لاہور:ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارت کی طرف سے کشمیرکے محاذ پرمسلسل تین دن سے فائرنگ ،اس کے باوجود حالات میں بہتری دیکھ رہا ہوں ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی ، سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے پاکستان کے اج کے دن کے حالات کو احسن انداز سے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف صورت حال خراب ہے تودوسری طرف ایک امید بھی ہے
سینیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، انہوں نے پاکستان میں آج کے دن تمام اضلاع میں کرونا کیسزکے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 74 کیسز سامنے آگئے
صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 2410 ہوگئی، گجرات سے 30 مزید مریض سامنے آگئے، تعداد 129 ہوگئی، صوبائی دارلحکومت سے 23 نئے کیسز سامنے آگئے، تعداد 396 ہوگئی
ننکانہ صاحب میں 7 نئے کیسز سامنے آگئے،تعداد 16 ہوگئی،مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے 14 مزید مبلغین میں بھی کورونا کی تصدیق، صوبے میں تعداد 747 ہوگئی
مبشرلقمان نے لاہور میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاہور کے 13 علاقوں کو مکمل یا جزوی سیل کیا گیا،ایسے ہی رائیونڈ سٹی کو مکمل سیل کیا گیا
انہوں نے کہا کہ یہ شرح ہمارے لیے اچھی نہیں ہے .لاک ڈاون کو سخت کیا جارہا ہے تاکہ کرونا کے حملوں سے شہریوں کو محفوظ رکھا جائے ، مبشرلقمان نے مزید کہا کہ صورت حال ابترہوتی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے حالات مزید مشکل ہوسکتے ہیں
سینیئرصحافی نے کہا کہ یہ ٹھیک ہےکہ کیسز بڑھتے جارہے ہیں لیکن یہ بھی خوشخبری سے کم نہیں کہ لوگ بڑی تعداد میں صحت یاب ہورہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میو اسپتال سے کورونا وائرس کے 8 مزید مریض صحتیاب ہوگئے
مبشرلقمان نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کے سب سے پہلے مریض نے بھی کورونا کو شکست دے دی،یہ نوجوان جس کا نام سلمان تھا برطانیہ سے واپس آیا تھا، اس کا خیال صیح نہیں رکھا جارہا تھا توہم نے آوازاٹھائی اورآج وہ صحت مند ہوکرواپس آگیا ہے ،انہوں نے اس حوالے سے اچھی خبر دیتے ہوئے کہا کہ صحتیاب ہونے والے 8 مریضوں کے دوبارہ کیے گئے ٹیسٹ منفی آئے،
مبشرلقمان نے کہاکہ کرونا سے نمٹنے کےلیے تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے پڑیں گے ،ورنہ پھر رمضان المبارک مہینے میں بھی یہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،مبشرلقمان نے کہا کہ اس دوران مسلسل تین دن سے بھارتی افواج کی طرف سے کشمیرکے محاذپرفائرنگ ہورہی ہے ، جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں،
انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی وزیراعظم مودی کی ایک چال ہے وہ اپنی ڈوبتی معاشی کشتی کوسہارا دینے کےلیے کوئی بھی گھٹیا قدم اٹھا سکتا ہے، لوگ بے روزگارہوگئے ہیں ، مودی اپنی عوام کو دھوکہ دہی سے مطمئن رکھنا چاہتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا
انہوں نے کہا کہ ہمیں کرونا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو بروئے کارلانا چاہیے ورنہ پھرلاک ڈاون سخت سے سخت ہوتا جائے گا اورپھرمعاملات بھی بگڑجائیں گے اورمقاصد بھی حل نہیں ہونے پائیں گے
اسلام آباد:کورونا کے حوالے سے پاکستان کیلئے ہولناک دن، 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ،اطلاعات کے مطابق آج ملک بھر میں کورونا کے 244 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 15 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں، ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے
کورونا وائرس کے حوالے سے آج پاکستان کیلئے ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 244 نئے کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5036 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ہونے والی 86 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 31 اور پنجاب میں 21 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 244 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 15 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے.
آج سندھ میں 104 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب میں 89 کیسز اور 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 41 کیسز اور 6 ہلاکتیں ، بلوچستان میں 8 کیسز جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
پنجاب
پنجاب میں آج کورونا وائرس کے 89 کیسز اور ایک اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی ہے۔ اس طرح پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2425 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا کے مزید 104 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز 1318 اور ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں جب کہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں آج 41 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں ہوئیں۔صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 697 اور ہلاکتیں 31 ہوگئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 142 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
آج بلوچستان میں مزید 8 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 228 ہوگئی۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 95 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں آج اب تک کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق وزیر صحت نے کی۔وزیرصحت نے بتایا کہ راولاکوٹ میں 4 سال کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہے اور بچی کے گھر میں پہلے بھی ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
آزاد کشمیر میں جمعہ کو کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا اور تعداد 133 تھی تاہم نیا کیس سامنے آن کے بعد تعداد 134 ہوگئی ہے جو سرکاری پورٹل پر بھی رپورٹ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں جمعہ کو کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا البتہ جمعرات کو کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے تھے۔اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں آج ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 216 تک جا پہنچی ہے۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 146 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔
کراچی : مراد علی شاہ اپنے ہی فیصلے پرقائم نہ رہے ، کراچی کی 11 یونین کونسلز سیل کرنے کا حکم واپس لینے کی ہدایت کردی،اطلاعات کے مطابق مراد علی شاہ نے کرونا سے بچاوکے حوالے سے اپنے ہی فیصلے کو بدل لیا ، اطلاعات کےمطابق انہوں نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کراچی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم واپس لینے کی ہدایت کردی۔
ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اب حکومت سندھ کی جانب سے انہیں یہ نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے ایک وزیر کے کہنے پر یونین کونسل سیل کیں تاہم اس فیصلے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں یونین کونسلز مکمل سیل کرنے کا حکم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن گلی محلوں میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، صرف انھیں سیل کیاجائے گا کیوں کہ اتنے بڑے علاقوں کو سیل کرنا عوام کے لیے تکلیف دہ ہوگا۔
خیال رہے کہ جن 11 یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا، ان میں نئے بلدیاتی نظام کے مطابق یونین کونسل 22 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یو سی 23 ڈالمیا، 24 جمالی کالونی، گلشن اقبال کی یو سی 24، 26 ، 28 اور 31 کے علاوہ تمام علاقہ، یو سی 27 پہلوان گوٹھ، یو سی 29 گلزار ہجری، یو سی 30 صفورہ، گلستان جوہر اور فیصل کینٹونمنٹ کا علاقہ، یو سی 2 منظور کالونی، یو سی 9 جیکب لائن اور یو سی 13 جمشید کواٹر کے علاقے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 897 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 1318 متاثرین کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جو دیگر صوبوں سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔
کرونا وائرس، تعلیمی اداروں میں ستمبر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی امریکا میں تباہی جاری ہے، امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 1322 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے،جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 64 ہو گئی ہے.
امریکا میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست نیویارک ہے، نیویارک کے میئر نے تعلیمی اداروں کو ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلیسیو نے اعلان کیا کہ نیویارک شہر میں سکول ستمبر تک بند رہیں گے،نیویارک میں سکول 16 مارچ سے بند ہیں،آن لائن کلاسز میں بھی طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے،
نیویارک کے میئر نے پہلے سکول بند کرنے کی مخالفت کی تھی اب کرونا کے پھیلاؤ کے بعد مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا، کرونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں ریکارڈ ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 8 ہزار سے زائد افراد وہاں جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 51 ہزار سے زائد مریض نیو یارک میں ہیں.
نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن طلبا کو کرونا سے بچاؤ کے لئے سخت فیصلہ کرنا پڑا.
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ کل مریضوں کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معیشت کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ان کی زندگی میں کیا جانے والا مشکل ترین فیصلہ ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں فیصلہ کرنے جا رہا ہوں اور خدا سے امید ہے کہ یہ درست فیصلہ ہوگا۔ لیکن میں بلا جھجھک کہوں گا کہ یہ سب سے بڑا فیصلہ ہوگا جو میں نے اپنی زندگی میں کیا۔ یہ فیصلہ دونوں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ وہ منگل کو اس حوالے سے نئی ٹاسک فورس کے ارکان کا اعلان کریں گے۔ ان کے مطابق اس گروپ میں بڑے ڈاکٹر اور کاروباری افراد شامل ہوں گے جبکہ ریاستوں کے گورنرز بھی اس کا ممکنہ حصہ ہو سکتے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں امریکی اس مشکل وقت میں قربانیاں دے رہے ہیں، ایک بہترین مستقبل امریکیوں کی راہ دیکھ رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ہم بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، مزید 500 ملین ماسک خرید رہے ہیں، اربوں ڈالرز کی میڈیکل سپلائی ریاستوں کو بھجوا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔
پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد، کس صوبے میں ہوئیں ایک روز میں 6 اموات ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں
پاکستان بھر میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں مریضوں کی تعداد 5011 ہو گئی ہے ،جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے. پاکستان میں مہلک وباء سے 762 افراد صحتمند ہو چکے ہیں، 5011 افراد میں سے 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2414 ہے،سندھ میں 1318 ،کے پی میں 697،بلوچستان میں 220، اسلام آباد میں 113ل گلگت میں 215 اور آزاد کشمیر میں 34 مریض ہیں.
خیبر پختون خواہ میں کورونا وائرس کے مزید45 کیسز سامنے آگئے،صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد697 ہوگئی،خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹے کے دوران 6افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد30ہوگئی ہے.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ؛
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں ؛ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں ؛ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے ؛
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہیں ہورہا؛اس لاک ڈائون پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ؛ ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ؛ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈائون سخت کیا جا رہا ہے ؛371 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں ؛
قبل ازیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے، ایس او پی سے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تمام چیف آفیسرز کو بھجوادیاگیا۔ ایس او پی کے مطابق تدفین پرمامور 6 افرادپر مشتمل ٹیم ہوگی، کلورین سپرے کنٹینر میں لے جایا جائے گا، ٹیکنیکل سپروائزر، سپرے کرنے کیلئے ایک ممبر اور چار ممبران مزید ٹیم میں شامل ہونگے۔
ایس او پی میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرے مشین، صابن، صاف پانی، کلورین سلوشن، ٹشو پیپرز وافر مقدارمیں ٹیم کے پاس موجود ہونگے، خاتون میت کی صورت میں ٹیم میں دو خوایتن ارکان موجود ہونگی، تدفین میں شریک اہل خانہ کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ایس او پی کے مطابق صرف ضروری افراد کو ہی تدفین کی اجازت دی جائے، کورونا سے متاثرہ ہلاک ہونے فرد کو غسل کے بجائے تیمم کروایا جائے، تدفین کیلئے جاری شدہ فتوی بھی فراہم کیا جائے۔ میت کی منتقلی کی گاڑی میں کسی کو بھی بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے، صرف تدفین پر مامور ٹیم ہی گاڑی میں سوار ہوگی۔ دعا اور دیگررسوم کو محدود رکھا جائے، تمام استعمال شدہ گلوز وغیرہ ڈسپوز کیے جائیں .
لاہور:حکومت پنجاب نے تعمیراتی ورکروں کے لیے کرونا سے بچنے کی ہدایات جاری کردیں ،باغی ٹی وی کےمطابق حکومت پنجاب کی طرف سے تعمیراتی اداروں میں کام کرنے والے ورکروں کوکرونا وائرس سے بچانے کےلیے کچھ ہدایات بھی جاری کردی ہیں
باغی ٹی وی کےمطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تعمیراتی اداروں میں کام کرنے والے ورکروں کو کرونا وائرس سے بچاو کےحوالے سے بہت اہم اورضروری ہدایات جاری کی ہیںتاکہ اس دوران مزدور محنت بھی کرلے اورکرونا سے بھی محفوظ رہے
باغی ٹی وی کے مطابق ان ہدایات میں تعمیراتی کمپنیوں ، انفرادی کام کرنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس کے علاوہ حکومتی مانیٹرنگ اداروں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان احکامات کا جائزہ لیں گے
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ کام کرتے وقت ورکردوسرے ساتھی سے دور رہ کرکام کریں ،ماسک پہن کرکام کری اوراس دوران تمام ترحفاظتی اقدامات پریقینی طورپرعمل کیا جائے
ان ایس پی اوز میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اکٹھے ہونے سے پرہیز کیا جائے ، ایسی جگہ کام شروع کیا جائے جہاں ایمرجنسی کی صورت میں موومنٹ ہوسکے
ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ وبا کی صورتحال کیا ہے اور کتنے لوگ متاثر ہیں، بہت زیادہ لوگ متاثر ہیں لیکن ٹیسٹ نہیں ہو رہے، سائیکالوجسٹ کہتے ہیں کہ جب گھبرانا شروع ہو جائیں تو ہر چیز کو اپنے اوپر مسلط کر دیتے ہیں، پھر سوچی ہوئی بیماریاں اندر چلی جاتی ہیں اور اگر گھبراتے نہیں تو آنے والی بیماریاں بھی چلی جاتی ہیں،
معروف مذہبی سکالر آصف حمید نے کہا کہ قرآن مجید اور حدیث سب سے پہلے یہ سبق ملتا ہے کہ دنیا میں کوئی پتہ اللہ کی رضا کے بغیر نہیں ہل سکتا، قرآن مجید کہتا ہے کہ تم پر کوئی مصیبت نہیں آتی، جو چیز چلی جائے اس پر شور نہ کرو اور جو مل جائے اس پر اعتراض نہ کرو، اعتراض کا مطلب ہے کہ بندہ اللہ کو بھول جاتا ہے، جب مصیبت میں ہوتا ہے تو اللہ کو یاد کرتا ہے اور جب آزمائش ختم ہوتی ہے تو اللہ کو بھول جاتا ہے
یہ آزمائش جب آتی ہے تو بندہ مومن کے لئے اللہ کی طرف سے رحمت ہوتی ہے،اگر وہ اسے اللہ کے قریب کردے اور اگر وہی آزمائش اللہ سے دور کر دے تو وہ عذاب ہوتی ہے،ہم یہ طے کرلیتے ہیں کل خیر اور شر اللہ کی طرف سے ہے، قرآن مجید میں ہے کہ تم کہیں بھی ہو تمہیں موت آ جائے گی،تم کہیں بھی بیٹھے ہو،ایک بار جب ہم طے کر لیتے ہیں کہ ہم ہیں کیا، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو پال رہے ہیں.ہم اپنے بچوں کو نہیں پال رہے ہوتے بلکہ اللہ پال رہا ہوتا ہے
اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ جو ہونا ہے وہ اللہ کی مرضی سے ہونا ہے لیکن گھبراہٹ سے فیصلہ نہ لیں، گھبراہٹ میں غلطیاں ہوں گی جیسے آج ہم سے ہو رہی ہیں، کسی کے بارے میں شبہ بھی ہو جائے تو لوگ کہتے ہیں کینسر چھوٹی اور یہ بڑی بیماری ہے، اور جو میڈیا ، ماحول جو سلوک کر رہا ہے،لوگ گرفتار کئے جا رہے ہیں یہ گھبراہٹ کی نشانی ہے، ہمیں کرنا کیا چاہئے، ہمیں اس کے ساتھ کمفرٹ ایبل زندگی کیسے گزارنی ہے ، اگر ایک بندے کی ٹانگ ٹوٹ جائے اور وہ کہے کہ میری ٹانگ صحیح ہو گی تو میں خوش ہوں گا ، وہ بات ٹھیک لیکن اسے چاہئے کہ ایک ٹانگ کے ساتھ زندگی بسر کرنا سیکھے جب تک وہ ٹھیک نہ ہو،جب ڈینکی کی مصیبت آئی تھی تو اسوقت بھی ہم نے کام کیا تھا اور بھی چیزیں آنے کا امکان ہے
آصف حمید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ رد عمل کیا ہونا چاہئے،ہمارا رد عمل وہ نہیں ہونا چاہئے کہ کچھ دن تو ٹھیک رہین پھر اسکے بعد ہلاکتیں اور بربادیاں شروع ہو جائیں، بھوک سے لوگ مرنا شروع ہو جائیں،ہمیں تدبیر کرنی چاہئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر قیامت کے آثار ظاہر ہو جائیں تو اگر تم نے اپنے گھر کے باہر پودا لگانے کا فیصلہ کیا تو وہ ضرور لگاؤ،یعنی جو کام کر رہے وہ جاری رکھو، اس زمانے میں کھجور کے پودے ہوتے تھے جو زیادہ دیر میں جا کر پھل دیتے ہیں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پودا لگانے کا ہمت دیا،
یعنی،ہمت نہ چھوڑیں، اللہ پر توکل کریں اور جو احتیاطیں ممکن ہیں ان کو کریں، آج کے بعد اب دنیا وہ نہیں رہے گی جو پہلے تھی اب ہمیں ایڈجسٹ کرنا ہو گا اگر نہیں کریں گے تو ڈپریشن اور خوف کی وجہ سے کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جائیں گے جس کا علاج نہیں ہو گا،آج ڈپریشن اور خوف ہے، میرے گھر میں ٹی وی کیبل نہیں ہے،جیسے الیکشن کے نتائج نہیں آتے اس طرح لکھا ہوتا ہے کہ اتنے مر گئے جو لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ پاگل ہو جاتے ہیں
اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ ٹی وی نہیں دیکھوں گا، میں سپورٹس اور فلم دیکھ لیتا ہوں، نیوز آدھا گھنٹہ چھوڑ دیتا ہوں،لیکن اس کے بعد ایک اور ایک اور کے جو پٹے چل رہے ہوتے ہیں میں اس پر یقین نہیں کرتا رپورٹنگ ہی غلط ہو رہی ہوتی ہے وہ غلط ہوتے ہیں لوگوں کو نفسیاتی مریض بنایا جا رہا ہوتا ہے،لوگوں کو ایسی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے ہمیں لوگوں کو بتانا چاہئے، پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایسی بیماری نہیں کہ جس سے موت واقع ہو، یہ کینسر بھی نہیں ہے، میری والدہ کینسر سے صحتیاب ہوئیں اور اسکے بعد 25 سال تک زندہ رہیں، کینسر کا بھی ان کا علاج ہو گیا تھا ،پہلے کی بات کر رہا ہوں ،دوسری بات یہ ہے کہ کوئی ایسی بیماری بھی نہیں کہ اگر ہو گئی تو اس میں ریکوری نہیں، فالج یا برین ہیمرج نہیں جس کی ریکوری نہیں ہو سکتی ، اگر یہ بیماری ہو گئی ہے تو اس میں احتیاط لازم ہے،دوسرے لوگوں کو لگنے سے کیسے بچایا جائے، میڈیکل احتیاط کر نی ہے جس سے پہلے بچ سکتے ہیں وہ کرلیں،
آصف حمید کا کہنا تھا کہ میڈیکل احتیاط کیا کرنی ہے جو سینا ٹائیزر استعمال ہو رہے ہیں اس سے تو بیماری بڑھتی ہے، بہت سارے بیکٹریاز چلے جاتے ہیں، مبشر لقمان نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ آپ مولوی آدمی ہیں صابن استعمال کر لیا کریں جس پر آصف حمید کا کہنا تھا کہ جی صابن سیناٹائیزر سے بہتر ہے، وضو کرتے رہا کریں اور باوضو رہیں،جو ہو سکتا ہے جو فطرت کے مطابق زندگی ہے اس کو گزاریں،اور اس وقت ہم ہر چیز پر کمپرو مائیز کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سارے انعامات دیئے ہیں، پاکستان کو ہر بندہ کھا رہا ہے لیکن اللہ پھر بھی اس ملک کو چلا رہا ہے،مریضوں کی پاکستان میں تعداد کم ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں، آصف حمید کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مریض صحتیاب بھی ہو رہے ہیں،
مبشر لقمان نے کہا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں سلیوٹ نہ کریں سوٹ دے دیں ، ناامیدی کفر ہے ، ہمیں اللہ سے مایوس نہیں ہونا، ہم سب کے لئے دعا کریں گے کہ اللہ اس بیماری سے سب کو نجات دے دے.
لاہور: ن لیگ کی یوتھ ونگ کے بانی قائد شہبازشریف نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کی مخالفت کردی ،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی یوتھ ونگ کے بانی قائد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگرفورس کی مخالفت کردی ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی زیر صدارت وڈیو لنک پارٹی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلیف فنڈ کی ترسیل بہت خطرناک طریقے سے ہو رہی ہے، رقوم کی تقسیم کے وقت ہجوم کا جمع ہونا کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کا سیاسی تماشا ختم ہونا چاہئے، بلدیاتی نظام بحال کیاجائے تاکہ عوام کی عملی مدد ہوسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افراتفری اور انتشار بتا رہا ہے کہ رقوم کی تقسیم کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی، غریب لوگوں کاحق ان تک پہنچانے کے لیے کوئی مناسب اور محفوظ طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی زیرِ صدارت فلاحی اور امدادی کاموں سے متعلق پارٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر قیادت، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیر اعلی گلگت بلتستان، پارٹی کے صوبائی صدور، جنرل سیکرٹری صاحبان ، دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ باقی جماعتوں کی طرح ن لیگ کے نوجوانوں کے سیاسی ونگ موجود ہیں ان کی دوقسمیں ہیں ایک وہ جوتعلیمی اداروں میں یونین کے طورپرکام کرتے ہیں ان کو ایم ایس ایف کہا جاتا ہے اوردوسرا بڑا ونگ جوتعلیمی اداروں کے علاوہ پورے ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں متحرک ہوتا ہے اسے یوتھ ونگ کا نام دیا گیا ہے جس کی تعداد بھی 50 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے
رواں برس ادائیگی حج کے بارے میں حتمی فیصلہ کب تک ہو جائے گا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حج کے حوالہ سے کہا ہے کہ امید ہے رواں برس حج کا فیصلہ 15 رمضان تک ہو جائے گا،اس حوالہ سے سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطےمیں ہیں،
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج نے حج کے حوالہ سے معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنززیرغورہیں، حتمی فیصلہ سے قبل سعودی عرب پاکستان سے مشاورت کرے گا حالات بہتر ہوں گے تو دیگر ممالک سے لوگ جائیں گے بصورت دیگر سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کر سکیں گے.
قبل ازیں سعودی حکام کی جانب سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو کہا جا چکا ہے کہ وہ حج کرنے کے پلان کو اس وقت تک روک دیں جب تک کورونا وائرس کی وبا سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہو جاتی۔
سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح کی جانب سے پاکستان کو خط مین کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں،مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے افراد کی صحت کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،آپ سے گزارش ہے کہ اس سال حج کے معاہدے اسوقت تک نہ کریں جب تک کرونا کی سمت کا تعین نہ ہو،سعودی حکومت مشاورت کر رہی ہے ، احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں،اس حوالہ سے جو بھی نیا فیصلہ ہو گا، آگاہ کر دیا جائے گا ، اگر کسی سوال کا جواب چاہئے ہو تو ای میل کے ذریعے رابطہ کر لیں.
سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 4033 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 52 افراد اس وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد اموات واقع ہو چکی ہیں۔
وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کی تھی جس کے تحت رواںسال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کر سکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے
وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواںسالحج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں
لاہور:عوام کی طرف سے عدم تعاون کے بعد اب حکومت نے لوگوں کو زبردستی کرونا سے بچاوکا فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈان کو سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کےمطابق پنجاب میں کورونا وائرس پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان، ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل عامرمجید، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان،آئی جی شعیب دستگیر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متاثرہ مریضوں کےعلاج معالجے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پاک فوج، رینجرز، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کور کمانڈر لاہور ماجد احسان نے حفاظتی اقدامات اور دیگر امور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی
اجلاس کے دوران کورونا پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کیلئے کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں لاک ڈاؤن پرسختی سےعملدرآمدیقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے جبکہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع پر بھی غورکیا گیا اور اس حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران مزید فیصلہ کیا گیا کہ کوروناسےمتاثرہ علاقوں کو کلیئر ہونے تک سیل رکھا جائے گا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ روزانہ 3100 کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہوے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں سال 45لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنےکاہدف مقررکیاہے، صوبےمیں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ کاشتکاروں سے1400روپےفی من گندم خریدی جائےگی۔ گندم کٹائی مہم کاآغازہوچکاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزاورطبی عملےکیلئےحفاظتی اقدامات کررہےہیں، پنجاب میں مستحق افرادکو 12ہزارروپےمالی امداددیں گے۔ غریب طبقےکےریلیف کیلئےمالی امدادکاپروگرام شروع ہوچکاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سکریننگ کاعمل شروع کردیاگیاہے۔ 3 لیبارٹریز جلد فنکشنل ہو جائیں گی۔ کوروناکی تشخیص کیلئے 8نئی لیبارٹریزبنارہےہیں۔ ٹیسٹنگ سہولت کی استعدادکار 10ہزارتک بڑھائی جائےگی۔