Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • قائم علی شاہ کرونا وائرس کا شکار:مسجد کے خطیب بھی کرونا سے نہ بچ سکے ،مسجد اورمدرسہ سیل کردیا گیا

    قائم علی شاہ کرونا وائرس کا شکار:مسجد کے خطیب بھی کرونا سے نہ بچ سکے ،مسجد اورمدرسہ سیل کردیا گیا

    اسلام آباد:قائم علی شاہ کرونا وائرس کا شکار:مسجد کے خطیب بھی کرونا سے نہ بچ سکے ،مسجد اورمدرسہ سیل کردیا گیا،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں ایک خطیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور اس سے ملحقہ مدرے سے سیل کر دیا گیا۔

    ڈیٹی کمشیر (ڈی سی) اسلام آباد کے مطابق نے کہا کہ مسجد و مدرسہ باب السلام کے خطیب کے والد کی کچھ دن پہلے وفات ہوئی اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق اہلخانہ کے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور مدرسہ کو سیل کیا گیا جب کہ ابھی مزید افراد کا کورونا ٹیسٹ اور تحقیقات جاری ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مدرسہ باب الاسلام کے خطیب قائم علی شاہ کے والد دو دن پہلے انتقال کرگئے تھے، بعد میں ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ آیا جو مثبت تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سمیت برطانیہ اور سعودی عرب کے نامور مسلمان ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رمضان میں باجماعت نمازیں اور تراویح پڑھانے پر اصرار جاری رکھا گیا تو پاکستان میں کورونا وائرس سے سیکڑوں اموات ہو سکتی ہیں۔

    پاکستانی علماء، حکومت پاکستان اور ملک کی تاجر برادری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں نماز پڑھنے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہوتی ہیں جو کہ کورونا وائرس کے حملہ کا سب سے آسان شکار ہوسکتے ہیں، رمضان میں باجماعت نماز اور تراویح کے اجتماعات کے نتیجے میں پاکستان کے کمزور نظام صحت پر ایسا دباؤ پڑ سکتا ہے کہ وہ بالکل ہی بیٹھ جائے

  • یاری میں عیّاری دیکھی یاربنانا چھوڑدیئے ، عرب ممالک نے بھارت کے بارےمیں بڑافیصلہ کرلیا، اہم خبرآگئی

    یاری میں عیّاری دیکھی یاربنانا چھوڑدیئے ، عرب ممالک نے بھارت کے بارےمیں بڑافیصلہ کرلیا، اہم خبرآگئی

    اسلام آباد: یاری میں عیّاری دیکھی یاربنانا چھوڑدیئے ، عرب ممالک نے بھارت سے دوستی کی پینگیں ختم کردیں،کیاہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اوردیگر خلیجی ملکوں کی بھارت کے ساتھ محبت کی پینگیں ہندوتوا کے تعصب سے ٹوٹتی نظر آرہی ہیں۔کورونا وائس پرمسلمانوں کے ساتھ ہندوؤں کے تعصب نے سعودی عرب اورامارات کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ سال اگست میں متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بلا کر اپنے ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا تھا۔پاکستان نے خاموشی کے ساتھ اس بات پر احتجاج کیا تھا اور باورکرایا تھا کہ مودی سرکارکس حد تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔پاکستان کے ساتھ دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کے باوجود یواے ای حکومت نے اس احتجاج کودرخوراعتنا نہیں سمجھا تھا۔ایسا ہی سعودی عرب کا معاملہ تھا،گزشتہ سال ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ مکمل کرکے بھارت گئے تو وہاں انہوں نے نریندرمودی کو اپنا بڑا بھائی کہا تھا۔

    بھارت نے بھی چالاکی سے خلیج میں اپنے مفادات کو فروغ دیا۔اب جب کورونا وبا پھیلی ہے تو بھارت میں انتہاء پسند ہندو کھل کراسے مسلمانوں سے منسوب کررہے ہیں جس پرخلیجی ملکوں کی رگ حمیت بھی پھڑکی ہے۔بھارت کے علاوہ خلیج میں کام کرنے والے بعض ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر سرعام مسلمانوں کوکورونا کے حوالے سے نشانہ بنانا شروع کیا ہے تو سعودی عرب اور امارات کو بھی بھارتی تعصب کی سمجھ آئی ہے۔

    بھارت کے انتہاء پسند ہندوؤں کے ساتھ ساتھ حکمران پارٹی کے بعض سیاستدان بھی مسلمانوں کو مطعون کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اس سلوک پر یواے ای کی شاہی فیملی کی رکن ہندالقسیمی نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور بھارتی انتہاء پسندسوربھ اپدھائے کی اسلاموفوبیاکے حوالے سے زہریلے ریمارکس پر شدید مذمت کی ہے ۔

  • فائیو جی موبائل نیٹ ورک ٹاورکینسراور کورونا وائرس کے غیرمعمولی پھیلاؤ کی وجہ، یورپ میں 5 جی ٹاور نذرِ آتش کردیئے

    فائیو جی موبائل نیٹ ورک ٹاورکینسراور کورونا وائرس کے غیرمعمولی پھیلاؤ کی وجہ، یورپ میں 5 جی ٹاور نذرِ آتش کردیئے

    لندن: فائیو جی موبائل نیٹ ورک ٹاور کورونا وائرس کے غیرمعمولی پھیلاؤ کی وجہ، یورپ میں 5 جی ٹاور نذرِ آتش کردیئے،اطلاعات کےمطابق پوری دنیا میں سازشی نظریات والے یہ جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں کہ فائیو جی موبائل نیٹ ورک ٹاور کورونا وائرس کے غیرمعمولی پھیلاؤ کی وجہ ہے۔ اس کےبعد برطانیہ اور کئی یورپی ممالک سے فائیوجی ٹاور جلانے اور انہیں نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

    تازہ ترین واقعے میں ہالینڈ کے ایک شہر میں ایک شخص نے ایک ٹاور کو آتشگیر مادے سے بھسم کرنے کی کوشش کی ۔ اس سے قبل گزشتہ کئی ہفتوں سے یورپ اور برطانیہ میں سیل فون ٹاوروں کو آگ لگانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

    اس کے بعد ان تمام ممالک میں فائیو جی ٹاوروں کی نگرانی شروع کردی گئی ہے اور معاملات کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ دوسری جانب خود کمپنیوں نے بھی ایک مہم کےذریعے اس تصور کو غلط ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس پر برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے سربراہ اسٹیفن پووِس نے کہا ہے کہ وہ سخت رنج میں ہیں کیونکہ صحت کےلحاظ ایک ہنگامی صورتحال ہے اور اس میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

    صرف برطانیہ میں کم سے کم 50 واقعات ایسے ہوئے ہیں جن میں ٹاوروں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے اور انہیں نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس سے وابستہ عملے پر 80 سے زائد حملے کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہالینڈ میں فائیو جی کے 16 عدد ٹاوروں کو آگ لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ، قبرص اور بیلجیئم میں بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    بعض لوگوں کا یہ کہنا بھی ہے کہ فائیو جی ٹاور سے کینسر پھیل رہا ہے۔ اس کے علاوہ اب یورپ میں اسے سوشل میڈیا مہم کا درجہ حاصل ہوچکا ہے جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس خود فائیو جی ٹاور کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

    برطانیہ میں ایک تنظیم سینٹرفارلیکٹرواسموگ پرویوینشن کے سربراہ سوسن برنچمین کہتی ہیں کہ برقناطیسی شعاعوں سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائیوجی ٹاور کو تباہ کردینا چاہیے کیونکہ یہ بہت نقصاندہ ہیں۔

    دوسری جانب سویڈن میں سائی پروف نامی سائنسی تنظٰم کے سربراہ مارٹل سمکو نے کہا ہے کہ فائیو جی اور اس سے قبل کی پرانی ٹیکنالوجی سے امنیاتی نظام یا کسی بیماری کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں اور سازشی نظریات والوں کا واویلا جھوٹا ہے۔

  • امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    باغی ٹی وی :چین کے خلاف امریکا اور دوسری طاقتوں کا گھیرا تنگ ہونے لگا .، امریکی ریاست میسوری نے کورنا وائرس کے معاملے پر لاپرواہی برتنے پر چین کی حکومت پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    امریکی ریاست میسوری نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت کے عہدے دار عالمی وبائی مرض پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔مقدمہ ریاست میسوری کے اعلی وکلا کے ذریعے وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل ایرک شیمٹ نے عدالت میں ایک تحریر ی بیان کہا ہے چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات اور متعدی نوعیت کے بارے دنیا سے جھوٹ بولا۔

    دائر کی گئ یدرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی حکومت ریاست میسوری کے امریکی شہریوں سمیت دنیا بھر میں ہونے والی بڑے پیمانے اموات، مصائب اور معاشی نقصان کی ذمہ دار ہے لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
    درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے بارے جھوٹ بولا اور اس کے پھیلاؤ کو ظاہرکرنے کے لیے کافی کام نہیں کیا۔اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چین نے دینا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی فراہم کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کیے رکھی، چینی حکومت کو ان کے اعمال کے لیے جوابد ہ ہونا چاہیے۔

    واضح‌رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 45 ہزار 340 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 164 ہو گئی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 90 ہزار 851 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 ہزار 973 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

  • وزیراعظم کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ، شہباز گل نے میڈیا سے بڑی اپیل کر دی

    وزیراعظم کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ، شہباز گل نے میڈیا سے بڑی اپیل کر دی

    وزیراعظم کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ، شہباز گل نے میڈیا سے بڑی اپیل کر دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کی غیر مصدقہ خبرذرائع سےنہ چلائیں،

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ کا ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا،جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو شیئر کر دیا جائے گا،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کرونا ٹیسٹ کے حوالہ سے خبریں آ رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تا ہم اب شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابھی تک رپورٹ آئی ہی نہیں،

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اہم قدم اٹھا لیا ،کرونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم عمران خان کو مختلف شخصیات چیک دے رہی ہیں پہلے وزیراعظم خود چیک وصول کرتے تھے اور اس موقع پر تصویر بھی بنتی تھی لیکن گزشتہ روز اس میں تبدیلی آئی ہے، گزشتہ روز کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں وزیراعظم عمران خان نے چیک خود وصول نہیں کیا بلکہ چیک دینے والوں نے چیک کو وزیراعظم کے سامنے ٹیبل پر رکھا ، وزیراعظم نے چیک کو ہاتھ نہیں لگایا

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہردوسرے دن پورےپی ایم ہاؤس کوڈس انفیکٹ کیاجاتا ہے،وزیراعظم کاآفس روزانہ ڈس انفیکٹ کیاجاتا ہے،وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوتےہیں اس لیےڈس انفیکٹ ہوناضروری ہے

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اوران کی فیملی کاپہلےکوروناٹیسٹ ہوچکاتھاجومنفی آیا،فیصل ایدھی کی وجہ سےپی ایم ہاؤس میں کون کون متاثرہوادیگرافرادکابھی ٹیسٹ ہونا چاہیے،فیصل ایدھی کی وزیراعظم سےزیادہ بات چیت نہیں ہوئی انہوں نےوزیراعظم کوچیک دیا،کابینہ اجلاس میں طبی ماہرین کہتےہیں کہ ماسک پہن لیں،دیگرلوگوں کےٹیسٹ کی ضرورت ہوئی توکرائےجائیں گے،سماجی فاصلہ اورایس او پی پرعمل ہوناچاہیے،کابینہ اجلاس میں ماسک ٹیبل پر پڑا ہوتا ہے مگرکوئی نہیں پہنتا

    وزیراعظم عمران خان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

     

     

  • کرونا وائرس، سندھ میں ہوئی مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا وائرس، سندھ میں ہوئی مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا وائرس، سندھ میں ہوئی مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے

    سندھ میں کرونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی ہے، سندھ میں مزید 201 افراد کرونا سے متاثر، کل تعداد 3168ہوگئی ہے.

    قبل ازیں حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر چالان نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلا ضرورت ڈبل سواری کرنے والے کو تنبیہ کر کے پیدل روانہ کیا جائے، چالان نہ کیا جائے۔ مریض یا بیمار فرد کو کاغذات چیک کر کے ڈبل سواری کی اجازت ہوگی، خواتین کو ٹھوس وجہ بتانے پر ڈبل سواری کی اجازت ہوگی، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 212 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 51، خیبر پختونخوا میں 80، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 533 نئے مریض، اموات کتنی ہو گئیں؟

    پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 533 نئے مریض، اموات کتنی ہو گئیں؟

    پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 533 نئے مریض، اموات کتنی ہو گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 209 ہوگئی۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 4328، سندھ میں 3053، خیبر پختونخوا میں 1345، بلوچستان میں 495، گلگت بلتستان میں 283، اسلام آباد میں 194 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 مریض ہیں

    ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 18 ہزار 20 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5637 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2156 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 209 ہوگئی۔ سندھ میں 66، پنجاب میں 51، خیبر پختونخوا میں 80، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

  • کرونا کے نام پر کرپشن، فلاحی ادارے نہ ہوں تو لوگ بھوکے مرجائیں، مصطفیٰ کمال

    کرونا کے نام پر کرپشن، فلاحی ادارے نہ ہوں تو لوگ بھوکے مرجائیں، مصطفیٰ کمال

    کرونا کے نام پر کرپشن، فلاحی ادارے نہ ہوں تو لوگ بھوکے مرجائیں، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کورونا امداد کے نام پر کرپشن ہورہی ہے۔

    حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 12سال کی کرپشن کرونا آتے ہی آگے پیچھے ہوگئی۔ فلاحی ریاست کے دعوے دار بتائیں کہ اربوں روپے کی امداد کہاں بانٹی ،اگر خدانخواستہ امریکا اور اٹلی جیسا کورونا پاکستان میں آگیا تو یہ حکمران نظر بھی نہیں آئیں گے۔ آج بھی اگر فلاحی ادارے نہ ہوں تو لوگ بھوکے مرجائیں۔ حکومت کی زمہ داری فلاحی اداروں نے اٹھائی ہوئی ہے

    اس موقع پر صدرپی ایس پی انیس قائم خانی سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس شہریوں سے بدتمیزی سے پیش آ رہی ہے، سڑکوں پر عمررسیدہ افراد کو بھی مرغا بنایا جارہا ہے، گاڑیوں کے ٹائروں کی ہوا نکالی جارہی ہے، جب پولیس میں رشوتیں دے دے کر نوکریاں لیں گے تو ایسی ہی حرکیتیں کرینگے، اگر یہ سب آئی جی اور وزیراعلی کی ہدایت کے بغیر ہورہا ہے تو ان پولیس والوں کو سخت سزا دی جائے، وزیر اعلی اور آئی جی سندھ آرڈر نکالیں تاکہ حالات پر قابو پایا جائے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں تمام قومیں ایک پیج پر آگئی ہیں، نہیں بدلی سیاست تو صرف پاکستان میں نہیں بدلی، اطلاعات آرہی ہیں کہ سندھ میں صنعتیں کھلوانے کے لیے بھی ڈیل ہو رہی ہے، دوسرے شعبے بھی یہی چاہیں گے۔ حالات قابو سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے، اگر ایسا ہوا تو یہ پورے پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش ہوگی، ان حالات کا حل ایک ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک لائحہ عمل بنائیں جیسے سانحہ آرمی پبلک اسکول پر سب متفق ہوئے تو دہشت گردی کو شکست دی، ملک کے ہر شعبے کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کریں۔

    کرونا وائرس، مشکل وقت، ہم حاضر ہیں، مصطفیٰ کمال نے کیا بڑا اعلان

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کہتی ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کے پیکجز بانٹے، کس کو بانٹے معلوم نہیں،امداد کے نام پر کرپشن ہو رہی ہے، اس وقت ایک ایک روپیہ قیمتی ہے، انکی پرانی کارکردگی سامنے آگئی ہے، سندھ میں کتے کے کاٹنے کی دوا نہیں ہے، سندھ میں ستر لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، سندھ میں تمام اداروں کو ہڑپ کرلیا گیا ہے،وفاقی حکومت اپنی انا کے خول سے باہر نہیں آرہی ہے، سارا قصور اصل میں عوام کا ہے جو ایسے لوگوں کو منتخب کرتے ہیں جنکو عوام سے غرض ہی نہیں ہوتی، اس سے بڑا کیا عذاب ہوگا کہ ہم پوزیٹو ہیں یہ نیگیٹو۔کورونا وائرس کے مریض دو دو رپورٹس لے کر گھوم رہے ہیں۔ اس وقت ایم کیو ایم لاپتہ ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم کے یوسی چئیرمین مئیر کہیں نظر نہیں آرہا۔ کتے کو مارنے کے لیے جعلی دوا دی جارہی ہے جسکی وجہ سے کتا نہیں مرتا۔

    تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے پی ایس پی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی، مصطفیٰ کمال نے بھی دیا خون

  • کرونا وائرس، امریکہ میں نرسز نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کر دی

    کرونا وائرس، امریکہ میں نرسز نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کر دی

    کرونا وائرس، امریکہ میں نرسز نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس نہ ملنے پر نرسوں نے حکومت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی نرسوں نے امریکی محکمہ صحت اور دو ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست عدالت میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لئے طبی عملے کو حفاطتی سامان فراہم نہیں کیا

    نیویارک میں 9500 سے زائد نرسز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 11 کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ نیویارک کے مختلف اسپتالوں میں کام کرنے والی متعدد نرسز سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کیا، نرسوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں حکومت، محکمہ صحت اور اسپتالوں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ ایک نرس نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ بغیر ہتھیاروں کے جنگ پر مت بھیجو۔

    احتجاج کرنے والی نرسز میں سے ایک نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں سے نرسز کا تعلق براہِ راست ہوتا ہے۔ میڈیکل عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور انہیں حفاظتی سامان مہیا کرنا چاہیے۔ حفاظتی گاؤن اور دیگر سامان کی کمی کے باعث ہم کوڑے دان میں استعمال ہونے والے بیگز پہننے پر مجبور ہیں۔

    نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیو یارک ریاست میں 478 اموات ہوئیں جو دو ہفتوں کے دوران ہونے والی کم ترین تعداد ہے۔ وائرس کے متاثرین میں سے صرف سات فیصد افراد کا تعلق نیویارک شہر سے باقی کا باہر سے ہے۔ ریاست کے آس پاس ’کچھ کاروبار‘ جلد ہی دوبارہ کھل سکتے ہیں۔

    قبل ازیں کوروناوائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کے گورنر نے آن لائن شادی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے اور اب شادی کے خواہش مند جوڑے شادی کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ نیویارک میں لاک ڈاون کے باعث بہت سی شادیاں منسوخ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے جوڑے پریشان تھے۔

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 792,938 سے زائد ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42,518 سے تجاوز کرچکی ہے، نیویارک سمیت امریکا کی کئی ریاستوں میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے

  • کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ہاتھ ضرور دھوئیں ،پانی اللہ کی نعمت ہے اسے ضائع مت کریں ،  مبشرلقمان

    کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ہاتھ ضرور دھوئیں ،پانی اللہ کی نعمت ہے اسے ضائع مت کریں ، مبشرلقمان

    لاہور:کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ہاتھ ضرور دھوئیں ،پانی اللہ کی نعمت ہے اسے ضائع مت کریں ، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی اینکرمبشرلقمان نے ایک طرف کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے سے باخبر رکھنے کا مشن سنبھال رکھا ہے تو دوسری طرف انسانی زندگی کے لیے پانی کی اہمیت پربھی بہت بڑا پیغام دے دیا ہے

     

     

    باغی ٹی وی کےمطابق معروف اینکرمبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہاتھوں کا بار بار دھوںا ایک اچھا اقدام ہے لیکن ہاتھ دھوتے وقت کچھ اصولوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے

    سنیئرصحافی کہتے ہیں کہ پانی کا استعمال بوقت ضرورت کریں اورہر وقت ہاتھ دھونے کےچکروں میں‌ پانی کو بہانے ہی نہیں رہنا چاہیے ، پانی اللہ کی نعمت ہے اس ضائع مت کیجئے، ان کا کہنا تھا کہ بہتر یہی ہےکہ اپنے گھروں میں رہیں اورکرونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیراختیارکریں