Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • محکمہ صحت نے اپنے 8 ملازمین کو نوکریوں سے کیوں نکال دیا ؟  اہم خبرآگئی

    محکمہ صحت نے اپنے 8 ملازمین کو نوکریوں سے کیوں نکال دیا ؟ اہم خبرآگئی

    کوئٹہ: محکمہ صحت نے اپنے 8 ملازمین کو نوکریوں سے کیوں نکال دیا ؟ اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق عین اس وقت جب روزگار اور کھانے پینے کی شدید ضرورت ہے ، ان حالات میں کسی کا روزگارچھن جائے تو کتنی تکلیف دہ بات ہے ، محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا ہے کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کیا تھا۔

    ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کی فراہمی کے باوجود طبی عملے کی فرائض سے غفلت المیہ سے کم نہیں ہے، کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، یہی طبی ملازمت کے ابتدائی حلف کا تقاضہ ہے۔

  • امریکی ڈالرکی جان خطرے میں،چین نے4 بڑے شہروں میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا اعلان کردیا

    امریکی ڈالرکی جان خطرے میں،چین نے4 بڑے شہروں میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا اعلان کردیا

    بیجنگ :امریکی ڈالر کی جان خطرے میں،چین پھرچھا گیا ،4 بڑے شہروں میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق چین اگلے ہفتے سے چار بڑے شہروں میں اپنی نئی ڈیجیٹل کرنسی میں ادائیگی کو ٹرائل کرنا شروع کردے گا۔ حالیہ مہینوں میں ، چین کے مرکزی بینک نے ای آر ایم بی کی ترقی میں تیزی لائی ہے ،

    ذرائع کےمطابق یہ چین کے لیے بہت بڑا خوشی کا مقام ہے ویسے بھی کسی بڑی معیشت کے ذریعہ چلنے والی پہلی ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ مبینہ طور پر اس نے شینزین ، سوزہو ، چینگدو کے ساتھ ساتھ بیجنگ کے جنوب میں ایک نیا علاقہ ، ژیانگان ، اور ان علاقوں میں آزمائشوں کا آغاز کیا ہے جن میں 2022 میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لئے کچھ پروگرام منعقد ہوں گے۔

    ذرائع کےمطابق چائنا ڈیلی نے کہا کہ کچھ سرکاری ملازمین نے تجرباتی طورپر مئی سے ڈیجیٹل کرنسی میں اپنی تنخواہ وصول کرنے کے لئے شہروں کے مانیٹری نظام میں باضابطہ طور پر اختیار کرلی گئی ہے۔ سینا نیوز نے کہا کہ کرنسی کا استعمال سوزہو میں نقل و حمل کو سبسڈی دینے کے لئے کیا جائے گا ، لیکن ژیانگ ٹرائل میں بنیادی طور پر خوراک اوردیگرمقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی ،

    ذرائع کے مطابق برطانوی اخباردی گارڈین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کو ذخیرہ کرنے اور استعمال کرنے کے لئے درکار ایپ میں سے ایک اسکرین شاٹ اپریل کے وسط سے گردش کررہا ہے۔ کچھ رپورٹوں میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مک ڈونلڈس اور اسٹاربکس سمیت کاروباری ادارے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پرراضی ہوگئے ہیں ،

    پیکنگ یونیورسٹی کے قومی ترقیاتی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سو یوآن نےسی سی ٹی وی کو بتایا کہ چونکہ نقد لین دین آف لائن تھا اور موجودہ ادائیگی کے پلیٹ فارم سے لین دین کا ڈیٹا بکھر گیا تھا ، مرکزی بینک اصل وقت میں نقد کی روانی کی نگرانی کرنے سے قاصر تھا۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ "اگرچہ صارف کے استعمال کے نقطہ نظر سے ، مرکزی بینک کی نگرانی ، مستقبل کی فنانس ، ادائیگی ، کاروبار اور سماجی نظم و نسق کے نقطہ نظر سے بہت کم تبدیلی آئی ہے ، لیکن یہ اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔” 17 اپریل کو ، چین کی پیپلز بینک کے ڈیجیٹل کرنسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ ڈیجیٹل رینمنبی کی تحقیق اور ترقی کےلیے بہت زیادہ تحقیقی اورتخلیقی کوشش ہوئی تھی

    دوسری طرف چینی مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ "یہ عالمی سطح پر تجارت کی جانے والی کرنسی کی منڈیوں میں سیاسی طور پر متاثر ہونے والے رکاوٹ کے کم خطرہ کے ساتھ انضمام کی بھی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔” توقع ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان نقد استعمال میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور چونکہ لوگ کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران جسمانی رابطے سے گریز کرتے ہیں

  • عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پاکستانی بچے کی ویڈیوپرکیاخوبصورت بات کی

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پاکستانی بچے کی ویڈیوپرکیاخوبصورت بات کی

    واشنگٹن :عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پاکستانی بچے کی ویڈیوپرکیاخوبصورت بات کی ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ بھی برف پوش پہاڑوں میں روایتی رقص کی ویڈیو سے معروف ہونے والے پاکستانی بچے کے پرستاروں میں شامل ہوگئے۔

    30 اپریل کو یونیسف نے عالمی یوم رقص پر محمد رضا نامی بچے کی یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی جاری کی تھی۔ عالمی ادارے نے تصدیق کی تھی کہ اس نے یہ ویڈیو رضا کی خالہ سے حاصل کی ہے۔ بچہ گلگت بلتستان کے علاقے پاسو سے تعلق رکھتا ہے۔ بچہ ویڈیو میں اپنے علاقے کا روایتی رقص کررہا ہے اور اس کے عقب میں برف پوش پہاڑ دکھائی دے رہے ہیں۔

     

     

    یونیسف کی جانب سے ویڈیو ٹوئٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین کی بڑی تعداد نے محمد رضا کے رقص اور دل پذیر مسکراہٹ کو سراہا اور ویڈیو کو کورونا وائرس کے بحران کے دوران چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سبب قرار دیا۔ محمد رضا کی ویڈیو کو سراہنے والوں میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈورس ایڈہینم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بچے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے رضا کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • چین کے لیے بُری خبرآگئی، ہمارے پاس چین کی لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کی تیاری کے بہت زیادہ ثبوت آچکے، پومپیو کا اعلان

    چین کے لیے بُری خبرآگئی، ہمارے پاس چین کی لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کی تیاری کے بہت زیادہ ثبوت آچکے، پومپیو کا اعلان

    واشنگٹن :چین کے لیے بُری خبرآگئی، ہمارے پاس چین کی لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کے بہت زیادہ ثبوت آچکے،چین کو جواب دینا ہوگا، پومپیو کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان پاس کے اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ وائرس کو چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

    مائیک پومپیو نے اے بی سی دس ویک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ اس وائرس نے وہیں جنم لیا۔پومپیو نے چین میں غیرمعیاری لیبارٹریز کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ دنیا کو چین کی لیب میں ناکامیوں کے نتیجے میں وائرس کا سامنا کرنا پڑا ہو۔البتہ چین پر کڑی تنقید کے باوجود بھی انہوں نے یہ کہنے سے انکار کردیا کہ چین نے جان بوجھ کر اس وائرس کو پھیلایا۔

    جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شواہد دیکھ چکے ہیں جن کے مطابق کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔جب امریکی صدر سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ شواہد دیکھ چکے ہیں جس کے بعد انہیں یقین ہے کہ یہ وائرس ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرولوجی سے آیا ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہاں، میں دیکھ چکا ہوں۔

    جب ان سے اس کی تفصیلات پوچھی گئیں تو انہوں نے بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا، مجھے آپ کو یہ بتانے کی اجازت نہیں ہے۔تاہم دلچسپ امر یہ کہ ٹرمپ کے بیان کے بعد جب پومپیو سے اس دعوے کی حقیقت کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ یہ بات معلوم نہیں کہ وائرس لیب سے آیا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرولوجی میں بنا ہے یا نہیں، ہمیں نہیں پتہ یا مارکیٹ سے پھیلا یا کسی اور مقام سے، ہمارے پاس ان سوالوں کا جواب نہیں۔

    ادھر چین کے ووہان انسٹیٹیوٹ آف ویرولوجی نے ان تمام تر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بکواس قرار دیا ہے۔اکثر ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان میں ایک جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا اور یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو گیا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے چین اور امریکی حکومت کے درمیان ایک عرصے سے تناؤ جاری ہے جہاں دونوں ہی ملک ایک دوسرے کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔

    چین نے الزام عائد کیا تھا کہ شاید چین میں امریکی فوج وائرس لے کر آئی ہو جبکہ امریکا نے کہا تھا کہ عین ممکن ہے کہ چین نے وائرس کو جان بوجھ کر پھیلنے دیا ہو۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ چین نے بروقت اور شفاف انداز میں دنیا کو وائرس کے خطرے سے آگاہ نہیں کیا اور وہ وائرس سے امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ چین سے طلب کریں گے۔صرف یہی نہیں بلکہ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر بھی چین کے حوالے سے جانبدار رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے عالمی ادارے کو دی جانے والی امداد روک دی تھی۔

    کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جس کے نتیجے میں چین میں ساڑھے 4ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 80ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے۔چین نے سخت لاک ڈاؤن کی بدولت اس وائرس پر جلد قابو پا لیا لیکن اس کے بعد یہ یورپ، مشرق وسطی اور امریکا میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا تھا۔اب تک کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں، علاقوں اور خطوں میں پھیلا چکا ہے جس سے 2لاکھ 45ہزار 531 افراد ہلاک اور 34 لاکھ 76ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

    وائرس سے سب سے زیادہ امریکا متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 60ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 11لاکھ سے زائد میں وائرس کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔یورپی ممالک بھی وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور یورپ میں بھی ایک لاکھ سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے والا خود نہ بچ سکا ، ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے والا خود نہ بچ سکا ، ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کراچی :کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے والا خود نہ بچ سکا ، ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا،اطلاعات کے مطابق فرنٹ لائن پرلڑنے والے اورلوگوں کو کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے والے خود نہ بچ سکے ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر فرقان جان کی بازی ہار گئے۔

    سینیئر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق 60 سال کے ڈاکٹر فرقان نجی اسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے جہاں وہ مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فرقان کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹر فرقان کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز (کے آئی ایچ ڈی) سے ایک ماہ قبل ریٹائر ہوئے تھے۔

    دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقان 4 دن قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے اور انہیں 24 گھنٹے قبل وینٹی لیٹر کی اشد ضرورت پڑی لیکن ایس آئی یو ٹی اور انڈس اسپتال سمیت کہیں وینٹی لیٹر پر جگہ موجود نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ 2 گھنٹے سے زائد ڈاکٹر فرقان کو ایمبولینس میں لیکر وینٹی لیٹر تلاش کرتے رہے اور بلآخر وہ مردہ حالت میں اوجھا اسپتال پہنچائے گئے۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے متعدد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مہلک وائرس کا شکار ہوچکا ہے جبکہ اب تک 3 ڈاکٹر مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے آن لائن تربیتی ورکشاپ کا اعلان ، بابراعظم اوروسیم اکرم کواہم ذمہ داریاں مل گئیں

    خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے آن لائن تربیتی ورکشاپ کا اعلان ، بابراعظم اوروسیم اکرم کواہم ذمہ داریاں مل گئیں

    لاہور: خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے آن لائن تربیتی ورکشاپ کا اعلان کردیا ، بابراعظم اوروسیم اکرم کواہم ذمہ داریاں مل گئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابراعظم کے آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا ہے۔

    آن لائن سیشنز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو اعلیٰ پائے کے کرکٹرز سے کھیل کے گُر سکھانا اورکورونا لاک ڈاؤن کے دوران ان کی توجہ کھیل پر برقراررکھنے میں مدد دینا ہے۔35 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ان سیشنز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے کیا جائے گا جس میں قومی خواتین کرکٹرز کومختلف حالات میں جامع حکمت عملی اپنانے سے متعلق معلومات فراہم کیی جائیں گی۔

    آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن اور پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر وسیم اکرم، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو اپنے 18 سالہ طویل بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر سے حاصل ہونے والے تجربات سےآگاہ کریں گے اور یہ سیشن پیر کے روز منعقد ہوگا۔ خیال رہے کہ وسیم اکرم گذشتہ ہفتے مینز کرکٹرز کے ساتھ بھی ایسے ہی ایک سیشن میں شرکت کرچکے ہیں۔

    اس دوران ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور طویل طرز کی کرکٹ میں دنیا کے پانچویں بہترین بلے باز بابراعظم بھی خواتین کرکٹرز کو مختلف کنڈیشنز اور حالات میں بلے بازی سے متعلق گُر سکھائیں گے۔خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہےکہ وہ وسیم اکرم کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور وہ بخوبی جانتی ہیں کہ وسیم اکرم نے اپنی عمدہ بولنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کو کئی میچوں میں کامیابی دلائی۔

  • لاہور میں اب نہیں چلے گی پتنگ بازی ، پولیس نے بڑا ایکش لے لیا

    لاہور میں اب نہیں چلے گی پتنگ بازی ، پولیس نے بڑا ایکش لے لیا

    لاہور :لاہور میں اب نہیں چلے گی پتنگ بازی ، پولیس نے بڑا ایکش لے لیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے پر پولیس حرکت میں آگئی ہے ، اوراس حوالے سے شہر میں مختلف مقامات پر کاروائیاں بھی کی ہیں،

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اوراطلاعات کے مطابق لاہور کے مشہور علاقے لاری اڈہ پولیس کی کاروائی کرکے ایک ملزم علی رضا کے قبضہ سے 32 پتنگیں برآمد کرلی ہیں

    ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی شروع کررکھی ہے اورپولیس کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے گی، پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے

  • وزیراعظم عمران خان کی سفارتکاری جاری ، آج  کینیڈین ہم منصب  جسٹن ٹروڈو کوٹیلی فون کرکے اپنا گرویدہ بنالیا ، اہم بات بھی کہہ دی

    وزیراعظم عمران خان کی سفارتکاری جاری ، آج کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کوٹیلی فون کرکے اپنا گرویدہ بنالیا ، اہم بات بھی کہہ دی

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی سفارتکاری جاری ، آج کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کوٹیلی فون کرکے اپنا گرویدہ بنالیا ، اہم بات بھی کہہ دی .باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان وزارت عظمیٰ کے قلمدان کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں اورہر روز دنیا کے کسی بڑے تک اپنا پیغام بھرپورانداز سے پہچا رہے ہیں ،

    باغی ٹی وی کےمطابق آج بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے رابطے کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امورپر بھی بات چیت کی ۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ممالک سے اپنے شہریوں کی واپسی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں کورونا وائرس سےاموات پراظہار افسوس کیا ، عمران خان نے مہلک وباء سے نمٹنے کے لیئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون کی ضرورت ہے، دیگرترقی پذیرممالک کی طرح پاکستان کو بھی وبا کے چیلنج کا سامنا ہے،وبا سے پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کررہی تھی، وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کیلئے جی 20 ممالک میں پاکستانی تجویز کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کینیڈا قرضوں سے نجات کے عالمی اقدام کی حمایت کرے گا۔

  • ڈی آئی جی آپریشنزکا اعلان ،لاہورکو بنائیں گے امن کا گہوارہ ،اہم اجلاس میں اہم فیصلے

    ڈی آئی جی آپریشنزکا اعلان ،لاہورکو بنائیں گے امن کا گہوارہ ،اہم اجلاس میں اہم فیصلے

    لاہور :ڈی آئی جی آپریشنزکا اعلان ،لاہورکو بنائیں گے امن کا گہوارہ ،اہم اجلاس میں اہم فیصلے ،اطلاعات کے مطابق آج ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت کرائم کنٹرول بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور اوردیگرعلاقوں میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

    ذرائع کےمطابق اس اہم اجلاس میں آپریشنز ونگ کے تمام ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز .ایس پیز ڈولفن سکواڈ اور ہیڈ کوارٹرزسمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اورامن وامان کے حوالے سے ہونے والے اہم فیصلوں سے آگاہ بھی ہوئے

    اس اجلاس میں امن و امان، کرائم کنٹرول کے حوالے سے افسران کی مجموعی کارکردگی و اقدامات کا جائزہ۔لیا گیا ، اس کے علاوہ ایس ایچ او گڑھی شاہو سب انسپکٹر ندیم خالد ناقص کارکردگی پر معطل،لائن حاضرکیا یگا ، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی دیگر ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وارننگ بھی جاری کردی

    اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکار پٹرولنگ کریں،شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔سنگین واردات کی صورت میں ایس پیز خود جائے وقوعہ کا دورہ کر یں۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ اپنا ریسپانس ٹائم بہتر بنائیں،خود چیک کروں گا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر ہونے کے بعد ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنا ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے،ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔مسلسل ناقص کارکردگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیں گے۔

    اشتہاری مجرموں، گینگز، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیز کریں۔رات کے وقت پتنگ بازی کے واقعات کا تدارک کریں۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر سپیشل ٹیمیں متحرک کریں۔ تھانوں میں نفری،لاجسٹک کی کمی پوری کی جا رہی ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی آپریشنز اچھی اور ناقص کارکرگی والے ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کریں۔ جس ایس ایچ او کی حدود میں قمار بازی، منشیات فروشی اور قحبہ خانوں کی شکایت آئی،سخت ایکشن لوں گا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی مساجد میں سکیورٹی ڈیوٹی اور کورونا احتیاطی تدابیر کی اچھی انفورسمنٹ پر ایس ایچ او ز کو شاباش بھی دی گئی

    اس اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ایس پیز پی ایم ڈی یو کے تحت سائلین کے مسائل کی بروقت دادرسی یقینی بنائیں۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ڈویژنل ایس پیز کی مجموعی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔

  • آزاد کشمیر حکومت نے کرونا بحران سے نمٹنے اوربچنے کے لیے اہم اعلان کردیا

    آزاد کشمیر حکومت نے کرونا بحران سے نمٹنے اوربچنے کے لیے اہم اعلان کردیا

    مظفرآباد:آزاد کشمیر حکومت نے کرونا بحران سے نمٹنے اوربچنے کے لیے اہم اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے ااور اس سے بچنے کےلیے اہم اعلان کردیا ہے ، یہ اعلان صدرآزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان کے حکم کے ساتھ نافذ العمل ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے ریاست میں کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والی صنعتوں کو پھرسے کھولنے کا اعلان کیا ہے ااورساتھ ہی کچھ شرائط بھی جاری کردی ہیں تاکہ جولوگ ان حفاظتی اقدامات کوا پنائیں گے وہ کام بھی کرپائیں اوراوروباسےبھی بج پائیں‌گے

    اس اعلان کے مطابق اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جو حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا اسے کھولنے کی اجازت ہوگی ،اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہےکہ اس کے علاوہ جو صنعت کھولنا چاہتا ہے وہ لیبر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرے

     

     

    file:///C:/Users/Talha%20Amin%20Tahir/Downloads/notification%203.5.2020%20(1).pdf

    اس حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہرصنعتی یونٹ کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمل کرنا ہوا ، کووڈ 19 سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات بھی کرنے ہوں گے

    حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ سرکاری مانیٹرنگ ادارے بغیر کسی اطلاع کے ان صنعتی یونٹس کو چیک کریں گے اورخلاف ورزی کرنے والے کوجرمانہ بھی ہوگا اوراس کا یونٹ بھی بند ہوگا

    اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کاروبار کے لیے باقاعدہ ایک پرفارم جاری کیا گیا ہے لہذا جو احباب اپنے صنعتی یونٹس کھولنا چاہتے ہیں وہ اس فارم کو پرکرکے حکومت کو بھیج سکتے ہیں‌