Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سےتجاوز کر گئی

    جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سےتجاوز کر گئی

    جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں کورونا وبا سے اموات میں کمی کی ایک بڑی وجہ وسیع پیمانے پر ہونے والی ٹیسٹنگ ہے۔ جرمنی میں ہر ہفتے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 2 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    جرمنی سے قبل اسپین، اٹلی اور فرانس میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 82 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار ہو گئی ہے۔

    کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ پانچ ممالک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
    ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، مہلک وبا سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 752 ہوگئی ہے۔
    سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پازیٹیو کیسز 2 لاکھ تک جاسکتے ہیں سعودی عرب میں کورونا کے مزید 203 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں،سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار795 ہو گئی،

    سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کی تو ایسی صورت میں کورونا کے خطرات کا دائرہ انتہائی حد تک کم کیا جاسکے گا. ہمیں اپنے معاشرے کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے

    چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا کے کتنے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

    خیبر پختونخواہ میں کرونا کے کتنے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

    خیبر پختونخواہ میں کرونا کے کتنے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں، کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے ہمارے ہیرو ہیں

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ہے، کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے، قرنطینہ میں منفی ٹیسٹ آنیوالوں کو گھربھیجا جا رہا ہے۔صوبے میں 110 آئسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، پاک افغان سرحد افغان شہریوں کی واپسی کیلئے کھولی گئی، 15 ہزار 956 افغان شہری واپس جاچکے۔

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج صوبائی حکومت سے تعاون کر رہی ہے،احساس پروگرام کے تحت کل مستحقین کو 12ہزار روپے ملنا شروع ہوجائیں گے ،37مریض آج اور27کل صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے جائیں گے،217مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے،حکومت اور صوبو ں میں بہترین کوارڈی نیشن ہے،کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے،

    خیبرپختونخوا میں 27 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والو کی تعداد 217 ہوگئی. اس وقت صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی کل تعداد 527 ہے جن میں سے 68 کنفرم کیسز ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور کے قرنطینہ مراکز سے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر،14کرونا مریضوں کے لیے صابن کی ایک ٹکیا،ایک باتھ روم

    مقبوضہ کشمیر،14کرونا مریضوں کے لیے صابن کی ایک ٹکیا،ایک باتھ روم

    اسرینگر:مقبوضہ کشمیر،14کرونا مریضوں کے لیے صابن کی ایک ٹکیا،ایک باتھ روم ،اطلاعات کےمطابق حکومت اور محکمہ صحت بلند بانگ دعوے کررہے ہیں کہ کووڈ 19کے مریضوں علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے

    ذرائع کےمطابق ادھر سرینگر کے سکمز صورہ میں زیر علاج مریضوں نے شکایت کی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک کررہے ہیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر کے سب سے بڑے ہسپتال سکمز صورہ میں کووڈ 19کے مریضوں کو ہسپتال میں کوئی بھی سہولیت دستیاب نہیں ہے یہاں تک کہ انہیں کھاناپینا بھی ڈھنگ کا نہیں دیاجارہا ہے ۔

    سکمز میں زیر علاج ایک مریض نے بتایا کہ 14مریضوں کیلئے ایک صابن کی ٹکیا ہے ۔ چائے سرد پانی کی مانند ہوتی ہے جبکہ روٹی کا نام و نشان ہی نہیں ہے اور نہ روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کے ماسک تبدیل کئے جاتے ہیں ۔ گرمی کا کوئی انتظام نہیں یہاں تک کہ مریضوں کو کمبل بھی فراہم نہیں کیا جاتا ہے ۔

    مریضوں نے بتایا کہ اس وقت یہاں پر 14سے زائد مریض زیر علاج ہیں جن کیلئے دو باتھ روم ہیںجن کاگیزر خراب ہے جبکہ ایک ہی باتھ روم چودہ افراد کیلئے رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی بارمنت سماجت کے بعد 5روپے کی ایک صابن کی ٹکیادی گئی جو 14مریض استعمال کررہے ہیں،

    انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی مریض کو ایک ماسک دیا جاتا ہے تاہم ایک ہی ماسک مریضوں نے ایک ہفتے استعمال کیا ہے۔

  • وباء پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر

    وباء پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر

    وباء پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر

    باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری شدید دباوَ اور مشکلات کا شکار ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا۔
    انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکا سے بہت سے فنڈز ملتے ہیں لیکن آئندہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو فنڈز دینے کے معاملے پر سوچیں گے۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او چین کے زیادہ قریب ہے جس نے چین کے لیے بارڈر کھلے رکھنے کا غلط مشورہ دیا۔خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 2000 افراد ہلاک ہو گئے۔ اب تک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہزار 781 ہوگئی ہے۔ امریکا میں 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ

    پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز آگئے

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کورونا مانیٹرنگ روم کی جانب سے کورونا فراہم کردہ معلومات کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 78 کیس، تعداد 2108 ہو گئی۔لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 34 ہے

    695 زائرین سنٹرز، 744 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 58 قیدیوں، 744 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

    زائرین کی تفصیل
    ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 18 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیل
    رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی ہے.

    ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 6، لیہ 17 بہاولنگر میں 8 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے

    عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل
    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 340 کنفرم مریض ہیں۔

    ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 63، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 19، ناروال 6، گجرات میں 98 ،حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 15، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 6
    ،میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی دیوانے کا خواب ہے،ایسا نہیں ہو سکتا،

    وزیراعظم نے ہمیں اجازت دی تو کچھ ٹرینیں فوری طور پر 15 اپریل سے چلائیں گے،142 ٹرینیں ہماری چلتی ہیں لیکن ہم 20 یا 22 ٹریںیں چلائیں گے، مزدوروں نے کوچز کو صحیح کرنے میں کردار ادا کیا، ہمارے جو قلی ہیں ان کو مالی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے، انکو بھی 12 ہزار روپے ملیں گے، 1675 قلی ہیں ان کے انچارج یا وہ خود میسج کریں گے تو انکو پیسے مل جائیں گے،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج 45 لاکھ کی قسط جاری ہو گی لیکن ان لوگوں کو ملے گی جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں، کرونا وائرس کا آج ایک کیس نکلا یہ ورکشاپ کا نہیں بلکہ باہر سے آدمی آیا، آج سے ہم نے مغلپورہ ورکشاپ کو بند کر دیا ہے، فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں شہری زبردستی چڑھ جاتے ہیں اس پر بھی ایکشن ہو گا، ریلوے موجودہ حالات میں حکومت کی ہدایات کے مطابق بند ہے، ہمیں جو نقصان ہو رہا ہے اسکی سبسڈی ملے گی، تمام ریلوے کے ملازمین کو وقت پر تنخواہ ملے گی

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے 13 اپریل تک چھٹی دی ہے، مغلپورہ ورکشاپ میں صرف 10 ہزار مزدروں کو چھٹی دی ہے باقی ورکشاپس میں مزدور کام کریں گے، جو 50 سال سے زیادہ ہیں وہ اپنے انچارج کو درخواست دیں گے، بجلی کے بلوں کے حوالہ سے اجلاس میں بات ہوئی، یوٹیلٹی سٹورز کو فنڈ جاری کر دیا گیا تا کہ اشیا کی کمی نہ ہو.

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی اہم شخصیت ہیں، رپورٹ کا فیصلہ 25 اپریل کو ہونا ہے، ایک دن میں یہ کہنا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے ہو جائیں گے کہنا صحیح نہیں، عمران خان نے واضح کیا کہ عوام کو لوٹنے والوں کو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اربوں روپے کی سبسڈی لینے والوں کو حساب دینا ہو گا، چینی افغانستان 70 فیصد گئی،کابل ایسی جگہ ہے جہاں حساب کتاب نہیں ہوتا، مال گیا یا نہیں فرانزک رپورٹ میں سامنے آ جائے گا.

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم بڑی محنت کر رہی ہے، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں گے، پہلا روزہ، 25 اپریل اور رپورٹ کی فرانزک رپورٹ بھی آ جائے گی اور فیصلہ ہو جائے گا، عمران خان پر کوئی عدم اعتماد نہیں کرے گا، جہانگیر ترین اہم شخصیت ہیں،اونچ نیچ ہوتا رہتا ہے، عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اگر عمران خان کو نکال دیا جائے تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، عمران خان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، کسی شخص کو نہیں نکالا گیا، بلکہ لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے ، 25 تک جب تک فرانزک نہیں آتی میڈیا اپنی بات کرونا پر کرے.

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

  • سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے بڑھ گئی، ہلاکتیں بھی 20 ہو گئیں

    سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے بڑھ گئی، ہلاکتیں بھی 20 ہو گئیں

    سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے بڑھ گئی، ہلاکتیں بھی 20 ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 20 ہو گئی ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں، آج کورونا کے خلاف جنگ میں 2 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا وائرس کے سبب ابھی تک 20 اموات ہوچکی ہیں،ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کئے ہیں، اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10981 ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 50 نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کیسز کی کل تعداد 1036 ہوگئی ہے، 382 مریض گھروں میں آئیسولیشن ہیں، 97 مریض مختلف آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں.

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں،لاک ڈائون مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے؛آپ احتیاط کریں، اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد کوئی نہیں کرے گا،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شب برات مغفرت اور رحمت کی رات ہے،رب العزت ہماری دھرتی کو شاد آباد رکھے اور مصیبتوں سے نجات عطا فرمائے،عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ شب برات پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کریں،آج رات اپنے پیاروں جو اس فانی جہاں کو چھوڑ کر مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغرفت کیلئے گھروں میں بیٹھ کر دعا کریں،ہم سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ علماءکرام سے درخواست ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برات کی فضیلت پر بات کریں، ایک بار بھر عوام سے گزارش ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں میں رہیں،

    سندھ میں کب تک کرونا وائرس ختم نہیں ہو گا؟ چینی ڈاکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کیا کہا؟

  • ایک اور پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص،پولیس میں بھی خوف بڑھنے لگا

    ایک اور پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص،پولیس میں بھی خوف بڑھنے لگا

    ایک اور پولیس اہلکار میں کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص،پولیس میں بھی خوف بڑھنے لگا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنڈی کے تھانہ روات میں ڈیوٹی کرنیولا پولیس کانسٹیبل کررونا وائرس میں مُبتلا ہوگیا ۔

    گُجرخان کے رہائشی کانسٹیبل کاشف نواز اور اس کی فیملی کو بھی کررونا مثبت آیا ہے،کاشف نواز اور اس کی فیملی قرنطینہ سنٹر آر آئی یُو میں زیر علاج ہیں ،کاشف نواز پولیس لائن راولپنڈی میں میں رہتا تھا اور پی ٹی ایس روات میں ڈیوٹی کرتا تھا

    پولیس اہلکار میں‌کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ذرائع کا کہنا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کاشف نواز کا ملنا جُلنا پی ٹی ایس روات اور پولیس لائن راولپنڈی میں تھا جس کے باعث اور بھی پولیس اہلکار کررونا کے مرض میں مُبتلا ہوسکتے ہیں

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پولیس اہلکاروں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس لائن اور پی ٹی ایس روات میں تعینات پولیس ملازمین کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

  • سندھ میں کب تک کرونا وائرس ختم نہیں ہو گا؟ چینی ڈاکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کیا کہا؟

    سندھ میں کب تک کرونا وائرس ختم نہیں ہو گا؟ چینی ڈاکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کیا کہا؟

    سندھ میں کب تک کرونا وائرس ختم نہیں ہو گا؟ چینی ڈاکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے ڈاکٹروں کے 9 رکنی اعلیٰ سطحیٰ وفد نے ملاقات کی اس موقع پر سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو بھی موجود تھیں

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا چین نے کورونا وائرس پر قابو پایا، جانی نقصان پر افسوس ہے، ہمیں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں، ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں، ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں۔

    چینی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ چین کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ وفد نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں، جس پر چینی میڈیکل ٹیم نے کہا ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہئے، نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔جب تک آپ کی عوام سماجی دوری اور نظم و ضبط کا مظاہرا نہیں کریں گی وائرس ختم نہیں ہوگا.

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں، آج کورونا کے خلاف جنگ میں 2 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا وائرس کے سبب ابھی تک 20 اموات ہوچکی ہیں،ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کئے ہیں، اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10981 ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 50 نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کیسز کی کل تعداد 1036 ہوگئی ہے، 382 مریض گھروں میں آئیسولیشن ہیں، 97 مریض مختلف آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں ،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں،لاک ڈائون مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے؛آپ احتیاط کریں، اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد کوئی نہیں کرے گا،شب برات مغفرت اور رحمت کی رات ہے،رب العزت ہماری دھرتی کو شاد آباد رکھے اور مصیبتوں سے نجات عطا فرمائے،عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ شب برات پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کریں،آج رات اپنے پیاروں جو اس فانی جہاں کو چھوڑ کر مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغرفت کیلئے گھروں میں بیٹھ کر دعا کریں،ہم سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،علماءکرام سے درخواست ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برات کی فضیلت پر بات کریں، ایک بار بھر عوام سے گزارش ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں میں رہیں،

  • راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی وجہ سے فضائی آپریشن بند ہونے سے پھنسے پاکستانیوں نے وطن واپس جانے کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی ہے

    متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں نے احتجاج کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں راشن نہیں پاکستان واپس جانے کا انتظام کیا جائے، اس دوران پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ پاکستان ان کی مدد کر رہا ہے، راشن ان تک پہنچایا جا رہا ہے، جلد ان کے لئے فلائٹ کا بندو بست کر لیا جائے گا جس پر پاکستانیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں راشن نہیں چاہئے بلکہ پاکستان واپس جانے کے لئے فلائٹ بحال کی جائے، کئی ممالک سے پاکستانی واپس پہنچ چکے ہیں لیکن ہمارے لئے کوئی کچھ نہیں کر رہا.

    پاکستانی ایمبیسی نے یقین دہانی کروائی کہ جہاز کا بندوبست کر رہے ہیں لیکن تھوڑا ٹائم لگے گا جس پر احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ ایک مہینہ ہو گیا ہے ابھی تک جہاز نہیں آیا

    واضح رہے یو اے ای میں پاکستانی ایمبیسی پاکستانیوں میں راشن تقسیم کر رہی ہے، ایک پاکستانی جو یو اے ای میں وزٹ ویزے پر گیا ہوا تھا وہ ایمبیسی میں گیا تو وہاں ایمبیسی نے اسے راشن کا پیکٹ دیا، راشن میں تمام اشیاء خورونوش شامل ہیں، جو راشن دیا جا رہا ہے وہ ایک ماہ کے لئے کافی ہے،

    تاہم دوسری جانب یو اے ای حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک میں گزشتہ کئی روز سے لاک ڈائون کر رکھا ہے جس کے باعث روزگار کے سلسلے میں وہاں مقیم پاکستانی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ یو ای اے میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں‘ کاروبار بند پڑے ہیں جبکہ ساری جمع پونجی ختم ہو رہی ہے۔ اگر مزید دبئی میں رکے تو ہم کورونا کے بجائے بھوک اور پیاس سے مر جائیں گے۔ اس لئے پاکستان واپس لے کر جایا جائے