Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • امریکہ میں ماہرین طب کی کرونا سے جان بخشی کے لیے درجہ حرارت میں اضافے کی امید بھی دم توڑ گئی

    امریکہ میں ماہرین طب کی کرونا سے جان بخشی کے لیے درجہ حرارت میں اضافے کی امید بھی دم توڑ گئی

    واشنگٹن :امریکہ میں ماہرین طب کی کرونا سے جان بخشی کے لیے درجہ حرارت میں اضافے کی امید بھی دم توڑ گئی ،باغی ٹی وی کے مطابق امریکی طبی ماہرین کئی دنوں سے اس بات کی امید لگائے بیٹھے تھے کہ درجہ حرارت کے بڑھنے سے کرونا وائرس کی شدت میں کمی آجائے گی مگریہ امید ثمرآورنہ ہوسکی

     

    ذرائع کے مطابق امریکی ماہرین کی امید کی کرن اس وقت بجھ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ پچھلے تین دن سے درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود کرونا وائرس کے کیسزمیں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے

    امریکی میڈیا کی طرف سے اس حوالے سے کچھ رپورٹس کا ذکربھی کیا جارہا ہےکہ امریکی حکام اب مزید پریشان بھی ہیں اورکرونا کی تباہ کاریوں سے بہت زیادہ خوف زدہ بھی ہیں ،اب درجہ حرارت تو بڑھ گیا ہے لیکن اب کس چیز سے امید لگائیں‌

  • برطانوی وزیراعظم صحت مند ہونے کے بعد گھرمنتقل،طبی ورکروں شکریہ ادا کیا

    برطانوی وزیراعظم صحت مند ہونے کے بعد گھرمنتقل،طبی ورکروں شکریہ ادا کیا

    لندن : بورس جانسن صحت مند ہونے کے بعد گھرمنتقل،میں طبی ورکروں کا جتنا بھی شکریہ اداکروں کم ہے، ،اطلاعات کےمطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق برطانوی وزیراعظم کرونا وائرس کا شکارہونے کے بعد کئی دن سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے ، آج کووِڈ۔19 کی وجہ سے زیر علاج جانسن نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر نیشنل ہیلتھ سروس کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "میں ان کا مقروض ہوں ۔ انہوں نے میری زندگی بچائی ہے”۔

     

    https://web.facebook.com/10downingstreet/videos/287309838926700/?vh=e&_rdc=1&_rdr

     

    واضح رہے کہ بورس جانسن نے وائرس کی لپیٹ میں آنے کے بعد خود کو قرنطینہ میں لے لیا تھا۔ 6 اپریل کو ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں سینٹ تھامسن ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

    تین راتیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں گزارنے کے بعد جب انہیں فارغ کیا گیا تو انہوں نے صحت کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ” میری زندگی بچانے کی وجہ سے میں ان کا مقروض ہوں۔ ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے”۔وزارت اعظمیٰ دفتر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جانسن کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے اور نہایت سرعت سے بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

  • ہم حاضر، ہم حاضر:ہمیشہ کی طرح اب بھی جماعت اسلامی خدمت میں پیش پیش ، کمال کام کردکھایا،آن لائن میڈیکل سروسز

    ہم حاضر، ہم حاضر:ہمیشہ کی طرح اب بھی جماعت اسلامی خدمت میں پیش پیش ، کمال کام کردکھایا،آن لائن میڈیکل سروسز

    لاہور:ہم حاضر، ہم حاضر:ہمیشہ کی طرح اب بھی جماعت اسلامی خدمت میں پیش پیش ، کمال کام کردکھایا،آن لائن میڈیکل سروسز،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں خدمت کے حوالے سے جانے والی جماعت اسلامی حسب سابق اب پھرخدمت کے میدان میں پیش پیش ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق جماععت اسلامی نے کرونا وائرس سے بچاوکے حفاظتی اقدامات کے تحت عوام الناس کی طبی خدمات آن لائن کرنے کا اعلان کیا ہے ، جسے ٹیلی کلینک کا نام دیا گیا ہے ، اس سروس کا مقصد لوگوں کو کرونا سے بچاتے ہوئے ان کوطبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں‌،جماعت اسلامی کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کا انداز کچھ اس طرح ہے

    ٹیلی کلینک۔۔!!

    …جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹرز کی تنظیم
    پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اور خوبصورت انداز .
    وٹس ایپ پر اپنا مسئلہ لکھ کر یا آڈیو کے ذریعہ بھیجیں۔۔کال مت کریں اٹینڈ نہیں ہوگی۔

    السلام علیکم،
    حالات کے پیش نظر ڈاکٹرز نے اللہ کی رضا کیلئے واٹس ایپ پر🩺 ٹیلی-کلینک🩺 کا آغاز کیا ہے تاکہ علاج یا کسی بھی طبی مشورے کیلئے مریضوں کو گھر سے نکلنے کی ضرورت نہ پڑے
    اللہ ہمارے ملک اور پوری ۔ انسانیت کی حفاظت فرمائے ۔

    شکریہ
    🩺ڈاکٹر ظفر اقبال
    ناک کان گلہ
    0301-7026914
    🩺ڈاکٹر عمران
    ماہر امراض گردہ
    0321-3093663
    🩺ڈاکٹر وقاص قریشی
    فیملی فزیشن
    0320-0724587
    🩺ڈاکٹر عامر عادل
    معدہ جگر آنت
    0300-8662579
    🩺ڈاکٹر محمد عارف
    دل بلڈ پریشر
    0300-9666875
    🩺ڈاکٹر عمیر چوہدری
    چائلڈ اسپیشلسٹ
    0300-7206935
    🩺ڈاکٹر آصف لطیف
    ایکسرے الٹرا ساؤنڈ
    0300-6671026
    🩺ڈاکٹر اعجاز واہلہ
    شعبہ انتہائی نگہداشت
    0300-6626115
    🩺ڈاکٹر نعمان اکرم
    نیوروفزیشن
    0300-9459434
    🩺ڈاکٹر خاور شہزاد
    آرتھوپیڈک
    0333-6574689
    🩺ڈاکٹر اعجاز لک
    امراض چشم
    0300-9650703
    🩺ڈاکٹر ذوالقرنین
    فیملی فزیشن
    0305-5684628
    🩺ڈاکٹر رحمن مقبول
    جنرل سرجن
    0300-6506144
    🩺ڈاکٹر ملک آفتاب اسلام
    معدہ جگر
    0300-7258400
    🩺ڈاکٹر غفران سعید
    ماہر امراض جلد
    0322-7611321
    (واٹسیپ)
    🩺ڈاکٹر شاہد اقبال گل
    فیملی فزیشن
    0322-7611321
    🩺ڈاکٹر عنبرین
    گائنی
    00966-567336011 (واٹسیپ)

    ❤❤ سلام ڈاکٹرز ❤❤

    پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن
    (نوٹ اپنا مسئلہ صرف وٹس اپ پر ہی ان تک پہنچائیں )

  • سوئی نادرن گیس والے بھی اپنے پریشان ہم وطنوں کی مدد کے لیے نکل پڑے ، پونے چارکروڑروپے فنڈدینے کا اعلان

    سوئی نادرن گیس والے بھی اپنے پریشان ہم وطنوں کی مدد کے لیے نکل پڑے ، پونے چارکروڑروپے فنڈدینے کا اعلان

    اسلام آباد: سوئی نادرن گیس والے بھی اپنے پریشان ہم وطنوں کی مدد کے لیے نکل پڑے ، پونے چارکروڑروپے فنڈدینے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تین کروڑ اسی لاکھ روپے کے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا۔

    سوئی ناردرن گیس نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کیلئے 38 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس سی ایس آر پروگرام کے تحت عطیے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی ہے۔

    سوئی ناردرن کی جانب سے 19 ملین روپے وزیراعظم پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے جبکہ حفاظتی و طبی آلات کی خریداری کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 19 ملین روپے دیے جائیں گے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 86 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں،

    گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے،پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5 ہزار 36 ہو گئی ہے۔

  • پی آئی اے کے ایک اورپائیلٹ کوکرونا ہوگیا،فلائٹ آپریشن متاثرہونے کا خدشہ،پی آئی اے کی نااہلی سامنے آگئی

    پی آئی اے کے ایک اورپائیلٹ کوکرونا ہوگیا،فلائٹ آپریشن متاثرہونے کا خدشہ،پی آئی اے کی نااہلی سامنے آگئی

    لاہور:پی آئی اے کے ایک اورپائیلٹ کوکرونا ہوگیا،فلائٹ آپریشن متاثرہونے کا خدشہ ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے ایک اورپائلٹ کو کرونا وائرس ہوگیا ہے ، ذرائع کےمطابق مغل نامی کیپٹین کو کرونا وائرس کی کووڈ 19 کی شکایت سامنے آئی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کےکیپٹین مغل نامی پائیلٹ پروازبی کو لیکرٹورنٹوسے صبح پاکستان پہنچےہیں ،ذرائع کا کہنا ہےکہ کیپٹین مغل کوپہلے اسلام آبادمیریٹ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا بعد ازاں کرونا کی شکایت کے سامنے آنے پرہستپال منتقل کردیا گیا ہے ،

    ذرائع کا کہنا ہےکہ کیپٹین مغل کے ٹیسٹ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ اس پائلٹ کو کینیڈا سے واپسی کے دوران یہ وائرس منتقل ہوا ہے ،دوسری طرف پائیلٹس اوردیگرحکام کا کہنا ہےکہ پی آئی اے اپنے عملے کی مناسب انداز سے حفاظت کرنے اورکرونا سے بچاومیں ناکام ثابت ہوا ہے

    دوسری طرف یہ بھی خدشات سامنے آرہے ہیں کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ جولوگ پائیلٹس کے ساتھ رہے وہ مسافرہیں یا عملے کے دیگرلوگ ان کو بھی کرونا وائرس منتقل ہوا ہے یا نہیں‌

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ خبریں گردش کرہی تھیں کہ دو پائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،دونوں پائلٹ گزشتہ روزٹورنٹوسےلاہو رآئےتھے جبکہ چار پائلٹس کےنتائج منفی آئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کےدوپائلٹ کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت اور چار پائلٹس کےنتائج منفی آگئے، متاثرہ پائلٹس کو اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکےدوپائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،دونوں پائلٹ گزشتہ روزٹورنٹوسےلاہو رآئےتھے۔،پائلٹس کواسپتال کےآئسولیشن وارڈمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ پائلٹ سمیت پانچ افراد کئی روزسےٹورنٹومیں پھنسے ہوئے تھے۔ دوسری جانب لندن سے آنے والے چاروں پائلٹس اور کریو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا،

    ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ نے پائلٹس اور کریو کو جانے کی اجازت دے دی، لندن سے واپسی پرچاروں پائلٹ اورعملے کو قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ائی اے کے تین پائلٹ اور دو کیبن کرو میں کرونا وائرس کے شبے میں پی آئی اے عملے کو لاہور میں ہوٹل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پی ائی اے کا یہ عملہ ٹورنٹو سے پرواز لیکر واپس ایا تھا، عملے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ میں کچھ علامات سامنے آئیں، جس پر انھیں مال روڈ کے ایک مقامی فائیو اسٹار ہوٹل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ پازیٹیو انے پر ان کو کورنٹائن کر دیا جائے گا، پالپا نے انہی خدشات کے پیش نظر پروازیں اڑانے سے انکار کر دیا ہے۔

  • ائیرکینیڈا کے مسافرطیاروں میں اب مسافر نہیں کچھ اور ہی جایا کرے گا

    ائیرکینیڈا کے مسافرطیاروں میں اب مسافر نہیں کچھ اور ہی جایا کرے گا

    ٹورنٹو:ائیرکینیڈا کےمسافرطیاروں میں اب مسافر نہیں کچھ اور ہی جایا کرے گا ،باغی ٹی وی کےمطابق ائیرکینیڈا نے کرونا کی تباہ کاریوں سے متاثرہوکراپنے مسافرطیاروں کو کسی اورمقصد کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق کینیڈین ایوی ایشن حکام نے اپنے مسافرطیاروں کو اب سامان کی نقل وحرکت کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے مسافرطیاروں سے سیٹوں کونکالا جارہا ہے ، اس حوالے سے کینیڈین حکام کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ حالات کے پیش نظرکیا گیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کینیڈین ایوی ایشن حکام نے بوئنگ 777 جسے کوڈ نام 333 ای آر کا نام بھی دیا گیا ہے ، اس کو پہلے اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مزید اوربھی طیاروں سے سیٹوں کونکال کران کوکارگو کے مقاصد کے لیے بنایا جارہاہے


    کینیڈا کی قومی ائیر لائن ائیر کینیڈا نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پروازوں میں کمی کی وجہ سے عملے کے 5ہزار 1 سو ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے کینیڈا براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی ) کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے ائیر کینیڈا کے پاس عملے کو کم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اس اقدام کو مشکل لیکن ضروری قرار دیتے ہیں۔

  • صحافت میں خدمت خلق کا نیاانداز،لوگوں کی خبرگیری بھی ،مخلوق خدا کی خدمت بھی ، ایمرا کے رنگ ، ایمرا کے سنگ

    صحافت میں خدمت خلق کا نیاانداز،لوگوں کی خبرگیری بھی ،مخلوق خدا کی خدمت بھی ، ایمرا کے رنگ ، ایمرا کے سنگ

    لاہور:صحافت میں خدمت خلق کا نیاانداز،لوگوں کی خبرگیری بھی ،مخلوق خدا کی خدمت بھی ، ایمرا کے رنگ ، ایمرا کے سنگ،اطلاعات کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا نے الرحمان ڈویلپرز اینڈ الرحمان گارڈن نے سی سی پی او آفس، ڈی جی پی آر آفس، لاہور پریس کلب اور میو ہسپتال لاہور میں ڈی انفیکشن گیٹس لگائے ہیں

    ادھرذرائع کے مطابق ایمرا باڈی نے ایس اے گارڈنز، الکبیر ٹاون، بسمہ اللہ گارڈن ،اومیگا ہاوسنگ سکیم، اور الجیل گارڈن کے تعاون سے پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، اور ڈی جی پی آر کے ملازمین میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک تقسیم کئے گئے ہیں اس موقع پر سی سی پی او آفس میں سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے میو ہسپتال لاہور میں چار ڈی انفیکشن گیٹس سی ای او پروفیسر اسد اسلم خان اور ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر طاہر خلیل کی موجودگی میں لگائے گئے ہیں

    ایمراذرائع کے مطابق ڈی جی پی آر آفس میں ڈائریکٹر جنرل اسلم ڈوگر، اور لاہور پریس کلب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم، سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر، صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی موجودگی میں ڈی انفیکشن گیٹ لگایا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری ایمرا سلیم احمد شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری ایمرا نعمان شیخ، سئنیر صحافی بیورو چیف ایکسپریس نیوز الیاس چودھری، سئنیر صحافی امداد قریشی، کاشف ملک،سید آصف الیاس، ملک قاسم ، میاں عامر نے تمام ایونٹس میں شرکت کی

  • وائے ڈی اے نے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان میں گھپلوں  کا انکشاف کر دیا

    وائے ڈی اے نے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان میں گھپلوں کا انکشاف کر دیا

    وائے ڈی اے نے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان میں گھپلوں کا انکشاف کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر سلمان حسیب نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائنہ اور دوسرے ممالک سے کورونا وائرس کے حفاظتی سامان میں سنگین گھپلے جاری ہیں .حفاظتی سامان حکومتی وزراء اور سیاستدانوں آپس میں تقسیم کر لیا ہے،

    انہوں نےکہا کہ حفاظتی سامان کی شدید کمی کے باعث ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈکس کرونا کا شکار ہو رہے ہیں۔پاک آرمی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حفاظتی سامان کی ترسیل کا ذمہ خود لے لیا ہے. ملک میں کرونا کا مقابل کرنا ہے تو فی الفور ایمرجنسی نافذ کی جائے،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوروناوائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔پاک آرمی براہ راست محکمہ صحت کی بھاگ دوڑ سنبھال لیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی نااہلی کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس سے سینکڑوں جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے،

  • ایک طرف کرونا تو دوسری طرف عدالت نے فوجی آفیسرکوپھانسی دے گئی ، فوج کی طرف سے سخت رد عمل کی توقع؟

    ایک طرف کرونا تو دوسری طرف عدالت نے فوجی آفیسرکوپھانسی دے گئی ، فوج کی طرف سے سخت رد عمل کی توقع؟

    ڈھاکہ:ایک طرف کرونا تو دوسری طرف عدالت نے فوجی افسر کوپھانسی دے گئی ، فوج کی طرف سے سخت رد عمل کی توقع؟،اطلاعات کےمطابق بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے درجن بھر قاتلوں میں سے ایک، عبدالماجد کو گزشتہ رات ڈھاکہ کے قریب کیرانی گنج جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

    بنگلہ دیشی حکومتی حکام کا کہنا ہےکہ عبدالماجد سابق آرمی کیپٹن تھا جس نے درجن بھر فوجیوں کے ساتھ مل کر 15 اگست 1975 کے روز شیخ مجیب الرحمان اور ان کے اہلِ خانہ کو قتل کیا تھا۔ شیخ مجیب کی دو بیٹیاں، شیخ حسینہ اور شیخ ریحانہ، اس لیے زندہ بچ گئیں کیونکہ وہ اُن دنوں جرمنی میں تھیں۔

    بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ 2009 میں شیخ مجیب کے تمام قاتلوں کو سزائے موت سنا چکی ہے جن میں سے پانچ مجرموں کو 2010 میں پھانسی دی جاچکی ہے۔ تاہم باقی افراد میں سے بیشتر اب بھی مفرور ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ امریکا اور کینیڈا میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ شیخ مجیب کا ایک قاتل کچھ سال پہلے زمبابوے میں طبعی موت مرچکا ہے۔

    اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح عبدالماجد نے بھی شیخ مجیب کے قتل کا اعتراف کیا تھا اور بھی کئی سال سے مفرور تھا۔ وہ چند روز پہلے ہی بنگلہ دیش واپس آیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے تک بھارت میں روپوش رہا۔

    بنگلہ دیش واپسی پر اسے منگل کے روز گرفتار کیا گیا جسے بنگلہ دیش کے وزیرِ داخلہ اسدالزماں خان نے ’’سال کا سب سے بڑا تحفہ‘‘ قرار دیا تھا۔ عبدالماجد کی جانب سے بنگلہ دیش کے صدر سے سزائے موت کے خلاف رحم کی درخواست بھی کی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔

  • اسرائیل میں کرونا وائرس میں مبتلا’کٹّر یہودی‘ کا پیسیو امیونائزیشن سے کامیاب علاج

    اسرائیل میں کرونا وائرس میں مبتلا’کٹّر یہودی‘ کا پیسیو امیونائزیشن سے کامیاب علاج

    مقبوضہ یروشلم: کورونا وائرس: اسرائیل میں ’کٹّر یہودی‘ کا پیسیو امیونائزیشن سے کامیاب علاج،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق، اشدود شہر میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ایک مریض کو اسی وائرس کے حملے سے صحت یاب ہوجانے والے ایک شخص کا بلڈ پلازما لگانے، یعنی ’’پیسیو امیونائزیشن‘‘ کے بعد، مریض کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، ناول کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر ہونے والا یہ 29 سالہ مریض انتہائی کٹر اور قدامت پسند یہودی طبقے سے تعلق رکھتا ہے جو اسرائیلی شہر اشدود کے ’’سیمسن اسوتا اشدود یونیورسٹی ہاسپٹل‘‘ میں زیرِ علاج ہے۔

    اس کی طبیعت شدید خراب تھی لیکن وہ صرف اور صرف ’’کٹر اور قدامت پسند یہودی‘‘ سے بلڈ پلازما کا عطیہ لینے پر ہی تیار تھا۔ بہت مشکلوں سے، آخرکار ایک ایسی خاتون مل ہی گئیں جو مریض کی طرح کٹر یہودی تھیں اور حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکی تھیں۔

    مذکورہ اسپتال اور اسرائیلی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اس مریض کو خاتون کا عطیہ کردہ بلڈ پلازما کئی بار لگایا گیا جس کے بعد مریض کی حالت پہلے سے خاصی بہتر ہوگئی ہے۔