Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

    کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے خوف سے 362 ڈاکٹر ڈیوٹی چھوڑ کر بھاگ گئے

    بھارت میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارتی ریاست بہار میں بھی کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کرونا کے خوف کی وجہ سے بہار میں 362 ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب ہو گئے جس پر ریاستی حکومت نے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے

    بہار کی ریاستی حکومت نے ڈیوٹی سے غائب ہونے والے ڈاکٹروں کے خلاف ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور وبائی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،بہار میں کٹیہار کے علاوہ باقی تمام 37 اضلاع میں ڈاکٹروں نے کرونا کے خوف سے ڈیوٹی چھوڑ دی ہے، پٹنی میں 31 مارچ سے 12 اپریل تک 25 ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں آئے

    محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمارکا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو نوٹس بھجوایا گیا ہے وبائی ایکٹ کے تحت ان سبھی ڈاکٹروں سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    بھارت میں طبی عملے میں بھی بڑی تعداد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے

    دہلی کے علاقے جہانگیر پور میں واقع جگجیون رام ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہو چکی ہے جن میں 11 ڈاکٹر شامل ہیں، ہسپتال کے مزید 19 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، دو روز قبل تک ہسپتال کے طبی عملے میں مریضوں کی تعداد 40 تھی جو اب 59 تک پہنچ چکی ہے.

    شمالی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے وہ ہسپتال میں رہیں گے باقی طبی عملے کو چھٹی دے دی گئی ہے کہ وہ گھروں میں خود کو قرنطینہ کر لیں.

    جگجیون رام ہسپتال کرونا وائرس کے حوالہ سے ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، ہسپتال میں موجود تمام طبی عملے کے کرونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں، ہسپتال میں موجود مریضوں کے بھی دوبارہ ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

    دوسری جانب روہنی میں واقع امبیڈکر ہسپتال کے 32 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، ان میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں۔ کچھ دن پہلے اس ہسپتال میں کورونا متاثرہ ایک عورت آئی تھی۔ اس نے اپنی بیماری کو چھپایا تھا اور بعد میں اسپتال میں ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔ کرونا کی مریضہ ایک عورت سے ہی 32 طبی اہلکاروں میں کرونا وائرس پھیلا

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    بھارت میں 111 پرائیویٹ اور 315 سرکاری لیبارٹریاں کرونا کے ٹسیٹ کر رہی ہیں اور یکم مئی کو 74500 ٹیسٹ ہوئے تھے، بھارت میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لیبارٹریوں کی تعداد 100 تھی جنہیں بڑھا دیا گیا ہے اس وقت کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ڈی بی ٹی، آئی سی ایم آر، آئی سی اے آر، سی ایس آئی آر، ڈی ایس ٹی، ڈی آر ڈی او اور مختلف میڈیکل کالج اور پرائیویٹ سیکٹر کے انسٹی ٹیوٹ بھی کرونا کے ٹسیٹ کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

  • خانیوال: ظلم کی ایک اور داستان رقم، زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد،انسانیت کانپ اٹھی

    خانیوال: ظلم کی ایک اور داستان رقم، زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد،انسانیت کانپ اٹھی

    خانیوال:خانیوال: ظلم کی ایک اور داستان رقم، زمیندار کا نوجوان پر بدترین تشدد،اطلاعات کے مطابق خانیوال میں ظلم کی ایک اور داستان رقم کر دی گئی، نواحی علاقہ بنگل والا میں زمیندار نے پرانی دشمنی پر نوجوان قیصر کو اغوا کرکے وحشت ناک تشدد کلہاڑی سے دونوں ٹانگیں کاٹنے کی کوشش کی اور چاقو سے سر کے بال اور مونچھیں کاٹ دی گئی۔

    خانیوال نواحی علاقہ موضع بنگل والا میں پرانی دشمنی کے تنازعہ پر زمیندار نے نوجوان قیصر کو اغوا کرکے چاقو کے ساتھ سر کے بال اور آنکھوں کی بھنویں مونڈ کر ٹانگیں بھی کاٹنےکی کوشش کی جس سے اسکی ٹانگیں شدید زخمی ہوگئی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کرتے رہے۔

    مبینہ زمیندار اس وحشتناک عمل کی ویڈیو بھی بنواتا رہا تشدد کے بعد نوجوان کو شدید زخمی بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے جسے بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالہ منتقل کیا گیا۔تشویشناک حالت کے باعث نظراسے ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا،

    تھانہ صدر کبیروالہ پولیس کے مطابق ان دوگروپوں میں دشمنی چلی آرہی ہے، مضروب نوجوان کی طرف سے جیسے ہی تحریری درخواست آ جائے گی تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

  • اظہر علی کا ٹرپل سنچری بیٹ بھارتی میوزیم نے خرید لیا

    اظہر علی کا ٹرپل سنچری بیٹ بھارتی میوزیم نے خرید لیا

    لاہور:اظہر علی کا ٹرپل سنچری بیٹ بھارتی میوزیم نے خرید لیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا واحد ٹرپل سنچری بیٹ اور چیمپئنز ٹرافی شرٹ مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی، رقم کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے اپنا بیٹ اور شرٹ نیلامی کے لیے رکھی تھی۔اظہر علی نے اپنی واحد ٹرپل سنچری جس بلے سے بنائی تھی وہ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ہے اور یہ بیٹ ایک انڈین میوزیم نے نیلامی میں خریدا۔

     

     

    https://twitter.com/AzharAli_/status/1258015054743691264?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F220753-

    اظہر علی کی چیمپئنز ٹرافی وننگ شرٹ 11 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی اور یہ شرٹ کیلیفورنیا میں رہائش پزیر کاش ویلانی نے خریدی۔

    نیو جرسی کے شہری جمال خان نے بھی شرٹ کا دس فیصد عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر نیلامی کے عمل سے 22 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے ہیں جو کورونا وائرس کے متاثرین کی براہ راست مدد اور کھیل سے وابستہ مستحق افراد تک بھی پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

  • خلا میں سپیس سٹیشن کا قیام، چین نے راکٹ اور پروٹو ٹائپ لانچ کرکے امریکہ کواہم پیغام دے دیا

    خلا میں سپیس سٹیشن کا قیام، چین نے راکٹ اور پروٹو ٹائپ لانچ کرکے امریکہ کواہم پیغام دے دیا

    بیجنگ: خلا میں سپیس سٹیشن کا قیام، چین نے راکٹ اور پروٹو ٹائپ لانچ کرکے امریکہ کواہم پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق چین نے خلا میں سپیس سٹیشن بنانے کیلئے گزشتہ روز کامیابی کے ساتھ نیا راکٹ اور پروٹو ٹائپ لانچ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ 5 بی نامی یہ راکٹ چینی صوبے ہینان میں لانچ سائٹ سے چھوڑا گیا جو کامیابی کے ساتھ پروٹو ٹائپ سپیس شپ سے جدا ہو کر اپنے مدار میں داخل ہو گیا۔ چین کی طرف سے خلا میں بھیجا جانے والا یہ راکٹ 54 میٹر لمبا اور 849 ٹن وزنی ہے۔

    چین نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اس سپیس شپ کے ذریعے اپنے خلا بازوں کو خلا میں داخل کرے گا۔ یہ منصوبہ 2022ء تک مکمل ہوگا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس سپیس شپ کی زمین پر واپسی 8 مئی تک متوقع ہے۔ اس سے قبل چین نے گزشتہ سال دسمبر میں مریخ مشن کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ کیا تھا۔

    دوسری طرف امریکہ حکام کی طرف سے ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے، بعض امریکی حکام کا کہنا ہےکہ چین نے امریکہ کو خلائی میدان مٰیں بھی چیلنج کردیا ہے

  • بلاول بھٹو نے پنجاب پرتنقید کس سکینڈل کوچھپانے کے لیے کی ،سامنے آگیا

    بلاول بھٹو نے پنجاب پرتنقید کس سکینڈل کوچھپانے کے لیے کی ،سامنے آگیا

    کراچی:بلاول بھٹو نے پنجاب پرتنقید کس سکینڈل کوچھپانے کے لیے کی ،سامنے آگیا،اطلاعات کےمطابق بلاول بھٹوکی پنجاب حکومت پرتنقید کا فلسفہ سامنے آگیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بلاول بھٹو کے پنجاب حکومت پرالزامات اصل میں سندھ میں ڈاکٹروں کی ڈیوٹی سے متعلق اہم سکینڈل کوچپھانے کئے گئے ہیں ،

    ذرائع کے مطابق سندھ میں کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے متعدد ڈاکٹرز کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے غیرحاضری کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے 8 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، شوکاز نوٹس سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے 2 میڈیکل آفیسر کو جاری کیا گیا۔اسی طرح پبلک ہیلتھ اسکول کے 2، لانڈھی اسپتال کے میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، پولیس سرجن، لیاری جنرل اسپتال کے 2 میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے کرونا مریضوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کرونا مریضوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق مریضوں کو زبردستی اسپتال یا آئیسولیشن سینٹر منتقل نہیں کیا جاسکتا، اس طرح کا عمل سے مریض اور اہلخانہ کے لیے تکلیف دہ ثابت ہورہا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسپتال یا آئیسولیشن سینٹر جانا مریض کی صوابدید پر ہوگا، مریض پر بھی لازم ہے ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل کریں، عمل نہ کرنے کی صورت میں محکمہ صحت سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں آج کرونا کے 451 کیسز رپورٹ ہوئے اور 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی۔

  • کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری،اہم نقاط سامنے آگئے

    کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری،اہم نقاط سامنے آگئے

    کراچی: کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نےکورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریض کو زبردستی اسپتال یاآئیسولیشن سینٹرمنتقل نہیں کیاجاسکتا۔

    ایڈوائزری کے مطابق اس طرح کاعمل سےمریض اوراہلخانہ کیلئےتکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے، اسپتال یاآئیسولیشن سینٹر جانامریض کی صوابدید پر ہوگا۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مریض پربھی لازم ہےایس اوپیز پر ہر صورت میں عمل کریں، عمل نہ کرنےکی صورت میں محکمہ صحت سختی سےعمل درآمدکویقینی بنائےگا۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر صحت سندھ عذا پیجو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جو گھر میں آئسولیشن میں رہنا چاہتا ہے اس کی گھر پولیس نہیں جائے گی، کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جب ٹیسٹ پازیٹیو آئے تو خود آئسولیشن سینٹر چلے جائیں، یہ آپ کا حق ہے کہ آپ کس طرح علاج کرانا چاہتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس آپ کے گھروں پر نہیں آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ زبردستی کر رہے ہیں اور نہ ہی کرنا چاہ رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور حکومت آپ کے ساتھ زبردستی نہیں کرے گی، علاج کے سلسلے میں آپ اپنی مرضی چلائیں، لوگ ٹیسٹ اس لئے نہیں کروارہے ہیں کہ انھیں زبردستی آئسولیشن سینٹر لیجائیں گے جو کہ ایسا نہیں ہے، آپ کو علامات ہیں تو خود ٹیسٹ کروالیں۔

  • اوروں کو نصیحت ، خود میاں فضیحت : بلاول پنجاب کیلئے فکرمندہونے کی بجائے سندھ پر توجہ مرکوز کریں:ترجمان پنجاب حکومت

    اوروں کو نصیحت ، خود میاں فضیحت : بلاول پنجاب کیلئے فکرمندہونے کی بجائے سندھ پر توجہ مرکوز کریں:ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور:بلاول پنجاب کیلئے فکرمندہونے کی بجائے سندھ پر توجہ مرکوز کریں،سندھ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کا کردار ادا نہ کریں‌ ،ان خیالات کا اظہار پنجاب حکومت کے ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے بلاول بھٹو کی پنجاب حکومت پرتنقید کے بعد دیا

    بلاول بھٹو پرجوابی وار کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بلاول پنجاب کیلئے فکرمندہونے کی بجائے سندھ پر توجہ مرکوز کریں ، اطلاعات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی پی اور(ن) لیگ والے منفی پراپیگنڈے سے طبی عملے کو متنفرنہیں کر سکتے

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کو بلا تفریق مساوی امداد اور سامان فراہم کر رہا ہے،مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مالی امداد میں کرپشن کا موقع نہ ملنے پر (ن) ،پی پی والے بے چین ہیں ،(ن) لیگ چوری کھانے والی جماعت ،کاغذی شیر کہیںنظر نہیں آئے ، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اتحاد کے موقع پر نفاق ڈالنے والوںکے چہرے بے نقاب ہو گئے

  • وزیرزراعت نے زرعی معیشت تباہ ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا ،خوراک کا بحران جنم لے سکتا ہے

    وزیرزراعت نے زرعی معیشت تباہ ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا ،خوراک کا بحران جنم لے سکتا ہے

    کراچی : وزیرزراعت نے زرعی معیشت تباہ ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا ،خوراک کا بحران جنم لے سکتا ہے ،اطلاعات کےمطابق سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے حملے سے بچنے کےلیے زرعی ایمرجنسی ادارہ بنانے پر غور شروع کردیا ہے، وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ حکومت مشکل حالات میں صوبے کے کاشتکاروں کو تنھا نہیں چھوڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے حملوں سے بچنے کےلیے وزیر زراعت کی سربراہی میں زرعی ایمرجنسی ادارہ بنانے پر غور شروع کردیا ہے جس کے ذریعے زراعات کو بچایا جاسکے، وزیر زراعت اسماعیل راؤ کا کہنا ہے کہ اس وقت بڑے پیمانے پر بلوچستان سے ٹڈی دل سندھ پہنچ رہی ہے۔

    اسماعیل راؤ کا کہنا ہے کہ سندھ کے 15 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے, بلوچستان میں فضائی اسپرے کرایا جاتا تو صوبے میں ٹڈی دل نہ آتی, سندھ کے 15 اضلاع ٹڈی دل کی وجہ سے سخٹ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو کئی بار مدد کےلیے پکارا لیکن کہا گیا کہ آپ بات بڑھا چڑجا کر پیش کررہے ہیں، ٹڈی دل نے سندھ کی زرعی زمینوں پر سبزیوں کی کاشت کو تباہ کردیا ہے۔

    اسماعیل راؤ نے کہا کہ کپاس اور چاول کی آنے والی فصل بھی سخت متاثر ہوسکتی ہے، بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو زرعی معیشت تباہ ہوجائے گی، گزشتہ روز ٹڈی دل کراچی بھی پہنچ گئی ہے, وفاق مدد کرنے کے لیے تیار نہیں۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے لیے مزید فور وہیل گاڑیاں اور اسپرے کے لیے سامان خریدے گی۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کر دیں۔ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون 30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6 ماہ کے لیے کرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔ ل کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کا ٹکٹوں کے حوالے سے اہم معاہدہ،اہم شرائط ، دستخط بھی ہوگئے

    پی آئی اے کا ٹکٹوں کے حوالے سے اہم معاہدہ،اہم شرائط ، دستخط بھی ہوگئے

    کراچی: پی آئی اے کا ٹکٹوں کے حوالے سے اہم معاہدہ،اہم شرائط ، دستخط بھی ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق پی آئی اے اور ٹکٹنگ کی خدمات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی امیڈیس کے درمیان باہمی شراکت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔اس معاہدے سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت کی سہولت میسر آگئی ہے۔

    پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت تک دنیا میں ان سیلز ایجنٹوں کی بھی رسائی ہو گئی ہے جو اس سے پہلے پی آئی اے کے ٹکٹ فروخت نہیں کر سکتے تھے۔اس معاہدے سے بین الاقوامی مسافروں کو پی آئی اے کی پاکستان میں اندرون ملک کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی پروازوں کی بکنگ کی سہولت بھی میسرہو گی۔

    امیڈیس بکنگ سسٹم کے ساتھ منسلک ٹریول ایجنٹ پی آئی اے کی اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ کر سکیں گے۔اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت تک رسائی کے لئے آسانیاں فراہم کی جائیں۔

    غیر یقینی کی موجودہ صورتحال میں ایمیڈیس کے ساتھ معاہدے سے پی آئی اے آپریشن کو وسعت دینے کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ امیڈیس کے ساتھ معاہدہ پی آئی اے کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

  • سندھ میں کرونا سے نمٹنے کے لیے بلاول بھٹو کی پنجاب کے طبی ماہرین سے ویڈیو لنک گفتگو،مشاورت

    سندھ میں کرونا سے نمٹنے کے لیے بلاول بھٹو کی پنجاب کے طبی ماہرین سے ویڈیو لنک گفتگو،مشاورت

    :کراچی :سندھ میں کرونا سے نمٹنے کے لیے بلاول بھٹو کی پنجاب کے طبی ماہرین سے ویڈیو لنک گفتگو،مشاورت،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب کی طبی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اظہر احمد چوہدری اور پروفیسر شاہد ملک شریک ہوئے ، اس ویڈیو لنک اجلاس میں وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب، چیئرمین ڈاکٹر خضر، ڈاکٹر ماروف، ڈاکٹر شعیب تارڑ بھی موجود تھیں ، ویڈیو لنک اجلاس میں نرسوں کی نمائندگی روزینہ منظور جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی نمائندگی ارشد بٹ نے کی

    پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، سیکریٹری جنرل چوہدری منظور اور پیپلزڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام نے بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،ذرائع کےمطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کی طبی تنظیموں کے نمائندگان نے کرونا وائرس و دیگر مسائل کے حوالے سے صوبے کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے آگاہ کیا

    اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی کہ کوئی تو ایسا فرد ہے کہ جو براہ راست ڈاکٹروں سے رائے لے رہا ہے، پنجاب میں میں ہیلتھ پروفیشنلز میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح دوسرے صوبوں کی نسبت بہت زیادہ ہے،پنجاب میں حفاظتی سامان کی کمی پر آواز اٹھانے کی پاداش میں طبی عملے کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے ڈاکٹرز کی بریفنگ کے دوران پنجاب میں ڈاکٹروں کے بجائے بیوروکریٹس سے رائے لی گئی تو نظام بگڑگیا ہے، پنجاب حکومت کی طبی عملے کے لئے گائیڈ لائن تک ڈاکٹروں کی مشاورت کے بغیر بنائی گئی، جس کا نتیجہ طبی عملہ اور عوام بھگت رہے ہیں، سندھ میں تمام ہیلتھ ورکرز جبکہ پنجاب میں صرف تین فیصد طبی عملے کو رسک الاؤنس ملا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے ڈاکٹرز کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کو سیلوٹ تو کروادئیے گئے مگر سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں، پنجاب میں ڈاکٹروں کو یومیہ اجرت پر رکھا جارہا ہے، دیہاڑی پر ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کا مطلب یہ کہ مرگئے تو مرگئے، زندہ رہے تو نوکری سے نکالے گئے، پنجاب حکومت کے سارے کام دکھاوا ہیں، میڈیا میں بڑی بڑی باتیں ہورہی ہیں، زمینی صورت حال اس کے الٹ ہے، پنجاب کے ڈاکٹروں کو غیرمعیاری کٹس فراہم کی جارہی ہیں، اسپتال کے ناکارہ وارڈز کو قرنطینہ بنادیا گیا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے ڈاکٹرز کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں وزیروں کی سفارشوں سے پوزیٹو ٹیسٹ کو نیگیٹو میں تبدیل کیا جارہا ہے،پنجاب کے طبی عملے کی اسکریننگ نہیں کی جارہی، پنجاب میں جو ڈاکٹر کرونا وائرس سے متاثر ہوئے وہ کرونا سینٹر میں نہیں بلکہ ایمرجنسی، گائنی ویگر وارڈز میں تعینات تھے، پنجاب حکومت ایمرجنسی میں تعینات ہونے والے ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس مہیا نہیں کررہی بلکہ پی پی آئیز صرف کرونا وارڈز والوں کو دی جارہی ہیں،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے ڈاکٹرز کا مکالمہ ہوا جس میں‌کہا گیا کہ سوال ہونا چاہئیے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟ کرونا بحران سے سیکھ کر آئندہ کے ہیلتھ انفراسٹرکچر کو بنانا ہوگا، دنیا بھر میں ہیلتھ کا نجی نظام کرونا بحران میں ایکسپوژڈ ہوگیا، شعبہ صحت منافع کے حصول کے لئے نہیں بلکہ مفت علاج کے لئے ہونا چاہئیے،بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونے والے بہترین لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے لئے پیکج کا اعلان کرے،وفاقی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے اہل خانہ کو نوکریاں بھی دے،اس وقت ڈاکٹروں کو ایسی سہولیات اور اعزازات دینے کی ضرورت ہے جو جنگ لڑنے والوں کو دئیے جاتے ہیں، وفاقی حکومت پنجاب کی صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے، وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے روکے ہوئے فنڈز جاری کرے اور عالمی مالیاتی اداروں کی امداد کا حصہ بھی فراہم کرے،

    پنجاب میں ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر رکھا جانا افسوس ناک ہے، انہیں فوری مستقل کیا جائے، پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف اٹھائے جانے والے انتقامی اقدامات کو واپس لیا جائے، یہ وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کے موقع پر تمام صوبوں کی مدد کرے،