Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وفاق کے تعاون سے پنجاب میں کتنے لاکھ افراد کو ملے گی امداد؟

    وفاق کے تعاون سے پنجاب میں کتنے لاکھ افراد کو ملے گی امداد؟

    وفاق کے تعاون سے پنجاب میں کتنے لاکھ افراد کو ملے گی امداد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر پنجاب میں 69 لاکھ خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے مزدوروں کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا پنجاب میں 44 لاکھ افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت اور 25 لاکھ خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ افراد کو زکوۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

    چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 56 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی سکر وٹنی کا عمل تین روز میں مکمل ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔  آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مایوس اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے، کئی ماہ لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں کی زبان سے دکھی انسانیت کی بات کسی صورت نہیں جچتی۔ اپوزیشن جماعتیں کورونا وباء پر سیاست چمکانے سے گریز کریں

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2166 مریض ہیں جن میں سے 756 مریضوں کا تعلق زائرین، تبلیغی جماعت اور قیدیوں سے ہے،1416 دیگر شہری ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا کے مریضوں کے حوالہ سے اضلاع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرونا کے 347، قصور میں 9، پنڈی میں 63، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 40، سیالکوٹ میں 19، نارووال میں 8، گجرات میں 98، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 4 ، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21 ، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، رحیم یار خان میں 3، سرگودھا میں 7، میانوالی میں 10، بہاولنگر میں 9، بہاولپور میں 3، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، خوشاب، چکوال اور اٹک میں ایک ایک مریض ہے.

    میو ہسپتال میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار 32 سالہ مریضہ دم توڑ گئی ہے۔ مریضہ پہلے ہی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی۔مریضہ کو تین اپریل کو میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریضہ کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا تھا کہ وہ گردوں کے ڈائیلسز نہیں کروانا چاہتی۔ سی ای او میو ہسپتال اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مریضہ نے گردوں کا ڈائیلسز کروانے سے انکار کیا جو موت کا سبب بنی۔ حالیہ ہلاکت کے بعد میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے.

    سندھ حکومت کے تحت ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے حوالہ سے طریقہ کار جاری کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

  • کرونا کے علاج کے لئے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت مل گئی، ظفر مرزا

    کرونا کے علاج کے لئے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت مل گئی، ظفر مرزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ڈریپ کے اہم اقدامات سامنے آئے ہیں

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارھی ھے ،ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ،ڈریپ نے کرونا کیلئے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی

    ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونیوالے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ھے

    واضح رھے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈریپ کی جانب سے پچاس سے زاید کمپنیوں کو 3ماہ کیلئے ہینڈ سینیٹایزر بنانے کی اجازت دی گئی ہے،سیناٹیزرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ،لائسنس یافتہ کمپنیاں  معیاری ہینڈ سیناٹیزرز تیار کریں گی.

    قبل ازیں پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس معاملےمیں علاج کرنے کیلئے تیارلگ رہا ہے، سعید غنی بھی اپنا پلازماعطیہ کرنے کو تیارہیں،کورونا سے صحت مند یہ 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    قبل ازیں جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

    ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

    چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا سے کتنی اموات ہو چکیں؟

    خیبر پختونخواہ میں کرونا سے کتنی اموات ہو چکیں؟

    خیبر پختونخواہ میں کرونا سے کتنی اموات ہو چکیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    خیبر پختونخوامیں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 560 ہوگئی ہے،خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی،چوبیس گھنٹے میں خیبر پختونخوامیں 2 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق شانگلہ اور کوہاٹ سے ہے،

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بونیر سے 12،چارسدہ سے 3 اور دیر اپر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے،کوہاٹ 2 ، خیبر سے 2، کرم 4، نوشہرہ 5، طور غر سے ایک کیس سامنے آیا،خیبر پختونخوا میں کورونا کے122 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہوگئی۔ سندھ میں 20، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے آج وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں کو امدادی رقوم کی فراہمی کی جائے گی، ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو فی کس بارہ ہزار روپے ملیں گے،مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں 17 ہزار پوائنٹس بنیں گے جہاں سے انھیں فنڈ ملنا شروع ہوگا۔ دو سے ڈھائی ہفتے کے اندر تمام مستحقین کو امداد پہنچ جائے گی

  • بحریہ ٹاؤن کتنے کرونا مریض سامنے آنے کے بعد سیل کیا گیا؟ سینئر صحافی صابر شاہ نے کیے اہم انکشافات

    بحریہ ٹاؤن کتنے کرونا مریض سامنے آنے کے بعد سیل کیا گیا؟ سینئر صحافی صابر شاہ نے کیے اہم انکشافات

    بحریہ ٹاؤن کتنے کرونا مریض سامنے آنے کے بعد سیل کیا گیا؟ سینئر صحافی صابر شاہ نے کیے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں کرونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد بحریہ ٹاؤن کو سیل کر دیا گیا ہے.

    سینئر صحافی صابر شاہ نے یو ٹیوب پر ویڈیو میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کے بہت سارے گارڈز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے تو ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، آج بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ کرونا وائرس مین مبتلا ہو چکے ہیں جن کا تعلق بحریہ ٹاؤن سے ہے اور ان کے ٹیسٹ میں نے خود کروائے ہیں، کرونا کے ٹیسٹ کی قیمت 8 سے 9 ہزار ہے،میں نے اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کی اور ٹیسٹ خود کروائے،

    صابر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بحریہ ٹاؤن کو سیل کردیا ہے اور اس کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں 60 سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ہیں، یہ جو 60 لوگ ہیں ان میں سے 19 گارڈ ہیں جو ملک ریاض کے آس پاس ڈیوٹی کرتے تھے، 20 سے زیادہ گارڈز وہ ہیں جو بحریہ ٹاؤن میں ڈیوٹی کرتے ہیں، دیکھنے کی بات یہ ہے کہ ملک ریاض نے ان کے ٹیسٹ کروائے ہیں، آجکل پراپرٹی کا کام بھی ڈاؤن ہے اور وزیراعظم کے پیکج کے بعد اب ہو سکتا ہے کہ دوبارہ شروع ہو ، ایسے وقت میں ملک ریاض کا خود ٹیسٹ کروانا میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی لیکن آپ اندازہ کر سکتے ہیں اگر بحریہ ٹاؤن میں کرونا وائرس کے اتنے کیسز سامنے آ سکتے ہیں تو باقی لاہور اور پاکستان میں کرونا کے کیسز کا کیا حال ہو گا

    https://www.youtube.com/watch?v=_Gx0oLM5hqI&feature=youtu.be

    صابر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بحریہ ٹاؤن کی طرف جانے والے چوک کو سیل کر دیا ہے، مین نے پولیس سے کہا کہ اتنی لمبی لائنیں کیوں لگا رہے ہیں گرفتار کر لیں، لوگ دفتروں سے آ رہے ہیں اور کوئی ممانعت تو نہیں ہے،سبزی دال یا مرغی خرید کر لوگ واپس آ رہے ہیں اور آپ لوگوں کے انٹرویو کر رہے ہیں، یا تو پھر کرفیو لگا دیں ، گاڑیاں بند کر دیں جس پر پولیس والے نے کہا کہ افسران کا اوپر سے حکم ہے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے، میں نے کہ اگر لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو تکلیف دینا ہے تو اس کا عوام کو کیا فائدہ ہے ، سب کچھ بند کر دیں ، اگلے دو ماہ کے لئے کرفیو لگا دیں اگلے دو ہفتے میں کرونا لاہور میں بہت زیادہ پھیل رہا ہے، حکومت کو اس کا پتہ ہے، کل تک ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس پاکستان آ جائیں‌ گی، حکومت کا بھی کوئی قصور نہیں، عوام ہفتوں سے گھر میں بیٹھے ہیں ٹیسٹ زیادہ ہوں گے تو مریض بھی زیادہ آئیں گے،ان حالات میں پولیس کے لئے مسائل سامنے آ رہے ہیں، میں نے سی سی پی او لاہور سے کہا کہ لاہور میں ناکوں پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یا تو آپ لوگوں کو جانے ہی نہ دیں ، ڈبل مائنڈڈ چل رہا ہے،یا تو بالکل روک دیں یا پھر جانے دیں.اگر گاڑی سے اتریں تو دس بارہ لوگوں کا ہجوم آجاتا ہے، لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے ہم کہاں جا رہے ہیں، اگلے 15 دن کرونا کے حوالہ سے اہم ہیں،بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہیں، سڑکوں پر بندے بڑھتے جا رہے ہیں اس کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نوٹس لینا چاہئے، کرفیو لگا دیں لاک ڈاؤن والا ڈرامہ ختم کریں، اس میں غریب آدمی پس رہا ہے.

  • دنیا کے 209 ممالک میں کرونا کے وار جاری،ہلاکتیں 88 ہزار 505 ہو گئیں

    دنیا کے 209 ممالک میں کرونا کے وار جاری،ہلاکتیں 88 ہزار 505 ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، روزانہ مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 88 ہزار 505 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک میں پھیل چکا ہے

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 30 ہزار تک مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

    کرونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا ہے، امریکا میں کرونا وائرس سے 14 ہزار 795 اموات واقع ہوئی ہیں اور 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، نیو یارک میں کرونا وائرس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ ریاست میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پرچم سرنگوں رہیں گے۔

    اٹلی میں کرونا وائرس سے17 ہزار 669 اموات واقع ہوچکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں وائرس 14 ہزار 792 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں،فرانس میں کرونا سے 10 ہزار 869 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد متاثر ہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 7097 ہو گئیں، اور 60 ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کرونا وائرس سے جرمنی میں بھی 2349 ہلاکتیں ہو گئی ہیں اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں،

    ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3993 ہو گئی ہے، جب کہ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں، چین میں 3335 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، جب کہ 81 ہزار 800 سے زائد افراد متاثر ہوئے، نیدرلینڈز میں وائرس 2248 جانیں نگل گیا جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، بیلجیئم میں 2240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 23 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 895 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، 23 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس سے برازیل میں 820 اموات ہوئیں، 16 ہزار سے زائد متاثر ہیں،

    کرونا وائرس سے ترکی میں بھی 812 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ 38 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، سوئیڈن میں 687، کینیڈا میں 427، پرتگال میں 380 ،آسٹریا میں 273، ایکواڈور میں 242، انڈونیشیا میں 240 ،جنوبی کوریا میں 204 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    کرونا وائرس سے بھارت میں 178 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 5916 مریض سامنے آ چکے ہیں،کرونا وائرس سے پاکستان میں 63 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا شاندار فیصلہ، فلائٹس شیڈول میں کیا اضافہ

    بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا شاندار فیصلہ، فلائٹس شیڈول میں کیا اضافہ

    بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا شاندار فیصلہ، فلائٹس شیڈول میں کیا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ ،پی آئی اے نے ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا

    پی آئی اے کا طیارہ 10 اپریل کو ڈنمارک جائے گا ،11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز اذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز بھری گی اور 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کے آئی گی ،11 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور جائے گی اور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی

    کوالالمپور کی پرواز جاتے ہوئے ملائیشین اور سنگاپوری سفارتی عملہ اور شہریوں کو لے جائے گی ،11 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لے کے جائے گا،12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو جاپانی شہریوں اور ارشد ضروری سامان لے کہ روانہ ہوگی

    13 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لائے گا

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نا کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سےرجوع کریں،اگلی پروازوں کا انتظار نہ کریں پی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے رابطہ کریں

    قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی

    گلگت میں پی آئی اے کا عملہ معطل،پائلٹس کے ساتھ فضائی عملے کو بھی منا لیا گیا

  • کرونا وائرس، آئی ایم ایف پاکستان کے لئے کتنے فنڈ کی دے گا منطوری؟

    کرونا وائرس، آئی ایم ایف پاکستان کے لئے کتنے فنڈ کی دے گا منطوری؟

    کرونا وائرس، آئی ایم ایف پاکستان کے لئے کتنے فنڈ کی دے گا منطوری؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے گا. رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

    دنیا بھر میں پھیلے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے آئی ایم ایف نے ممالک کو قرضے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس ضمن میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر قرض دیا جائے گا۔

    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف آئندہ ہفتے قرض کی منظوری دے گا، آئی ایم ایف ریپڈ فنانسنگ کی مد میں رقم جاری کرے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ فنڈ کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے قائم کیا ہے۔ ملک میں تمام صنعتیں اور کاروبار اس وقت بند ہیں۔ ایسے میں یہ رقم گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے میں استعمال ہو گا.

    آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایف ایف پروگرام کی پالیسیوں اوراصلاحات پرعمل پیراہے،6ارب ڈالر کے اضافی فنڈکی سہولت پربھی کام جاری ہے .

     

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا تے ہوئے ہنگامی طورپر50ارب ڈالر مختص کرنے کااعلان کیا تھا ۔رقم کا بڑا حصہ بلاسود ہوگا۔ رقم ان ملکوں کو بھی دی جا سکے گی جنہوں نے آئی ایم ایف سے کوئی پروگرام نہیں لے رکھا، عالمی بینک بھی کررونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 12 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لاہور پولیس نے کتنے مقدمات درج کئے؟ اعدادو شمار جاری

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لاہور پولیس نے کتنے مقدمات درج کئے؟ اعدادو شمار جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں‌ پر پولیس کی کاروائی جاری ہے

    لاہور پولیس نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے رپورٹ جاری کی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہر میں جزوی لاک ڈاون،دفعہ144 پر عملدرامد کروانے کے لئے پولیس اقدامات جاری ہیں.، ناکہ جات پر اب تک01 لاکھ 26ہزار932شہریوں کو روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ 01 لاکھ 18ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر1558ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 01 لاکھ07 ہزار847 وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 62385موٹر سائیکلز، 16574رکشوں،2787ٹیکسی،20286کاروں اور5815بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 4321گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔

    رائے بابر سعید کے مطابق 3734اشخاص سے سڑکوں پردوبارہ غیر ضروری طور پر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ شب برات کے موقع پر کورونا وبا کے تناظر میں شہریوں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ جزوی لاک ڈاون کے دوران شہریوں نے دفعہ144 کی پابندی پر عملدرامد یقینی بنایا.

  • پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 63 ہو گئیں،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 63 ہو گئیں،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 63 ہو گئیں،مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری ہے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4322 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 مریض ہیں، سندھ میں 1036، خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 مریض ہیں۔

    ملک بھر میں اب تک 44 ہزار 896 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 نئے ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، پاکستان میں اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہوگئی۔ سندھ میں 20، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے آج وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں کو امدادی رقوم کی فراہمی کی جائے گی، ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو فی کس بارہ ہزار روپے ملیں گے،مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں 17 ہزار پوائنٹس بنیں گے جہاں سے انھیں فنڈ ملنا شروع ہوگا۔ دو سے ڈھائی ہفتے کے اندر تمام مستحقین کو امداد پہنچ جائے گی

  • سعودی اتحادی افواج کا یمن میں جنگ بندی کا اعلان، حوثی باغیوں نے بھی کیا بڑا مطالبہ

    سعودی اتحادی افواج کا یمن میں جنگ بندی کا اعلان، حوثی باغیوں نے بھی کیا بڑا مطالبہ

    سعودی اتحادی افواج کا یمن میں جنگ بندی کا اعلان، حوثی باغیوں نے بھی کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان اتحادی افواج کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام کو مہلک وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،جنگ بندی کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی درخواست پرکی گئی جنگ بندی کا عرصہ 2 ہفتوں کے لیے ہے،جنگ بندی کے عرصے میں توسیع ممکن ہے،

    دوسری جانب حوثی باغیوں نے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،ترجمان حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ حوثی مکمل جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے چاہتے ہیں،

    سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ یمن میں اتحادی فوج کی فائربندی خطےمیں استحکام لائےگی،2ہفتوں پرمشتمل سیز فائر میں کوئی فریق بدامنی کی کوشش نہیں کرے گا،سعودی عرب اقوام متحدہ کے یمن میں ایچ آرپی پروگرام میں500 بلین ڈالرکی امداد دے گا، سعودی عرب وبائی امراض سےنمٹنے کیلئے مزید25ملین ڈالرکی امدادبھی جاری کرے گا،دیکھناہےحوثی باغی اب کیسے یمنی عوام کی صحت محفوظ اوربالاتررکھتے ہیں،