Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دوست وہ جومصیبت میں کام آئے،کرونافائٹرزتلہ گنگ خدمت کے میدان میں پیش پیش

    دوست وہ جومصیبت میں کام آئے،کرونافائٹرزتلہ گنگ خدمت کے میدان میں پیش پیش

    تلہ گنگ :دوست وہ جومصیبت میں کام آئے،کرونافائٹرزتلہ گنگ خدمت کے میدان میں پیش پیش ،اطلاعات کےمطابق تلہ گنگ و مضافات میں کرونا وائرس سے متاثرین کی امداد کےلئے بنائی گئی ٹیم کرونا فائٹرز تلہ گنگ آپ احباب کے تعاون قدم بڑھا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پہلا ٹارگٹ 100 گھروں تک راشن پہنچانے کا تھا۔جو پورا کرنے کے بعد ہم نے دوسرے فیز میں 115 پندرہ گھروں کا چولہا جلایا۔ تیسرے فیز میں ہم 150 گھروں کی دہلیز تک پہنچے۔

    تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ہم نے 135 پیکیج تیار کر کے کل 500 گھروں تک عاشن پیک پہنچا دیا۔۔اب ہم مزید 100 گھروں کا راشن تیار کر چکے ہیں جو تقسیم کےلئے تیار ہے۔ یوں ہم تقریبا چھے سو سے زائد گھروں تک راشن پیک پہنچا رہے ہیں۔۔!

    اور یہ سب اللہ کی مدد کے بعد آپ احباب کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔ اگر آپ نہیں رکیں گے تو ہم بھی نہیں رکیں گے ۔۔ ان شاء اللہ

    آپ میں سے جو بلا واسطہ رقم کی صورت میں مدد کرنا چاہے وہ المدینہ میڈیکوز پرانا لاری اڈہ تلہ گنگ پر دے دے یا ہم سے رابطہ کر لے ہم اس سے ریسیو کر لیں گے۔
    اور اگر آپ خود نہیں آ سکتے تو درجہ ذیل اکاؤنٹس پر بھی ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں۔
    Meezan Bank
    9852-0103920489
    (Attique Ur Rehman)

    JazzCash
    03055969042
    (Shahid Mansoor)

    Bank al falah
    0178.1005034730
    Muhammad kashif

    EasyPesa
    03359448216
    Faysal Saeed

    از
    کرونا فائٹرز تلہ گنگ

  • بشپ آف لاہورعرفان جمیل نے عیسائی کمیونٹی کوکرونا سےمحفوظ رکھنے کےلیے آن لائن عبادات کا اعلان کردیا

    بشپ آف لاہورعرفان جمیل نے عیسائی کمیونٹی کوکرونا سےمحفوظ رکھنے کےلیے آن لائن عبادات کا اعلان کردیا

    لاہور:بشپ آف لاہورعرفان جمیل نے عیسائی کمیونٹی کوکرونا سےمحفوظ رکھنے کےلیے آن لائن عبادات کا اعلان کردیا،باغی ٹی وی کےمطابق بشپ آف لاہورعرفان جمیل نے عیسائی مذہب کے ماننے والوں کوکرونا سے محفوظ رکھنے کےلیے حکومتی اورطبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق عمل کرنے کا اعلان کردیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق بشپ آف لاہورعرفان جمیل نے کہا ہےکہ تمام عیسائی کمیونٹی کو اس بات کی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ گرجا گھرمیں نہ آئیں اور آج سے تا حکم ثانی تمام عبادات اب آن لائن ہی ہوا کریں گی

     

    اپنے پیغام میں بشپ آف لاہور نے کہا ہےکہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی مذہبی عبادات بھی سادگی سے منائی جائیں گی اور ساتھ ساتھ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر عبادات کیلئے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی۔

    بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے کہا کہ ہم اللہ سے دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے اس بیماری کودورکرلے اوران کو شفابخش دے ، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بعد اللہ کے حضور تمام عبادات کا سلسلہ آن لائن کیا جارہاہے

  • اقلیتیں بھی کرونا وائرس سے بچاوکی مہم میں پیش پیش، صوبائی وزیرکی صدارت میں اہم فیصلے،اہم پیغام

    اقلیتیں بھی کرونا وائرس سے بچاوکی مہم میں پیش پیش، صوبائی وزیرکی صدارت میں اہم فیصلے،اہم پیغام

    لاہور :اقلیتیں بھی کرونا وائرس سے بچاوکی مہم میں پیش پیش ، صوبائی وزیرکی صدارت اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقلیتیں بھی میدان عمل میں آگئی ہیں ،اس حوالےسے صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی زیر صدارت کورونا کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے

    کرونا وائرس سے بچاو کی اس مہم جوئی کے سلسلے میں منعقدہ اہم اجلاس میں ایم پی اے ہارون عمران گل،آرچ بشپ سبسٹین شاہ اور دیگر اہم مذہبی شخصیات کی شرکت کی

    باغی ٹی وی کےمطابق اس موقع پر اقلیتی برادری کے تمام رہنماؤں کاحکومت پنجاب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ، تمام شرکا ء کی جانب سے صوبہ بھر کی مذہبی عبادتگاہوں میں ہنگامی حالات تک اجتماعات نہ کرنیکا تہیہ کیا

     

    اس موقع پراہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اقلیتی مذہبی رہنماؤں کیجانب سے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی مذہبی عبادات بھی سادگی سے منائے جائیں گے ، اس موقع ۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹیمن نے کہا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر عبادات کیلئے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی

    اعجاز عالم آگسٹین حکومت پنجاب کی طرف سے سہولت دیجارہی ہے تاکہ عبادت کے حق سے محروم نہ کیا جاسکے، تحریک انصاف کے دور حکوت میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں

    صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ امید ہے بہت جلد اس وباء پر قابو پالیں گے مگر تب تک عوام کا بھرپور تعاون درکا ہےاجلاس میں بشپ عرفان جمیل،ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل،پاسٹر شوکت فضل، پاسٹر لیاقت قیصراور دیگر گرجا گھروں کے نمائندگان نے شرکت کی

  • ایک طرف کرونا تودوسری طرف سابق فوجی افسرکو سزائے موت دینے کی تیاریاں،فوج کی طرف سے سخت ردعمل متوقع ؟

    ایک طرف کرونا تودوسری طرف سابق فوجی افسرکو سزائے موت دینے کی تیاریاں،فوج کی طرف سے سخت ردعمل متوقع ؟

    ڈھاکہ :ایک طرف کرونا تودوسری طرف سابق فوجی افسر گرفتار، 45 سال بعد سزائے موت دینے کی تیاریاں،فوج کی طرف سے سخت ردعمل متوقع ؟،اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث سابق فوجی افسر کیپٹن عبدالمجید کو 25 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شیخ مجیب الرحمان کو 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے دوران قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کے قتل کے الزام میں متعدد فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    عدالتی کارروائی کے دوران ہی عبدالمجید مبینہ طور پر بھارت فرار ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں 1998 میں مقامی عدالت نے عبدالمجید سمیت ایک درجن فوجی افسروں کو شیخ مجیب کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔بنگلادیشی سپریم کورٹ نے 2009 میں عدالتی فیصلہ برقرار رکھا تھا جس کے چند ماہ بعد ہی دیگر 5 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

    حکام کے مطابق 2010 میں قتل کی کارروائی میں شامل ہونے کا اعتراف کرنے والے 5 فوجی افسران کو پھانسی دیدی گئی جب کہ ایک شخص زمبابوبے میں طبعی موت مرا، اس کے علاوہ عبدالمجید سمیت دیگر 6 افراد میں سے 2 کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ایک کینیڈا اور ایک امریکا میں مقیم ہے۔ حکام کے مطابق شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث فوجیوں کو بعد ازاں ترقیاں دیکر دنیا بھر میں قائم بنگلادیشی مشنز میں تعینات کیاگیا تھا۔

    بنگلادیشی پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالمجید گزشتہ ماہ واپس بنگلادیش پہنچا تھا جسے منگل کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس انسپکٹر ظہور الاسلام کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مفرور ملزم کو ڈھاکا شہر میں ایک رکشے میں سفر کے دوران گرفتار کیا۔تاہم اس حوالے سے واضح نہیں کہ گرفتار ملزم کیسے اور کب بنگلادیش واپس آیا۔

    بنگلادیش کے وزیر انصاف انیس الحق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی پھانسی کی سزا پر عملدر آمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور سابق فوجی افسر کے پاس سزا کے خلاف اپیل کو کوئی حق نہیں ہے تاہم وہ صرف صدر مملکت سے رحم کی اپیل کا حق رکھتا ہے۔

  • مریضوں کے لیے خوشخبری آگئی: پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں ا و پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کردیئے

    مریضوں کے لیے خوشخبری آگئی: پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں ا و پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کردیئے

    لاہور:پنجاب حکومت کا تمام سرکاری ہسپتالوں میں ا و پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری ،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اورغیرسرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر ا و پی ڈیز کھولنے کا حکم دے دیا ہے ۔

    ذرائع کےمطابق پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تمام سرکاری اورپرائیویٹ ہسپتالوں میں تمام شعبوں کے ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔ذرائع کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ اوپی ڈیز بند ہونے سے روزانہ 40سے 45ہزار مریض متاثر ہو رہے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کے حوالہ سے فیصلہ وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا اور چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدار ت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے کہ فوری طور پر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دی جائیں اور تمام شعبوں میں ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کریں گے

    ذرائع کے مطابق آج پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکی طرف سے جاری احکامات میں مزید ترمیم کی گئ ہے ،کیوںکہ پہلے صرف سرکاری ہسپتالوں کے بارے میں یہ حکم تھا . لیکن تازہ حکم پرائیویٹ ہستپالوں کے بارے میں بھی ہے
    یاد رہےکہ ہسپتالوں کی اوپی ڈیزکے بند ہونے اورڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست کے بعد یہ ترمیم شدہ فیصلہ آیا لے

  • میڈیا کے بُرے دن شروع ، جھوٹی خبرپرہوگا ایکشن ، جیسے پیمرا نے بھیجا ڈان نیوز کووزیراعظم کی موت کی جھوٹی خبرپرنوٹس

    میڈیا کے بُرے دن شروع ، جھوٹی خبرپرہوگا ایکشن ، جیسے پیمرا نے بھیجا ڈان نیوز کووزیراعظم کی موت کی جھوٹی خبرپرنوٹس

    اسلام آباد :میڈیا کے بُرے دن شروع ، جھوٹی خبرپرہوگا ایکشن ، جیسے پیمرا نے بھیجا ڈان نیوز کووزیراعظم کی موت کی جھوٹی خبرپرنوٹس،اطلاعات کےمطابق پیمرا نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی جھوٹی خبر نشر کرنے کا نوٹس لے لیا۔۔ ڈان نیوز کو نوٹس جاری

    تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ڈان نیوز کو برطانوی وزیرِ اعظم سے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور سات دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ کل ڈان نیوز نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے انتقال کی خبر چلادی تھی۔ ڈان نیوز نے اپنی خبر میں حوالہ بی بی سی سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا دیا تھا۔

    ڈان نیوز کی اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، ڈان نیوز پر طنز کے تیر چلائے اور پیمرا سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی ہے ۔


    برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اب سادہ آکسیجن کی مدد سے بحال ہو رہے ہیں اور بغیر کسی سپورٹ کے سانس لے سکتے ہیں۔ اب انہیں مشینی اور مصنوعی سانس کی ضرورت نہیں رہی اور ان کا نظام تنفس بہتر ہے۔ وزیر اعظم میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

  • پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا : آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسٹاک سے گریزاں، ریفائنریز بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئیں

    پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا : آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسٹاک سے گریزاں، ریفائنریز بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئیں

    اسلام آباد:پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا : آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسٹاک سے گریزاں، ریفائنریز بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئیں،اطلاعات کےمطابق گندم کی کٹائی کے سیزن کے دوران حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے ان تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو ریفائنریوں سے پٹرولیم مصنوعات کو اٹھانے سے گریزاں ہیں جس کے نتیجے میں سپلائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ملک میں 80 سے زیادہ او ایم سی کام کررہے ہیں لیکن سست فروخت اور کم قیمتوں کے پیش نظر انوینٹری نقصانات سے بچنے کے لیے ان میں سے کوئی بھی اپنا لازمی ذخیرہ برقرار نہیں رکھ رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں سرکاری سطح پر چلنے والے پاکستان اسٹیٹ آئل پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث ملک بھر میں مختلف مقامات پر اپنے لازمی اسٹاک کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں چھوٹے او ایم سی کی صورت حال دیہی علاقوں میں زیادہ واضح ہے جہاں گندم کی کٹائی اپنے عروج میں داخل ہوچکی ہے۔

    عہدیداروں نے کہا کہ مذکورہ حالات میں کسانوں کے لیے نقل و حمل اور گوداموں تک براہ راست رسائی حاصل کرنا مشکل ہورہی ہے، اس کے نتیجے میں مڈل مین کسانوں سے تیار کردہ گندم حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں سے کم قیمت پر خریدتے ہیں۔حکومت نے اوگرا سے کہا کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرے اور تمام او ایم سی پر اسٹاک کی لازمی شرائط نافذ کرے۔

    پیٹرولیم ڈویژن نے ریگولیٹرز کو ایک پالیسی نوٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔

    اس میں کہا گیا کہ ’سوائے پاکستان اسٹیٹ آئل کے او ایم سی میں سے کوئی بھی اطمینان بخش اسٹاک نہیں لے رہا، خاص طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)، مزید یہ کہ مالی فائدہ / نقصان کی وجہ سے او ایم سی اپنی مصنوعات کو ریفائنریوں سے نہیں اٹھا رہے ہیں‘۔

    اس کے نتیجے میں ’اٹک ریفائنری، پاکستان ریفائنری اور پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) بند ہونے کے دہانے پر ہیں جب کہ نیشنل ریفائنری اور بائکو پٹرولیم ریفائنری نے اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

    ایک عہدیدار نے مزید بتایا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ریفائنریوں کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پوری ہے لیکن انہوں نے اپنے آپریشنز روکے رکھے ہیں لیکن او ایم سی لائسنسنگ اور مارکیٹنگ کے قواعد کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے گریزاں ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن نے ریگولیٹر کو مشورہ دیا کہ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ کٹائی کے سیزن کے دوران ملک میں ایچ ایس ڈی کی قلت کا امکان موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’لہذا بدترین صورتحال سے بچنے کے لیے اوگرا کے ضابطہ کار سے درخواست کی گئی کہ وہ او ایم سی کی کارکردگی کی نگرانی کریں اور انہیں اپنے ڈپووں میں 20 دن کا لازمی اسٹاک برقرار رکھنے کی ہدایت کریں۔

    عہدیداروں نے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پٹرول اور ایچ ایس ڈی کی کھپت میں بالترتیب 60 اور 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ایس ڈی کے استعمال سے پٹرول سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

    عہدیدار نے بتایا کہ ایک معروف پیٹرول اسٹیشن جو عام دنوں میں 30 ہزار لیٹر پیٹرول فروخت کرتا تھا اب وہ 8 ہزار لیٹر پیٹرول فروخت کررہا ہے جبکہ اس کی ایچ ایس ڈی کی فروخت 15 ہزار لیٹر سے گھٹ کر 200 لیٹر تک یومیہ رہ گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں بڑی ریفائنریز یا تو بند ہوگئیں یا صرف 30 فیصد تک اپنی صلاحیت بروئے کار لا رہی ہیں کیونکہ ان کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پوری ہے اور او ایم سی فروخت نہ ہونے کے سبب پٹرولیم مصنوعات اٹھانے سے گریزاں ہے۔

    بائیکو ریفائنری اور پاکستان ریفائنری پہلے ہی بند ہوچکی ہیں جبکہ اٹک ریفائنری تقریباً 20 فیصد صلاحیت سے کام کررہی ہے اور اس ہفتے کے آخر تک یہ کام روک سکتا ہے۔اس ضمن میں کہا گیا کہ پارکو ریفائنری بھی فی الحال کم سے کم سطح پر کام کررہی ہے۔

  • اہل پاکستان کےلیے 185 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور

    اہل پاکستان کےلیے 185 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور

    اسلام آباد:اہل پاکستان کےلیے 185 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور،اطلاعات کےمطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی جس پر عمل درآمد 17 اپریل سے شروع ہوگا۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی کا کہنا ہے کہ عوام کو رمضان میں 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی،رمضان ریلیف پیکج پرعملدرآمد 17 اپریل سے شروع ہو گا۔اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں بجلی صارفین کے ریلیف سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، حکومت نے بجلی صارفین کو 185 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کی سفارش کی ہے۔

    عمر لودھی کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج پر عملدرآمد 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت مشروبات پر 15 فیصد، بیسن پر 10 فیصد، کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت چائے پر 8 سے 10 فیصد سبسڈی ہو گی جبکہ ای سی سی نے مزید یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی بھی ہدایت کر دی ہے اور ایک ماہ کے اندر مزید 200 یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں گے۔

  • پاکستانی اور چینی افواج نے ویڈیو کانفرنس میں  بتایا کہ وباء پر کیسے قابو پایا جائے

    پاکستانی اور چینی افواج نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ وباء پر کیسے قابو پایا جائے

    پاکستانی اور چینی افواج نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ وباء پر کیسے قابو پایا جائے.

    کرونا کے خلاف پاک اور چین کی فوج بھی میدان میں آ گئی . پاکستانی اور چینی افواج نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اثرات پر قابو پانے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے پر ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔

    چین کی وزارت دفاع کے مطابق دونوں افواج کے صحت کے بیس حکام اور ماہرین نے راولپنڈی، بیجنگ اور ووہان سٹی سے اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

    ویڈیو کانفرنس کے دوران چینی حکام نے مجموعی صورتحال، عالمی وبا کی روک تھام کے لئے چینی فوج کے تجربے، کورونا وائرس کا سراغ لگانے کے لئے ٹیکنالوجی کے طریقہ کار، تشخیص اور علاج معالجے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    فریقین نے کمانڈ رابطے، وبا کی روک تھام، نگرانی، نشاندہی، علاج اور دیگر متعلقہ امور کے ضروری تبادلے پر بھی زور دیا۔پاکستانی حکام نے چینی فوج کے ڈاکٹروں کی طرف سے وبا کی روک تھام اور علاج معالجے کے تجربات سے آگاہ کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
    واضح‌ رہے کہ چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

  • پاکستان میں خدمات دینے پر افغان خاتون ڈاکٹر سلیمی رحمن کے دنیا بھرمیں چرچے بھی خراج تحسین بھی ، آخرکیوں ؟

    پاکستان میں خدمات دینے پر افغان خاتون ڈاکٹر سلیمی رحمن کے دنیا بھرمیں چرچے بھی خراج تحسین بھی ، آخرکیوں ؟

    اسلام آباد:پاکستان میں خدمات دینے پر افغان خاتون ڈاکٹر سلیمی رحمن کے دنیا بھرمیں چرچے بھی خراج تحسین بھی ، آخرکیوں ؟ اطلاعات کےمطابق پاکستان میں اس وقت اگرچہ 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جن میں سے 15 لاکھ مہاجرین حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہیں جب کہ اتنے ہی مہاجرین غیر رجسٹرڈ بھی ملک میں موجود ہیں۔

     

    ذرائع کےمطابق رہنے والے افغان مہاجرین بھی متاثر ہوئے ہیں اور ملک بھر میں مہاجرین کی کیمپس میں مسائل سر اٹھانے لگے ہیں۔پاکستان بھر میں تقریبا افغان مہاجرین کے 52 کیمپس ہیں جن میں رجسٹرڈ مہاجرین آباد ہیں، تاہم ان کیمپس کے علاوہ بھی پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں افغان مہاجرین آباد ہیں۔

    افغان مہاجرین پاکستان میں جہاں مزدوری کرتے ہیں، وہیں کئی افغان مہاجرین کاروبار بھی کرتے ہیں اور کچھ افغان مہاجرین اچھی تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان میں اچھے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں بطور ڈاکٹر خدمات سر انجام دینے والی ایک افغان خاتون بھی ہیں، جو مشکل کی اس گھڑی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

    مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ (یو این) کے یورپی یونین (ای یو) سے تعلق رکنے والے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان میں رہنے والی افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمیٰ رحمٰن پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔عالمی ادارے کی ٹوئٹ میں ڈاکٹر سلیمیٰ رحمٰن کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور انہیں ایک تصویر میں ساتھی ڈاکٹرز کے ساتھ علاج کرتے ہویے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یو این ایچ سی آر یورپین یونین افیئرز کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کئی افراد نے مہاجر ڈاکٹر کی تعریفیں کیں اور انہیں پاکستان کے ایک ہسپتال میں خدمات سر انجام دینے پر سلام پیش کیا۔متعدد افراد نے ڈاکٹر سلیمیٰ رحمٰن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ جس طرح پاکستان ان مہاجرین کا خیال رکھ رہا ہے، اسی طرح مہاجر ڈاکٹر بھی پاکستان کا خیال رکھ رہی ہیں۔