Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا کی وجہ سے جب لوگ مرنے لگے توساحل  پر مگر مچھوں نے ڈیرہ جمالیا

    کورونا کی وجہ سے جب لوگ مرنے لگے توساحل پر مگر مچھوں نے ڈیرہ جمالیا

    کورونا وائرس نے انسانوں کی جان کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت بھی تباہ کردی ہے اور دنیا بھر کے سیاحتی مقام ویران پڑے ہیں تاہم انسانوں کی عدم موجودگی میں جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول میں کھل کر جینے کا موقع مل گیا ہے۔

    میکسیکو کی ریاست واخاکا میں سیاحوں کے لیے متعدد بیچ بنائے گئے ہیں جہاں سالہا سال سیاحوں کا رش رہتا ہے لیکن اب کورونا وائرس کے باعث واخاکا کے سیاحتی مقام ویران ہوگئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایک دہائی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاحتی مقام پر مگر مچھ آرام کرتے نظر آئے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں بھی سیاحتی مقامات بالکل بند ہیں اور وہاں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے علاوہ ترکی میں بھی مہلک وائرس کے باعث سیاحتی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 10 اموات، ہلاکتیں 117 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6300 تک جا پہنچے

    ملک میں کورونا سے مزید 10 اموات، ہلاکتیں 117 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6300 تک جا پہنچے

    اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 10 اموات، ہلاکتیں 117 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6300 تک جا پہنچے،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 117 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6300 تک پہنچ گئی۔

    ملک میں ہونے والی 117 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 42 جبکہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

    آج کے کیسز کی صورتحال
    آج بروز بدھ ملک میں کورونا کے مزید 316 کیسز سامنے آئے ہیں اور 10 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔آج اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 47 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 71، بلوچستان 33، اسلام آباد 9 ، گلگت بلتستان 3 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سندھ
    سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔

    پنجاب
    پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 71 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 3016 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتیں 28 ہوئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 701 زائرین، 1091 تبلیغی ارکان، 91 قیدی اور 1133 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ اب تک صوبے میں کورونا سے 508 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔صوبے میں ہونے والی 28 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 12، راولپنڈی 7، ملتان 3، رحیم یار خان 2، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

    بلوچستان
    بلوچستان میں آج مزید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہے۔صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے کیسز مقامی طورپر متاثرہ افراد کے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کے 137 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
    محکمہ صحت اور ترجمان حکومت بلوچستان صوبے میں کورونا سے 3 اموات بتارہے ہیں جب کہ وفاقی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم 2 اموات بتا رہا ہے۔

    اسلام آباد
    وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

    آزاد کشمیر
    آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

    خیبرپختونخوا
    خیبرپختونخوا میں بدھ کو 47 نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔
    صوبے میں مزید 13 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 191 ہوچکی ہے۔

    گلگت بلتستان
    گلگت بلتستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی۔دو نئے کیسز استور اور ایک نگر میں سامنے آیا جبکہ گلگت بلتستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 56 رہ گئی ہے۔

    گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 178 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔ تاہم تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق، پورا گاؤں سیل کردیا گیا

    ٹھٹھہ میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق، پورا گاؤں سیل کردیا گیا

    ٹھٹھہ :ٹھٹھہ میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق، پورا گاؤں سیل کردیا گیا،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد متعلقہ گاؤں کو سیل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ میں ایک شخص کے انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔فوکل پرسن ڈاکٹر یحییٰ کے مطابق ٹھٹھہ کےگاؤں رمضان بروہی کے رہائشی مریض کے انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور یہ ٹھٹھہ میں کورونا کا پہلا کیس ہے۔

    ڈاکٹر یحییٰ کے مطابق 60 سالہ مریض کو دل کے عارضے سمیت مختلف امراض لاحق تھے اور اسے 20 مارچ کو جناح اسپتال کراچی میں داخل کرایا گیا تھا، 13 اپریل کو مریض کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جب کہ مریض گذشتہ شب انتقال کرگیا۔

    ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے مطابق انتقال کرجانے والے شخص کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے اور تدفین میں شریک اہل خانہ اور دیگر افراد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سے لاعلم تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر گاؤں رمضان بروہی سیل کردیا گیا ہے اورگاؤں میں لوگوں کےداخلے اور باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نے مزید بتایا کہ 8سے 10گھروں پر مشتمل گاؤں کے لوگوں کے نمونے لیے جارہے ہیں اورانتقال اور تدفین کے موقع پر موجود افراد کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1668 ہوچکی ہے جن میں سے 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی  شہبا شریف بننے کی کوششیں کرنے لگے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شہبا شریف بننے کی کوششیں کرنے لگے

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، شہبا شریف بننے کی کوششیں کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ مشہوری کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں اور اب انہوں نے گھروں میں بیٹھے امریکیوں کو دیے جانے والے حکومتی امداد کے چیک پر اپنا نام چھاپنے کا کہہ دیاہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ امریکیوں کو کورونا ریلیف کی مد میں دیے جانے والے چیک پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی پرنٹ کیا جائے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اس حکم کے بعد امریکیوں کو امدادی رقم کی فراہمی میں کئی دن اور لگنے کا امکان ہے تاہم محکمہ خزانہ نے اس کی تردید کی ہے۔

    دوسری جانب ناقدین نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اور اسے سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس سے معاشی نقصان کے پیش نظر لاکھوں شہریوں کو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اس اعلان کے تحت امریکا میں لاکھوں مستحق افراد کو 1200 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔یہ امداد امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 20 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکج کا حصہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق امریکا میں صرف رواں ماہ ایک کروڑ 60 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 8 کروڑ امریکیوں کو 1200 ڈالر کے چیک دیے جائیں گے۔

    خیال رہے امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

    کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

    کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں نے عمدہ مثال قائم کر دی، کوئی بھوکا نہ سوئے ،مسجد سے مہم چلا کر رزانہ آٹھ سو افراد کو کھانا دیا جا رہا ہے

    ممبئی کے علاقہ ساکی ناکہ میں خیرانی روڈ پر جامع مسجد اہل حدیث کی جانب سے مہم شروع کی گئی ہے کہ رات کو کوئی بھوکا نہ سوئے، اس مہم کے تحت روزانہ کم از اکم آٹھ سو افراد کو پکا پکایا کھانا پہنچایا جا رہا ہے، جمعیت اہل حدیث کے امام مولانا عاطف سنابلی کا کہنا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کرنا ہم سب کا فرض عین ہے۔

    مولانا عاطف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بھوک بڑاچیلنج ہے، اگر ہم کام نہیں کریں گے تو کرونا کی بجائے بھوک سے زیادہ اموات ہو جائیں گے، ہم بلا تفریق تمام افراد میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں،باقی مساجد کو بھی یہ سلسلہ شروع کرنا چاہئے، ہم دو وقت کے کھانے کے پیکٹ بناتے ہیں اور گھروں میں پہنچاتے ہیں ، بچوں کے لئے دودھ بھی دیتے ہیں جبکہ انتہائی غریب افراد میں راشن بھی تقسیم کر رہے ہیں،

    مولانا عاطف کا مزید کہنا تھا کہ کھانے میں بریانی، دال کھچڑی دی جاتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ لوگوں کو بہترین کھانا کھلائیں،مخیر حضرات اس سلسلہ میں تعاون کر رہے ہیں، کھانے کی تقسیم کے وقت کرونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا ہے

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    جامع مسجد اہل حدیث کے سکریٹری محمد الیاس چودھری کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ کام ایک مشن کے طور پر شروع کیا ہے کہ کم از کم اپنے علاقے میں کوئی بھی ضرورتمند، غریب، محتاج اور بیوہ وغیر کوئی بھی بھوکا نہ رہنے پائے۔ ہم نے 23 مارچ کو کام کا آغاز کیا اور اسوقت سے روزانہ عوام کو کھانا دے رہے ہیں،روزانہ 8 سو افراد کو کھانا دیا جاتا ہے جبکہ دو سو خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کئے جا رہے ہیں

  • سعودی عرب میں پھنسے 250 زائرین وطن واپس پہنچ گئے،پہنچتے ہی سجدہ شکربجالائے

    سعودی عرب میں پھنسے 250 زائرین وطن واپس پہنچ گئے،پہنچتے ہی سجدہ شکربجالائے

    لاہور:سعودی عرب میں پھنسے 250 زائرین وطن واپس پہنچ گئے،پہنچتے ہی سجدہ شکربجالائے،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں پھنسے ہوئے 250 زائرین وطن واپس پہنچ گئے، سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی3734کے ذریعے 250 پاکستانی لاہور پہنچے، مسافروں کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسافروں کو لے کر سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 3734 لاہور پہنچ گئی، 250 مسافر جدہ سے لاہور پہنچے، لاہور ائیرہورٹ پر مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی.

    ائیرہورٹ ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے بعد مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے کالا شاہ کاکو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا، جیاں پر مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک مسافر قرنطینہ میں ہی رہیں گئے۔ جدہ سے آنے والے مسافروں کو نجی ہوٹلز یا حکومتی قرنطینہ میں رہنے کی پیش کش کی گئی تھی۔

    ہوٹلوں میں رہنے کے حوالے مسافروں کو اخراجات خود برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسافروں کی لاہور آمد پر کسی مسافر کے عزیزوااارب کو بھی ائیرپورٹ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، اس دوران مسافروں کے عزیز اوقارب ائیرپورٹ کے باہر رہے۔

    واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں رہ جانے والے عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔سعودی ایئرلائن پاکستان کیلئےخصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے، سعودی وزارت حج و امورکی جانب سےخصوصی اجازت ملنےکےبعد جدہ ایئرپورٹ پرمختلف ممالک کےپھنسے ہوئےمحصورین کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جدہ ایئرپورٹ پرمسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی گئی، انہیں مکمل طور پرسینیٹائز کیا گیا۔

  • مودی سرکار نے ہسپتال بنا دیا، طبی عملے کو کٹس نہ دیں، نرسز میں کرونا کی تشخیص پر عملہ پریشان

    مودی سرکار نے ہسپتال بنا دیا، طبی عملے کو کٹس نہ دیں، نرسز میں کرونا کی تشخیص پر عملہ پریشان

    مودی سرکار نے ہسپتال بنا دیا، طبی عملے کو کٹس نہ دیں، نرسز میں کرونا کی تشخیص پر عملہ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے بنائے گئے فیلڈ ہسپتال میں طبی عملہ کرونا کا شکار ہو گیا ہے

    بھارت کے علاقے نئی دہلی میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے لوک نائک جے پرکاش نارائن ہسپتال مختص کیا گیا تھا اور اس میں 2 ہزار بیڈ مریضوں کے لئے مختص کئے گئے تھے، مودی سرکار نے ہسپتال میں انتظامات مکمل ہونے سے پہلے ہی ہسپتال کھلوا دیا جس کی وجہ سے ہسپتال میں موجود دو طبی عملے کے افراد میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ باقی 20 کے قریب عملے میں اسکے بعد خوف پایا جاتا ہے انہوں نے بھی ٹیسٹ کروانے کا پروگرام بنایا ہے.

    دہلی میں کرونا کے لئے بنائے گئے ہسپتال میں 2 ہزار بیڈ میں سے 774 بیڈ پر مریض موجود ہیں جن میں سے 7 آئی سی یو میں ہیں، ایمرجنسی بلاک میں 89،سرجری بلاک میں 452، پیڈیاٹرک بلاک میں 17، آرتھو بلاک میں 43، میڈیسن بلاک میں 139، نیو نرسنگ ہوم میں 27 اور امراض خواتین کے بلاک میں 5 مریض موجود ہیں۔ ہسپتال کے سرجری بلاک کے علاوہ کسی اور وارڈ میں قرنطینہ کے افراد کو سنبھالنے کے لئے ساز و سامان موجود نہیں ہے تو دوسری جانب ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لئے بھی حفاطتی سامان موجود نہیں ہے

    ہسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس نے بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے مریض گھومتے رہتے ہیں، منع کرنے کے باوجود باز نہیں آتے ایک ہی گاڈ ہے جبکہ دوسرے دروزے پر سیکورٹی نہیں ہوتی، اس ہسپتال میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی افراد بھی داخل ہیں جنہیں سمجھانا مشکل ہو جاتا ہے،اس ہسپتال میں مریضوں کی جس طرح دیکھ بھال ہونی چاہئے تھی اسکے انتظامات ہی نہیں ہیں.

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    اس ہسپتال میں دو سینئر نرسوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،جس کے بعد باقی عملے نے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا پروگرام بنایا ہے، ان نرسوں کو کرونا کس سے ہوا اس بارے میں تحقیقات کی جائے گی ، ایک نرس کا کہنا تھا کہ چونکہ یہان مریض آرام نہیں کرتے اور ہمارے پاس حفاظتی سامان بھی نہیں ہے،اسلئے تمام طبی عملہ خوف میں مبتلا ہے

    دوسری جانب ریاستی حکومت نے ایل این جے پی اسپتال کے طبی عملے کو 14 دن کی ڈیوٹی اور 14 دن قرنطینہ مراکز میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے باوجود کہ وہاں ڈاکٹروں کی رہائشگاہ کا انتظام ہی نہیں،ڈاکٹرز کو مسلسل ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہیں، نرسیں بھی پریشان ہیں کہ ہم گھر کب جائیں گی. چھٹی کرنے والے کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے

  • پی ایچ اے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی غیر قانونی بھرتی کا انکشاف،کاروائی کا مطالبہ

    پی ایچ اے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی غیر قانونی بھرتی کا انکشاف،کاروائی کا مطالبہ

    لاہور: پی ایچ اے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی غیر قانونی بھرتی کا انکشاف،کاروائی کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق پی ایچ اے میں خلاف قانون اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، اختر محمود کی خلاف ضابطہ بھرتی پر محمد جاوید نے سیکرٹری ہائوسنگ اور ڈی جی پی ایچ اے کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایچ اے میں 1989میں اختر محمود کو زائد العمر اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود بھرتی کیا گیا جو خلاف قانون ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کے وقت اشتہار میں پانچ سالہ ایم ایس سی کے ساتھ تجربہ بی ایس سی کے ساتھ 10سالہ تجربہ رکھا گیا

    درخواست گزار نے تحریر کیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کے اشتہار میں 18سے 25سال عمر رکھی گئی جبکہ بھرتی کے وقت اختر محمود کی عمر 29سال تھی اور تجربہ بھی نہ تھا ۔

    واضح رہے کہ پی ایچ اے میں غیر قانونی بھر تی ہونیوالے اختر محمود اب بطور ڈائریکٹر زون ٹو تعینات ہیں ۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق اختر محمود کے خلاف درخواست کو میرٹ پر دیکھا جائے گا ۔ سٹی42کےرابطہ کرنے پراخترمحمود نےموقف نہیں دیا۔

  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری،اہم خبرسے تھرتھلی مچ گئی

    پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری،اہم خبرسے تھرتھلی مچ گئی

    لاہور: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری،اہم خبرسے تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری, ڈائریکٹر لیگل کی اسامی پر من پسند شخصیت کی تقرری کیلئے اہلیت کا معیار ہی تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ تو عرصہ دراز سے خالی پڑا ہے لیکن اس پر کسی موزوں شخص کا تقرر کرنے کی بجائے پنجاب ہوٹا نے ڈائریکٹر لیگل کی تقرری پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائریکٹر لیگل کی اسامی پر من پسند شخص کو نوازنے کیلئے اہلیت کے معیار کو تبدیل کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب ہوٹا میں ڈائریکٹر لیگل کی تقرری کیلئے اہلیت کا معیار ایل ایل ایم یا بیرسٹر ایٹ لا کی ڈگری کا حامل ہونا اور دس سالہ تجربہ کی شرط ہے لیکن اس کو تبدیل کرکے سادہ ایل ایل بی کی ڈگری اور 8 سالہ تجربہ کے حامل قانون دان کو بھی اہل قرار دلوایا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ معیار میں ایسی شرائط بھی شامل کی جارہی ہیں جو من پسند شخص کو ہی تقرری میں مدد دے سکے ۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل پنجاب ہوٹا کی اہلیت کے معیار کو تبدیل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کا 14 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا اوراب دوبارہ اجلاس بلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

  • تھائی لینڈ سے واپس لانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ، مگراسلام آباد میں ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے ساتھ براسلوک کیا،اداکاربول اٹھے

    تھائی لینڈ سے واپس لانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ، مگراسلام آباد میں ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے ساتھ براسلوک کیا،اداکاربول اٹھے

    اسلام آباد:تھائی لینڈ سے واپس لانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ، مگراسلام آباد میں ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے ساتھ براسلوک کیا، شمعون عباسی بول اٹھے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکارشمعون عباسی نے تھائی لینڈ سے واپس پاکستان پہنچانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اورساتھ ہی جو اسلام آباد میں‌ہوٹل انتظامیہ نے سلوک اس پرشکوہ بھی کیا ہے

    شمعون عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا کہ تھائی لینڈ سے پاکستان واپسی پرہوٹل میں قیام کرنے پرآپ تمام افراد کو مجموعی طورپر23 لاکھ 52 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے، انہوں‌نے کہ تمام مسافروں نے اس حوالے سے اپنے اپنے پیسے تو پہلے ہی جمع کروارکھے تھے ، شمعون نے کہا کہ ہمیں یہ بتایاگیا تھا کہ اس میں آپ کا ہوٹل میں قیام ، طعام ہوگا

    شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ ہمیں اس وقت زیادہ دکھ ہوا جب ہوٹل انتظامیہ نے کہاکہ آپ کے ٹیسٹ بھی کرنے ہیں‌اوراس کے علاوہ اوربھی ضرورت پڑسکتی ہے لٰہذا یا تو مزید پیسے دیں‌یا پھرہوٹل چھوڑکرچلے جائیں

    شمعون عباسی کہتے ہیں‌کہ ہمیں‌یہ بتایا گیا تھا کہ ہوٹل میں چند گھنٹے قیام کےساتھ ساتھ آپ کے کرونا ٹیسٹ کیئے جائیں گے اوراگرنیگٹوآئے تو آپ کو گھرجانے کی اجازت ہوگی

    ان کا کہنا ہے کہ اب ہمیں‌کہا جارہا ہے کہ اگرٹیسٹ کروانا ہے تو پیسے بھی دینے پڑیں گے ، شمعون کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا بہت دکھ ہےکہ کیسا رویہ ہے ہمارے اپنے لوگوں کا

    شمعون عباسی کہتے ہیں‌کہ ہمیں کہا جارہا ہےکہ یا تو پیسے دیں‌ یا پھر10 منٹ کے اندر اندرہوٹل چھوڑ کرحاجی کیمپ چلے جائیں

    شمعون عباسی کہتے ہیں کہ میری حکومت سے استدعا ہےکہ وہ اس واقعہ کی انکوائری کرے اورپتہ لگائے کہ ہوٹل انتظامیہ نے ایسا رویہ کیوں اختیار کیا اورہمارے ٹیسٹ کیوں نہیں کئے جارہے