Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • شکریہ مبشرلقمان ، آپ باغی یوٹیوب چینل کی ٹیم کواپریل کی تنخواہیں ادا کرکے مثال بن گئے ،صحافی تنظیمیں

    شکریہ مبشرلقمان ، آپ باغی یوٹیوب چینل کی ٹیم کواپریل کی تنخواہیں ادا کرکے مثال بن گئے ،صحافی تنظیمیں

    لاہور:شکریہ مبشرلقمان ، آپ باغی یوٹیوب چینل کی ٹیم کواپریل کی تنخواہیں ادا کرکے مثال بن گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی ، تجزیہ نگار مبشرلقمان کی طرف سے اس مہینے پھرقبل ازوقت اپنے ورکروں کو تنخواہیں اداکرنے پرتمام صحافتی تنظیموں کی طرف سے سراہا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق باغی یوٹیوب چینل کے 50 ورکروں کو اپریل کی تنخواہیں دینے کو بہت سراہا جارہاہے ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے رمضان شروع ہونے سے پہلے باغی یو ٹیوب چینل کے پچاس سے زائد کارکنوں کو اپریل کی تنخواہ ادا کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے

    انہوں نے کہا کہ یہ صحافی کارکن دوست ہونے کی واضح مثال ہے اس پر ہم مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور باقی صحافتی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں وہ رمضان المبارک سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کروائیں اور مبشر لقمان کی طرح مثال قائم کریں

  • کرونا وائرس ، کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم، وزیراعلی‌‌‌‌‌ سندھ

    کرونا وائرس ، کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم، وزیراعلی‌‌‌‌‌ سندھ

    کرونا وائرس ، کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم، وزیراعلی‌‌‌‌‌ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 298 نئے کورونا وائرس کے کیسز آئے ہیں، اس حساب سے کُل مریضوں کی تعداد 3671 ہوگئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث آج مزید 4 مریض انتقال کرگئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.98 فیصد ہے،سندھ میں کل 2934 مریض زیرعلاج ہیں، 1871 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 640 آئیسولیشن مراکز اور 423 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،سندھ کے 298 کیسز میں کراچی میں 202 اورر 96 دیگر اضلاع میں ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع وسطی کراچی میں 29، ضلع شرقی کراچی میں 25، ملیر میں 79، جنوبی کراچی میں 63 اور غربی کراچی میں 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سکھر میں 20، شہید بینظیر آباد میں 8، لاڑکانہ میں 11، دادو میں 2، گھوٹکی اور سجاول میں ایک ایک کورونا کے کیسز ہوئے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے 5102 لوگوں کو ٹیسٹ کیا گیا ہے، تبلیغی جماعت کے لوگوں میں 764 مثبت آئے ہیں، 17 کا نتیجہ آنا باقی ہے، تبلیغی جماعت کے 10 نئے کیسز آئے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی یونیورسٹی میں پاکستان کی سب سے بڑی لیبارٹری قائم کردی ہے،پاکستان کی سب سے بڑی بایو سیفٹی لیول تھری لیب نے آج سے کام شروع کردیا، یہ لیب کورونا وائرس کے روزانہ 800 ٹیسٹ کرے گی، 3 ہفتوں میں اس لیب کی ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ کر 2400 ہوجائے گی،مسقط سے ایک فلائیٹ میں 176 پاکستانی آئے تھے جن میں 36 مثبت تھے، انگولا اور دبئی سے 2 فلائٹس میں 510 مسافر آئے جس میں 22 مثبت تھے،

  • اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم لے کرپھرنے والا کون ، کیا چاہتا ہے،اسلام اورپاکستان کے خلاف خطرناک عزائم کا انکشاف

    اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم لے کرپھرنے والا کون ، کیا چاہتا ہے،اسلام اورپاکستان کے خلاف خطرناک عزائم کا انکشاف

    اسلام آباد:اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم لے کرپھرنے والا کون ، کیا چاہتا ہے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سابق عالم دین ہونے کا دعویٰ کرنے والے یہودی ڈیوڈ ایریل نے اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی تمام وجوہات بیان کردی ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد میں اسرائیلی پرچم والے کپڑے سے خیمہ لگا کراسرائیلی نوازی کا دم بھرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلم زینسٹ ہے اورپاکستان ٰمیں دس لاکھ کے قریب اس فرقے کے لوگ ہیں ، ان کا یہ بھی بھی کہنا ہے کہ وہ یروشلم کو پسند کرتا ہے اسی وجہ سے اس کی ہمدردیاں بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں

     

    ورلڈ سٹار آف ڈیوڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنا پیغام لے کرپھررہا ہے ، ڈیوڈ ایریل کہتے ہیں کہ حکومت پاکستان نے اس کا پاسپورٹ ضبط کررکھا ہے اور سے پاسپورٹ سے اسرائیل کے خلاف پوسٹس کی جارہی ہیں، سابق عالم دین کا دعویٰ‌کرنے والے ڈیوڈ ایریل کہتے ہیں کہ پاکستان کے 10 لاکھ زینسٹوں اور3 کروڑ اقلیتوں کو بھی اسرائیل جانے کی اجازت دی جانے چاہیے

    ;

    جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا خلیل الرحمن سے ڈیوڈ ایریل بن گئے ہیں اوراب آپ اسلام آباد میں بھیٹھ کرپاکستان اورنظریہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی کررہے ہیں تو اس پریہ شخص انٹریودینے کی بجائے چلتا بنا

  • ٹرمپ نے کرونا وائرس میں مبتلا انسانوں کی جان بچانے کی ویکسین تیارکرنے والے ڈاکٹرکوکیوں عہدے سے ہٹایا اہم خبرآگئی

    ٹرمپ نے کرونا وائرس میں مبتلا انسانوں کی جان بچانے کی ویکسین تیارکرنے والے ڈاکٹرکوکیوں عہدے سے ہٹایا اہم خبرآگئی

    واشنگٹن :ٹرمپ نے کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین تیارکرنے والے ڈاکٹرکوکیوں عہدے سے ہٹایا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا کورونا کے خلاف کارگر ہے جب کہ ڈاکٹر رک برائٹ نے کلوروکوئن سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا تھا۔

    امریکا میں کورونا ویکسین کی تیاری کرنے والی وفاقی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر رک برائٹ کا کہنا ہے کہ اچانک ان کا تبادلہ بائیو میڈیکل اڈوانسٹد اینڈ ریسرچ اتھارٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ہیومن سروسز سے ہائیڈروکسی کلوروکوئن پر مزید تحقیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سیاست یا اقربہ پروری کا نام نہیں ہے بلکہ سائنس کا شعبہ امریکیوں کی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے ہے لیکن اس پر ٹرمپ نے ہمیشہ سیاست کی۔

    ڈاکٹر رک برائٹ 2016 سے بائیو میڈیکل اڈوانسٹد اینڈ ریسرچ اتھارٹی کے سربراہ تھے اور انہوں نے انفلوئنزا اور ایمرجنگ انفیکشنز ڈیزیزز ڈویژن کی سربراہی بھی کی تھی۔

  • رمضان میں مساجد بارے حکومتی فیصلہ پر نفیسہ شاہ کی کڑی تنقید، بڑا مطالبہ کر دیا

    رمضان میں مساجد بارے حکومتی فیصلہ پر نفیسہ شاہ کی کڑی تنقید، بڑا مطالبہ کر دیا

    رمضان میں مساجد بارے حکومتی فیصلہ پر نفیسہ شاہ کی کڑی تنقید، بڑا مطالبہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے 20 نکات کے تحت اجتماعات کی اجازت پرتشویش ہے،

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ اجتماعات کی اجازت دینے سے کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ موثر پالیسی لے کر آئیں، حکومت ایسا میسج نہ دےجس سے انتشار پھیلے، حکومت ڈبلیو ایچ او، اپوزیشن اور ڈاکٹرز کی وارننگ پر دھیان دے،

    نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا جائے،اسلام انسانیت کےتحفظ کی تعلیم دیتاہے،ایسے میں حکومتی فیصلہ زندگیاں خطرے میں ڈال سکتاہے،حکومتی فیصلے کا مذہب سے تعلق نہیں سیاسی مقاصد کا حصول لگتا ہے،حکومت کورونا پس منظر میں رمضان میں گھروں میں عبادت یقینی بنائے،

    نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ سندھ کے ساتھ جنگ بند کریں، وہ اور ان کے ساتھی کچھ طبقوں کو حکومت سندھ کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ گورنر سندھ 144 کو توڑ کر عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    کرونا لاک ڈاؤن، سعودی عرب میں شہریوں کی مساجد میں تراویح،اعتکاف پر پابندی اور پاکستان میں اجازت

    ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم دانستہ طور پر کورونا وائرس کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ کی ساری محنت پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں کیونکہ وزیراعظم، وفاقی وزرا گورنر سندھ اور پی ٹی آئی عہدیدارگھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں۔ سندھ کے منتخب وزیراعلیٰ بغیر کسی پروٹوکول کے صوبے کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ گورنر صاحب وائسرائے بن کر شاہان پروٹوکول کے بغیر گھر سے نہیں نکلتے۔

    نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ٹائیگرز اور شیرو فورس کو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔ ان کی ایک ٹائیگر سکھر میں امداد کے جعلی فارم کے ساتھ پکڑی گئی ہے۔ وزیراعظم کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے کورونا وباء شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ایک ہی وقت وزیراعظم کہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کورونا وباء مزید شدت اختیار کرے گی اسی وقت فرماتے ہیں کہ لاک ڈائون مسئلے کا حل نہیں ہے۔ وزیراعظم صاف صاف بتائیں کہ ان کے دماغ میں ہے کیا؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

    پی پی رہنما نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے صرف سخت لاک ڈائون کی صورت میں ہی ممکن ہے تاکہ انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو مگر افسوس ہے کہ عمران خان کی وجہ سے کورونا وائرس کی وباء انسانی جانیں نگل سکتی ہے۔ عمران خان کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے صورتحال بگڑی اور انسانی جانوں کا نقصان ہوا تو اس کی ذمے داری وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کی ہوگی۔

  • کرونا کی پرواہ نہیں ، مجرم پیشہ افراد کا کمال 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکل برآمد

    کرونا کی پرواہ نہیں ، مجرم پیشہ افراد کا کمال 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکل برآمد

    کراچی :کرونا کی پرواہ نہیں ، مجرم پیشہ افراد کا کمال 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکل برآمد،اطلاعات کےمطابق کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمکلز برآمد کر لیے۔

    ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اور 23 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، میٹھی چھالیہ اور مختلف فلیورز کے کیمکل برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔اس سے پہلے بھی کراچی میں کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے مالیت کا چھالیہ اورمتعلقہ کیمیکلز برآمد کئے تھے ، لیکن اس کے باوجود مجرم پیشہ افراد پھربھی بازنہیں آرہے

  • لاک ڈاؤن،جن کی روزی روٹی ہی وکالت سے چلتی ہے اب وہ کیسے گزارہ کریں، چیف جسٹس

    لاک ڈاؤن،جن کی روزی روٹی ہی وکالت سے چلتی ہے اب وہ کیسے گزارہ کریں، چیف جسٹس

    لاک ڈاؤن،جن کی روزی روٹی ہی وکالت سے چلتی ہے اب وہ کیسے گزارہ کریں، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ہائیکورٹ بار کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے گرانٹ اور امداد کے طریقہ کار کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کردی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے حکم دیا کہ کمیٹی جو فیصلہ کرے اس کی سفارشات 27 اپریل تک پیش کی جائیں ،حکومت وکلاء کی امداد کیلئے طریقہ کار طے کر لے، موجودہ صورتحال میں معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کی جائے،

    وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سعود عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزارت قانون وکلاء کو رقوم فراہم کرنا چاہتی ہے، وکلاء کا پورٹل بنا کر رقوم دینے کی تجویز ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ جو وکلا کوئی کاروبار یا دوسری ملازمت نہیں کرتے وہ کیا کریں، جن کی روزی روٹی ہی وکالت سے چلتی ہے اب وہ کیسے گزارہ کریں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نہیں بتایا کہ وہ کتنے فنڈز وکلاء کو دینگے،

    ممبر پنجاب بار کونسل نے کہا کہ پورے پنجاب سے پچیس ہزار کے قریب ضرورت مند وکلاء کی درخواستیں موصول ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ جہاں سے بار الیکشن میں پانچ سو وکلاء نے ووٹ دیا وہاں سے پندرہ سو درخواستیں آئی،

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کے پاس وکلاء کی گرانٹ کا اکیس کروڑ پڑا ہے،حکومت کی جانب سے نقل و حمل پر پابندی کے باعث سائلین وکلا تک نہیں پہنچ پا رہے ،عدالت حکومت کو وکلا کے لیے ریلیف فنڈ فوری مہیا کرنے کا حکم دے ۔

  • کرونا وائرس، لاہور کے کون کون سے علاقے ریڈ زون قرار دے دیئے گئے؟

    کرونا وائرس، لاہور کے کون کون سے علاقے ریڈ زون قرار دے دیئے گئے؟

    کرونا وائرس، لاہور کے کون کون سے علاقے ریڈ زون قرار دے دیئے گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کا پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں

    لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالہ سے کچھ علاقوں کو سیل کیا گیا ہے اور انہیں حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے، شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں،

    لاہور کے علاقوں امامیہ کالونی ،شاہدرہ ،مکھن پورہ چاہ میراں،ہنجروال ،مناواں ،باغبانپورہ ،مصری شاہ ،سمن آباد،اچھرہ ،گڑھی شاہو ، صدر کینٹ ،کرشن نگر،بیگم کوٹ ، اندرون بھاٹی گیٹ ،شادباغ ،سنگھ پورہ ،گلبرگ ،ایئرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی ،مزنگ ،لنڈابازار نولکھا باغ گل بیگم چوبرجی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں سے متعدد کو سیل کیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں سے دور ہی رہنے کی کوشش کریں اگلے تین ہفتے بہت سخت ہیں ان تین ہفتوں میں احتیاط بہت ضروری ھے ،عالمی ادارہ صحت بھی وارننگ جاری کر چکا ہے کہ اگر حکومتی پالیسی یہی رہی اور لاک ڈاون ایسے ہی ٹوٹتا رہا تو پھر اگست تک پاکستان کی نصف آبادی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ سکتی ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے،کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،

    پنجاب میں سب سے زیادہ 4590، سندھ میں 3373، خیبر پختونخوا میں 1453، بلوچستان میں 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 مریض ہیں،پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، خیبر پختونخوا میں 83، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

  • کرونا لاک ڈاؤن، ڈبل سواری پر پابندی، صحافی عدالت پہنچ گئے

    کرونا لاک ڈاؤن، ڈبل سواری پر پابندی، صحافی عدالت پہنچ گئے

    کرونا لاک ڈاؤن، ڈبل سواری پر پابندی، صحافی عدالت پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں صحافیوں اور دیگر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا معاملہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا،دالت نے محکمہ داخلہ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا

    عدالت نے سندھ حکومت سے 30 اپریل کو تحریری جواب طلب کرلیا، سندھ ہائیکورٹ میں صحافی بھی پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت مین کہا کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی سے صحافی طبقہ بے حد متاثر ہورہا ہے، تاریخ میں پہلی بار حکومت نے پولیس اور صحافیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے،صحافی ہمیشہ اپنے اداروں کے ساتھ فرنٹ فوٹ پر کام کرتے ہیں،

    صحافیوں کا عدالت میں کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر صحافی بھی مکمل عملدرآمد کررہے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے صحافیوں کو عوام باخبر رکھنے کے لیے ہر صورت باہر نکلنا پڑتا ہے، سندھ اسمبلی، سیکریٹریٹ، ہائیکورٹ، پریس کلب پر بھی صحافیوں کا ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد داخلے کی اجازت ہے، ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے کئی کیمرا مین، فوٹو گرافر، کاپی ایڈیٹرز اور دیگر صحافیوں دفاتر نہیں جا پارہے،

    صحافیوں کا عدالت میں مزید کہنا تھا کہ میڈیا بحران کی وجہ سے پہلے بھی کئی صحافی بے روزگار ہوچکے ہیں،ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہی تو کئی اور صحافی بے روزگار ہوجائیں گے،

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام پرائیویٹ اداروں کو پابند کیا ہے وہ ملازمین کو نہیں نکالیں گے، ہم حکومت سے پوچھ لیتے ہیں وہ صحافیوں کو استثنیٰ دینے کے لیے کیا کرسکتی ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 18 اپریل کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹفیکشن جاری کیا،محکمہ داخلہ نے اپنے نوٹفیکشن میں کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صحافیوں ،خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا، صحافی کورونا وائرس سے متعلق خبریں اور معلومات عوام تک پہنچا رہے ہیں،ڈبل سواری پر پابندی سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹفیکشن غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست میں حکومت سندھ ،محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فریق بنایا گیا ہے

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، عدالت نے تاجروں کو جیل بھجوا دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، عدالت نے تاجروں کو جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ کراچی نے تاجروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا

    عدالت نےگرفتارتاجروں کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے 6تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،تاجروں نے گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولی تھیں

    تاجروں کو عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ شہر بھر سے تاجروں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں آئی تھی، وکیل ملزمان نے عدالت میں کہا تھا کہ تاجروں نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی، قابل ضمانت دفعات ہیں،تاجروں کورہاکرنےکاحکم دیاجائے ، تا ہم عدالت نے تاجروں کو جیل بھجوا دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجررہنماوں حماد ہونا والا۔ جاوید قریشی۔ احسان احمد اور جاوید شکور و دیگر درجنوں افراد کے خلاف درج کئے گئے تھے اور چھ تاجرگرفتار کئے گئے تھے، تاجروں کے خلاف مقدمہ میں ہنگامہ آرائی۔ تشدد۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور 144 کی خلاف ورزی کی سیکشن شامل کی گئی تھیں

    عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما حماد پوناوالا کا کہنا تھا کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا لیکن ہم نے تمام ٹارچرز کا سامنا کیا ہے۔ آل سٹی تاجر اتحاد کا صدر ہوں اور حکومت کے ساتھ ہونے والی تمام ہی میٹنگز میں شامل تھا، کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ کراچی کے تاجروں کو لاک اپ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں میٹنگ کے بعد حکومت سندھ نے رابطہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ کی طرف سے کاروبار کھولنے پر کوئی جواب نہیں ملا تو ہم نے ڈیمو دیا، کاروباری مراکز کھولنے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔