Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس کو شکست دینے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا

    کورونا وائرس کو شکست دینے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا

    نیویارک :کورونا وائرس کو شکست دینے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ امریکی ماہرین نے آسان سا طریقہ بتادیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ پرسکون نیند لینے سے کورونا کو با آسانی شکست دی جاسکتی ہے۔امریکی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ پرسکون نیند ہمارے مدافعتی نظام کیلئے بہت ضروری ہے اور مضبوط مدافعتی نظام کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے نا گزیر ہے ۔

    دوسری جانب امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ مدافعتی نظام ہمارے جسم کا دفاعی سسٹم ہے جو حفاظت کی کئی تہیں فراہم کرتا ہے، اس کی پہلی تہہ ہماری جلد ہے جو انتہائی مضبوطی سے بنے ہوئے خلیوں سے بنی ہے جبکہ ایک تہہ پھیپھڑوں کے اندر ہے جو باریک بالوں کی شکل میں ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے وائرس اور بیکٹیریا کو باہر دھکیل کر سانس کے اوپری راستے کی طرف پھینکتی ہے۔

  • بی آرٹی پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلےکیخلاف سپرپم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ آگیا

    بی آرٹی پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلےکیخلاف سپرپم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ آگیا

    اسلام آباد :بی آرٹی پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلےکیخلاف سپرپم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ آگیا،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) منصوبے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اہم حکم جاری کردیا ہے

    جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، اس دوران جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ درخواست گزار نے صوبائی حکومت کی اپیل پراعتراضات اٹھائے ہیں لہٰذا صوبائی حکومت ان اعتراضات کے جواب سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتی۔درخواست گزار عدنان آفریدی نے کہا کہ منصوبے پر تعمیر کے بعد توڑ پھوڑ ہوتی رہتی ہے۔

    اس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ منصوبے پر ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، صوبائی حکومت عوام کے پیسے کی محافظ ہے اور یہ منصوبہ عوام کے پیسے سے بن رہا ہے۔بینچ کے سربراہ نے استفسار کیا کہ منصوبہ کب آپریشنل ہوگا؟ اس پر خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 31 جولائی ہے لیکن کورونا کی وجہ سے 25 دن کام روکا گیا، ٹھیکیدار نے تاحال نئی تاریخ نہیں دی۔

    سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے درخواست گزار کے اعتراضات پر کے پی حکومت سے جواب طلب کرلیا اور سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ 5 دسمبر 2019 کو پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو 45 روز کے اندر پشاور بی آر ٹی انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جہاں سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا تھا۔

    یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے کسی وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر منصوبہ شروع کیا، منصوبے نے 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا جبکہ سیاسی اعلانات کے باعث منصوبہ کئی نقائص کا باعث بنا، تاخیر کا شکار ہوا اور لاگت بھی بڑھی۔

    واضح رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔اکتوبر 2017 میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو کے پی حکومت نے چھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو اب 60 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

  • حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی اہم وجہ سامنے آگئی

    حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی اہم وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد:حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اب تک ملک بھر میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 509 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جو کہ ایک بڑی تعداد ہے۔لاک ڈاؤن نرم کرنے کی صورت میں نقصان کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں دیگر مریضوں کا علاج بند ہوچکا ہے، ہر شہر میں کم از کم ایک ہزار بیڈز کے انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال بنائے جائیں۔

    ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ گورنراسٹیٹ بینک بینکوں کے باہر لگی لمبی قطاروں کانوٹس لیں اور حکومت ٹریفک چالانوں کوآن لائن کروانےکا بندوبست کرے جب کہ تاجر حضرات سے اپیل ہے کہ آن لائن بزنس کریں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حتمی فیصلہ کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے لاک ڈاؤن نرم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں چاہتا ہوں لاک ڈاؤن جلد ختم ہو تاہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

  • جاوید میاں داد نے کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ، وہ کرکٹرز کون ہیں

    جاوید میاں داد نے کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ، وہ کرکٹرز کون ہیں

    کراچی: جاوید میاں داد نے کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ، وہ کرکٹرز کون ہیں ،اطلاعات کےمطابق سابق ٹیسٹ کپتان اورعظیم بیٹسمین جاوید میانداد نےفکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قانون بنوائیں اور فکسنگ کا جرم کرنے والے کرکٹرز کو پھانسی دلوائیں جبکہ کھلاڑی کےساتھ بکیز کو بھی پھانسی دی جائے۔ سلیم ملک،عطاالرحمان اور دیگر کرکٹرز نےچند پیسوں کیلیےملک بیچا۔

    سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا کہ 1999میں کوچنگ اس لیے چھوڑی کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ فکسنگ ہورہی ہے۔ جسٹس قیوم کمیشن کو فکسنگ سےمتعلق سب کچھ بتایا لیکن کھلاڑی بچ نکلے۔ کرکٹرزکمزور قوانین کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دعووں سےنکل کراب عمل درآمد کرے۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن نے جن کرکٹرزکو پی سی بی سے دور رکھنے کا کہا آج بھی وہ بورڈ سے جڑےہوئے ہیں۔ جن سابق کرکٹرز پر تھوڑا سا بھی شک تھا،انھیں کرکٹ بورڈ میں نہیں ہوناچاہیے تھا۔ عمر اکمل بھی اعتراف جرم کر کے واپس آجائے گا۔

  • احسن اقبال کا احساس  پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں احساس پروگرام کی جانب سے 12 ہزار کی امداد وصول کرنے کا میسج ملا ہے

    پنجاب کے ضلع نارووال سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی، سابق وزیر داخلہ اور جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں ۔ انداز کریں کیسے پیسے بانٹےجا رہے ہیں

    احسن اقبال کو جس نمبر سے میسج موصول ہوا اس میں لکھا تھا کہ احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے وصول کریں، اگر انہوں نے پہلے وصول کر لئے ہیں تو یہ میسج ضائع کر دیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران غریب شہریوں کی امداد کے لئے حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار امداد دینے کا اعلان کیا اور ملک بھر میں سنٹر قائم کر کے امدادی رقوم کی تقسیم کی. احساس امداد پروگرام کے تحت جن افراد کو رقوم کی ادائیگی کرنا مقصود ہوتی ہے ان کو بذریعہ میسج آگاہ کر دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے قریبی احساس امداد سینٹر سے رقم وصول کر لیں

    لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار طبقے کو حکومت کی جانب سے 12 ہزار فی کس امداد بھی دی جا رہی ہے جو حکومت کی جانب سے بہت بڑا امدادی منصوبہ ہے جو انتہائی شفافیت کا حامل ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اسکا بھی آڈٹ کروانے کا اعلان کیا ہے. وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 3 ہفتےمیں 81 ارب روپے تقسیم کیے

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احساس ایمرجنسی کیش کے Category-2 کے صارفین جو بذریعہ8171 ایس ایم ایس سروس رجسٹر ہوئے ہیں انکو امدادی رقوم کی ادائیگی  شروع کر دی گئی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے،

    احساس امداد پروگرام کی جانب سے 8171 پر شناختی کارڈ نمبر میسج کرنے پر جوابی میسج ملتا ہے کہ آپ کو امداد ملے گی یا نہیں،لیکن احسن اقبال کو جو امداد کے لئے میسج آیا وہ 8171 سے نہیں آیا اور نہ ہی احسن اقبال نے امداد کے لئے اپلائی کیا بلکہ احسن اقبال کو یہ میسج کسی نے واٹس ایپ پر بھیجا ہے، واٹس ایپ پربھیجا جانے والا میسج فراڈ ہے اور اس ضمن میں احساس پروگرام کی انچارج ثانیہ نشتر متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ امدادی رقوم کے لئے میسج صرف اور صرف 8171 سے آئے گا اسکے علاوہ جس بھی نمبر سے میسج آئے وہ فیک ہو گا

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    احسن اقبال مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل ہیں، سابق وزیرداخلہ بھی رہ چکے ہیں، وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں انکو جب کسی نے یہ میسج واٹس ایپ پر کیا تو انہوں نے احساس پروگرام کی شفافیت پر سوال اٹھا دیئے حالانکہ وہ یہ جانتے ہوں کہ یہ فراڈ میسج ہے،اسکے باوجود حکومت کے خلاف انہوں نے ٹویٹر پرمہم چلا دی.

    احسن اقبال کو موصول ہونے والا میسج احساس کیش پروگرام کا میسج نہیں بلکہ انہیں کسی نے بے وقوف بنایا اور انہوں نے اسی میسج کو آگے شیئر کر دیا.بلکہ میڈیا نے بھی احسن اقبال کے ٹویٹ کو دیکھ کر خبریں چلا دیں اور احساس پروگرام کی شفافیت پر سوال اٹھا دیئے حالانکہ یہ سب فیک تھا اور احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین پروگرام ہے جس کے تحت صرف مستحقین کو امداد مل رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے بھی احساس کیش پروگرام کا آڈٹ کروانے کا اعلان کیا ہے

  • بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کرونا سے جاں بحق

    بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کرونا سے جاں بحق

    لاڑکانہ: بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کرونا سے جاں بحق،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دو روز قبل نومولود کو جنم دینے والی کرونا مریضہ انتقال کرگئی۔

    ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے شیخ زید ویمن اسپتال میں زیر علاج کرونا کی مریضہ جاں بحق ہوگئی، مدئجی کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 دن پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ بالکل تندرست ہے۔

    شیخ زید ویمن اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز سمیت عملے کے 5 افراد کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں اوراسپتال کے آئسولیشن وارڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریض وقت پر اسپتال نہیں آرہے، مریض بہت زیادہ سانس کی تکلیف پر آخری لمحات میں اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دمہ، شوگر یا بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض فوراً اسپتال آئیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ مرض کو چھپا رہے ہیں، کرونا کے مریض کو یہ بتانے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ڈاؤ اوجھا، آغا خان، جی پی ایم سی میں سہولتیں موجود ہیں، سول، ٹراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا کا علاج ہورہا ہے۔

    قبل وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ کرونا کے مریضوں کے لیے اسپتال میں بیڈز نہیں، ہمارے پاس مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر، وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔خیال رہے کہ سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 148 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • بحرین میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے،مگرسعودی عرب سے نہ آسکے

    بحرین میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے،مگرسعودی عرب سے نہ آسکے

    کراچی :بحرین میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے باعث سرحدوں کی بندش کی وجہ سے بحرین میں پھنسے 150 سے زائد مسافرو کراچی پہنچ گئے۔ایک طرف تو حکومت کی طرف سے یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ دنیا بھرسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا اور اس پرعمل بھی جاری ہے ،مگرسعودی عرب میں‌پھنسے ہزاروں پاکستانی ابھی تک راہ ہی تک رہے ہیں نہ تو سفارتخانہ تعاون کررہا ہے اورنہ ان کو واپس لانے کا بندوبست کیا جارہا ہے

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اکثر ممالک نے سفری پابندیاں عائد کی ہوئیں ہیں جس کے باعث سیکڑوں پاکستانی شہری بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس وطن لانے کےلیے حکام کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین میں پھنسے ہم وطنوں کو آج قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8292 کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بحرین سے آنے والے تمام مسافروں کو اسکریننگ اور مکمل طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، مسافروں کی ایمی گریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قرنطینہ کے لئے گڈاپ اور مقا می ہو ٹل منتقل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں اپنا خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، 23 اپریل کو بھی بحرین سے 136 پاکستانی گلف ایئر کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

  • پاکستانی کرونا وائرس کا سامنا دوسری دفعہ کر رہے ہیں ، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    پاکستانی کرونا وائرس کا سامنا دوسری دفعہ کر رہے ہیں ، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جہاں اس وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دنیا کے بہترین صحت کا نظام رکھنے والے بھی اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں وہاں چند طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس اپنا اثر ناکام ہو چکا ہے اسلئے پاکستان میں اموات کی شرح کم ہے،اسکی وجہ یہ ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں موجودہ وبا شاید اس سے پہلے بھی آئی ہو،اور ہمیں دوسری بار اس کے حملے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کا کرونا وائرس کے خلاف دفاعی رد عمل اور مذاحمت کا مظاہرہ کرنا اتنی محدود اموات ایک متضاد ہے ، وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اب تک اس طرح کے امراض جتنے بھی جسم میں داخل ہوتے ہیں تو اسکے خلاف ہیممینو گلوبلائن تیار کیا جاتا تھا،ایک یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایوب جدون جو پی ایچ ڈی سکالر بھی ہیں انہوں نے تازہ ترین ریسرچ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوسرے حملے کے دوران پہلے اینٹی باڈیز افراد کے اندر موجود تھے جو نئے وائرس سے جسم میں دفاع کرتے ہیں اور وائرس سے بچاتے ہیں

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایک تحقیق آ چکی ہے کہ دنیا اسوقت تین قسم کے کرونا وائرس سے نبردآزما ہے،یعنی جنہیں اے بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے، جو وائرس ایشیا میں ہے وہ کم نقصان دہ ہے، دنیا کے ماہرین اس بات پر بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ وائرس نے وہ تباہی ایشیا میں کیوں نہیں مچائی ساؤتھ ایشیا میں سوائے ایران کے جو یورپ اور امریکہ میں مچا رہا ہے، ترقی پذیر دنیا میں اس سے بچاؤ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں تھا تشخیص کی کٹ یہاں نہیں تھیں کہ تشخیص کیسے ہوتی ہے،یعنی عام نزلہ کھانسی زکام کے وائرس میں تبدیلی ناممکن تھا،

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے پہلے ہی سینکڑوں لوگ نمونیہ اور دیگر بیماریوں سے مر رہے تھے ،اور اس کی وجہ آلودگی اور سگریٹ نوشی ہیں، نمونیہ جیسے مسئلے کی وجہ سے بھی اموات ہو رہی تھیں جس کو کرونا کا وائرس نہیں سمجھا جاتا تھا،یہ کرونا شاید نیا نہیں ہے عام طور پر جانوروں ،پرندوں میں موجود ہوتا ہے، بلیوں اور کتوں میں کرونا وائرس موجود ہے، جانوروں اور پرندوں میں موجود کرونا وائرس انسانوں کو متاثر نہیں کر رہا، وائرس کا بدلاؤ اس کا ہمیشہ سے امکان رہتا ہے بدلاؤ کے بعد نئی کشیدگی انسانوں میں بیماری پیدا کرتی ہے، جب انسان نئے تغیر سے پیدا ہونے والے وائرس کا شکار ہوتے ہیں تو مدافعتی نظام جسم میں وائرس کو ختم کرنے اور اسکو ہلاک کرنے کے لئے ایکٹو ہوجاتا ہے

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی باڈیز کافی عرصے تک انسان کے خون میں موجود رہتی ہیں اور ویکسن کا کام کرتی ہیں جب بھی وائرس کا دوسرا حملہ ہو جائے تو یہ اینٹی باڈیز نمٹنے کے لئے موجود ہوتے ہیں، ویکسین کا بھی یہی کام ہوتا ہے جسم میں وائرس کے خلاف وہ مدافعت کرتی ہے،جب ایک شخص بیمار ہو کر صحتمند ہوتا ہے تو اسکا جسم اس بیماری کو شکست دینے کا طریقہ سیکھ لیتا ہے، یہ صرف وبا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کا پلازمہ لے کر انتہائی بزرگ لوگوں کو لگایا جاتا ہے،اور دنیا بھر میں انکی جان بچائی جا رہی ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تغیر پذیر کو انگلش میں میوٹیشن کہتے ہیں کہ ایک وائرس جو پہلے کئی بار انسان پر حملہ کر چکا وہ تبدیلی کرتا ہے اور ہر بار اس کو ہرانے کے لئے جسم میں نئی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے اور جب یہ ہرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسکے لئے عام نزلہ کھانسی کچھ نہیں ہوتا، کرونا وائرس اس سے قبل شائد چھ سات دفعہ آ چکا ہے اور اب اسکی نئی شکل ہے،کرونا وائرس کا مقابلہ کم ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں کے دفاعی نطام کے ذریعے کیا گیا، کم ترقی یافتہ ممالک میں جن لوگوں میں وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے باوجود صحتیاب ہو گئے اس کے برعکس امریکہ، یورپ ،اسرائیل بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اس تبدیل شدہ وائرس کا پہلی بار وہ سامنا کر رہے ہیں، انکے جسم میں اینٹی باڈیز نہیں ہیں اسلئے انکا نقصان زیادہ ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت دنیا میں لگ رہا ہے کہ معاشی فکر وبا کی فکر سے زیادہ ہو گئی ہے، ویکسین تیار ہو نہ ہو ، وبا ختم ہو نہ ہو ، معاشی نقصان ہونے کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن ختم کرنے جا رہے ہیں،اور اس سلسلے کی پہلی کڑی پاکستان میں 10 مئی سے ریل کے سفر کا آغاز ہے ہو سکتا ہے کہ پنجاب حکومت بھی 9 مئی کو کچھ آسانیاں پیدا کر دے، اللہ کرے اس وبا سے پوری دنیا بالخصوص پاکستان کی نجات ہو اور ہمارا کاروبار زندگی پہلے کی طرح رواں دواں ہو، آمین

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • وہان میں‌پھنسے پاکستانی طلبا کی جان میں جان آگئی ، کپتان کی بات بھی یاد آگئی

    وہان میں‌پھنسے پاکستانی طلبا کی جان میں جان آگئی ، کپتان کی بات بھی یاد آگئی

    اسلام آباد :وہان میں‌پھنسے پاکستانی طلبا کی جان میں جان آگئی ، کپتان کی بات بھی یاد آگئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کا مرکز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہان نے گزشتہ ماہ وبا پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کیا تو صوبے ہوبے میں موجود سینٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ نے ایک دوسرے سے ملاقات کے لیے ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا۔

    مذکورہ یونیورسٹی میں ایم فل کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علم نسیم بلوچ نے اس حوالے سے بتایا کہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد ہم سب نے مل کر گوشت اور سبزی مارکیٹ سے مٹن اور سبزیاں خریدیں اور یونیورسٹی کے گارڈن میں کڑاہی تیار کی اور سب ایک دوسرے سے مل کر محظوظ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان سب لوگوں نے وبا کی وجہ سے ماند پڑنے والی خوشیوں کو انجوائے کرنے کے لیے مل کر جشن منایا۔

    وہان اور چین کے دیگرعلاقوں میں پھنسے طلبا کہا کہنا ہےکہ پہلے ہم بہت پریشان تھے اوربار بار حکومت پاکستان سے شکوے اورشکایات کرتے تھے ، اس وقت وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ پریشان نہ ہوں‌ جہاں ہیں وہاں ٹھیک ہیں ، بہت جلد وقت آنے والا جب تم واپس نارمل زندگی کی طرف لوٹ آو گے لیکن ہمیں یہ بات اچھی نہیں لگتی تھی ،

    چین میں زیرتعلیم پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ اس وقت ہمیں بہت تکلیف ہوتی تھی ، لیکن اب احساس ہورہا ہے کہ کپتان کی بات ٹھیک تھی ، الحمد للہ حالات بہت بہترہوگئے ہیں، اوراگراس وقت ہم زیادہ ضد کرتے تو پاکستان جاکران حالات میں جب کہ پاکستان میں یہ وبا بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے ، پھر کہاں جاتے

    نسیم بلوچ کے مطابق کئی ہفتوں کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات کے دوران ہم نے جشن ضرور منایا مگر اس دوران ہم نے تمام حفاظتی اقدامات اختیار کیے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا۔ووہان میں رہنے والے طلبہ کے لیے وائرس کے پھیلنے سے لے کر نقل مکانی پر پابندی تک کا پورا تجربہ خاصہ تکلیف دہ تھا اور نسیم بلوچ کے مطابق اس وجہ سے کئی ڈپریشن کا شکار بھی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ’ہمیں ایک دوسرے کے کمروں میں جانے کی اجازت نہیں تھی اور کھانا بنانے پر بھی پابندی عائد تھی، یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن ہمارے دروازے تک ضروری اشیا پہنچاتی، تاکہ ہم کمروں سے باہر نہ آسکیں‘۔

    ووہان میں کورونا پھیلنے کے آغاز سے خوف اور اضطراب کے باعث کئی لوگوں نے حکومت سے وہاں پھنسے ہوئے طلبہ کو ان کے وطن واپس بھیجنے کی اپیل کرنا شروع کردی۔لیکن وقت گزرنے اور حالات کی بہتر سمجھ ہونے کے ساتھ یہ دلیل بھی ختم ہوگئی۔نسیم بلوچ کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد سے وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ بھی ختم ہوگیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ابھی بھی یونیورسٹی کیمپس سے باہر جانے کی اجازت نہیں البتہ اس پابندی سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کیوں کہ کیمپس کے اندر ضرورت کا ہر سامان دستیاب ہے۔یونیورسٹی کی حدود میں رہنے کی پابندی کے باوجود طلبہ خوش ہیں کہ انہیں ایک دوسرے سے ملاقات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

    ووہان یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم علی ناگری نے بتایا کہ ’پچھلے چند مہینوں کے مقابلے میں اب ہم کم سے کم ڈیڑھ گھنٹہ کھانا کھانے کے لیے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سحری اور افطاری کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، جس کے بعد مل کر عبادت بھی کرتے ہیں، یونیورسٹی میں موجود مشرق وسطی کے اسٹور میں حلال کھانے کے آپشنز بھی دستیاب ہیں‘۔

    علی ناگری کے مطابق پاکستانی طلبہ اب شکرگزار ہیں کہ انہیں واپس ملک نہیں بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ ووہان، کورونا وائرس کا مرکز تھا اور جب طلبہ نے سنا کے وہاں اس وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تو انہیں کافی سکون ملا۔ان کا کہنا تھا کہ ’طلبہ شکر گزار ہیں کہ انہیں پاکستان واپس نہیں بھیجا گیا جہاں اب صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے‘۔

    لاہور کے چینی قونصل خانے کے ڈپٹی قونصل جنرل پینگ ژینگو نے کہا کہ ’چین کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو اپنا سمجھ کر ان کا خیال رکھا، ان کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم پاکستانی طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی تعلیم وہاں مکمل کرسکیں‘۔

    26 اپریل کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ووہان کے ہسپتالوں میں اب کووڈ 19 کا کوئی مریض زیر علاج نہیں جبکہ ہسپتال میں زیر علاج آخری کورونا کا مریض بھی صحتیاب ہوکر گھر چلا گیا تھا۔وائرس کے کیسز ختم ہونے کے ساتھ اب ووہان میں زندگی معمولات پر واپس آتی نظر آرہی ہے اور سڑکوں پر لوگوں کا رش بھی دوبارہ نظر آرہا ہے۔

    ووہان یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ کے طلبہ حمزہ باجوہ نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو کیمپس گراونڈ میں آزادانہ طور پر گھومنے کے لیے ایک ڈیجیٹل پاس دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان پاسز کی مدد سے یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کی صحت اور ان کے آنے جانے پر نظر رکھ سکتی تھی۔

    حمزہ باجوہ کے مطابق ’شروعات میں یہ سب کافی مشکل تھا، ہم مکمل طور پر یونیورسٹی پر انحصار کررہے تھے کہ وہ ہماری ضروریات کو پورا کریں، حتیٰ کے کھانے پینے کے لیے بھی لیکن اب ہم آن لائن کھانا منگوا سکتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے ایک نیا آغاز ہے کیوں کہ وہ ایک اندھیری رات سے گزر کر روشنی میں آئے ہیں۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 500 طلبہ اس وقت ووہان کی مختلف یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، اس وبا کے آغاز سے ہی ان طلبہ کو چین کی حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کی گئی جو براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ووہان میں لاک ڈاؤن کے آغاز سے 3 ہزار 500 رینمنبی (چینی کرنسی یوآن) ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے جبکہ کچھ کے اکاؤنٹس میں 786.5 رینمنبی بھی منتقل کیے گئے۔

    ہوزونگ ایگریکلچر یونیورسٹی میں پلانٹ بریڈنگ اور جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کرنے والے امان اللہ بلوچ نے بتایا کہ دیگر طلبہ کو واٹس ایپ جیسی ایک ایپلیکیشن ’وی چیٹ‘ پر پیغامات بھی موصول ہوئے جن میں بتایا گیا کہ پاکستانی سفارت خانہ ان کے اکاؤنٹس میں جلد از جلد پیسے منتقل کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ڈراؤنا خواب تقریباً ختم ہوچکا ہے، طلبہ کو اب اجازت ہے کہ وہ کیمپس میں کھیل سکیں یا ورزش کرسکیں، ہماری زندگی اب آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے‘۔

    امان اللہ بلوچ کے مطابق چند پاکستانی عہدیداروں نے کچھ ہفتوں قبل شہر کا دورہ بھی کیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان عہدیداروں نے ہم سے ہماری پریشانیوں کے حوالے سے پوچھا اور بدلے میں رمضان سے قبل کھانا فراہم کرنے کے وعدے کیے‘۔

    انہوں نے ان طلبہ کے حوالے سے بھی بات کی جن کی تعلیم رواں سال جون اور جولائی میں مکمل ہونے جارہی ہے، امان اللہ بلوچ کے مطابق ’ان طلبہ کو تعلیم مکمل کرکے پاکستان واپس جانا تھا، لیکن اب انہیں واپسی کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں کیوں کہ حکومت نے ان کو واپس لانے کے حوالے سے ابھی کوئی پالیسی واضح نہیں کی‘۔

  • کراچی میں‌ درجہ حرارت میں اضافہ اور ہیٹ اسٹروک ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی میں‌ درجہ حرارت میں اضافہ اور ہیٹ اسٹروک ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی: کراچی میں‌ درجہ حرارت میں اضافہ اور ہیٹ اسٹروک ،خطرے کی گھنٹی بج گئی ،طلاعات کےمطابق گرمی کی شدت اور محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ اسٹروک کے پیش گوئی کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر پانچ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے۔

    ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس ناظم آباد پیٹرول پمپ چورنگی, عمر خان ڈسپنسری نارتھ کراچی, فائیو اسٹار چورنگی, واٹر پمپ چورنگی اور لیاقت آباد دس نمبر پر قائم کیے گئے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کونسل اراکین الیاس کھوکھر, زین الحق, آصف احمد, سعد ملک و ڈائریکٹر ریسکیو داور عباس, ٹی ایچ او دیگر کے ہمراہ مختلف ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور محکمہ میڈیکل و ریسکیو کے عملے کی جانب سے کیمپس پر مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع کے مرکزی مقامات پر عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپس لگائے ہیں،جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، آئس پیکس، آئس جیکٹس، او آر ایس، ڈریپس، تولئے، کیپ، منرل واٹر، ٹھنڈے مشروبات اور گرمی کی شدت سے بچاؤ سے متعلق تمام ضروری اشیاء کی موجودگی کو ممکن بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے ہیٹ اسٹروک کیمپ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جب تک گرمی کی شدت میں کمی واقع نہ ہو ہیٹ اسٹروک کیمپس باقاعدگی کے ساتھ عوام کو سہولتیں پہنچانے کے لئے قائم رکھے جائیں۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ انتظامیہ سے اپیل کی کہ بالخصوص ہیٹ اسٹروک کے موقع پرشہریوں کو بلا تعطل بجلی و پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ اسپتالوں، گھروں میں موجود بچے بوڑھوں، خواتین و مرد حضرات کو کسی حد تک سکون میسر آسکے۔