Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید  افراد جاں بحق، تعداد کتنی ہوگئی

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید افراد جاں بحق، تعداد کتنی ہوگئی

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید افراد جاں بحق، تعداد کتنی ہوگئی

    باغی ٹی وی : صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 144 ہوگئی.: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 491 کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 8133 ہوگئی.لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 349 کیسز، تعداد 2881 ہوگئی

    راولپنڈی می‍ں کورونا کے مزید 24 کیسز، تعداد 467 .گجرانوالہ می‍ں کورونا کے مزید 28 کیسز، تعداد 276 ہوگئی

    فیصل آباد میں کورونا کے مزید 25 کیسز، تعداد 205 ،پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2680 ہوگئی

  • پنجاب میں کرونا سے اموات میں اضافہ

    پنجاب میں کرونا سے اموات میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 144 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 491 کیسز سامنے آگئے صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 8133 ہوگئی

    لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 349 کیسز، تعداد 2881 ہوگئی۔راولپنڈی می‍ں کورونا کے مزید 24 کیسز، تعداد 467 ہوگئی۔گجرانوالہ می‍ں کورونا کے مزید 28 کیسز، تعداد 276 ہوگئی

    فیصل آباد میں کورونا کے مزید 25 کیسز، تعداد 205 ہوگئی۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2680 ہوگئی

  • سرکاری ہسپتالوں میں عملہ نہ ہونے کے برابر،کیا وجہ بنی؟

    سرکاری ہسپتالوں میں عملہ نہ ہونے کے برابر،کیا وجہ بنی؟

    باغی ٹی وی کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے لیے صرف دوسو ستائیس ڈاکٹرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ سرکاری ہسپتالوں کا تمام عملہ کورونا وائرس کا شکار مریضوں سے رابطے میں نہیں ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بنائے گئے کورونا وارڈز میں دوسو ستائیس ڈاکٹرز، پانچ سو بائیس نرسز، 54 پیرامیڈیکس اور اٹھائیس افراد لیبارٹریز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں دوسو ساٹھ زائد عملہ اور وارڈ اٹینڈنڈ اپنی ڈیوٹیز دے رہے۔ ایڈویزاری گروپ کی مشاورت سے ڈیوٹیز کو دیکھ کر اس عملے کو فائنل کیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے شکار پچیس افراد کووینٹیلیٹرز کی سہولت دی جارہی ہے۔

  • دنیا نیوز میں کرونا پھیل گیا۔ کتنے مریض سامنے آ گئے

    دنیا نیوز میں کرونا پھیل گیا۔ کتنے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں جہاں اضافہ ہو رہا ہے وہیں میڈیا ہاوسز میں بھی کرونا کے مریض بڑھ رہے ہیں

    لاہور میں دنیا نیوز کے ہیڈ آفس میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اب تک 34 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ دو روز جن ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے ان میں سے 13 کا ریزلٹ مثبت آیا جس کے بعد دنیا نیوز میں کرونا مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سٹی 42 میں حفاظتی اقدامات کے باوجود کرونا پھیل گیا تھا جس کے بعد ہیڈ آفس بند کر دیا گیا اور ملازمین کو گھروں سے کام کی ہدایت دے دی گئی ۔ اے آر وائی اسلام آباد بیورو اور قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ملازمین میں کرونا کی تشخیص کے بعد دونوں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے

    اسلام آباد میں کرونا وائرس سے ایک سینئر صحافی کی موت بھی ہو چکی ہے جن کا تعلق اے پی پی سے تھا

  • بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری،24 گھنٹوں میں 4 ہزار مریض، 200 ہلاکتیں

    بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری،24 گھنٹوں میں 4 ہزار مریض، 200 ہلاکتیں

    بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری،24 گھنٹوں میں 4 ہزار مریض، 200 ہلاکتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 3900 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 195 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی ہے، ایک ہی دن میں 3900 مریض سامنے آنے کے بعد بھارت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 46433 ہو گئی ہے جن میں 111 غیر ملکی شامل ہیں، بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1568 ہو چکی ہے

    بھارت میں‌کرونا وائرس سے 12 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، بھارت کی 32 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے،سب سے زیادہ مریض بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہیں، جہاں مریضوں کی تعداد 14541 اور ہلاکتوں کی تعداد 583 ہے ، گجرات میں مریضوں کی مجموعی تعداد 5804 اور ہلاکتوں کی تعداد 319 تک پہنچ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن تھری میں ٹرانسپورٹ سروس بند رہے گی، نائی کی دکانیں، بیوٹی پارلز بھی بند رہیں گے،ریل ، فضائی سروس بھی بند رہے گی ،تعلیمی ادارے، سینما ہال، سپورٹس کلب،سیاسی ومذہبی تقریبات، مذہبی مقامات سب بند رہیں گے

  • بلوچستان میں کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے مریضوں کی شرح کتنی؟

    بلوچستان میں کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے مریضوں کی شرح کتنی؟

    بلوچستان میں کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے مریضوں کی شرح کتنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، صوبہ بلوچستان میں اب تک 10 ہزار 633 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں مقامی سطح پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح 88 فیصد ہے،بلوچستان میں اب تک 1321 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی،9312 کے ٹیسٹ منفی آئے،بلوچستان میں 2089افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے ،بلوچستان میں کورونا سے متاثرہونے والوں میں دوسرے نمبر پر15سے29سال کےنوجوان ہیں،

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کوروناسے متاثرہ 197افراد صحتیاب ہوچکےہیں،بلوچستان میں اب تک 30 سے 44 سال کی عمر کےافراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے،

    قبل ازیں بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 19 مئی تک توسیع کر دی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ اب 19 مئی تک برقرار رہے گا۔

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 5 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم اگر آپ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامتیں محسوس کریں ، تو مفت معائنہ اور علاج کے لئے قریبی ہسپتال جائیں،

    سعودی عرب کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اس میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھی شامل ہیں، انہیں کوئی سزا نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1645 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار656 تک پہنچ گئی ہے.

    سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا مریضوں کے مفت علاج کا اعلان کیا تھا اب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد کے کرونا ٹیسٹ اور علاج بھی مفت کیا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی کوئی سزا بھی نہیں دی جائے گی.

    دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے بلڈ پلازمہ کا استعمال شروع کردیا ہے، ابھی تک سکالرز نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں بلڈ پلازمہ کی منتقلی کے موثر اور مفید ہونے کے سلسلے میں واضح سفارشات نہیں کیں۔ بلڈ پلازمہ کے موثر اورمفید ہونے کے بارے میں ریسرچ جاری ہے

  • پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹے میں کتنے نئے مریض؟

    پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹے میں کتنے نئے مریض؟

    پاکستان میں کرونا نے پکڑی سپیڈ، 24 گھنٹے میں کتنے نئے مریض؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں‌کرونا مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 486 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 8103، سندھ میں 7882، خیبر پختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464 جبکہ آزاد کشمیر میں 71 کرونا مریض ہیں.

    پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 857 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 ہزار 782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 486 ہوگئی۔ سندھ میں 137، پنجاب میں 136، خیبر پختونخوا میں 185، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 4 اموات ہو چکی ہیں.

  • ترک صدر نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے کیا بڑا اعلان

    ترک صدر نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن سے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، مرحلہ وار معمولات زندگی میں لوٹ آئیں گے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی نے وبائی مرض کرونا کے دوران 57 ممالک کی مدد کی، آج 7 صوبوں کے لیے انٹرسٹی ٹریول پابندی کو ختم کرنا ہے، 11 مئی سے مالز، باربر شاپس، کپڑے کی دکانیں کھلنا شروع ہوجائیں گی۔ جامعات 15 جون سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گی، 65 سال سے زائد، 20 سال سے کم عمر شہری ویک اینڈ پر 4 گھنٹے کے لیے باہر جاسکتے ہیں۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں معمولات واپس لانے کا مرحلہ مئی، جون، جولائی پر مشتمل ہوگا۔

    واضح رہے کہ ترکی میں کرونا وائرس کے باعث 3 ہزار 461 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے 68 ہزار 166 افراد صحت یاب ہوئے۔

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ترکی کی کرنسی کی گراوٹ کے نتیجے میں ترکی معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جبکہ کرونا کی بیماری نے ترکی می معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ترکی کی آبادی 8 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے مگر اس نے کسی دوسرے یورپی ملک کی طرح ملک بھرمیں مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کے نتیجے میں کرونا وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے

    ترکی میں کرونا وائرس کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے بعد آن لائن درس و تدریس کے لئے ٹی وی چینلز کو وقف کر دیا گیا ہے۔ طلبا ء کو جسمانی ہر چست رکھنے کے لئے ایکسرسائزز بھی سکھائی جا رہی ہیں،ترک پولیس کے اہلکار بزرگ شہریوں کو گھروں پر غذائی و طبی اشیاء پہنچا رہے ہیں ،ترکی حکومت نے کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کے لیے بزرگ شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں گھروں میں ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

  • کرونا سے مرنیوالے کے گھر ہسپتال نے بھجوایا 16 لاکھ کا بل

    کرونا سے مرنیوالے کے گھر ہسپتال نے بھجوایا 16 لاکھ کا بل

    کرونا سے مرنیوالے کے گھر ہسپتال نے بھجوایا 16 لاکھ کا بل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے

    ایسے میں ممبئی کے علاقے سانتا کروز کے رہائشی ایک شخص کی کرونا سے وفات کے بعد ہسپتال نے 16 لاکھ کا بل اسکے بیٹے کو بھجوا دیا، 74 سالہ شخص ممبئی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں 15 دن زیر علاج رہا جہاں اس کی موت ہو گئی ہے

    فوت ہونے والے شخص کے بیٹے کو ہسپتال کی جانب سے 16 لاکھ کا بل موصول ہوا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے، والد کی موت ہو چکی ہم یہ بل ادا نہیں کر سکتے، کوئی بھی غریب فرد ایک لاکھ روز کا برداشت نہیں کر سکتا، مودی سرکار نے غریبوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے.

    دوسری جانب ناناوتی اسپتال جوہو کے ڈائریکٹر منپریت سہل نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے زیادہ بل نہیں بھجوایا بلکہ جو بل بنتا تھا وہی بھجوایا ہے،مریض کو کرونا کے ساتھ دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں انکا بھی علاج کیا گیا لیکن ہم مریض کو نہین بچا سکے

    کرونا سے فوت ہونے والے مریض کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے 8.6 لاکھ روپے ادویات اوردیگر سامان 2.8 لاکھ روپے کوڈ چارجزکے مانگے ہیں، ہم اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتے. ہسپتال انتظامیہ زیادتی کر رہی ہے

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

    بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن تھری میں ٹرانسپورٹ سروس بند رہے گی، نائی کی دکانیں، بیوٹی پارلز بھی بند رہیں گے،ریل ، فضائی سروس بھی بند رہے گی ،تعلیمی ادارے، سینما ہال، سپورٹس کلب،سیاسی ومذہبی تقریبات، مذہبی مقامات سب بند رہیں گے