Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • سعودی عرب نے غیرملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا پروگرام جاری کردیا

    سعودی عرب نے غیرملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا پروگرام جاری کردیا

    ریاض:سعودی عرب نے غیرملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا پروگرام جاری کردیا اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مختلف ویزوں پر موجود غیرملکیوں کی وطن واپسی کا مشترکہ پروگرام جاری کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکیوں کی سہولت کے لیے (عودۃ) آن لائن پروگرام کا اجرا کیا ہے، اس پروگرام کے تحت وطن واپسی کے منتظر تمام غیرملکیوں کو آن لائن ابشر کے ذریعے واپسی کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جو غیرملکی کارکن ایگزٹ ری انٹری، فائنل ایگزٹ، مختلف قسم کے وزٹ ویزوں یا سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب آئے ہوئے ہوں اور وطن واپس جانا چاہتے ہوں وہ واپسی کی کارروائی ابشر کے ذریعے آن لائن کرواسکتے ہیں۔

    وزارت افرادی قوت نے واضح کیا کہ عودۃ پروگرام کے تحت وطن واپسی کے خواہش مند افراد کو مملکت سے نکلنے کے ویزے جاری ہوں گے اور پروازوں کے ذریعے انہیں وطن بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے، حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے لیے پرواز اس ملک کی منظوری کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔

    سعودی حکام کی جانب نے عودۃ پروگرام سے استفادے کے خواہشمند افراد کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکی ابشر (ایپلی کیشن) پر رابطہ کریں، عودۃ خانے کا انتخاب کریں، اقامہ نمبر، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، روانگی والے شہر کا نام اور ایئرپورٹ کا نام درج کریں۔وزارت افرادی قوت کے مطابق عودۃ پروگرام سے استفادے کے لیے ضروری نہیں کہ امیدوار کا ابشر پر اکاؤنٹ بھی ہو۔

    سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابشر سے رجوع کرکے عودۃ ایپلی کیشن بھرنے والوں کے نام ایس ایم ایس آئے گا جس میں پرواز کی تاریخ، ٹکٹ نمبر اور بکنگ کی تفصیلات موجود ہوں گی، ایس ایم ایس ملنے کے بعد امیدوار کو ٹکٹ کی قیمت ادا کرنا ہوگی اور سفر کی باقی ماندہ کارروائی مکمل کرانا ہوگی۔

  • بھارت میں‌ کرونا مریضوں کی شرح اموات میں اضافہ، طبی عملے نے کی بڑی اپیل

    بھارت میں‌ کرونا مریضوں کی شرح اموات میں اضافہ، طبی عملے نے کی بڑی اپیل

    بھارت میں‌ کرونا مریضوں کی شرح اموات میں اضافہ، طبی عملے نے کی بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    بھارت کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کے 90 سے 95 فیصد مریض ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایسے مریض کافی تاخیر کرنے کے بعد اسپتال پہنچتے ہیں جس سے یہ وائرس ہلاکت خیز ثابت ہوتا ہے۔ مریضوں کا دیر سے سامنے آنے سے ان کا کیس بگڑ جاتا ہے

    ڈاکٹرز کے مطابق کرونا کے 80 فیصد کیس بہت معمولی علامات والے ہوتے ہیں اور 15 فیصد معاملوں میں طبی سپورٹ اور آکسیجن اور پانچ فیصد مریضوں میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔ لہذا کورونا کے مریضوں کا پتہ لگتے ہی انہیں طبی امداد دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کسی کا ٹیسٹ پہلے ہو چکا ہے تو اسے فوری طور پر اسپتال جاکر علاج کرانا چاہیے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا مریضوں کی شرح اموات 3.2 فیصد پر ہی برقرار ہے پہلے کے مقابلے میں انتہائی معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے متاثرین کی شرح اموات 3.1 فیصد تھی۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے حوالہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے لیکن انہیں سامنے آنے اور علاج کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تبھی لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ بھارت میں اس وقت 130 ہاٹ اسپاٹ ضلع، 284 غیر ہاٹ اسپاٹ ضلع اور 319 غیر متاثرہ ضلع ہیں۔ ان اضلاع کو گرین، اورنج اور ریڈ زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور بھارتی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی انہیں کھولا جائے گا۔ بھارت میں ابھی تک 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں ابھی ایک دن میں 74000 سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    بھارت میں 111 پرائیویٹ اور 315 سرکاری لیبارٹریاں کرونا کے ٹسیٹ کر رہی ہیں اور یکم مئی کو 74500 ٹیسٹ ہوئے تھے، بھارت میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لیبارٹریوں کی تعداد 100 تھی جنہیں بڑھا دیا گیا ہے اس وقت کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ڈی بی ٹی، آئی سی ایم آر، آئی سی اے آر، سی ایس آئی آر، ڈی ایس ٹی، ڈی آر ڈی او اور مختلف میڈیکل کالج اور پرائیویٹ سیکٹر کے انسٹی ٹیوٹ بھی کرونا کے ٹسیٹ کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

  • ایرانی ایئرلائن جہاں بھی گئی کرونا وائرس پھیلا کرآئی ،عالمی اداروں کی رپورٹ

    ایرانی ایئرلائن جہاں بھی گئی کرونا وائرس پھیلا کرآئی ،عالمی اداروں کی رپورٹ

    لندن :ایرانی ایئرلائن جہاں بھی گئی کرونا وائرس پھیلا کرآئی ،عالمی اداروں کی رپورٹ ،اطلاعات کےمطابق بی بی سی ورلڈ نے دنیا بھرمیں کرونا وائرس کے پھیلاومیں مختلف اداروں کے کردارپرایک تحقیق کرنے کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ دنیا بھرمیں ایرانی ایئرلائن نے کرونا وائرس پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ،

    بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایران کی سب سے بڑی ایئر لائن – مہان ایئر – اس وقت پرواز کرتی رہی جب سرکاری پروازوں پر پابندی عائد تھی ، اور مشرق وسطی میں کوویڈ 19 کو پھیلانے میں مدد فراہم کی۔

    بی بی سی نے کا کہنا ہے کہ ماہان ایئر نے جنوری کے آخر اور مارچ کے آخر میں ایران ، عراق ، متحدہ عرب امارات اور شام کے لئے سیکڑوں پروازیں چلائیں۔ ان تمام ممالک نے مہان ایئر کو اترنے کی اجازت دے دی۔ اور انہوں نے ایسا اس وقت کیا جب ایران سے معمول کی پروازوں پر ان کے اپنے ہاں پابندی عائد تھی۔

    بی بی سی نےنے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر لائن کے اندر موجود ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ مہان ایئر کے درجنوں کیبن عملہ کوویڈ 19 کے علامات ظاہر کررہے تھے اور جب عملے نے ایئر لائن کے بحران کے انتظام اور تحفظ کے آلات کی فراہمی کے بارے میں اپنی آوازبلند کرنا چاہی تو ان کو زبردستی چپ کروا دیا گیا ۔

  • 88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    بھارتی شہر کولکتہ کی رہائشی 88 سالہ خاتون سروجی مکھر جی میں 18 اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسے سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا اس نے کرونا کو شکست دے دی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ہائی بلڈ پریشر،پیٹ، پیشاب اور سانس کی نالی میں ا نفیکشن کی وجہ سے خاتون کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی مگر خاتون نے ہمت کے ساتھ کرونا کا مقابلہ کیا اور علاج کے درمیان کبھی بھی مایوس نظر نہیں آئی اور صحت مند ہونے کیلئے پرامید تھی۔

    اسپتال کے میڈیکل سپرنڈنٹ سسیر نسکر کا کہنا ہے 88سالہ خاتون جیسی ہمت اور مضبوط ارادے والے بہت ہی کم لوگ نظر آتے ہیں۔70سے زاید عمر والے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جب کہ خاتون پہلے سے ہی کئی بیماریوں کی شکار تھیں۔

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    88سالہ خاتون کے بیٹے سبھابترا مکھرجی جو احمدآباد میں مقیم ہیں انکا کہنا ہے ہم سب مایوس ہوگئے تھے۔ ہم ڈاکٹراور اسپتال عملہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں اور اسکا مقابلہ کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

  • کرونا سے بچاو کی امریکی ویکسین سالانہ 2 ارب ڈالرزسے زائد کمائے گی

    کرونا سے بچاو کی امریکی ویکسین سالانہ 2 ارب ڈالرزسے زائد کمائے گی

    واشنگٹن :کرونا سے بچاو کی امریکی ویکسین سالانہ 2 ارب ڈالرزسے زائد کمائے گی .اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک بحث بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے کہ امریکی کمپنی گائڈ سائنس سائنسز انکارپوریٹڈ کی تیارکردہ ویکسین سالانہ کم ازکم دوارب ڈالرز سے زائد تک کی کمائی کرے گی ،

    ذرائع کے مطابق اس حواسے سے امریکہ طبی ماہرین کیے ادارے پائپر سینڈلر کے تجزیہ کاروں کا کہنا کہ کوویڈ ۔19 ، کے علاج کے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل کر سکتی ہے۔ انسٹیٹیوٹ برائے کلینیکل اینڈ اکنامک ریویو نے گیلاڈ کے ریمیڈشائر کے 10 دن تک چلنے کے لئے تجویز کردہ یہی زیادہ سے زیادہ قیمت ہے ، جس کو جمعہ کے روز امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے ہنگامی منظوری مل گئی۔

    ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی گیلائڈ ابھی تک قیمتوں کا تعین کرنے کے حوالے سے خاموش ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس دوائی کو جو پہلے مرحلے میں بڑی مقدار میں مفت تقسیم کی جاکئے اس کے باوجود اس قیمت کی بنیاد پر سال کے آخر تک دوائی 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی فروخت کر سکتی ہے۔

    جبکہ اس وقت یہ بحث بھی زورپکڑ رہی ہے کہ فی مریض patient 4،500 پر ، ریمیڈویشیر کا مجموعی مارجن اور مجموعی منافع کی شراکت ہوگی جو کمپنی کی دیگر مصنوعات سے کم ہے ، لیکن کمپنی کے مستقبل کے منافع بخش نظریے کے لحاظ سے انتہائی کم نہیں ہے۔

  • ٹرین سروس کی بحالی، شیخ رشید کی کس صوبے نے کر دی مخالفت؟

    ٹرین سروس کی بحالی، شیخ رشید کی کس صوبے نے کر دی مخالفت؟

    ٹرین سروس کی بحالی، شیخ رشید کی کس صوبے نے کر دی مخالفت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے شیخ رشید کو 10 مئی ٹرین سروس بحالی کی مخالفت کر دی

    کرونا وائرس کےبڑھتے ہوئے کیسز پر سندھ حکومت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ دے دیا۔
    سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ٹرینیں چلانےکا نہیں بلکہ لوگوں کو کورونا سے بچانےکا ہے. ٹرین سروس بحال ہونے سے ریلوے اسٹیشنز پر رش بڑھے گا،وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سےنہ کھیلے۔

    اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلےہی وفاق کی لاپرواہی سےملک میں کیسزمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریاست کا کام ہوتا ہے وہ عوام کی حفاظت کرے ان کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

    واضح رہے کہ وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے وزارت ریلوے کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں خیبرمیل، عوام ایکسپریس، تیزگام، اسلام آباد ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔ سفر کے دوران مسافروں میں مناسب فاصلہ رکھنا لازم ہے جب کہ سفر کے دوران مسافر اپنا ٹکٹ سامنے رکھیں گے اور ٹکٹ چیکنگ کے دوران عملہ اور مسافر ایک دوسرے کو چھونے سے گریز کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریل کے ٹکٹوں کی 50 فیصد بکنگ آن لائن ہو گی۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن سمیت ٹرین سروس بھی بند ہے۔

    ٹرینیں چلانے کا مقصد لاک ڈاون کے بعد تمام ممکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ چاروں صوبوں کے عوام کا رابطہ بحال کرنا ہے۔ٹرین آپریشن شروع ہونے کے بعد خصوصی ٹرینوں کے چلنے کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا۔ کوتاہی کی صورت میں پاکستان ریلوے قانون کے تحت سخت ایکشن لے گا۔

    ممکنہ طور پر لاک ڈاون کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔ ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں مسافر اپنی ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے۔ ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی تاکہ سماجی فاصلہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا سکے. خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بند کر دی جائے گی۔ خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا۔

    ریلوے سٹیشن سے 200 میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کے داخلے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ مسافروں کے پاس اپنے ماسک۔ گلوز۔ سینیٹائزر اور صابن ہونا لازم ہے۔ مسافروں کو سینیٹائزر واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا جس میں ان پر سٹیشن میں داخلے سے قبل سینیٹائزر سپرے کیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے یہ خصوصی گیٹ اپنی فیکٹریوں میں تیار کر ریا ہے اور اسی ہفتے 40 گیٹ پورے ریلوے سسٹم پر مختلف جگہ نصب کر دئیے جائیں گے

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین میں دوسرے مسافروں سے میل جول کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریلوے افسران ان خصوصی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جاسکے۔ ۔ پاکستان ریلوے ٹرینیں چلانے سے قبل تفصیلی ہدایت نامہ میڈیا اور اخبارات اور اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔

    ریلوے کب سے چلے گی، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا، کہا جنگ عظیم سے بھی سخت وقت، سیاست نہ کی جائے

    لاک ڈاؤن کے بعد ریلوے آپریشن کی بحالی،مسافروں کیلئے سخت حکمنامہ جاری

  • دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    قاری محمد عثمان کا کہنا تھا کہ منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن جیسی گنجان اور کچی آبادی میں قرنطینہ سینٹر کا قیام اجتماعی خود کشی کے مترادف ہے۔وزیر اعلی سندھ عوامی مشکلات میں اضافہ کے بجائے ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔کراچی اجتماع گاہ میں قرنطینہ کا قیام جہاں گنجان اور کچی آبادی کیلئے تباہ کن ہے وہاں اس سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔قرنطینہ کی مخالفت نہیں جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔قرنطینہ سینٹر کھلی فضا میں قائم کیا جائے۔

    وہ اجتماع گاہ میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں، علماء کرام اور تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں یوسی 6 کے چیئرمین مفتی محمد خالد،یوسی 4 کے چیئرمین حاجی علی نواز بروہی،یوسی 5 کے چیئرمین علی اکبر کاچیلو،عبد المجید خاصخیلی،محمد شاکر مولانا نصیب مینگل،مولانا عمر مینگل، مولانا حبیب الرزاق، مولانا احسان اللہ عادل،قاری فضل مولی، ڈاکٹر غلام بادشاہ، مولانا شمس الرحمن،مولانا عابد اللہ،گل فیروز،مولانا عبدالغنی ،اعجاز خان،کمال بادشاہ، مولانا عبد اللہ بسمل،مولانا حضرت الرحمان، مولانا عبدالصمد مینگل،قاری امان اللہ اور بڑی تعداد میں اہل محلہ، مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    قاری محمد عثمان نے کہا کہ عقل مندی کا تقاضا تو یہ ہے کہ موجودہ وبائی ایمرجنسی میں قرنطینہ سینٹر شہری ماحول سے باہر محفوظ مقامات پر قائم کئے جائیں تاکہ کراچی کے باہر سے آنے والے افراد کا چیک اپ اور معائنہ آسانی سے ہوسکے اور متاثرین کی تعداد کم ہو، مگر نہ جانے سندھ حکومت کیوں پورے شہر کو قرنطینہ سینٹر بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اقدامات سے نہ ختم ہو نے والے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کو سنجیدگی سے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوامی مسائل حل پر اقدامات کرنے ہوں گے۔

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی اجتماع گاہ میں ہر سال 3 دن اجتماع سمیت کئی روز تک لاکھوں فرزندان اسلام عبادت کیا کرتے ہیں وہ کسی صورت بھی قرنطینہ سینٹر کے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ پی ایس 121 کے 3 چیئرمینوں نے ملکر نادرن بائی پاس پر انتہائی اہم اور موزوں جگہوں پر قرنطینہ سینٹر بنانے کی نشاندہی کی ہے جو کہ صوبائی وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کے نام لکھے گئے خط میں شامل ہے جس پر صوبائی وزراء سعید غنی،سید ناصر حسین شاہ سے بار ہا رابطہ کیا گیا ہے۔ جبکہ انہوں نے قرنطینہ سینٹر کو نادرن بائی پاس کی سائٹ پر بنانے کی عوامی تجویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

    قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی اجتماع گاہ میں قرنطینہ کا قیام کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔دوسری جانب تبلیغی اجتماع گاہ اور مسجد کو بغیر کسی وجہ کے قرنطینہ سینٹر بنانے سے ملک بھر میں منفی اثرات مرتب ہوں گے جوبہرحال نقصان کا باعث بنے گا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ علاقے کی گنجان آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچا نے کیلئے اجتماع گاہ منگھوپیر کے بجائے نادرن بائی پاس کو جہاں چاہیں قرنطینہ سینٹر بناکر عوام میں جاری بے یقینی کی فضا کو ختم کریں۔

    اجلاس میں یوسی 4 کے چیئرمین حاجی علی نواز بروہی کی سربراہی میں صوبائی حکومت سے رابطہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو صوبائی حکومت کو اس اہم عوامی مسئلہ کی حساسیت سے آگاہ کرے گی۔

  • کوئٹہ میں ایک اور کرونا مریض کی موت،بلوچستان حکومت نے کی ٹیسٹ بارے پالیسی تبدیل

    کوئٹہ میں ایک اور کرونا مریض کی موت،بلوچستان حکومت نے کی ٹیسٹ بارے پالیسی تبدیل

    کوئٹہ میں ایک اور کرونا مریض کی موت،بلوچستان حکومت نے کی ٹیسٹ بارے پالیسی تبدیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے اور اب صرف مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    محکمے نے فاطمہ جناح لیبارٹری کو بند کردیا ہے جو واحد لیب تھی جہاں رہائشی اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروا سکتے تھے۔ محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن میں کورونا وائرس کا شبہ ہو ان کا صرف اس وقت ٹیسٹ کیا جائے گا جب وہ اپنے گھروں میں 14 روز قرنطینہ کا وقت گزار چکے ہوں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کی صلاحیت میں کمی کے باعث کیا گیا، 2 ہزار سے زائد ٹیسٹ کے نتائج پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان میں کورونا کے 174 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 17 ہوگئی،صوبائی دارلحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد 1156 ہوگئی،پشین میں 57، قلعہ عبداللہ میں 23 جبکہ جعفرآباد میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

    کوئٹہ میں 11496 مجموعی ٹیست کئے گئے ہیں،مریضوں کی مجموعی تعداد 1495 ہو گئی ہے،بلوچستان میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 16334 ہے .بلوچستان میں 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 22 اموات ہو چکی ہیں

    کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل ایک اور 60سالہ مریض دوران علاج جاں بحق ہوگیا مریض کا تعلق کوئٹہ سے تھا جسے28اپریل کو کورنا وائرس تشخیص ہونے کے بعد 29اپریل کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا مریض فاطمہ جنا ح ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھ

    قبل ازیں بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 19 مئی تک توسیع کر دی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 5 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

    ا

  • کراچی پولیس میں کرونا پھیل گیا، دو کی موت،کل کتنے مریض؟

    کراچی پولیس میں کرونا پھیل گیا، دو کی موت،کل کتنے مریض؟

    شہر قائد میں‌ کرونا سے دو پولیس اہلکاروں کی ہوئی موت،پولیس میں کرونا کے کتنے مریض؟ اعدادو شمار جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا بہترین اقدام، پولیس کے افسران و جوانوں کی اسکریننگ اور مختلف طبی ٹیسٹ کا عمل جاری ہے

    سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں مراد سونی اور ڈاکٹر فرحان عیسی کی معاونت سے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ ایسٹ زون کے افسران اور اہلکاروں کے کرونا سمیت ایڈز، ملیریا، ہیپاٹائٹس اور دیگر نوعیت کے ٹیسٹ اور اسکریننگ کی گئی۔ ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی کلینیکل کلیکشن ٹیم نے ایسٹ زون کے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کے بلڈ سیمپلز لئے۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی اور ایڈیشنل ڈی آئی جی ایڈمن عرفان بہادر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی کیجانب سے پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کرونا کے وائرس کے پھیلنے اور اس سے بچاو سے آگاہی کا لیکچر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے موجودہ صورت حال میں ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس کے جوانوں کو کرونا سے بچاو کی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فورس کی صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات کئیے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے مراد سونی، ڈاکٹر فرحان عیسی اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی سیمپلز کلیکشن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں،پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹاؤن میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔

    پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔ کورونا سے انتقال کرنے والا دوسرا اہلکار اے وی ایل سی میں تعینات تھا اور اس کا 25 اپریل کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔پولیس کے مطابق اہلکار کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا تاہم وہ وائرس سے جانبر نہ ہوسکا۔

    کراچی شہر میں اب تک کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جب کہ صرف کراچی میں 94 اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور سندھ بھر میں یہ تعداد 99 ہوگئی ہے۔

  • کورونا وائرس کے باعث دبئی ایکسپو 2020 ملتوی،عالمی سرمایاکاروں کی امیدیں دم توڑ گئیں

    کورونا وائرس کے باعث دبئی ایکسپو 2020 ملتوی،عالمی سرمایاکاروں کی امیدیں دم توڑ گئیں

    دبئی :کورونا وائرس کے باعث دبئی ایکسپو 2020 ملتوی،عالمی سرمایاکاروں کی امیدیں دم توڑ گئیں ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکےپیش نظردبئی میں ہونےوالی بین الاقوامی ایکسپونمائش ملتوی کردی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عالمی وباکورونا وائرس کی وجہ سےدبئی میں ہونےوالی بین الاقوامی ایکسپونمائش آئندہ سال کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ایکسپو کے منتظمین اورمتحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے“ایکسپو2020 دبئی”کی تاریخ تبدیل کرکےاکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کےدرمیان منعقدکرنےکی منظوری دےدی گئی ہے۔

    رپورٹ کےمطابق ایکسپو دبئی کے انعقاد کے لیے اس میں حصہ لینے والے اداروں اورکمپنیوں کی رائےکےمطابق یکم اکتوبر 2021ء سے 31مارچ 2022ء کےدرمیان یہ نمائش منعقدکی جائےگی۔ نمائش کےانعقاد میں تاخیردنیا بھرمیں پھیلےکورونا وائرس کی وجہ سے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایکسپو 2020 دبئی کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم ‘ایکسپو 2020 ‘ کوموجودہ بحرانی حالات کی وجہ سے منعقد نہیں کرسکتے، اس وقت موذی وبا کورونا کہ وجہ سے ایکسپو دبئی کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں تاہم حالات بہتر ہونے کے بعد آئندہ سال یہ نمائش پوری تیاری کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔