Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے خوف یا کوئی اور وجہ اب فلمیں‌خلا میں بنانے کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی

    کرونا سے خوف یا کوئی اور وجہ اب فلمیں‌خلا میں بنانے کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی

    نیویارک :کرونا سے خوف یا کوئی اور وجہ اب فلمیں‌خلا میں بنانے کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز کا نام دیا کے یے نیا جو اپنے خطرناک اسٹنٹس خود کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں مگر اب وہ ایسا اعزاز حاصل کرنے والے ہیں جو اب تک کسی فلمی ستارے نے حاصل نہیں کیا، وہ ہے ایک فلم خلا میں بنانا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اس وقت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں جس میں ایک فیچر فلم خلا میں فلمانے کے امکان پر بات کی جارہی ہے جس میں امریکی خلائی ادارے ناسا کو بھی شامل کای گیا ہے۔اس منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور ابتدائی بات چیت جاری ہے مگر رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ کافی سنجیدہ مذاکرات ہیں۔یہ منصوبہ ٹام کروز کے جان لیوا اسٹنٹس کرنے کی شوقین شخصیت سے مطابقت بھی رکھتا ہے خاص طور پر مشن امپاسبل سیریز میں ان کے اسٹنٹس لوگوں کو اب تک یاد ہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ خلا میں فلم کو کیسے شوٹ کیا جائے گا مگر اسپیس ایکس کو پہلے انسان بردار خلائی طیارے کو بھیجنے کی منظوری مل چکی ہے اور 27 مئی کو یہ اسپیس کرافٹ ناسا کے خلابازوں کوو لے کر جائے گا۔اس کے بعد اس خلائی طیارے کو دیگر خلائی آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

    یہ کمپنی ایک اسپیس کرافٹ اسٹار شپ کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے جو کئی بار استعمال ہونے والا خلائی طیارہ ہوگا اور اس میں اتننی جگہ ہوگی کہ کسی فلمی عملے کو اپنے ساتھ لے جاسکے۔اس کی تیاری میں ابھی کئی سال درکار ہیں مگر ناسا نے اسے اپنے مستقلب کے چاند پر بھیجے جانے والے انسانی مشنز کا حصہ بنایا ہوا جن کا آغاز 2024 کو ہوگا۔

  • اٹلی میں دنیا کی ‘پہلی کورونا وائرس ویکسین’ تیار کرنے کا دعویٰ

    اٹلی میں دنیا کی ‘پہلی کورونا وائرس ویکسین’ تیار کرنے کا دعویٰ

    اٹلی :اٹلی میں دنیا کی ‘پہلی کورونا وائرس ویکسین’ تیار کرنے کا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق اٹلی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کووڈ 19 سے بچاو کے لیے ویکسین تیار کرلی ہے ، حالانکہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے خلاف ویکسین کی تیاری پر دنیا بھر میں کام کیا جارہا ہے مگر یہ آسان کام نہیں۔

    لیکن دوسری طرف امریکی صدر کی ٹاسک فورس میں شامل نیشنل انسٹیٹوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیز ڈیزیز کے ڈائریکٹر انتھونی فاؤچی کے مطابق کورونا وائرس ویکسین کی تیاری میں کم از کم ڈیڑھ سال کا عرصہ درکار ہوگا۔مگر عموماً ایک ویکسین کی عام دستیابی میں 5 سے 15 سال کا عرصہ لگتا ہے، یعنی ویکسینز کی تیاری میں کافی وقت درکار ہوتا ہے مگر اس نئی وبا کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں ویکسینز کی تیاری میں غیرمعمولی رفتار سے کام ہورہا ہے۔

    برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ستمبر تک اس حوالے سے ویکسین تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ چین میں بھی سائنسدان ستمبر تک ایک ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔مگر اٹلی میں تو سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین تیار بھی کرلی ہے۔

    سائنس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روم کے سپالانزانی ہاسپٹل میں اس ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے جو کہ چوہوں میں تیار اینٹی باڈیز سے تیار کی گی ہے جو انسانی خلیات پر کام کرتی ہے۔سائنسدانوں نے ویکسین کی آزمائش کے دوران دریافت کیا کہ یہ انسانی خلیات میں وائرس کو ناکارہ بنادیتی ہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس ویکسینز کی دوڑ میں اب تک سب سے اہم پیشرفت ہے۔

    یہ دعویٰ اس ویکسین کو تیار کرنے والی کمپنی تاکیز کے سی ای او لیوگی اوریشیکو نے اطالوی خبررساں ادارے اے این ایس اے سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ اٹلی میں کسی ویکسین کے حوالے سے سب سے ایڈوانس ٹیسٹنگ ویکسین ہے اور انسانوں پر اس کی آزمائش موسم گرما میں شروع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی ایک امریکی دوا ساز کمپنی لینا آر ایکس کے ساتھ مل کر مزید ٹیکنالوجی پلیٹ فارمزز کے ساتھ کام کے مواقع دیکھ رہی ہے۔

    یہ کمپنی اس وقت زوروشور سے ایک اطالوی تحقیق سے ایک ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہے جس میں تمام تر ٹیکنالوجی میں اٹلی کی ہوگی اور آزمائش بھی اٹلی میں کی جائے گی اور ٹیسٹنگ مکمل ہونے پر ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی۔اس کی کامیابی کے لیے کمپنی کو صرف اپنی حکومت کا تعاون ہی نہیں چاہیے بلکہ بین الاقوامی اداروں اور شراکت داروں کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ اس عمل کو مزید تیز کیا جاسکے۔

    لیوگی اوریشیکو کا کہنا تھا ‘یہ کوئی مقابلہ نہیں، اگر اپنی طاقت اور صلاحیت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تو ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ بھی جیت لیں گے’۔ اٹلی کے سائنسدانوں کی جانب سے ویکسین کو چوہوں پر آزمایا گیا اور صرف ایک ڈوز سے چوہوں پر ایسی اینٹی باڈیز بن گئیں جو وائرس کو انسانی خلیات کو متاثر کرنے سے روکتی تھیں۔

    پہلے انہوں نے اینٹی باڈی سے بھرپور خون سے سیرم کو الگ کیا اور پھر اس کا تجزیہ وائرلوجی لیبارٹری میں کیا، اگلے مرحلے میں سائنسدان یہ تعین کریں گے کہ یہ مدافعتی ردعمل کتنے عرصے تک برقرار رہتا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینز کی تیاری پر ڈی این اے پروٹین کے جینیاتی میٹریل کو بنیاد بنایا جارہا ہے مگر اٹلی میں الیکٹرو پوریشن تیکنیک کو استعمال کرکے خلیات کو تقسیم اور مدافعتی نظام کو متحرک کیا جارہا ہے۔

    محققین کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی ویکسین پھیپھڑوں کے خلیات میں کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین (جو وہ خلیات کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے) کے خلاف فعال اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اگلے ٹرائل میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور انہیں توقع ہے کہ یہ تمام ویکسینز کووڈ 19 کے ارتقا اور ممکنہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں گی۔

  • بھارت میں‌ پھنسے 193 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئے

    بھارت میں‌ پھنسے 193 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئے

    لاہور:بھارت میں‌ پھنسے 193 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئےا،طلاعات کے مطباق بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے 193 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئے

    ذرائع کے مطابق مختلف بھارتی ریاستوں سے یہ پاکستانی نجی گاڑیوں پر بارڈر تک پہنچے تھے اور ان لوگوں نے گذشتہ رات بھارتی شہر امرتسر میں گزاری تھی۔ وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں 72 گھنٹوں تک رکھا جائے گا اور ان کاطبی معائنہ بھی ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق علاج معالجے اور دیگر ویزوں پر بھارت جانے والے یہ پاکستانی بھارت میں کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور بارڈر بند ہونے سے بھارت میں پھنس گئے تھے۔

    دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی خصوصی پرواز پی کے 784 ترکی میں پھنسے 284 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گئی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی گئی اور انہیں قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیاجب کہ 2 مشتبہ مسافروں کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کورونا پر قابو پانے کے بعد چین میں مقامی سیاحت میں اضافہ، 4 دن میں ریکارڈ آمدنی

    کورونا پر قابو پانے کے بعد چین میں مقامی سیاحت میں اضافہ، 4 دن میں ریکارڈ آمدنی

    بیجنگ :ٌکورونا پر قابو پانے کے بعد چین میں مقامی سیاحت میں اضافہ، 4 دن میں ریکارڈ آمدنی،اطلاعات کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے جس کے باعث مقامی سیاحت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

    چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد وائرس سے متاثرہ ہیں۔چین پہلا ملک ہے جس نے اِس مہلک وبا کو کنٹرول کیا ہے اور وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے شہر ووہان میں بھی کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے۔

    چین نے کورونا پر قابو پانے کے بعد سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے جس سے مقامی سیاحت نے زور پکڑ لیا ہے اور 4 دن میں 6 ارب ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کرلی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یکم مئی سے شروع ہونے والی 5 روزہ چھٹیوں میں 10 کروڑ 40 لاکھ افراد نے مقامی سطح پر سیر و سیاحت کی ہے جس سے 6 ارب ڈالرز سے زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

    دوسری جانب چین میں مقامی سطح پر ایک بھی کورونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ مزید 87 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے 4633 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن میں بال نہ کاٹنے پر حجام قتل

    لاک ڈاؤن میں بال نہ کاٹنے پر حجام قتل

    پٹنا: لاک ڈاؤن میں بال نہ کاٹنے پر حجام قتل،اطلاعات کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر مقامی افراد نے حجام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست بہار کے شہر پٹنا میں پیش آیا جہاں درجنوں مقامی افراد نے ہیئر ڈریسر کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

    پولیس کے مطابق بنکا ضلع کے رہائشی 40 سالہ دنیش ٹھاکر کو مقامی افراد نے زبردستی گھر سے باہر نکالا اور دکان پر ساتھ چلنے کا کہا، ہیئرڈریس نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان کا مطالبہ مسترد کردیا۔

    حجام کے منع کرنے پر مقامی افراد سیخ پا ہوگئے اور دنیش پر حملہ کرتے ہوئے لاتوں گھوسوں اور لاٹھیوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔بہیمانہ تشدد سے حجام کی حالت غیر ہوئی تو اسے سر پر گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ اگلے روز ہیئرڈریسر کی مسخ شدہ لاش ملحقہ گاؤں سے ملی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    مقتول کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا کہ گاؤں کے متعدد افراد گھر پر آئے اور لاک ڈاؤن میں زور بردستی کرتے ہوئے شوہر کو دکان کھولنے کا کہا اور انکا پر اسے مار ڈالا۔پولیس نے اہلیہ موسو دیوی کی درخواست پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نامزد افراد کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

  • کرونا کہاں سے آیا، ہم اس پر رپورٹ پیش کریں گے،امریکی صدر کا اعلان

    کرونا کہاں سے آیا، ہم اس پر رپورٹ پیش کریں گے،امریکی صدر کا اعلان

    کرونا کہاں سے آیا، ہم اس پر رپورٹ پیش کریں گے،امریکی صدر کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کہاں سے آیا امریکہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کرے گا،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ چین کو کورونا سے متعلق شفاف ہونا ہو گا،چین کو بتانا ہوگا کہ کورونا کیسے پھیلا،

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان کر دیا،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایامگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی،ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہے،امریکا کی معیشت کو پانچ سال کیلئے بند نہیں کرسکتے،حکمت عملی تبدیل ہورہی ہے ، اب ہم ملک میں کاروبار کھولنے جارہے ہیں ملک میں بحالی کے عمل کی نگرانی کیلئے اب نئی ٹیم کی ضرورت ہے،جارج کشنر نئی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جون تک ہر روز 3 ہزار امریکی اموات کی پیش گوئی سے متعلق وفاقی حکومت کی پیر کو منظر عام پر آنے والی رپورٹ درست نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں وبا کا پھیلاؤ کم کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ہے جبکہ ’ہم اس وبا پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہیں..

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان گورنروں کا بھی دفاع کیا ہے جو اپنی ریاستوں میں پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اب لوگ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات میں تسلسل سے خود کشیوں اور منشیات کے استعمال سے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود ہے۔

    قبل ازیں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکی صدر صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنےاوراس کی وجہ سے عالمی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار چین ہے.

    امریکی صدر چین پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا متعدد بار الزام لگا چکے ہین بلکہ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ مجھے الیکشن میں شکست دلوانے کے لئے چین نے کرونا پھیلایا

    گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا امریکی سائنسدان اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کرلیں گے، اور مجھے خوشی ہوگی اگر کوئی ملک ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دینے میں کامیاب ہوجائے۔ جن پر ویکسین کا تجربہ کیا جاتا ہے وہ خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کررہے ہیں اور وہ خطرات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔

    امریکہ میں نیویارک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ لوگ متاثرہیں جہاں چوبیس ہزار افراد جان سے گئے، شکاگو میں ہلاکتیں ایک ہزار ہوگئیں، امریکا میں تحقیق دانوں نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، ماہرین کا کہنا لاک ڈاون میں نرمی کے باعث ملک میں یومیہ ہلاکتیں تین ہزار ہوسکتی ہیں

    دوسری جانب کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، صرف ترقی پذیر ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس کے اثرات سے نہیں بچ سکے ، اس صورت حال میں سپر پاور امریکا نے قرضہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں پہلی مرتبہ تیس کھرب ڈالر کا قرض لیا جائے گا ، یہ قرضہ بانڈزکی فروخت سےحاصل کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس سے متعلقہ منصوبوں کے بھاری اخراجات کو پورا کیا جا سکے

  • کرونا نے انگریزوں کو غریب کردیا ،کاریں خریدنا بند کردیں‌

    کرونا نے انگریزوں کو غریب کردیا ،کاریں خریدنا بند کردیں‌

    مانچسٹر:کرونا نے انگریزوں کو غریب کردیا ،اب کاریں نہیں خریدیں گے ،اطلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے برطانیہ میں نئی کاروں کی رجسٹریشن میں 97.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    اپریل کے مہینے میں صرف 4,321 کاریں ہی فروخت ہو سکیں، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث پروڈکشن پلانٹس بند کر دیئے گئے تھے۔مارچ کے مہینے میں نئی رجسٹریشن کی گاڑیاں برطانوی مارکیٹ میں آتی ہیں، مارچ سے جون تک سب سے زیادہ کاریں فروخت کی جاتی تھیں۔کورونا وائرس نے کار انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پہ پہنچا دیا ہے۔

    دوسری جانب کورونا کی وجہ سے مالی بحران کی شکار برطانوی ائیرلائن نے40 فیصد ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ورجن اٹلانٹک نے3,150 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث حکومت سے 500 ملین پاؤنڈز کا پیکج مانگا تھا۔حکومتی پیکج نہ ملنے پر مالک نے خریدار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • سود کے پیسوں سے کی جا سکتی ہے لاک ڈاؤن متاثرین کی مدد، فتویٰ آ گیا

    سود کے پیسوں سے کی جا سکتی ہے لاک ڈاؤن متاثرین کی مدد، فتویٰ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سود کے پیسوں سے غریبوں کی مدد کی جا سکتی ہے، فتویٰ آ گیا

    بھارت کے معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم دیو بند نے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے بینک میں جمع سود کے پیسوں سے مسلمان غریبوں کی مدد کر سکتے ہیں

    سود کے پیسوں سے مدد کا فتویٰ دارالعلوم دیوبند کے تین رکنی پینل نے جاری کیا ہے۔ پینل میں مشہور عالم دین مفتی محمود بلند شہری کے بھی دستخط ہیں۔ فتویٰ کو مفتی نعمان نے قلم بند کیا ہے اور اس پر تحقیق مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی نے بھی کی ہے۔ فتویٰ گزشتہ 25 اپریل کو جاری کیا گیا

    دارالعلوم دیو بند کے افتا سے بھارتی ریاست کرناٹک کے رہائشی محمد اسامہ نے سوال کیا تھا کہ ان کی مسجد کے اکاؤنٹ میں سود کا بہت سارا پیسہ جمع ہے، کیا وہ اس پیسے سے موجودہ مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کر سکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے؟

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اس سوال کے جواب میں دارالعلوم دیوبند نےجو فتویٰ جاری کیا ہےاس میں کہا گیا ہے کہ سود اسلام میں پوری طرح حرام ہے، لیکن لاک ڈاؤن کے دوران بینک سے آپ کی جمع پونجی پر حاصل سود سے تنگ حال اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ سود کی اس رقم کو نجی طور پر اور مسجد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ اس رقم سے غریبوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ اس میں شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سے اگر آپ کسی کو راشن خرید کر دینا چاہتے ہیں تو یہ اچھا ہے۔

  • سعودی عرب میں 900 سے زائد کرونا مریض ایک روز میں‌صحتیاب،ایک ریکارڈ قائم ہوگیا

    سعودی عرب میں 900 سے زائد کرونا مریض ایک روز میں‌صحتیاب،ایک ریکارڈ قائم ہوگیا

    ریاض : سعودی عرب میں 900 سے زائد کرونا مریض ایک روز میں‌صحتیاب،ایک ریکارڈ قائم ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی ڈاکٹروں کی کاوشوں کے نیتجے میں ایک دن میں ساڑھے 9 سو سے زائد کرونا مریض شفایاب ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے تیزی سے پھیلنا شروع کیا تھا لیکن سعودی حکام کے بروقت اقدامات اور کرفیو نے وائرس کا پھیلاؤ روک دیاسعودی عرب میں ڈاکٹروں کی انتھک محنت کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران 955 کرونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 431 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

    سعودی وزیر صحت نے ایک ہزار کے قریب مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں 24 فیصد مریض ملکی جبکہ 76 فیصد غیر ملکی ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق ریاست بھر میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں چودہ فیصد صنف نازک جبکہ 86 فیصد مرد ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید نو مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے دم توڑنے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی 24 ہزار 620 ہے۔سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو سب سے زیادہ نئے کیسز جدہ میں رپورٹ ہوئے ہیں جن تعدادد 385 ہے۔

  • جانیں بچانا ضروری، تبلیغی جماعت کے 150 اراکین نے پلازمہ عطیہ کرنیکے کیلئے روزہ توڑ دیا

    جانیں بچانا ضروری، تبلیغی جماعت کے 150 اراکین نے پلازمہ عطیہ کرنیکے کیلئے روزہ توڑ دیا

    جانیں بچانا ضروری، تبلیغی جماعت کے 150 اراکین نے پلازمہ عطیہ کرنیکے کیلئے روزہ توڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے تباہی جاری ہے، کرونا وائرس کو لے کر بھارت میں تبلیغی جماعت پر کڑی تنقید کی گئی کرونا وائرس کو تبلیغی وائرس کہا گیا تا ہم اب بھارت میں تبلیغی جماعت کے اراکین نے ایسا کام کر دیا کہ بھارت تبلیغی جماعت کے اراکین کو ہیرو کہنے پر مجبور ہو گیا

    دہلی کے نظام الدین مرکز میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے شرکت کرنے والے تبلیغی جماعت کے وہ اراکین جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ صحتیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے کرونا کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد تبلیغی جماعت کے اراکین جن پر کڑی تنقید کی گئی تھی کو بھارت میں ہیرو کہا جا رہا ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بھارت سے تبلیغی جماعت ہی کرونا کا خاتمہ کر سکتی ہے

    دہلی کے نظام الدین مرکز میں شرکت کرنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ ان کے خلاف مقدمے بھی درج کئے گئے، ٹویٹر پر ٹرینڈ چلائے گئے لیکن مشکل کی اس گھڑی میں تبلیغی جماعت ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے میدان میں آئی اور رضاکارانہ طور پر پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تامل ناڈو کے ایک ہزار سے زائد تبلیغی اراکین جن کا کرونا ٹیسٹ پہلے مثبت پھر منفی آیا تھا انہوں نے خود کو پیش کر دیا ہے،تامل ناڈو میں 1629 مریض سامنے آئے تھے جن میں سے 1300 افراد نے دہلی اجتماع میں شرکت کی تھی.

    تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 150 لوگوں نے ماہ مبارک رمضان کا روزہ قربان کر کے پلازمہ عطیہ کرنے اور کورونا متاثرین کی مدد کی ہے،دہلی میں 150 کے قریب تبلیغی جماعت کے اراکین اپنا پلازمہ عطیہ کر چکے ہین، دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے پلازمہ کلیکشن ڈرائیو کی ذمہ داری سنبھالنے والے ڈاکٹر محمد شعیب علی کا کہنا ہے کہ تین کوارنٹائن سنٹرس پر پلازمہ سیمپل وصول کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے سے پہلے عطیہ کنندہ کو کچھ کھانا ہوتا ہے، ایسے میں تبلیغی جماعت کے اراکین نے روزہ توڑ کر پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پلازمہ عطیہ کرنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین میں شامل پاشا کا کہنا تھا کہ روزہ توڑنے کے بعد وہ بعد میں روزہ بعد میں رکھ سکتے ہیں لیکن انسانی جان بعد میں نہیں بچائی جا سکتی۔ بجنور کے رہنے والے محمد عثمان کا کہنا ہے کہ نریلا کوارنٹائن سنٹر میں تقریباً 950 کورونا متاثرین ہیں۔ سنٹر کے اے ڈی ایم نے ان سے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے رابطہ کیا۔ تو میں نے کہا کہ میں اپنا پلازمہ عطیہ کروں گا . 3 دنوں میں تقریباً 120 تبلیغی جماعت کے اراکین نے اپنا پلازمہ کورونا متاثرین کے لیے عطیہ کیا ہے۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس، قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک

    ، دہلی نظام الدین مرکز کے امیرمولانا سعد کاندھلوی نے تبلیغی جماعت کے اراکین سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر تبلیغی جماعت کے اراکین میدان میں آئے اور ایک ہزار کے قریب اراکین نے اپنے نام لکھوا دیئے.

     

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کو اب بھارت میں ” ہیرو” کہا جانے لگا