Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے 30 جون تک پابندیاں بڑھا دیں

    کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے 30 جون تک پابندیاں بڑھا دیں

    لندن :کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے 30 جون تک پابندیاں بڑھا دیں کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے ریسٹورنٹس،کیفے اوردیگرپبلک مقامات بندکرنے کاحکم دے دیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے اثرات یورپ کے بڑے بڑے ملکوں میں نمایاں ہورہے ہیں، ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ملک بھرمیں پبلک مقامات کو 30 جون تک بند کرنے کا حکم دے دیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بی بی سی انگلش نے برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہونےوالے نقصانات کی وجہ سے حکومت کو سخت ایکشن لینے پرمجبور کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے آج ایک حکم کے تحت ملک میں ریسٹورینٹس ، کیفے اوردیگرپبلک مقامات کو بند کرنے اورحفاظتی تدابیراختیارکرنے کا حکم دیا ہے

    دوسری طرف وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان ہدایات پرعمل کرکے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ احتیاط سے کام لیں اورآج جمعۃ کی رات سے باہرنہ نکلیں تو یہ ان کے لیے بہترہوگا

  • کرونا کے خلاف چینی اورامریکی ڈاکٹرز ایک ہوگئے ،اہم اعلان کردیا

    کرونا کے خلاف چینی اورامریکی ڈاکٹرز ایک ہوگئے ،اہم اعلان کردیا

    بیجنگ : چینی و امریکی ماہرین کا کورونا کیخلاف مل کرکام کرنے پر اتفاق،اطلاعات کے مطابق چین اور امریکا کے سرکردہ صحت ماہرین نے ایک سیمینار کے دوران نوول کورونا وائرس کیخلاف لڑائی میں مل کر کام کرنے اور سائنسی رہنمائی پر عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    نئے قائم شدہ غیر منافع بخش کوویڈ۔19 کے خلاف عالمی اتحاد(جی اے سی سی) کی شریک چیئرپرسن فلورینس فینگ نے کہا کہ ہمیں وائرس کے ماخذ کو تلاش کرنے کے لیے سائنسی طریقے بھی استعمال کرنا چاہیئں۔ادھر امریکہ اور بیلجیئم کے سائنسدانوں نے ایک چھوٹے ذرے لاما جسے ونٹر بھی کہا جاتا ہے،کی نشاندہی کی ہے جو ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کا راستہ روک سکتا ہے۔

    آسٹریلیا کی لا ٹروب یونیورسٹی کی تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انفلوئنزا اے کا وائرس خون کے اہم سفید خلیوں کو ہلاک اور جسم میں اس کے پھیلاو میں مدد کیلیے ٹروجن ہارس کی طرح ان کے درمیان چھپا رہ سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی لوگوں کی نوول کرونا وائرس کے خلاف حفاظت نہیں کرتی۔ اس کے برعکس، انفیکشن کا شکار سگریٹ نوش افراد کو شدید بیماری اور موت کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

  • 13 مئی تک پی آئی اے نے پھراپنے آپ پرپابندی لگای

    13 مئی تک پی آئی اے نے پھراپنے آپ پرپابندی لگای

    اسلام آاباد :13 مئی تک پی آئی اے نے پھراپنے آپ پرپابندی لگای،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں 13 مئی تک توسیع کر دی،اس فیصلے کا اطلاق اندرون ملک فضائی آپریشن پر 12 بجے تک ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے اندر پروازوں کو چلانے کے حوالے سے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ترجمان نے عبدالستار کھوکھر نے کہا کہ پابندی سے متعلق فیصلے کا اطلاق خصوصی پروازوں، کارگو جہازوں پر نہیں ہو گا۔چند روز قبل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی کی مدت 7 مئی کی رات ختم ہوجائے گی جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔حتمی فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    30 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 7 مئی تک توسیع کردی تھی۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کا آپریشن 30 اپریل تک معطل کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 15 مئی تک توسیع کردی تھی۔سی اے اے سے جاری بیان کے مطابق اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا۔

  • پاکستان نے وہان میں‌موجود پاکستانی طلباء کے لیے  خصوصی پراوزوں کا ہنگامی فیصلہ کیوں کیا ، اہم خبرآگئی

    پاکستان نے وہان میں‌موجود پاکستانی طلباء کے لیے خصوصی پراوزوں کا ہنگامی فیصلہ کیوں کیا ، اہم خبرآگئی

    اسلام آباد :پاکستان نے وہان میں‌موجود پاکستانی طلباء کے لیے کیوں خصوصی پراوزوں کا ہنگامی فیصلہ کیا ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت نے ووہان سے پاکستانی طالب علموں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ وبا کے دوران اپنے طالب علموں کو ووہان سے نہ نکالنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہ فیصلہ درست تھا۔نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا چین سے اپنے لوگوں کو نکال رہی تھی، ہم نے چین پر اعتماد کیا کیونکہ ہمیں چین کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا کہ وہاں پاکستانی طلبہ کا علاج زیادہ بہتر طور پر ہو سکے گا۔

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چین سے منتقلی کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ چین میں بھی کوئی پاکستانی کورونا سے ہلاک نہیں ہوا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد چینی شہر ووہان کو دنیا کے لیے کھولا جاچکا ہے، ووہان میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کو لانے کے لیے خصوصی پروازچلائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں چین نے کورونا کی وبا کے مبینہ مرکز ووہان شہر سمیت پورے صوبے ہوبئی کو لاک ڈاؤن کردیا تھا، اس دوران وہاں زیر تعلیم 500 سے زائد پاکستانی طالب علم بھی پھنس گئے تھے۔طلبہ اور ان کے والدین کی جانب سے حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ انہیں وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرے تاہم چینی حکومت کی جانب سے طلبہ کی دیکھ بھال کی یقین دہانی اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت پاکستان نے طلبہ کو فوری طور پر وطن واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • ’سندھ حکومت جان بوجھ کر مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے‘اہم شخصیت کے اہم انکشافات

    ’سندھ حکومت جان بوجھ کر مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے‘اہم شخصیت کے اہم انکشافات

    سکھر: ’سندھ حکومت جان بوجھ کر مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے‘اہم شخصیت کے اہم انکشافات،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل اور حر قبیلے کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی راشد شاہ راشدی نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی راشد شاہ راشدی نے صوبائی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ،

    پیر پگارا کے صاحبزادے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی میڈیکل ٹیم پر بھروسہ نہیں ہے کیونکہ صوبائی حکومت جان بوجھ کر اعداد و شمار میں اضافہ کر کے سیاست کررہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اپنی میڈیکل ٹیم سکھر بھیجے، پیرجوگوٹھ میں کرونا کا ٹیسٹ کرائیں گے کیونکہ سندھ حکومت جان بوجھ کر اپنے مخالفین کوکرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے۔

    رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرےٹیسٹ سےاصل حقائق منظرعام پر آگئے ہیں، سندھ میں کرونا کا زیادہ خوف پیدا کر کے پیدا گیری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں کمیشن قائم کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آجائیں۔

  • کورونا ٹیسٹ جعلی، سندھ حکومت فقط میڈیا کے ذریعے بھرم قائم رکھے ہوئے ہے ، سندھ کی اہم شخصیات نے پردہ فاش کردیا

    کورونا ٹیسٹ جعلی، سندھ حکومت فقط میڈیا کے ذریعے بھرم قائم رکھے ہوئے ہے ، سندھ کی اہم شخصیات نے پردہ فاش کردیا

    کراچی:پیرجوگوٹھ میں کیے گئےکورونا ٹیسٹ جعلی نکلے، سندھ حکومت فقط میڈیا کے ذریعے بھرم قائم رکھے ہوئے ہے ، سندھ کی اہم شخصیات نے پردہ فاش کردیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ میں اپوزیشن جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) نے پیرجو گوٹھ میں سرکاری سطح پر کیے گئے کورونا ٹیسٹنگ کو جعلی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کے مطابق سرکاری ٹیسٹنگ میں راشد شاہ راشدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ پرائیویٹ لیب سے کروائے گئے ٹیسٹ میں نتیجہ منفی آیا۔ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ پیرجوگوٹھ میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ جعلی نکلے ہیں، الحمداللہ راشد شاہ راشدی کا ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے۔

    سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا کی آڑ میں عوام کوبیوقوف بنا رہی ہے اور معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی سندھ اورپاکستان دشمنی واضح ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ڈوبی سندھ حکومت پاکستان کو بھی معاشی طور پر ڈبونا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے پیرجوگوٹھ میں 250 افراد میں کورونا کی تشخیص کا دعویٰ کرتے ہوئے متعدد علاقوں کی سیل کر کے پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔

  • بھارتی فوج کو سکم کے محاذ پرچینی فوج کی طرف سے کرارا جواب

    بھارتی فوج کو سکم کے محاذ پرچینی فوج کی طرف سے کرارا جواب

    نئی دہلی :بھارتی فوج کو سکم کے محاذ پرچینی فوج کی طرف سے کرارا جواب ،اطلاعات کے مطابق سکّیم میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق، شمالی سکّیم میں ہفتہ کے روز ہندوستانی اور چینی فوجی آپس میں جھڑپیں کر رہے ہیں۔

    ہندوستانی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی سکّیم میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے مابین تصادم ہوا ہے اور دونوں طرف سے کافی تناؤ اور لڑائی ہوئی ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں لیکن فوج کا کہنا ہے کہ چونکہ ہلکے ہیں اور یہ محاذ آرائی مقامی سطح پر مداخلت اور مذاکرات کے بعد حل ہوگئی ہے۔

    ہندوستانی فوج نے کہا ہے کہ جب بھی اس طرح کا کوئی تنازعہ ہوتا ہے تو دونوں قوتیں پروٹوکول کے مطابق اس کو حل کرتی ہیں۔یہ واقعہ پاک چین سرحد سے متصل سکّیم سیکٹر میں نکولہ کے قریب پیش آیا۔

    بھارتی ذرائع کے مطابق ، اس واقعے میں سات چینی فوجی اور چار ہندوستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔بارڈر لائن تنازعہ کو حل نہ کرنے کی وجہ سے یہاں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

  • اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 16444 ہوگئی

    اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 16444 ہوگئی

    مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 16444 ہوگئی،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ریاست کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کروناکے مزید پچیس کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 444 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں 81 کی حالت خطرے میں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے 10 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 62 اسرائیلی کروناکی بیماری سے صحت یاب ہوئے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے 90 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 70 کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

  • نماز تراویح میں حماس کے اہم رہ نما عارضہ قلب سے وفات پا گئے

    نماز تراویح میں حماس کے اہم رہ نما عارضہ قلب سے وفات پا گئے

    غزہ : نماز تراویح میں حماس کے اہم رہ نما عارضہ قلب سے وفات پا گئے،اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے اہم رہ نما احمد الکرد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔

    حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد الکرد وسطی غزہ کی پٹی کے رہائشی تھے اور انہوں نے فلسطینی کاموں اور حق واپسی مظاہروں کے دوران غیرمعمولی خدمات انجام دی تھیں۔

    انہوں نے 43 سال فلسطینی قوم کی خدمت کی۔ وہ نماز تراویح کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احمد الکرد کی وفات پر حماس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی رفتار جان کرہوں گے آپ حیران

    سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی رفتار جان کرہوں گے آپ حیران

    ریاض :سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی رفتار جان کرہوں گے آپ حیران ،اطلاعات کے مطابق نٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے سعودی عرب انتہائی کم وقت میں 150 ویں نمبر سے دسویں نمبر پر پہنچ گیا جب کہ انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار فائیو جی کے حوالے سے وہ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

    سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے وژن 2030 کے تحت متعدد شعبوں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، اسی وژن کے تحت وہاں سنیما گھروں کو کھولنے، خواتین کو فلموں سمیت دیگر شعبہ جات میں کام کرنے اور انہیں ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے سمیت انہیں غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔عرب ریاست میں گزشتہ چند سال میں جو نمایاں تبدیلیاں آئی اس کے بعد وہاں پہلی مرتبہ خواتین ملازمتوں کے شعبوں میں بہت بڑی تعداد میں داخل ہوئیں اور سعودی عرب کے متعدد کاروباری شعبوں میں بھی بہترین اصلاحات لائی گئیں۔

    سعودی عرب میں جہاں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بولڈ مواد شیئر کرنے جیسے معاملات کی ممانعت ہے، وہیں سعودی عرب نے انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کرکے عرب ممالک سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری لاتے ہوئے اس میں مجموعی طور پر 10 واں جب کہ فائیو جی کی رفتار میں چوتھا نمبر حاصل کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر ڈاکٹر احمد الثنیان نے مکہ میں ہونے والی ایک تقریب میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کا مطلب ہے کہ سعودی عرب کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہے اور وہ ٹیکنالوجی کو اپنی معیشت کے لیے اہم سمجھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے محنت سے انتہائی کم وقت میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے 150 ویں نمبر سے دسویں نمبر کی پوزیشن حاصل کی جب کہ جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فائیو جی کی رفتار میں ریاست عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔

    نائب وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ فائیو جی اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو صحت سمیت ملک کے دیگر شعبہ جات میں استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سے فوائد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق سعودی عرب میں فائیو جی رفتار کو بہتر بنانے کے لی 7 ہزار ڈیجیٹیل ٹاور کام کر رہے ہیں اور اسی شعبے میں نئی نوکریاں نکالنے کے لیے وزارت کام کر رہی ہے۔