Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث اب تک جہان فانی سے دو لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں۔
    عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 13 لاکھ 02 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 74 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
    اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 53 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 25 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے۔

    خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 14 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 29 ہزار 6 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
    برازیل میں مزید 667 افراد لقمہ اجل بنے، تعداد 8 ہزار 588 ہوگئی، اٹلی میں مزید 369 ہلاکتوں سے مرنے والے 29 ہزار 857 ہوگئے۔ فرانس میں مزید 278 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد تعداد 25 ہزار 809 ہوگئی۔ اسی طرح سپین میں مزید 244 ہلاکتیں ہوئیں اور تعداد 25 ہزار 857 ہوگئی۔

    جرمنی میں مزید 282 افراد جان سے گئے، بھارت میں مزید 92 اور ایران میں 78 اموات ہوئیں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے لاک ڈاؤن میں بڑی نرمی کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ شہری عوامی مقامات پر ایک دوسرے سے مل سکیں گے۔

    یورپ کی سب سے بڑی فٹبال لیگ رواں ماہ کے اختتام پر شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنا لیا، گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے سکول بھی کھول دیئے جائیں گے۔ سپین کی پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت میں مزید 2 ہفتوں کے لیے توسیع کر دی ہے۔

    نرسوں کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں طبی عملے کے 90 ہزار افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 260 سے زیادہ نرسز ہلاک ہو چکی ہیں

  • لاک ڈاؤن ، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

    لاک ڈاؤن ، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

    لاک ڈاؤن ، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا

    اجلاس میں لاک ڈاوَن میں نرمی سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور وفاقی وزرا، مشیر شریک ییں.

    وفاقی وزیرغلام سرور،شفقت محمود،شبلی فراز ،اسد عمر،شاہ محمود قریشی شریک ہیں،خسرو بختیار،حماد اظہر ،فخر امام اور شیخ رشید بھی اجلاس میں شریک ہیں،مشیر عبدالرزاق داؤد،ڈاکٹر حفیظ شیخ بھی اجلاس میں موجود ہیں،ثانیہ نشتر،ذولفی بخاری،لیفیٹنٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں

    قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی منظوری بھی دے گی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک بھر میں 11 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی، چھوٹی دکانیں، عید کی خرید و فروخت سے متعلق دکانیں، مقامی ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک پروازیں کھولنے کی تجاویز منظور کرلی ہیں، تاہم این سی او سی نے تجویز دی کہ سکولز، شادی ہال، ہوٹل اور بڑے شاپنگ مالز بند رکھے جائیں اور ریلوے سروس بھی فی الحال بحال نہ کی جائے۔

    رمضان المبارک کے آخری پندرہ روز میں مذہبی اجتماعات کے لئے قواعد وضوابط میں تبدیلی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سفارش کی کہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے، جلسے، جلوسوں کی اجازت نہ دی جائے

    اجلاس میں ہفتہ اوراتوار کو لاک ڈاؤن برقراررکھنے کی بھی تجویز دی گئی اور ملک میں شاپنگ مالزبند رکھنے سے متعلق غورہوا جبکہ یکم جون سےتعلیمی ادارےکھولنے پرسندھ اور پنجاب مخالفت کرچکے ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کے مطابق این سی او سی اجلاس میں اندرون ملک پروازیں چلانےکا فیصلہ ہوگیا ہے، ابتدائی طور پرکراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس سےپروازیں شروع کرنےکا منصوبہ ہے۔

    وفاقی کابینہ پہلےہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے چکی ہے ، پنجاب حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کےحق میں ہے اور بلوچستان نےلاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی جبکہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے وفاق کےفیصلے کی منتظر ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا تھا کہ معاشی صورتحال،زمینی حقائق مدنظررکھتے ہیں اہم فیصلےکرنےجارہے ہیں۔

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    گزشتہ روز بھی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہوا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء سے بچانا ہے، لاک ڈائون سے فائدہ ہوا ہے، اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کے لئے بھی ایس او پی بنانے کی بات کی،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر مین 9 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے ،تاجر تنظیموں، ٹرانسپورٹر نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، آج کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالہ سے اہم فیصلے ہوں گے.

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری بنے کرونا کا شکار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری بنے کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد چیف جسٹس کے سیکریٹری بلاک کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اسد کھوکھر کا چیک اپ ہائیکورٹ ڈسپنسری میں کیا گیا۔ اسد کھوکھر کو کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے شفا انٹرنیشل اسپتال بھجوا دیا تھا، اسد کھوکھر میں کرونا وائرس کی علامات دیکھی گئیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کروانے کے لیے شفا انٹرنیشل اسپتال میں اپوائنمنٹ طے کروایا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کرونا وائرس کا دوسرا کیس ہے۔ دوسری جانب رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری برانچ کو سیل کر دیا ہے۔ رجسٹرار کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز ہیں پر عمل ہوگا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار آفس کے تمام ملازمین کے بھی کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ڈاکٹرز کی ٹیم 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈسپنسری پہنچ گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرانے کا سلسلہ جاری ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ کے 7 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے

    ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ایک اہلکار میں تصدیق کے باعث دیگر کےٹیسٹ کرائے گئے،دیگر ٹیسٹ کرانے پر مزید 7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

    ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد مینگورہ بینچ کے متعلقہ برانچ سیل کر دی گئی ہے

    قبل ازیں سول جج حیدر آباد میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، لاہور میں بھی ضلع کچہری میں عدالتی عملہ کرونا کا شکار بنا، سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کا سٹاف بھی کرونا کا شکار ہوا جس کے بعد چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا.

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    پاکستان میں‌ کرونا نے سپیڈ پکڑ لی،پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌38 اموات ہونے کے بعد مجموعی تعداد 564 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 9077، سندھ میں 8640، خیبر پختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 388، اسلام آباد میں 521 جبکہ آزاد کشمیر میں 76 مریض ہیں

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کرونا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی مجموعی تعداد 564 ہوگئی۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، خیبر پختونخوا میں 203، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 22 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان جان کی بازی ہا رگئے

  • ایک اور صوبائی وزیر،تحریک انصاف کے رہنما میں ‌کرونا وائرس کی تشخیص

    ایک اور صوبائی وزیر،تحریک انصاف کے رہنما میں ‌کرونا وائرس کی تشخیص

    ایک اور صوبائی وزیر،تحریک انصاف کے رہنما میں ‌کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ کرونا لاک ڈاون کے دوران قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے ،

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے

    وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا سے موت ہو چکی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کرونا کا شکار بن چکے ہیں،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

     

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے نے ملاقات کی ہے

    ملاقات میں کورونا وائرس کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وطن واپس آنے والے مسافروں کو دوران قرنطینہ فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ غیر معمولی حالات میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ملک کے نمائندے ہیں، ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو ٹیک اوے کھانا منگوانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ مسافر دوران قیام آرڈر پر کھانا منگوا سکیں گے۔ ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں غیر معیاری اور مہنگے داموں کھانے کی شکایت پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی جبکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مقیم مسافروں تک رسائی دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ وباء کے باعث بیرون ملک مقیم کئی پاکستانی اپنی روزی سے بھی محروم ہوئے ہیں۔ ورک پرمٹ پر بیرون ملک روزی کمانے والے پاکستانیوں کو ریلیف دینے کا جائزہ لیں گے۔ اس ضمن میں متعلقہ محکموں اور اداروں کو ریلیف پیکج کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی ہے

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے،میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا، اس کے علاوہ کورونا سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے،لاک ڈاؤن کے دوران عوام گھر وں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں

    پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

  • کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب

    کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب

    کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد سے غفلت برتنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت، سیکریٹری صحت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے آغا خان اسپتال، ضیاالدین، لیاقت نیشنل ، ساوَتھ سٹی کے انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا،سندھ ہائیکورٹ نے کافریقین کو 13 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ غفلت کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ،اسپتالوں کو ہر قسم کے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کا پابند بنایا جائے،تمام اسپتالوں کو فوری طور پر او پی ڈیز کھولنے کا حکم دیا جائے

    سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صوبائی و وفاقی محکمہ صحت پرائیویٹ اسپتال مالکان کو بھی فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 8640 ہوگئی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 157 ہوگئی،24 گھنٹوں میں 60 مریضوں کی صحتیابی کے بعد تعداد ایک ہزار 731 ہوگئی، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کرینگے۔

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6752 مریض زیر علاج ہیں، 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے،

  • قومی اسمبلی اجلاس،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کوریج کیلئے تیار کیں سفارشات

    قومی اسمبلی اجلاس،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کوریج کیلئے تیار کیں سفارشات

    قومی اسمبلی اجلاس،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کوریج کیلئے تیار کیں سفارشات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 مئی کے اجلاس کی میڈیا کوریج کے حوالے سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کوریج کے لئے اصول و ضوابط کی سفارشات کر دی ہییں

    پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ( پی آراے ) پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کو صحافیوں کے لیے کھلا رکھنے اور کوریج کے لیے اصول و ضوابط پی آر اے کی مشاورت سے طے کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے ۔

    پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی سمجھتی ہے کہ کرونا سے پیدا شدہ صورتحال میں جہاں پارلیمانی کارروائی کو عوام تک پہنچانا ہمارا فرض ہے ، وہیں پارلیمانی رپورٹرز کا کرونا وائرس سے تحفظ بھی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی ، باہمی مشاورت کے بعد مکمل اتفاق رائے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کے لیے درج ذیل قوائدوضوابط کی سفارش کرتی ہے

    قومی اسمبلی کی پریس گیلری کے لیے نئے کارڈ کا اجراء کیا جائے،پارلیمنٹ ہائوس میں داخلہ صرف نیا کارڈ دکھانے پر ہی ممکن ہوگا ،قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران کوئی ون ڈے کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا ۔ فری لانسرز کو کوئی کارڈ جاری نہیں ہوگا ۔

    ٹی وی چینلز ، اخبارات ، ریڈیو اور نیوز ایجنسیز کے صرف دو رپورٹرز کو پریس گیلری کارڈ جاری کیا جائے گا ( قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ان اداروں سے اجلاس کی کوریج کے لیے مقرر کیے جانے والے 2 رپورٹرز کا نام لے گا) قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے 50 سال سے زائد عمر کے صحافیوں کو پریس گیلری کارڈ جاری کرنے سے گریز کیا جائے گا

    قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں پر ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوگا ،پارلیمنٹ ہائوس میں داخلے یا پریس لائونج میں داخلے سے پہلے تمام صحافیوں کا کا ٹیمپریچر چیک کیا جائے گا تمام صحافیوں کا داخلہ گیٹ نمبر پانچ سے ہوگا ، وہ لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں گے پریس لائونج میں ہینڈ سینیٹائزر کا انتظام ہوگا

    پریس گیلری اور پریس لائونج میں بیٹھنے والے صحافیوں پر سماجی فاصلے کے اصول پر عملدرآمد لازم ہوگا ۔پریس گیلری میں چار سے پانچ نشستوں کو چھوڑ کر بیٹھا جائے گا ، پریس لائونج میں بھی اس اصول کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا

    قومی اسمبلی کی کارروائی پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہوگی ، پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ نمبر ون پر محدود جگہ کے باعث کرونا وائرس سے بچائو کے لیے سماجی فاصلے سمیت دیگر اصولوں پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کے باعث میڈیا ڈائس اور گیٹ ون پر پرائیویٹ چینلز کے کیمرہ کی اجازت نہیں ہوگی

    پارلیمنٹ ہائوس کی راہداریوں میں کسی شخصیت سے موبائل فون پر ایک وقت میں صرف ایک رپورٹر ہی ساٹ لے گا ۔ ساٹ لینے والا رپورٹر دیگر رپورٹرز کے لیے اسے پی آراے آفیشل گروپ میں شیئر کرے گا ۔ساٹ کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور فاصلہ رکھنے کی غرض سے سیلفی اسٹک کے استعمال کو ترجیح دی جائے

    قومی اسمبلی کا اجلاس براہ راست ٹیلی کاسٹ ہونے کے باوجود پریس لائونج میں موجود رپورٹرز ، مختلف وجوہات کے باعث اجلاس میں شرکت سے قاصر رہنے والے رپورٹرز کی سہولت کے لیے پی آراے کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں ٹکرز شیئر کریں گے

    یہ اصول و ضوابط قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کو پیش کیے جائیں گے تاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ان قواعدو ضوابط پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے ۔ سیکرٹری جنرل پی آراے ایم بی سومرو کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی اس سلسلہ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کو آرڈی نیشن کرے گی ، اور وہ پریس لائونج و پریس گیلری میں ان قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی ۔

    پی آراے یقین رکھتی ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کی کوریج کے لیے آنے والے پارلیمانی رپورٹرز اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کی خاطر ان اصول و ضوابط پر مکمل عملدرآمد گریں گے ، اور جو صحافی ان اصول و ضوابط کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریسے محروم رہ جائیں گے وہ موجودہ غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے درگزر کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ پی آراے کی اولین ترجیح اپنے ممبران کی جانوں کا تحفظ ہے

  • کرونا نے پکڑی سپیڈ، پاکستان میں ایک دن میں 1523 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    کرونا نے پکڑی سپیڈ، پاکستان میں ایک دن میں 1523 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا نے سپیڈ پکڑ لی،پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌38 اموات ہونے کے بعد مجموعی تعداد 564 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 9077، سندھ میں 8640، خیبر پختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 388، اسلام آباد میں 521 جبکہ آزاد کشمیر میں 76 مریض ہیں

    پاکستان میں‌ کرونا کے اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 778 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 ہزار 464 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کرونا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی مجموعی تعداد 564 ہوگئی۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، خیبر پختونخوا میں 203، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 22 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان جان کی بازی ہا رگئے.

  • موبائل فون کورونا وائرس کا شکار بناسکتا ہے، تحقیق سے تشویش پیدا ہوگئی

    موبائل فون کورونا وائرس کا شکار بناسکتا ہے، تحقیق سے تشویش پیدا ہوگئی

    سڈنی :موبائل فون کورونا وائرس کا شکار بناسکتا ہے، تحقیق سے تشویش پیدا ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق موبائل فون میں ہر طرح کے جراثیم موجود ہوسکتے ہیں اور ان کو اکثر صاف کرنا نئے کورونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

    اس تحقیق میں 56 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا کہ تاکہ جائزہ لیا جاسکے کہ موبائل فونز کس حد تک بیکٹریا اور وائرس وغیرہ کی آلودگی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 2006 سے 2019 کے دوران 24 ممالک میں تحقیقات کی گئی تھی اور یہ کووڈ 19 کی وبا سے پہلے ہوئی تھی۔

    بونڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا کہ موبائل فونز میں صرف بیکٹریا ہی نہیں ہوتے بلکہ وائرسز اور فنگی سمیت ہزاروں جراثیم موجود ہوتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ اوسطاً 68 فیصد موبائل فونز میں متعدد اقسام کے جراثیم موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کچھ اینٹی بائیوٹیکس کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں۔

    محققین نے فونز پر نئے نوول کورونا وائرس کی موجودگی پر کوئی نیا ٹیسٹ نہیں کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ ایسا ٹھوس امکان ہے کہ موبائل فونز کووڈ 19 کے تیزی سے پھیلنے کا ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کا باعث بننے والا وائرس گلاس، پلاسٹک اور اسٹین لیس اسٹیل پر کئی دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور موبائل فونز جراثیموں کے میزبان ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ہم انہیں صاف نہیں کرتے اور ہم انہیں ہر جگہ لے جاتے ہیں اور ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

    اس میں کھانے کا عمل بھی شامل ہے، سونے کی جگہ اور بلکہ متعدد افراد تو ٹوائلٹ بھی لے جاتے ہیں جبکہ طیاروں اور ٹرینوں میں بھی ان کا استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ روزمرہ کی تمام اشیا کسی نہ کسی حد تک جراثیموں سے آلودہ ہوتی ہیں مگر جراثیموں کی آلودگی کے حوالے سے موبائل فونز کا مقابلہ کوئی چیز نہیں کرسکتی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے ہاتھوں کو دھونے سے قبل فون کو صاف کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ محفوظ رہنے کے لیے ہر ایک کو سمجھنا چاہیے کہ موبائل فون جراثیمی آلودگی کا ایک ذریعہ ہے اور انہیں اپنا ہاتھ سمجھ کر ہی صاف کرنا چاہیے۔ان کے بقول موبائل فونز کو دیگر افراد سے بھی بہت زیادہ شیئر کیا جاتا ہے اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو وائرس کی منتقلی کا امکان کم ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل ٹرویل میڈیسین اینڈ انفیکشیز ڈیزیز میں شائع ہوئے۔

  • کورونا وائرس کے بعد پی ٹی سی ایل نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا

    کورونا وائرس کے بعد پی ٹی سی ایل نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا

    لاہور : چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور گھروں میں محصور لوگ حصول تعلیم، تفریح اور معلومات کے حصول کیلئے انٹرنیٹ پر انحصار کر رہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین تو ایک الگ ہی طرح کے عذاب میں مبتلا ہیں۔

     

    کورونا ریلیف اینڈ سپورٹ پیکیج کے نام پر 1.9 ارب روپے دینے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی نے متاثرہ صارفین کو یکسر نظرانداز کر دیا جو شدید ذہنی کوفت سے دوچار ہیں۔ 

     

     

     

     

    https://twitter.com/A_zee7/status/1258146718018871303

     

    پاکستان میں لاک ڈاﺅن ہوتے ہی پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی جانب سے سست رفتار انٹرنیٹ اور سروس معطلی کی شکایات موصول ہونا شروع ہو گئیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ان پر کوئی ایکشن لینے کے بجائے کمپنی نے صارفین کے ساتھ فراڈ شروع کر دیا ہے

     

     

    انٹرنیٹ سروس ٹھیک کئے بغیر ہی صارفین کی شکایات ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پی ٹی سی ایل کے آفیشل پیج کو ٹیگ کر کے کیا جا رہا ہے

     

    https://twitter.com/hashtag/ptcl?s=08

     

    بلوچستان ۔ سندھ,پنجاب اور کے پی کے شہری علاقوں  میں لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

    https://twitter.com/hamzabutt61/status/1258159105786687490

    دوسری طرف سوشل میڈیا پرصارفین پی ٹی سی ایل کی کارکردگی پربہت پریشان ہیں ،اور مختلف قسم کے ردعمل دے رہے ہیں

     

    Search timeline

    Kamran 

    Flag of Pakistan

    @iamKamran_

    1h

    I am now pro in this game, thank you #ptcl

    Image

    1
    37

    Ashنa Khaن

    ☕

    @chai_holiic

    30m

    Am i the only who’s internet is not working ya sbky ghar masla hora ye? #PTCL
    5
    2
    15

    Abdullah Mahmood
    @Abdullahs_World

    2h

    Congratulations! PTCL again dead. No Internet

    Neutral face

    Fittay munh to you #ptcl

    ZeeShan Riaz 

    Globe with meridians

    @ZeeshaanRiaz

    1h

    Better than #ptcl my #jazz network

    Image

    @meem_istan
    Irony is people trolling #ptcl using ptcl internet.

    Face with tears of joy

    2
    6

    Fire

    Image