Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کئی مہینوں کے لاک ڈاؤن، انسانی زندگیوں کے کے المناک نقصان اور عالمی معیشت کے بند رہنے کے بعد اس غیر یقینی صورتحال کے بعد کیا بیان کیا جا سکتا ہے ہر شخص یہ سوچ رہا ہے کہ کیا دوبارہ کاروبار کھلیں گے، کیا دوبارہ ملازمتیں ملیں گی کیا دوبارہ سفر کریں گے،یا اس سے بھی بد تر صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا.دنیا کی سٹاک مارکیٹ یکدم زمین بوس ہو گئی، تیل کی قیمتوں میں اتنی کمی آئی کہ کئی ممالک کی انرجی انڈسٹری تباہ ہو گئی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے، سیاحت کی انڈسٹری تباہ، ایئر لائن بند، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے، دنیا کی اکانومی بیٹھ گئی، ہم اس سے نکلیں گے کیسے ،معاشی بحران کیسے ختم ہو گا، دنیا نے بڑے بڑے بحرانوں کا مقابلہ کیا مگر اس جیسا بحران دنیا کے سامنے نہیں آٰیا، 2001 میں واقعہ پیش آیا جس نے اکانومی اور ایئر لائن انڈسٹری کو تباہ کر دیا،2007 میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں بحران آیا، اب ایک نئی صورتحال کا سامنا ہے.

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بحران دوسرے بحرانوں سے مختلف ہے، معاشی ماہرین کو پتہ ہے کہ صحت کا مسئلہ ہے اس کو آرام سے فکس نہیں کیا جا سکتا، دنیا کشمکش میں مبتلا ہے کہ معیشت بچائیں یا لوگوں کی جان ، معاشی ماہرین نہ صرف عظیم کساد بازاری بلکہ عظیم معاشی بحران سے تعبیر کر رہے ہیں کیونکہ اس سے ہر شعبہ ہائے زندگی کا طبقہ متاثر ہوا ہے،اور پریشان ہے، ریسٹورینٹ کے ملازم ہوں یا کوئی بھی، لوگوں کی نوکریاں چلی گئین، بھارت کی بات کی جائے تو ایک سو تیس کروڑ آبادی کا ملک جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے 80 فیصد ورک فورس اپنے گھر میں بیٹھی ہے،جو کہ کاروبار یا ڈیلی ویجز پر کام کر تے ہیں، 12 کروڑ بھارتی جو دور دراز علاقوں میں کام کرتے ہیں وہ بے روزگار ہو چکے ہیں، ساؤتھ افریقہ میں چھ کروڑ لوگوں کو گھروں‌ میں رکھنے کے لئے پولیس پٹرولنگ کرتی ہے وہاں وبا سے پہلے بے روزگاری کی شرح 30 فیصد تھی لیکن اب وہاں آدھی آبادی دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے.

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف بھارت اور افریقہ کا مسئلہ نہیں اتنی بڑی بے روزگاری کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں لوگ متاثر ہیں، پاکستان میں اس وبا سے دو کروڑ لوگوں کا روزگار بند ہونے کا خطرہ ہے،فیکٹریاں بند ہیں،لوگوں نے خریداری کرنا روک دی ہے، چائنہ نے 25 فیصد پروڈکشن بند کر دی ہے، اگر چاینہ پروڈکشن شروع کر دیتا ہے تو سب سے بڑی مارکیٹ یورپ اس قابل نہیں کہ وہ ڈیمانڈ کر سکے، اس حوالے سے ایک بڑا جھٹکا لگنے والا ہے

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا بھر کے سنٹرل بینکس منی اور کیش کو یقینی بنانے کے لئے اربوں ڈالر بینکوں میں جھونک رہے ہیں تا کہ لوگوں کا قرض فریز نہ ہو اور دنیا کے کاروبار چلانے والے ڈالرز کم نہ پڑیں،اس سے معاملے میں دنیا کے بڑے ممالک اور لیڈرز بھی آگے بڑھ رہے ہیں انڈیا نے 22.6 ملین ڈالر،سنگا پور نے 48 ارب ڈالر، یوکے نے بھی 435 ارب ڈالر معیشت میں ڈال دیئے لیکن دیگر ممالک کے پاس اتنے وسائل موجود نہین غریب ممالک پہلے ہی معاشی کا بحران شکار ہیں اور آئی ایم ایف کی ننگی تلوار ان کے سروں پر لٹکتی رہتی ہے،اقوام متحدہ نے ان ممالک میں آمدنی کم ہونے کے حوالہ سے پیشنگوئی کی ہے،کہ اس وبا کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کی آمدنی میں 220 ارب ڈالر کی کمی ہو سکتی ہے،اور اس بحران سے نمٹنے کے لئے زیادہ تگ و دو جن ممالک کو کرنی پڑے گی وہ ترقی پذیر ممالک ہوں گے جہاں پہلے ہی معاشی صورتحال اور صحت کا نظام درست نہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں مزید خرابی کے متحمل نہیں ہو سکتے،معاشی ماہرین اس حوالہ سے پر امید ہیں کہ وہ حالات کو ٹھیک کر لیں گے، انسان کو ہر مشکل کچھ نہ کچھ سکھا کر جاتی ہے، اسمیں کوئی نہ کوئی سبق ہوتا ہے، ہمیں اپنے ملک کے ہیلتھ سسٹم کے بارے میں سوچنا ہے ، یہ سوچنا ہے کہ اکانومی اتنی مضبوط ہے کہ بحران کا مقابلہ کر سکے اگر نہیں تو اسے مضبوط بنانا ہو گا،کیا ہم خوراک کا سسٹم اتنا مضبوط بنائیں کہ اگر دوبارہ بحران آئے تو غریبوں کی دو وقت کی بھوک مٹا سکیں، دنیا کے عالمی لیڈروں کے پاس ان سوالوں کے جواب ہیں، امیر لوگ اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک غریب لوگ انکے بنائے گئے قوانین کی پابندی کر رہے ہیں،اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات اور دو وقت کی روٹی کا بندوبست کیا جائے.

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

  • اب پتا چلا کہ سندھ حکومت وفاق پر تنقید کے گولے کیوں برساتی ہے، کرونا کے حوالے سے اہم کیس نے پردہ فاش کردیا

    اب پتا چلا کہ سندھ حکومت وفاق پر تنقید کے گولے کیوں برساتی ہے، کرونا کے حوالے سے اہم کیس نے پردہ فاش کردیا

    لاڑکانہ: اب پتا چلا کہ سندھ حکومت وفاق پر تنقید کے گولے کیوں برساتی ہے، کرونا کے حوالے سے اہم کیس نے پردہ فاش کردیا ،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کرونا زدہ قرار دے کر خاتون کی تدفین کردی گئی، تدفین کے بعد خاتون کی رپورٹ منفی آگئی۔

    ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں خاتون کا زچگی کے دوران انتقال ہوا، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کرونا زدہ قرار دے کر تدفین کردی گئی بعد میں خاتون کی کرونا رپورٹ منفی آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو پہلے ہی نزلہ، بخار کی علامات کے سبب کرونا مریض قرار دیا تھا، خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، نومولود کی رپورٹ بھی منفی آگئی۔

    ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے خاتون کی بغیر غسل و کفن کے پلاسٹک میں لپیٹ کر تدفین کردی گئی، شوہر اور گھر والوں کو آخری دیدار تک نہ کرنے دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ خاتون کو احتیاطی تدابیر کے طور پر آئیسولیشن میں رکھا تھا، اگر خاتون کی رپورٹ پازیٹو آجاتی تو بہت سے لوگ کرونا سے متاثر ہوسکتے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 3534 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9093 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

  • بلوچستان میں ایک طرف کرونا تو دوسری طرف پولیو،حکام پریشان

    بلوچستان میں ایک طرف کرونا تو دوسری طرف پولیو،حکام پریشان

    کوئٹہ :بلوچستان میں ایک طرف کرونا تو دوسری طرف پولیو،حکام پریشانتفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہےکہ وہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیرتواختیارکررہے ہیں مگرساتھ پریشانی اس بات کی ہے کہ ایک طرف کرونا سے مزاحمت کررہے ہیں تو دوسری طرف پولیو کے کیسز نے پریشان کررکھا ہے

    جن میں ژوب سے تعلق رکھنی والی 8ماہ کی بچی، نصیرآباد سے تعلق رکھنے والی 4 سال کی بچی اورجھل مگسی سے تعلق رکھنے والی 13ماہ کی بچی شامل ہیں۔ ان تینوں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سلیم ابڑو نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بلوچستان میں کورونا سے 73 ڈاکٹرز متاثر ہوئے جن میں سے 10 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 35 پیرا میڈیکس اور 4 نرسز کورونا سے متاثر ہوئے جن میں 1 صحتیاب ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں سینٹائزر گلوز پی پی ای کٹس فراہم کی ہیں۔

  • امریکہ کو بھی احساس ہوا ہے کہ عمران‌ خان کو قوم کا احساس ہے ،امریکی سفیر کا”احساس” پروگرام کے بارے میں  بڑا اعلان

    امریکہ کو بھی احساس ہوا ہے کہ عمران‌ خان کو قوم کا احساس ہے ،امریکی سفیر کا”احساس” پروگرام کے بارے میں بڑا اعلان

    اسلام آباد:امریکہ کو بھی احساس ہوا ہے کہ عمران‌ خان کو قوم کا احساس ہے ،امریکی سفیر کے اہم اعلان سے اپوزیشن پریشان،خوش کپتان،اطلاعات کےمطابق لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں اور کمزور طبقوں کی مدد کے لیے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں پاکستان کی معاونت کے لیے امریکا نے 50 لاکھ ڈالر امداد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کا کورونا وبا میں غربت میں کمی کیلئےپاکستان کےساتھ اشتراک ہوا ہے، غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کیلئےتیارشدہ 336میٹرک ٹن خوراک پروگرام کااعلان کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ کمزور افراد کومعاشی نقصانات سےمحفوظ بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

     

     

    امریکی سفیر جونز پال نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کی معاونت کیلئے50لاکھ ڈالرکی نئی امداد دیں گے جب کہ کورونا سے متعلق پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کےفنڈز دیے جائیں گے۔

    اس سے قبل 17 اپریل کو ایک ٹوئٹ میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا 80 لاکھ ڈالر کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں امریکا پاکستان سے تعاون کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے خلاف پاکستانی اپوزیشن نے عوام کو گمراہ کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی اورطرح طرح کے الزامات بھی لگائے مگرعالمی اداروں اورامریکہ جیسے ملکوں کیطرف سے کپتان کے اس پروگرام پراعتماد کے اظہار کے بعد اپوزیشن کی ساری سازشیں دم توڑ گئی ہیں

  • کھربوں روپے بھی لگ گئے،وینٹی لیٹرززیادہ ترپرانے نئے بہت کم ،کتنے کم ؟ سندھ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھ گئے

    کھربوں روپے بھی لگ گئے،وینٹی لیٹرززیادہ ترپرانے نئے بہت کم ،کتنے کم ؟ سندھ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھ گئے

    کراچی :کھربوں روپے بھی لگ گئے،وینٹی لیٹرززیادہ ترپرانے نئے بہت کم ،کتنے کم ؟ سندھ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھ گئے ،اطلاعات کےمطابق صوبہ سندھ پر گزشتہ کئی سالوں سے برسراقتدار پیپلزپارٹی سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر نہ بناسکی، سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    صوبائی حکومت کو گزشتہ آٹھ سالوں میں شعبہ صحت کی مد میں پانچ کھرب روپے دیئے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود صوبے میں عوام کو صحت کی ناکافی سہولیات میسر ہیں۔سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی تعداد نو سو ایک ہے، جس سے تشویشناک صورتحال واضح ہوتی ہے، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ کئی سالوں سے انفرا اسٹرکچر پر کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی گئی۔اس کے علاوہ نہ ہی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی سہولت موجود ہے، سرکاری اسپتالوں کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    اس حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 45، اوجھا انسٹیٹیوٹ میں30سول اسپتال میں 84، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس حیدرآباد میں50،خیرپور سول اسپتال میں23،شہید بے نظیر آباد اسپتال میں22،سول اسپتال لاڑکانہ میں27،گمبٹ انسٹیٹیوٹ خیرپور میں40،جامشورو میں 8،سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاری میں چھ وینٹیلیٹر موجود ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال اورنگی میں2، جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں2،قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں37،شہید بے نظیربھٹو ٹرامہ سینٹر میں26،سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں4،سول اسپتال بدین میں11،جامشورو کوٹری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں7 جبکہ ایس آئی یو ٹی میں50وینٹی لیٹرز کی سہولت موجود ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صوبہ کے پرائیویٹ اسپتالوں میں 417وینٹی لیٹرز اس وقت قابل استعمال ہیں، نجی اسپتالوں میں بھاری بھر کم فیسوں کے باعث شہری وینٹی لیٹرز کیلئے سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں تاہم سرکاری اسپتالوں میں بعض وینٹی لیٹرز تو بااثر سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹ سمیت دیگر افراد کی سفارش پر بھی دیاجاتا ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ کئی سالوں سے 2ارب روپے سے زائد رقم مختص کئے جانے کے باوجود گلشن اقبال نیپا چورنگی پر واقع سندھ حکومت اسپتال کے منصوبے کو تاحال مکمل نہ کرسکی جبکہ کم و بیش بیشتر سرکاری اسپتالوں میں بروقت ٹینڈر نہ ہونے کے باعث مریضوں کی بڑی تعداد ادویات باہر خریدنے پر مجبور ہوتی ہے۔

  • حکومت اور پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن آمنے سامنے آگئے ، حکومتی فیصلہ مسترد،اپنا فیصلہ سنا دیا

    حکومت اور پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن آمنے سامنے آگئے ، حکومتی فیصلہ مسترد،اپنا فیصلہ سنا دیا

    لاہور :حکومت اور پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن آمنے سامنے آگئے ، حکومتی فیصلہ مسترد،اطلاعات کےمطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے وفاقی حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کامعاشی قتل عام کیا جارہا ہے، اساتذہ کی تنخواہیں فِکس اور ملک بھرمیں 90 فیصد اسکول کی عمارتیں کرائے پر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت ایس اوپیز (میعاری ضابطہ کار) جاری کرے اوریکم جون سے ملک بھرمیں اسکول کھولنے کااعلان کرے، بصورت دیگر ہم اپنے ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے پر مجبور ہوں گے۔

    کاشف مرزا نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نجی اسکولوں کے لیے ’تعلیمی ریلیف پیکج‘ کااعلان کریں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 26 مارچ کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام تعلمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکول ،کالج اور جامعات سمیت تمام تعلمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے، پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی طلبہ و طالبات کو پروموٹ کیا جائے گا۔

  • پاک فوج کورونا وبا کیخلاف دیگر اداروں کی معاونت کا مشن جاری رکھی گی ، پاکستان بہت جلد کرونا سے پاک ہوجائے گا ، آرمی چیف

    پاک فوج کورونا وبا کیخلاف دیگر اداروں کی معاونت کا مشن جاری رکھی گی ، پاکستان بہت جلد کرونا سے پاک ہوجائے گا ، آرمی چیف

    راولپنڈی:پاک فوج کورونا وبا کیخلاف دیگر اداروں کی معاونت کا مشن جاری رکھی گی ، پاکستان بہت جلد کرونا سے پاک ہوجائے گا ، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پاکستان آرمی کورونا وبا کے خلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے۔ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا۔ وہ سی ایم ایچ پہنچے جہاں انہوں نے کورونا سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

     

    کوہاٹ پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

     

     

    آرمی چیف نے کورونا کے ریلیف پروگرام میں مصروف جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے میں کورونا کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ کورونا سے متاثرہ تمام علاقوں تک پہنچا جائے۔ پاکستان آرمی اس وبا کے خلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔

  • بھارت میں ہرطرف لاشیں ،ہزاروں بےہوش ، زخمیوں‌ کی  چیخوں اورآہوں کی آوازیں ‌دور دور تک سنائی دینے لگیں‌

    بھارت میں ہرطرف لاشیں ،ہزاروں بےہوش ، زخمیوں‌ کی چیخوں اورآہوں کی آوازیں ‌دور دور تک سنائی دینے لگیں‌

    نئی دہلی :بھارت میں لاشیں اورہرطرف زخمی ہی زخمی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک کیمیکل پلانٹ سے گیس لیک ہونے کے باعث تقریباً 15 افراد ہلاک اور ایک ہزار افراد متاثر ہوگئے جبکہ حکام نے پلانٹ کے اطراف کے علاقے خالی کروالیے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گیس کا اخراج 5 ہزار ٹن کے 2 ٹینکس سے ہوا جو جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی کیم کی ملکیت ہیں اور کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث وہاں کام معطل تھا۔بھارتی ٹیلی ویژن پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ساحلی صنعتی شہر وساکھا پٹنم کی گلیوں میں خواتین اور بچے بے حس وحرکت پڑے ہیں۔

    اس ضمن میں ڈسٹرک ہسپتال کے کوآرڈنیٹر بی کے نائیک نے کہا کہ کم از کم ایک ہزار افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا اور خدشہ ہے متعدد افراد اپنے گھروں میں بے ہوش ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’حکام گھروں میں بھی تلاشی لے رہے ہیں اور لوگوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے کام کررہے ہیں جو (گیس لیکیج کے وقت) اپنے گھروں میں سوتے ہوئے بے ہوش ہوگئے۔

    ہسپتالوں کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ ایک ایک بستر پر 2 یا 3 افراد موجود ہیں جن میں سے اکثریت بے ہوش ہیں۔ایل جی پولیمر کا یہ کیمیکل پلانٹ 50 لاکھ کی آبادی والے شہر کے مضافات میں قائم ہے۔وساکھا پٹنم کی اسسٹنٹ کمشنر رانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پلانٹ بے کار پڑا تھا اور ٹینک میں حرارت اور کیمیائی ردِ عمل کے نتیجے میں گیس کا اخراج ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے باسیوں نے رات ساڑھے 3 بجے گیس کی اطلاع دی اور جو پولیس اہلکار اطلاع ملنے کے بعد یہاں پہنچے ان کا فوراً علاج کروانا پڑا۔رانی کا مزید کہنا تھا کہ ہوا میں گیس کی مقدار اتنی تھی کہ محسوس ہورہی تھی اور کسی کے لیے بھی وہاں 5 منٹ سے زیادہ دیر رکنا ممکن نہیں تھا۔

    بعدازاں ایل جی کیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پلانٹ سے گیس کا اخراج رک گیا ہے، ’گیس لیکیج کی صورتحال قابو میں ہے اور ہم اب اس سے متاثرہ تمام افراد کو فوری علاج فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم گیس لیک اور اموات کی وجوہات اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں‘۔

    دوسری جانب بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیس لیکیج سے ایک 8 سالہ بچی سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 ہزار افراد متاثر ہوئے۔نیوز 18 ٹیلی ویژن نے فوٹیج میں دکھایا کہ لوگ بے ہوشی کے عالم میں گلیوں میں پڑے ہوئے ہیں، بیچ راستوں میں موٹر سائیکلیں کھڑی ہیں جبکہ ان کے سوار گر پڑے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 1984 میں سب سے بڑی صنعتی تباہی کا سامنا کیا تھا اور ایک کیڑے مار ادویات بنانے والے پلانٹ سے گیس کے اخراج کے نتیجے میں چند دنوں میں ساڑھے 3 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے، بعدازاں آنے والے دنوں میں مزید اموات ہوئیں اور لوگ آج تک اس کے اثرات محسوس کرتے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یونین کاربائیڈ پلانٹ کے اطراف رہائش پذیر ایک لاکھ افراد سانس کی تکالیف میں مبتلا ہیں۔بچ جانے والوں کو سانس اور گردے کے امراض، ہارمونز کے عدم تواز اور دماغی امراض کے ساتھ مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی نئی نسل زیر زمین آلودہ پانی اور پیدائش کے وقت پلائے گئے ماؤں کے زہریلے دودھ کی وجہ سے بیمار ہے۔گیس سے متاثر ہونے والی ماؤں کے بچے اب تک جسمانی نقائص، کمزور نظام مدافعت، نشونما رک جانے اور پیدائشی عوارض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

  • ایک طرف بھارتی فوج کے مظالم تو دوسری طرف کورونا وائرس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 ویں موت

    ایک طرف بھارتی فوج کے مظالم تو دوسری طرف کورونا وائرس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 ویں موت

    سرینگر:ایک طرف بھارتی فوج کے مظالم تو دوسری طرف کورونا وائرس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 ویں موت،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 34 نئے مثبت کیسز سامنے آئے اور اس طرح مثبت کیسز کی کل تعداد 775 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ لداخ میں 42کیسز ہیں۔

    گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے نوڈل افسر ڈاکٹر سلیم خان نے اس نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’32 برس کے اس نوجوان کے والد کا سپر سپیشلٹی ہسپتال میں علاج جاری تھا ۔ اور یہ نوجوان وہیں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے موجود تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر شہر کے عالمگیری بازار علاقے کا رہنے والا 32 سالہ نوجوان گزشتہ شب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا سب سے کم عمر مریض تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو اس نوجوان کو سری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں نمونیا کی شکایت کی وجہ سے بھرتی کیا گیا تھا۔ گزشتہ شب ان کی ہلاکت واقع ہوئی اور رات نو بجے انکی رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش ان کے گھر والوں کو آخری رسومات کے لئے سونپی گئی ہے۔

    ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص کبھی وادی سے باہر نہیں گیا تھا۔ان کو شک ہے کہ وفات ہوئے شخص کو یہ بیماری سپر سپیشلٹی ہاسپٹل کے کینسر وارڈ میں زیر علاج 55 سالہ خاتون اور ان کا 19 سالہ اٹینڈنٹ جو سرنکوٹ سے تعلق رکھتا ہے سے حاصل ہوئی ہے۔ چند روز قبل یہ خاتون اور انکا اٹینڈنٹ بھی کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے۔القمرآن لائن کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 34 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 775 تک پہنچ گئی ہے۔

  • لاہور پولیس کے لیے کورونا سے حفاظت کے لیے انتظامات کر دئیے گئے

    لاہور پولیس کے لیے کورونا سے حفاظت کے لیے انتظامات کر دئیے گئے

    کورونا وائرس کے خلاف جنگ,لاہور پولیس فرنٹ لائن پر۔ لاہورپولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت میں مصروف پولیس فورس کے لئے بھرپور حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ میں 06ہزار پی پی ای کِٹس،12ہزار سینیٹائزرز اور87ہزار سے زائد حفاظتی ماسک تقسیم کئے جا چکے۔ 01 لاکھ 14ہزار سادہ جبکہ 05 ہزار سے زائد میڈیکل گلوزاور 04 ہزارسیفٹی سوٹ تقسیم کئے۔ 11 سو حفاظتی عینکیں اور 35ہزار سے زائد صابن بھی تقسیم کئے گئے۔ پولیس ناکوں، تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سنٹرز پر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات پولیس ملازمین کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔ فیلڈ ڈیوٹی اور پبلک ڈیلنگ مقامات پر پولیس فورس کو کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامناہے۔ ناکوں پر تعینات جوان کورونا ایس او پیز کے تحت حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔