Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • میرے پاکستانیوں کا خیال ضرور رکھنا ، بلاول بھٹوکابرطانوی ہائی کمشنرکوفون

    میرے پاکستانیوں کا خیال ضرور رکھنا ، بلاول بھٹوکابرطانوی ہائی کمشنرکوفون

    اسلام آباد:میرے پاکستانیوں کا خیال ضرور رکھنا ، بلاول بھٹوکابرطانوی ہائی کمشنرکوفون،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے کرونا سے متاثرہ پاکستانیوں سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کے درمیان کرونا وائرس سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ، ذرائع کےمطابق کرونا وائرس کے تناظر میں سندھ حکومت نے سب سے پہلے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا ذکرکیا

    بلاول بھٹونے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فوری فیصلہ کیا ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے برطانوی پروگرام ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی جانب سے پاکستان سے تعاون پر بھی شکریہ کا اظہاربھی کیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہائی کمشنر کی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کاوشوں کو بھی سراہا،برطانوی ہائی کمشنر نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کی بروقت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر میں کرونا وائرس سے زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے عالمی تعاون اور رابطے کی ضرورت پر بھی اتفاق بھی ہوا

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیروں ،مشیروں کے نام اہم خط لکھ دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیروں ،مشیروں کے نام اہم خط لکھ دیا

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیروں ،مشیروں کے نام اہم خط لکھ دیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبائی وزراء مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین اسمبلی کے نام مراسلہ لکھ کرکرونا سے متعلق کئے گئے اقدامات اورمستقبل کی پالیسیوں سے آگاہ کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وطن عزیز کورونا وائرس کی وجہ سے غیرمعمولی حالات سے گزررہا ہے۔پنجاب کے عوام بھی کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔امید ہے کہ آپ اپنی تمام ترکوششیں موجودہ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیروں ، مشیروں اورمعاونین خصوصی کے نام اپنے خط میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ پورا یقین ہے کہ ہم جلد اس مرض پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائینگے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے خط میں لکھا ہےکہ ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس،ڈی ایس ایل تھری لیبز کے قیام،کورونا کٹس اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی میں پنجاب لیڈ لے رہا ہے۔پنجاب جلد روزانہ10 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔صوبہ بھر میں قرنطینہ مراکز، آئسولیشن وارڈزاورہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم کئے جا چکے ہیںکورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کرنیوالے لوگوں کی پریشانیوں کا ادرک ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مراسلے میں کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے احساس کفالت پروگرام اور ”چیف منسٹرپنجاب انصاف امداد پروگرام“ کے تحت ضرورت مند شہریوں کیلئے مالی امداد کی رقم 12ہزارروپے کرنے کی منظوری دی۔ مستحق افراد کورقوم کی ادائیگی شروع ہوچکی ہے۔ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی وجہ سے عام آدمی کو معاشی تکالیف کا سامنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے مراسلے میں لکھا کہ اس صورتحال میں عوامی نمائندوں کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں۔عوامی نمائندے ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی مانیٹرنگ کا فریضہ سرانجام دیں۔منتخب نمائندے انسداد ڈینگی اورکلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔

    منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں ہسپتالوں کا دورہ کر کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیں۔آپ متعلقہ ضلع میں کوروناوائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے تدارک کیلئے تمام تر اقدامات کی نگرانی کے ساتھ گندم خریداری مہم کو بھی مانیٹرکررہے ہیں۔غیر معمولی حالات میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی ضروری ہے

    ہمارا مقصدعوام کی مشکلات کا تدارک اوران کے مسائل کا فوری حل ہےمنتخب نمائندے انتظامیہ کے اشتراک سے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پورکاوشیں جاری رکھیں۔انشاء اللہ مشکل کا یہ وقت جلد گزر جائے گاان حالات میں دوسروں کا دکھ درد بانٹنے والے اورضروریات کو پورا کرنے والوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں،پاکستان میں کتنی کم ہوں گی اہم خبرآگئی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں،پاکستان میں کتنی کم ہوں گی اہم خبرآگئی

    ریاض :عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں ،اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز مزید کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 2002 کے بعد کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔
    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں گراوٹ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں حالیہ کمی کے باوجود جاری ہے۔

    ذرائع کےمطابق فی بیرل 20 ڈالرقیمت کم ہوگئی ہے ، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے کم ہونے سے عالمی معیشت پربہت زیادہ گہرے اثرات مرتب ہوں گے

    ادھر عالمی مارکیٹ سے متعلق تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہےکہ یہ پچاس سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قدر کم قیمتیں ہوئی ہیں ،دوسری طرف معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ 20 کی دہائی میں تیل کی قیمتوں کے اثرات دنیا پربہت گہرے ہوں گے

    ماہرین کے مطابق یہ تاریخ میں خام تیل کی پیداوار میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کمی ہے۔ اوپیک پلس اوپیک کے رکن مالک اور تیل پیدا کرنے والے غیر رکن ممالک پر مشتمل ہے جن میں روس سرفہرست ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی شرائط آسان بنانے کے لیے مداخلت کی تھی جس کے تحت میکسیکو کی تیل پیداوار اوپیک پلس ممالک کی نسبت کم ہو جائے گی۔صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان میں اس ‘عظیم ڈیل’ پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روس کے صدر پوٹین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    کویتی وزیر پیٹرولیم خالد الفاضل نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ یکم مئی 2020 سے نافذ ہوگا- میکسیکو کے ساتھ درمیانہ حل طے پایا۔’متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘یو اے ای اپنی تیل کی پیداوار 4.1 ملین بیرل یومیہ کی سطح سے کم کرنے کا پابند ہے۔’

    روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر توانائی نے امید ظاہر کی کہ تیل کی مارکیٹ کی صورت حال سال رواں کے آخر تک بہتر ہو جائے گی۔
    امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ‘وہ یومیہ 2 سے تین ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کر دے گا۔’

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تیل کی طلب کم ہوئی ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں‌بہت کم ہوئی ہیں تاہم ذرائع کےمطابق عمران خان چند دن پہلے کابینہ سے مشاورت کرچکے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے

  • کرونا وائرس ، سائلین اوروکلا ہائی کورٹ نے سب کچھ بتادیا،جومان جائے گا ، امان پاجائے گا

    کرونا وائرس ، سائلین اوروکلا ہائی کورٹ نے سب کچھ بتادیا،جومان جائے گا ، امان پاجائے گا

    لاہور:کرونا وائرس ، سائلین اوروکلا ہائی کورٹ نے سب کچھ بتادیا،جومان جائے گا ، امان پاجائے گا،اطلاعات کےمطابق کرونا لاک ڈائون، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز کی کارروائی کیلئے وکلاء اور سائلین کیلئے رہنماء اصول وضح کر دیئے

    لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پراسکیوٹرز، سرکاری وکلاء اور انفرادی وکلاء اب گھر یا دفتر بیٹھ کر اپنے کیسز کے تحریری دلائل لاہور ہائیکورٹ کو بھھوائیں گے،

    باغی ٹی وی کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کرونا وائرس کے خدشے سے وکلاء اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کرونا وباء کے ختم ہونے کے وقت کا کوئی اندازہ نہیں،

    اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کرونا وائرس خدشات ختم ہونے تک تمام سٹیک ہولڈر کی سہولت اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے چند فیصلے لئے گئے ہیں،20 اپریل سے لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچوں پر نئے مقدمات دائر کئے جا سکتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں 20 اپریل سے فوری نوعیت کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے،

    ذرائع کےمطابق یہ بھی کہا گیا ہےکہ ضمانت بعد از گرفتاری، سزا معطلی، حبس بے جا اور عدالت کے مخصوص احکامات کے مطابق کیسز فاضل جج کی دستیابی پر ریگولر کاز لسٹ میں سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے، بعد از گرفتاری، سزا معطلی، حبس بے جا اور ریگولر کاز لسٹ کے مقدمات میں وکلاء تحریری دلائل جمع کروائیں گے،

    وکلاء کے تحریری دلائل بذریعہ ڈاک اور ای میلز بھی عدالت کو بھجوائے جا سکتے ہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کے علاوہ وکلاء اور سرکاری وکلاء کو عدالتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہو گی، کیسز کی سماعت کے دوران سائلین کو بھی مخصوص صورتحال کے علاوہ عدالتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہو گی،

    ذرائع کےمطابق یہ بھی کہا گیا ہےکہ پراسکیوٹرز بھی اپنے دلائل تحریری طور پر بذریعہ ای میلز اور ڈاک عدالتوں کو بھجوائیں گے،رجسٹرار آفس موصول شدہ کیسز کے اہم نکات، تحریری دلائل وغیرہ متعلقہ جج کے سامنے پیش کریں گے،

  • بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے اساتذہ کی ملازمت سے چُھٹّی ،کرونا سے زیادہ تباہ کن فیصلے سے پریشانی کی لہردوڑگئی

    بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے اساتذہ کی ملازمت سے چُھٹّی ،کرونا سے زیادہ تباہ کن فیصلے سے پریشانی کی لہردوڑگئی

    کوئٹہ:بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے اساتذہ کی ملازمت سے چُھٹّی ،کرونا سے زیادہ تباہ کن فیصلے سے پریشانی کی لہردوڑگئی،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے بھی کئی رنگ ہیں کہیں یہ جس انسان میں منتقل ہوجائے یاتو اسے قبرکی گھاٹیوں تک پہنچا دیتا ہے یا پھربسترمرگ پر لٹا دیتا ہے

    کرونا وائرس کے اس کے علاوہ بھی رنگ اورڈنگ ہیں ، کہیں یہ معاشی تباہی کا سبب بن رہا ہے تو کہیں یہ بڑے بڑے محکموں کی بقا کا مسئلہ بن رہا ہے ، کہیں یہ ایک ہی باپ کی اولاد کے خون سفید کررہا ہے تو کہیں یہ غریبوں کا خون نچوڑرہا ہے

    ایسے ہی اس کے اثرات پاکستان کے چاروں صوبوں میں پھیلتے جارہے ہیں، بلوچستان میں کمیونٹی سینٹروں پرغریب بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے قائم بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے سینٹروں کے چلانے والے کے لیے ایک انتہائی تکلیف دہ حکم بن کرگررہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کی طرف سے علاقوں میں قائم کمیونٹی سینٹروں کے اساتذہ کونوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے ، اس اطلاع کے موصول ہونے کےبعد غریب اساتذہ بہت پریشان ہیں اورحکام سے پوچھ رہے ہیں کہ بتایا جائے ان کا اس وبا کے پھیلاومیں کیا قصورہے

  • کرونا وائرس، بلوچستان حکومت نے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا، متاثرین کا مبشر لقمان سے رابطہ

    کرونا وائرس، بلوچستان حکومت نے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا، متاثرین کا مبشر لقمان سے رابطہ

    کرونا وائرس، بلوچستان حکومت نے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں،وفاقی حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب افراد کو ماہانہ مالی امداد دے رہی ہے تو دوسری جانب بلوچستان حکومت نے شہریوں کو نوکریوں سے نکالنا شروع کر دیا ہے

    بلوچستان کی صوبائی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ادارے میں لاک ڈاؤن کے باعث 32 افراد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ،ڈائریکٹر آپریشن بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں ،بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ادارے بھی بند ہیں اسلئے آپ کو اپریل سے جون تک نوکری سے معطل کیا جاتا ہے، کرونا کی صورتحال واضح ہونے کے بعد آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا.

    بلوچستان حکومت کی جانب سے ملازمین کو نوکریوں کے معطل ہونے پر ملازمین نے سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ کیا ہے اور بلوچستان حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے حوالہ سے بتاتے ہوئے حکومتی رویوں کے خلاف احتجاج کیا ہے.

    متاثرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہم مشکلات کا شکار تھے اب حکومت نے ہمارے اوپر نوکریوں سے معطلی کا پروانہ دے کر مزید پریشان کر دیا ، اس میں ہمارا کیا قصور ہے، بلوچستان کی حکومت ہمیں نوکریوں‌سے معطل کرنے کا نوٹفکیشن واپس لے.

  • اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

    اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

    اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں ، یہان جانوروں جیسا سلوک، کوئی سہولت نہیں، صرف ذلت ، شہری پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں شہریوں کو واپس لایا بھی جا رہا ہے تا ہم پاکستان واپس پہنچ کر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں سے واپس نہ آنے کی اپیل کر دی.

    بیرون ممالک سے پاکستان واپس آنے والے پاکستانی حکومت پر پھٹ پڑے،بیرون ملک سے واپس آنے والے ایک پاکستانی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی مت آئیں وہاں پر آپ کورونا یا کسی چیز سے مریں عزت والی موت ہو گی یہاں پر ذلت والی ہو گی

    شہری کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر پیسے بنائے جار ہے ہیں باہر سے فنڈ لینے کا ذریعہ ہے انتظامیہ آپ کے نام پر فنڈ لے گی،یہاں پر کوئی ڈاکٹر نہیں ، ماسک نہیں، سینا ٹائیزر نہیں ایک بندہ بیٹھا ہے وہ کہہ رہا ہے جو بیمار ہو گا اس کو ہم نکال لیں گے، یہاں مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے ، کسی کے بیمار ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے،

    شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا بھی ہے،اوورسیز پاکستانی اگر مزید واپس آئیں گے تو انکے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو گا آپ کو کچھ نہیں ملے گا ، خدارا واپس مت آئیں،معید یوسف اور زلفی بخاری یہ ان کے کرپشن کے زریعے ہیں۔ دو چار مہینے گزار لیں اور واپس نہ آئیں.

    https://twitter.com/khanpmln01/status/1251445413619605506

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں شہروں میں قرنطینہ اورٹیسٹوں کی سہولت بڑھائیں،کل سے 6 ہزارپاکستانی ایک ہفتے میں وطن واپس لاسکیں گے،کمرشل ایئرلائنزکواجازت دیں گےکہ وہ پاکستانیوں کوواپس لائیں،طورخم سےآج 500 پاکستانی واپس آئیں گے،

    قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی اور علاقائی پروازوں کے لیے نئے ایس او پی جاری کردیے، سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نئے ایس او پیز 18 سے 30 اپریل تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں، ایس او پیز تمام کمرشل اور پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پر لاگو ہوں گے، پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے ایس او پی کے مطابق جہاز کو اڑان بھرنے سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ لازمی ہونا چاہیئے۔ مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا بھی کمرشل و پرائیوٹ فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذاتی حفاظت اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہداہت کی گئی ہے۔ جہاز میں دوران پرواز مسافروں کا سٹنگ پلان تصاویر کی صورت میں سی اے اے کو بھجوایا جائے گا۔

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

    ایس او پیز کے مطابق پرواز کی ایئر پورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کا سامان جراثیم سے پاک کر کے دیا جائے گا، بین الاقوامی پرواز کے مسافروں کو پاکستان آمد پر 7 سے 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا، پرواز کے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کروانا ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اتھارٹی نے تمام بڑے ایئرپورٹس کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں خود کار تھرمل اسکینرز بھی نصب کر دیے ہیں، اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

  • پاک بحریہ کی کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری

    پاک بحریہ کی کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

    جہاں قوم اس وقت کورونا وائرس کی آفت سے لڑ رہی ہے وہاں پاک بحریہ کی ملک کے دیہی اور شہری آبادیوں کے ساتھ دور دراز علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.امدادی کاروائیوں کے دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی اور کریکس کے علاقوں میں بڑی تعداد میں راشن اورحفاظتی ماسک تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے گوادر اور اس سے ملحقہ علاقے، جیوانی، پشوکن، سربندر، گڈانی، جاتی، ٹھٹھہ، سجاول اورکراچی کے نواح میں چھوٹے گوٹھ / دیہاتوں میں مستحق افرادتک امداد پہنچائی۔

    مزید برآں، پاک بحریہ نے ملک کے دیگر شہروں بشمول بہاولپور، فیصل آباد، قصور، لاہور، اور سیالکوٹ سے ملحقہ قصبوں اور دیہاتوں میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے مستحق افراد میں ہزاروں راشن کے تھیلے، اشیاء خوردونوش اور نقد رقم تقسیم کی۔ متعدد پسماندہ علاقوں میں مقامی حکام اور ہسپتالوں کو طبی اور ذاتی تحفظ کا سامان جن میں ماسک، دستانے، چشمیں اور حفاظتی لباس شامل ہیں، فراہم کیے گئے۔مستحق خاندانوں کی امداد کے لیے، پاک بحریہ کے جہاز چین کی جانب سے عطیہ کردہ راشن اور اشیاء خوردونوش لے کر کراچی سے گوادر پہنچ گئے۔

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    پاک بحریہ ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے مری سے ملحقہ دیہاتوں میں ضرورت مند خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ کورونا کی وباء سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے باوجود پاک بحریہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے پر عزم ہے۔

  • کرونا وائرس،15 سے 20 تک کا وقت مشکل،وزیراعظم نے مزید کیا کہا؟

    کرونا وائرس،15 سے 20 تک کا وقت مشکل،وزیراعظم نے مزید کیا کہا؟

    کرونا وائرس،15 سے 20 تک کا وقت مشکل،وزیراعظم نے مزید کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے، 15 سے 20 مئی تک مشکل ہوگی، ہسپتالوں پر پریشر بڑھے گا، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو نرم کرنے کا فیصلہ کیا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے حالات بدل رہے ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تبدیلی آگئی ہے، ایسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں جو پہلے نہ تھے، اللہ کا شکر ہے بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، پہلے یہ اندازہ تھا کہ 25 اپریل تک 50 ہزار مریض ہوں گے، آج تخمینہ لگا رہے ہیں 25 اپریل تک 12 سے 15 ہزار مریض ہوں گے، ہمارے ہسپتالوں میں سہولتیں موجود ہیں، اس ماہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی تمام تیاری مکمل ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا مئی تک ہم کورونا سے لڑنے کیلئے مزید تیاری کرلیں گے، اندازہ ہے 15 سے 20 مئی تک کیس بڑھیں گے اور ہسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا، اس وقت کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات بہتر ہیں، 13 مارچ تک 8 لاکھ لوگوں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ کی گئی، چین سے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کا دباؤ تھا، بر وقت اقدامات سے ایک بھی کورونا کیس چین سے نہیں آیا، ووہان سے پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے کا فیصلہ صحیح تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2روز پہلے سنا کہ کراچی میں کورونا سے زیادہ اموات ہورہی ہیں،ایسی خبروں سے لوگوں میں خوف پھیلے گا،کہا گیا کہ حکومت کورونا سے اموات کو چھپا رہی ہے، اموات چھپانے سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہے، انتہائی نگہداشت کے لیے وسائل موجود ہیں، لوگ بھوک سے سڑکوں پر آجائیں گے تو لاک ڈاوَن کا مقصد ختم ہوجائیگا،کنسٹرکشن انڈسٹری میں لوگوں کو شرکت کا کہا تا کہ لوگ بھوک سے بچیں،جتنا جلد لاک ڈاوَن کامیاب ہوگا اتنا ہی بہتر ہوگا، لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرتے وقت غریب لوگ ذہن میں تھے،احساس پروگرام شفاف اور میرٹ کے مطابق ہے،احساس پروگرام ملکی تاریخ کا بہترین منصوبہ ہے

    وزیراعظم نے مزید کہا لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے وقت سب سے پہلے غریب لوگ ذہن میں تھے، ہم نے فیصلہ کیا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کریں گے۔ انہوں نے کہا صدر مملکت نے علما سے ملاقات کی، اس میں کافی چیزیں طے ہوئیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، آرڈیننس کے ذریعے سمگلرز  کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، گندم سمگل اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ لوگوں نے پیسہ بنانے کیلئے ذخیرہ اندوزی کرنی ہے، ذخیرہ اندوزی پرآرڈیننس بن گیا ہے اب بہت سختی ہوگی ، جو ناجائز پیسہ بنانےکی کوشش کریں ان کوپکڑاجائے گا، ایسانہیں ہوگا کہ چھوٹوں کوپکڑاجائے گا ، بڑوں پربھی ہاتھ ڈالیں گے۔ اسمگلنگ سےمتعلق بھی آرڈیننس آنے والا ہے، ذخیرہ اندوزی ، اسمگلرزکوبتادوں 2آرڈیننس بن گئے بہت سختی ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ درخواست کرتا ہوں کرونا پر سیاست بند کی جائے، مشاورت سے فیصلے ہونے کے بعد دوسری جماعت کے لیڈر کچھ اوربیان دیتےہیں،ہمیں احساس ہےکہ لاک ڈاؤن سےبیرون ممالک مقیم پاکستانی متاثر ہوئے ، ہمارے اسپتالوں میں سہولتیں موجود ہیں، اس ماہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، تمام تیاری مکمل ہے، مئی تک ہم کورونا سے لڑنے کیلئے مزید تیاری کرلیں گے،کچی آبادیوں میں لوگ جڑ کر رہتے ہیں،صاف پانی تک نہیں ملتا، مئی کے مہینے تک ہم کورونا سے لڑنے کے لئے مزید تیاری کرلیں گے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس اختیارات ہیں، امریکا سمیت دیگر ممالک میں مزدور رجسٹرڈ ہیں، لاک ڈاؤن ڈنڈے سے مینٹین نہیں ہوگا، شہری خود سمجھیں، جب کورونا پھیلتا ہے تو ان کی بیماری، لاک ڈاؤن سے قوم متاثر ہوتے ہیں، اینکرز،علما و دیگر عوام کو بتائیں کہ لاک ڈاؤن سب کی بھلائی کیلئے ہے، پولیس لوگوں کو ڈنڈے مارنے کی بجائے سمجھائے.

  • ایک طرف کرونا تو دوسری طرف 45 میٹرلمبا سمندری جانور دریافت،سائنسدان حیران بھی خوف زدہ بھی

    ایک طرف کرونا تو دوسری طرف 45 میٹرلمبا سمندری جانور دریافت،سائنسدان حیران بھی خوف زدہ بھی

    کیلیفورنیا: آسٹریلیا کے قریب سب سے 45 میٹرلمبا سمندری جانور دریافت،سائنسدان بھی حیران ،اطلاعات کےمطابق سائنسدانوں نے پانی کی گہرائی میں تیرنے والا دنیا کا سب سے طویل جاندار دریافت کرلیا ہے۔ یہ ایک طرح کا نیم شفاف سمندری کیڑا ہے جسے سائفنوفور کہا جاتا ہے۔ کورال یا مرجان کی طرح اس کا جسم چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے اور تنگ سمندری گڑھے میں اسے دھاگے کی طرح تیرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

     

     

    https://youtu.be/fMw8QBvxdCI

    یہ تحقیق امریکا میں واقعہ شمٹ اوشن انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کی ہے۔ اگر اس رسی نما جانور کو سیدھا کیا جائے تو اس کی لمبائی 11 منزلہ عمارت سے بھی زیادہ ہوگی۔آسٹریلیا کے قریب ماہرین نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے دنیا کا سب سے طویل سمندری جاندار قرار دیا ہے جس کی لمبائی 45 میٹر یا 150 فٹ کے قریب ہے۔ درحقیقت چھوٹے چھوٹے اجزا مل کر اس عجیب جانور کی تشکیل کرتے ہیں اور بسا اوقات ان کی لمبائی 130 فٹ تک بھی جاپہنچتی ہے لیکن پہلی مرتبہ اس سے بھی طویل جانور کیمرے سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس کی موٹائی جھاڑو کے ڈنڈے جتنی ہوسکتی ہے۔ اسی ٹیم نے غوطہ خور روبوٹ یعنی آر او وی کی بدولت سمندر کی عمیق گہرائیوں میں بہت عجیب و غریب جاندار بھی دریافت کئے ہیں۔ ان میں مونگے کی چٹانوں کا قبرستان اور نئی مرجانی چٹانیں بھی شامل ہیں۔ ان میں شیشے جیسے شفاف اسفنج بھی دیکھے گئے جو پہلی بار کیمرے میں فلمبند کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سائفنوفور سمندری مخلوق ہائیڈروزوا سے تعلق رکھتے ہیں اور اب تک ان کی 175 سے زائد اقسام دریافت ہوچکی ہیں اور کسی جنسی عمل کے بغیر یہ اپنی تعداد بڑھاتے رہتے ہیں۔