Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پولیس کے 51 آفیسرز کرونا کا شکار، اہلکاروں میں بھی کرونا تیزی سے پھیلنے لگا

    پولیس کے 51 آفیسرز کرونا کا شکار، اہلکاروں میں بھی کرونا تیزی سے پھیلنے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 56 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1900 کے قریب پہنچ گئی ہے

    بھارت میں پولیس اہلکاروں میں بھی کرونا پھیل چکا ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈیوٹی کرنے والے 40 پولیس اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ریاست مہاراشٹر میں کرونا وائس کے پولیس کے مریضوں کی تعداد 531 ہو گئی ہے جس میں سے 51 آفیسرز اور 480 اہلکار شامل ہیں

    ممبئی میں بھی 250 پولیس اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے مطابق پولیس اہلکاروں میں کرونا کی علامت نہیں تھی لیکن جب انکا ٹیسٹ کروایا گیا تو وہ مثبت آیا، سب اہلکاروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے

    ممبئی پولس نے کرونا سے بچاؤ کے لئے 55 سال سے زیادہ عمر کے سبھی ملازمین کو چھٹی دے دی ہے اور کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں، 52 سال سے زیادہ عمر کے ان اہلکاروں کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے جنھیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کی بیماری ہے۔

    مہاراشٹر کے کئی علاقے کرونا ریڈ زون بنے ہوئے ہیں،ناگپور، سترنجی پورہ میں 750 سے زائد لوگوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے، وہان کرونا کے مریض سامنے آںے پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی پولیس سزائیں دے رہی ہے.

    بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقہ گجرات میں احمد آباد کے علاقے رانپ میں سابرمتی سنٹرل جیل میں دو قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا جیل کے باقی قیدیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    قبل ازیں دہلی میں کرونا وائرس سے ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے جسے پولیس میں پہلی ہلاکت کہا جا رہا ہے، دہلی کے بھرت نگر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی، 31 سالہ امت دہلی میں کرونا کے ریڈ زون میں ڈیوٹی پر تعینات رہا تھا

     

     

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

     

  • سفیرپاکستان ، عمران خان کی سفارتکاری جاری : نائیجیریا کے صدر کو ٹیلی فون،اہم گفتگو اہم پیغام

    سفیرپاکستان ، عمران خان کی سفارتکاری جاری : نائیجیریا کے صدر کو ٹیلی فون،اہم گفتگو اہم پیغام

    اسلام آباد: سفیرپاکستان ، عمران خان کی سفارتکاری جاری : نائیجیریا کے صدر کو ٹیلی فون،اہم گفتگو اہم پیغام ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نائیجریا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے باہمی دلچسپی اور خطے کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

    ذرائع کے مطابق آج دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کے باعث خطے کے ممالک کو درپیش معاشی چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف نائیجیرین عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا وبا کے باعث دوہرے چینلج کا سامنا ہے۔ ہم نے لوگوں کی زندگیاں بچانی ہیں، بھوک اور غربت سے بھی لڑنا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے اقدامات کو سراہا۔

  • جیل میں ہوئی تبلیغی جماعت کے ضلعی امیر کی موت، ورثا نے لگایا بڑا الزام

    جیل میں ہوئی تبلیغی جماعت کے ضلعی امیر کی موت، ورثا نے لگایا بڑا الزام

    جیل میں ہوئی تبلیغی جماعت کے ضلعی امیر کی موت، ورثا نے لگایا بڑا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، دہلی نظام الدین مرکز میں تبلیغی اجتماع کے بعد بڑی تعداد میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے

    ایسے میں تبلیغی جماعت کے ضلع جونپور کے امیر نسیم احمد کی موت ہوئی ہے انہیں پولیس کی طرف سے عارضی جیل میں قید کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت بار بار خراب ہو رہی تھی لیکن پولیس نے انکا علاج نہیں کروایا، نسیم احمد کو اس سے قبل 14 دن کے لئے کوارنٹائن بھی کیا گیا تھا، جہاں کورونا کی تصدیق نہ ہونے کے باوجود انہیں قید میں رکھا گیا تھا۔

    نسیم احمد پر بنگلہ دیش سے آنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو پناہ دینے اور معلومات چھپانے کا الزام تھا۔ نسیم احمد کے اہل خانہ نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج میں لاپرواہی کی گئی ہے۔ وہ بیمار تھے اسکے باوجود پولیس نے انکا علاج نہیں کروایا اور انہیں کرونا کے بغیر ہی پہلے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا پھر جیل میں ڈال دیا، لواحقین نے جیل عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

    بھارت میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں دہلی اقلیتی کمیشن نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے جس میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ زیادتیوں کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان اور ممبر اقلیتی کمیشن کرتار سنگھ کوچر نے اپنے مشترکہ خط میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ دہلی کو لکھا ہے کہ کورونا کے قرنطینہ سنٹروں میں حالات اتنے خراب ہیں کہ وہاں افسران اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے تبلیغی جماعت کے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

    اقلیتی کمیشن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ تبلیغی جماعت کے اور دوسرے لوگ جو کورونا کے سلسلے میں سلطانپوری، نریلا اور دوارکا وغیرہ میں قرنطینہ کیمپوں میں رکھے گئے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے لوگوں میں تمل ناڈو، کیرالہ، یوپی اور راجستھان وغیرہ کے لوگوں کے ساتھ ملیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور کرغزستان و دیگر ملکوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ان میں بوڑھے لوگ بھی ہیں جن کو مختلف بیماریاں لاحق ہیں اور ان کی طبی نگہداشت ضروری ہے۔ ان لوگوں نے ان کیمپوں میں 25 دن پورے کرلیے ہیں جبکہ قرنطینہ 25 دن کا ہوتا ہے۔ ان میں سے اکثر میں کرونا کی تصدیق نہیں ہوئی پھر بھی انہیں ان لوگوں کے ساتھ رکھا گیا ہے جن میں کرونا کی تشخٰص ہو چکی ہے.

    اقلیتی کمیشن نے اپنے خط میں‌ مزید لکھا کہ قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔ان کا ناشتہ صبح گیارہ بجے آتا ہے اور شام کا کھانا رات کو دس گیارہ بجے آتا ہے۔ کھانے کی کوالٹی بھی خراب ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پیٹ کی بیماریاں لاحق ہیں اور قے ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو طبی امداد اور دوائیں بروقت نہیں ملتی جب کہ ان میں سے کچھ لوگ ذیابیطس اور دل کے مریض ہیں۔ اس کی وجہ سے سلطانپوری کے قرنطینہ مرکز میں پچھلے دنوں دو تبلیغی لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک 60 سالہ محمد مصطفی ہیں جن کی وفات 22 اپریل کو ہوئی جبکہ دوسرے مریض حاجی رضوان کی وفات دس روز قبل ہوئی۔ یہ دونوں افراد تامیل ناڈو کے رہائشی تھے اور دونوں کی موت کی وجہ ذیابیطس کی دوا کا بروقت نہ ملنا اور وقت پر کھانا نہ ملنا تھا ۔

    اقلیتی کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ قرنطینہ مراکز کے عملے ، ڈاکٹرزاور افسران کی لاپرواہی سے یہ دونوں موتیں ہوئیں ہیں جبکہ یہ لوگ حکومت کی تحویل میں تھے اور ان کی حفاظت اور ضروریات کی تکمیل حکومت کے ذمہ داری تھی ۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ قرنطینہ مراکز میں تمام لوگوں کو بروقت طبی نگہداشت اور دوائیں اور بروقت کھانا فراہم کیا جائے اور ایس ڈی ایم جیسے افسر ان کو جو ان کیمپوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے،

    کرونا وائرس، کڑی تنقید کے بعد تبلیغی جماعت کو اب بھارت میں ” ہیرو” کہا جانے لگا

    خط میں مزید کہا گیا کہ قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کو ٹی بیگ، پاؤڈر دودھ، شکر، بسکٹ اور مچھر مار دوائیں فراہم کی جائیں اور اگر کسی وجہ سے یہ نہیں ہوسکتا ہے تو اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبر اپنی ذاتی حیثیت سے یہ اشیاء فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کمیشن نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ سلطانپوری مرکز میں واقع دونوں موتوں کے بارے میں تحقیقات کرائی جائے اور جو لوگ بھی دوا اور کھانے کی بروقت فراہم نہ کرنے کے ذمہ دار پائے جائیں ان کو مناسب سزا دی جائے۔

    دہلی کے سلطانپوری علاقہ میں واقع قرنطینہ مرکز میں ایک 50 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے اس کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا۔ قرنطینہ مرکز میں اس مرحوم شخص کے ساتھ رہنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ شوگر کا مریض ہونے کے باوجود اس شخص کو نہ وقت پر دوا دی گئی، نہ ہی اس کو وقت پر کھانا دیا گیا۔ دوا اور کھانا دینے کے لئے قرنطینہ مرکز کے اسٹاف اور ڈاکٹرس سے بار بار درخواست بھی کی گئی تھی

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

    کرونا وائرس،11 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی جماعت کے 14 اراکین کو جیل بھجوا دیا گیا

    بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کوئمبٹور کے رہنے والے محمد مصطفی کو راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال سے چار روز قبل سلطانپوری میں واقع قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا گیا تھا اورانکی دوبارہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی نہیں آئی تھی۔ محمد مصطفی 19 مارچ کو تمل ناڈو سے دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے لئے آئے تھے اور 24 مارچ کو انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ واپس جانا تھا لیکن 24 مارچ کی رات کوگیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعد وہ نہیں جاسکے۔

    31 مارچ کو انہیں راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، مصطفی کی اہلیہ کا کہنا تھا مصطفی ڈاکٹرز سے شوگر کی دوا اور وقت پر کھانے کی گزارش کرتا رہا، لیکن کسی نے اس کی نہیں سنی۔ اس نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر اس کو وقت پر کھانا اور دوا ملتی رہے تو وہ ٹھیک ہو جائیں گے لیکن اب تو میں ان کو آخری بار بھی نہیں دیکھ پاوں گی مصطفی کے اہل خانہ میں اہلیہ اور دو لڑکے ہیں

    جانیں بچانا ضروری، تبلیغی جماعت کے 150 اراکین نے پلازمہ عطیہ کرنیکے کیلئے روزہ توڑ دیا

     

  • ایک بڑے عرب حکمران  کی طرف سے ضرورت مند افراد میں آٹے کے تھیلوں کی تقسیم

    ایک بڑے عرب حکمران کی طرف سے ضرورت مند افراد میں آٹے کے تھیلوں کی تقسیم

    لاہور: ایک بڑے عرب حکمران کی طرف سے ضرورت مند افراد میں آٹے کے تھیلوں کی تقسیم،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک مسلم برادر عرب ملک کے صدر کی طرف سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں آتے کی تقسیم کی گئی ،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابوظہبی کی طرف سے رمضان المبارک میں روجھان، راجن پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، واشک، خاران اور کشمور کے اضلاع میں غریب اور مستحق خاندانوں میں 20کلو آٹے کے ڈیڑھ لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

    ان اضلاع میں ضرورت مند خاندانوں میں آٹے کے تھیلے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے تعاون سے تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں فرنٹیئر کور کی معاونت سے آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔

    یاد رہے کہ ان اضلاع میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی طرف سے 2003ء سے ہر سال رمضان المبارک میں آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان اضلاع کے مکین شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے شکرگزار ہیں اور ان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔
    ٭٭٭

  • یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کا انگور کا باغ تباہ کرڈالا

    یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کا انگور کا باغ تباہ کرڈالا

    بیت لحم :یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کا انگور کا باغ تباہ کرڈالا،اطلاعات کےمطابق فلسطین میں یہودی آباد کاروں نےغرب اردن کے جنوبی شہربیت لحم میں خضر کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک انگور کے باغ پریلغار کرکے باغ میں موجود 450 قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ کے آباد کاروں نے بیت لحم میں الخضر کےمقام پر انگوروں کے ایک باغ پر ہفتے میں دوسری بار حملہ کیا، پانی کھول دیا جس کے نتیجے میں باغ میں موجود انگور کے پھل دار پودے تباہ ہوگئے۔

    فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے انگور کے نتیجے میں فلسطینی کسانوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے انتقامی حربے میں درجنوں دونم رقبے پرپھیلے باغات تباہ ہوگئے۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطینیوں کے پھلوں کے باغات کو تباہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ جب بھی کسی پھل کا باغ تیار ہوتا ہے اسرائیلی فورسز اسے تباہ کردیتے ہیں‌

  • ایک طرف کرونا تو دوسری طرف سیلاب نے تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک، دو لاکھ بے گھر

    ایک طرف کرونا تو دوسری طرف سیلاب نے تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک، دو لاکھ بے گھر

    ابوجا ۔ ایک طرف کرونا تو دوسری طرف سیلاب نے تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک، دو لاکھ بے گھر،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رابطہ مرکز ‘اوچا’ کاکہنا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئےہیں۔

    انسانی حقوق مرکز کاکہنا ہے کہ بدھ کے روز سیلاب کے نتیجےمیں کم سے کم 10 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زاید کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ میں حالیہ بے موسمی بارشوں کے نتیجے میں نہ صرف سیلاب سے تباہی ہو رہی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں کئی خطرناک وبائیں بھی جنم لے سکتی ہیں۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت’الفاو’ کے مطابق وسط مئی میں سیلاب کے خطرے کی سطح درمیانی سے بلند ترین ہوسکتی ہے۔

  • سعودی عرب میں کتنے پاکستانیوں کی کرونا سے ہوئی موت اور کتنے مریض؟

    سعودی عرب میں کتنے پاکستانیوں کی کرونا سے ہوئی موت اور کتنے مریض؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا۔

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے وزیر خارجہ کو کورونا وائرس کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں 150 پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 30 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سعودی حکومت، کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 209 سے زیادہ ممالک اور ریاستیں اس کورونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں 38 لاکھ کے قریب لوگ اس وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔ 22 ہزار لوگ پاکستان میں اس وائرس کا شکار اور 500 کے قریب اموات ہوئی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اموات کی شرح ہمارے ہاں زیادہ نہیں ہے۔ اندازہ ہے کہ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں اس وبا کا نقطہ عروج ہوگا اور ہم اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو زبردستی واپس نہ بھجوانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ میں وزیر خارجہ سعودی عرب کو بذریعہ خط بھی شکریہ ادا کروں گا۔ روزانہ 9 سے 11 بجے تک این سی سی کا اجلاس ہوتا ہے جس میں پورے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں۔ صوبوں کو آراء دینے کا حق ہے ہم ان کی آراء کو اہمیت دیتے ہیں۔ پیر کو ہم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا ہے جس میں کوویڈ 19 کے حوالے سے اظہار خیال کیا جائے گا۔

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 30 ہزار لوگ وطن واپس آنے کے منتظر ہیں، ہم انہیں پاکستان جلد لائیں گے کیونکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔ ہمیں پاکستان آنے والے ہر پاکستانی کی کورونا ٹیسٹنگ کرنا ہوگی۔ اسی حساب سے ہمیں کورنٹائن سہولیات کو بھی دیکھنا ہے لیکن انشاءاللہ ہم جلد انہیں وطن واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

    سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

  • بیت المقدس:ہوائی اڈے کی اراضی پر کالونی بنانے کا اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

    بیت المقدس:ہوائی اڈے کی اراضی پر کالونی بنانے کا اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

    مقبوضہ بیت المقدس :بیت المقدس:ہوائی اڈے کی اراضی پر کالونی بنانے کا اسرائیلی منصوبے کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے کل بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 7 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

    عبرانی اخبار’یروشلم پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے غرب اردن کے یہودی کالونیوں کے بلاک’گوش عتصیون’ میں قائم ‘افرات’ کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے سات ہزار نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت جولائی سے غرب اردن کی کالونیوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے اعلان پر عمل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ غرب اردن کے علاقوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا فارمولہ امریکا نے پیش کیا ہے اور وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے لیے سرگرم ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی کئی قراردادوں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر اور دیگر عالمی کنونشنز میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیا گیا ہے۔سلامتی کونسل نے 23 دسمبر 2017ء کو قرارداد 2334 منظور کی تھی جس میں فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع پسندانہ اقدامات کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔

  • غریب کی سواری ریل گاڑی، کب سے بحال ہو گا ٹرین آپریشن؟ شیخ رشید نے پھر بڑا اعلان کر دیا

    غریب کی سواری ریل گاڑی، کب سے بحال ہو گا ٹرین آپریشن؟ شیخ رشید نے پھر بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹرین بحالی کے معاملے کو دو سے تین دن مزید سوچ بچار کیلئے رکھا ہے۔ دس مئی تک ٹرینیں چلانا چاہتے تھے لیکن صوبائی حکومتوں کی حمایت حاصل نہیں کرسکے۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ 10 مئی سے ٹرینیں چلادیں مگر تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان نے جمہوری وزیراعظم کی حیثیت سے ٹرین بحالی کے معاملے کو دو سے تین دن مزید سوچ بچار کیلئے رکھا ہے۔ پوری خواہش ہے کہ غریب کی سواری ریل گاڑی کو عید سے پہلے شروع کیا جائے۔

    شیخ رشید نے یقین دہانی کروائی کی ٹرین آپریشن بحالی کی صورت میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی جو ایس او پیز میں شامل ہیں۔ توقع ہے کہ عید سے پہلے عمران خان کی اجازت سے دوبارہ ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے

    ٹرینیں چلانے کا مقصد لاک ڈاون کے بعد تمام ممکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ چاروں صوبوں کے عوام کا رابطہ بحال کرنا ہے۔ٹرین آپریشن شروع ہونے کے بعد خصوصی ٹرینوں کے چلنے کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا۔ کوتاہی کی صورت میں پاکستان ریلوے قانون کے تحت سخت ایکشن لے گا۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین میں دوسرے مسافروں سے میل جول کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریلوے افسران ان خصوصی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جاسکے۔ ۔ پاکستان ریلوے ٹرینیں چلانے سے قبل تفصیلی ہدایت نامہ میڈیا اور اخبارات اور اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔

    ریلوے کب سے چلے گی، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا، کہا جنگ عظیم سے بھی سخت وقت، سیاست نہ کی جائے

  • ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سن لی گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

    ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سن لی گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

    ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سن لی گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کی سن لی گئی، ووہان سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے نے اسپیشل فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق پی آئی اے کے خصوصی کمرشل پرواز پی کے 8872 ووہان سے اسلام آباد آئے گی۔پرواز 18 مئی کو ووہان کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے اڑان بھرے گی۔

    پرواز اسلام آباد وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔ حکام پی آئی کے مطابق پرواز میں ووہان سے پاکستانیوں کو لایا جائے گا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا تھا ،چین میں پاکستانی طلبا بڑی تعداد میں پھنس گئے تھے جنہوں نے واپس آنے کے لئے احتجاج بھی کیا، ان کے والدین نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اب پی آئی اے نے خصوصی پرواز کا اعلان کر دیا ہے جس میں چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 500 طلبہ اس وقت ووہان کی مختلف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، اس وبا کے آغاز سے ہی ان طلبہ کو چین کی حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کی گئی جو براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی

    اٹھارہ فروری کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے دو رکنی خصوصی ٹاسک فورس نے ووہان شہر کا دورہ کیا اور کرونا وائرس پھیلنے کے بعد وہاں مقیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی

    ٹیم نے پاکستانی طلبا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تازہ معلومات حاصل کیں۔ ٹاسک فورس کے ارکان نے چار جامعات میں پاکستانی طلبہ اوروہاں کے انتظامی عملے سے بھی ملاقات کی۔

    رپورٹ کے مطابق ان چاروں جامعات میں تمام طلبہ محفوظ اور صحت مند ہیں اور ان کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام طلبہ کو فوری اور بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہیں، گوانگ ژوشہر میں تین پاکستانی طلبہ اور ووہان میں ایک پاکستانی طالبعلم کورونا وائرس سے متاثر ہواتھا جو اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست نمٹا دی تھی عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ اب کورونا عالمی مسئلہ ہے اور صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن عدالت بچوں کے والدین کو مطمئن کرنے کے لئے سن رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے۔

    ڈی جی خارجہ امور نے کہاکہ چین میں کورونا کے باعث خراب صورتحال میں بہتری آرہی ہے،پاکستان طلبہ کو خوراک اورادویات پہنچا رہے ہیں،عدالت میں والدین نے کہاکہ حکومت نے چین میں پھنسے طلبہ کو اپس لانے کیلئے اقدامات نہیں کئے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چین میں طلبہ زیادہ محفوظ ہیں ،طلبہ ادھر ہوتے تو زیادہ خطرے میں ہوتے ،برطانیہ اور امریکا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شہریوں کو نکال کر غلط کیا،دنیا بھر میں کورونا پرقابو پانے کی واحد مثال چین ہے ۔

    ڈی جی خارجہ امور نے کہا کہ چین میں مقیم 95 فیصد طلبہ میں رقم بھی تقسیم کردی گئی ہے ،عدالت نے کہاکہ ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں ،آپ کو ریاست پر بھروسہ ہونا چاہئے ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے

    چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجی تھی . وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجابھی بھیجا گیا امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں

    گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔