Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا، سراج الحق نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا، سراج الحق نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا، سراج الحق نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی سیاسی بصیرت سے کام لیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے۔اس موقع پر وفاقی ،صوبائی حکومتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔یہ وقت سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا ہے کسی جانب سے کوئی پوائنٹس اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔قومی سیاسی قیادت میں ہم آہنگی کا نہ ہونا المیہ ہے ،حکومت کو موجودہ بے یقینی سے نکلنے کے لیے خود تمام پارٹیوں سے رابطے کرنے چاہئیں۔ کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات میں ہنر مندوں ،دیہاڑی داروں اور کاروباری افراد سمیت تمام نجی اور سرکاری ملازمین کو اپنے شکنجے میں کس لیا ہے۔ حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا۔ملک میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا ہے ، دوسری جانب آٹا مافیا گدھوں کی طرح کسانوں کی گندم کی فصل اونے پونے داموں ہتھیانے کے لیے منڈلا رہاہے۔حکومت اپنی صفوں میں موجود آٹا چینی مافیا کے طالمانہ اقدامات کاجائزہ لے ۔ڈاکٹرز کی طرح میڈیا ورکرز ،صحافیوں اور بلاگرز کا بھی کرونا وبا سے نپٹنے میں بڑا اہم کردار ہے۔ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف کورونا متاثرین کا علاج کررہے ہیں جبکہ میڈیا عوام کے اندر اس وباءسے بچاﺅ کے لیے آگہی پیدا کررہاہے ۔

    ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ویڈیو لنک پر مختلف اداروں کے لیے لکھنے والے بلاگرز سے میٹنگ میں کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور سوشل میڈیا کے انچارج شمس الدین امجد بھی موجود تھے۔ بلاگرز نے الخدمت فاﺅنڈیشن اور جماعت اسلامی کی ریلیف کی سرگرمیوں کو سراہا اور اپنی طرف سے تجاویز بھی پیش کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد مشکل حالات میں اپنی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دانشور ،صحافی خواتین و حضرات قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرسکتے ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مشکل وقت میں قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی جائے۔کرونا وائر س کی وبا میں” بچو اور بچاﺅ فرض بھی ذمہ داری بھی“ کے سلوگن کے ساتھ عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیا جائے۔وزیراعظم کا یہ بیان کہ اسمگلنگ کا خطرہ لاحق ہے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آٹا اور چینی چور مافیا ان سے زیادہ طاقتور ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اور ان کے قدم سے قدم ملائے گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہونے اور مہنگائی میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ حکومت عوام کو اندھیرے میں رکھ رہی ہے۔ کرونا وبا کے دوران محنت کش دیہاڑی دار مزدوروں اور کارکنوں کو راشن تک نہ دینے والی حکومت ان کے لیے آسمان سے تارے توڑ لانے کے دعوے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کرونا وبا کے خلاف ناقص کارکردگی پر جو سوالات اٹھائے ہیں حکمران ان کا جواب دینے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔اس حکومت میں صرف وزیروں ،مشیروں کی موج مستی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے امداد کی اپیل کو عوام النا س نے سنجیدہ ہی نہیں لیا کیونکہ عوا م سمجھتے ہیں جس حکومت کی بغل میں چینی آٹا چور مافیا ہو وہ اسے پھوٹی کوڑی بھی نہیں دے گی۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو کٹ فراہم نہ کرنا بہت تشویش ناک ہے۔فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز خود کرونا کا شکار ہورہے ہیں۔ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر سومرو کی قربانی اور میڈیکل ریلیف کا کام کرنے والے تمام ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے ایک لاکھ سے زائد رضا کار دن رات ریلیف کا کام کررہے ہیں۔ملک بھر میں جماعت اسلامی کے ہسپتال ،ڈسپنریاں۔دفاتر خدمت میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے علاوہ جتنے ادارے کام کررہے ہیں ان کی تحسین کرتے ہیں۔وزیراعظم نے لاک ڈاﺅن کے فیصلہ میں توسیع کی ہے لیکن غریب عوام کے لیے راشن کا اب بھی کوئی نظام نہیں ہے۔احساس پروگرام میں پیسے کی تقسیم بد انتظامی اور سیاست کا شکار ہوگئی ہے۔سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ براہ راست عوام کو سبسڈی دیں اور بجلی گیس پانی کے بلز کو بلا تفریق تین ماہ کے لیے عوام سے نہ لینے کا اعلان کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزراءاور مشیروں کی ایک بڑی تعداد تو موجود ہے لیکن پریس کانفرنس کے علاوہ ان کی کارکردگی صفر ہے۔ہم پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے حکومت کو ان کی خامیوں کی طرف متوجہ کرتے رہیں گے

  • مساجد میں عبادات کا معاملہ، برف پگھلنے لگی، وفاقی وزیر کا مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی سے رابطہ

    مساجد میں عبادات کا معاملہ، برف پگھلنے لگی، وفاقی وزیر کا مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی سے رابطہ

    مساجد میں عبادات کا معاملہ، برف پگھلنے لگی، وفاقی وزیر کا مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی سے رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی اوروفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرکے ساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن میں باجماعت نمازکے معاملے پربات ہوئی،نورالحق قادری نے علمائے کرام کےاعلامیے کومتوازن قراردیاہے،وزیرمذہبی امورنے 18اپریل کومشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،نورالحق قادری نے کہا ہماری تجاویزپرحکومت غورکررہی ہے،وفاقی وزیرنورالحق قادری نے دعوت دی ہے ہم وہاں اپناموقف پیش کریں گے

    وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مفتی منیب الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے اورا نہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے.مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں پرقائم رہتےہوئےہرمعقول بات کوسننے کیلئےتیارہیں،مقدمات واپس لینےکاوعدہ کیاگیا،مگر آج تک وہ وعدہ وفانہیں ہوا،لاک ڈاؤن کےحوالے سےوزیر اعظم عمران خان کاموقف درست ہے،فیصلے جذباتی نہیں ہونےچاہییں، معقولیت پر مبنی ہونے چاہییں،علما ملک میں انتشار نہیں چاہتے وہ مکالمے اور معقولیت کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں ، کامیاب حکمران وہ ہے جو مشکل وقت میں سب طبقات کو ساتھ لے کر چلے.سب کو احترام دے اور سب کے احترام کا حقدار بنے.دیندار ڈاکٹر صاحبان علماء کرام کے ساتھ بیٹھیں تو مسئلے کا حل نکل سکتا ہے.سیاست ہمارا شوق نہیں، مسجد میں نمازیوں کی تعداد متعین کرنا کوئی معقولیت نہیں اصل مسئلہ سماجی فاصلے کا ہے، دین اور دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا کوئی حل موجود نہ ہو.

    مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ تراویح اور اعتکاف کے بارے میں فیصلہ متفقہ طور پر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ علماء کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت کے بعد کیا جائے گا۔ا اس سلسلے میں ہفتے کے روز صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیاجائیگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کے جید علما کرام نے اعلان کیا تھا کہ اب لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد پر نہیں ہوگا، باجماعت نماز، با جماعت تراویح اور باجماعت نماز جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ مفتی اعظم تقی عثمانی،رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود ،مولانااویس نورانی، مفتی ڈاکٹرعادل،مولانا محمد سلفی، ڈاکٹراسرارودیگر نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کریں لیکن اپنے زمینی حقائق بھی دیکھیں، اس لئے اب لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد پر نہیں ہوگا.

    قبل ازیں حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لئے توسیع کر دی ہے.

  • تبدیلی آگئی : حکومتی اعلان کے بعد لاہور کی سڑکوں پر رش، مختلف شعبوں کے افراد کام میں مصروف

    تبدیلی آگئی : حکومتی اعلان کے بعد لاہور کی سڑکوں پر رش، مختلف شعبوں کے افراد کام میں مصروف

    لاہور:تبدیلی آگئی : حکومتی اعلان کے بعد لاہور کی سڑکوں پر رش، مختلف شعبوں کے افراد کام میں مصروف،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے 25دن کے لاک ڈاؤن کے بعد لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کااعلان کردیا ہے تاہم متعدد شعبوں کو طے کردہ اصولوں (ایس او پیز) کے تحت کام شروع کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیشنری و کتب کی دکانوں، شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ، پودوں کی نرسریاں، معدنیات، عمارات گرے اسٹرکچر، اینٹوں کے بھٹوں، آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کو کام کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جو شعبے پہلے سے کام کر رہے ہیں، وہ بھی جاری رہیں گے۔

    حکومتی اعلان کے بعد لاہور کی سڑکوں پر رش بڑھ گیا، تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد اور الیکٹریکل سمیت دیگر افراد کام میں مصروف ہو گئے۔تاہم اردو بازار کے تاجر صبح دکانیں کھولنے آئے تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ چند دکانداروں نے دکانیں کھول لیں اور وہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد بہت آس امیدوں کے ساتھ کاروبار شروع کر رہے ہیں۔

  • اوروں کونصیحت خود میاں فضحیت،یہ ہیں عثمان بزدارجنہوں نے کرونا سے بچاو کے تمام اقدامات کواپنے پاوں تلے روند دیا

    اوروں کونصیحت خود میاں فضحیت،یہ ہیں عثمان بزدارجنہوں نے کرونا سے بچاو کے تمام اقدامات کواپنے پاوں تلے روند دیا

    دبھکر: اوروں کونصیحت خود میاں فضحیت،یہ ہیں عثمان بزدارجنہوں نے کرونا سے بچاو کے تمام اقدامات کواپنے پاوں تلے روند دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے ہی فیصلوں‌کو بحثیت وزیراعلیٰ جس طرح روندا ہے اس کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی

    باغی ٹی وی کےمطابق آج وزیراعلیٰ عثمان بزدارجب بھکرکے دورے پرگئے تووہاں ایسے منا‌ظردیکھنے کوملے کہ ہردیکھنے والے کا سراپنے پڑھے لکھے وزیراعلیٰ کے کردار سے شرم سے جھک گیا ،اطلاعات کے مطابق آج وہ مناظردیکھنے کوملے جن کا تصوردنیا کے کسی بھی گئے گزرے معاشرے میں بھی نہیں کیا جاسکتا

    باغی ٹی وی کےمطابق آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جب بھکر پہنچے تو وہاں کرونا سے حفاظتی تدابیر کی پرواہ کئے بغیر لوگوں میں اس طرح گھل مل گئے کہ دیکھنے والے بھی خوف زدہ ہورہے تھے ،

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عثمان بزدارکے ساتھ نہ صرف وہاں کے کوئی خاص لوگ تھے بلکہ حکومتی صوبائی اورقومی ارکان اسمبلی بھی تھے جنہوں نے تمام پابندیوں کواپنے وزیراعلیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے روندا

    اس موقع پروزیراعلیٰ نے لوگوں سے مضافحہ بھی کیا جس کے بارے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کرونا کے پھیلنے کے بہت زیادہ مواقع ہوتے ہیں ،یہ بھی دیکھنے میں ملا کہ وہاں لوگوں
    کو اس حوالے سے موبلائز بھی نہیں کیا گیا ،

    باغی ٹی وی کےمطابق بھکر کے واقعہ کو دیکھ کرپورے ملک سے بہت زیادہ ردعمل آرہا ہے اورلوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا قانوں صرف غریبوں کے لیے ہے ، کیا قانون اورلاک ڈاون دینی اداروں کے لیے ہے

    سوشل میڈیا پربری تیزی سے یہ ٹرینڈ بن رہا ہے کہ حکومت نے مساجد میں جانے پرتو پابندی لگادی لیکین پابندی لگانے والا خود ان پابندیوں‌کو تار تارکرتا پھر رہا ہے ،

    ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پراس وقت یہ بحث بھی زورپکڑ رہی ہےکہ وزیراعلیٰ کودورہ کرنے کی کون سی مجبوری تھی ، اگرجانا ہی تھا وہ وہاں لوگوں کو کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے ہسپتالوں میں جاتے ، کرونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں کیا

    یاد رہے کہ آج عثمان بزدار بھکر میں لوگوں کو سیاسی فائدہ اٹھانے کےلیے کئی ماہ پہلے ٹڈی دل کی وجہ سے نقصان پہچنے کی وجہ سے مدد کا یقین دلایا ہے ،نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کی ہر قسم کی مدد کریں گے۔

  • حکومت مساجد ،مدارس اوردینی مراکز سے لاک ڈاون ختم کرنے کا جلد اعلان کرے ، ڈاکٹراشرف آصف جلالی

    حکومت مساجد ،مدارس اوردینی مراکز سے لاک ڈاون ختم کرنے کا جلد اعلان کرے ، ڈاکٹراشرف آصف جلالی

    لاہور:تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تنظیمی ذمہ داران اور علماء و مشائخ سے مشاورت کے بعد کرونا اور آمد رمضان کے سلسلہ میں ”اعلامیہ رمضان المبارک“ جاری کر دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا:حکومت مساجد، مدارس، دینی مراکز اور مزارات کا لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

    ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مرکز تجلیات ”داتادربار“ کو فوری طور پر زائرین کیلئے کھول دیا جائے۔متاثرہ علاقوں کے سواء پورے ملک سے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔ہم تاجر تنظیمات اور دیگر شعبہائے زندگی سے منسلک عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مساجد میں سینی ٹائزر گیٹس نصب کرنے کی شرائط نہ لگائی جائیں اس سے نمازیوں کے کپڑوں اور اجسام کی طہارت کے بارے میں مسائل جنم لیں گے۔دو نمازیوں کے درمیان اور دو صفوں کے درمیان سماجی فاصلہ ایک ایسی اختراع ہے جس سے اجتناب ہی بہتر ہے۔

    ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد کے گیٹ بند کرنے والے یا نمازیوں کو مسجدوں سے دہکے دے کر نکالنے والے سرکاری اہلکار اپنی آخرت سنوارنے کیلئے توبہ کریں۔لاک ڈاؤن کا جواز فراہم کرنے والے علماء قوم کو تین جمعوں کا جواب دیں۔قوم پوچھنا چاہتی ہے کراچی کے جن علماء نے اب مساجد سے لاک ڈاؤن اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں حضرات نے لاک ڈاؤن لگانے کے بھی دلائل دیے گئے تھے ان علماء کی طرف سے ایک سوال کے دو جواب کیوں دیے گئے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی اور نماز پنجگانہ پر پابندی کے غیر شرعی اقدام کے ذمہ داران توبہ کریں۔

  • کرونا وائرس کا خوف، وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا

    کرونا وائرس کا خوف، وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا

    کرونا وائرس کا خوف، وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کا خوف، وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا

    بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کا شکار رکن اسمبلی سے ملاقات کے بعد اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا تا ہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ وجے روپانی نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، وہ 14 روز تک گھر میں ہی رہیں گے

    ریاستی وزیر اعلیٰ کے سکریٹری اشونی کمار کا کہنا ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی صحت مند ہیں، میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر اتل پٹیل اور ڈاکٹر آر کے پٹیل نے آج ان کا ٹیسٹ کیا تھا جو منفی آیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ ان کے گھر پر کسی کو بھی آنے کی اجازت نہ دی جائے

    قبل ازیں بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد سے بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڈاولا میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں‌ داخل کروا دیا گیا ہے،رکن اسمبلی نے ایک روز قبل ہی ریاستی وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیر نتن پٹیل اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی تھی اور ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ اور دیگر نے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    پولیس اہلکار میں کرونا کی تشخیص، وزیر نے کیا خود کو قرنطائن،صحافیوں کو بھی دیا مشورہ

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح دگنی، نئی تحقیق میں انکشاف،ممالک پریشان

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں کرونا وائرس کے مزید 56 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 695 ہو گئی ہے، گجرات میں 30 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے .

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا تھا کہ مودی سرکار نے مریضوں میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک اضافہ کر دیا. مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کی پابندی کریں

  • عدالت میں حکومتی کارکردگی بھی بیان نہیں کرسکتے ، وزیراعظم عمران خان ڈاکٹرظفرمرزا پربرس پڑے

    عدالت میں حکومتی کارکردگی بھی بیان نہیں کرسکتے ، وزیراعظم عمران خان ڈاکٹرظفرمرزا پربرس پڑے

    اسلام آباد: عدالت میں حکومتی کارکردگی بھی بیان نہیں کرسکتے ، وزیراعظم عمران خان ڈاکٹرظفرمرزا پربرس پڑے،اطلاعات کےمطابق عدالت میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کردی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت میں حکومتی کاوشوں کو مناسب پیش نہ کرنے کا نوٹس لیا ہے، ظفر مرزا کا فرض تھا اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع پیش کرتے۔ذرائع کے مطابق ظفر مرزا عدالت کے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے ظفر مرزا پر ناراضی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ اور ججز کو نہایت عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عدلیہ کے سامنے غیرسنجیدہ یا غیرذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کرونا وائرس کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو ہٹانے کا کہہ دیا تھا۔

  • کرونا وائرس، تبلیغی جماعت بارے من گھڑت خبریں نشر کرنے پر 20 میڈیا اداروں کو ملا 10 کروڑکا ہتک عزت کا نوٹس

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت بارے من گھڑت خبریں نشر کرنے پر 20 میڈیا اداروں کو ملا 10 کروڑکا ہتک عزت کا نوٹس

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت بارے من گھڑت خبریں نشر کرنے پر 20 میڈیا اداروں کو ملا 10 کروڑکا ہتک عزت کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کو لے کے تبلیغی جماعت کے بارے میں من گھڑت خبریں شائع اور نشر کرنے پر 20 سے زائد میڈیا اداروں کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے

    بھارت میں مسلم پرسنل بورڈ کے رکن، سابق ترجمان اور مشہور عالم دین مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے تبلیغی جماعت کے بارے میں بھارتی میڈیا کے گمراہ کن اور من گھڑت خبریں چلانے کے دوران ان کی تصویروں کے غلط استعمال پربھارتی میڈیا کے 20 سے زائد میڈیا اداروں کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے

    مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے وکیل ایس ایس سید کی جانب سے میڈیا کے اداروں کو جاری نوٹس میں غیر مشروط طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر معافی نہ مانگی گئی تو بھارت کی تعزیرات ہند کی دفعہ 449 اور 500 کے تحت 10 کروڑ روپے ہتک عزت کے ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا، من گھڑت خبریں چلانے کے دوران انکی تصویر چلانے سے انکی عزت و شہرت کو نقصان پہنچا ہے، میڈیا کو پہلے حقائق کا پتہ کرنا چاہئے تھا اس کے بعد خبریں چلانی چاہئے تھی نہ صرف غلط خبریں چلائی گئیں بلکہ کسی اور کا نام لے کر تصویریں میری چلائی جاتی رہیں

    مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے وکیل نے زی میڈیا گروپ، آؤٹ لک ہندی، امر اجالا، آئی این خبر، این ایم ایف نیوز، ٹی وی 9 تیلگو، گجرات متر، راجستھان پتریکا، سرکار ڈیلی ، دینک جاگرن، تہلکہ اتراکھنڈ اور دیگر میڈیا اداروں کو نوٹس بھجوایا ہے،

    جاری نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کا تعلق ایک باوقار علمی خاندان سے ہے اور وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے بھارت میں قیام امن اور قومی یکجہتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ کئی اداروں کے سربراہ اور لکھنؤ سے نکلنے والے الفرقان کے ایڈیٹر بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 31مارچ سے 4 اپریل کے دوران بھارت کے ٹی وی چینلز اور اخبارات نے نظام الدین تبلیغی مرکز کے حوالہ سے پروپیگنڈہ کیا اور تبلیغی مرکز کے انچارج مولانا سعد کی تصویر کی جگہ مولانا خلیل الرحمان سجاد کی تصویر کاغلط استعمال کیا تھا

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    مولانا نعمانی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کس قدرغیر ذمہ دار ہوچکا ہے وہ یہ بھی نہیں دیکھتا کہ نام کس کا ہے اور فوٹو کس کا ہے۔ کرونا وائرس کے بہانے تبلیغی مرکز کو نشانہ بناکر پورے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ بھارتی میڈیا اس قدر گرچکا ہے کہ وہ موذی مرض کرونا کو بھی ہندو مسلم کا نام دینے میں لگ گیا ہے اور اسے بہانہ بنا کر تبلیغی مرکز کے خلاف مہم شروع کردی ہے.

    پنجاب کے 22 اضلاع میں تبلیغی جماعت کے 1055 کرونا مریض

  • اگرتعلیمی ادارے عوام کے ساتھ تعاون نہیں کرتے توہمیں بتائیں ، شکایات کا ازالہ کریں گے :صوبائی وزیرتعلیم  مراد راس

    اگرتعلیمی ادارے عوام کے ساتھ تعاون نہیں کرتے توہمیں بتائیں ، شکایات کا ازالہ کریں گے :صوبائی وزیرتعلیم مراد راس

    لاہور:اگرتعلیمی ادارے عوام کے ساتھ تعاون نہیں کرتے توہمیں بتائیں ، شکایات کا ازالہ کریں گے،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کے معاملے کے حوالے سے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے عوام کو بہت بڑی خبردے دی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے شکایت سیل قائم کردیا گیا،اطلاعات کےمطابق جن سکولوں کی جانب سے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کی گئی ہے ان کے خلاف ایکشن ہو گا

     

    صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہےکہ لوگ 04299205101 پر فیسوں میں 20 فیصد کمی نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے شکایات درج کرسکتے ہیں، اس حوالے سے درج کردہ نمبر پر پیر سے جمعہ صبح نو بجے سے سپہر 4 بجے تک شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں

    صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ پرائیویٹ سکول مالکان حکومت پنجاب کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے والدین کی آسانی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے

  • رمضان المبارک میں پنجاب کے 20 لاکھ غریب خاندانوں کیا دیں گے ،عبدالعلیم خان نے خوشخبری سنادی

    رمضان المبارک میں پنجاب کے 20 لاکھ غریب خاندانوں کیا دیں گے ،عبدالعلیم خان نے خوشخبری سنادی

    لاہور: رمضان المبارک میں پنجاب کے 20 لاکھ غریب خاندانوں کیا دیں گے ،عبدالعلیم خان نے خوشخبری سنادی،اطلاعات کےمطابق سینئر صوبائی وزیر برائے خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر صورت براہ راست ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کی زیرصدارت رمضان پیکج کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رمضان بازار نہ لگانے کی سفارش کی۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کوہرحال میں براہ راست ریلیف دیناچاہتے ہیں، شہریوں کو نقد رقم ریلیف دینےکی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کیش ریلیف کی منظوری کے بعد پنجاب کے 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رمضان پیکج کی حتمی منظوری کل دیں گے۔