Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا دنیا کو کھا جائے گا ، اگر دنیا کو بچانا ہے تو یہ کام کرنا پڑے گا عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا،

    کرونا دنیا کو کھا جائے گا ، اگر دنیا کو بچانا ہے تو یہ کام کرنا پڑے گا عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا،

    لاہور:کرونا دنیا کو کھا جائے گا ، اگر دنیا کو بچانا ہے تو یہ کام کرنا پڑے گا عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرائی جانے والی پابندیوں کو ختم کرنے کے بارے میں محتاط رہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ افریقا میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈبلیو اچیا و آسانی دیکھنا چاہتا ہے لیکن اسی کے ساتھ ہی ’پابندیوں کو ختم کرنا مہلک مرض میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے‘۔

    عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ کچھ یورپی ممالک اٹلی، جرمنی، اسپین اور فرانس میں وائرس کے کیسز میں کمی خوش آئند ہے لیکن افریقا کے 16 ممالک میں لوکل ٹرانسمیشن کا خطرہ سنگین ہوگیا ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے بتایا کہ جنیوا میں قائم ایجنسی کو وائرس سے متاثرہ تقریباً 15 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 92 ہزار سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ ’ہر مہینے ہمیں کم سے کم 10 کروڑ میڈیکل ماسک اور دستانے، 2 کروڑ 50 لاکھ تک ماسک N-95، 25 لاکھ تک تشخیصی کٹس اور بڑی مقدار میں آکسیجن اور طبی سامان کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے سامان کی ضرورت ہوگی۔

    اقوامم متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی جانب سے ضروری سامان اور امدادی کارکنوں کی نقل و حمل کے لیے 8 طیارے، 8 درمیانے درجے کے کارگو طیارے اور متعدد چھوٹے مسافر طیارے تعینات کرے گی جن کے 8 مرکز ہوں گے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے زور دیا کہ وہ ڈبلیو ایف پی کے عمل میں حصہ ڈالیں جس پر ایک اندازے کے مطابق 28 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔

  • لاڑکانہ سمیت سندھ میں احساس پروگرام کی رقم میں کٹوتی پر رینجرز کا ایکشن

    لاڑکانہ سمیت سندھ میں احساس پروگرام کی رقم میں کٹوتی پر رینجرز کا ایکشن

    لاڑکانہ سمیت سندھ میں احساس پروگرام کی رقم میں کٹوتی پر رینجرز کا ایکشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث مستحقین میں احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقم میں کٹوتی کا معاملہ سامنے آیا ہے، بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں عملے نے کٹوتی کی، سانگھڑ میں بھی احساس پروگرام فنڈ سے کٹوتی کی گئی، خیبر پختونخواہ میں بھی ایسے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ مستحقین کے لیے امدادی رقم میں کٹوتی کی خبریں سامنے آںے پر رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور نجی کمپنی سے منسلک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم میں کٹوتی بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے نظرمحلہ میں کی جارہی تھی، گرفتار ملزم سلیم سانگی کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا

    سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بھی احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم حاصل کرنے والوں سے 500 روپے کٹوتی کرنے والے اومنی فرنچائیز کا ایجنٹ ملزم وقاص احمد آرائیں کو گرفتار کر لیا گیا،سانگھڑ تھانے میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا.مقدمہ نمبر 46/2020 زیر دفعہ 420/406 پی پی سی کے تحت درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا-

    رینجرز کا کہنا ہے کہ مستحقین کے حقوق پر کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقم میں فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ لوگوں میں رقم تقسیم سے متعلق سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، گھوٹکی، بدین اور عمر کوٹ میں گرفتاریاں اور مقدمے درج کیے گئے ہیں، پیسے کاٹنے سے متعلق ہمیں بھی شکایات ملی تھیں جس پر ایکشن لیا ہے۔بعض جگہوں پر ڈپٹی کمشنرز نے بھی جاکر سخت سرزنش کی ہے، وفاق کو کہا ہے کہ جہاں پیسوں کی تقسیم ہورہی ہے وہ پوائنٹس کم ہیں، ہم نے تجویز دی ہے کہ لوگوں کو گھروں میں پیسے بھیجیں، پیسے تقسیم کرنے کا طریقہ کار تبدیل کریں ورنہ یہ بحران پیدا کرے گا

    سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے امدادی رقم میں کٹوتی کرنے والوں کی گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوسرباز اور چیٹر عوام سے 500روپے وصول کررہے ہیں، سندھ حکومت کبھی برداشت نہیں کرے گی، اگر کوئی افسر اس میں ملوث پایا گیا تو اسے نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔

    خیبر پختونخواہ کے علاقے لنڈی کوتل میں بھی احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں کٹوتی کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران اور مقامی پولیس نے احساس پروگرام میں خواتین سے 1 ہزار روپے غیر قانونی لینے پر احساس پروگرام کے مختلف سنٹر سے 5افراد گرفتار کر لئے.

    واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.

    احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

  • کرونا سے سندھ میں صورتحال تشویشناک، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    کرونا سے سندھ میں صورتحال تشویشناک، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں ؛ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے  جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں ؛ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے ؛

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہیں ہورہا؛اس لاک ڈائون پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ؛ ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ؛ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈائون سخت کیا جا رہا ہے  ؛371 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں ؛ آج مزید 13 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جارہے ہیں

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹو میں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق افرادکی فہرست متعلقہ حکام،پی ڈی ایم اےکو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی، مستحق افراد  میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جا سکے گا،ہدایت کی گئی ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے ،راشن کی تقسیم کےدوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پرتقسیم فوری روکدی جائے ،راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افرادکی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائے،مستحقین کو کم سے کم 15،زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن دیا جائے،راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں،چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

  • پاکستان میں‌ کرونا سے اموات 77 ہو گئیں،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں‌ کرونا سے اموات 77 ہو گئیں،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو چکی ہے

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 892 تک پہنچ گئی ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2336، سندھ میں 1318، خیبر پختونخوا میں 656، بلوچستان میں 220، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 113 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2457 نئے ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، اب تک 762 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ سندھ میں 28، پنجاب میں 19، خیبر پختونخوا میں 25، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک‌ ڈاؤن ہے، سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی لاک ڈاؤن ہے، کراچی میں کریانہ اور دودھ کی دکانیں شام 5 بجے تک کھلی ہیں، شہر میں جگہ جگہ پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔ پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو رہا ہے، شہر کی اہم شاہراہوں پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، بڑے کاروباری مراکز بند پڑے ہیں جبکہ دودھ، کریانہ، سبزی کی دکانیں شام پانچ بجے تک کھلی ہیں، میڈیکل سٹورز بھی اوپن ہیں۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے بچاؤ اور شہریوں کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی لاک ڈاؤن برقرار ہے، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

     

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں 75 روز تک ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں بلکہ ہم اس سہولت کو بڑھا رہے ہیں

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے امدادی سامان پہنچا رہے ہیں، چین سے آنیوالا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے تمام صوبوں کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے، پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، خیبرپختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

  • حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پرمزاحمت ناجائز، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

    حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پرمزاحمت ناجائز، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

    حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پر مساجد کی بندش سمیت سب پر عملدرآمد ضروری، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مذہبی جماعت جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے مسجدوں کی بندش کو امریکی سازش قرار دیا لیکن ان کے مسلک سے ہی تعلق رکھنے والے مفتی عاصم الحکیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی ہدایات پرعمل کرنا ضروری ہے، حکمران بھی مسلمان ہیں جیسے انہوں نے نائجیرین صدر بخاری کا نام لیا اورکہا کہ ہمارے حکمران بھی مسلمان ہیں وہ ہماری حفاظت کے لیے اقدامات کرہے ہیں

    مفتی عاصم الحکیم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے احتیاط کرنی چاہئے،وبائی بیماریوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی احتیاط کی جاتی تھی، طاعون بھی پھیلتا ہے ہے،جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسے لوگ آئے تھے جن میں طاعون کی بیماری تھی تو ان کو مسجد میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا بلکہ باہر بٹھایا گیا تھا

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا کیا جائے تو میں ان کو بتادوں اسلام ایک امن و سلامتی کا دین ہے ، اسلام نہیں چاہتا کہ کسی کو تکلیف پہنچے ، کوئی بیمار ہو،عجیب معاملہ ہےکہ جب مسلمان حکمران آپ کی زندگیوں کو بچانے کی فکرکررہے ہیں اورآپ اطاعت کی بجائے مزاحمت پراترائے ہیں یہ جائز نہیں، جس شخص کو کرونا وائرس ہے وہ اپ سے کہے کہ آو مجھے ملو ، جب وہ ملیں گے تو کیا وائرس نہیں پھیلے گا ، ضرور پھیلے گا،پھرہے کوئی جو جانتے ہوئے بھی کرونا مریض کے قریب جائے، ایسا نہیں ہو سکتا.

    مفتی عاصم الحکیم کا مزید کہنا تھا کہ جب دنیائے اسلام کے عظیم مرکز سعودی عرب کے شیوخ نے یہ متفقہ فیصلہ دیا ہے کہ انسانی جانییں بچانے کے لیے گھرمیں جمع نماز پڑھنی ہے تو پھرآپ اورمیں کون ہوتے ہیں اپنی مرضی کرنے والے ،

    جہاں وبا پھوٹ پڑے وہاں نہیں جانا چاہئے، نماز کے لئے مسلمان مریں اس سے بہتر ہے تو احتیاط کی جائے، اگر کعبہ بند ہو سکتا ہے تو مساجد کیوں‌ بند نہیں ہو سکتیں‌، دنیا کے کئی ممالک نے مساجد کو بند کرنے کا اعلان کیا، سعودی عرب نے طواف روک دیا تھا اور دو تین دن طواف نہین ہو سکا تھا،

    مصر کے جید علماء کرام نے بھی اس حوالہ سے فتویٰ جاری کیا ہے جبکہ پاکستان میں تو ابھی تک مساجد کھلی ہیں ،مساجد کو بند کرنے کے احکامات جاری نہیں ہوئے بلکہ صوبائی حکومتوں نے نماز کے لئے صرف تین سے 5 افراد کو مسجد میں ادائیگی کا کہا ہے، عام شہریوں کے نماز کے لئے مسجد جانے پر پابندی عائد کی ہے،

    ایسے میں مفتی کفایت اللہ اپنے ہم مسلک جید عالم دین سے سبق حاصل کریں جو پیغام دے رہے ہیں کہ وبا میں مساجد کو بند کیا جا سکتا ہے ،مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ مسجد کی ویرانی کی بات نہیں مانیں گے، ہم نے دفعہ 144 دیکھا ہے، فوج اور حکومت کو بھی دیکھا ہے، اللہ سے ڈرتے ہیں باقی کسی سے نہیں ڈرتے، یہ نہ کہا جائے کہ مسجدوں کو تالے لگائے جائیں، نماز نہ پڑھی جائے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ مساجد میں صرف ازان دینے کے لئے فتویٰ دیا جائے، ہم کوئی بات برادشت نہیں کریں گے، یہ نہ کہا جائے کہ سپیکر میں اذان نہ دو، اگر ایسا کرو گے تو ہم یہ سمجھیں گے کہ امریکہ کے اشارے پر مسجدوں کو ویران کیا جا رہا ہے، ہم جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، ہم احتیاط کر رہے ہیں لیکن جب ہم سمجھے کہ یہ مسجدوں کے خلاف سازش ہے تو ہم میدان میں نکلیں گے

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گا ،تمام مکاتب فکر کی اتفاق رائے سےرمضان میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض روزہ رکھنے سے مستثنیٰ ہے،تراویح گھروں میں ادا ہوں گی یا مساجد میں مشاورت کے بعد کچھ کہہ سکیں گے ، سماجی دوری کی حکمت عملی کواپناکر گھروں میں تراویح کی جاسکتی ہیں،گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی، ملک بھر میں لاک ڈاوَن کی صورت میں مساجد کو بھی بندکرنے پرمشاورت کریں گے،سعودی عرب نے کہا ہے کوروناکوقابو کرنے میں ایک سال لگ سکتاہے

    نماز تراویح کی مساجد میں اجازت دی جائیگی یا نہیں؟ وزریر مذہبی امور نے بتا دیا

  • شکریہ سٹیٹ بینک،مشکل حالات میں زبردست پیکچ،ورکرخوش، خوشحال پاکستان،مزید ریلیف دیا جائے،آپٹما کا مشیرتجارت کا نام خط

    شکریہ سٹیٹ بینک،مشکل حالات میں زبردست پیکچ،ورکرخوش، خوشحال پاکستان،مزید ریلیف دیا جائے،آپٹما کا مشیرتجارت کا نام خط

    کراچی: شکریہ سٹیٹ بینک آف پاکستان،مشکل حالات میں زبردست پیکچ،ورکرخوش ، خوشحال پاکستان،ہم آپ کے ساتھ ہیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملک کے غریب ورکروں کے لیے کئے گئے اقدامات پرنہ صرف شکریہ ادا کیا گیا ہے بلکہ خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق آپٹما نے مشیرتجارت رزاق داود کے نام ایک خط میں سٹیٹ بینک کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئےکہا ہےکہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جوورکرز قرضہ لیں گےوہ معاہدے کے مطابق واپس کردیں ، اورحالات کی ستم ظریفی کی وجہ سے اگردرمیان میں مشکلات حائل ہوجاتی ہیں تو اس کے لیے ایک لائحہ عمل ترتیب دیا ہے،

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے مشیرتجارت سے اپنے خط میں کہا ہے کہ قرضوں پر سود کو منجمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سٹیٹ بینک پر زور دیا ہے کہ وہ 3 ماہ کے لئے طویل مدتی کے ساتھ ساتھ ورکنگ کپیٹل پربھی سود کی معطلی کے لئے بینکوں کو ہدایات جاری کرے جواپریل 2020 سے لے کر 30 جون 2020 تک ہو جبکہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مسائل کو ملک میں برآمدات ، سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع تر مفاد میں تاخیر کے بغیر حل کرے۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت کو ایک سال کی مدت کے لئے تمام قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کو موخر کرئےاور ملازمتوں کی پیداوار اور تحفظ کی بحالی کے لئے ایک واضح معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے ملوں میں پیداواری سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ضلعی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

    آپٹما کی طرف سے کہاگیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی تین ماہ تک ملتوی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی پابند کرئے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ جمع کرانے کے 72 گھنٹے میں اس کی 80 فیصد ادائیگی کی جائے۔

    یہ بھی کہا کہ اگر لاک ڈاؤن ایک ماہ سے آگے چلتا ہے تو حکومت معاشرتی سیکیورٹی ، ملازمین اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ، ورکرز ویلفیئر فنڈز ، اور اس طرح کے دیگر انتظامات کی حکومت کے تحت فنڈز سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرئے۔

    ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی خریداری کی زنجیریں یعنی انڈائٹیکس گروپ ، جے سی پینی ، مینگو ، ایچ اینڈ ایم ، جی اے پی ، لیویز ، بیڈ ، باتھ اور پرے ، نائک ، امریکن ایگل ، آئی کے ای اے پہلے ہی بند ہوچکی ہیں اور بہت ساری چینز اور دکانیں بند ہونے کا عمل جاری ہے۔انڈسٹری کا اندازہ ہے کہ اگلے 30 دنوں میں بھیجے جانے والے 50 فیصد سے زیادہ آرڈر پہلے ہی موخر کردیئے گئے یا منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

    مشیرتجارت کے نام اس خط میں کہا گیا ہے کہ برآمدات کو درپیش مشکلات کے علاوہ ، COVID-19 نے تمام شاپنگ لاک ڈاؤن اور بند ہونے کی وجہ سے گھریلو تجارت پر بھی برا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مسائل کو ملک میں برآمدات ، سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع تر مفاد میں تاخیر کے بغیر حل کرے گی۔

    یادرہے کہ اس سے پہلے بھی آپٹما نے سٹیٹ بینک کو کچھ گزارشات کی تھیں جن میں کرونا کی وجہ سے پریشان حال ورکروں کوریلیف دینے کے لیے کہا گیا تھا ، جس کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بہت بڑے پیکچ کا اعلان کیا ہے

    سٹیٹ بینک نے کورونا کے باعث معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے سکیم متعارف کرادی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کورونا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے سکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین نیز آو¿ٹ سورس کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرسکیں گے۔

    سٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ اپریل سے جون کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرسکتے ہیں، فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل ادارے 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لے سکیں گے، اسکیم چھوٹے کاروباری اداروں کو ترجیح دینے کے لیے جن کاروباری اداروں کی تین ماہ کی اجرتوں اور تنخواہوں کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہے وہ اس پوری رقم کی فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

    درمیانی کٹیگری میں آنے والے تین ماہ کی اجرتوں اور تنخواہوں کے خرچ کے 75 فیصد تک فنانسنگ حاصل کرسکیں گے، بینک اس سکیم کے تحت قرضے کی پروسیسنگ فیس، کریڈٹ لمٹ فیس، پری پیمنٹ پینالٹی بھی چارج نہیں کریں گے، قرض کی اصل رقم کی ادائیگی دو سال میں کرنی ہوگی جب کہ قرض لینے والوں کو 6 ماہ کی رعایتی مہلت بھی دی جائے گی، بینک اس سکیم کے استعمال پر سٹیٹ بینک کو ہفتہ وار رپورٹنگ فراہم کریں گے، اور اس سکیم کے تحت فنانسنگ کی درخواستوں کو رد کرنے کی وجہ بتانا ہوگی۔

    سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اس سکیم کا ایک بڑا فائدہ یہ پہنچے گا کہ جو آجر اپنے پے رول پر ملازمین کو برقرار رکھیں گے وہ صورت حال معمول پر آنے پر جلد اپنی پیداوار بحال کرسکیں گے، اسکیم سے کاروباری اداروں کے لکویڈیٹی کے مسائل کم ہوں گے، کاروباری ادارے مالی وسائل کو ورکنگ کیپٹل کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

  • امریکہ سے پاکستانیوں کے لیے غمناک خبرآگئی ہے ایک ہی ریاست میں کرونا سے 100 سے زائد پاکستانی جاں بحق

    امریکہ سے پاکستانیوں کے لیے غمناک خبرآگئی ہے ایک ہی ریاست میں کرونا سے 100 سے زائد پاکستانی جاں بحق

    واشنگٹن: امریکہ سے پاکستانیوں کے لیے غمناک خبرآگئی ہے ایک ہی ریاست میں کرونا سے 100 سے زائد پاکستانی جاں بحق،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والے 8 ہزار افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ امریکا کے لیے ہلاکتوں کے لحاظ سے انتہائی مہلک ثابت ہوا اور اس دوران امریکا بھر میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً دگنی ہوگئی جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔واضح رہے کہ یہ وائرس اب تک دنیا بھر میں تقریباً 17 لاکھ لوگوں کو متاثر کرچکا ہےجس میں سب سے زیادہ مریض امریکا میں سامنے آئے جہاں اب تک 18 ہزار 693 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے بتایا کہ ہسپتالوں، جنازہ گاہوں اور اہلِ خانہ سے اکٹھی کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی کے علاقوں میں 100 سے زائد پاکستانی اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

    دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے کی ترجمان زوبیہ مسعود کا کہنا تھا کہ ’دیگر ریاستوں میں بھی کچھ پاکستانیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں کہ اس وبا نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو کس طرح متاثر کیا‘۔نیویارک سے جاری ہونے والے اعداد و شمار اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ دیگر نسل کے افراد پر اس وبا کے مہلک اثرات مرتب ہوئے۔

    اب تک سب سے زیادہ اموات ہسپانوی کمیونٹی میں ہوئی جو 34 فیصد ہے، اس کے بعد افریقی امریکیوں کے مرنے کی شرح 28 فیصد رہی جبکہ سفید فام امریکیوں میں 27 فیصد افراد ہلاک ہوئے، مزید یہ کہ ایشیائی امریکیوں میں یہ شرح 7 فیصد رہی جس میں پاکستانی اور بھارتی دونوں شامل ہیں۔قونصل جنرل عائشہ علی کا کہنا تھا کہ ’جتنی زیادہ معلومات سامنے آئے گی ہمیں خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد بڑھے گی، ہماری کمیونٹی مضبوط ہے (اور) انہوں نے بہت کچھ اپنے بل بوتے پر کیا ہے‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی کی جانب سے کمزور طبقے یعنی 50 سال سے زائد عمر کے وہ افراد جو اشیائے خورو نوش خریدنے باہر نہیں جاسکتے ان میں خوراک تقسیم کی جارہی ہے کیونکہ اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد اموات اسی عمر کے افراد میں ہوئی ہیں۔

    حال ہی میں اپنی خدمات کے عوض امریکا کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سے ایوارڈ پانے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سرفراز میمن نے کہا کہ نیویارک جیسے گنجان علاقوں میں رہائش اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال اس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ مزید بڑھا دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں اکثر افراد کو باہر کھانا کھانے کی عادت ہوتی ہے اور ’ہمارے دیسی ریسٹورنٹس میں اکثر صفائی کی صورتحال ناقص ہوتی ہے اور اس کے وہاں کھانا کھانے والوں پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں‘۔

  • کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے

    کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے

    کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو میانوالی کے ایم ایس نے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کرونا کا ایک مریض بھاگ کر میانوالی آ گیا تھا اور اس نے یہاں کے ہسپتالوں کو کرونا کے بارے میں نہیں بتایا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ اور کئی لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

    لیٹر میں کہا گیا ہے کہ رحمان ولد سمیر ایک پرائیویٹ سکول کا چوکیدا تھا، لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں‌ میں اسکا بھتیجا اسکے پاس گیا تھا، محکمہ صحت کی ٹیم نے ٹیسٹ کئے تو رحمان اور اسکے دو بھتیجوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہیں لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

    مریض نے میانوالی واپس جانے کا ارادہ کیا اور ٹرک ڈرائیور کے ہمراہ میانوالی پہنچ گیا، جب میانوالی پہنچا تو اسکو کال آئی کہ دوبارہ ٹیسٹ مثبت آیا، ٹراما سنٹر میں گیا ہے جہاں ڈاکٹر عام مریض کی طرح اس کا علاج کرتے رہے، ایک گھنٹے بعد اس نے بتایا کہ اس کو لاہور سے کرونا کے حوالہ سے کال آئی تھی

    ٹراما میں آنے والے تمام مریض، لواحقین اور ڈاکٹرز کو مشتبہ مریض قرار دیا گیا ہے، محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں اس حوالہ سے احتیاط کی جائے

    دوسری جانب کرونا کے مریضوں کے فرار ہونے پر آئی جی پنجاب نے سخت ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر قرنطینہ سینٹرز سے بغیر ٹیسٹ کوئی شخص فرار ہوا تو ڈی پی اور سی پی اوز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سخت کارروائی کیلئے سفارشات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائیں گی۔ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آر پی اوز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں گے.

  • پاکستان میں کتنے روز تک کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے؟ آرمی چیف نے کیا بڑا تعاون

    پاکستان میں کتنے روز تک کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے؟ آرمی چیف نے کیا بڑا تعاون

    پاکستان میں کتنے روز تک کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے؟ آرمی چیف نے کیا بڑا تعاون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں 75 روز تک ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں بلکہ ہم اس سہولت کو بڑھا رہے ہیں

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے امدادی سامان پہنچا رہے ہیں، چین سے آنیوالا سامان تمام صوبوں کو فراہم کریں گے، این ڈی ایم اے تمام صوبوں کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے، پنجاب کے ہسپتالوں کیلئے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، خیبرپختونخوا کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے تحت خریداری میں صوبائی فنڈز استعمال نہیں ہو رہے، فوج کے تعاون سے ہسپتالوں میں خود سامان پہنچا رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی گیارہ لیبارٹریز بھی استعمال کے لئے دی ہیں۔ ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت30سے40ہزارکرنےتک موجودہے، صوبےچاہیں تو روزانہ 30ہزار ٹیسٹ کرسکتے ہیں ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یقین دلاتے ہیں ان کا مکمل خیال رکھیں گے۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سامان کی فراہمی میں کسی قسم کا صوبائی فنڈشامل نہیں،ڈاکٹرز،طبی عملے کو حفاظتی سامان کا یقین دلاتاہوں کیونکہ آپ میرے فرنٹ لائن سولجرزہیں، ہرلیبارٹری میں2سے 3 بائیولیب ہوں گی۔ جو بھی سامان بھیجا جائے گا، اس پراین ڈی ایم اےکی مہرلگی ہوگی،مہرلگانے کا مقصدسامان کو دیگرمقامات پراستعمال سے بچانا ہے۔

  • کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ حکومتی بے حسی بھی سامنے آ گئی

    کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ حکومتی بے حسی بھی سامنے آ گئی

    کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ حکومتی بے حسی بھی سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے، اور فضائی آپریشن معطل ہے، جس کی وجہ سے بیرون ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے.

    کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ ہم میڈیکل یونیورسٹیوں کے طلبہ ہیں ہمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف پریشانیوں کا سامنا ہے، ہمیں بینک جانے کی اجازت نہیں جس کہ وجہ سے ہمارے پاس پیسے ختم ہو گئے، ہمارے پاس خوراک کی قلت ہے ہمیں باہر نہیں جانے دیا جا رہا جس کی وجہ سے ہم مزید کھانے پینے کی اشیا نہیں لا سکتے.

    طلبا کا کہنا تھا کہ اگر ہم باہر جاتے ہیں تو یہاں کی پولیس ہمیں گرفتار کر لیتی ہے اور جرمانہ بھی کرتی ہے، ساتھ دھمکی دی جاتی ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو اس ملک میں آپ کا داخلہ بند کر دیں گے،

    طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کی طرف سے بھی کوئی مدد نہیں کی گئی، یہاں مقامی لوگوں کو باہر نکلنے، سامان لینے کی اجازت ہے لیکن غیر ملکیوں کے لئے پابندی ہے جس کی وجہ سے ہم باہر نہیں جا سکتے اور اس ضمن میں پاکستانی سفیر نے بھی ابھی تک طلبا کی کوئی مدد نہیں کی، یہاں ہاسٹل کی انتظامیہ بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دیتی.

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    طلبا نے اپیل کی ہے کہ انہیں واپس لایا جائے ، ان کی مدد کی جائے،اور پاکستانی حکومت ان کی مشکلات حل کرنے کے لئے کردار ادا کرے.

     

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں