Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکا میں قتل کردیا گیا

    کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکا میں قتل کردیا گیا

    واشنگٹن :کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکا میں قتل کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق امریکا کی پٹس برگ یونیورسٹی میں کرونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ایک چینی پروفیسر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مقتول پروفیسر کرونا وائرس کے حوالے سےاپنی تحقیق میں انتہائی اہم نتائج کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے گئے اور ان سر اور گلے میں گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر لو کے گھر کے قریب ایک کار میں ایک اور شخص مردہ حالت میں ملا ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پروفیسر لو کو ان کے گھر میں قتل کرنے کے بعد اپنی کار میں خودکشی کرلی۔

    پولیس کا ماننا ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے سے کو جانتے تھے مگر اس بات کے شواہد موجود نہیں ہے کہ پروفیسرلو کو چینی شہری ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔پٹس برگ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں میں پروفیسر لو کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پروفیسر لوئی کے یونیورسٹی میں موجود ساتھیوں کا کہنا ہے کہ پروفیسر لو کرونا وائرس سارس کوو2 کے حوالے سے انتہائی اہم تحقیق کر رہے تھے اور وہ اس بارے میں بہت ہی اہم نتائج کے قریب پہنچ چکے تھے۔

  • ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

    ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

    اسلام آباد:ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،اطلاعات کےمطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت جبکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مخالفت کی ہے

    ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کیپنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، اس لیے تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔

    تاہم خیبر پختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی ہے۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاجلاس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات جون کے آخری تک بڑھانے جبکہ امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی۔

  • ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

    ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

    ایک شخص نے گاؤں سے واپس آ کر 9 افراد کو کرونا لگا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 8640 ہوگئی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 157 ہوگئی،24 گھنٹوں میں 60 مریضوں کی صحتیابی کے بعد تعداد ایک ہزار 731 ہوگئی، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کرینگے۔

    مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6752 مریض زیر علاج ہیں، 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 451 میں کراچی کے327 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 6084 ہوگئی ہے، ضلع جنوبی کراچی میں 87، ضلع شرقی میں 74 اورضلع وسطی میں 68 کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں، ضلع غربی میں 47، ملیر میں 26 اور کورنگی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،شکارپور میں 24، سکھر میں 19 اور شہید بینظیر آباد میں 15کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاڑکانہ میں 7، حیدرآباد میں 5 اور سُجاول میں 4 مزید نئے کیسز سامنے آئےہیں، گھوٹکی میں 3، سانگھڑ میں 2، میرپورخاص، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اپنے گائوں سے حیدرآباد  واپس جاکر 9 لوگوں کو کورونا لگایا، ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے گریز کریں،

    کرونا کو سندھ سے ہوا پیار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بنے کرونا کا شکار

  • پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پارکس کھولنے اور پندرہ رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،پانچ مئی کو حکومتِ پنجاب نے پانچ ہزار تیس ٹیسٹ کیے۔زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے وائرس کے اثرات سمجھنے اور بہتر فیصلہ کرنا ممکن ہوسکے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مئی کے آخری ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لے کر کرے گی

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرلی ہیں۔

    سفارشات کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز ایس او سی پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی، اسی طرح تعمیراتی شعبے کے دوسرے مرحلے کو بھی کھولنے کی تجویز ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کے اوقات کار بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

    جس کے مطابق دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پھر رات 8 سے 10 بجے تک کھولی رہیں گی۔سفارشات منظور ہونے کی صورت میں 9 مئی کے بعد عملدرآمد ہوگا اور ممکنہ نئے ایس او پیز 31 مئی تک نافذ العمل رہیں گے۔ رمضان میں مذہبی اجتماعات بارے ایس او پیز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی

    لاک ڈاؤن میں‌ نرمی، حکومتی سفارشات تیار، اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

  • پاکستان میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے؟ اہم فیصلہ ہو گیا

    پاکستان میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے؟ اہم فیصلہ ہو گیا

    پاکستان میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے؟ اہم فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی، صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ پنجاب، بلوچستان، سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا

    خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت جبکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مخالفت کی ہے۔

    دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کردی،مراد راس کا کہنا تھا کہ ابھی اسکول کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،اسکولز کھولنے کے حوالے سے ابھی مشاورت ہو رہی ہے،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پاکستان میں سب سے پہلے سندھ نے تعلیمی ادارے بند کئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں قومی سلامتی کونسل کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا بعد ازاں تعلیمی اداروں میں یکم جون تک چھٹیاں کر دی گئیں

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    اب یکم جون قریب آ گیا ہے اور خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اگر کرونا کیسز کم ہوئے تو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے اس ضمن میں آج اجلاس ہوا جس میں 3 صوبوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی.صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پرمعاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • لاک ڈاون کے دوران وہ ایک کام جس سے شہری باز نہ آئے

    لاک ڈاون کے دوران وہ ایک کام جس سے شہری باز نہ آئے

    کورونا ایمرجنسی صورتحال، سمارٹ لاک ڈاون کا 44 واں روز لیکن شہری گھروں سے نکلنے سے باز نہ آئے

    پولیس کے مطابق دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 02 ہزار 178 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ 02 لاکھ 18 ہزار 640 شہریوں کو ناکوں پر روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی۔ 02 لاکھ 7363شہریوں کو وارننگ، گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ 01 لاکھ 95ہزار 928 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 07 ہزار 07 سو سے زائد موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔ 04 ہزار435 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔01 لاکھ 10 ہزار 518 موٹر سائیکلز،28 ہزار 345رکشوں اور 41ہزار سے زائد کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 5754ٹیکسی اور 10 ہزار 289 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

  • کرونا کے حوالے سے امریکی صدر کا اہم قدم

    کرونا کے حوالے سے امریکی صدر کا اہم قدم

    کرونا کے حوالے سے امریکی صدر کا اہم قدم

    باغی ٹی وی : بالآخر دنیا میں کرونا کا بخار اترنے لگا ہے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہے۔
    امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی معیشت کو پانچ سال کے لیے بند نہیں کرسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی تبدیل ہورہی ہے اور اب ہم ملک میں کاروبار کھولنے جارہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں بحالی کے عمل کی نگرانی کے لیے اب نئی ٹیم کی ضرورت ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جارج کشنر نئی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 326 جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ 27 ہزار 3 سو چھبیس افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.

    امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 72 ہزار 271 سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • کرونا کو سندھ سے ہوا پیار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بنے کرونا کا شکار

    کرونا کو سندھ سے ہوا پیار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بنے کرونا کا شکار

    کرونا کو سندھ سے ہوا پیار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بنے کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے

    وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا سے موت ہو چکی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کرونا کا شکار بن چکے ہیں،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

  • لاک ڈاؤن میں‌ نرمی، حکومتی سفارشات تیار، اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

    لاک ڈاؤن میں‌ نرمی، حکومتی سفارشات تیار، اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

    لاک ڈاؤن میں‌ نرمی، حکومتی سفارشات تیار، اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالہ سے اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا اعلیٰ شریک ہیں.

    اجلاس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرلی ہیں۔

    سفارشات کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز ایس او سی پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی، اسی طرح تعمیراتی شعبے کے دوسرے مرحلے کو بھی کھولنے کی تجویز ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کے اوقات کار بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

    جس کے مطابق دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پھر رات 8 سے 10 بجے تک کھولی رہیں گی۔سفارشات منظور ہونے کی صورت میں 9 مئی کے بعد عملدرآمد ہوگا اور ممکنہ نئے ایس او پیز 31 مئی تک نافذ العمل رہیں گے۔ رمضان میں مذہبی اجتماعات بارے ایس او پیز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد سے اجلاس کی صدارت کی

    وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت عذرہ پیچوہو، وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر انفارمیشن ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، سیکریٹری داخلہ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی شریک ہوئے

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں لاک ڈائون سے متعلق اتفاق رائے سے فیصلے ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی تجاویز دی ہیں، تمام صوبوں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز دیں،ان تجاویز کے مطابق سفارشات مرتب کرکے قومی سطح پر فیصلے کئے جائیں گے، لاک ڈائون میں مزید سہولیات دینے کی بات کی گئی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اجلاس میں کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء سے بچانا ہے، لاک ڈائون سے فائدہ ہوا ہے، اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کے لئے بھی ایس او پی بنانے کی بات کی،

  • شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

    شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

    شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 12کروڑ کی آبادی والے صوبے کے پاس کرونا سے لڑنے کےلئے فنڈز ہی موجود نہیں.

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے اپنی نوکری پکی کرنے کےلئے عمران خان کے سامنے سرینڈر کردیا ہے،بزدار صاحب عمران خان کے ہر غیر آئینی اور غیر قانونی کام میں ساتھ دیے رہے ہیں،عثمان بزدار وفاق تک پنجاب کی آواز نہیں بن رہے،پنجاب حکومت سیاسی معاملات میں مکمل مفلوج ہو گئی ہے.

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار قومی رابطہ کمیٹی کی کسی میٹنگ میں صوبے کو درپیش مسائل اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق پنجاب میں کرونا کی وجہ سے ایک کروڑ 20لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ،پنجاب کو 43کھرب کا معاشی طور پر نقصان ہو چکا ہے،شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا ہے،عثمان بزدار وفاق سے صوبے کے واجبات طلب نہیں کررہے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر خزانہ کے بقول صوبے نے اپنے خزانے سے وفاق کو اربوں روپے دیے ہیں،پنجاب کے پاس اپنے مسائل کے حل کےلئے پیسے نہیں وفاق کو پیسے دے کر صوبے کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،عثمان بزدار عمران خان سے صوبے کا حق مانگنے سے قاصر ہیں،وفاق کی طرف 128 ارب کے بقایاجات جاری نہیں کیےجا رہے، ہائڈل منافع اور سروسز پر سیلز ٹیکس کا حصہ پنجاب کو نہ ملنے کیوجہ سے صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے

    پنجاب میں کرونا سے مزید 12 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ