Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وفاق اورسندھ اپنی  لڑائی میں تاجروں کا نقصان نہ کریں ، صدر آل سٹی تاجر اتحاد

    وفاق اورسندھ اپنی لڑائی میں تاجروں کا نقصان نہ کریں ، صدر آل سٹی تاجر اتحاد

    کراچی :وفاق اورسندھ اپنی لڑائی میں تاجروں کا نقصان نہ کریں ،اطلاعات کےمطابق صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ سندھ میں تنازعہ میں تاجروں کو نہ گھسیٹا جائے. تاجر برادری کسی بھی سیاسی ایجنڈے میں شامل نہیں ہے. کراچی کے کاروباری اور تجارتی مراکز کو کھولنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے، جو شدید پریشان کا باعث ہے.

    صدر آل سٹی تاجر اتحاد کہتے ہیں کہ اگر حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی تو وہ کھل کر ہمیں بتادیں تاکہ ہم پھر اپنے فیصلے کرنے پر آزاد ہوں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. حماد پونا والا نے کہا کہ گذشتہ دو روز سے وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری سیاسی محاذ آرائی میں کراچی کی تاجر برادری کے مسائل کو ایک سائیڈ کردیا گیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہم وفاق اور سندھ حکومت کو واضح طور پر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وفاق اور صوبہ سندھ میں تنازعہ میں تاجروں کو نہ گھسیٹا جائے. تاجر برادری کسی بھی سیاسی ایجنڈے میں شامل نہیں ہے. حماد پونا والا نے کہا کہ کراچی کے کاروباری اور تجارتی مراکز کو کھولنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے، جو شدید پریشان کا باعث ہے.

    رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام کی جانب ہے اور کراچی کا تاجر صرف حکومت کی تسلیوں پر آج بھی گھر بیٹھا ہوا ہے. حماد پونا والا نے کہا کہ اگر حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی تو وہ کھل کر ہمیں بتادیں تاکہ ہم پھر اپنے فیصلے کرنے پر آزاد ہوں. انہوں نے کہا کہ تاجروں کا معاشی قتل عام ہوچکا ہے اس لیے اب اگر کوئی یہ امید کررہا ہے کہ ان تاجروں کے پاس کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو یہ تنخواہیں دے سکیں گے ایسا ممکن نہیں ہے.

    حماد پونا والا نے کہا کہ حکومت اگر چاہتی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بے روزگاری نہ ہو تو فوری کوئی فیصلہ کرے اور چھوٹے دکانداروں کو فوری طور پر فی کس 1 لاکھ اور رجسٹرڈ دکانداروں کو فی کس 3 لاکھ روپے کی ریلیف دی جائے تاکہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور اپنا گھر چلا سکیں. حماد پونا والا نے کہا کہ تاجروں نے پوری زندگی حکومتوں کو ٹیکس دے کر ان کے گھر اور ایوان چلائیں ہیں، اب حکومت اس غیر معمولی حالات میں اپنا کردار ادا کرے.

  • مساجد میں نمازوں پر پابندی جلد ختم کرنے کے خواہاں ہیں، سعودی وزارت مذہبی امورنے خوشخبری سنادی

    مساجد میں نمازوں پر پابندی جلد ختم کرنے کے خواہاں ہیں، سعودی وزارت مذہبی امورنے خوشخبری سنادی

    ریاض :مساجد میں نمازوں پر پابندی جلد ختم کرنے کے خواہاں ہیں، سعودی وزارت مذہبی امورنے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز کردیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سعودی حکومت نے مساجد میں نمازیں ادا کرنے کی پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سعودی حکومت نے ماہ رمضان کی وجہ سے تمام مساجد میں انتہائی کم افراد کے ساتھ باجماعت نمازیں ادا کرنے کی اجازت دی تھی اور ہدایات کی تھیں کہ نماز میں صرف مساجد کی انتظامیہ کے افراد و ملازمین شامل ہوں۔تاہم ایسی اجازت کے بعد یہ افواہیں پھیل گئیں کہ سعودی حکومت نے مساجد میں باجماعت نمازیں ادا کرنے کی پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اب اس حوالے سے وہاں کی وزارت مذہبی امور نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی پابندی کو ماہرین صحت کی اجازت کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

    سعودی اخبار سعودی گزٹ کے مطابق وزیر مذہبی امور ڈاکٹر شیخ عبدالطیف آل شیخ نے باجماعت نمازوں پر عائد عارضی پابندی کو ختم کیے جانے کی افواہوں کے بعد وضاحت کی ہے کہ جب تک صحت سے متعلق اعلیٰ اداروں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے ہدایات نہیں کی جاتیں تب تک عارضی پابندی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی خواہش ہے کہ مساجد میں باجماعت نمازوں پر عائد عارضی پابندی کو جلد سے جلد ختم کیا جائے، تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ماہرین صحت کی ہدایات کے بعد ہی کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مساجد میں باجماعت نمازوں پر عارضی پابندی عوام کی حفاظت کے لیے ہی لگائی، کیوں کہ کورونا کی وبا زیادہ لوگ سے پھیلتی ہے اور ماہرین صحت نے ہی ایسی تجویز دی تھی۔

    شیخ عبدالطیف آل شیخ کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام نے انسانی زندگی کے تحفظ کی بات کی ہے اور اسلام میں انسانی زندگی کی سلامتی سے بڑھ کر اور کچھ نہیں اور اسی پیش نظر ماہرین نے دیگر سرگرمیوں کی طرح مساجد میں اجتماعی طور پر نمازیں ادا کرنے پر عارضی پابندی کی تجویز دی۔وزیر مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کے مختلف ادارے اور ماہرین صحت اس کوشش میں ہیں کہ جلد سے جلد کورونا جیسی وبا پر قابو پایا جا سکے اور جیسے ہی معاملات بہتر ہوئے تو مساجد میں اجتماعی نمازوں کی اجازت دے دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مارچ کے آغاز میں ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا، جسے اپریل کے وسط تک مزید سخت کرتے ہوئے مکہ سمیت کئی شہروں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر عمرے کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا تھا جب کہ سعودی حکومت نے تاحال کسی بھی دوسرے ملک سے حج کے حوالے سے معاہدہ نہیں کیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس سال حج کو منسوخ کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    سعودی عرب کی حکومت نے تمام تعلیمی، تفریحی و کاروباری ادارے بند کرکے مساجد میں بھی نمازوں پر عارضی پابندی عائد کردی تھی تاہم مسلمانوں کے لیے مقدس مہینے ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی سعودی حکومت نے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمیاں کیں تھیں۔
    سعودی عرب میں 3 مئی کی شام تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار سے زائد ہو چکی تھی جب کہ وہاں اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 176 تک جا پہنچی تھی۔سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے تاہم اس کے باوجود زیادہ تر ممالک نے ماہ رمضان کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔

  • کینسر کی مریضہ 104 سالہ خاتون کووڈ 19 کو شکست دینے میں کیسے کامیاب ہوئی

    کینسر کی مریضہ 104 سالہ خاتون کووڈ 19 کو شکست دینے میں کیسے کامیاب ہوئی

    نیویارک :کینسر کی مریضہ 104 سالہ خاتون کووڈ 19 کو شکست دینے میں کامیاب،اطلاعات کےمطابق امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے 104 سالہ خاتون نے نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو شکست دے دی اور نرسنگ ہوم نے اسے ‘کرشمہ’ قرار دیا ہے۔ایڈا ایکونیسمیا بروکلین کے ایک نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں اور ان میں 4 اپریل کو کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

    سی بی ایس نیوز کے مطابق یہ خاتون بہت کمزور اور کھانا نہیں کھا پارہی تھیں جس پر انہیں آکسیجن دی گئی اور لگ بھگ ایک ماہ بعد اب وہ پھر سے بات چیت، کھانے لگیں جبکہ وائرس کو شکت بھی دے دی۔خاتون کی بیٹی باربرا سینسی کے مطابق ان کی ماں کے لیے امراض اجنبی نہیں، اس سے پہلے وہ اسپینش فلو کی وبا کو دیکھ چکی ہیں، کولہے کی 2 ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جلد کے کینسر کی چوتھی اسٹیج سے بچ گئیں اور اب کووڈ 19 کو شکست دی ہے۔

    باربرا نے کہا ‘وہ ہمیشہ کہتی ہیں، میں ایک خوش قسمت ستارے کے زیرتحت پیدا ہوئی، یہی ان کی زندگی کا فلسفہ بھی ہے، اور اب دیکھیں وہ اس وائرس سے بھی گزر گئیں، یہ الفاظ اکثر میرے ذہن میں گردش کرتے ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن جوآن گیورڈانو لگ بھگ روزانہ اپنی ماں سے ملنے جاتے ہیں، مگر کورونا وائرس کے نتییجے میں یہ معمول بدل گیا، کیونکہ نرسنگ ہوم کے اندر جانے نہیں دیا جارہا تھا، تو وہ اپنی ماں سے پہلی منزل کی کھڑکی میں ماسک اور دستانے پہن کر ملتی تھیں۔

    آخری بار انہوں نے اپنیی ماں کو 26 مارچ کو دیکھا اور فکرمند ہوگئیں ‘وہ انہیں کھڑکی پر وہیل چییئر پر لائے، کھڑکی کو بس اتنا کھولا گیا کہ وہ ہماری آواز سن سکیں، وہ خود کو حرکت نہیں دے پارہی تھیں اور بس ہمیں تک رہی تھیں۔ میرا نہیں خیال میں اس منظر کو کبھی بھول سکوں گی، ہم 10 سے 15 منٹ تک ان سے درخواست کرتے رہے کہ کچھ بولیں، مگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا، پھر ہم چلے گئے اور میں نے اپنی بہن سے کہا کہ وہ بیمار ہیں، ان میں وائرس آگیا ہے’۔

    خاندان کو ڈر تھا کہ وہ کووڈ 19 سے ریکور نہیں ہوسکیں گی کیونکہ وہ پہلے ہی کولہے کی ہڈی کے فریکچر سے ریکور ہوہی تھیں جبکہ ایک اور انفیکشن کا شکار بھی تھیں۔مگر نرسنگ ہوم کے مطابق یہ معمر خاتون بیماری کو شکست دے چکی ہیں۔نرسنگ ہوم کے عملے میں شامل مارکو پیرون کا کہنا تھا ‘ 104 سال کی عمر میں، میرے خیال میں کووڈ سے بچ پانا ایک کرشمہ ہی ہے، یہاں 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد اس بیماری کے نتیجے میں مررہے ہیں، تو 104 سالہ خاتون حیرت انگیز طور پر بچنے میں کامیاب ہوگئیں’۔

  • ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے’ترجمان دفترخارجہ کا دبنگ بیان

    ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے’ترجمان دفترخارجہ کا دبنگ بیان

    اسلام آباد:’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے’ترجمان دفترخارجہ کا دبنگ بیان بھارت پریشان ، اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر لگائی گئی قدغن کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کی مہم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں صحافتی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جس کے خلاف مسلسل مہم چلاتے ہوئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی بے مثال جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کشمیری صحافیوں کی قربانیوں کی بھی قدر کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان شہیدوں میں سے ایک شجاعت بخاری کو جون 2018 میں قتل کردیا گیا تھا۔

    دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی کی کشیدہ صورتحال میں بھی صحافتی فرائض انجام دینے والے جرات مند صحافیوں کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کو پبلک سیفٹی ایکٹ، مسلح افواج کے خصوصی اختیارات کے قانون اور غیر قانونی سر گرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مکمل آزادی حاصل ہے لیکن ان کے مظالم کے باوجود کشمیری صحافی عزم و ہمت اور پیشہ ورانہ جذبے سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی نگرانی کے عالمی اداروں، انسانی حقوق کے بھارتی اور بین الاقوامی گروپ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر عائد بدترین پابندیوں، کشمیری صحافیوں اور مقبوضہ وادی میں ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے خطرناک ماحول پر شدید خدشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس نظریے کی حامی بی جے پی کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی اپنی کھلی خلاف ورزیوں کو چھپانے اور ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کی آوازیں دبانے کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔بیان میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی بھارتی مہم کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام مواصلاتی پابندیاں فوری طور پر ہٹاتے ہوئے کشمیری صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لے اور کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق بحال کرے۔

    ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کی صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کیا جسے مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ جون 2018 میں کشمیر کے سینئر صحافی شجاعت بخاری کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ان کو کو وقت گولیاں ماری گئی تھیں جب وہ اپنئے آفس سے باہر نبکل رہے تھے اور موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انتہائی قریب سے گولیاں ماری تھیں جبکہ حملے میں ان کا ایک محافظ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

  • 10- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    10- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    لاہور:10- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج دسویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

     

     

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • وزیراعظم عمران خان کل اہم خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل اہم خطاب کریں گے

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کل اہم خطاب کریں گے،اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ارکان سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم کا کل ہونے والا خطاب کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ ممبران سے وزیر اعظم کا پہلا خطاب ہوگا جس میں وزیر اعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کے لئے پیغام ریکارڈ کیا جائے گا۔وزیراعظم کا پیغام ٹائیگر فورس کے موبائلز پر بھیجا جائے گا جبکہ ویر اعظم کا خطاب سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا۔وزیر اعظم اپنے خطاب میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو ضروری گائیڈ لائینز بھی دیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ملاقات میں گڈ گورننس اور انتظامی معاملات میں بہتری کیلئے مخلتف تجاویز پر مشاورت کی گئی جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کیلئے حکومتی فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئیوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کیلئے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا اور خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہزا کہ ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ملاقات میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب دوست ریلیف پیکجز دئیے گئے ہیں اور مشکل صورت حال میں حکومت نے تدبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • پاکستان تو نوجوانوں کی سرزمین ہے، کرونا پربہترانداز سے قابو پاررہا ہے ، چینی سفیر

    پاکستان تو نوجوانوں کی سرزمین ہے، کرونا پربہترانداز سے قابو پاررہا ہے ، چینی سفیر

    بیجنگ : پاکستان تو نوجوانوں کی سرزمین ہے، کرونا پربہترانداز سے قابو پاررہا ہے ، چینی سفیر،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں چینی سفیریاؤ جنگ نے ایک بار پھر امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وبا عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پالے گا۔پاکستان کی60 فیصد آبادی 30 سال سےکم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے چین کی طرح پاکستان بھی روایتی طب سے کورونا پر قابو پالے گا،

    چین کے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہےاوریہاں کورونا وائرس کے متاثرہ زیادہ تر مریض جوان افراد ہیں،ان جوان افراد میں بھی وائرس کی ہلکی علامات ہیں لہذا علاج آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی چینی طب کی طرح پاکستان میں بھی جڑی بوٹیوں سے کورونا کی روک تھام میں مدد ملے گی، کورونا وبا عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پالے گا۔

    چینی سفیر نے کہا کہ جب چین کو کورونا کے سخت چیلنج کا سامنا تھا، تو پاکستان نے چین کی مدد کے لیے سب سے بہتر کام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان میں پہلی مرتبہ تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی تو چینی حکومت مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں اور سول سوسائٹیز نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرنا شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کی مدد کے لیے طبی سامان اور کئی طبی ٹیمیں پاکستان بھیج چکا ہے۔

  • عثمان بزدار تو چھا گئے : پی ڈی ایم اے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

    عثمان بزدار تو چھا گئے : پی ڈی ایم اے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

    لاہور:عثمان بزدار تو چھا گئے : پی ڈی ایم اے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلانا،طلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں پی ڈی ایم اے پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کنٹرول روم کے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں سے ممکنہ طور پر آنے والے ٹڈی دل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی اور کشمور میں ٹڈی دل کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں جب کہ صوبے میں 28 لاکھ ایکڑ رقبہ ٹڈی دل سے صاف کرایا جا چکا ہے۔

    انہوں نے ملازمین کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضافی تنخواہ پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    باغی ٹی وی :پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 مزید ہلاکتیں ہو گئیں.صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 121 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 618 مزید کیس سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7494 تک پہنچ گئی.لاہور میں کورونا وائرس کے 322 مزید کیس سامنے آگئے.لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2476 ہوگئ

    سیالکوٹ میں کورونا وائرس کے 110 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 294 ہوگئی،فیصل آباد میں کورونا وائرس کے مزید 61 کیس سامنے آگئے جس وجہ سے تعداد 178 تک پہنچ گئی .راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 39 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 419 ہوگئی، گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 35 مزید کیس سامنے آگئے، مجموعی تعداد 211 ہوگئی.پنجاب میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2591 ہے

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 621 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں 474، برازیل میں 340، کینیڈا میں 175، فرانس میں مزید 166 لوگ لقمہ اجل بن گئے، روس میں متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 691 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 67 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 7 سو سے زائد ہو گئی۔
    اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 276 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 100 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 474 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 710 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔

    فرانس میں بھی کورونا نے مزید 166 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 760 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔

    ایران میں کورونا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 96 ہزار448 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے۔
    روس میں بھی متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ایک ہی دن 9 ہزار 623 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے، دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اب تک 11 لاکھ 22 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں