Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وبا کے خاتمہ تک مسجد میں باجماعت نماز کا سلسلہ روکا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

    وبا کے خاتمہ تک مسجد میں باجماعت نماز کا سلسلہ روکا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

    وبا کے خاتمہ تک مسجد میں باجماعت نماز کا سلسلہ روکا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وبا کے خاتمہ تک سپریم کورٹ مسجد میں با جماعت نماز کا سلسلہ روک دیا جائے،

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ قرآن پاک کے مطابق جب تک زندگی کو خطرہ نہ ہو مساجد میں نماز جاری رہے،دوسروں کی اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے،کورونا وائرس دستک دے رہا ہے،

    خط میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس کو ہمیں گلے لگانا ہے نہ اندر آنے کی اجازت دینی چاہیے،اللہ لوگوں کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدل لیں،اللہ کے پیغام کو اگر میں غلط سمجھا ہوں تو مجھے اللہ معاف کرے،آمین

    واضح رہے کہ ماہ رمضان کے لئے علما کرام نے مساجد کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد علما کرام کے ایک وفد نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی جس کے بعد 20 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں مساجد کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی

    اپوزیشن جماعتوں، ڈاکٹرز نے بھی اس حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے ، پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت مساجد کو کھولنے کا فیصلہ مذہب نہیں سیاست سمجھ کر کر رہی ہے، لوگوں‌ کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ڈاکٹروں کی تنظیم نے بھی آج اس فیصلے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب کعبہ میں تراویح بند ہو سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں، پاکستان میں ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہمیں مریضوں کا سڑکوں پر علاج کرنا پڑے،

    خانہ کعبہ میں تراویح پر پابندی ، یہاں کیوں نہیں،خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ لے جائیں، ڈاکٹروں نے بڑی اپیل کر دی

  • کورونا کے مریضوں کی تعداد بارے ڈاکٹروں کا خوفناک انکشاف

    لاہور: کورونا کے مریضوں کی تعداد بارے ڈاکٹروں کا خوفناک انکشاف،اطلاعات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سےبھی حکومت سےلاک ڈاؤن سخت کرنےکامطالبہ کردیاگیا، کہاگیاکہ مریضوں کی تعدادہزاروں میں نہیں، کہیں زیادہ ہے، اصل تعدادبتاتے ہوئے خوف آتاہے۔ حکومت پنجاب نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ مسترد کردیا۔

    ڈاکٹراشرف نظامی نےمزیدکہاکہ پنجاب حکومت نےتجاویزقبول نہیں کیں بلکہ مایوس کیا۔ سیمپلنگ میں بددیانتی کی گئی۔ حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ مستردکردیا، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ کاکہناہےکہ جزوی لاک ڈاؤن کررہے ہیں،مکمل نہیں کرسکتے۔مکمل لاک ڈاؤن سےبھی یہی نتیجہ نکلےگا، سندھ کےبعدپنجاب کےڈاکٹروں نےبھی حکومت سےلاک ڈاؤن سخت کرنےکامطالبہ کردیا۔ صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹراشرف نظامی نےکہاکرونامریضوں کی تعدادہزاروں میں نہیں، کہیں زیادہ ہے، اصل تعداد بتاتےہوئےخوف آتاہے۔ ادارےسخت فیصلےکریں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نےسیمپلنگ میں بددیانتی کاالزام بھی مستردکردیا۔ترجمان پنجاب حکومت کامزیدکہناتھاکہ وباپرقابوپانےمیں کتناٹائم لگےکاکچھ کہانہیں جاسکتا۔ایک سال بھی لگ سکتاہے۔گزشتہ روز کراچی کے ڈاکٹروں نے لاک ڈاؤن کو مزاق اور لاک داؤن میں نرمی کےحکومتی فیصلےکو غلط قرار دے دیا. کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کو لے کر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ پانچ دنوں 40 فیصد مریضوں میں اضافہ ہے, خدشہ یہ ہے کہ اگر مریض بڑھ گئے تو ہمارے پاس بستر نہیں ہونگے.

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر قیصر سجاد کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے حکمران نے غلط فیصلہ کیا اور علماء نے غیرسنجیدہ عمل کیا, واضع طور پرسن لیں ہمارے پاس اسپتالوں میں جگہ نہیں.ڈاکٹرعاطف حفیظ صدیقی کا شہریوں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈس آغاخان اسپتال بھرچکاہے،سول اسپتال میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوچکی ہے، ایک ہزار مریضوں تک تعداد پہنچنے میں ایک ماہ لگا تھا مگر اچانک ہی کیسز میں اضافہ ہوا.

    ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظمیوں نے واضع کیا ہےکہ اعداو شمار روزانہ بدل رہے ہیں ہم سخت لاک ڈاون کی ڈیمانڈ کرتے ہیں وزیر اعظم فوری فیصلہ لیں کہی ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے .

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    اسلام آباد:وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،اطلاعات کےمطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    وزیراعظم آفس اعلامیے کے مطابق دورے کے موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے علاوہ ، وفاقی وزراء اور مشیران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور انہیں داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ہدایت پر لاک ڈاون سے متاثر ہ  تین سو غریب خاندانوں میں راشن تقسیم

    چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ہدایت پر لاک ڈاون سے متاثر ہ تین سو غریب خاندانوں میں راشن تقسیم

    ڈیرہ اسماعیل خان : چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ہدایت پر لاک ڈاون سے متاثر ہ تین سو غریب خاندانوں میں راشن تقسیم ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ہدایت پر لاک ڈاون سے متاثر ہ تین سو غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے عوام الناس کی خدمات کا سلسلہ اورتعلق پرانا ہے ، یہی وجہ ہے کہ محاز جنگ ہو یا قدرت افات پاک فوج نے ہمیشہ ہر وال دستہ کے طور پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے کورونا وائرس وباء جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن پاک فوج نے اپنی رویات کو برقرار رکھتے ہو پوری قوم کو یہ میسج دیا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے پورے ملک میں لاک ڈاون کی صورت حال ہے لیکن پاک فوج نے مشکل کی گھڑی میں لاک ڈاون سے متاثر ہ غریب نادار لوگو ں کے سروں پر راشن کی تقسیم کی صورت میں ہاتھ رکھاگیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر فرنٹیئر کور ساوتھ کی جانب سے تین سو غریب نادار،یتیم،مساکین اور بیوہ اور معذاو افراد میں راشن تقیسم کیا گیالاک ڈاون سے متاثرہ ان خاندانوں کے چہرے جو مرجھا رہے تھے ایک بار پھر کھل اٹھے۔فرنٹیئر کور ساوتھ کی اس بے مثال اور بلا امتیاز راشن فراہمی کو کلاچی کی عوام نے سراہاتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

  • خلیج میں جنگ کی بازگشت : اپنے بحری جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے، ایران کی امریکہ کودھمکی

    خلیج میں جنگ کی بازگشت : اپنے بحری جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے، ایران کی امریکہ کودھمکی

    تہران :اپنے بحری جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے، ایران کی امریکہ کودھمکی ،اطلاعات کےمطابق ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی پر ایران کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔ٹرمپ کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی۔

    اب ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم پرعزم اورسنجیدہ ہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی ایکشن کا فوری ردعمل دیا جائے گا۔میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی کشتیوں کو نقصان پہنچانے پرامریکی جہازوں اور فورسزکونشانہ بنانےکاکہہ دیا ہے،اپنی قومی سلامتی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ پاسداران انقلاب کی گن بوٹس خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جہاز کو ہراساں کرنے جیسے اقدامات کررہی ہیں۔جواب میں ایران کی جانب سے امریکا کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ امریکا بحریہ کی جانب سے ایک ایرانی جہاز کا راستہ روکا گیا تھا۔

  • کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر، کس کی قسمت جاگی اورکون بنا سلطان

    کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر، کس کی قسمت جاگی اورکون بنا سلطان

    لاہور:کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر،کس کس کی قسمت جاگی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمین کھیل کی سرگرمیوں کے معطل ہونے کے بعد ہر طرف خاموشی ہی خاموشی تھی . لیکن پچھلے چند دنوں سے پھرکھیل کے میدان سے اہم خبریں آنی شروع ہوگئیں‌،

    باغی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کی طرف فٹ بال کے میدان سے بھی اہم خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں کے انتخابات ہوئے جس میں شوکت علی خان پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ محمد انور کو شیخ جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

    گذشتہ روز فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شوکت علی خان کو متفقہ طور پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا جبکہ محمد انور شیخ کوجنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین شوکت علی خان نے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سردار نوید حیدر کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے معطل کرنے کے پرانے فیصلے کی توثیق بھی کی ہے،

    انہوں نے کہا کہ میاں رضوان ، رانا شوکت علی اور اصغر انجم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے شوکاز نوٹس جاری کئے گئےہیں، اس کے علاوہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے حوالے تمام ایسوسی ایشن کا ریکارڈ دینے کا خط بھی جاری کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا توپھرکب آئے گا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتادیا

    پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا توپھرکب آئے گا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتادیا

    کراچی:پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا توپھرکب آئے گا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بتادیا ،اطلاعات کےمطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ادھراطلاعات کےمطابق میٹ آفس کراچی میں ہونے والے مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کر رہے ہیں جس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا ہے کہ صوبے میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اس فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے جو حتمی اعلان کرے گی۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

    خیال رہے کہ گزشترہ روز وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں رمضان کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ 23 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر بارہ گھنٹے سے بھی کم ہوگی جس کے باعث چاند نظر نہیں آسکے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے بھی آج اجلاس ہوں گے۔ امریکا اور کینیڈا کی کلینڈر پر عمل کرنے والی مسلم تنظیموں نے جمعے کوپہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

  • ٹیلی کام کیسے کرے گا بہترکام ،مشیرخزانہ کی صدارت میں بڑے فیصلے

    ٹیلی کام کیسے کرے گا بہترکام ،مشیرخزانہ کی صدارت میں بڑے فیصلے

    اسلام اباد :ٹیلی کام کیسے کرے گا بہترکام ،مشیرخزانہ کی صدارت میں بڑے فیصلے،اطلاعات کےمطابق آج اسلام آباد میں پاکستان میں تیلی کام کے شعبے کودرپیش مسائل کا جائزہ لیا گیااور اس کی کارکردگی کو بہتربنانے کے لیئے اہم فیصلے کئے گئے ، اس سلسلے میں ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔

    اجلاس میں ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اقتصادی امور حما د اظہر اور معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی سید ذوالفقار بخاری سمیت ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے بتایا کہ ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے سفارشات ترتیب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، سفارشات اٹھائیس اپریل تک مکمل ہوجائیں گی۔مشیر خزانہ نے ٹیلی کام شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

  • پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی اور بھارت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ،بھارت کا الزام

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی اور بھارت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ،بھارت کا الزام

    دہلی:پاکستان نے بھارت اوربھارتی وزیراعظم کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ،بھارت کا الزام،اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کو دیئے گئے ایک جائزے کے مطابق ، پاکستان پر الزام لگایا گیا ہے کہ بھارت میں اسلامو فوبیا پر جھوٹے پروپیگنڈا پھیلاتے ہوئے خاص طور پر خلیجی ممالک میں ، بھارت مخالف جذبات کو ہوا دینے کے لئے سوشل میڈیا پر ایک جنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پیغامات میں اضافے کو ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے والی مربوط کوشش سے جوڑ دیا ہے جس کا الزام پاکستانی انٹیلی جنس پر لگایا گیاہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایجنسیاں ہندوستان اور مشرق وسطی کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کرنے والے وزیر اعظم مودی پر خلیج میں قریبی اتحادیوں کے مابین فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    نارتھ بلاک کے جائزے میں پاکستان اور خلیجی ممالک میں مقیم ٹرول ہینڈلز کی ایک لمبی فہرست شامل کی گئی ہے جو اس مقصد کے حصول کے لئے استعمال ہورہی ہے۔نئی دہلی کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا پیغامات میں اضافہ پہلے نہیں ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابقسیکیورٹی عہدیداروں نے گذشتہ سال اسی طرح کا اضافہ دیکھا تھا جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ اگست میں مواصلاتی لاک ڈان نافذ کر دیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں نیا کام یہ ہے کہ جعلی پروپیگنڈے کے منظم ایجنڈے کو مرتب کرنے کے لئے خلیجی ممالک میں ممتاز شخصیات کا استعمال کیا جائے۔

    وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنانے والی اس مہم کا مقصد ہندوستان میں مسلم افراد کو ہراساں کرنے کے واقعات کے ویڈیو کلپس کو منظم طریقے سے ذریعے چلایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے تجزیہ میں بہت سارے ٹویٹرہینڈل جن کی درجہ بندی اسپریڈر کے طور پر کی گئی ہے وہ بھی پاکستان میں مقیم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک بحرین ، کویت ، عمان ، قطر ، سعودی عرب ، اور متحدہ عرب امارات میں بھی ان پوسٹس کا پھیلاوموجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سب پرانے لیکن غیر تصدیق شدہ ٹویٹر ہینڈل ہیں۔

  • کورونا ریلیف فنڈ: عطیات کی وصولی کیلئے ‘احساس ٹیلی تھون’پونے تین ارب روپے اکٹھے ہوگئے،سفر جاری

    کورونا ریلیف فنڈ: عطیات کی وصولی کیلئے ‘احساس ٹیلی تھون’پونے تین ارب روپے اکٹھے ہوگئے،سفر جاری

    اسلام آباد :کورونا ریلیف فنڈ: عطیات کی وصولی کیلئے ‘احساس ٹیلی تھون’کپتان واقعی کپتان ثابت ہوا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لگنے والی پابندیوں سے متاثر افراد کی مدد کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں عطیات وصول کرنے کے لیے ملکی تاریخ کی بڑی ٹیلی تھون ‘احساس ٹیلی تھون’ جاری ہے۔ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر ہورہی اس ٹیلی تھون کا مقصد ضرورت مندوں کے لیے امداد اکٹھا کرنا ہے۔

    اس احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان خود شریک شرکت ہیں جبکہ ان کے علاوہ ملک کے معروف صحافی حامد میر، کامران شاہد، منصور ملک، کاشف عباسی، ندیم ملک، محمد مالک اور سمیع ابراہیم بھی موجود ہیں۔ٹیلی تھون کے دوران ملک بھر کے مختلف اداروں کے سربراہان، معروف شخصیات و عوام نے اپنی حیثیت سے فنڈ کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ٹیلی تھون میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں آئے اور اس وائرس کے اثرات ابھی آئے نہیں ہیں بلکہ یہ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ اس طرح کے حالات کبھی آئے نہیں تو لہٰذا ملک کا ردعمل بھی ایسا ہونا چاہیے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہو، اسی سلسلے میں ملک کا سب سے بڑا ریلیف پروگرام دیا۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور دیگر وائرسز میں جو فرق ہے وہ یہ کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کی شرح ‘غیرمعمولی’ لہٰذا لوگ سماجی فاصلے کو اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت خود سے کورونا وائرس کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، اس وبا کو شکست دینے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک کا لاک ڈاؤن کوئی آپشن نہیں ہے اور لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ صرف ایلیٹ کلاس کے لیے نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کے لیے ہونا چاہیے۔انہوں نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ کہ ہمیں اس کے ساتھ رہنا ہوگا ہر ملک کو اس کے حالات کے مطابق ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادات سے متعلق علما کے ساتھ 20 نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا کیونکہ لوگوں نے رمضان میں اجتماعات پر اصرار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اجتماعی عبادات کے لیے طریقہ کار (ایس او پیز) جاری کی ہیں جن پر عملدرآمد کی ذمہ داری علما کی ہوگی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں بھی لوگوں نےذمے داری کامظاہرہ نہ کیا تو ہم کارروائی کریں گے جبکہ اگر علما نے باجماعت نماز سے متعلق جو ضمانت دی ہے وہ پوری نہیں کی تو ہم مساجد بند کردیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا میں نے اپنے کیریئر میں آخری 3 سال کرکٹ صرف شوکت خانم ہسپتال کے لیے ہی کھیلی ہے اور مجھے اس دوران جو بھی تحائف ملتے تھے وہ میں ہسپتال کے فنڈ میں عطیہ کردیتا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خوف ہے کہ لاک ڈاؤن کے اثرات معاشرے پر آئیں گے خاص طور ہمارے کمزور طبقے پر اثر پڑے گا، اس وائرس کی وجہ سے ہمارا کمزور طبقہ قربانیاں دے رہا ہے اور جو لوگ جنہوں نے پاکستان کی وجہ سے پیسہ بنایا ہے امید ہے وہ تعاون کریں گے۔احساس ٹیلی تھون کے دوران گفتگو کے دوران احساس کیش پروگرام سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کے احساس کیش پروگرام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے اور پورا نظام کمپیوٹرائزڈ ہے، اس پروگرام جیسا شفاف پروگرام ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کا پتہ لگانے کے لیے حکومت انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) کی جانب سے فراہم کیا گیا سسٹم استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام اصل میں دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اب ہم اسے کورونا سے نمٹنےکے لیے استعمال کررہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹریکنگ اور ٹیسٹنگ ہی کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا واحد طریقہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خود اعتمادی آپ کو گھبراہٹ سے روکنا ہے، یہ سندھ میں گبھراہٹ میں جو لاک ڈاؤن کیا گیا یہ خوف کے اندر کیا گیا، جب خود اعتمادی ہوتی ہے تو آپ کے اندر ٹھہراؤ آجاتا ہے۔

    براہ راست ٹیلی تھون میں وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت میں آنے کے بعد کے 20 ماہ سب سے مشکل ترین وقت تھا اور معیشت سمیت دیگر مسائل تھے۔اسی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مہاتیر محمد اور طیب اردوان کو مسلم دنیا کا اہم ترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں نے اپنے معاشرے بدلے، جب مہاتیر محمد آئے تو انہیں بھی دیوالیہ معیشت اور وہی سب مسائل ملے جو مجھے دیکھنے پڑے لیکن اب دیکھیں وہاں اسٹیٹس کو بحال ہوگیا۔

    ٹیلی تھون کے دوران صحافی کامران شاہد کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے حریف میڈیا چینلز کو بلا لیا، پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے تو آپ اپوزیشن کو بھی اپنے ساتھ ملا لیں، ہوسکتا ہے وہ آپ کو اربوں روپے دے دیں اور شہباز شریف اور آصف زرداری کو گلے لگا لیں؟ تو اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اس میں ایک خطرہ ہے کہ ان کو ساتھ لیا تو میری عطیاب ہی کم نہ ہوجائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

    اس حوالے سے انہوں نے اکاؤنٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کی کراچی میں واقع مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر ‘4162786786’ پر بھجوائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس فنڈ کے قیام کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔اس حوالے سے یکم اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔

    عمران خان نے فنڈ کے قیام کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں لاک ڈاؤن نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا۔