Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں پرائیویٹ سکولز کھولنے کی محکمہ تعلیم نے دی اجازت

    پنجاب میں پرائیویٹ سکولز کھولنے کی محکمہ تعلیم نے دی اجازت

    پنجاب میں پرائیویٹ سکولز کھولنے کی محکمہ تعلیم نے دی اجازت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے احکامات کے بعد وزیرتعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اوردیگرملازمین کوتنخواہیں دینے کے لیے ایس او پیزجاری‏ کر دیئے

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے20 سے25 اپریل تک اپنا اسکول صرف 4 گھنٹے کھول سکتے ہیں ،نجی تعلیمی اداروں میں پرنسپل اوراکاؤنٹنٹ کواسکول آنے کی اجازت ہوگی،نجی اسکول انتظامیہ بینک کے ذریعے اساتذہ اوراسٹاف کو تنخواہیں دے،

    محکمہ تعلیم پنجاب‏ نے ہدایات میں مزید کہا کہ اسکول ایجوکیشن اٹھارٹی پرائیوٹ اسکولوں کوایس او پیزپرعمل درآمدکرائے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیس کی وصولی کے لئے ایک روز دفاتر کھولنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ گریڈ 19 اوراس سے اوپرکے تمام افسران کوپرائیوٹ اسکول کے ایک ایک کمرے میں رکھا جائے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اتنے لوگ کوروناسے نہیں مریں گے جتنے انکے رویوں،بھوک سے مرجائیں گے،

    عدالت نے حکم دیا کہ حکومت 20 اپریل تک نجی اسکولوں کے دفاترعارضی طور پر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے، عدالت نے حکومت کی جانب سے سکول کے دفاتر عارضی طور پر کھولنے کی اجازت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا.

    عدالت نے کہا کہ افسران کو انکی فیملی کیساتھ بند کیا جائے تو پھرانکو پتا لگے گا کہ تنخواہ نہ ملنے سے کیا مشکلات پیدا ہوتی ہیں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ سیکرٹری اسکولزنے درخواست گزار کے تحفظات دور کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اسکولزاتنانکما ہے کہ وہ چارلائنیں خود سے تحریر نہیں کرسکتا،

    واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے تعلیمی اداروں میں یکم جون تک تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، پنجاب سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں‌کی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا جسے بعض سکولوں نے ماننے سے انکار کر دیا، کئی سکولوں نے حکومت کے احکامات مان بھی لئے

    سندھ حکومت نے بھی فیسوں میں کمی کی تو پرائیویٹ سکولز عدالت پہنچ گئے جس پر عدالت نے سندھ حکومت کا فیسوں میں کمی کا نوٹفکیشن معطل کر دیا

    آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید حیدرعلی اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے فیسوں میں کمی کے سرکاری حکم کے حوالے سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے،سندھ میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ نجی اسکولز پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں، اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کر سکتے، نجی اسکولوں میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

     

    کاشف مرزاکا کہنا تھا کہ اسکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ قانون سے متصادم ہے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں. اس فیصلے کو واپس لیا جائے، ابھی تک حکومت نے کوئی نوٹفکیشن جاری نہیں کیا، صرف زبانی احکامات جاری کئے ہیں جس کو مسترد کرتے ہیں، کرونا کے لئے ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے ،سکولوں کو قرنطینہ سنٹر بنایا جائے، اساتذہ رضاکارانہ طور پر کام کرین گے

  • صدرمملکت  کے چیف آف اسٹاف کورونا سے جاں بحق

    صدرمملکت کے چیف آف اسٹاف کورونا سے جاں بحق

    نائیجیریا : صدرمملکت کے چیف آف اسٹاف کورونا سے جاں بحق ،اطلاعات کے صدر مملکت کے چیف آف اسٹاف عبا کیاری کورونا وائرس کے باعث وفات پاگئے ہیں ، چیف آف اسٹاف کئی دنوں سے زیرعلاج تھے

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ عباکیاری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وفات پاگئے ہیں۔بیان میں عباکیاری کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘مرحوم کا کووڈ-19 (کورونا وائرس) مثبت آیا تھا اور انہیں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم وہ 17 اپریل 2020 کو دم توڑ گئے’۔

    70 سالہ عباکیاری نائیجیریا میں کورونا وائرس سے شکار ہونے والے اعلیٰ سطح کے عہدیدار ہیں۔نائیجیریا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 493 ہے اور 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں رپورٹ کے مطابق صدر کے چیف آف اسٹاف دیگر امراض کا بھی شکار تھے اور انہیں صدر کے خاص مشیر کا درجہ حاصل تھا۔

    عباکیاری کے حوالے سے کہا جاتا تھا کہ 77 سالہ سابق فوجی اور اب دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے حکمران محمد بوحاری پر گہرا اثر تھا اور ان کے اکثر اجلاس کی نگرانی کرتے تھے۔الجزیرہ کے مطابق عباکیاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مارچ کے آخر میں جرمنی سے واپسی کے بعد مثبت آیا تھا تاہم انہوں نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔

  • چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کل جب ہم وبا کے بارے میں کہتے ہیں کہ کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی باتیں سامنے آئیں گی اب خود امریکہ نے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ اس وبا کے بارے میں ہم جانتے تھے، دنیا بھر میں 21 لاکھ افراد کو متاثر کرنے والی وبا کے بارے میں بظاہر امریکی خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،کہ کیا اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے یا نہیں، ذرائع تو کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں کہ امریکی تو اسوقت بھی وبا واقف تھے جب چائنیز خود اس سے واقف نہیں تھے

    میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ خفیہ ادارے چائنہ سے شروع ہونے والی وبا کے بارے میں نومبر 2109 سے ہی واقف تھے اور انہوں‌ نے سب سے پہلے امریکہ کو ہی آگاہ کیا امریکن حکومت نے فوجی اتحادی نیٹو سمیت سب کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی خفیہ ادارے جانتے تھے کہ چائنہ میں خوفناک وبا پھیل رہی ہے، کتنی عجیب بات ہے کہ چائنیز کو بھی دسمبر کے درمیان تک پتہ نہیں چلا کہ کیا ہے یہ اور امریکہ کو نومبر میں پتہ چل گیا تھا کہ وبا چین میں پھیلنے والی ہے

    امریکہ کے خفیہ اداروں نے اس وبا کے بارے میں رپورٹ میں بتایا تھا کہ چائنہ سے وبا پھیل سکتی ہے،امریکی فوج کو وبا کے پھیلاؤ سے خبر دار کیا گیا تھا،اور بتایا گیا تھا کہ چائنہ سے شروع ہونے والی وبا قریبی ممالک میں پہنچ کر پھیل سکتی ہے،امریکہ چائنیز عوام سے بھی پہلے وبا کے بارے میں باخبر تھا تو وہ کیوں خاموش تھے،ٹرمپ جس کو پہلے ہی وبا کے بارے میں بتا دیا گیا تھا اسکا مطلب یہ ہے کہ ٹرمپ نے عوام سے جان بوجھ کر حقائق چھپائے، اور چائنہ میں وبا پھیلنے کے بعد ٹرمپ کو ایسے لگ رہا تھا کہ کچھ ہوا نہیں لیکن بعد میں جب وبا نے یورپ اور امریکہ میں پنجے گاڑے تو ٹرمپ بوکھلاہٹ میں چینی وائرس کہتے رہے،وبا کے بارے میں ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر بڑی تنقید کی کہ بتانے میں‌ دیر کر دی اور اب عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بھی بند کر دی، ٹرمپ کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ وقت آئے گا کہ ہم دیکھ سکیں گے کہ وبا کیسے پھیلی اور اسے کیسے تباہی ہوئی، لیکن ابھی یہ وقت نہیں ہے، یہ ایسا وقت نہیں کہ عالمی ادارہ صحت کے وسائل کم کر دیئے جائیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو دھوکا دیا یا امریکا سمجھتا رہا کہ یہ وبا صرف چائنہ تک ہی محدود رہے گی اور اسرائیل جو ہر بات پر سب سے پہلے رد عمل تھا وہ خاموش ہے،اور امریکہ کی ادارے کو وبا پھیلنے کا پتہ تھا تو عالمی ادارہ صحت سے حقائق کیوں چھپائے گئے، نیٹو کے اداروں کے تو خبردار کر دیا گیا لیکن عالمی ادارہ صحت کو نہیں بتایا گیا یہ بہت سارے سوالات ہین جن کے جوابات جلد سامنے آئیں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے وبا شروع ہوئی ہے نئے نئے الزامات سامنے آ رہے ہیں، چائنہ نے پہلے امریکہ پر الزام لگایا پھر امریکہ نے چین پر الزام لگا دیا کہ ووہان میں قائم لیب سے وبا پھیلی، ہمیں نہ تو چین سے اور نہ ہی امریکہ سے تسلی بخش جواب ملتا ہے،چائنہ کی طرف سے پہلے کہا گیا کہ یہ انفکیشن سی فوڈ سے پھیلا پھر کہا گیا کہ چمگادڑوں سے، کبھی سانپوں، پنگولین کا کہا گیا،اور غیر یقینی صورتحال پیدا کی گئی، دوسری جانب چاینہ کے فارن منسڑی نے یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ ورلڈ آرگنائزنگ فورم نے یہ کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ وبا چین کے ووہان کی لیب سے پھیلی ہو،اور کہا کہ وبا کا سورس ویٹ مارکیٹ ہی ہے لیکن زیادہ تر ویٹ مارکیٹ سے وبا پھیلنے کے دعوے کو مسترد کیا جا چکا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے ڈیفنس سیکرٹری نے کہا کہ زیادہ تر امکان یہ ہے کہ وبا قدرتی ہے لیکن حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا،لیکن ساتھ ہی چائنہ پر الزام عائد کر دیا کہ چین کی باتوں پر یقین کرنا مشکل ہے، اب وبا کیسے پھیلی ہے یہ گتھی سلجھانا مشکل ہے ،لیکن ایک بات طے ہے کہ اسکے بارے میں چائنہ، امریکہ اور اسرائیل کچھ نہ کچھ تو ضرور جانتے ہوں گے،اور پھر یوں کہیں کہ یہ ایک ایسا پزل ہے جس کے پیچھے تو لوگ ہیں بہت سارے لیکن کوئی اس کو مکمل نہیں ہونے دیا رہا،اور پوری دنیا کو غیر یقینی صورتحال میں رکھا جا رہا ہے ، کوئی معصوم نہیں نہ ہی انفارمیشن کو روکنے والا نہ غلط انفارمیشن دینے والا، یہ سب اپنے اپنے مفادات کو پال رہے ہیں،

     

    کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ انسانی تاریخ تو ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جس میں دشمن کو زیر کرنے کے لئے بائیو لوجیکل کا استعمال کیا گیا اور امریکہ، روس ،یوکے، جرمنی ،جاپان نے ہتھیاروں کی تیاری پر کھربوبں خرچ کر دیئے، پھر چائنہ بھی بڑی طاقت بن کر ابھر رہا ہے،وہ کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں،سابق امریکی صدر جارج بش، باراک اوباما بھی وبا کے پھیلنے پر بات کرتے نظر آئے، بل گیٹس نے صرف وبا کی روک تھام کی بات کی بلکہ اس کے لئے فنڈنگ بھی کی اور اب بھی ویکسین کی تیاری میں سب سے آگے نظر آتے ہیں،

     

    یہ وبا قدرتی ہے یہ بنائی گئی ہے اس گتھی کو سلجھاتے سلجھاتے کئی برس لگ جائیں گے،یہ بھی ممکن ہے کہ اس دوران کوئی اور ایسا واقعہ ہو جائے کہ ہم اس وبا کو بھول جائیں، لیکن اس وقت سب سے اہم یہ ہے کہ اس وبا کو کیسے روکا جائے،جیسے جیسے تھیوریز سامنے آتی رہیں گے ہم سامنے لاتے رہیں گے، آج جو میں نے بتایا یہ اسرائیلی میڈیا نے ریلیز کیا ہے.

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

  • بھارتی فوج پرمشکل وقت آگیا :  نیوی کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

    بھارتی فوج پرمشکل وقت آگیا : نیوی کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

    دہلی :بھارتی فوج پرمشکل وقت آگیا : نیوی کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں‌کرونا وائرس نے تباہی پھیلانا شروع کردی ہے ، ادھر بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں واقع بھارتی نیوی کے اہم مرکز میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔بھارتی نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسٹرن کمانڈ فورس کے مرکز آئی این ایس آنگرے میں 21 اہلکاروں میں کووڈ-19 (کوروناوائرس) کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی جہاز میں یا آبدوز کے حوالے سے اس طرح کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہزار 906 ہوچکی ہے جبکہ 480 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی نیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں ماہ کے اوائل میں ٹیسٹ مثبت آنے والے ایک فوج سے ملنے والے کئی اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

  • کراچی:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ

    کراچی:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ

    کراچی :کراچی:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ ،اطلاعات کےمطابق کراچی میں ڈبل سواری پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار ہویا صحافی کسی کو اجازت نہیں ہوگی

    پچھلے تمام حکم نامے ختم کردی ہیں ،ذرائع کےمطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،پولیس اہلکاروں بھی ڈبل سواری کی خلاف ورزی نہ کریں ،ادھر حکومت سندھ نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپہلے ہی 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی تھی ۔

    سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔

    عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی تھی ،خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

  • انڈس ٹیچنگ ہسپتال کے معروف ڈاکٹرچنّا بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے،ہسپتال سیل

    انڈس ٹیچنگ ہسپتال کے معروف ڈاکٹرچنّا بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے،ہسپتال سیل

    کراچی :انڈس ٹیچنگ ہسپتال کے معروف ڈاکٹرچنّا بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے،ہسپتال سیل ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف ٹیچنگ ہسپتال انڈس کے معروف اورسنیئرڈاکٹرامیر علی چنّا بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ان حالات کے پیش نظرہسپتال کو سیل کردیا گیا ہے اوروہاں پرتعینات 100 سے زائد عملے کو کسی کیمپس میں کسی ایک جگہ قرنطینہ کرنے کے لیے ٹھہرایا گیا ہے،ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ کراچی اورحیدرآباد سے ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جارہی ہیں اورجونہی یہ سامان موصول ہوجائے گا تو پھرتمام لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایس او پیز پرعمل کیا جائے گا اوروائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیارکی جائیں گی ،لہذا تمام لوگ ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں

  • کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی تیز ترین ویکسین کی 500 افراد پر آزمائش،بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے

    کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی تیز ترین ویکسین کی 500 افراد پر آزمائش،بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے

    اسلام آباد :کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی تیز ترین ویکسین کی 500 افراد پر آزمائش،بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے ،اطلاعات کےمطابق نئے نوول کورونا وائرس کے خلاف دنیا میں سب سے جلد ویکسین تیار کرنے کے لیے برطانوی سائنسدانوں نے 500 رضاکاروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اس ویکسین کی تیاری پر کام ہورہا ہے اور اس کے اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے انسانی ٹرائل کے لیے 500 رضاکاروں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جن کی عمریں 18 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔

    برطانوی یونیورسٹی نے بڑے ہیمانے پر ابتدائی اور درمیانی مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کے لیے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرلی ہے جس میں بے ضرر اور تدوین شدہ وائرس استعمال کرکے نئے نوول کورونا وائرس کے خلاف انسانی مدافعتی ردعمل کو متحرک کیا جائے گا۔500 رضاکاروں پر ٹرائل اگلے ماہ تک وسط تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 510 رضاکاروں کو 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    محقق پروفیسر سارہ گلبرٹ نے بتایا کہ اس ویکسین کی تیاری کے لیے جس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جارہا ہے، وہ پہلے ہی 10 مختلف اقسام کے طریقہ علاج کے لیے استعمال ہورہی ہے، مگر کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف ممالک کے مختلف ٹیسٹ گروپس کی ضرورت ہے تاکہ درست نتائج کو یقنی بنایا جاسکے، کیونکہ یہ انفیکشن بہت تیزی سے دنیا کے ہر کونے میں پھیل رہا ہے۔

    تحقیقی ٹیم بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری کے لیے اضافی فنڈنگ کی کوشش بھی کررہی ہے کیونکہ وہ 6 ماہ کے انسانی ٹرائل کے بعد وہ اس کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن چاہتی ہے۔اس کے پیچھے یہ خیال موجود ہے کہ یہ ویکسین انسانوں کے لیے موثر ثابت ہوگئی اور خزاں میں اس کی پروڈکشن شروع ہوجائے گی، جس دوران 5 ہزار افراد پر آخری ٹرائل بھی مکمل کیا جائے گا اور طبی ورکرز ستمبر تک اس کا استعمال شروع کیا جاسکتا ہے۔

    درحقیقت آکسفورڈ یونیورسٹی ستمبر تک اس ویکسین کے 10 لاکھ ڈوز تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اتنی کم مدت میں ویکسین کی تیاری بظاہر ناممکن لگتی ہے مگر آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم درحقیقت کورونا وائرس جیسی وبا کے لیے پہلے سے تیاری کررہی تھی۔

  • سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں مساجد،دینی مدارس بند،پاکستان پہلا ملک جہاں ایسا نہیں ہوسکتا ، سب کچھ کھول دیا گیا

    سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں مساجد،دینی مدارس بند،پاکستان پہلا ملک جہاں ایسا نہیں ہوسکتا ، سب کچھ کھول دیا گیا

    سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں مساجد،دینی مدارس بند،پاکستان پہلا ملک جہاں مساجد ، مدارس اوردیگرمذہبی مقامات عبادت کے لیے کھول دیئے گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق سعودی عرب ، سمیت دنیا بھرمیں‌ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد ،دینی مدارس اوردیگرمذہبی مقامات بند ہیں لیکن پاکستان کے ایمان نے یہ گوارا نہ کیا اوراہم اعلان کردیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں شروع دن سے وزیراعظم پاکستان مساجد ،دینی مدارس اوردیگرمذہبی مقامات کو بند کرنے کے مخالف تھے ، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپنی تقریروں میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کرونا وائرس سے احتیاط برتنے کی نصیحت کرتے ہیں ، اورخود بھی ان مساجد ، مدارس کو بند کرنے کے حامی نہیں ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق یہی وجہ ہےکہ وزیراعظم اس حوالے بے چین تھے اورانہوں نے علمائے کرام سے اس حوالے سے مشاورت کرنے کا اعلان کیا تھا ، آج انہوں‌ نے صدرمملکت کی ذمہ داری لگائی کہ وہ علما کرام سے مشاورت کرکے کوئی حل نکالیں

    باغی ٹی وی کےمطابق آج حکومت پاکستان نے علما کی مشاورت سے پاکستان کی مساجد،دینی مدارس اوردیگرمذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، ادھر ذرائع کےمطابق پاکستان اس حوالے سے واحد ملک ہے جہاں یہ کام ہوا ، جبکہ اس کے برعکس دنیا بھرمیں ابھی تک مساجد ، مدارس ، چرچ ، معبد ، گوردوارے اورمندر عبادات کے لیے غیر معیّنہ مدت کے لیے بند ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے علاوہ مراکش ، لیبیا ،کویت،قطر،اردن،ترکی،تیونس،ملائشیا،عراق،تاجکستان،الجزائر،افغانستان،مصر،بحرین،عرب امارات،فلسطین،مالدیپ،گھانا،،امریکہ،کینیڈا،برطانیہ ،جرمنی ،اٹلی ،فرانس،آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اورسنگاپورسمیت دنیا بھرمیں تمام مذاہب کی تمام عبادت گاہیں بند ہیں

    یہ بات بھی یاد رہے کہ دنیا بھر کے تمام مذہبی سکالرز نے ان مذہبی عبادت گاہوں کو بندکرنے کے فیصلے کی حمایت کی تھی ، سوائے پاکستان میں عثمانی برادران کے جن میں مفتی تقی عثمانی اورمفتی رفیع عثمانی نے اس کی حمایت نہیں کی تھی ،عثمانی برادران کہتے ہیں کہ اللہ رب العزت ہمیں ہربیماری سے محفوظ رکھیں گے بس اللہ پربھروسہ کرکے ان عبادت گاہوں کو کھول دیا جائے

    یہاں یہ بات بھی قابل غورہے کہ پہلے مفتی تقی عثمانی نے حکومتی فیصلے کی حمایت کی کہ کچھ عرصہ کے لیے مساجد اورمدارس کو بند کردیا جائے لیکن جلد ہی وہ اپنے ہی فیصلے کے خلاف ہوگئے ، حتی کہ کراچی میں جب ایک خاتون پولیس اہلکاروں کو ایک مسجد میں مارا پیٹا گیا تو مفتی تقی عثمانی نے یہاں تک کہہ دیا کہ اس خاتون کو اس عہدے سے ہٹا دیا جائے ،

    یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ مفتی تقی عثمانی ہرموقع پرفتوی جاری کرنے میں پہل کرتے ہیں لیکن یہاں انہوں نے درمیانی راستہ اختیارکیا اورکوئی فتویٰ جاری نہیں کیا اورلال مسجد میں جمعہ کا خطبہ بھی دیا ، یہی وجہ ہے کہ حکومتی رٹ کو مکمل طورپرچیلنج کردیا گیا اورکھڈے لائن لگا دیا گیا ، یہاں تک کہ ایک مسجد میں‌تو ایک گن مین اے کے 47 جسے کلاشنکوف کا نام دیا جاتا ہے تمام پابندیوں کو پامال کرتے ہوئے تھامے ہوئے تھا ،اوریہ تاثر اچھا نہیں جاتا

    ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ چند لوگ جس طرح پورے معاشرے کو داغدار کرتے ہیں کسی اسلامی معاشرے کےلیے سود مند نہیں ، مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست میں رہتے ہیں جہاں حکومت کا قانون نہیں بلکہ ان کی مانی جاتی ہے جو طاقت ور ہوتے ہیں‌

    Imagine, one single person in this gathering has the potential to infect all. And the infected will further infect hundreds and perhaps thousands.

    We all know the disastrous consequences, but we are unfortunate to be citizens of a spineless state which cannot enforce its writ!

  • اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم ،کرونا سے بچنا ہے اور کام یہ بھی کرنا ہے

    اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم ،کرونا سے بچنا ہے اور کام یہ بھی کرنا ہے

    لاہور:اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم ،کرونا سے بچنا ہو تو یہ کام ضرور کریں ،باغی ٹی وی کےمطابق حکومت پاکسستان نے اپنی عوام کو کرونا وائرس سے بچانے اوراس کے متعلق ہر وقت باخبررکھنے کے لیے ایک جدید اپلیکیشن تیار کی ہے جس کو جوکرے گا انسٹال وہ رہے گا فائدے میں

    دوسری طرف حکومت پاکستان کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ تمام شہری جن کو پاس انڈرائیڈ فون کی سہولت حاصل ہے وہ براہ کرم یہ اپلیکیشن ضرور انسٹال کریں ، اسی حوالے سے حکومت کی طرف سے تمام شہریوں کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں

    تمام دوست نیچی دیئے گئے لنک سے ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
    اس میں شامل ہیں:
    1. حقیقی اور لائیو ڈیٹا
    2. آپ کے علاقے کا ڈیٹا
    3. اگر آپ کوئی کیس رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ۔
    4. آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو اپنا ڈیٹا اور لوکیشن آن کر لیں اگر کوئی مریض یا ایسا شخص جس کو وائرس ہو سکتا ہے، آپ کے 300 میٹر کے اندر اندر ہو گا تو آپ کا موبائل سگنل دے گا۔
    5. اس کے اندر بوٹ کے ڈریعے چیٹ کا نظام موجود ہے، جو آپ کے سوالات کا فوری جواب دے گا۔
    5. حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہدایت نامہ اور طریقہ کار۔

     

    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.govpk.covid19

  • فضائی آپریشن کی بندش میں 30اپریل تک توسیع کا اعلان،دیارغیرسےاپنوں کی واپسی کا شیڈول بھی آگیا

    فضائی آپریشن کی بندش میں 30اپریل تک توسیع کا اعلان،دیارغیرسےاپنوں کی واپسی کا شیڈول بھی آگیا

    لاہور:فضائی آپریشن کی بندش میں 30اپریل تک توسیع کا اعلان،دیارغیرسےاپنوں کی واپسی کا شیڈول بھی آگیا،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور 30اپریل تک تمام فضائی آپریشن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن نے فلائٹ آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ناٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی ہے اور اب 30اپریل رات 11بج کر 59 منٹ تک فلائٹس بند رہیں گی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت کی حامل ریلیف پروازوں اور کارگو طیاروں کو چلانے کی اجازت ہو گی اور ناٹم سے متعلق تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے 25 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

    حکومت پاکستان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان پاکستانیوں کا لانے والی پروازوں کے لیے خصوصی ویب سائٹ قائم کردی ہے۔
    بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے والی تمام اسپیشل فلائٹ کا شیڈول Covid.gov.pk پر جاری کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے مستقل اپ ڈیٹ جاری رہے گی۔