Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کیا اسرائیل بہت جلد دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے ؟ صہیونی ریاست کی تباہی دکھانے پر مصری ٹی وی سیریز پر اسرائیل برہم

    کیا اسرائیل بہت جلد دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے ؟ صہیونی ریاست کی تباہی دکھانے پر مصری ٹی وی سیریز پر اسرائیل برہم

    تل ابیب :کیا اسرائیل بہت جلد دنیا کے نقشے سے مٹنے والا ہے ؟ صہیونی ریاست کی تباہی دکھانے پر مصری ٹی وی سیریز پر اسرائیل برہم،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مصر کے نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے سائنس فکش ڈرامے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ڈرامے سے مصر اور اسرائیل کے درمیان ہوا امن معاہدہ متاثر ہوگا۔

     

    اسرائیلی وزارت خارجہ نے مصر کے ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے دکھائے جانے والے ڈرامے ‘النھایہ’ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامے کے خیال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔عربی زبان میں بنائے گئے النھایہ ڈرامے کا مفہوم اختتام ہے اور اس ڈرامے میں 100 سال بعد میں آنے والے زمانے کو دکھایا گیا ہے۔ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ ڈراما سائنس فکشن اور کمپیوٹر انجنیئرنگ جیسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

    ڈرامے کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہوا اور ڈراما پورا مہینہ پرائم ٹائم کے وقت نشر ہوگا اور ڈرامے کی ابتدائی قسطوں کو مشرق وسطیٰ میں بہت سراہا جا رہا ہے۔ڈرامے میں 100 سال بعد آنے والے زمانے کو دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا اور اس زمانے میں استاد اسکول میں بچوں کو ماضی کی تاریخ پڑھاتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کس طرح قابض اسرائیل تباہ ہوا اور کس طرح صہیونی ریاست کا خواب چکنا چور ہوا۔

    اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ڈرامے کی ابتدائی اقساط میں دکھایا گیا ہے کہ استاد اسکول میں بچوں کو تاریخ پڑھانے کے دوران بتاتے ہیں کہ 1948 میں یورپ سے آکر اسرائیل میں آباد ہونے والے یہودی صہیونی ریاست کا خواب پورا نہ ہونے پر واپس اپنی آبائی سرزمین یورپ چلے جاتے ہیں۔

    اخبار میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈرامے میں عرب ممالک سے آکر اسرائیل میں آباد ہونے والے یہودیوں کا ذکر ہی نہیں کیا گیا کہ وہ اسرائیل کے تباہ ہونے کے بعد کہاں چلے جاتے ہیں۔اسی طرح ڈرامے میں امریکا کو بھی بکھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم تاحال امریکا کی جانب سے ڈرامے پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ امریکا نے ہی صہیونی ریاست بنانے کے لیے سب سے زیادہ معاونت فراہم کی۔ڈرامے کی ابتدائی قسطیں کامیاب ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت بھی برہم ہوگئی اور اس نے ڈرامے کے خیال کو ناقابل قبول قرار دیا۔

    اسرائیلی اخبار ہارتز کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مصری ڈرامے النھایہ کے خیال کو ناقابل قبول قرار دیا۔اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈراما ایک ایسے ملک کی جانب سے بنایا گیا جس کے ساتھ اسرائیل نے امن معاہدہ کر رکھا ہے اور اس ڈرامے سے اس معاہدے میں خلل پڑ سکتا ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ڈرامے پر دیے گئے رد عمل پر مصری حکومت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ہارتز کے مطابق مذکورہ ڈرامے کو مصری حکومت نواز ڈراما پروڈکشن کمپنی سینرجی نے تیار کیا ہے اور اسے معروف ٹی وی چینل (آن) پر نشر کیا جا رہا ہے۔النھایہ ڈرامے کی کہانی امر سمیر عاطف نے لکھی ہے۔

    خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ اور خصوصی طور پر مصر، لبان اور مراکش جیشے ممالک میں ماہ رمضان کے حوالے سے خصوصی ڈرامے، ریئلٹی شوز اور دیگر ٹی وی مواد تیار کیا جاتا ہے، کیوں کہ مسلم ممالک میں زیادہ تر لوگ ماہ رمضان میں گھر میں ہی موجود رہتے ہیں اور ٹی وی دیکھنے میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربن گئے ، ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ،کیا اہم بات ہوئی دنیا بھی مان گئی

    وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربن گئے ، ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ،کیا اہم بات ہوئی دنیا بھی مان گئی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربن گئے ، ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ،کیا اہم بات ہوئی دنیا بھی مان گئی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان اس وقت دنیا کے بہت بڑے لیڈرکے طورپرسامنے آرہے ہیں ، یہی وجہ ہےکہ عرب دنیا سے لیکرامریکی صدرٹرمپ تک بھی عمران خان سے بات کرنے کوبہت بڑی کامیابی سے تعبیرکرتے ہیں ،

    ادھرذرائع کےمطابق آج عمران خان سے ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 کے معاملے پر وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔صدر حسن روحانی نے وزیراعظم پاکستان کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔ رہنماؤں کے درمیان دونوں ممالک کے علاقوں میں ٹڈی دل کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس بات چیت میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اسکے اثرات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی پارٹنرز کی جانب سے مدد کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوش پر مبنی اقدامات کر رہا ہے۔

    عمران خان نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پر اس کے اثرات کا بھی مقابلہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مستحقین کی مدد کیلئے حکومت پاکستان نے 8 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ان حکومتی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے پھیلاو روکنے میں مدد ملی ہے۔

  • 3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس ،حکام پریشان

    3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس ،حکام پریشان

    لاہور:3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس ،حکام پریشان ،اطلاعات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر 3 پروازوں سے پاکستان آنے والے 105 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے اور 3 پروازوں کے ذریعے کئی شہری لاہور ائیرپورٹ پہنچے ہیں جن میں سے متعدد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں 16 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ سعودیہ سے آنے والے مرد مریض ایکسپوسینٹر قرنطینہ جبکہ خواتین کو میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والی 2 پروازوں کے 70 مسافروں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی جنہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 335 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں‌

    وزیراعظم عمران خان عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں‌

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوام کوبہت بڑا ریلیف دینے کے حوالے سے اہم مشاورت کررہے ہیں اوراس حوالے سے اگلے چند گھنٹے بہت اہم ہیں ،اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

  • چھ حاملہ خواتین نے کرونا کو شکست دے دی ، اللہ کا فضل ہوگیا

    چھ حاملہ خواتین نے کرونا کو شکست دے دی ، اللہ کا فضل ہوگیا

    لاہور: چھ حاملہ خواتین نے کرونا کو شکست دے دی ، اللہ کا فضل ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق یورپ نہیں‌بلکہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں چھ حاملہ خواتین کو اللہ تعالیٰ نے صحت سے نوازا ہے اورکرونا وائرس سے پاک ہوگئی ہیں‌،

    ادھر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یونائیٹڈنیشنزپاپولیشن فنڈکی جانب سے ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے امدادی حفاظتی سامان وصول کیا۔اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈڈاکٹرپیلیتھیاماہیپالا اورشعیب احمدشہزادبھی تھے۔

    صوبائی وزیر صحت نے یونائیٹڈنیشنزپاپولیشن فنڈکا ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے امدادی سامان کاعطیہ دینے پرشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیرصحت نے عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈڈاکٹرپیلیتھیاماہیپالااوروائس چانسلرسے ملاقات بھی کی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے وزیرصحت کوگنگارام ہسپتال میں زیرعلاج کروناوائرس کی شکارحاملہ خواتین مریضوں کے علاج بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں کوروناوائرس کی کنفرم چارحاملہ مریضوں کاآپریشن کامیاب ہواہے۔ الحمداللہ،چاروں حاملہ خواتین کے بچوں کی کوڈتشخیصی رپورٹ منفی آئی ہے۔ گنگارام ہسپتال سے کوروناوائس کاشکارچھ حاملہ خواتین مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ فی الحال سات حاملہ خواتین آئیسولیشن رومزمیں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے تمام مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جاری ہے۔

  • کرونا ریسکیو ہیلپ لاین 1190 پر میڈیکل ہیلپ کی بجایے راشن فراہمی کی کالز میں اضافہ

    لاہور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کورونا ریسکیو ہیلپ لائن 1190سنٹر کا دورہ کیااور 1190ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ریسکیو کوبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ21 مارچ 2020 کے بعد سے کورونا ریسکیو ہیلپ لائن پر کل 22201 کالز موصول ہوئی ہیں۔ کال سینٹر کی ٹیم نے کالوں کے انداز میں اچانک بدلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ اب کوئی بھی شخص طبی مشورے کے لئے فون نہیں کررہا بلکہ راشن پیک کی فراہمی کے لئے درخواست کررہا ہے۔

    ریسکیو ہیلپ لائن 1190 پر کال پیٹرن 12 اپریل 2020 سے آج تک تبدیل ہو گیا ہے۔ کورونا ریسکیو ہیلپ لائن 1190 کو کل 22201 کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 3552 کورونا میڈیکل کے حوالے سے مشورے کی کالز، اور راشن کی درخواستوں کی 17268 کالیں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران دیگر کالوں میں 343 کورونا ٹیسٹنگ کے سوالات، 336 مشتبہ کورونا مریضوں کی معلومات، 92 عوامی مجمع یا ہجوم کی شکایات، ڈس انفیکشن کی 17 درخواستیں، 16مریضوں کی منتقلی کی کالیں شامل ہیں۔

    ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے کرونا ایمرجنسی کالوں کا رجحان تبدیل ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ کالیں راشن کی درخواستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن 1190 پربڑھتی ہوئی راشن کالز ایمرجنسی کالز کے رجحان میں واضح تبدیلی ہے۔ ریسکیو 1122 کو ہیلپ لائن 1190 پر 17268 سے زیادہ راشن کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جبکہ کورونا ایمرجنسی کالز بہت کم ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ لوگ COVID-19 سے متعلق طبی مشورے کے بجائے کھانے کی فراہمی کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔

  • میوہسپتال میں طبی عملے کی حالت زار،گرینڈ ہیلتھ الائنس رہنما یاسمین راشد پر برس پڑے

    میوہسپتال میں طبی عملے کی حالت زار،گرینڈ ہیلتھ الائنس رہنما یاسمین راشد پر برس پڑے

    میوہسپتال میں طبی عملے کی حالت زار،گرینڈ ہیلتھ الائنس رہنما یاسمین راشد پر برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے رہنماؤن نے میو ہسپتال میں پریس کانفرنس کی ہے اور پنجاب حکومت کی کرونا کے حوالہ سے نااہلی پر بات چیت کی ہے

    پریس کانفرنس کے دورا ن ڈاکٹر محمود کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس حفاظتی کٹس نہ ملنے پر چودہ روز سے احتجاج کررہی ہے،میو ہسپتال میں کرونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے پاس حکومتی ریکارڈ کے مطابق کوئی سرجیکل گلوز فیس شیلڈز حفاظتی عینکیں اور سینیٹائیزرز موجود نہیں ،میو ہسپتال میں کرونا سے مرنے والے لوگوں کو دفنانے کیلیے سوٹ نہیں ہے،ترکی سے جو حفاظتی فیس شیلڈز آئی وہ کہاں گئی

    حکومت دو ماہ سوئی رہی جب دنیا میں وینٹی لیٹرز دستیاب تھے،پنجاب میں 1247 وینٹی لیٹرز ہیں جن میں 77 خراب ہے،جن دو ہزار نے وینٹیلیرز کو خریدنے کا کہا گیا تھا ان میں سے ایک بھی وینٹیلیٹر نہیں خریدا گیا ،200 وینٹی لیٹرز کے لیے چار کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا لیکن ایک بھی کمپنی اسے وقت پر مہیا نہیں کر پائی

    ڈاکٹر اور نرسوں کیلیے ایک ہفتہ ڈیوٹی اور دو ہفتہ چھٹی کا کہا گیا لیکن اس پر عمل بھی نہیں کیا جارہا،میو ہسپتال میں کسی ڈاکٹر اور نرس کا کرونا ڈیوٹی کے اختتام پر ٹیسٹ نہیں کیا جا رہا جس سے ان کے گھر والوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ہمارے دس مطالبات تھے ان کو پورا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر ان پر عمل نہیں کیا گیا ،الاوئنس صرف کرونا وارڈز میں کام کرنے والے طبی عملے کو دیا جارہا ہے مگر جو لوگ روٹیشن پہ جارہے ہیں اور جو ہاؤس آفیسر بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں انہیں کوئی اضافی الاؤنس نہیں دیا جاتا تھا طبی عملے کا ڈیوٹی کے بعد کرونا کا ٹیسٹ نہیں کرایا جارہا ہے ہمیں دی جانے والی لائف انشورنس پولیس کے کانسٹیبل سے بھی کم ہے ہے

    عدالت کے فیصلے کے مطابق ٹرمینیٹ لوگوں کو رکھا جائے ،لاہور:وزیر صحت بھی دو ہزار دو میں ٹرمینیٹ ہوئی بعد میں ریسٹین ہوئی ، ایسا لگتا ہے کہ وزیراعلی کو سلیکٹڈ ہیلتھ منسٹر میں یرغمال بنایا ہوا ہے اور وہ صرف ڈمی وزیر اعلی کے طور پر کام کر رہے ہیں، میو ہوسپٹل میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا کرونا ٹیسٹ تب کیا جا رہا ہے جب انہیں شدید علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔ ملتان میں ڈھائی سو کے قریب افراد کو قرنطنیہ میں رکھا گیا مگر ٹیسٹ منفی آئے بغیر آئے بغیر گھر بھجوا دیا گیا ،پاکستان میں بارہ سو سے زائد لوگ کرو نا پوزیٹیو ہونے کے باوجود ایئرپورٹ سے ملک میں آگئے

    حکومت پنجاب کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ دن میں پانچ ہزار ٹیسٹ کر سکتی ہے مگر اصل میں ٹیسٹ پانچ ہزار سے کم ہو رہے ہیں ، میو ہسپتال میں سسٹر صائمہ اور حفظہ کرونا پوزیٹیو ہیں ،دس کے قریب سٹاف نرسز کورنٹائن میں ہیں ہیں

    ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ نیبل اعوان چودہ روز سے اپنے آفس نہیں آئے ،ہم اپنا احتجاج ہسپتالوں میں کرنے پر غور کررہے ہیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو تین سے چار مرتبہ ٹرمینیٹ کیا گیا تو آپ کیوں پینشن لے رہی ہیں ،ڈاکٹرز اور نرسز کرونا کا شکار ہورہی ہیں ،سندھ حکومت کی طرح پنجاب میں بھی طبی عملے کو سہولیات دی جائے ،ہم منسٹر کے غلام نہیں ہیں ہمارے دس مطالبات تسلیم کیا جائے

    طبی عملے کی شکایات، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

  • طبی عملے کی شکایات، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

    طبی عملے کی شکایات، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو بھی سامان روانہ کر دیا گیا ہے

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان کو 29 ہزار 98 سرجیکل ماسک اور1 ہزار200 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔بلوچستان کو 38 ہزار 798 سرجیکل ماسک اور 1 ہزار600 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔جی بی کو 5ہزار 469 حفاظتی سوٹ،1680 جوڑے دستانے اور 977 جوڑے جوتے کے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔

    ترجمان کے مطابق بلوچستان کو 7ہزار 292 حفاظتی سوٹ، 2 ہزار 240 جوڑے دستانے اور 1303 جوڑے جوتے کے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔ گلگت بلتستان کے لیے 1257 سرجیکل ٹوپیاں، 606 فیس شیلڈ اور 159حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔بلوچستان کے لیے 1676 سرجیکل ٹوپیاں، 808 فیس شیلڈ اور 318 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔1200 سینیٹائزر کی بوتلیں اور 396 ڈاکٹروں کے گاون بھی گلگت بلتستان کے سامان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ1600 سنیٹائزر کی بوتلیں اور 529 ڈاکٹروں کے گاون بھی بلوچستان کے سامان میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو چوتھی کھیپ پہلے ہی بھجوادی گئی ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی شکایات کے اندراج اورازالہ کیلئے ہاٹ لائن کاآغاز کر دیا،ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 آپریشن روم میں قائم کی گئی ہے،ڈاکٹراورکورونامریضوں کےعلاج سےمنسلک اسپتال عملہ 24گھنٹے رابطہ کرسکتاہے،

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ڈاکٹراورمیڈیکل اسٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی شکایات درج کراسکتےہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں،نرسوں اوردوسرےعملے کےتحفظ کیلئے ہرممکنہ اقدامات کررہاہے،

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا،ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

    پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں،پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں ایک نرس اور 7 ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

  • رکن اسمبلی کے خاندان کے 8 افراد کرونا میں مبتلا

    رکن اسمبلی کے خاندان کے 8 افراد کرونا میں مبتلا

    رکن اسمبلی کے خاندان کے 8 افراد کرونا میں مبتلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ کے 8 افراد میں بھی کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے

    رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور انکی اہلیہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے، جس پر مزید 8 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اہل خانہ کے مزید 21 افراد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

    رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ والدہ، بہن، اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، لیاری اور دیگر علاقوں میں فلاحی کاموں میں مصروفیت رہی تھیں، لاک ڈاؤن سے متاثرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات تاحال کیے جارہے ہیں۔ میں نے نجی اسپتال کراچی سے اپنا کروناٹیسٹ کرایا تھا، جس کی 24اپریل کو مثبت رپورٹ آئی، ڈاکٹر کے مشورے سے گھر میں آئسولیشن اختیار کررکھی ہے۔

    رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور احتیاط کرنے سمیت دعائے صحت کی اپیل بھی کی.

    ایم پی اے عبدالرشید کے 3 بچوں،2 بہنوں، بیوی اوروالدہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،عبدالرشید کےبہنوئی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    تھرپارکر سے اقلیتی رکن اسمبلی نے چند روز قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کے ساتھ مٹھی میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی، سید عبدالرشید اور انکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اقلیتی رکن اسمبلی نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے،  وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

     

    خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

  • سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، 8 مزید اموات، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، 8 مزید اموات، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، 8 مزید اموات، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں، آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کرگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج کورونا کے 200 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 3729 کورونا کے ٹیسٹ کیے، سندھ میں اب تک 51790 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، کل تک 5291 مثبت کیسز تھے، سندھ میں کورونا کے 5659 کیسز ہوچکے ہیں، یہ کُل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہے، اب تک 1161 مریض صحتیاب ہوئے،یہ کُل تعداد کا 20.5 فیصد ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کُل اموات 100 ہوگئی ہیں، ہمارے پاس 4426 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 3187 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 762 مریض آئیسولیشن مراکز اور 477 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 36 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، شہر کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی کراچی میں 113، ضلع شرقی میں 100 اورضلع وسطی میں 39 کورونا کے نئے کیسز ہوئے ہیں، کورنگی میں 37، ضلع غربی میں 26 اور ملیر میں 17 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے، سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13-13، شہید بینظیرآباداور شکارپور میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں بیرون ممالک سے 2 پروازیں 505 مسافر لیکر پہنچیں، جن میں 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 39 کا نتیجہ آنا باقی ہے، آنے والے تارکیں وطن میں سندھ کے 21 فیصد اور 70 فیصد کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ کاروبا کھول دیا ہے، آن لائن دکانیں کھول دی ہیں، آپ احیتاطی تدابیر اختیار کریں، ہم صوبے میں مزید 2 لیب قائم کر رہے ہیں، لاڑکانہ اور کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں.