Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • حکومت نے35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دیدی

    حکومت نے35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دیدی

    کراچی :35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دیدی،اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے تاہم اب سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کےلیے 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دے دی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریوں کے علاوہ شوگر ملز بھی فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سات صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی اسی لیے فیکٹریز کو اجزت برآمدی آڈرز پورے کرنے کےلیے دی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی اور ملازمین کا درجہ حرارت، مسدک، سماجی فاصلے اور سینٹائزر فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ دو ہفتے قبل صوبائی حکومت کی جانب سے 82 فیکڑیوں کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

  • اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں ساڑھے تین لاکھ مزدور بے روزگار

    اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں ساڑھے تین لاکھ مزدور بے روزگار

    غزہ : اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں ساڑھے تین لاکھ مزدور بے روزگار،اطلاعات کے مطابق فلسطینی عوامی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ فلسطینی محنت کش بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    فلسطینی عوامی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری ہےکہ اسرائیلی پابندیوں اور مسلسل ناکہ بندی کےباعث نہ صرف غزہ بلکہ غرب اردن میں بھی مزدوروں کے روزگار چھن گئے ہیں۔ کرونا کی وبا نے فلسطینیوں کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

    الخضری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مزدور طبقے کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرے تاکہ غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے مزدور گذشتہ 13 سال سے اسرائیل کی بدترین ناکہ بندی اور معاشی پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ غزہ کی پٹی کی مسلسل ناکہ بندی نے عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔

    فلسطینی عوامی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا اقتصادی بحران کا شکار ہے اور مزدور طبقے کی بحالی کے پروگرامات پیش کیے جا رہے ہیں مگر غزہ کی پٹی کے ساڑھے تین لاکھ محنت کشوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

  • مقبوضہ جولان میں صیہونیوں کی ونڈ ٹربائنس کو نذر آتش کر دیا گيا

    مقبوضہ جولان میں صیہونیوں کی ونڈ ٹربائنس کو نذر آتش کر دیا گيا

    تل ابیب :مقبوضہ جولان میں صیہونیوں کی ونڈ ٹربائنس کو نذر آتش کر دیا گيا،اطلاعات کے مطابق شام کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے لیے جو ونڈ ٹربائن نصب کی گئي ہیں انھیں نذر آتش کر دیا گيا ہے۔

    ذرائع کےمطابق شام کے ایک اخبار نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے جولان کے بقعاثا گاؤں کے قریب بجلی پیدا کرنے والی کچھ ہوائي پن چکیاں یا ونڈ ٹربائنس نصب کر رکھی ہیں جن میں سے دو کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کر دیا ہے۔اسرائيل یہاں مزید ٹربائنس نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کچھ دن قبل صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کی عوامی کمیٹیوں کی نشست کو منقعد نہیں ہونے دیا تھا جس میں اس پروجیکٹ کی مخالفت کا اعلان کیے جانے کی توقع تھی۔

    خطے کے سیاسی تجزیہ نگاروں اور میڈیا حلقوں کا خیال ہے کہ ان دو ٹربائنس کو نذر آتش کر کے غاصب صیہونی حکام کو یہ پیغام دیا گيا ہے کہ وہ اس علاقے میں مزید ٹربائنس نصب کرنے کے اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے سن انیس سو سڑسٹھ میں جولان کی پہاڑیوں کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا۔

  • امریکی افواج نے  طالبان کو پرتشدد واقعات نہ روکنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

    امریکی افواج نے طالبان کو پرتشدد واقعات نہ روکنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

    واشنگٹن :امریکی افواج نے طالبان کو پرتشدد واقعات نہ روکنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کےمطابق افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کے سبب امن عمل کے خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکی فوج نے طالبان کو خط لکھ معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

    واشنگٹن سے ذرائع کےمطبق امریکی حکومت کی طرف سے افغان طالبان کو لکھے گئے دو صفحے کے خط میں افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے کہا کہ مزید خون بہا روکنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو براہ راست لکھے گئے خط میں مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر پرتشدد واقعات میں کمی نہ آئی تو ہم جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے لکھا کہ تمام فریقین کو سیاسی حل کی جانب لوٹنا چاہیے، افغانیوں کو مل بیٹھ کر افغانستان کے مستقبل کے کے بارے میں گفتگو شروع کرنی چاہیے۔

     

     

    یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا گیا ہے جب چند دن قبل 28 اپریل کو افغانستان میں امریکا اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر نے طالبان کو متنبہ کیا تھا کہ بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات میں کمی نہ آئی تو انہیں اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔29 فروری کو امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکا اور غیر ملکی افواج پر حملے نہیں کریں گے اور قیدیوں کےتبادلے کے بدلے کابل انتظامیہ سے امن مذاکرات شروع کریں گے۔

    اس کے بدلے امریکا اور غیر ملکی افواج نے 14 ماہ میں افغان سرزمین چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا۔طالبان اور امریکا میں معاہدہ ہوا تھا کہ امریکی افواج طالبان پر حملہ نہیں کریں گی لیکن اگر افغان فورسز پر حملہ کیا گیا تو وہ طالبان پر حملے کا حق رکھتے ہیں۔

    سونی لیگٹ نے کہا کہ طالبان نے حملوں میں 80 فیصد کمی اور شہری علاقوں پر حملے روکنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بجائے حملوں کی شدت میں بے انتہا اضافہ دیکھا گیا ہے۔طالبان کی جانب سے غیر ملکی افواج پر حملے نہیں کیے جا رہے لیکن معاہدے کے بعد سے ان کی جانب سے مسلسل حملے جاری ہیں اور وہ اب اوسطاً روزانہ 55 حملے کر رہے ہیں۔

     

    دوسری جانب قیدیوں کھے تبادلے کا عمل ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ کابل انتظامیہ اہم طالبان قیدیوں کو رہا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ دوبارہ جنگ کے لیے میدان میں اتر جائیں گے۔لیگٹ کے خط کے جواب میں طالبان نے اشتعال انگیز بیانات دینے پر امریکا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اپنی جانب سے معاہدے کا احترام کر رہے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 29 فروری کو معاہدے پر دستخط کے بعد سے اب تک طالبان ساڑھے 4 ہزار سے زائد حملے کر چکے ہیں اور اس میں سب سے زیادہ وہ صوبے متاثرہ ہوئے ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • مسجد میں اجتماعی نماز پڑھنے پر 15 لوگ گرفتار

    مسجد میں اجتماعی نماز پڑھنے پر 15 لوگ گرفتار

    اترپردیش:مسجد میں اجتماعی نماز پڑھنے پر 15 لوگ گرفتار،اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں سہارنپور کے ناگل علاقہ میں ایک مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنے کے الزام میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب کچھ لوگ اماہی گاؤں کی ایک مسجد میں نماز پڑ ھ رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مسجد سے پندرہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔

    سہارنپور کے ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے کہا کہ پورے ضلع میں سبھی کو آگاہ کیا ہوا ہے کہ مسجد میں کوئی بھی اجتماعی نماز ادا نہیں کرے گا کیوںکہ اس سے سماجی فاصلہ برقرار نہیں رہتا اور انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔ مشرا نے کہا کہ تھانہ ناگل میں اطلاع ملی تھی کہ یہاں کے اماہی گاؤں میں جمعہ کی نماز اجتماعی طور پر ادا کی جا رہی ہے۔

    اس کے بعد وہاں پولیس پہنچی اور 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کے پہنچے سے پہلے ہی فرار ہو گئے تھے، ان کی شناخت کرائی جا رہی ہے

  • بھارتی عدالتیں بھی مسلمانوں کے انصاف دینے سے عاری ہوگئیں

    بھارتی عدالتیں بھی مسلمانوں کے انصاف دینے سے عاری ہوگئیں

    نئی دہلی :بھارتی عدالتیں بھی مسلمانوں کے انصاف دینے سے عاری ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کو فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق ایک کیس میں ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔

    نئی دہلی سے ذرائع کے مطابق یہ فساد فبروری شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجوں کے دوران پیش آیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشنس جج تیاگی گیتا سنگھ نے آج طاہر کی ضمانت عرضی کو ان بنیادوں پر مسترد کردیا کہ تحقیقات موجودہ طور پر ابتدائی مرحلہ میں ہے اور ان کی تحویل اس کیلئے درکار ہے ۔

    طاہر نے ایڈوکیٹ جاوید علی کے ذریعہ داخل کردہ اپنی عرضی میں بیان کیا تھا کہ اس کیس کا اصل ملزم گلفام پہلے سے پولیس کی تحویل میں ہے اور ایف آئی آر میں طاہر حسین کو ملزم کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا ہے

  • گوجر خان پولیس کی بڑی کارووائی ، کرونا کے نام پرجنسی زیادتی کرنے والا ایک اورمجرم گرفتار

    گوجر خان پولیس کی بڑی کارووائی ، کرونا کے نام پرجنسی زیادتی کرنے والا ایک اورمجرم گرفتار

    گوجرخان :گوجر خان پولیس کی بڑی کارووائی ، کرونا کے نام پرجنسی زیادتی کرنے والا ایک اورمجرم گرفتار،اطلاعات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کو کورونا فنڈ سے امداد کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم عرفان نذیر کو گرفتار کرلیا۔

     

     

    متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان گجرات سے کورونا فنڈ کی امداد کا جھانسہ دیکر اسے گوجر خان لے کر آئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم صہیب پرویز کو گرفتار کرکے چالان کردیا تھا۔ ایس ایچ او گوجر خان کے مطابق گرفتار ملزم عرفان نذیر کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ عدالت سے کڑی سزا دلوائی جاسکے۔

    ایس پی صدر ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین اور بچوں پر کسی بھی قسم کی زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ کامیاب کارروائی پر سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور گوجر خان پولیس کو شاباش دی گئی ہے۔

  • لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 14 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 24 افراد کرونا کا شکار

    لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 14 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 24 افراد کرونا کا شکار

    پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 14 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 24 افراد کرونا کا شکار ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں‌کرونا وائرس اپنی تباہ کاریوں میں پوری طرح متحرک ہے اور اطلاعات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 14 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 24 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 14 لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف کے 10 ارکان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پروانشل ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال کا گائنی بلاک فی الفور 14 دن کے لیے بند کیا جائے اور ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ڈس انفیکٹ کرکے کھولا جائے۔

    ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس، اوٹی ودیگر اسٹاف کو آئیسولیٹ کیا جائے، 20 اپریل کے بعد گائنی وارڈ میں آئے مریضوں کا ڈیٹا محکمہ صحت کو دیا جائے۔پراونشل ڈاکٹرز نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، اوٹی ودیگر اسٹاف کے سیمپلز لے کر ٹیسٹ کیے جائیں، وارڈز دوبارہ کھولنے سے پہلے ڈاکٹرز، دیگر ملازمین کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔

    واضح رہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے، خیبرپختونخوا میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 172 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 108 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 907 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 728 مریض صحت یاب ہوئے۔

    یاد رہے کہ 25 اپریل کو ملک بھر میں 26 ڈاکٹرز، 5 نرسیں کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھیں، اسپتال کے دیگر 18 ملازمین میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • کورونا وائرس: مزید 29 جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی،10 ماہ کی بچی بھی نہ بچ سکی

    کورونا وائرس: مزید 29 جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی،10 ماہ کی بچی بھی نہ بچ سکی

    لاہور:کورونا وائرس: مزید 29 جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ گئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اب تک 437 افراد چل بسے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ دو ہفتے کے دوران ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 908 مریض سامنے آئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کی بات کی جائے تو 29 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 9164 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 93 ہزار 859 مریضوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر میں مریضوں کی بات کی جائے تو اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 19022 تک پہنچ چکی ہے، اس دوران 4753 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ 14269 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی بات جائے تو اس وقت پنجاب میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں پر 7106مریض ہیں۔دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 7102 ہے، بلوچستان میں 1136 ، خیبر پختونخوا میں 2907 ، اسلام آباد میں 365 ، آزاد کشمیر میں 66اور گلگت بلتستان میں 340مریض ہیں۔

    ملک بھر میں جاں بحق افراد کی بات کی جائے تو خیبرپختونخوا میں ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں، جہاں پر 172 فراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 122 افراد خالق حقیقی سے جا ملے، پنجاب میں 120 افراد کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے جانبرنہ ہو سکے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 4 ، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 افراد دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 43، بلوچستان میں 183، گلگت بلتستان 255، اسلام آباد میں 44، خیبر پختونخوا میں 728، پنجاب میں 2205، سندھ میں 1295 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سکیورٹی کی بات کی جائے تو چاروں صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پاک فوج، پولیس اہلکار سمیت دیگر اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کورونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، حالیہ دنوں خواتین میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 26 فیصد خواتین مریض ہیں، معصوم بچے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بتانے کا مقصد یہ ہے کرونا ہمارے گھروں میں داخل ہوچکا ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔ احتیاط کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں عوام کے تعاون کے بغیر کرونا پر قابو پانا آسان نہیں، پچھلے 2 ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا۔ اعداد و شمار شیئر کرنے کا مقصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فکر پیدا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے، یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔ جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی، کرونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی، خود بھی گھر پر رہیں اور ایک دوسرے کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔

    دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اب تک سندھ میں 253 ایسے بچے ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ان میں 10 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا ایک نیا رجحان جس کا دیر میں آغاز ہوا ہے وہ خواتین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ اب خواتین میں اس مرض کی تشخیص زیادہ ہورہی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی تعداد میں 26 فیصد خواتین ہیں۔

  • کرونا سے بچاؤ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے کیا حل ہے؟ وزیراعظم نے مبشر لقمان کو کیا بتایا

    کرونا سے بچاؤ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے کیا حل ہے؟ وزیراعظم نے مبشر لقمان کو کیا بتایا

    کرونا سے بچاؤ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے کیا حل ہے؟ وزیراعظم نے مبشر لقمان کو کیا بتایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے، وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی اور اب بھی کرتے نظر آ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہو گا اسلئے ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی وزیراعظم عمران خان سے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے بات چیت ہوئی ہے، مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی بات ہوئی ،میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ جہاں لاک ڈاؤن ہو رہا ہے وہاں خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے.

    جس پر وزیراعظم عمران خان نے مجھے کہا کہ ویسٹرن کنٹریزنے بھی یہ بات کرنا شروع ہوگئی ہیں کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کا گلا گھونٹ رہا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن جن علاقوں میں وائرس ہے یا جہاں پھیل رہا ہے ان کو اگر لاک ڈاؤن کر دیا جائے تو وہی اس کا حل ہے، پورے ملکوں کو اس طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا جا سکتا اس میں سویڈن کی بڑی مثال سامنے ہے.

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، پاکستان میں کرونا نے سپیڈ پکڑ رکھی ہے،مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، فضائی سروس، ریل سب معطل ہے، مارکیٹس، بازار بند ہیں، کریانہ سٹور، دودھ دہی اور سبزی فروٹ کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے

    وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے مخالف تھے اور انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین تک امداد، غریبوں تک کھانا پہنچانے کے لئے ٹائیگر فورس بھی تشکیل دی ہے جس کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے، سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس نے کام کا آغاز کر دیا ہے باقی اضلاع میں بھی جلد ٹائیگر فورس کام شروع کر دے گی، لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار طبقے کو حکومت کی جانب سے 12 ہزار فی کس امداد بھی دی جا رہی ہے جو حکومت کی جانب سے بہت بڑا امدادی منصوبہ ہے جو انتہائی شفافیت کا حامل ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اسکا بھی آڈٹ کروانے کا اعلان کیا ہے. وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 3 ہفتےمیں 81 ارب روپے تقسیم کیے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 347 ہو گئی ہے. 24 گھنٹوں کے دوران 908 مریض سامنے آئے ہیں۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 19022 ہو گئی ہے.

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    خیبرپختونخوا میں ہلاکتیں سب سے زیادہ ہوئی ہیں، خیبر پختونخواہ میں ہلاکتوں کی تعداد 172 ہے،سندھ میں 122، پنجاب میں 120 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 افراد کی کرونا کے باعث موت ہو چکی ہے

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی