Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے شوہر نہانے نہیں دیتا، خاتون کا مدد کیلئے پولیس سے رابطہ

    جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے شوہر نہانے نہیں دیتا، خاتون کا مدد کیلئے پولیس سے رابطہ

    بنگلور:جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے شوہر نہانے نہیں دیتا، خاتون کا مدد کیلئے پولیس سے رابطہ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس نے جہاں محبتیں چھین لی ہیں وہاں آپس میں محبت اورپیارمیں رکاوٹیں بھی پیدا ہوگئیں ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہربنگلورمیں آیا جہاں ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی ہےکہ اس کو اس کا خاوند بہت مجبورکررہا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ خاتون جو کہ 2 بچوں کی ماں ہے نے پولیس اسٹیشن میں آکریہ رپورٹ درج کروائی ہےمیرا خاوند مجھے ہرروزجنسی تعلق پرمجبورکرتاہے اورپھرمجھے نہانے بھی نہیں‌ دیتا،31 سالہ خاتون کا کہنا ہےکہ اس کا خاوند آج لاک ڈاون کی وجہ سے ہروقت گھرپررہتا ہے اورپھرمجھے ہرروزجنسی تعلق پرمجبورکرتا ہے

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ مسئلہ صرف ایک خاتون کا نہیں بلکہ پورے بھارت سے ہیلپ لائن پراسی قسم کی شکایات موصول ہورہی ہیں ، جن میں‌خاوند اپنی بیویوں کوبار بار تعلق قائم کرنے پرمجبورکرتے ہیں لیکن ان کی صحت ،طبیعت اورحالات کا خیال نہیں رکھتے

  • افریقی ممالک میں پھنسے ملازمین کے اہلخانہ کو کراچی کس نے پہنچایا ، اہم‌خبرسے خوشی کی لہردوڑ گئی

    افریقی ممالک میں پھنسے ملازمین کے اہلخانہ کو کراچی کس نے پہنچایا ، اہم‌خبرسے خوشی کی لہردوڑ گئی

    کراچی :افریقی ممالک میں پھنسے ملازمین کے اہلخانہ کو کراچی کس نے پہنچایا ، اہم‌خبرسے خوشی کی لہردوڑ گئی ،اطلاعات کےمطابق افریقی ممالک میں پھنسے ملازمین کے اہلخانہ کو کراچی کس نے پہنچایا ، اہم‌خبرسے خوشی کی لہردوڑ گئی ،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی آئل کمپنی نے دو افریقی ممالک میں پھنسے اپنے ملازمین کے اہلخانہ کے 30 افراد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچا دیا۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انگولا کے دارالحکومت لوانڈا سے 14 خواتین اور بچوں کو لے کر خصوصی چارٹر پرواز بی ایف وائی 250 اتوار کی دوپہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔ ذرائع کے مطابق اسی آئل کمپنی کے ملازمین کی فیملیز کے 16 دیگر افراد کو ایک اور چارٹرڈ فلائٹ بی ایف اے 252 سے پونٹا نیگرا ائیرپورٹ سے پاکستان روانہ کیا گیا، یہ پرواز اتوار کی صبح 4 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی۔

    جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کورونا وائرس کی اسکریننگ کی۔ مکمل طبی جانچ پڑتال اور کلیئرنس کے بعد تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر واقع نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہوٹل کے ایک مخصوص حصے کو قریطینہ سینٹر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔

    گزشتہ شام جکارتہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے 57 مسافر بھی اپنے خرچے پر 48 گھنٹے کے لیے آئسولیشن میں ہیں جن کی نگرانی کے لیے پولیس تعینات کی گئی ہے۔

  • کھیل کے میدان پھر سجنے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ دے دیا،کل سے کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    کھیل کے میدان پھر سجنے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ دے دیا،کل سے کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    لاہور:کھیل کے میدان پھر سجنے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ دے دیا،کل سے کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق ‏کورونا وائرس کے باعث ان دنوں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کھلاڑی گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اس دوران دنیا بھر کے کھلاڑی کسی نہ کسی طرح خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کچھ کھلاڑی نئے نئے چیلنج متعارف کرا رہے ہیں اور اس کا مقصد بھی انڈور سرگرمیوں میں خود کو مصروف رکھتے ہو ئے فٹنس حاصل کرنا ہے۔

    ‏اس صورت حال میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاریوں کی فٹنس ٹیسٹنگ مارچ کے آخر میں ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث فٹنس ٹیسٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی اور پھر اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹرینر یاسر ملک کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس لینے کا پلان بنایا اور اس سلسلے میں محدود دستیاب سہولیات کو سامنے رکھتے ہو ئے کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیئے پلان دیا گیا۔۔

    قومی ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے دو روزہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے اور ایک وقت میں چھ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشنز کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، یہ ٹیسٹ ان ٹیموں کے ٹرینرز اور کوچز لے رہے ہیں۔

    ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پیر سے شروع ہو رہے ہیں، فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے میں اور ٹرینر کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور انہیں تمام ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں نے جلد ٹیسٹ لینے کی درخواست کی تھی اور ان کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ صوبائی ایسوسی ایشنز لے رہی ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کا اصل مقصد گھروں میں محدود کھلاڑیوں کو اصل شیپ میں برقرار رکھنا ہے تاکہ جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں تو وہ پہلے کی طرح فٹ ہوں اور میدان میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالات جلد ٹھیک ہوں گے اور کھلاڑی میدانوں میں لوٹیں گے اور سب کو اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • ذخیرہ اندوزی کرنے والا کتنے سال جیل میں گزارے گا ؟اورکیاسخت سزائیں دی جائیں گی، وزیرقانون نے بتادیا

    ذخیرہ اندوزی کرنے والا کتنے سال جیل میں گزارے گا ؟اورکیاسخت سزائیں دی جائیں گی، وزیرقانون نے بتادیا

    اسلام آباد: ذخیرہ اندوزی کرنے والا کتنے سال جیل میں گزارے گا ؟وزیرقانون نے بتادیا،سخت سزاؤں کا آرڈیننس نافذ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو مجرمانہ فعل قرار دے دیا گیا ہے جس میں ملوث افراد کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 کے پیشِ نظر حکومت نے تعمیرانی شعبے اور مختلف چیزوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے گئے۔ساتھ ہی حکومت میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس تیار کیا ہے جس کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے۔

    آرڈیننس کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا جو کوئی بھی آٹا، گندم، چینی،گڑ، گھی، دستانوں، ماسکس، سینیٹائزرز وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کرے اس کے سخت سزائیں مقرر کی گئیں ہیں۔سزاؤں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کو 3 سال قید، سمری ٹرائل اور ذخیرہ کی گئی اشیا کی مالیت کا نصف حصہ جرمانہ کیا جائے گا ساتھ ہی سامان بھی ضبط کرلیا جائے گا۔

    وزیرقانون نے کہا کہ قانون بنا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ انسداد اسمگلنگ آرڈیننس بھی تیار کرلیا گیا ہے جسے وزیراعظم کے دفتر بھجوادیا گیا ہے جہاں اس پر غور کیا جارہا ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز میں اسے بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

    انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ راستوں سے پاکستان سے باہر ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام اور گندم، چینی، آلو وغیرہ کی سمگلنگ عوامی مفاد کے خلاف ہے اور وبائی صورتحال میں ضروری ہے کہ ان تمام اشیا کی غیر اعلانیہ راستوں سے اسمگلنگ روکی جائے۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس آرڈینسس میں فوکل پوائنٹ محکمہ کسٹم ہے لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کسی بھی ادارے مثلاً آئی ایس آئی، ایم آئی، لیویز، کوسٹڑ گارڈز، ایف آئی اے یا آئی بی کو معاونت کے لیے اختیار دے سکتا ہے۔

    آرڈیننس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ضلعی انتظامیہ کے پاس خاصی معلومات ہوتی ہے لہٰذا ضلعی انتظامیہ یا کسی بھی شخص کے پاس اگر کوئی معلومات ہو تو وہ متعلقہ شخص کو معلومات فراہم کرے جس کی نقل سیکریٹری قانون کو ارسال کی جائے گی۔

    جس کے بعد سیکریٹری قانون اس بات کا جائزہ لیں گے کہ معلومات فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ ادارے نے اس پر کام کیا یا نہیں اور ایک رپورٹ تیار کر کے جواب دہی کریں گے جس کے بعد اس محکمے کو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔

    انہوں نےبتایا کہ ذخیرہ اندوزی کے آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مارکیٹ میں ساز باز کرنے کو مجرمانہ فعل قرار دے دیا گیا ہے۔وزیر قانون نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی والے آرڈیننس کے تحت سمری ٹرائل مجیسٹریٹ کریں گے جبکہ اسمگلنگ کے خلاف سمری ٹرائل خصوصی جج کریں گے جنہیں چیف جسٹس کی مشاورت سے تعینات کیا جائے گا۔

  • امریکہ میں کورونا کے  مریضوں کے لیے آزمائشی طور پر دی گئی دوائی نے اثر دکھا دیا

    امریکہ میں کورونا کے مریضوں کے لیے آزمائشی طور پر دی گئی دوائی نے اثر دکھا دیا

    امریکہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے آزمائشی طور پر دی گئی دوائی نے اثر دکھا دیا

    باغی ٹی وی :امریکہ میں آزمائشی طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کو دوائی دی گئی اس طرح‌ انہیں اتنا افاقہ ہوا کہ ایک دن میں وینٹیلیٹر کے محتاج نہ رہے . ا.15 این ایچ ایس مراکز میں منشیات سے متعلق اعضاء کی جانچ پڑتال اور تحقیق کی جارہی ہے اور اس کے نتائج ہفتوں میں متوقع ہیںِ

    ایک امریکی منشیات کمپنی نے گذشتہ روز انکشاف کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ عالمی منڈیوں کے لیے رضا کارانہ طورپر کام کرتی ہے ، این ایچ ایس کے اسپتالوں میں 100 سے زیادہ شدید مریضوں کو تجرباتی کوویڈ 19 کا علاج کرایا گیا ہے۔

    جیوڈ سائنسز کے حصص میں نیویارک میں اضافے کے بعد ایک سائنس دان کی فوٹیج لیک ہونے کے بعد یہ بتایا گیا ہے کہ مریضوں کو اس کے اینٹی ویرل منشیات سے متعلق علاج کے بعد علاج کرانے کے بعد تیزی سے بازیافت کی جا رہی ہے۔

    شکاگو یونیورسٹی میں منشیات کے مقدمے کی نگرانی کرنے والی ڈاکٹر کیتھلین ملانے نے بتایا کہ کچھ شدید بیمار مریضوں نے اتنی تیزی سے صحت یاب ہو لی ہے کہ 24 گھنٹوں میں وینٹیلیٹروں کو اتار دیا گیا تھا۔ زیادہ تر کو دس دن کے علاج معالجے کے مکمل کورس کی ضرورت نہیں تھی۔ 125 مریضوں میں سے صرف دو ہی دم توڑ چکے تھے۔

    واضح رہےکہ کرونا وائرس کے لیے ابھی تک دوا نہیں بنائی جاسکی اور ایسی کاوشیں ابتدائی مراحل میں‌ ہے.

  • میاں صاحب آکرمل ہی جائیں،کچھ رازونیاز کی باتیں ہوجائیں،نیب :آپ گرفتارکرکےجیل میں ڈال دیں گے،ڈرلگتا ہے،شہبازشریف

    میاں صاحب آکرمل ہی جائیں،کچھ رازونیاز کی باتیں ہوجائیں،نیب :آپ گرفتارکرکےجیل میں ڈال دیں گے،ڈرلگتا ہے،شہبازشریف

    لاہور:میاں صاحب آکرمل ہی جائیں ، کچھ رازونیاز کی باتیں ہوجائیں ،نیب :نہیں آپ گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیں گے،ڈرلگتا ہے شہباز شریف کے میڈیا کے ذریعے الزامات ، ادھر نیب نے پھر میاں شہباز شریف کو یاد فرمایا ہے کہ میاں صاحب مہربانی ہوگی اگریہ بتادیں کہ اتنا مال بنایا کیسے؟کتنا لگایا اورکتنا کھایا؟ نیب کی مودبانہ گزارش،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    نیب لاہور کی جانب سے ملزم شہباز شریف کے جواب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامت کے ساتھ انہیں 22 اپریل دن 12 بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا گیا۔ارسال کردہ نوٹس میں نیب نے شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔اس حوالے سے نیب ذرائع نے بتایا کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور شہباز شریف سے سوالات کے جواب انتہائی ضروری ہیں۔

    نیب آفس لاہور نے بتایا کہ نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر سماجی فاصلے کے مد نظر رکھا جائے گا اور نیب ٹیم محتاط رویہ اختیار رکھے گی۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو 17 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پیشی والے دن ہی منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے کے لیے مہلت مانگ لی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شہباز شریف کی جانب سے نیب کو دیے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ طبی ماہرین نے انہیں مشورہ دیا کہ کووڈ 19 سے جڑے جان لیوا خطرات کے پیش نظر وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں کیونکہ وہ کینسر جیسے مرض سے لڑچکے ہیں۔نیب نے شہباز شریف کو مذکورہ کیس میں اپنے غٰیر ملکی اثاثوں اور دیگر کاروبار کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔تاہم اب دوبارہ نیب کی جانب سے طلبی نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

    شہباز شریف کو بھیجے گئے حالیہ سوالنامے میں نیب نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر کو سوالناموں کے ساتھ طلبی کے مختلف نوٹسز جاری کیے گئے تاہم ان کا جواب ‘غیر تسلی بخش، نامکمل اور مبہم’ تھا۔ساتھ ہی شہباز شریف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ اپنے کاروبار کی آمدنی سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کریں جو انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سامنے ظاہر کی ہیں۔

    مزید یہ کہ جتنے عرصہ ان کے ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ کیمپ آفس رہی اس دوران ان کی سرمایہ کاری، اس کے حجم اور اخراجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔

    نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجوبات بتاتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا تھا کہ میں کینسر سے بچ جانے والا 69 سالہ شخص ہوں اور اسی وجہ سے میری مدافعت کمزور ہے اور طبی ماہرین نے مجھے نقل و حمل محدود کرنے کا کہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ جو ڈیٹا نیب نے مانگا ہے وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ 2018 میں طبی ماہرین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا تھا کہ کچھ سال قبل شہباز شریف کا اپینڈیکولر اڈینوکارسینوما (ایک کینسر ٹیومر) کا علاج کیا گیا تھا۔اس وقت سامنے آنے والی میڈیکل رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کو گردوں کے انفیکشن کا بتایا گیا تھا اور ان کے سینے میں ایک لمپ نوڈ تھی اور ان کے کینسر کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات تھے۔

  • یہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان کوسمندرپارپاکستانیوں کی بڑی فکرہے ، تبھی تو بہت بڑاکام کردکھایا،مبشرلقمان کی طرف سے خراج تحسین

    یہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان کوسمندرپارپاکستانیوں کی بڑی فکرہے ، تبھی تو بہت بڑاکام کردکھایا،مبشرلقمان کی طرف سے خراج تحسین

    لاہور:یہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان کوسمندرپارپاکستانیوں کی بڑی فکرہے ، تھبی تو بہت بڑاکام کردکھایا،مبشرلقمان کی طرف سے خراج تحسین ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس وطن لانے کے لیے جودلیرانہ فیصلہ کیا ہے اس پرجہاں سمندرپارپھنسے پاکستانی دعائیں دے رہیں اورخوش ہیں وہیں معروف صحافی ،سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان بھی عمران خان کی ان کوششوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں

     

    جب بھی سنیئرصحافی مبشرلقمان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرآکراپنا پیغام اہل وطن کے گوش گزارکرتے ہیں ،حسب روایت آج بھی انہوں‌نے ٹویٹرپرآکراپنا پیغام ریکارڈ کروایا اورآسٹریلیا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے جو فیصلہ کیا اس پرخراج تحسین پیش کیا

    مبشرلقمان آسٹریلیامیں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے جو حکومت کی طرف سے پروازیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ pk8962 B777 کے ذریعے آسٹریلیا کے شہرملبورن اورنواح میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں سے دل خوش ہوگیا

    مبشرلقمان اس موقع پرپاکستان سول ایوی ایشن اتھارتی اورپی آئی اے کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ یہ ماننا پڑے گا کہ جب دنیا بے بس ہوئی اوراپنے اپنے گھروں تک محصورہوگئی ہمارے ہونہار پائیلٹ جانوں کی پرواہ کیئے بغیراپنے عزیز ہم وطنوں کو دیارغیرسے واپس لارہے ہیں یہ بھی ایک نیکی سے کم نہیں‌، انہوں نے آسٹریلیا جانے والے پائیلٹ کیپٹن ناصر عزیز اور نعیم زمان کا بھی ذکر خیر کیا

    یاد رہے کہ آج قومی ایئر لائن نے جرمنی، آسٹریلیا اور کوریا میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔وزیر اعظم اور سی ای او پی آئی اے کی کاوش کی وجہ سے ایک خصوصی پرواز 8962 سے آسٹریلیا کے معروف شہر میلبورن میں جائے گاتاکہ سیکڑوں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جا سکے جو زیادہ تر طالب علم ہیں۔اس سلسلے میں کیپٹن ناصر عزیز اور نعیم زمان کو ذمہ داریاں‌سونپی گئی ہیں.

    پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور کوریا کے شہر سیئول کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، جرمنی کے لیے بھی خصوصی پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

    پی آئی اے کی خصوصی پروازیں 23، 24 اور 25 اپریل کے درمیان اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8962 اسلام آباد سے میلبرن کے لیے روانہ ہوگی، جو آسٹریلیا میں محصور 200 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر پاکستان آئے گی۔

  • جسے طعنے دیتے ہیں مخالف،وہ شاہسوار ہے امیدوں کا ،زلفی بخاری وہ کردکھاتا ہے جوکوئی تصوربھی نہیں کرپاتا،پاکستانی دعائیں دینے لگے

    جسے طعنے دیتے ہیں مخالف،وہ شاہسوار ہے امیدوں کا ،زلفی بخاری وہ کردکھاتا ہے جوکوئی تصوربھی نہیں کرپاتا،پاکستانی دعائیں دینے لگے

    واشنگٹن:جسے طعنے دیتے ہیں مخالف،وہ شاہسوار ہے امیدوں کا ،زلفی بخاری وہ کردکھاتا ہے جوکوئی تصوربھی نہیں کرپاتا،سمندرپارپاکستانی دعائیں دینے لگے،اطلاعات کے مطابق ملک میں غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے باوجود پاکستان کچھ ایئر لائنز کو بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کی اجازت دے گا۔

    امریکا میں موجود پاکستانی صحافیوں سے الیکٹرونک نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری المعروف زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جو پاکستانی ہلاک ہوئے ان کی پاکستان میں تدفین کے لیے حکومت سہولت فراہم کرے گی۔خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والے 40 ہزار افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    زلفی بخاری نے امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو قطر ایئرویز کے ذریعے دوحہ پہنچنے کا مشورہ دیا جہاں سے حکومت انہیں وطن واپس لانے کے خصوصی انتطامات کررہی ہے۔اسی نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ ’ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں اور جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔دوسری جانب امریکا مصری ایئرلائن ایجپٹ ایئر کےطیارے چارٹر کر کے پاکستان سے ہزاروں امریکیوں کو واپس لاچکا ہے۔

    مشیر سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ ممکن تھا کہ واشنگٹن پی آئی اے کے طیارے چارٹر کرتا لیکن ان طیاروں کو پاکستانیوں کو واپس لانے کی شاید اجازت نہیں ملتی۔انہوں نے بتایا کہ ’بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے قطر سے ہر ہفتے متعدد پروازیں چلائی جارہی ہیں‘۔

    زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر وطن واپس آنے والے زائرین نے پاکستان میں کورونا وائرس نہیں پھیلایا بلکہ ’ایران اور سعودی عرب سے جہاز کے ذریعے واپس آنے والے کچھ مسافروں وائرس سے متاثرہ تھے لیکن وہ نہیں جو تفتان بارڈر کے ذریعے آئے‘۔انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے اظہار تعزیت میں تاخیر پر معذرت کی اور کہا کہ ’وزیراعظم چاہتے تھے لیکن نہیں کرسکے کیوں کہ ہم امریکا میں وائرس کے باعث پاکستانیوں کی اموات کی مصدقہ اطلاعات کا انتظار کررہے تھے‘۔

    زلفی بخاری کہتے ہیں کہ ’اب ہم صورتحال سے آگاہ ہیں اور جو بھی تعاون کرسکے وہ کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔اس موقع پر قونصل جنرل عائشہ علی نے بتایا کہ قونصل خانے نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کے سفر کی توثیق اور دستاویزات کے لیے انتظامات کرلیے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قونصل خانہ ان کے لیے بھی کام کرے گا جو اپنے پیاروں کی لاشیں وطن بھجواناچاہتے ہیں اور ’جنہیں مالی امداد کی ضرورت ہے ان کے ساتھ بھی تعاون کیا جائے گا‘۔

  • ایک ہی دن میں کرونا سے  ریکارڈ 10 اموات، مجموعی تعداد 159 ہوگئی،کروگے احتیاط تو رہو گے حیات،الرٹ جاری

    ایک ہی دن میں کرونا سے ریکارڈ 10 اموات، مجموعی تعداد 159 ہوگئی،کروگے احتیاط تو رہو گے حیات،الرٹ جاری

    اسلام آباد:ایک ہی دن میں ریکارڈ 10 اموات، مجموعی تعداد 159 ہوگئی،کروگے احتیاط تو رہو گے حیات،الرٹ جاری،اطلاعات کےمطابق دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں مزید نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 993 ہوگئی جبکہ 11 اموات کے بعد مجموعی تعداد 159 تک پہنچ چکی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو وائرس کی ابتدا سے اب تک کسی بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید ایک موت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 159 ہوگئی ہے۔

     

    پاکستان میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد 18 مارچ کو ملک میں پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی تھی۔اگرچہ پہلے کیس سے لے کر 31 مارچ تک ملک میں کیسز کی تعداد 2 ہزار کے لگ بھگ تھی تاہم اپریل کے مہینے میں اس میں تیزی دیکھی گئی۔یہی نہیں بلکہ 18 سے 31 مارچ کے درمیان 26 لوگ اس وائرس سے انتقال کرگئے تھے تاہم اپریل کے پہلے 18 روز میں 122 اموات سامنے آئیں۔

    اس وائرس کے پہلے کیس کے سامنے آتے ہیں پہلے صوبائی اور پھر وفاقی حکومت متحرک ہوئی تھی اور مختلف پابندیاں عائد کی گئیں بعد ازاں اسے لاک ڈاؤن میں تبدیل کردیا تھا، جس میں اب 30 اپریل تک توسیع کی جاچکی ہے۔تاہم اس کے باوجود ملک میں جوں جوں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھ رہی ہے اسی طرح کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اتوار (19 اپریل) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آئے۔

    خیبرپختونخوا
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی وزیر خزانہ اور صحت تیمور خان جھگڑا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید 10 اموات ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ وائرس کی ابتدا سے اب تک کسی بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والی اموات کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے، جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 158 تک پہنچ چکی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پشاور اور سوات میں بالترتیب 4، 4 جبکہ ابیٹ آباد اور مردان میں بالترتیب ایک ایک موت رپورٹ ہوئی۔فراہم کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 137 جبکہ صوبے میں مجموعی اموات 60 ہوگئی۔

    اسلام آباد
    علاوہ ازیں وائرس سے متعلق تازہ اطلاعات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 171 ہوگئی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک موت بھی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

    گلگت بلتستان
    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جارہی ہے۔گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 257 ہوگئی۔

    صحتیاب
    تاہم جو چیز اس تمام بحرانی صورتحال کے باوجود اُمید کی کرن نظر آتی وہ مریضوں کا تیزی سے صحتیاب ہونا ہے۔ملک میں کیسز میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ہی اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور مزید 36 افراد نے وائرس کو شکست دے دی ہے۔ان نئے اعداد و شمار کے بعد ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 1868 تک پہنچ چکی ہے۔

    مجموعی صورتحال
    مزید برآں اگر ہم ملک کے کیسز کو صوبوں اور علاقوں کے حساب سے ایک نظر میں دیکھیں تو پنجاب میں 3649، سندھ میں 2355، خیبرپختونخوا 1137 کیسز ہیں۔اسی طرح بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان 257، اسلام آباد 171 اور آزاد کشمیر میں 48 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہسے ملک میں سب سے زیادہ اموات اب تک خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر صوبہ سندھ ہے۔

    خیبرپختونخوا: 60
    سندھ: 48
    پنجاب: 41
    بلوچستان: 5
    گلگت بلتستان: 3
    اسلام آباد: 2
    آزاد کشمیر: کوئی نہیں

  • جذبے جن کے جوان ہوتو وہ  گھبرایا نہیں کرتے ، 99 سالہ بزرگ نے وہ کردکھایا جوبڑے بڑے نہ کرسکے

    جذبے جن کے جوان ہوتو وہ گھبرایا نہیں کرتے ، 99 سالہ بزرگ نے وہ کردکھایا جوبڑے بڑے نہ کرسکے

    لندن: جذبے جن کے جوان ہوتو وہ گھبرایا نہیں کرتے ، 99 سالہ بزرگ نے وہ کردکھایا جوبڑے بڑے نہ کرسکے برطانیہ میں کورونا وائرس کی ہولناک وبا کے بعد ایک 99 سالہ فوجی کپتان نے طبی عملے کے لیے دو کروڑ برطانوی پاؤنڈ کے قریب رقم جمع کی ہے۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ اس کے لیے انہوں نے ایک خاص طریقہ استعمال کیا ہے جس میں انہوں نے پیرانہ سالی کے باوجود 25 میٹر کے 100 چکر مکمل کئے ہیں۔ اس مہم کو دنیا بھر میں غیرمعمولی شہرت ملی اور ان پر پوری دنیا کے لوگوں نے اعتماد کرتے ہوئے رقم کے ڈھیر لگادیئے ہیں۔ اس طرح یہ رقم پاکستانی روپوں میں تین ارب سے زائد بنتی ہے۔

    یہ رقم ایسے لوگوں کی مدد اور حفاظتی سامان کے لیے خرچ کی جارہی ہے جو پہلے محاذ پر کورونا وائرس سے نبرد آزما ہیں ان میں ڈاکٹر، نرسیں اور ہسپتال کا دیگر عملہ شامل ہے۔

    اس وقت تک 9 لاکھ افراد انہیں رقم کے عطیات دے چکے ہیں یہاں تک کہ شاہی خاندان، سیاستدانوں اور عوامی شخصیات نے بھی ان کے کردار کو سراہا ہے۔ ٹام مور اگلے ماہ ایک سو برس کے ہوجائیں گے اور وہ اسے اپنی سالگرہ کا ایک عظیم تحفہ قرار دیتے ہیں۔ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر نیشنل ہیلتھ سروس کو ایک ہزار پاؤنڈ کی رقم دینا چاہتے تھے لیکن دیکھتے دیکھتے اربوں روپے کی رقم جمع ہوگئی ہے۔