کورونا وائرس سے پنجاب میں مزید 5 ہلاکتیں، تعداد 126 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 152 مزید کیس سامنے آگئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7646 ہوگئی۔
باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 56 کیس سامنے آگئے، تعداد 2532 ہوگئی۔ راولپنڈی سے کورونا وائرس کے 24 مزید کیس، تعداد 443 ہوگئی۔ گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 36 مزید کیس، تعداد 248 ہوگئی۔ سیالکوٹ سے کورونا وائرس کے مزید 9 کیس، تعداد 303 ہوگئی۔حافظ آباد سے کورونا وائرس کے مزید 8 کیس، تعداد 46 ہوگئی۔ لودھراں سے کورونا وائرس کے مزید 4 کیس، تعداد 22 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2680 ہے۔
Category: کرونا اپڈیٹس
-

پنجاب میں کورونا وائرس مزید 5 زندگیاں نگل گیا، اب تعداد کتنی ہو گئی؟
-

گورنر پنجاب نے کرونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے کرونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا
لیب الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ثریا عظیم اسپتال میں قائم کی گئی ہے ،گورنر ہاوس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور اور الخدمت فاونڈیشن کے سید احسان اللہ وقاص بھی شریک ہوئے
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ثریا عظیم میں صرف تین ہزار میں کرونا کا ٹیسٹ ہونا خوش آئند ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیمیں پی ڈی این کے ساتھ مل. کر تاریخی کام کر رہی ہیں، عوام کو گھروں سے نکلنے کی بجائے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے،
گورنر پنجاب نے کرونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا@ChMSarwar @TeamSarwar pic.twitter.com/ED2oN2V0gm
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 4, 2020
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت نے ایک کھرب سے زائد کا ریلیف دیا ہے، بدقسمتی سے لاک ڈاون کے باوجود عوام کرونا سے بچاو کیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے،ہم پاکستان کو امریکہ جیسے حالات سے بچانا چاہتے ہیں جس کے لیے ایس او پی از پر عمل درآمد لازمی ہے،
-

کرونا کے وینٹی لیٹرزپرکونسے مریض آئے؟ ڈاکٹریاسمین راشد کا انکشاف
کرونا کے وینٹی لیٹرزپرکونسے مریض آئے؟ ڈاکٹریاسمین راشد کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں انتہائی اہم اجلاس ہوا.اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسلمان شاہد، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسر ڈاکٹراسداسلم خان، ڈاکٹرمحمودشوکت، ڈاکٹرکامران، لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں سے پلمانولوجسٹس اوروڈیولنک کے ذریعے تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیزاورہسپتالوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کیاعدادوشماراورعلاج کیلئے درکارمزیداقدامات کاجائزہ لیا۔
تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیز، اداروں اورہسپتالوں کے سربراہان نے وزیرصحت کوانتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کا شکارمریضوں کے اعداد وشماربارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف وافرتعدادمیں موجودہیں۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے وینٹی لیٹرزپرابھی تک پہلے سے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض آئے۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی زیادہ سے زیادہ صحتیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ آئی سی یوکے تمام ماہرین کااجلاس طلب کرنے کامقصد کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مزید بہتر بنانا اور ماہرین کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرناہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
-

آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان
آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب ملک متاثر ہیں، برطانیہ میں ڈھائی لاکھ لوگوں نے بطور والینٹیر رجسٹرڈ کروایا، قوم کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو لوگوں کی مدد کر سکیں، حکومت کے پاس اتنی قوت نہیں کہ وہ سب مسائل دیکھے، ایڈمنسٹریشن اکیلی کچھ نہیں کر سکتی، اس وجہ سے ٹائیگر فورس تشکیل دیوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کے لئے جب پیسہ اکٹھا کرنا تھا تو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں کیسے کروں گا مجھے کسی نے کہا کہ سکول کے بچوں پر توجہ دو میں نے عمران ٹائیگر فورس بنائی ،بچوں نے پیسے اکٹھے کئے اس سے پبلسٹی ملی اور پھر ہسپتال بنا، 75 فیصد مفت علاج کینسر کا ہو رہا ہے، ٹائیگر فورس ملک کی مدد کرے گی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کھولنا ہے، بہت لوگ متاثر ہو چکے ہیں،.ہم لاک ڈاؤن کھولیں گے تا کہ لوگوں کو نوکریاں ملیں لیکن ہم شرائط رکھ رہے ہیں اگر لوگوں نے عمل نہ کیا تو پھر کرونا تیزی سے پھیلے گا اور خدشہ ہے کہ پھر سے ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، ٹائیگر فورس نے عوام کو آگاہی دینی ہے کہ ایس او پیز کیا ہے، مساجد میں شرائط رکھی ہے کہ فاصلے رکھیں یہ ٹائیگرز کا کام ہو گا کہ لوگوں کو آگاہی دیں گے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی،ہر شعبے کے لیے حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز تیار کیے جا چکے ہیں،ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے عوامی نمائندگان متحرک کردار ادا کریں، لوگ بے روزگاری اور بھوک سے نہ مریں انہیں کرونا کے ساتھ بھوک سے بھی بچائیں گے، لاک ڈاؤں کو آہستہ آہستہ کھولیں گے
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس رضاکارانہ فورس ہے، کوئی تنخواہ نہیں ملے گی، ایڈمنٹسریشن کے ساتھ ملکر کام کریں گے، انہوں نے پیسے بھی اکٹھے نہیں کرنے، بےروزگار ہونے والوں کی رجسٹریشن کروانی ہے، یوسی کا جو آفس ہو گا اس میں ایک ڈیسک بنایا جائے گا جہاں لوگوں کو رجسٹرڈ کروایا جائے گا،کیونکہ شاید زیادہ لوگ نہ کر سکیں.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھے گی، خود ایکشن نہین لینا بلکہ ایڈمنسٹریشن کو بتانا ہے وہ ایکشن لے گی، ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے.
وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو متحرک کرنیکی ہدایت،اراکین اسمبلی کو دیا بڑا حکم
-

خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں ایک خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا۔متاثرہ خاتون کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
کورونا وائرس کے انفیکشن کا خدشہ جہیز سے فائدہ اٹھانے والوں کی جہیز لینے کی خواہش کو بھی کم نہیں کر رہا ہے۔تازہ ترین معاملہ جبل پور کے دموہ کا ہے جہاں جہیز کے لالچ میں 22 سالہ لڑکی کو اس کے سسرال والوں نے مبینہ طور زندہ جلا دیا۔ خاتون تقریبا 80 فیصد تک جل چکی تھیں، جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ جون 2019 میں شادی ہوئی تھی، اس وقت سے اسے سسرال والے پریشان کر رہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا ونیتا کو جلانے کے بعد سسرال والے اسے ہسپتال لے گئے ، جہاں اس کی موت ہوگئی، اور اس کو حادثہ بتا رہے ہیں۔اہل خانہ کی شکایت پر ، دموہ پولیس نے اب اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
-

پنجاب پولیس کے اہلکاروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، کتنے اہلکار متاثر ہوئے؟
کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا۔
باغی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر کے 54 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صوبے بھر سے سو سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ 6 پولیس ملازمین کی رپورٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئیں، ٹیسٹ کروانے والے 58 ملازمین کی کورونا رپورٹس منفی آئیں ہیں۔ کورونا میں مبتلا پولیس اہلکاروں کا متعلقہ اضلاع میں علاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ رائیونڈ کے دو ایس ایچ اوز کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ جنہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ لاہور پولیس کی ڈی ایس پی نو لکھا کے آفس سے 3 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ڈسکہ میں 12 پولیس اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ -

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو متحرک کرنیکی ہدایت،اراکین اسمبلی کو دیا بڑا حکم
وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو متحرک کرنیکی ہدایت،اراکین اسمبلی کو دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کو حلقوں میں متحرک کرنے کی ہدایت کر دی
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس سے متعلق گائیڈلائن فراہم کی, وزیراعظم نے سیالکوٹ ٹیسٹ رن طرز کے فارمولے کی منظوری دے دی، نوجوانوں سے خصوصی خطاب کے فوری بعد ٹائیگرفورس آپریشنل ہوگی،
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے ٹائیگر فورس کے حوالہ سے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی، وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی نگرانی کی ذمے داری سونپ دی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کیلئے عوام کی خدمت کا بہترین موقع ہے،موجودہ وقت اختلافات بھلا کر قوم کی خدمت کا تقاضا کرتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں،ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیمتوں پر نظر رکھیں,یوٹیلٹی اسٹورز پر ملنے والی اشیاء کی بھی نگرانی کریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس اثاثہ ہے جو ہرمشکل میں کام آئے گی، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنے حلقے میں رہیں اور فورس کی نگرانی کریں، کرونا پر جلد قابو پا لیں گے، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کر رہے ہیں،کاروبای سرگرمیاں اور بارڈر کو بھی احتیاط سے کھول رہے ہیں، کرونا سے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان ہوا.
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس نے 14 اپریل سے فیلڈ میں کام شروع کرنا تھا مگر ابھی تک کام شروع نہیں کر سکی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباءسے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری
-

ڈاکٹر اسرار کی باتیں آج سچ ثابت،لوگوں میں انسانیت ختم صرف گوشت کا ٹکڑا رہ گیا، چیف جسٹس
ڈاکٹر اسرار کی باتیں آج سچ ثابت،لوگوں میں انسانیت ختم صرف گوشت کا ٹکڑا رہ گیا، چیف جسٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اور صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلزعدالت میں پیش ہوئے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹراسرار کی تقریریں سن لیں انھوں نے 20 سال پہلے آج کے حالات بتا دیے تھے،ڈاکٹر اسرار احمد کی باتیں آج سچ ثابت ہو رہی ہیں،ہمارے ملک کا ایک حصہ ہم سے چلا گیا کچھ حصوں میں آگ لگی ہے،اگر ہم زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ کھا جائیں گے تو پھر کیا ہو گا،ہم کس طرف جا رہے ہیں،
چیف جسٹس نے کہا کہ کام کرنا ہے تو نیک نیتی اور شفافیت سے کریں ،ہسپتال سے لاش وصول کرنے کے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں ،راشی لوگ شرافت کے لبادے میں نہ جانے کیا کچھ کر رہے ہیں،جو زکوۃ اور صدقہ کا پیسہ کھا جائیں ان سے کیا توقع رکھیں گے، جو ہسپتال جاتا ہے وہ واپس نہیں آ سکتا،لاہور قرنطینہ سے پیسے لئے بغیر کسی کو جانے نہیں دیا جاتا ہے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا گندم غائب کرنے والے انسان کہلائے جا سکتے ہیں؟ابھی کسی کرپٹ بندے کو عدالت بلائیں دیکھیے گا کیسے جھوٹ بولے گا،نیب ایف آئی اے والے کیا کر رہے ہیں ؟احتساب کا ایک اور ادارہ بنایا تو کرپشن کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی، لوگوں میں انسانیت ختم ہوگئی صرف گوشت کا ٹکڑا رہ گیا،
پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ
قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس
دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا
کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ
کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس
صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ زکوہ کے پیسے سے جہاز کے ٹکٹ خریدے جاتے ہیں، گاڑیاں خریدی جاتی ہیں کس کو احساس ہی نہیں.
صدرمملکت اوروزیراعظم کے ارادے نیک ہوں گے،لیکن ……. سپریم کورٹ
-

صدرمملکت اوروزیراعظم کے ارادے نیک ہوں گے،لیکن ……. سپریم کورٹ
صدرمملکت اوروزیراعظم کے ارادے نیک ہوں گے،لیکن ……. سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اور صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلزعدالت میں پیش ہوئے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومتیں پیسے مانگ رہی ہیں،اگر وفاق کے پاس فنڈز ہیں تو اسے دینے چاہئیں،
اٹارنی جنرل نے کہا کہ سفید پوش افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو باہمی تعاون کی ضرورت ہے،شفافیت میں پہلی چیز یکسانیت ہے،ایگزیکٹو اس وقت مکمل مفلوج ہوچکا ہے،کون کیا زبان استعمال کر رہا ہے سب کچھ سامنے ہے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کسی سیاسی معاملے میں نہیں پڑینگے، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا شہریوں کی اموات پر سوال پوچھنا ہماری آئنی ذمہ داری نہیں؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جن کا روزگار گیا ان سے پوچھیں کیسے گزارا کر رہے ہیں،سندھ حکومت کہتی ہے 150 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دیں گے سمجھ نہیں آتی ایک درخواست پر کیا اجازت دی جائے گی،جامع پالیسی بنا کر تمام فیکٹریوں کو کام کی اجازت ملنی چاہیے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ لاکھوں دکانیں ہیں،کیا ہر کوئی کام کے لیے الگ الگ درخواست کیسے دے گا؟ اجازت دینے والوں سے پولیس والے تک سب کو ہی کچھ دینا پڑتا ہے،ایک دکان کھلوانے والے کو نہ جانے کتنے پیسے دینے پڑتے ہوں گے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد کی باتیں آج سچ ثابت ہو رہے ہیں، ہمارے ملک کا ایک حصہ ہم سے چلا گیا کچھ حصوں میں آگ لگی ہے،اگر ہم زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ کھا جائیں گے تو پھر کیا ہو گا، ہم کس طرف جا رہے ہیں
پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ
قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس
دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا
کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ
کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس
صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی سلامتی کے 9 مئی کے اجلاس میں حتمی فیصلے ہوں گے،ریلوے کو کھولنے کے شیڈول پر بھی غور ہورہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے ہزاروں ڈالر ٹکٹ کا کرایہ لیتا ہے، ایک سیٹ پی آئی اے کے جہاز میں سماجی فاصلے کے لیے خالی نہیں چھوڑی جاتی،صدر مملکت اور وزیراعظم کے ارادے نیک ہوں گے،لیکن کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، جن شعبہ جات کو کھولا گیا ان کا عوام کو کیا فائدہ ہوا، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ چھوٹی تجارتی سرگرمیوں کو بھی کھولنے پر غور کیا جائے گا،
-

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم
تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اور صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلزعدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور ای پی پیز پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں،کوویڈ 19 کے اخراجات کا آڈٹ ہوگا تو اصل بات پھر سامنے آئے گی،کسی چیز میں شفافیت نہیں، ماسک اور گلوز کےلیے کتنے پیسے خرچ کرنے چاہیے؟اگر تھوک میں خریدا جائےتو2 روپے کا ماسک ملتا ہے ان چیزوں پر اربوں روپے کیسے خرچ ہورہے ہیں؟
چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ پتہ نہیں یہ چیزیں کیسے خریدی جارہی ہیں؟ سارے کام لگتا ہے کاغذوں میں ہی ہورہے ہیں،وفاق اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے،رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ ادارے کیا کام کررہے ہیں،ماسک اور گلوز کےلیے کتنے پیسے چاہیے؟
چیف جسٹس گلزار احمد نے سیکریٹری صحت سے استفسار کیا کہ کیا حاجی کیمپ قرنطینہ کا دورہ کیا گیا ہے؟ سیکرٹری صحت نے کہا کہ دورہ کیا تو حاجی کیمپ قرنطینہ غیر فعال تھا،جی میں وہاں گیا تھا، بیڈز اور پانی موجود تھا لیکن بجلی نہیں تھی، ایک کمرے میں پارٹیشن لگا کر4 افراد کو رکھا گیا،ضلعی انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل میں قرنطینہ سنٹر منتقل کیا،گرلز ہاسٹل میں 48 کمرے ہیں،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بنیادی سہولیات کے بغیر پھر حاجی کیمپ میں قرنطینہ کیسے بنایا گیا؟حاجی کیمپ قرنطینہ مرکز پر کتنا پیسہ خرچ ہوا؟ این ڈی ایم اے کی نمائندگی کون کررہا ہے؟ این ڈی ایم اے کی رپورٹ آئی ہے لیکن اس میں کچھ واضح نہیں، ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ حاجی کیمپ قرنطینہ مرکز این ڈی ایم اے نے بنایا،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ حکومت ایک درخواست پر دکان اور فیکٹری کھولنے کی اجازت دے رہی ہے،سندھ حکومت پالیسی بنانے کی بجائے فیکٹری کھولنے کی اجازت دی رہی ہے،ملکی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں،لوگوں کا کاروبار اورروزگار چلا گیا ہے،ہم ،سیکریٹری صحت اور انتظامیہ والے تنخواہ دار ہیں تو کام چل رہا ہے،کاروباری حضرات بے روزگار ہوچکے ہیں،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کا وزیر کہتا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ کرا دیں گے،پتہ ہے کہ صوبائی وزیر کیا کہہ رہے ہیں،یعنی صوبائی وزیر کا دماغ بلکل آؤٹ ہے،دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں،
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے مساجد کھول دی ہیں،کسی جگہ پر ریگولیشنز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا،حکومت نے مارکیٹیں بند کر کے مساجد کھول دیں، کیا مساجد سے کورونا وائرس نہیں پھیلے گا؟ اگر فاصلہ رکھنا ہے تو سب جگہ پر رکھنا ہو گا،پالیسی کدھر ہے؟ بازاروں میں لوگوں کو ڈنڈوں کے ساتھ ماراجا رہا ہے،
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 37 صنعتیں کھولی گئی ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ 37صنعتیں کھول دیں باقی صنعتوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پنجاب سے متعلق جو آپ کاغذ پڑھ رہے ہیں حقیقت اس سے مختلف ہے،میں خود پنجاب کا ہوں ، مجھے علم ہے وہاں صورتحال کیسی ہے،
چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی معاملات کے حوالے سے شیڈول 4 کو دیکھ لیں، امپورٹ، ایکسپورٹ ،لمیٹڈ کمپنیز ،ہائی ویزاور ٹیکس کے معاملات وفاقی ہیں،صوبائی حکومت وفاق کے معاملات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی، چاروں صوبے اور آئی سی ٹی اپنی پالیسی سازی میں مکمل آزاد ہیں، کام کچھ نہیں کیا لیکن ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ریوینیو کا راستہ صوبائی حکومتیں کیسے بند کرسکتی ہیں؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وفاق سے تصدیق ضروری ہے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ 2014 کے قانون کے تحت کیا،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اختیار اسی حد تک ہے جو آئین دیتا ہے،کاروبار ی سرگرمیوں پر وفاقی حکومت ٹیکس لیتی ہے،صوبے اس پر پابندی کیسے لگا سکتے ہیں؟
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی مریضوں کے ساتھ اموات بھی بڑھ رہی ہیں،پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ہے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے کاروباری مصروفیات روک دیں،صوبوں کو ایسے کاروبار روکنے کا کوئی اختیار نہیں جو مرکز کو ٹیکس دیتے ہیں،
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے مرکز کی اجازت ضروری تھی،کیا پنجاب نے مرکز سے ایسی کوئی اجازت لی؟ اگر اجازت نہیں لی گئی تو صوبوں کے ایسے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں،صوبائی حکومتیں صرف وہ کام رکوا سکتی ہیں جو ان کے دائرہ اختیار میں آتے ہوں،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پورے ملک میں ابتر حالت ہے، سمجھ نہیں آرہی ملک میں کیا ہورہا ہے، ملک میں مکمل طور پر استحصال ہو رہا ہے، لگتا ہے وفاق اور صوبائی حکومتیں عوام کیخلاف سازش کر رہی ہیں،
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت میں شفافیت کی بات کر رہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ تمام ایگزیکتو ناکام ہو گئے ہیں، صوبوں میں تعاون کا آغاز ہونا چاہئے تھا، مسافر مال بردار ٹرکوں پر سفر کر رہے ہیں اور ان سے جہاز کے کرائے کے برابر کرایہ وصول کیا جا رہا ہے.کسی کو احساس نہیں کہ ایک ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، کون ہے جو بات کرنے کو تیار نہیں
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان تعاون نہ ہونے کی وجہ غرور اور انا ہے، ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں کورونا کے حوالے سے یکساں پالیسی بنائی جائے،یکساں پالیسی نہ بنی تو عبوری حکم جاری کریں گے، ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ وفاق میں بیٹھے لوگوں کی ذاتی عناد ہے،حکومت ہر کام منصوبہ بندی کے ساتھ کرتی ہے،اس معاملے کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی، کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہو رہی ہے،ہمارا گزشتہ حکم شفافیت سے متعلق تھا اس کو نظر انداز کیا گیا،
قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس
دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا
کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ
کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس
صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور پی پی ایز پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایک اچھی اور وژینری لیڈر شپ کا فقدان ہے،وفاق میں بیٹھے لوگوں کا رویہ متکبرانہ نظر آ رہا ہے، اس روئیے سے وفاق کو نقصان پہنچ رہا ہے،وفاق میں بیٹھے لوگوں کو ایسی زبان استعمال کرنی چاہیے ؟ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی آپس میں ہم آہنگی نہیں ہے،ہم سیلاب،زلزلے سے نکل آئے، اس مسئلے سے بھی نکل آئیں گے،انااور ضد سے حکومتی معاملات نہیں چلتے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومتیں پیسے مانگ رہی ہیں،اگر وفاق کے پاس فنڈز ہیں تو اسے دینے چاہئیں،