Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • راشن کی تقسیم،پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    راشن کی تقسیم،پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    راشن کی تقسیم،پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی

    محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹومیں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق افرادکی فہرست متعلقہ حکام،پی ڈی ایم اےکو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی، مستحق افراد  میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جا سکے گا،ہدایت کی گئی ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے ،راشن کی تقسیم کےدوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پرتقسیم فوری روکدی جائے ،راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افرادکی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائے،مستحقین کو کم سے کم 15،زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن دیا جائے،راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں،چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

  • سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کتنے پاکستانی مریض سامنے آ گئے

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کتنے پاکستانی مریض سامنے آ گئے

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کتنے پاکستانی مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دوسری جانب سعودی عرب میں 6 پاکستانیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن کی حالت بہتر ہے

    سعودی عرب کے خبر رساں ادارے اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ نے سعودی عرب میں چھ پاکستانیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تمام پاکستانی مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ ینبع میں ایک پاکستانی مریض سامنے آیا ہے جو ھسپتال میں زیر علاج ہے، سعودی عرب میں ابھی تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، طائف میں ایک پاکستانی کرونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے.

    قونصل جنرل خالد مجید نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پراطمینان کا اظہار کیا کہ کورونا کے مریض پاکستانیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سفارتخانے یا قونصلیٹ سے ابھی تک کسی مقیم پاکستانی نے طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کوئی رابطہ کیا اور نہ کوئی شکا یت سامنے آئی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ مملکت میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں امتیاز نہیں بر تا جائے گا ۔سب کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رکے ہوئے پاکستانی تین سو عمرہ زائرین میں فی الحال کوئی کورونا میں مبتلا نہیں۔ مکہ میں دوسو اور جدہ کے ہوٹلوں میں سو پا کستانی زائرین موجود ہیں۔ سعودی وزار ت صحت کے تعاون سے مکہ میں پاکستانی زائرین کا طبی معائنہ مکمل ہوچکا ہے۔ اب جدہ میں یہ سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے میری پاکستانی کمیونٹی سے استدعا ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کریں اوراس سلسلےمیں سعودی حکام کے ساتھ بھر پورتعاون کیاجائے.

    سعودی عرب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے 4 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے

    سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پازیٹیو کیسز 2 لاکھ تک جاسکتے ہیں اگر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کی تو ایسی صورت میں کورونا کے خطرات کا دائرہ انتہائی حد تک کم کیا جاسکے گا. ہمیں اپنے معاشرے کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے.

    قبل ازیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید سات ارب ریال کی منظوری دی ہے- اس سے قبل 8 ارب ریال کی منظوری کا شاہی فرمان جاری ہوا تھا مجموعی طور پر یہ رقم 15 ارب ریال ہوگئی- منظوری کی درخواست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی

    سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ خطرناک کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں دو اہم مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ مشینیں، طبی لوازمات اور دوائیں مستقبل کے حوالے سے مطلوبہ تعداد میں نہیں مل پارہی، متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان کے علاج کے درکار دواؤں اور آلات کی فراہمی مشکل ہورہی ہے- دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ معاشرے کے بعض لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے,

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی.

     

  • کرونا وائرس پنجاب کے 29 اضلاع میں پھیل گیا، کتنے مریض ہو گئے؟

    کرونا وائرس پنجاب کے 29 اضلاع میں پھیل گیا، کتنے مریض ہو گئے؟

    کرونا وائرس پنجاب کے 29 اضلاع میں پھیل گیا، کتنے مریض ہو گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2166 مریض ہیں جن میں سے 756 مریضوں کا تعلق زائرین، تبلیغی جماعت اور قیدیوں سے ہے،1416 دیگر شہری ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا کے مریضوں کے حوالہ سے اضلاع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرونا کے 347، قصور میں 9، پنڈی میں 63، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 40، سیالکوٹ میں 19، نارووال میں 8، گجرات میں 98، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 4 ، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21 ، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، رحیم یار خان میں 3، سرگودھا میں 7، میانوالی میں 10، بہاولنگر میں 9، بہاولپور میں 3، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، خوشاب، چکوال اور اٹک میں ایک ایک مریض ہے.

    میو ہسپتال میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار 32 سالہ مریضہ دم توڑ گئی ہے۔ مریضہ پہلے ہی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی۔مریضہ کو تین اپریل کو میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریضہ کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا تھا کہ وہ گردوں کے ڈائیلسز نہیں کروانا چاہتی۔ سی ای او میو ہسپتال اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مریضہ نے گردوں کا ڈائیلسز کروانے سے انکار کیا جو موت کا سبب بنی۔ حالیہ ہلاکت کے بعد میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے.

    لاہور ریلوے ورکشاپس میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر اسے 12 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے،ریلوے افسران کی جانب سے تمام ورکس مینجرز اور سپروائزرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ورکشاپس کو بند کرنے کا اعلان شیخ رشید احمد کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    کمشنر لاہور کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس اور ڈی ایس لاہور کو ورکشاپس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ریلوے ورکشاپس میں دو روز کے دوران تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ریلوے مغلپورہ ورکشاپس میں 10 ہزار سے زائد ملازم کام کرتے ہیں۔ ریلوے کیرج اینڈ ویگن شاپ میں 2800، لوکو شاپ میں 1800، ریلوے سٹیل شاپ میں 800، پاور ہاؤس میں 550 اور ریلوے سگنل شاپ میں 500 ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ دنیا نیوز نے بارہا ریلوے ورکشاپس میں حفاظتی انتظامات کے فقدان کی نشاندہی کی تھی۔

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس سے سندھ میں 20، پنجاب میں 17، خیبرپختونخواہ میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

  • مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر تبلیغی جماعت کے سربراہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی تھی اب ان کا پتہ چل گیا ہے کہ وہ کہاں روپوش ہیں

    دہلی پولیس کے مطابق تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، گزشتہ ماہ مارچ میں دہلی کے تبلیغی مرکز میں اجتماع کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد مولانا سعد قرنطینہ میں چلے گئے تھے اور پولیس انہیں تلاش کر رہی تھی ، اب پولیس نے پتہ لگایا ہے مولانا سعد دہلی میں ہی ہیں اور ذاکر نگر میں مقیم ہیں

    مولانا سعد کاندھلوی کے وکیل توصیف خان نے پولیس کو بتایا کہ مولانا سعد قرنطینہ میں ہیں اسلئے ایک ہفتے تک ان سے نہیں ملا جا سکتا، ایک ہفتے بعد وہ خود پولیس کے سامنے پیش ہو جائیں گے. 31 مارچ کو دہلی پولیس کے کرائم برانچ نے مولانا سعد 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا. بھارت میں کرونا وائرس کے 5916 مریض ہیں جن میں 565 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 180 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے.

  • پوجا کی تقریب میں شریک کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پوجا کی تقریب میں شریک کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پوجا کی تقریب میں شریک کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے حوالہ سے تبلیغی جماعت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے جبکہ ہندوؤں کی جانب سے پوجا کی تقریبات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے

    مدھیہ پردیش میں 800 افراد ایک پوجا کی تقریب میں شریک تھے جن کے کرونا کے ٹیسٹ کروائے گئے ان میں سے 12 ہندو افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، کچھ ٹیسٹوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہیں،لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود بھوپال میں ایک شخص نے والدہ کی برسی منائی جس میں 800 افراد شریک ہوئے تھے، 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو بھی قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب دہلی سرکار نے کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ کرونا کا الزام کسی فرقے، ذات یا نسل پر نہ لگائیں، کسی کو بھی اس حوالہ سے نشانہ نہیں بنانا چاہئے، وزارت صحت کی ویب سائیٹ پر حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کے دوران صحت عامہ کا مسئلہ ہنگامی نوعیت کا ہوجاتا ہے۔ اس سے خوف و اضطرابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ عوام اور طبقات کے خلاف کسی بھی قسم کی رائے زنی کے تبصرے غلط بات ہے۔

    حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد کسی خاص طبقہ کو ہراساں کرنا مناسب بات نہیں ہے۔ اس وائرس سے نمٹنے والے عملہ کو بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

    واضح رہےکہ بھارت میں کرونا کا الزام تبلیغی جماعت پر لگایا گیا اور مختلف مقامات پر کرونا کا علاج کرنے والی نرسوں، ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے.

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا. بھارت میں کرونا وائرس کے 5916 مریض ہیں جن میں 565 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 180 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے.

  • امریکی صدر کی تنقید کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    امریکی صدر کی تنقید کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    امریکی صدر کی تنقید کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ امریکا اور چین ملکر کروناوائرس کے خلاف ، جی20 اور پوری دنیا کو اس جنگ میں ساتھ دینا ہوگا۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جائے، وائرس کو سیاست زدہ کرنے کے بجائے کورنٹائن کریں۔ عالمی سطح پر یکجتی کا مظاہرہ کرکے کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ کروناوائرس خطرناک ہے، سب کو یکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا، مجھے سیاہ فام ہونے پر فخرہے، ذاتی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، جب ایک طبقے اور افریقہ کو نشانہ بنایا گیا تو یہ ناقابل برداشت تھا،کورونا وائرس جاندار نہیں ہے اس لیے اسے ختم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈریں اثنا ٹیڈروس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے بعد ڈبلیوایچ او کو کرونا وبا سے نمٹنے میں امریکی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا پر بہت دیر سے ایکشن لیا۔ عالمی ادارہ صحت کو امریکا سے بہت زیادہ فنڈز ملتے تھے اس کے باوجود ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے امریکا کی جانب سے سفری پابندی کی مخالفت کی تھی جبکہ چین اور یورپ پر سفری پابندی کا فیصلہ درست وقت پر کیا گیا تھا۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کو 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وائرس نے چین سے نکل کر 13 گنا تیزی سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا تھا، کرونا وائرس سے امریکہ اسوقت سب سے زیادہ متاثر ہے، امریکہ مریضوں کے حساب سے پہلے نمبر پر جا چکا ہے جبکہ امریکا میں ہلاکتوں میں بھی روزانہ بڑی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے.

  • جمعیت علما اسلام کے رہنما میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    جمعیت علما اسلام کے رہنما میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    جمعیت علما اسلام کے رہنما میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے معروف شیخ الحدیث کے بیٹے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین شیخ الحدیث سید غلام نبی شاہ کے بیٹے مولانا سید شاہ عبدالعزیز کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، انہوں نے کوئٹہ کا دورہ کیا واپسی پر ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، واپسی پر ان سے اہلخانہ و دوست احباب نے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کے کئی رشتے داروں میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

    سید شاہ عبدالعزیز کا تعلق جمعیت علما اسلام ف سے ہے،مولانا سید شاہ عبدالعزیز میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ مانسہرہ میں کرونا وائرس کے 12 کنفرم اور 6 مشتبہ مریض ہیں،مانسہرہ میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیان بھی جاری ہیں ، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تبلیغی مرکز سمیت متعدد مساجد اور تھانوں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے سپرے کیا گیا ہے.

    قبل ازیں مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سردارمحمدیوسف نے صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے ڈاکٹروں کی حفاظتی کٹس ڈی۔ایم۔ایس کے حوالے کیں،اس موقع پرانہوں نے قائم قرنطینہ مرکز کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا.

  • عمران خان کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائیں گے،اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں ،سمری صدرکوبھجوادی گی ، شہزادہ عالمگیرکا انکشاف

    عمران خان کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائیں گے،اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں ،سمری صدرکوبھجوادی گی ، شہزادہ عالمگیرکا انکشاف

    لاہور:عمران خان کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائیں گے،اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں ،سمری صدرکو بھجوادی گی  ، باغی ٹی وی کےمطابق یوٹیوب چینل حقائق پربات کرتے ہوئے معروف شخصیت شہزادہ عالمگیرنے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا ہے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے یوٹیوب چینل حقائق ٹی وی کے اینکرمصطفیٰ احسان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہےکہ وہ بڑے وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے کرپشن مافیا کے خلاف تمام تروسائل بروئے کارلانے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ بھی فیصلہ کیا ہےکہ وہ کسی سے نہ ڈرے گا اورنہ ہی جھکے گا،

     

    باغی ٹی وی کوموصول ہونے والی ایک ویڈیوپیغام میں شہزادہ عالمگیرمصطفیٰ احسان سے کہتے ہیں کہ ایک طرف اپوزیشن نے ان ہاوس تبدیلی کا پروگرام بنایا ہے تو دوسری طرف عمران‌ خان نے صدرپاکستان کواسمبلیاں توڑنے کی سمری بجھوا دی ہے ،

    شہزادہ عالمگیر کا کہنا ہےکہ عمران خان اس سمری پرعمل کرتے ہوئے اسمبیلیاں توڑ سکتے ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ عمران‌ خان کو اس بات کا قوی یقین ہےکہ پڑھا لکھا طبقہ اوراس ملک کی عوام اس کے ساتھ ہے

  • ایک ہفتے میں 19 بندروں کی موت، مکینوں نے کرونا کا شبہ ظاہر کر دیا، بندروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

    ایک ہفتے میں 19 بندروں کی موت، مکینوں نے کرونا کا شبہ ظاہر کر دیا، بندروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

    ایک ہفتے میں 19 بندروں کی موت، مکینوں نے کرونا کا شبہ ظاہر کر دیا، بندروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 2 درجن سے زائد بندروں کی موت نے شہریوں کو پریشان کر دیا، شبہہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان بندروں کی موت کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے

    واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے پوانسا گاؤں میں پیش آیا جہاں گزشتہ ایک ہفتے میں 2 درجن سے زیادہ بندروں کی موت ہو چکی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پوانسا گاؤں میں موجود بندروں کی پہلے اچانک طبیعت خراب ہوتی ہے پھر چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر بندروں کی موت ہو جاتی ہے۔ اس طرح سے اب تک تقریباً 19 بندروں کی موت ہو چکی ہے۔ بندروں کے اس طرح سے اچانک بیمار ہونے کے بعد مرنے سے کورونا وائرس کے خطرے کے شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    بندروں کے مسلسل مرنے کی خبر ملنے پر ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیم اور محکمہ جنگلات کے حکام نے علاقہ کا دورہ کیا اور مرنے والے بندروں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، اسکے لئے بندروں کو بریلی بھجوایا گیا ، زندہ بندروں کو بھی ڈاکٹرز نے چیک کیا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بندروں کی اس طرح سے موت اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی

    بریلی میں واقع انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے بندروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوانسا گاؤں کے بندر نمونیا میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردہ بندروں میں لیور، کڈنی کا انفیکشن تھا۔ انہوں نے اس کے لئے زیادہ مقدار میں آلودہ پانی پینے کو ذمہ دار قرار دیا۔ پانی میں شاید کسانوں نے جراثیم کش دوا کا استعمال کیا تھا۔

    ابھی تک بندروں کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں آئی تا ہم اہلیان علاقہ میں اس حوالہ سے خوف پایا جاتا ہے کہ شاید ان کی موت کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے.

  • کرونا وائرس کےمریض کا علاج کرتے وقت کن باتوں کا خاص خیال رکھاجائے،ہدایات پڑھیں گے،کریں گے عمل تورہیں گے محفوظ

    کرونا وائرس کےمریض کا علاج کرتے وقت کن باتوں کا خاص خیال رکھاجائے،ہدایات پڑھیں گے،کریں گے عمل تورہیں گے محفوظ

    اسلام آباد:کرونا وائرس کے مریض کا علاج کرتے وقت کن کن باتوں کا خاص خیال رکھاجائے،ہدایات پڑھیں گے ، کریں گے عمل تورہیں گے محفوظ،باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان نے طبی ماہرین کی ہدایت پرکرونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجہ کرنےوالے عملے کےلیے بہت اہم اورانتہائی ضروری نصیحتیں کی ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق ماہرین کا کہنا ہےکہ ان ہدایات ہر صورت عمل کرنا ہے ورنہ کرونا وائرس کے حملے کا امکان ہوسکتا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے یہ ہدایات پورے ملک میں‌ جاری کردی ہیں ،

    وہ ہدایات کتنی اہم ہیں اورکیا ہیں باغی ٹی وی نے اپنے قارئین تک پہنچانے کےلیے حتیٰ الامکان کوشش کی ہے ، وہ ہدایات ضرور ملاحظہ فرمائیں