Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • عزیزہم وطنو! احتیاط سب پرواجب ہے،دیکھوحال دنیا کا، اطاعت سب پرلازم ہے،آبَیل مجھے مارناں کہنا،وزیراعظم مِنتیں کرنے لگے

    عزیزہم وطنو! احتیاط سب پرواجب ہے،دیکھوحال دنیا کا، اطاعت سب پرلازم ہے،آبَیل مجھے مارناں کہنا،وزیراعظم مِنتیں کرنے لگے

    اسلام آباد:عزیزہم وطنو! احتیاط سب پرواجب ہے،دیکھوحال دنیا کا، اطاعت سب پرلازم ہے،آبیل مجھے مارناں کہنا،وزیراعظم قوم کی مِنتیں کرنے لگے،ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان میڈیا پرسنز سے ملک میں کرونا کی تازہ ترین صورت حال سے گفتگوکررہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے کوروبا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بیماری پھیل رہی ہے ہمیں خطرہ ہے کہ اس مہینے کے آخر میں کہیں ہسپتالوں میں جگہ کم نہ پڑ جائے۔

    اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی تک صرف 40لوگ مرے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید ہمارے پاکستانیوں کی قوت مدافعت زیادہ ہے یا شاید ہمیں یہ بیماری اثر نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ خدا کا واسطہ اس غلط فہمی میں نہ پڑیں کیونکہ اگر یہ سوچ آ گئی تو یہ وبا بہت خطرناک ہے اور ہمارے لوگ یہ سوچ کر احتیاط نہیں کررہے کہ پاکستانیوں کو فرق نہیں پڑے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح یہ وبا بڑھتی جا رہی ہے تو ہمیں خوف ہے کہ مہینے کے اختتام تک جن چار یا 5 فیصد لوگوں کو ہسپتال جانا پڑے گا ان کی تعداد اتنی ہو جائے گی کہ ہمارے ہسپتالوں میں آئی سی یو یا شدید بیمار مریضوں کیلئے جگہ نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم شدی بیمار لوگوں کا علاج کرنے سے قاصر ہوں گے، ہمارے ہسپتالوں میں اتنے وینٹی لیٹر نہیں ہوں گے اور ہم ان کا علاج نہیں کر سکیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ تین ہفتے پہلے ہم نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہم نے اسکول، یونیورسٹیز کے بعد فیکٹریاں دکانیں وغیرہ بند کردی تھیں لیکن یورپ، امریکا اور چین میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے ہمارا لاک ڈاؤن مختلف ہے۔

    پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ آبادی کا ایک بڑا یعینی تقریباً پانچ کروڑ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں تو ہمیں لاک ڈاؤن کا یورپ اور چین کی طرح نہیں سوچنا چاہیے کیونکہ جب ہم لاک ڈاؤن کریں گے تو اگر ہم ان کی طرح لاک ڈاؤن کریں گے تو اس کے اثرات کیا ہوں گے۔

    ہمیں معلوم ہے کہ جو روزانہ دیہاڑی کمانے والے ہیں، رکشا چلانے والے، چھابڑی والے، دکاندار وغیرہ پر لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے کیونکہ وہ سارا دن دیہاڑی کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ویزراعظم کا کہنا ہے کہ اس لیے ہم نے کوشش کی کہ کسی طرح سے توازن قائم ہو جائے، لاک ڈاؤن بھی ہو تاکہ بیماری نہ پھیلے اور اس کمزور طبقے پر بھی بوجھ نہ پڑ جائے اس لیے صوبوں کا ردعمل مختلف تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا جیسے ملک میں بھی مختلف ریاستوں میں مختلف رویہ ہے، کئی نے پورا لاک ڈاؤن کردیا ہے، کئی نے جزوی لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، یورپ میں بھی سوئیڈن کا مختلف ہے جبکہ جرمنی کا اسپین اور اٹلی سے مختلف ہے۔

  • اگرکسی کوکرونا کی دشمنی کا احساس نہیں توپھرسنو! 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    اگرکسی کوکرونا کی دشمنی کا احساس نہیں توپھرسنو! 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    بخارسٹ:اگرکسی کوکرونا کی دشمنی کا احساس نہیں توپھرسنو!رومانیا میں ایک ہی میٹرنٹی ہوم کے 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،اطلاعات کےمطابق یورپی ملک رومانیا کے ایک میٹرنٹی ہوم میں ایک ہی روز 10 نومولود بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ان بچوں کی ماؤں کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک رومانیا کے شہر تمیسورا کے ایک میٹرنٹی ہوم میں جنم لینے والے تمام نومولودوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 10 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم حیران کن طور پر بچوں کی مائیں کورونا وائرس سے متاثر نہیں۔

    محکمہ صحت نے نوزائیدہ بچوں کی ماؤں میں کورونا وائرس منفی آنے پر میٹرنٹی ہوم کے تمام عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماؤں نے بھی بتایا کہ طبی عملے نے حفاظتی اقدام نہیں کیے تھے۔ ماسک اور داستانے تک نہیں پہنے ہوئے تھے۔

    محکمہ صحت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر نومولودوں کی طبیت بہتر ہے اور کسی بچے میں تاحال علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ رومانیا میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 500 مریض ہیں جن میں سے 700 ڈاکٹرز اور طبی عملہ شامل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں بھی ایک نوزائیدہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے کووڈ-19 کا دنیا کا سب سے کم عمر مریض قرار دیا گیا ہے جب کہ امریکا میں 2 نوزائیدہ بچے کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

  • کرونا وائرس، پاکستان نے امریکہ کو کی مدد کی پیشکش

    کرونا وائرس، پاکستان نے امریکہ کو کی مدد کی پیشکش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے امریکہ کو مدد کی پیشکش کر دی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹ کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں کروناوائرس کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے ہرممکن مدد کی پیشکش کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے خط میں کرونا وائرس کے باعث اموات پر پاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ امریکا میں کرونا وائرس سے اموات پر دل گرفتہ ہوں، بحران سے اقوام عالم کو متحد ہونے کا منفرد موقع میسر آیا، پاکستان کا پارلیمان اور قوم مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس سے قبل بیلجیم، ہالینڈ اور فرانس کے وزراۓ اعظم، ترکی کے صدر ، عمان کی شوری کونسل کے سپیکر ، چین کی بین الاقوامی ترقی کے وزیر کو علیحدہ اور دیگر ممالک کے سربراہان حکومت و پارلیمان علیحدہ خطوط لکھے۔جرمنی کے چانسلر، سپین اوراٹلی کے وزراء اعظم کو خط پہلے جاری ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1970 شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے. امریکا میں ہلاکتیں 12854، امریکہ میں چار لاکھ 12ہزار، تین لاکھ 65 ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،امریکی ریاست نیویارک امریکا سمیت پوری دنیا کا سب سے متاثر حصّہ ہے جہاں سب سے زیادہ کرونا مریض ہیں جبکہ اسپتال بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں اور سردخانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش بھی نہیں بچی

  • کرونا وائرس،جہاں حکومتیں بے بس نظرآتی ہیں وہاں دینی جماعتوں کا کردارکھل کرسامنے آتا ہے،مبشرلقمان دینی جماعتوں کے دفاع میں بول پڑے

    کرونا وائرس،جہاں حکومتیں بے بس نظرآتی ہیں وہاں دینی جماعتوں کا کردارکھل کرسامنے آتا ہے،مبشرلقمان دینی جماعتوں کے دفاع میں بول پڑے

    لاہور:کرونا وائرس،جہاں حکومتیں بے بس نظرآتی ہیں وہاں دینی جماعتوں کا کردارکھل کرسامنے آتا ہے،مبشرلقمان دینی جماعتوں کے دفاع میں بول پڑے،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف اینکر، سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان دینی جماعتوں کی حمایت اوردفاع میں کھل کرسامنے آگئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا ہے کہ جہاں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سامنے حکومتیں بے بس نظرآتی ہیں وہاں مجھے وہ مذہبی جماعتیں یادآرہی ہیں جنہوں نے ہرمشکل وقت میں خدمت خلق کا کام احسن طریقے سے کیا ہے اورحق داران تک ان کا حق پہنچایا ہے

     

    مبشرلقمان نے اسی حوالے سے جہاں دیگرمذہبی جماعتوں کے کردار کی تعریف کی وہاں انہوں نے دعوت اسلامی کے جزبہ خدمت خلق کو بہت سراہا ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ جب حالات یہ ہیں کہ ہرطرف بے بسی ہی نظرآرہی ہے،اس اثنا میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کی فراہمی دعوت اسلامی کا ایک بہت بڑا مشن ہے

    سینیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو روزانہ خون کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خون دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری یقینا فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ہی کام نہیں اور بھی خدمت خلق کے کام کررہے ہیں اوردنیا ان کو جانتی ہے

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ ان حالات میں زیادہ مسائل ان لوگوں کے لیے ہیں جوسفید پوش ہیں اوروہ ہاتھ نہیں پھیلاتے ، مگرکرونا کی سختیوں نے ان کو انتہائی مجبورکردیا ہے، ان حالات میں اگرعوام الناس دعوت اسلامی تک اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ سفید پوش ہوں یا اورحق داران دعوت اسلامی والے ان تک یہ پہنچائیں گے اوراپنی ذمہ داری نبھائیں گے

  • اپوزیشن سوئی رہی، چینی کمپنیاں میدان میں آگئیں، کرونا ریلیف فنڈ میں کتنے لاکھ کا چیک وزیراعظم کو دیا؟

    اپوزیشن سوئی رہی، چینی کمپنیاں میدان میں آگئیں، کرونا ریلیف فنڈ میں کتنے لاکھ کا چیک وزیراعظم کو دیا؟

    اپوزیشن سوئی رہی، چینی کمپنیاں میدان میں آگئیں، کرونا ریلیف فنڈ میں کتنے لاکھ کا چیک وزیراعظم کو دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کی دو کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے

    چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ جمع کرایا،چینی کمپنیوں نے این ڈی ایم اے کو 30 لاکھ روپے کا حفاظتی سامان بھی عطیہ کیا،ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل بھی شریک تھے

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے چینی کمپنیوں کی مدد پر شکریہ ادا کیا

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام شریک ہیں جبکہ وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

    قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا سے متعلق ملک کی مجموعی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، نیشنل کمانڈ کو آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر کی تجاویز پر بریفنگ کے علاوہ کورونا کے اعدادوشمار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وائرس سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور مختلف علاقوں میں محدود آئسولیشن کے علاوہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 6 سے 20 ہزار روزانہ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ کورونا ٹائیگر فورس کے معاملات بھی اجلاس کے دوران زیر بحث آئے

    اجلاس میں جزوی فضائی آپریشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی یا بڑھانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں

    قبل ازیں تین روز قبل چیئرمین نادرا نے وزیراعظم عمران خان کو کرونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک ادارے کے ملازمین کی جانب سے پیش کیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے نادرا ملازمین کے جذبے کو سراہا۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات ہوئی ہے ،طیبہ خانم بخاری نے 50لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کےلیے پیش کیا،وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا، اس موقع پر خانم طیبہ بخاری نے کورونا ریلیف مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار بھی کیا.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر رکھا ہے،دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی تھی

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ہائر پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ماسک وزیر اعظم عمرا ن خان کو پیش کئے گئے،زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا،

    پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا،وزیر اعظم عمران خان نے ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔

  • لاہور میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، پنجاب میں کل کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟

    لاہور میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، پنجاب میں کل کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟

    لاہور میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، پنجاب میں کل کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک اور کرونا کا مریض چل بسا، میو ہسپتال میں ایک 32 سالہ خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے

    پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 17 اور میو ہسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد 7 جبکہ لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی، ہسپتال حکام کے مطابق خاتون گردوں کے مرض میں بھی مبتلا تھی اور وہ 3 اپریل کر میو ہسپتال میں داخل ہوئی تھی، خاتون میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جو آج چل بسی.

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کورونا مانیٹرنگ روم کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 78 کیس، تعداد 2108 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 34 ہے

    695 زائرین سنٹرز، 744 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 58 قیدیوں، 744 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے.

  • دبئی: کورونا کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

    دبئی: کورونا کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

    دبئی:دبئی: کورونا کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔

    پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی اورگردونواح کی ریاستوں سے بے روزگارہونے والے پاکستانیوں کے اس مسئلہ پرنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا ہےکہ وہ پاکستانیوں کو مشکل وقت میں تمام ترسہولیات فراہم کرے ، ادھردبئی حکام سے بھی کہا گیا ہےکہ وہ پاکستانیوں کوبے روزگارنہ کرے اور ان کو متبادل روزگار فراہم کرے

    قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا وبا کے باعث نوکریوں سے فارغ کردیے گئے ہیں جن کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔

    قونصل جنرل کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں، پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ، لاک ڈاؤن حکومت کی جانب سے امداد نہ ملی تا ہم حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    وفاقی حکومت کی جانب سے غریبوں اور دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کے لئے ایک نمبر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس پر ایس ایم ایس کیا جائے جس کے بعد تصدیق کی جائے گی اور حکومت مستحق افراد کو 12 ہزار تک امداد دے گی، تا ہم ابھی لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ جاری ہے حکومت کی جانب سے کسی ایک شخص کو بھی امداد موصول نہیں ہوئی لیکن حکومت نے اسی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 9 کروڑ روپے غریبوں سے وصول کر لئے

    احساس پروگرام کی انچارج اور وزیراعظم عمران خان کی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ساڑھے کروڑ کے قریب ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں ، ایس ایم ایس کرنے پر ایک روپیہ اور کچھ پیسے حکومت کی جانب سے جبکہ کچھ پیسے موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس رکھا گیا ہے، اگر حکومت چاہتی تو یہ سب فری بھی کر سکتی تھی لیکن غریبو‌ں سے امداد کی رجسٹریشن کے لئے بھی موبائل سے کٹوتی کی گئی، ساڑھے چار کروڑ ایس ایم ایس کا مطلب حکومت اور موبائل کمپنیوں نے غریب عوام کے جیبوں سے کم از کم 9 کروڑ روپے نکلوا لئے ہیں.

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے بدھ کی صبح تک 4 کروڑ 30 لاکھ 44 ہزار 60 ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کی معان خصوصی برائے انسداد غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹرثانیہ نشتر نے اس سلسلہ میں اسلام آباد میں مزدوروں سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پروگرام میں محنت کشوں اور مزدوروں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے رضاکاروں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا تا کہ وہ مستحقین کیلیئے8171 پر ان کے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرسکیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد پروگرام سے مستفیدہوسکیں۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پرکہا کہ احساس کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی پیکج ہے۔جس کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کے لئے 12000 روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔سرکاری ملازمین اوراپنی گاڑی رکھنے والے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں ہیں۔ پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی کے مرکز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ ہو۔ ایک مرتبہ دی جانے والی یہ امداد ان افراد کے لئے ہے جن کی معاشی حالات کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے لئے راشن خرید سکیں۔یہ پروگرام انتہائی ضرورت مندوں کے لئے ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں کوئی بھی مسلہ درپیش ہو توٹال فری نمبر080026477 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔میسج میں اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر8171 پربھیج کر اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ا یمرجنسی کیش پروگرام پر عمل تیزی سے جاری ہے۔پروگرام سے چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے افراد مستفید ہوں گے۔احساس کفالت پروگرام والی خواتین کو بھی چار ماہ کے لئے 12 ہزار روپے یکمشت ادا کئے جائیں گے۔ ہنگامی کیش پروگرام کے لئے آبادی کے لحاظ سے رقم مختص کی گئی یے کیونکہ اس میں گلگت بلتستان اور کشمیر بھی شامل ہیں۔ صوبے اپنے بجٹ میں بھی مستحق افراد کی مدد کریں گے۔صوبہ پنجاب 7 لاکھ اور سندھ اڑھائی لاکھ لوگوں کو پیسے اپنے بجٹ سے دے گا۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر ضرورت مند افراد کی فہرست مرتب کی جارہی ہے۔

    ہنگامی کیش پروگرام کی جانچ پڑتال کا مؤثر طریقہ اپنایا گیا ہے اور اس سارے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی معاونت سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ مستحق افراد کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد رقم فراہم کی جائے گی اور اس کے لئے سیل پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں۔ ہیں۔ نادرا اور شراکتی بینکوں کے تعاون سے تمام ادائیگیاں بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔اور مستحقین شراکتی بنکوں کے پوائنٹ آف سیل مراکز اور اے ٹی ا یم مشینوں سے اپنی رقم وصول کر سکیں گے۔

    حکومت کی جانب سے شاید کل عوام کو امدادی رقم کی فراہمی ہو گی.حکومت سے زیادہ بہتر تو فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ہیں جنہوں نے بغیر رجسٹریشن کے گھر گھر جا کر راشن پہنچانا شروع کر دیا، جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن سب سے آگے ہے ، جبکہ حکومت ابھی تک رجسٹریشن کے چکر میں پھنسی ہوئی ہے.

    کرونا وائرس کے بعد جب لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا تو حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کچھ کرنے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا، آن لائن رجسٹریشن کا کہا گیا حالانکہ کئی غریب اور دیہاڑی دار افراد کے پاس موبائل ہی نہیں اگر موبائل ہیں تو موبائل کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے ان میں بیلنس نہیں، اس وجہ سے شہری رجسٹریشن بھی نہیں کروا پا رہے،

    سندھ حکومت کے تحت ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے حوالہ سے طریقہ کار جاری کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

  • اردن :کرونا مریض کی طرف سے ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزا کا حکم

    اردن :کرونا مریض کی طرف سے ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزا کا حکم

    اردن :کرونا مریض کی طرف سے ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزا کا حکم

    باغی ٹی وی اردن میں کرونا تحفظ کے سلسلے میں وضع کرد قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا کا فیصلہ ہوا ہے. اردن کے وزیر اطلاعات امجد العضائلہ کے مطابق کرونا کا شکار ہونے والے کسی مریض کی طرف سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ اور ہدایات کی خلاف ورزی پر اسے قید اورجرمانے کی سزا دی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امجد عضایلہ نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار عمل درآمد کرنا ہوگا۔ اگر کوئی مریض قانون کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسے گھر میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘بترا’ کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی طرف سے صحت شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص دوسرے لوگوں میں کرونا پھیلاتے پایا گیا اور اس کا انجام جیل ہوگا

  • کرونا وائرس کو مذہب یا مسلک کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، اسد قیصر نے کی علماء کرام سے اپیل

    کرونا وائرس کو مذہب یا مسلک کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، اسد قیصر نے کی علماء کرام سے اپیل

    کرونا وائرس کو مذہب کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، اسد قیصر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں علماء، وفاقی وزراء ،وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کے افسران شریک ہوئے.

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے اللہ سے مدد مانگیں، علماء کرام حکومت کے ساتھ تعاون کریں ، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا کہیں، حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی، سٹیٹ ماں جیسی ہوتی ہے، کورونا انسانی المیہ ہے اسے کسی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، مذہبی جماعتوں کے جو ایشوز ہیں ان کو حل کریں گے، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، ہم سب کو متحد ہو کر اس بحران سے نکلنا ہوگا

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ کرونا وبا امتحان ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالہ سے بحث چھڑ گئی تھی کوئی تبلیغی جماعت اور کوئی زائرین پر انگلیاں اٹھاتا تھا ، سنجیدہ قسم کے لوگ بھی بحث میں پڑ گئے تھے اس لئے آج علماء کرام کا اجلاس بلایا، تبلیغی جماعت کے شوریٰ کے نمائندے کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی، ڈاکٹر طیبہ خانم اور علامہ شہنشاہ نقوی سے بھی بات ہوئی، زائرین کے حوالہ سے جو غلط فہمیاں ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے ہدایات دی دہیں اور ان کی مشکلات کم کی جائیں.

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ آج شب برات ہے، عبادت کریں ،کوشش کریں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کے ساتھ گھروں میں عبادت کریں.