Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا اورترقی ساتھ ساتھ ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بورڈ آف ریونیواب ہرکسی کے سامنے ہرکسی کی پہنچ میں‌

    کرونا اورترقی ساتھ ساتھ ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بورڈ آف ریونیواب ہرکسی کے سامنے ہرکسی کی پہنچ میں‌

    لاہور:کرونا اورترقی ساتھ ساتھ ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بورڈ آف ریونیواب ہرکسی کے سامنے ہرکسی کی پہنچ میں‌،اطلاعات کے مطابق سینئر ممبر بابر حیات تارڑ کا بڑا اقدام، بورڈ آف ریونیو پنجاب کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجٹلائزیشن کی دوڑ میں شامل کردیا، ریونیو جوڈیشل کیسز، سرکاری اراضی کا اہم ریکارڈ کی آن لائن فراہمی سمیت محکمہ کی ویب سائٹ بھی فعال ہوگی۔

    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشل کیسز کی آن لائن ڈیٹا انٹری کا منصوبہ شروع کردیا گیا، منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں ریونیو جوڈیشل کیسز کی 9 ہزار فائلز کو آن لائن کیا جا رہا ہے جن میں انتقال، سیٹلمنٹ، اشتمال، کالونیز، ٹیکسز، کے معاملات شامل ہیں۔سنیئر ممبر بابر حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ زیر سماعت ریونیو کیسز کی ضلعی سطح پر آن لائن اپ ڈیٹ جبکہ مدعیوں کو آئندہ ایم ایس ایس کے ذریعے کیس کی تاریخ بارےآگاہ کیا جائے گا۔

    بابر حیات تارڑ نے مزید بتایا کہ بورڈ آف ریونیو کے ذیلی محکموں کو بھی ڈیجٹلائزیشن کے راستے نئی جدت دی جا رہی ہے، بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ، ای لائبریری، سرکاری اراضی کا ڈیجیٹل ریکارڈ، نقشہ جات بھی منصوبہ کا حصہ ہیں۔

    بابر حیات تارڑنے بتایا گیا کہ ڈیجٹلائزیشن کے دوسرے مرحلہ میں تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنرز کے کیسز بھی آن لائن ریکارڈ بینک کا حصہ ہونگے جن کی بروقت فیصلہ سازی ممکن ہو سکے گی۔علاوہ ازیں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کھول دیئے، شہر بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو مخصوص سٹاف کے ساتھ کھولا گیا۔

    ذرائع کے مطابق شہری سنٹرز جانے سے پہلے دیئے گئے ہیلپ لائن نمبر 042111222277 پر بکنگ کروا کر سنٹرز پر جائیں گے، ایک روز قبل کروائی جانیوالی بکنگ پر ہی سنٹرز میں داخل ہونے اور فرد لینے لی سہولت ہو گی، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج کو بکنگ لسٹیں صبح نو بجے دفاتر کے باہر آویزاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں

  • کرونا وائرس نے پنجاب حکومت کی امیدوں پرپانی پھیردیا ، کپتان اورکھلاڑی پریشان

    کرونا وائرس نے پنجاب حکومت کی امیدوں پرپانی پھیردیا ، کپتان اورکھلاڑی پریشان

    لاہور:کرونا وائرس نے پنجاب حکومت کی امیدوں پرپانی پھیردیا ، کپتان اورکھلاڑی پریشان ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی وبا سے پنجاب میں مالی بحران بڑھ گیا، پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر مزئد فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی۔ آئندہ سے اب کسی منصوبے اور محکمے کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے پنجاب میں مالی بحران بڑھ گیا ہے اور پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر مزید فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ سے کسی منصوبے اور محکمے کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہوں گے، منصوبوں کے لئے مختص موجودہ فنڈز اب دیگر انتظامی معاملات پرخرچ ہوں گے اور مختلف منصوبوں کیلئے مختص فنڈز اب زیادہ ترہیلتھ سیکٹر کو منتقل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 ارب سے زائد کا ترقیاتی فنڈ ابھی محکمہ پی اینڈ ڈی کے پاس ہے، مذکورہ فنڈز اب حکومتی احکامات پر نان ڈویلپمنٹ سیکٹر کو جاری ہوں گے اور کورونا وباء سے موجودہ بجٹ میں محصولات کم ہوئیں اور اخراجات بڑھ گئے۔

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جس سےحکومت کوموجودہ بجٹ میں خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے, ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام نے اس مشکل وقت میں مختلف منصوبوں کو نظرانداز کر کے چھ ارب روپے کے فنڈز نان ڈویلپمنٹ کے لیے منتقل کر دیئے ہیں جوکرنٹ بجٹ میں انتظامی اور دیگراخراجات پریہ فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے انتظامی اخراجات مزید بڑھ رہے ہیں، ٹیکس کی مد میں محصولات نہ ہونے کے باعث بجٹ خسارے میں جارہا ہے، خسارے میں انتظامی اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ کا بجٹ استعمال کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب پی اینڈ ڈی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی تباہ کاریوں سے پنجاب کو کھربوں روپے کا نقصان ہوگا اس حوالے سے پی اینڈ ڈی بورڈ نے رپورٹ تیار کی ہے اور وزیر اعلی کو پنجاب کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا

    ادھر ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اورپارٹی قیادت سخت پریشان ہے اور ان کے پنجاب کوترقی یافتہ بنانے کے خواب کوبہت زیادہ دھچکہ لگا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کپتان نے اپنی ٹیم کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہےکہ جذبے جن کے جوان ہوں وہ گھبرایا نہیں کرتے

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اپنی جگہ ، مگر ایک خوشخبری بھی ہے اہل وطن کے لیے،کریڈ کپتان کو جاتا ہے

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اپنی جگہ ، مگر ایک خوشخبری بھی ہے اہل وطن کے لیے،کریڈ کپتان کو جاتا ہے

    لاہور:کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اپنی جگہ ، مگر ایک خوشخبری بھی ہے اہل وطن کے لیے ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف کرونا وائرس نے تباہیاں پھیلا رکھی ہیں اورکہیں یہ غم دے کرجارہا ہے تو کہیں روشن راتوں کوتاریک کررہا ہے ، ان حالات میں اہل وطن کے لیے کسی خوشخبری کا آنا کسی نعمت سے کم نہیں ، اطلاعات کےمطابق ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا کی یونیورسٹیز کی امپیکٹ رینکنگ جاری کر دی، 85 ممالک کی 766 یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 23 یونیورسٹیز بھی شامل ہیں، جینڈر ایکوالیٹی کیٹیگری میں لاہور کالج کو پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔

    ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا کے 85 ممالک کی 766 یونیورسٹیوں کی جانچ پڑتال کی ہے، رینکنگ کے مطابق پہلی 200جامعات میں پاکستان کی کامسیٹس یونیورسٹی بھی شامل ہوگئی ہے جبکہ امپکٹ رینکنگ کی جینڈر ایکوالیٹی کیٹیگری میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے اور اسی کیٹیگری میں عالمی جامعات کی فہرست میں 15 واں نمبر ہے، اس رینکنگ میں لاہور سے آٹھ جامعات شامل ہیں۔

    پہلی دو سو جامعات میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بھی شامل ہے جبکہ رینکنگ میں یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا نام شامل ہے۔دوسری طرف اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ موجودہ حکومت کی بہترین تعلیمی پالیسیوں سے نظام تعلیم میں بہتری آرہی ہے،

    امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی میں اضافہ اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطا بہتر نتائج حاصل کئے ہیں، جبکہ اس سے قبل شعبے میں پاکستانی جامعات کمزور تھیں۔

    واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان کی 9 جبکہ لاہورکی 4 جامعات ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں اپنی جگہ بنا سکی تھیں جن میں جی سی یونیورسٹی لاہور چھٹے نمبر پر تھی، عالمی رینکنگ میں پاکستان کی کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، زرعی یونیورسٹی (فیصل آباد)، نیسٹ اسلام آباد، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (ملتان)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹینکنالوجی (لاہور)، یونیورسٹی آف لاہور، پیمز ارڈ ایگریکلچر یونیورسٹی (راولپنڈی) اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ ہیلتھ سائنسز (لاہور) شامل تھیں

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پی آئی اے کی نئی حکمت عملی،جس کا ٹیسٹ آئے گا مثبت وہ کہاں جائے گا یہ بھی بتادیا

    کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پی آئی اے کی نئی حکمت عملی،جس کا ٹیسٹ آئے گا مثبت وہ کہاں جائے گا یہ بھی بتادیا

    لاہور:کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پی آئی اے کی نئی حکمت عملی،جس کا ٹیسٹ آئے گا مثبت وہ کہاں جائے گا یہ بھی بتادیا ،اطلاعات کے مطابق دوران پرواز فضائی میزبانوں اور مسافروں کے کورونا وائرس سامنے آنے کا معاملہ، کورونا سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ نے نئے احکامات جاری کردیے۔

    پی آئی اے حکام کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق دوران پرواز فضائی میزبان اور مسافروں کو کورونا کی نشاندہی ہونے پر آئیسولیٹ کیا جائے گا، ایسے کریو کو فوری الگ کردیا جائے اور مسافروں کو دوران پرواز کورونا ہونے پر حفاظتی ڈریس، دستانے، چشمہ پہن کر ڈیل کیا جائے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کے نئے احکامات کے مطابق کورونا والے مسافر کے لیے علیحدہ واش روم بھی پرواز میں رکھا جائے، کورونا والے مسافر یا کریو کو جہاز کی لینڈنگ کے بعد ہیلتھ اتھارٹیز خود اپنے ساتھ لے جائیں گی۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے 24 اور 25 اپریل کو لاہور سے 5خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے حکام نے لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔

    پی آئی اے لاہور سے مانچسٹر، ٹورنٹو، میلبورن اور لندن کیلئےپروازیں آپریٹ کرے گی۔24اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 709 صبح 8بجے کے قریب لاہور سے مانچسٹر جائے گی۔24اپریل کو ٹورنٹو سے فیری فلائیٹ پی کے 784 دوپہر کو لاہور آئے گی۔جبکہ تیسری پرواز پی کے 8962 شام پانچ بجے میلبورن روانہ ہوگئی۔25اپریل کو پی آئی اے کی فیری فلائیٹ پی کے 710 مانچسٹر سے لاہور آئے گی۔ 25اپریل کو ہی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 لندن روانہ ہو گی۔

    یاد رہے ذرائع کے مطابق 15اپریل کو جدہ سے بذریعہ سعودی ائیرلائن آنے والے 255 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ جن میں سے 47مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی، جبکہ 16اپریل کو مسقط سے لاہور آنے والی سلام ائیر کی پرواز سے 15مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے،بذریعہ سلام ائیر مسقط سے آنے والے 176مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو 48 گھنٹے تک قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، مسافروں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

  • محکمہ تعلیم نے اساتذہ اورافسران کوموبائل فون بند نہ رکھنے کا حکم ، کیوں دیا گیا ، اہم خبرآگئی

    محکمہ تعلیم نے اساتذہ اورافسران کوموبائل فون بند نہ رکھنے کا حکم ، کیوں دیا گیا ، اہم خبرآگئی

    لاہور:محکمہ تعلیم نے اساتذہ اورافسران کوموبائل فون بند نہ رکھنے کا حکم ، کیوں دیا گیا ، اہم خبرآگئی ،باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے اساتذہ اورایجوکیشن مینجرز کے لیے ایک ایس اوپیز جاری کیا ہےجس میں‌ پچھلے ماہ دئے گئے حکم نامے کی توثیق کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ اورایجوکیشن آفیسرز اپنا موبائل فون بند نہیں کریں گے یہ موبائل فون ہر وقت آن ہونا چاہیے ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

    ذرائع کےمطابق حکام کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ حکومت کو یہ اطلاعات ملی تھیں کہ ڈیوٹی تائمنگ کے دوران اکثرموبائل فون بند رہتے ہیں ، حکام کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ کرونا سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کے طورپرکیا گیا ہے

  • خانہ کعبہ میں تراویح پر پابندی ، یہاں کیوں نہیں،خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ لے جائیں، ڈاکٹروں نے بڑی اپیل کر دی

    خانہ کعبہ میں تراویح پر پابندی ، یہاں کیوں نہیں،خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ لے جائیں، ڈاکٹروں نے بڑی اپیل کر دی

    خانہ کعبہ میں تراویح پر پابندی ، یہاں کیوں نہیں،خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ لے جائیں، ڈاکٹروں نے بڑی اپیل کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے سعودی عرب اور ترکی کی حکومتوں جیسے فیصلے کرنا ہوں گے ، خدارا حکومت اور علما اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں، کرونا کا کوئی علاج نہیں، صرف احتیاط کی جا سکتی ہے،

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ دنیا اور پاکستان کے اندر حالات پر حکومت کےفیصلے درست نہیں، حکومتی اکابرین کے اپنے فیصلے ایک دوسرے سے ملتے نہیں ،ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایسے فیصلے نہ کریں ،ہم نے حکومت کو کہا تھا کہ ایسے فیصلے نہ کریں کہ سڑکوں پر علاج کرنا پڑے ،وزیر صحت نے خود کہا کے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں ،اتنے دن گزر جانے کے باوجود 20 ہزار تک ٹیسنگ نہیں کرسکتے ،حکومت ایسے فیصلے نہ کرے کہ ہم حالات کنٹرول نہ کرسکیں ،یورپ اور امریکہ کے حالات پاکستان میں پیدا نہ کرے ،ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، جو فیصلے مسلم ممالک نے کیے ہمیں وہ کرنے ہوں گے ،حکومت کوئی ایسے فیصلے نہ کرے کہ ہم اسے سنبھال نہ سکے

    پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان می‍ں کیسز کی تعداد لاکھوں میں ہے،ہمارے پاس ٹیسٹنگ کی صلاحیت نہی‍ں ہے ،لاک ڈاون پالیسی پر نظرثانی کرنی ہوگی، حکومت کو مذہبی اجتماعات پر پابندی لگانا ہوگی ،کورونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی ،کوئی سائنسی بنیاد پر ایسی بات نہیں آئی کہ اسکا کوئی علاج ہو ،ہم معاشی تجربہ کار نہیں مگر یہ ضرور جانتے ہیں کہ جان ہے تو جہاں ہے

    پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ 6 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر لینے کا کہا تھا ،حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کا بہت وقت تھا ،حکومت پنجاب کو ہم نے متعدد پروپزل دیے جو انھوں نے نہ مانے ،حکومت نے بغیر علامات والوں کے دیکھا ہی نہیں ،ہمارا قبلہ اول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ہے، جب وہاں پر پابندی ہوسکتی ہے تو یہاں کیوں نہیں ،تراویح کے معاملے پر حکومت کو نظرثانی کرے، 6 فٹ کے فاصلے سے تراویح کروانا ممکن نہیں لاکھوں میں کیسز ہونے کی بات کوئی مبالغہ نہیں، ریاضی کرکے پتا کیا جاسکتا ہے.

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤن کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے محتاط رہنا ہزار درجے بہتر ہے، تراویح اور نماز مسجد کے اندر نہیں ہونی چاہئے.چیف جسٹس پاکستان سے بھی درخواست ہے کہ مسئلے کا نوٹس لیں ہمیں ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہییں جس سے پچھتانا پڑے ہم نے ٹھوس فیصلےنہ کئے تو امریکااور یورپ جیسا حال ہو گا ،خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ لے جائیں،

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • بینک کے ڈی جی میں کرونا کی تشخیص کے بعد بینک بند،ملازمین کا بھی ہو گا ٹیسٹ

    بینک کے ڈی جی میں کرونا کی تشخیص کے بعد بینک بند،ملازمین کا بھی ہو گا ٹیسٹ

    بینک کے ڈی جی میں کرونا کی تشخیص کے بعد بینک بند،ملازمین کا بھی ہو گا ٹیسٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قومی بچت بینک کے ڈی جی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میلوڈی مارکیٹ میں قومی بچت بینک کے ڈی جی خلیل جو سیکٹر جی سکس میں رہائش پذیر تھے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے

    قومی بچت بینک کے ڈی جی میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بینک کو پبلک ڈیلنگ کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بینک کے تمام ملازمین کا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے تا ہم بینکوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کام کی اجازت دی گئی تھی.

    سٹیٹ بینک کی جانب سے کچھ برانچوں کو کام کی اجازت دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ جس برانچ میں کرونا کا کوئی مریض سامنے آیا اس کو بند کر دیا جائے گا

    قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے ضلعی ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر اسلام آباد کے نزدیکی علاقے ڈیرہ لمبردار سید زکی حیدر نقوی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موجودگی پر اس علاقے اور اس کے ساتھ ملحق شاہ اللہ دتہ کو سیل کر دیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 204 مریض ہیں.جبکہ 3 اموات بھی ہو چکی ہیں

  • کرونا کیخلاف فرنٹ پر لڑنے والے طبی عملے کو سنائی وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی خوشخبری

    کرونا کیخلاف فرنٹ پر لڑنے والے طبی عملے کو سنائی وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی خوشخبری

    کرونا کیخلاف فرنٹ پر لڑنے والے طبی عملے کو سنائی وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکرز کو اپریل سے ہر مہینے ڈبل تنخواہ دی جائے گی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام 12 ڈاکٹرز اور ملتان نشتر ہسپتال کے 26/27 ڈاکٹرز مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں اور ان کے مسلسل 2 ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فرنٹ لائن پر لڑنے والےورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں اور اپریل سے ہر مہینے انہیں ڈبل تنخواہ دی جائےگی ،خدانخواستہ کسی شہادت کی صورت میں ہم نے تمام فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 40 سے 80 لاکھ کے شہید پیکج/لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں شارٹیج کے باوجود ہم اپنے ورکرز کو PPEs کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور شکایت کی صورت میں ذمہ داورں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے.

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا،ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

    گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس میں کورونا کی تشخیص ہوئی،پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں،پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں ایک نرس اور 2 ڈاکٹر کورونا وائرس کےباعث انتقال کرچکے ہیں

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، صرف لاہور میں دل کے ہسپتال پی آئی سی میں 3 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 12 افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں کم از کم طبی عملے کے 25 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

  • ن لیگی قیادت کسی بھی موقع پر چالاکی اور عیاری کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ فیاض الحسن چوہان

    ن لیگی قیادت کسی بھی موقع پر چالاکی اور عیاری کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ فیاض الحسن چوہان

    ن لیگی قیادت کسی بھی موقع پر چالاکی اور عیاری کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگی قیادت کسی بھی موقع پر چالاکی اور عیاری کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے آج پھر صحافی برادری کے لیے ن لیگ کی خدمات کا راگ الاپا ہے۔ حیرت ہے کہ صابن کی ایک ٹکیا، ایک ماسک اور ایک ہینڈ سینیٹائزر کو محترمہ خدمت کا نام دے رہی ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر مریم اورنگزیب کے موجودہ آقا اپنی شکلوں پر مشتمل اشتہارات کے بقایا جات بھی ادا کرتے جاتے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ میڈیا انڈسٹری کے اربوں کے بقایا جات وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات پر موجودہ حکومت نے ادا کیے۔ یہ وزیرِ اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی میڈیا اور صحافی دوستی کا ثبوت تھا۔ شہباز شریف لندن سے کرونا کے خلاف جنگ لڑنے کی بڑھکیں مار کر پاکستان آۓ تھے۔ وہ کرونا سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ابھی کسی بھی شہر میں دورے پر نہیں گئے۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی سرپرستی میں ملک میں ایک بھی ہسپتال، قرنطینہ مرکز، خصوصی حفاظتی انتظامات نظر نہیں آتے۔ شہباز شریف صرف لیپ ٹاپ چلانے اور ویڈیوز بھیجنے کا ڈرامہ کرنے میں مصروف ہیں۔ نیب کے بلانے پر بھی شہباز شریف کرونا کا بہانہ کر کے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب اپنی قیادت کو عملی سیاست میں آنے کی تلقین کریں۔ ملک سے لوٹے اربوں ڈالرز میں سے دو چار ارب کرونا ریلیف فنڈ میں بھی جمع کروا دیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی قیادت کی گزشتہ دس سال پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں تھا۔ اس قیادت سے کہیں گراس روٹ لیول پر جا کر کرونا کے خلاف اپنا وقت اور پیسہ عوام پر لگائیں۔ مریم اورنگزیب اپنے قائد شہباز شریف کو خیبر سے کراچی تک ملک میں بھرپور مہم چلانے کی ترغیب دیں۔ شہباز شریف سب سے بڑی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر ہیں، حوصلہ کریں، بزدل نہ بنیں۔

  • لاہور میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

    لاہور میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

    ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہی گھر میں 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ہی گھر کے دس افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا، گھر کے مردوں کو ایکسپو سنٹر اور خواتین کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    محکمہ صحت نے متاثرہ گلی کو سیل کر دیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے. ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پوری گلی میں جراثیم کش سپرے کروانا شروع کر دی ہے ۔ اس کےعلاوہ گلی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں.

    لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالہ سے کچھ علاقوں کو سیل کیا گیا ہے اور انہیں حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے، شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں،

    لاہور کے علاقوں امامیہ کالونی ،شاہدرہ ،مکھن پورہ چاہ میراں،ہنجروال ،مناواں ،باغبانپورہ ،مصری شاہ ،سمن آباد،اچھرہ ،گڑھی شاہو ، صدر کینٹ ،کرشن نگر،بیگم کوٹ ، اندرون بھاٹی گیٹ ،شادباغ ،سنگھ پورہ ،گلبرگ ،ایئرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی ،مزنگ ،لنڈابازار نولکھا باغ گل بیگم چوبرجی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں سے متعدد کو سیل کیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں سے دور ہی رہنے کی کوشش کریں اگلے تین ہفتے بہت سخت ہیں ان تین ہفتوں میں احتیاط بہت ضروری ھے ،عالمی ادارہ صحت بھی وارننگ جاری کر چکا ہے کہ اگر حکومتی پالیسی یہی رہی اور لاک ڈاون ایسے ہی ٹوٹتا رہا تو پھر اگست تک پاکستان کی نصف آبادی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ سکتی ہے