں نے اوباما کی اس گفتگو کی تصدیق کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ کوورنا وائرس کی صورتحال سے امریکا سے جس طرح سے نمٹا گیا ہے وہ ہمیں ایک مرتبہ پھر اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے ملک کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اوباما نے اپنے ساتھیوں اور ڈیموکریٹک اراکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جو بائیڈن کو صدر منتخب ہوتے ہوئے دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اراکین ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات آنے والے ہیں اور یہ بہت اہم ہیں کیونکہ ہم صرف ایک فرد یا سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں کر رہے ہوں گے بلکہ عرصے سے چل رہے ایک ایسے رجحان کا مقابلہ کریں گے جس میں خود غرضی کے ساتھ محض اپنی ذات، اپنے قبیلے کے بارے میں سوچا جاتا ہے اور تقسیم کر کے دوسروں کو دشمن تصور کیا جاتا ہے، یہ رجحان امریکیوں کی زندگیوں میں ایک اہم محرک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں اس طرح کی ذہنیت کے لوگ کام کر رہے ہوں جن کی سوچ یہ ہو کہ میرا اس سے کیا لینا دینا ہے یا باقی سب بھاڑ میں جائیں، تو پھر انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال ہی جنم لیتی ہے۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اپنا زیادہ تر وقت اور کوششیں صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی مہم چلانے میں صرف کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ رواں سال شیڈول امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔جب اوباما کے ترجمان سے اس فون کال کے بارے میں رائے طلب کی گئی تو انہوں نے کوئی بھی تبصر کرنے سے انکار کردیا۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلگ میک اینینی نے سی این این سے گفتگو میں اوباما کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل مثالی تھا جس کی بدولت وہ امریکیوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔اوباما نے اپنی گفتگو کے دوران اٹارنی جنرل ولیم بار کی جانب سے مائیکل فلن کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا میں قانون کی حکمرانی خطرات سے دوچار ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان میں جنم لینے والے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی تعداد میں کیس بھی امریکا ہی میں رپورٹ ہوئے ہیں.اب تک امریکا میں وائرس سے 78ہزار 469 افراد ہلاک جبکہ 13 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں.

  • وزیراعظم اعلی تعلیمی درجے کے طلباءکو بلاسود قرض دیں :محمد علی درانی

    وزیراعظم اعلی تعلیمی درجے کے طلباءکو بلاسود قرض دیں :محمد علی درانی

    لاہور: وزیراعظم اعلی تعلیمی درجے کے طلباءکو بلاسود قرض دیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو بلاسود قرض فراہم کرے تاکہ یہ ضرورت مند نوجوان فیس اور تعلیمی اداروں کے داخلہ اخراجات ادا کرسکیں۔

    محمد علی درانی نے کہا کہ مڈکل کلاس سے تعلق رکھنے والے یہ طالب علم کورونا کے معاشی اثرات کے باعث سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور پروفیشنل اداروں کو تعلیمی اخراجات ادا نہیں کر پا رہے۔ فوری توجہ نہ دی گئی تو اس ڈیفالٹ کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کا پورا نظام بیٹھ جائے گا۔وزیراعظم کے نام اپنے وڈیوبیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اعلی تعلیم کے درجہ میں آنے والے بچوں کو فیس اور داخلہ کے اخراجات کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان بچوں اور ان کے سفید پوش والدین کی مدد کرے اور بلا سود قرض براہ راست ان کے تعلیمی اداروں میں جمع کرائے۔ دنیا کے اکثر ملک اپنے بچوں کو یہ سہولت پہلے ہی فراہم کررہے ہیں جس کے تحت حصول تعلیم کے بعد طالب علم یہ قرض واپس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا اثرات کا مقابلہ کرنا ہے تو ہائر ایجوکیشن نظام اور اس میں زیر تعلیم نوجوانوں کو بچانا ہوگا۔ یہ وہ قیمتی افرادی قوت ہے جو ملک کو سرمایہ، عزت اور ترقی فراہم کرسکتی ہے۔

    محمد علی درانی نے کہاکہ ان طالب علموں کے والدین تنخواہ دار، ٹیکس ادا کرنے والے محنت کش طبقات سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنی آمدن کا بڑا حصہ تعلیم میں سرمایہ کاری کی صورت اپنے بچوں کے مستقبل پہ خرچ کر تے ہیں۔ حکومت کی اتحادی مسلم لیگ (ف) کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے کہاکہ بے زبان مڈل کلاس ہاتھ اور دامن نہیں پھیلا سکتی۔ ان کی مدد کے لئے حکومت نے فوری قدم نہ اٹھایا تو اس مجرمانہ غفلت کے ملک اور مڈل کلاس پر دور رس تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
    ٭٭٭٭٭

  • لاڑکانہ :مل پر چھاپہ، گندم کی پندرہ ہزار بوریاں برآمد،بڑے نام سامنے آنے کی امید

    لاڑکانہ :مل پر چھاپہ، گندم کی پندرہ ہزار بوریاں برآمد،بڑے نام سامنے آنے کی امید

    لاڑکانہ : رائس مل پر چھاپہ، گندم کی پندرہ ہزار بوریاں برآمد،بڑے نام سامنے آنے کی امید ،اطلاعات کے مطابق محکمہ خوراک لاڑکانہ میں گندم کی خریداری کاہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا، ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گندم آنا بند ہوگئی ہے, دوسری جانب رائس مل پر چھاپہ مار کر پندرہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک لاڑکانہ میں گندم کی خریداری کاہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا، ضلع بھر میں چھ لاکھ ستر ہزار گندم کی بوری خریدنے کا ہدف مقرر تھا، اب تک تین لاکھ بوری خریدی جاسکی تھی، ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گندم آنا بند ہوگئی ہے دوسری جانب محکمہ خوراک کی ٹیم نے میروخان روڈ پر رائس مل پر چھاپہ مار کر پندرہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔ ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق رائس مل سے برآمد گندم کی مالیت پانچ کروڑ پچیس لاکھ روپے ہے۔

    تین دن میں چھتیس کروڑ مالیت کی چھیانوے ہزار گندم کی بوریاں ریکور کی جاچکی ہیں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 5 اپریل کو وزیرخوراک سندھ ہری رام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدےگی، گندم کی خریداری کا عمل میرپور خاص ڈویژن سے شروع کیا ہے

  • مولانا کے دباؤ میں آ کر سندھ سرکار نے لیا بڑا یوٹرن

    مولانا کے دباؤ میں آ کر سندھ سرکار نے لیا بڑا یوٹرن

    مولانا کے دباؤ میں آ کر سندھ سرکار نے لیا بڑا یوٹرن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ سرکار مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علماء اسلام کے کراچی کے رہنما کے دباؤ میں آ‌گئی ہے اور بڑا یوٹرن لے لیا ہے

    صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہاکہ یوسی 4 منگھو پیر میں قرنطینہ سینٹر نہیں بنایا جائے گا۔قاری محمد عثمان اور یوسی چیئرمینوں کی نشاندہی پر منگھوپیر اجتماع گاہ میں قرنطینہ سینٹر بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کے مطابق عوامی مفاد کو ہر چیز پر مقدم رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان کی قیادت میں تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں یوسی 6 منگھوپیر کے چیئرمین اور پی ایس 121 کے امیر مفتی محمد خالد،یوتھ کونسلر عبداللہ صدیقی شامل تھے۔

    سعید غنی نے کہاکہ کرونا وائرس ایک مہلک وبا ہے۔ ذرا سی غفلت اور بے احتیاطی بڑے نقصان کی باعث بن جاتی ہے۔ صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل میں رہ کر بروقت آگاہی مہم شروع کی تھی مگر بے احتیاطی سے کرونا وائرس بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی اور عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں،یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت ان تمام چیلنجز اور مسائل کے باوجود انسانیت کی خاطر سخت فیصلے کررہی ہے۔ خاص طور پر علماء کرام سمیت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا بے پناہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    قاری محمد عثمان نے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، انکی پوری ٹیم اور صوبائی وزیر سعید غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر کا علاقہ جہاں گنجان اور پسماندہ ہے وہاں کچی آبادی، سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں،ایسے علاقہ میں قرنطینہ سینٹر یقینا کسی بڑے نقصان کا باعث تھا۔دوسری طرف کراچی اجتماع گاہ جہاں لاکھوں فرزندان اسلام کا عالمی اجتماع ہوتا ہے قرنطینہ سینٹر بنانے سے منفی اثرات کے علاوہ ایک بہت بڑی اکثریت کی دل آزاری ہورہی تھی۔

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے عوامی مطالبہ کے سامنے سر تسلیم خم کر نا عوام دوستی اور اعلی ظرفی کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے یوسی 4 /5 اور 6 منگھوپیر کے عوام اور چیئرمینوں حاجی علی نواز بروہی، مفتی محمد خالد، علی اکبر کاچھیلو کے مکمل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور مسنون دعاؤں کا اہتمام کرتے ہوئے رجوع الی اللہ، توبہ استغفار اور درود شریف کے ورد کو معمول بنالیا جائے۔

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

  • پاکستان میں کس عمر کے لوگ کورونا سے سب سے زیادہ موت کا شکار ہورہے ہیں ؟عالمی ادارہ صحت نے مفصل رپورٹ دے دی

    پاکستان میں کس عمر کے لوگ کورونا سے سب سے زیادہ موت کا شکار ہورہے ہیں ؟عالمی ادارہ صحت نے مفصل رپورٹ دے دی

    اسلام آباد :پاکستان میں کس عمر کے لوگ کورونا سے سب سے زیادہ موت کا شکار ہورہے ہیں ؟،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حالیہ صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب زیادہ کس عمر کے لوگوں موت کا شکار ہورہے ہیں۔

    پاکستان میں عمر کے حساب سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات کی شرح

    عالمی ادارہ سحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کے تازہ ترین اعداد و شمار کچھ اس طرح ہیں،

    10 سے 19 سال
    پاکستان میں 10 سے 19 سال کی عمر کے لوگوں میں ایک ہزار 803 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ عمر کے اس حصے میں تاحال کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

    20 سے 29 سال
    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 545 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

    20 سے 29 سال کے لوگوں میں اگر اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 0.22 فیصد ہے۔

    30 سے 39 سال
    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 439 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    30 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں اموات کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو وہ 0.26 فیصد ہے۔

    40 سے 49 سال
    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے 4 ہزار 129 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

    40 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.88 فیصد ہے۔

    50 سے 59 سال
    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سے 59 سال کی عمر کے 3 ہزار 837 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

    50 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 3.92 فیصد ہے۔

    60 سے 69 سال
    پاکستان میں 60 سے 69 سال کی عمر کے 2 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

    60 سے 69 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 8.02 فیصد ہے۔

    70 سے 79 سال
    پاکستان میں 70 سے 79 سال کی عمر کے 897 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اگر عمر کے اس حصے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 11.07 فیصد ہے۔

    80 اور 80 سے زائد عمر
    پاکستان میں 80 اور 80 سال سے زائد عمر کے 209 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 80 اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 20.75 فیصد ہے۔

  • ٹرمپ کی بیٹی کے قریبی شخص میں کرونا کی تصدیق کے بعد ایوانکا نے دوسری بار کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ٹرمپ کی بیٹی کے قریبی شخص میں کرونا کی تصدیق کے بعد ایوانکا نے دوسری بار کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    امریکی صدر کی بیٹی کے قریبی شخص میں کرونا کی تصدیق کے بعد ایوانکا نے دوسری بار کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا اسسٹنٹ بیٹی کے ساتھ ساتھ کام کرتا تھا جو کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے آس پاس نہیں آیا۔ ایوانکا ٹرمپ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گزشتہ دو ماہ سے ان کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعے کام کر رہی تھی.

    اسکے بعد امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اورٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا جو منفی آیا۔امریکی صدر کی بیٹی اس سے قبل بھی ایک بار کرونا کا ٹیسٹ کروا چکی ہیں جسکی رپورٹ بھی منفی آئی تھئ

    واضح رہے کہ  امریکی نائب صدرمائیک پنس کی پریس سیکریٹری کورونامیں مبتلا ہو گئی ہیں ,امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پریس سیکریٹری سے میری ملاقات نہیں ہوئی لیکن وہ نائب صدرسے رابطےمیں رہیں،

    امریکی میڈیا کے مطابق مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کے شوہراسٹیفن ملر صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سینیرمشیرہیں،پریس سیکریٹری میں کورونا کی تصدیق کے بعد وائٹ ہاؤس کے پریس اراکین کابھی ٹیسٹ کیاجائےگا،

    قبل ازیں گزشتہ روز امریکی صدرکے ذاتی والٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کےترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کا اہلکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاندان کی خدمت کرتا تھا

    کرونا کہاں سے آیا، ہم اس پر رپورٹ پیش کریں گے،امریکی صدر کا اعلان

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان نے امریکی ٹی وی کی رپورٹ کی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اول کی خدمت کرنے والے امریکی بحریہ کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص بدھ کے روز ہوئی۔ ہوگن گڈلے کا کہنا تھا ذاتی ملازم میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔لیکن منفی آیا۔ صدر اور نائب صدر دونوں صحت مند ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے ہفتہ وار ٹیسٹ کے بجائے اب روزانہ ٹیسٹ ہوا کریں گے۔

    کرونا وائرس وائیٹ ہاؤس بھی پہنچ گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے؟

  • کورونا وائرس کے باعث 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    کورونا وائرس کے باعث 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی :کورونا وائرس کے باعث 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ،اطلاعات کے مطابق قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں کورونا وائرس کے باعث 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر سید جمال رضا نے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو 4 روز قبل نجی اسپتال سے این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق سکھر سے تھا جسے دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود کی ہلاکت امریکا میں سامنے آئی تھی جہاں ریاست کنیکٹی کٹ کےمیں 6 ہفتے کا بچہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • آٹا پھر مہنگا ہوگیا ، غریب پریشان ، خاموش کپتان

    آٹا پھر مہنگا ہوگیا ، غریب پریشان ، خاموش کپتان

    لاہور :آٹا پھر مہنگا ہوگیا ، غریب پریشان ، خاموش کپتان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہوجائے گا۔

    آٹے کی نئی قیمت کا اطلاق پیر سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کے باعث کیا جا رہا ہے، اِس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں گندم کے بحران کے باعث آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔