Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا ریلیف فنڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگیا،کتنی رقم کروائی جمع؟

    کرونا ریلیف فنڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگیا،کتنی رقم کروائی جمع؟

    کرونا ریلیف فنڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگیا،کتنی رقم کروائی جمع؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ پانچ لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو روپے کی رقم عطیہ کردی ہے۔ یہ رقم کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔

    پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور پی سی بی کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گے جبکہ بطور ادارہ پی سی بی نے بھی ملازمین کی جانب سے عطیہ کی جانے والی کُل رقم کے برابر امداد عطیہ کی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ تمام سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور پی سی بی کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وباء سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ وزیراعظم کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں فراخدلی سے عطیات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ کرکٹ نے عملی طور پر اپنے فینز، اسپورٹرز اور فالوؤرز کی عزت، احترام اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

    احسان مانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم اپنے پیرامیڈیکس اور اس وباء سے نمٹنے والے صف اول کے دیگر جنگجوؤں کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا ہم پرامید ہیں کہ حکومت اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

    وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سرگرم ادارے کی حیثیت سے حکومت کے ساتھ تعاون کیا، پی سی بی نے اس وباء سے نمٹنے کے لیے عوام میں شعوری پیغامات بھی اجاگر کیے۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اب ایک قدم آگے بڑھ کر ایک بڑی رقم عطیہ کی ہے، یہ رقم ہمارے صف اول کے جنگجوؤں اور پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ اجتماعی مقاصد کے اصول میں پی سی بی ایک برانڈ کی حیثیت سے تعاون جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ان ایکشن، احساس پروگرام رقم میں کٹوتی کرنیوالے ہوئے گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ان ایکشن، احساس پروگرام رقم میں کٹوتی کرنیوالے ہوئے گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ان ایکشن، احساس پروگرام رقم میں کٹوتی کرنیوالے ہوئے گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں احساس کفالت پروگرام میں نوسرباز ایک بار پھر سرگرم ہو چکے ہیں

    ایس ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد افتخار شاہ کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں مستحقین سے فراڈکرکے رقم بٹورنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا ھے ،گرفتار افراد میں چودھوان کے عبدالجبار،عصمت،ڈیرہ اسمعیلخان کے امان اللہ اور کڑی شموزئی کا محمدا میر انجم خان شامل ھیں۔

    پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،یوسی کڑی شموزئی،جھوک موھانہ،جھوک رند میں احساس پروگرام ھولڈرز سے دولاکھ 68ھزار روپے فراڈ سے کٹوتی کی گئی تھی، متاثرین کی جانب سے رقم کم ملنے پر شکایت کی گئی تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا

    واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.

    احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احساس ایمرجنسی کیش کے Category-2 کے صارفین جو بذریعہ8171 ایس ایم ایس سروس رجسٹر ہوئے ہیں انکو امدادی رقوم کی ادائیگی  شروع کر دی گئی ہے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے،اس پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 𝟏𝟗اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟎 ہے،اگر آپ مستحق ہیں یا کسی مستحق کو جانتے ہیں تو قومی شناختی کارڈ نمبر 𝟏𝟗اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟎 رات 𝟏𝟐:𝟎𝟎 بجے سے پہلے پہلے 𝟖𝟏𝟕𝟏 ایس ایم ایس کریں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے. احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 12000 فی خاندان کے حساب سے 32 ارب 87 کروڑ روپے 27 لاکھ 39 ہزار خاندانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں

  • کرونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 8 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 8 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 8 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7481 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں‌8 نئی اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143 ہو گئی ہے

    کرونا کے مریضوں میں سے آزاد کشمیر میں 48، بلوچستان میں 335، گلگت میں 250، اسلام آباد میں 163، خیبر پختونخواہ میں 1077، پنجاب میں 3391، سندھ میں 2217 مریض ہیں.

    کرونا وائرس سے 143 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے سندھ میں 44، پنجاب میں 37، کے پی میں 50، اسلام آباد میں 1، بلوچستان میں5، گلگت میں‌3 ہلاکتیں ہوئی ہیں، 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ل پاکستان میں اب تک 92 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، کرونا کے لوکل ٹرانسمیشن مریضوں کی تعداد 62 فیصد ہے

    1881 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، کچھ مریضوں کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک 52 ہزار 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے مثبت کیسز کی تعداد 3 ہزار 391 ہے۔

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

    پنجاب میں کورونا وائرس سے37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ صوبے میں672 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا سے متاثر 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا کے مریضوں میں سے 1352 تبلیغی جماعت،701 زائرین اور 91 قیدی ہیں،پنجاب کے 32 اضلاع میں کرونا پھیل چکا ہے، سب سے زیادہ مریض لاہور اور دوسرے نمبر پر گجرات میں ہیں

  • سعودی عرب، 3 کمروں میں مقیم 95 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت

    سعودی عرب، 3 کمروں میں مقیم 95 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت

    سعودی عرب، 3 کمروں میں مقیم 95 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا سعودی عرب میں پھیلاؤ جاری ہے، ‏سعودی عرب ریاض میں ایک فلیٹ میں تین کمرے اور اس میں 95 بنگالی رہائش پذیر تھے. ان سب کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ھے

    سعودی حکام نے غیر ملکی افراد کی رہائشگاہ پر کرونا کے 95 مریض سامنے آنے پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ کئے،چھاپہ مہم میں صحت، تجارت بلدیات و دیہی امور، صنعت و معدنیات کی وزارتوں اور پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا ہے

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1251375049262665728

    بنگالی شہریوں میں کرونا کی تشخیص کے بعد سعودی محکمہ صحت نے انہیں قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا ہے

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں‌کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سعودی عرب میں کرونا کے 1049 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں.

    سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ محلے محلے جاکر کورونا وائرس کا ابتدائی معائنہ کیا جارہا ہے- کورونا سے نئے متاثرین کے 50 فیصد کیس فیلڈ میڈیکل ٹیموں کے دورے کے دوران ہی ریکارڈ پر آئے.

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    وزارت صحت کے مطابق کرونا کے نئے مریضوں میں 325 کا تعلق مکہ مکرمہ’ 197 کا تعلق مدینہ منورہ، 142 کا تعلق جدہ، 35 کا ہفوف، 24 کا ریاض، 18 کا دمام، 4 کا الجبیل، 3 کا طائف، 2 کا المویا، 2 کا بیشہ، 2 کا الخبر جبکہ ایک ’ ایک کا میسان، ینبع، جازان، راس تنورہ، المظیلیف، خمیس مشیط، نجران اور القنفذہ سے ہے.

  • پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

    پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

    پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک 52 ہزار 478 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں سے مثبت کیسز کی تعداد 3 ہزار 391 ہے۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ صوبے میں672 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا سے متاثر 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا کے مریضوں میں سے 1352 تبلیغی جماعت،701 زائرین اور 91 قیدی ہیں،پنجاب کے 32 اضلاع میں کرونا پھیل چکا ہے، سب سے زیادہ مریض لاہور اور دوسرے نمبر پر گجرات میں ہیں.

    وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 136 ہوگئی۔ سندھ میں 45، پنجاب میں 37، خیبر پختونخوا میں 45، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کیلئے براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ کورونا وبا کے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں اوردیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی اورہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی۔ پنجاب حکومت انسداد کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازمین کے لواحقین کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ خدانخواستہ اگر کوئی ملازم جاں بحق ہوتا ہے تو لواحقین کو شہدا پیکیج کے تحت مالی امداددیں گے

  • خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، "مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

    خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، "مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

    خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، "مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا خوف، بیوی نے شوہر کے گھر داخلے پر پابندی لگا دی

    واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں‌ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو کرونا کے خوف سے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا شوہر جہاں کام کرتا تھا وہیں پھنس گیا تھا بڑی مشکل سے وہ گھر پہنچا تو آگے سے بیوی نے نئی مصیبت کھڑی کر دی ، بیوی کا کہنا تھا کہ جب تک کرونا ٹیسٹ نہیں کرواؤ گے اور رپورٹ نہیں آئے گی گھر نہیں گھسنے دوں گی

    متاثرہ شوہر آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں کام کرتا تھا اس ضلع میں اب تک کرونا کے 64 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں.اسی وجہ سے اسکی بیوی نے اسے ٹیسٹ کروانے کا کہا، شوہر نے منت سماجت کی لیکن بیوی نہ مانی بالآخر محکمہ صحت کی ٹیم آئی اور ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا

    دو روز بعد اسکی رپورٹ منفی آئی تو شوہر ایک بار پھر گھر پہنچا، بیوی کو رپورٹ دکھائی تو اس پر بھی اسے تسلی نہ ہوئی اور اس نے خود لیبارٹری سے جا کر تصدیق کی بعد ازاں شوہر کو گھر آنے کی اجازت دی.

    متاثرہ شوہر کا کہنا تھا کہ پہلے لاک ڈاؤن میں گھر سے دور ہونے کی وجہ سے پریشان تھا واپس آیا تو بیوی نے میری پریشانی کو اور بڑھا دیا، خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے جو مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں دیتیں.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

  • کرونا وائرس ، امریکا بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا، امریکی سفیر نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس ، امریکا بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا، امریکی سفیر نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس ، امریکا بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا، امریکی سفیر نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونزپال نے کہا ہے کہ امریکا 80لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کرونا پھیلاؤ اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے، پاکستانی حکام نے تمام عطیات کی فراہمی کو ترجیحی ضرورت قرار دیا تھا۔ یہ تمام تراخراجات امریکی عوام ادا کررہے ہیں، مالی معاونت متعدد امدادی سرگرمیوں کے لیے بروئےکارلائی جائے گی، 30لاکھ ڈالر کی عطیات کے ذریعے 3نئی تجربہ گاہیں بھی شامل ہیں، تجربہ گاہوں میں مرض کی تشخیص، علاج اور پھیلاؤ روکنے کی نگرانی کی جائے گی۔

    امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دس لاکھ ڈالر اسلام آباد، سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید سہولتوں سے لیس مراکز پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ بیس لاکھ ڈالرز ہسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے کمیونٹی ورکرز کی ان کے گھروں پر تربیت کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

     

    یو این ہائی کمشنر کے تحت پاکستان میں افغان مہاجرین کی صحت کے یے 24 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے.حالیہ تعاون پاکستان امریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون نایاب ہے، گزشتہ 20 سال میں 1.1 بلین ڈالرز سے زائد شعبہ صحت میں تعاون رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 18.4 بلین ڈالرز کا تعاون رہا ہے۔ ہم مل کر اس مہلک مرض کا خاتمہ اور اپنے عوام کی جان بچاسکتے ہیں

  • کرونا وائرس،11 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی جماعت کے 14 اراکین کو جیل بھجوا دیا گیا

    کرونا وائرس،11 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی جماعت کے 14 اراکین کو جیل بھجوا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے 11 غیر ملکی افراد سمیت 14 ارکان کو جیل بھجوا دیا گیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں تبلیغی جماعت کے 14 اراکین جنہوں نے قرنطینہ کی مدت پوری کر لی تھی کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے، ان میں سے 11 کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، بنگلہ دیشی اراکین کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لئے گئے ہیں.

    بھدوئی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ رام بدن سنگھ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا، بھدوئی کے چیف میڈیکل آفیسر لکشمی سنگھ کا کہنا ہے کہ ان تمام کو 31 مارچ کو قاضی پور کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کر کے انکے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جو منفی آئے تا ہم 14 دن ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا اور بعد ازاں مدت پوری ہونے پر پولیس نے انہیں جیل بھجوا دیا

    ضلع مجسٹریٹ راجندر پرساد کا کہنا ہے غیرملکی افراد کے پاسپورٹس ضبط کرلئے گئے ہیں ۔ ان میں سے 11 بنگلہ دیش، ایک آسام اور دو مغربی بنگال کے رہائشی ہیں،پولیس نے انکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا.

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

  • شکاگو:کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجرباتی دوا کے متاثر کن نتائج،دنیا نے امید لگا لی ،مریضوں کی جان میں جان آگئی

    شکاگو:کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجرباتی دوا کے متاثر کن نتائج،دنیا نے امید لگا لی ،مریضوں کی جان میں جان آگئی

    شکاگو:شکاگو:کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجرباتی دوا کے متاثر کن نتائج،دنیا نے امید لگا لی ،مریضوں کی جان میں جان آگئی ،اطلاعات کےمطابق حالیہ دنوں میں امریکا اور کینیڈا میں مختلف تحقیقی رپورٹس میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کے لیے تجرباتی دوا ریمیڈیسیور (Remdesivir) کے استعمال کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا تھا۔

    یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسین میںاب اس تجرباتی دوا کے حوالے سے توقعات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب یہ امریکا کی معتبر ہیلتھ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریمیڈیسیور کے استعمال کرنے والے مریض توقعات سے جلد صحتیاب ہوگئے اور چند دنوں میں گھر بھی واپس چلے گئے۔شکاگو کے ایک ہسپتال میں ہونے والے ٹرائل کے دوران گیلاڈ سائنز کی تیار کردہ اس اینٹی وائرل دوا کے اثرات کا مریضوں پر باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

    یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسین میں ہونے والی تحقیق کےنتائج سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے مریضوں کے بخار اور نظام تنفس کی علامات بہت جلد ختم ہوگئیں اور ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں تمام مریضوں کو صحتیاب قرار دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسین میں کووڈ 19 کے 125 مریضوں کو دوا ساز کمپنی کی کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں شامل کیا گیا تھا۔

    125 میں سے 113 افراد میں بیماری کی شدت زیادہ تھی اور ان سب مریضوں کے علاج کے لیے ریمیڈیسیور سیال کو انجیکشن کے ذریعے روزانہ جسم میں انجیکٹ کیا گیا۔شکاگو یونیورسٹی کی وبائی امراض کی ماہر اور اس تجرباتی دوا کی تحقیق کی نگرانی کرنے والی ڈاکٹر کیتھلین مولین نے بتایا ‘بہترین خبر یہ ہے کہ ہمارے بیشتر مریض اب ڈسچارج ہوچکے ہیں، اب صرف 2 مریض باقی رہ گئے ہیں’۔

    اس تجرباتی دوا کے حوالے سے مختلف ممالک میں کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں جن میں کووڈ 19 کے خلاف اس کی افادیت کا جائزہ لیا جارہا ہے خصوصاً چین میں ایک بڑی تحقیق کے نتائج رواں ماہ کسی وقت سامنے آسکتتے ہیں۔شکاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے حوالے سے گیلاڈ نے اپنے بیان میں کہا ‘اس مرحلے پر ہم بس یہی کہہ سکتے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں جاری اسٹڈیز کے نتائج کی دستیابی کے منتظر ہیں’۔

    کمپنی نے بتایا کہ اس کے کووڈ 19 کے سنگین کیسز پر جاری کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بھی اپریل میں سامنے آسکتے ہیں اور شکاگو یونیورسٹی کی ڈاکٹر کیتھلین مولین کے مطابق 400 مریضوں پر ہونے والی ایک الگ تحقیق کا ڈیٹا گیلاڈ نے لاک کرلیا ہے، یعنی وہ کسی بھی وقت جاری ہوسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر کیتھلین نے کوئی واضح نتیجہ بیان کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ‘یہ بہت مشکل ہے، کیونکہ اس تحقیق میں دیگر ادویات کا استعمال کرنے والے گروپ کا موازنہ نہیں کیا گیا، مگر جب ہم نے دوا کا استعمال شروع کیا، تو ہم نے دیکھا کہ بخار کی شدت میں کمی آنے لگی، ہم نے دیکھا جب مریض شدید بخار کے ساتھ آتے تو اس دوا سے اس میں فوری کمی آتی، ہم نے لوگوں کو علاج کے ایک دن بعد ہی وینٹی لیٹرز سے باہر آتے دیکھا، تو مجموعی طور پر ہمارے مریضوں پر اس دوا نے بہت اچھا کام کیا’۔

    ان کا کہنا تھا ‘ہمارے بیشتر مریضوں میں بیماری کی شدت بہت زیادہ تھی اور ان میں سے بیشتر 6 دن میں ڈسچارج بھی ہوگئے، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ علاج کا دورانیہ 10 دن نہیں تھا، بہت کم مریض یعنی شاید 3 افراد ایسے تھے جن کو 10 دن میں ڈسچارج کیا گیا’۔

    درحقیقت مریض کی شدت میں اضافے سے کووڈ 19 کے مریضوں میں اموات کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، تو 113 ایسے مریضوں کا اتنی جلد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونا واقعی حیران کن ہے۔گیلاڈ کی سنگین کیسز پر دنیا بھر میں 152 مختلف کلینکل ٹرائلز میں 24 سو مریضوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 169 مختلف مراکز میں 16 سو معتدل مریضوں پر الگ ٹرائلز پر کام ہورہا ہے۔

    ان ٹرائلز میں دوا سے 5 اور 10 روزہ علاج کے کورسز پر تحقیقات کی جارہی ہے اور بنیادی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ مریضوں کے لیے دونوں کورسز میں سے زیادہ موثر کونسا ہے۔رپورٹ میں شکاگو یونیورسٹی کی اس تحقیق کا حصہ بننے والے ایک مریض کا احوال بھی بیان کیا گیا۔57 سالہ سلوامیر مائیکلک شکاگو کے ایک معمولی فیکٹری ورکر ہیں اور ان کی ایک بیٹی مارچ کے آخر میں بیمار ہوئی اور بعد میں اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔

    جس کے بعد سوالمیر کو بھی تیز بخار، سانس لینے میں مشکل اور کمر میں شدید درد کی شکایت ہوئی اور ان کا کہنا تھا ‘مجھے ایسا لگتا تھا جیسے کوئی میرے پھیپھڑوں پر مکے مار رہا ہے’۔بیوی کے زور دینے پر وہ 3 اپریل کو شکاگو یونیورسٹی کے میڈیسین ہاسپٹل گئے، اس وقت بخار 104 تک پہنچ چکا تھا اور سانس لینے مٰں مشکل ہوورہی تھی۔وہاں انہیں آکسیجن دی گئی اور ان کی اجازت پر انہیں تجرباتی دوا کے ٹرائل میں شامل کرلیا گیا۔

    4 اپریل کو پہلی بار انہیں ریمیڈیسیور کا استعمال کرایا گیا ‘میرا بخار لگ بھگ فوری طور پر ختم ہوگیا اور میں خود کو بہتر محسوس کرنے لگا’۔اتوار کو دوسری ڈوز کے بعد انہیں آکسیجن سے نکال لیا گیا اور مزید 2 دن دوا کا استعمال کرنے کے بعد حالت اتنی بہتر ہوگئی کہ انہیں 7 اپریل کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

  • مئی میں پاکستان کی قسمت کھل جائیگی،حالات بہترہوجائیں گے ، نیومرالوجسٹ کنعان چوہدری کی مبشرلقمان سے کھری کھری باتیں‌

    مئی میں پاکستان کی قسمت کھل جائیگی،حالات بہترہوجائیں گے ، نیومرالوجسٹ کنعان چوہدری کی مبشرلقمان سے کھری کھری باتیں‌

    لاہور:بڑی خوشخبری:مئی میں پاکستان کی قسمت کھل جائیگی،حالات بہترہوجائیں گے ، نیومرالوجسٹ کنعان چوہدری کی مبشرلقمان سے کھری کھری باتیں‌،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارکرونا وائرس کی تباہ کاریوں اوراس کے پاکستانی معاشرے اورملک پراثرات سے شروع دن سے ہی پروگرام کرتے آرہے ہیں ، تازہ پروگرام میں کنعان چوہدری سے دلچسپ گفتگو ہوئی

    باغی ٹی وی کےمطابق نیومرالوجسٹ کنعان چوہدری نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کے حوالے سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ یہ وبا اپریل کےوسط تک کم ہونا شروع ہوجائے گے اورپھرایسے ہی ہوا پچھلے ایک دو دن سے اس میں بہتری آنی شروع ہو گئی ہے،

     

     

    کنعان چوہدری نے مزید کہاکہ آج رات کو حالات بدل رہے ہیں اورمیرے کہے وہ الفاظ پھر پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اس وائرس سے اپریل کے وسط تک ریکوری بھی ہونا شروع ہوجائے گی اورایسا ہورہا ہے

    کنعان چوہدری نے انکشاف کیا کہ 19 نومبر2019 کو چین میں‌کرونا وائرس کے مریض کا پہلا کیس رجسٹرڈ ہوا تھا ، ان کا لکی نمبر تھا 5 اور15، چین نے مارچ کے آخر میں لاک ڈاون میں کمی کی ہے اورحالات بہترہوں گے انہوں نے کہا کہ میں یہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں‌

    کنعان چوہدری نے مزید انکشاف کیا کہ کراچی میں کیسز کے بڑھنے کےحوالے سے بھی بات کی تھی لیکن اب حالات بہترہوجائیں گے ، مبشرلقمان کے ایک سوال پرکہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ حالات بہتر ہوجائیں گے لیکن کیسز بڑھ رہے ہیں

    اس پرکنعان چوہدری نے کہا کہ اگرآپ دیکھیں تو آپ کو ریکوری بہت زیادہ ملے گی ، یہ بھی ہے کہ چند کیسز بنے ہیں لیکن اہستہ اہستہ یہ صورت حال بہتر ہوجائے گی

    کنعان چوہدری نے کہا کہ مئی میں‌ معاشی صورت حال بہتر ہو جائےگی ، انہوں‌نے کہا کہ میں یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ یہ حالات ضرور بہترہوجائیں گے

    پاکستان میں بے روزگاروں کے حوالے سے کہا کہ مئی کے شروع میں لاک ڈاون ختم ہوجائے گا اورروزگاری کے مواقع پیدا ہوجائیں گے ، 21 مئی کے بعد صورت حال بہترہوجائے گی ، حالات بہت بہتر ہوجائیںٕ گے

    مبشرلقمان کے ایک سوال کے بارے میں کنعان چوہدری نے کہا کہ میں نے اپ کو بتایا کہ مغرب امریکہ ، اٹلی اوردیگرممالک کو متاثر کرے گا اورپھر یہی ہوا کہ امریکہ کی معاشی صورت حال بہت خراب ہوچکی ہے ، اتلی سے زیادہ ہلاکتیں اورمعیشت کو تباہ کرے گا اورپھر وہی ہوا

    کنعان چوہدری نے کہا کہ برطانیہ مییں بھی صورت حال کچھ دیر تک رہے گی ، کنعان چوہدری نے کہا کہ چین کا لکی نمبر 5 ہے تو چین پانچویں مہینے میں بہترہونا شروع ہوگیا ، پاکستان کا نمبر 7 ہے تو پاکستان ساتویں مہینے میں بہت بہترہوجائے گا

    کنعان چوہدری نے کہا کہ 21 اپٔریل سے صورت حال بہت بہتر ہوجائے گی ، رمضان المبارک بھی 25 اپریل سےشروع ہوجائے گا ، کنعان چوہدری نے کہا کہ بہت امید ہے کہ حالات بہتر ہوجائیں گے ، پاکستان کی معاشی صورت حال بھی بہتر ہوجائے گی