Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس کی وبا کے دوران 9 ماہ میں 11 کروڑ بچوں کی پیدائش ،پاکستان میں کتنے لاکھ پیدا ہوں گے یہ بھی بتا دیا

    کورونا وائرس کی وبا کے دوران 9 ماہ میں 11 کروڑ بچوں کی پیدائش ،پاکستان میں کتنے لاکھ پیدا ہوں گے یہ بھی بتا دیا

    نیویارک :کورونا وائرس کی وبا کے دوران 9 ماہ میں 11 کروڑ بچوں کی پیدائش ،پاکستان میں کتنے پیدا ہوں گے یہ بھی بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے کہا ہے کہ نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے دوران دنیا بھر میں 11 کروڑ 60 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

    ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے (جو 10 مئی کو منایا جارہا ہے) جاری رپورٹ میں عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ 11 مارچ کو عالمی سطح پر وبا قرار دیئے جانے کے بعد اگلے 40 ہفتوں (یا 9 ماہ) کے دوران مختلف ممالک میں ان بچوں کی پیدائش کا امکان ہے جہاں کا طبی نظام اور میڈیکل سپلائیز پہلے ہی وبائی مرض کے نتیجے میں دباؤ کا شکار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نئی مائیں بننے والی خواتین اور نومولود بچوں کوو تلخ حقائق کا سامنا ہوگا جن میں لاک ڈاؤنز اور کرفیوز شامل ہیں جبکہ طبی مراکز پہلے ہی طبی آلات کی قلت کا سامنا کررہے ہیں اور زچگی میں مدد دینے والے عملے کی کمی بھی شامل ہے۔

    یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنریٹیا فورے کا کہنا تھا ‘دنیا بھر میں لاکھوں مائیں اس دنیا میں ماں بننے کے سفر کا آغاز کررہی ہیں، انہیں بھی اس زندگی کے لیے تیار ہونا ہوگا جو اب دنیا کا حصہ بننے والی ہے، ایسی دنیا جہاں مائیں وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے طبی مراکز میں جانے سے گھبرائیں گی یا لاک ڈاؤنز اور طبی خدمات ایمرجنسی کیئر کے باعث دباؤ کا شکار ہوگا’۔

    عالمی ادارے نے خبردار کیا کہ کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات زندگی بچانے والی خدمات جیسے بچوں کی پیدائش کو متاثر کرسکتے ہیں، جس سے لاکھوں حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔اگلے 9 ماہ میں جن ممالک میں بہت زیادہ تعداد میں بچوں کی پیدائش کا امکان ہے ان میں بھارت 2 کروڑ 10 لاکھ کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کے بعد چین میں ایک کروڑ 35 لاکھ، نائیجریا میں 64 لاکھ ، پاکستان میں 50 لاکھ اور انڈونیشیا میں 40 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوسکتی ہے۔

    عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ان میں سے بیشتر میں دوران زگی ہلاکتوں کی شرح وبا سے قبل بھی کافی زیادہ تھی اور کووڈ 19 کے نتیجے میں اس میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس بحران سے متاثر ہوسکتے ہیں، امریکا اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 33 لاکھ بچوں کی پیدائش 11 مارچ سے 16 دسمبر کے دوران متوقع ہے، نیویارک میں انتظامیہ بچوں کی پیدائش کے متبادل مراکز پر غور کررہی ہے کیونکہ ہسپتالوں میں جانے کے خیال سے متعدد حاملہ خواتین فکرمند ہیں۔

  • کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے دسمبر سے مارچ کے دوران 2 کروڑسے بچوں کی پیدائش متوقع ہے

    کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، بھارت میں مودی سرکار نے بھی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے اسکے باوجود بھارت میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے،

    یونیسیف نے بھارت کے حوالہ سے ایک جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں دسمبر سے مچار یونیسیف نے اس صورتحال کا مختلف زاویہ سے جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر سے مارچ کے درمیان 2 کروڑسے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ انڈیا میں بچوں کی پیدائش کی یہ شرح ریکارڈ تعداد میں ہو گی

    انڈیا میں دسمبر سے مارچ کے دوران دو کروڑ بچوں کی پیدائش کی وجہ کرونا لاک‌ ڈاؤن ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑے گھروں میں بند ہیں ، دفاتر بند ہیں، معمولات زندگی ٹھپ ہو چکا ہے، ایسے میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارتی شہری لاک ڈاؤن کے دوران جنسی خواہشات پوری کرتے ہوں گے اور اسی لئے دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی

     

  • کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں 30 پاکستانی جاں بحق، 150 متاثر

    کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں 30 پاکستانی جاں بحق، 150 متاثر

    اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں 30 پاکستانی جاں بحق، 150 متاثر،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں تیس پاکستانی جاں بحق جبکہ 150 کورونا وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹاؤن ہال اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا وبا کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ سعودی عرب میں 150 پاکستانی کورونا وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 30 لقمہ اجل بنے۔ سعودی حکومت کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 209 سے زیادہ ممالک اور ریاستیں کورونا وبا کا نشانہ بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں 38 لاکھ کے قریب لوگ وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ 22000 لوگ پاکستان میں اس وبا کا شکار ہونے ہیں اور 500 کے قریب اموات ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اموات کی شرح ہمارے ہاں زیادہ نہیں ہے۔ اندازہ ہے کہ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں اس وبا کا نقطہ ء عروج ہو گا اور ہم اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو زبردستی واپس نہ بھجوانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں وزیر خارجہ سعودی عرب کو بذریعہ خط بھی شکریہ ادا کروں گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روزانہ 9 سے گیارہ بجے تک این سی سی کا اجلاس ہوتا ہے جس میں پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ تمام فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو آراء دینے کا حق ہے ہم آراء کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا ہے جس میں کووڈ 19 کے حوالے سے اظہار خیال کیا جائے گا۔ ہمارے دو مقاصد ہیں ایک تو اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور دوسرا یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کو اندازہ نہیں کہ یہ وبا کتنا عرصہ چلے گی صورت حال ابھی تبدیل ہو رہی ہے، ان حالات میں پاکستان جیسا ملک مسلسل لاک ڈاؤن نہیں رکھ سکتا۔ اگر ایسا ہوا تو ہزاروں لوگ بے روزگار ہو سکتے ہیں، دیہاڑی دار لوگ کثیر تعداد میں وبا سے بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری برآمدات بہت حد تک کم ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم ڈیٹ ریلیف کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں دل کھول کر تعاون کیا ہے۔ آج پوری دنیا وبا سے متاثر ہے اور کمیونٹی خود متاثر ہونے کے باوجود وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں رقوم جمع کروا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے 30 ہزار لوگ وطن واپس آنے کے منتظر ہیں ہم انہیں پاکستان جلد لائیں گے، کیونکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ہمیں پاکستان آنیوالے ہر پاکستانی کی کرونا ٹسٹنگ کرنا ہو گی اسی حساب سے ہمیں کوارنٹائین سہولیات کو بھی دیکھنا ہے لیکن انشاءاللہ ہم جلد انہیں وطن واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے غریب اور نادار طبقے کی مالی معاونت کیلئے سیاست سے بالا تر ہو کر 144 ارب روپے احساس پروگرام کے ذریعے تقسیم کیا جا رہے ہیں۔ وہ لوگ جو کورونا وبا کی وجہ سے بیروزگار ہوئے ہیں ان کی مالی معاونت کیلئے بھی ایک جامع منصوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ آج ہم نے تعمیراتی سیکٹر کے فیز 2 کا آغاز کیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کا کردار قابل تحسین ہے۔

  • کرونا وائرس کی وجہ سے  امریکی طالب علم سخت پریشان ، کیا حشرہوگا یہ بھی بتا دیا

    کرونا وائرس کی وجہ سے امریکی طالب علم سخت پریشان ، کیا حشرہوگا یہ بھی بتا دیا

    نیویارک :کرونا وائرس کی وجہ سے امریکی طالب علم سخت پریشان ، کیا حشرہوگا یہ بھی بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ اس وقت کرونا کی وجہ سے امریکی طالبعلموں کی پریشانی کو جس طرح بیان کررہے ہیں اس سے تو یہی معلوم ہوتا ہےکہ امریکی طالب اب اپنے مستقبل کے حوالے سے بہت مایوس اور پریشان نہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز کے طالبعلموں سے اس حوالے سے جب رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں امید کہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں پہلے کی طرح بحال اورفعال ہوں گی

    الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں اس حوالے سے چند یونیورسٹیز کے طالب علموں کے خیالات کچھ اس طرح بیان کئے ہیں کہ امریکہ طالب علموں کا کہنا ہےکہ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ ایک تو تعلیم بھی نامکمل رہ سکتی ہے دوسرا نقصان یہ بھی ہوسکتا ہےکہ اب ہمارے لیے روزگار کے دروازے بھی بند ہو گئے ہیں

    جبکہ بعض طالب علموں نے کہا کہ وہ تو دیکھ رہے ہیں کہ امریکی تعلیمی اداروں میں شاید پہلے والی رونق واپس نہ آئے کیونکہ کرونا نے ہمارے تعلیمی کیئریر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ آ گیا

    کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ آ گیا

    کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں،سابق جج نے بھارت میں قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہہ سے حالات بے قابو ہونے سے قبل فوری ایک قومی حکومت مرکز میں تشکیل دی جائے

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بھی ٹیگ کیا ہے

    سابق جج کاٹجو نے مشورہ دیا کہ مذکورہ قومی حکومت میں بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ سائنس داں‘ تکنیکی لوگ‘ اور انتظامیہ ماہرین کو شامل کیا جائے۔کرونا کی موجودہ صورتحال میں بی جے پی کو اکیلے نمٹنا مشکل ہو جائے گا،

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب انگلینڈ میں نازی جرمنی کا خطرہ بڑھاتھا اس وقت 1940 مئی کے دوران اپوزیشن لیبر پارٹی اور کنزرویٹیو پارٹی کے اراکین پر مشتمل وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جانب سے ایسی کابینہ تشکیل دی گئی تھی

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی

    بھارت میں لاک ڈاون کے نتیجہ میں گذشتہ ایک مہینے میں 12.2 کروڑ افراد اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی ملازمتیں چلی گئی ہیں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹے موٹے کاروبار میں نوکریاں کرنے والے افراد اس لاک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق بے روزگار ہونے والوں میں ہاکرس ‘ سڑک کے اطراف پر کاروبار کرنے والے افراد ‘ تعمیراتی انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کے علاوہ رکشہ ڈرائیو، ریڑھیاں لگانے والے بھی شامل ہیں۔

    88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    تھنک ٹینک سی ایم آئی ای کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مہیش ویاس کا کہنا ہے کہ یہ بڑا انسانی سانحہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں اتنے زیادہ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں. اب ان کو ملازمتیں کیسے ملیں گی اور یہ لوگ کیسے گزارہ کریں گے ان کو سنبھالنا حکومت کے بس کی بات نہیں.

  • اسرائیلی فوج کا کرونا وائرس کا ‘اینٹی بائیوٹک’ دریافت کرنے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا کرونا وائرس کا ‘اینٹی بائیوٹک’ دریافت کرنے کا دعویٰ

    مقبوضہ بیت المقدس :قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کا اینٹی بائیوٹک درفیات کرلیا ہے جس کے بعد اس بیماری پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے اسرائیلی حیاتیاتی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے اس غیرمعمولی پیش رفت کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے لیے اینٹی بائیوٹک کی دریافت کرنے کی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت کی ہے۔

    عبرانی چینل 7 نے بینیٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خطرناک وائرس کرونا سے اینٹی باڈیز کی دریافت کے بارے میں ایک بنیادی پیشرفت ہوئی ہے۔

    جبکہ حیاتیاتی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر "شموئل شاپیرا” کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اینٹی باڈیز تیار کرنے کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے اور انسٹی ٹیوٹ فی الحال خوراک دینے کے طریقہ کار کو جاری رکھے گا۔ پھر بین الاقوامی کمپنیوں میں تجارتی مقدار میں اینٹی باڈی تیار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک کرونا کے متاثرہ مریضوں کے خون کے نموں سے تیار کیا گیا ہے۔ متاثرہ لوگوں کے جسم سے نکلے ہوئے اینٹی باڈیز کو استعمال کیا گیا ہے۔

  • کرونا لاک ڈاؤن، 15 ہزار سے زائد حاملہ خواتین نے مانگی ملک واپسی کیلئے حکومت سے مدد

    کرونا لاک ڈاؤن، 15 ہزار سے زائد حاملہ خواتین نے مانگی ملک واپسی کیلئے حکومت سے مدد

    کرونا لاک ڈاؤن، 15 ہزار سے زائد حاملہ خواتین نے مانگی ملک واپسی کیلئے حکومت سے مدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے ، کرونا کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک‌ ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے کئی ملکوں کے شہری دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں

    ایسے میں متحدہ عرب امارات میں 6500 حاملہ خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اپنے ملک بھارت واپس بھجوایا جائے، بھارت مختلف ممالک سے اپنے شہریوں کو واپس لا رہا ہے ایسے میں ان حاملہ خواتین نے ملک واپسی کے لئے رجسٹریشن کروائی ہے

    ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بھارتی ریاست کیرالہ کی 9 ہزار سے زائد حاملہ بھارتی خواتین نے رجسٹریشن کروائی ہے کہ انکے بھارت واپسی کا انتظام کیا جائے، خواتین اورانکے گھر والوں نے سفارتی مشن سے اپیل کی ہے انکو فوری واپس لے جایا جائے

    کیرالا کے الپوزہ کی رہنے والی 33سالہ ایک حاملہ خاتون رامیا راجماں کا کہنا ہے کہ ان کا حمل 34ہفتوں کا ہے‘ وہ اپنے اٹھارہ ماہ کے بیٹے اور شوہر کے ساتھ اپنے بچے کو بھارت میں جنم دینے کیلئے سفر کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں۔ بھارتی حکومت اس کا انتظام کرے.

    بھارتی خاتون رامیا نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ میں 10 مئی سے قبل بھارت واپس جانا چاہتی ہوں اس کے بعد میں سفر نہیں کرسکتی،ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سفر اچھا نہیں ہے اس سے انکو اور انکے بچے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    مودی سرکار کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ بھارت واپس آنے والی حاملہ خواتین کی ایک لسٹ بنائی گئی ہے جن کا وقت 28ہفتوں سے زیادہ ہو چکا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے گا.۔

  • کرونا سے مرنیوالے پولیس اہلکار کے لواحقین کو ملیں گے ایک کروڑ روپے

    کرونا سے مرنیوالے پولیس اہلکار کے لواحقین کو ملیں گے ایک کروڑ روپے

    کرونا سے مرنیوالے پولیس اہلکار کے لواحقین کو ملیں گے ایک کروڑ روپے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے مرنے والے پولیس اہلکار کے لواحقین کو حکومت نے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا

    یہ اعلان دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کیا، دہلی میں کرونا وائرس سے ایک پولیس اہلکار کی موت ہو چکی ہے، کیجریوال نے کرونا سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی اور افسوس کا اظہار کیا

    کیجریوال کا کہنا تھا کہ دہلی پولیس کانسٹبل امیت کی موت کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے.۔کرونا وائر س کی وباء کے خلاف لڑائی میں ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ ایک عظیم جنگجو تھا جو وبا کے خلاف پولیس جوانوں کے ساتھ پہلی صف میں کھڑا رہا اور اپنی جان دے دی

    کیجریوال نے اعلان کیا کہ پولیس اہلکار کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے

     

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    واضح رہے کہ دہلی میں کرونا وائرس سے ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے جسے پولیس میں پہلی ہلاکت کہا جا رہا ہے، دہلی کے بھرت نگر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی، 31 سالہ امت دہلی میں کرونا کے ریڈ زون میں ڈیوٹی پر تعینات رہا تھا

    پولیس کے 51 آفیسرز کرونا کا شکار، اہلکاروں میں بھی کرونا تیزی سے پھیلنے لگا

  • کرونا نے دنیا کا حسن ہی چھین لیا ، سیاحت کی صنعت کو ایک کھرب ڈالر کے نقصان کا خدشہ

    کرونا نے دنیا کا حسن ہی چھین لیا ، سیاحت کی صنعت کو ایک کھرب ڈالر کے نقصان کا خدشہ

    نیویارک :کرونا نے دنیا کا حسن ہی چھین لیا ، سیاحت کی صنعت کو ایک کھرب ڈالر کے نقصان کا خدشہ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب 2020 میں عالمی سطح پر سیاحوں کی آمد میں 60 سے 80فیصد کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

    اقوام متحدہ کے زیر انتظام ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن(عالمی سیاحتی تنظیم) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ رکونے کے لیے دنیا بھر میں عائد سفری پابندیوں اور ایئرپورٹس اور سرحدوں کی بندش کے سبب سیاحت کی صنعت بدترین بحران سے دوچار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 1950 میں سیاحت کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کیے جانے کے بعد سے اب تک یہ اس صنعت کو درپیش سب سے بڑا بحران ہے۔

    عالمی سیاحتی تنظیم سیکریٹری جنرل زورب پولو لکاشولی نے کہا کہ سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد میں 22فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور صرف مارچ کے مہینے میں یہ کمی 57فیصد تک پہنچ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک غیرروایتی صحت اور معاشی بحران کا سامنا ہے جس سے سیاحت کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور معشیت کو چلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اس شعبے کے بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والی اس وبا کے سبب فضائی کمپنیاں بھی انتہائی بری طرح متاثر ہوئی ہیں کیونکہ اکثر فلائٹس کو گراؤنڈ کردیا گیاہے جبکہ ہوٹل مالکان اور ٹور آپریٹرز بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم نے سال کے آغاز میں پیش گوئی کی تھی کہ 2020 میں سیاحت کی صنعت مزید تین سے چار فیصد ترقی کرے گی البتہ مارچ کے اختتام تک انہوں نے اپنی پیش گوئی پر ازسرنو غور کرتے ہوئے اندازہ لگایا تھا کہ اس میں 20 سے 30 فیصد کمی آئے گی۔البتہ اب عالمی سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس صنعت کی بحالی کا تمام تر انحصار اس بات پر ہے کہ لاک ڈاؤن کب ختم ہوتا ہے اور سفری پابندیوں اور سرحدوں کی بندشوں کو کب ختم کیا جاتا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق اگر صورتحال انتہائی تیزی سے بہتر ہوئی تو بھی سفری پابندیوں میں جولائی تک ہی نرمی متوقع ہے اور ایسے میں عالمی سطح پر سیاحوں کی آمد میں 58فیصد کمی یقینی ہے۔ادارے نے کہا کہ اگر سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیوں کا خاتمہ دسمبر میں کیا گیا تو اس سے صنعت کو 78فیصد نقصان پہنچے گا جبکہ ستمبر تک معاملہ جانے کی صورت میں بھی 70فیصد نقصان یقینی ہے۔

    اس صورتحال میں عالمی سطح پر سیاحت اور سفر نہ ہونے کی وجہ سے سیاحت کو 910ارب ڈالر سے 1.2کھرب ڈالر کا نقصان متوقع ہے اور اس صورت میں سیاحت کی صنعت سے براہ راست منسلک 10 سے ساڑھے 12کروڑ افراد نوکریوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اکثر ماہرین کا ماننا ہے کہ بہتری کے آثار 2020 کی آخری سہ ماہی میں آنے کا امکان ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ 2021 میں ہی ممکن ہو سکے گا جبکہ بین الاقوامی سیاحت کے مقابلے میں مقامی سطح پر سیاحت اور پروازوں کا جلد آغاز ہو جائے گا۔کمپنیوں نے وبا کے بعد سے اپنے ملازمین کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ عالمی تجارتی شوز بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سفری ماہرین جلد بہتری کے لیے کافی پرامید ہیں لیکن امریکی ماہرین اس سلسلے میں کافی مایوس نظر اتے ہیں اور انہیں لگتا ہے اس صنعت کی بحالی 2021 سے قبل ممکن نہیں۔

    2019 میں عالمی سیاحت میں 4فیصد اضافی ریکارڈ کیا گیا تھا اور سب سے زیادہ سیاحوں نے فرانس کا رخ کیا تھا جس کے بعد فہرست میں اسپین میں امریکا موجود ہیں۔آخری عالمی سطھ پر سیاحت کی صنعت میں گراوٹ کا رجحان 2009 میں عالمی کساد بازاری کے دوران دیکھا گیا تھا جب اس صنعت کو 4فیصد گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیاحت کی صنعت عالمی جی ڈی پی اور نوکریوں میں 10فیصد حصہ رکھتا ہے۔

  • مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کے اسمارٹ گیٹس نصب، مسجد النبی بھی کھلنے کا امکان

    مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کے اسمارٹ گیٹس نصب، مسجد النبی بھی کھلنے کا امکان

    سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر آزمائشی بنیادوں پر جدید ازخود تطہیری عمل (سیلف اسٹیرلائزیشن) گیٹس نصب کر دیے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پریزیڈینسی نے مسجد الحرام میں جدید سیلف اسٹیرلائزیشن گیٹس نصب کرنے کا عارضی تجربہ کیا ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں یہ گیٹس نصب کیے جائیں گے۔’

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ان گیٹس کی تنصیب کے بعد اب مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو پہلے ازخود تطہیر کے لیے نصب گیٹ سے گزرنا ہوگا، وہاں اس پر سر تا پاؤں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور مصفا کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مسجد الحرام میں ان گیٹس کی تنصیب سے ایک ہفتہ قبل تھرمل کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے۔

     

     

    یہ طاقتور کیمرے بیک وقت 25 افراد کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کرسکتے ہیں، اب یہ کیمرے بھی مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر نصب کیے گئے ہیں۔

    رواں ماہ کے اوائل میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں بھی اسی طرح کے تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مارچ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا اور مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تاحکم ثانی عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا تھا۔

    تاہم رمضان کے آغاز سے قبل سعودی حکومت نے شہروں میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی تھی، لیکن مکہ مکرمہ میں بدستور لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

    سعودی عرب نے مارچ میں کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سلطنت میں تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کے لیے بند کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ جمعرات کو بھی سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 793 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 33 ہزار 731 ہوگئی ہے۔

    سعودی وزارت صحت نے مزید 10 اموات کا بھی اعلان کیا جس کے بعد یہاں جاں بحق افراد کی تعداد 219 ہوگئی ہے۔