Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ہٹایا جائیگا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    کرونا وائرس، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ہٹایا جائیگا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    کرونا وائرس، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ہٹایا جائیگا یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ میں 14 اپریل کے بعد بھی لاک ڈاون رہے گا

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی 14 اپریل کے بعد کچھ چیزوں پر عوام کو ریلیف دیا جائے گا ،کراچی کچھ پر پابندیاں ہوگئی اور عوام کو کچھ کے لئے پابند کیا جائے گا،کراچی کی عوام یہ نہ سمجھے کہ 14 اپریل کے بعد صورتحال نارمل ہوجائے گی

    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چینی ڈاکٹر نے 28 روز کے لاک ڈاؤن کا کہا تھا، 14 اپریل کے بعد صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے.شہری اپنے بزرگوں کا خیال رکھیں انہیں گھروں سے نہ نکلنے دیں ہم ایک سے دو ہفتے میں 5 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے،

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ پر کورونا وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہم روزانہ 3 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں، کورونا سے بچنے کیلئے ماسک ضرور پہنیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں بیڈز مختص کر دیئے، حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ تعداد تبلیغی جماعت کے کارکنوں اور زائرین کی ہے، جو حالات نظر آرہے ہیں اس میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہی ہوں، لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں، اپنے بزرگوں کی صحت کے لئے ان سے فاصلہ اختیار کریں.

    وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں کے رش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھےابتدائی سات روز والا لاک ڈاؤن چاہیے،بلا ضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے، کورونا وائرس کے اعداد وشمار تشویشناک ہیں۔

    پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی، کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔صوبہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگایا جس کا آج 14 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر، شادی ہالز ، صنعتیں بند ہیں، پنجاب حکومت نے آج لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز ، سرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صنعتیں کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام شروع کر سکتی ہیں، فروٹ ، سبزیاں ، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

    بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق نماز جمعہ کے لیے تمام مساجد کھلی رہے گی، 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرینگے، عوام الناس سے نماز جمعہ گھروں میں پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4005 تک پہنچ گئی ہے۔

    سندھ میں آج کرونا کے مزید 54 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

  • سعودی عرب کرونا وائرس پر کب تک قابو پا لے گا؟ مریضوں کی تعداد کتنے لاکھ تک جا سکتی ہے؟

    سعودی عرب کرونا وائرس پر کب تک قابو پا لے گا؟ مریضوں کی تعداد کتنے لاکھ تک جا سکتی ہے؟

    سعودی عرب کرونا وائرس پر کب تک قابو پا لے گا؟ مریضوں کی تعداد کتنے لاکھ تک جا سکتی ہے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے 4 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے

    سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پازیٹیو کیسز 2 لاکھ تک جاسکتے ہیں سعودی عرب میں کورونا کے مزید 203 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں،سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار795 ہو گئی،

    سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کی تو ایسی صورت میں کورونا کے خطرات کا دائرہ انتہائی حد تک کم کیا جاسکے گا. ہمیں اپنے معاشرے کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے-

    سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سعودی عرب میں‌ حفاظتی اقدامات کا آغاز دنیا کے بیشتر ممالک سے بہت پہلے شروع کیا گیا مثلا عمرہ پر پابندی، مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز پر پابندی، داخلی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی، دفاتر میں حاضری پر بندش، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے یہ سب اقدامات کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ہر ایک کو اس وائرس سے بچانے کی خاطر کیے گئے تھے-

    قبل ازیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید سات ارب ریال کی منظوری دی ہے- اس سے قبل 8 ارب ریال کی منظوری کا شاہی فرمان جاری ہوا تھا مجموعی طور پر یہ رقم 15 ارب ریال ہوگئی- منظوری کی درخواست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی

    سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ خطرناک کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں دو اہم مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ مشینیں، طبی لوازمات اور دوائیں مستقبل کے حوالے سے مطلوبہ تعداد میں نہیں مل پارہی، متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان کے علاج کے درکار دواؤں اور آلات کی فراہمی مشکل ہورہی ہے- دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ معاشرے کے بعض لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے,

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی. قبل ازیں سعودی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کرایا ہے- مساجد میں سپرے کورونا وائرس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے.

    سعودی وزارت صحت کی اپیل پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اور احتیاطی تدابیر، لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے سعودی عرب سے خواتین سمیت 78 ہزار سے افراد نےرضاکارانہ طور پر اپنا اندراج کروایا ہے

  • سابق برطانوی کونسلرکا کورونا کے باعث وفات پاگئیں‌، آبائی علاقے کہوٹہ میں تدفین

    سابق برطانوی کونسلرکا کورونا کے باعث وفات پاگئیں‌، آبائی علاقے کہوٹہ میں تدفین

    راولپنڈی: سابق برطانوی کونسلرکا کورونا کے باعث وفات پاگئیں‌، آبائی علاقے کہوٹہ میں تدفین،اطلاعات کےمطابق برطانیہ کی سابق کونسلراسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق برطانوی کونسلر شبنم صادق وفات پاگئی ہیں‌۔ شبنم صادق اپنے شوہر کے ہمراہ چند روز قبل بیرون ملک سے آئیں تھیں۔کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد دونوں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ شبنم صادق کے شوہر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم بعد ازاں خاوند کو نیگیٹو آنے پر ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

    سابق برطانوی کونسلر کو طبیعت مزید خراب ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شبنم صادقکئی روز سے تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور جانبر نہ ہو سکیں۔شبنم صادق کی راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے مٹور میں تدفین کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں چند رشتہ داروں کے ساتھ محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی۔

  • پنجاب حکومت نے جراثیم کش اسپرے والی خصوصی گاڑیاں ’دی مسٹ کوئین‘ تیار کرلیں،عوام کی طرف سے پزیرائی

    پنجاب حکومت نے جراثیم کش اسپرے والی خصوصی گاڑیاں ’دی مسٹ کوئین‘ تیار کرلیں،عوام کی طرف سے پزیرائی

    لاہور:پنجاب حکومت نے جراثیم کش اسپرے والی خصوصی گاڑیاں ’دی مسٹ کوئین‘ تیار کرلیں،عوام کی طرف سے پزیرائی ،اطلاعات کےمطابق جراثیم کش اسپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ’دی مسٹ کوئین‘ میدان میں آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں ’دی مسٹ کوئین‘ کے ذریعے جراثیم کش اسپرے کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے اسپرے کے لیے یہ خصوصی گاڑی تیار کی ہے، جراثیم کش سپرے کے لیے گاڑی کی تیاری پر صرف پونے 2 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا،۔

    وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پرہجوم علاقوں میں سپرے کیلئے8 ” دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی ہیں، دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی، ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کےاشتراک سےسپرےکیا جار ہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔

  • مجھے ابتدائی سات دنوں والا لاک ڈاؤن چاہئے، وزیراعلیٰ کی لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت

    مجھے ابتدائی سات دنوں والا لاک ڈاؤن چاہئے، وزیراعلیٰ کی لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت

    مجھے ابتدائی سات دنوں والا لاک ڈاؤن چاہئے، وزیراعلیٰ کی لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کر دی ہیں،

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں نے 74 ملین روپے فنڈ میں جمع کرادیے ہیں، ہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کےلیے اہم فیصلہ کیا ہے۔کورونا ایمرجنسی فنڈ سےمتعلق تمام معلومات صوبائی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں، شہری محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈکی تفصیلات تفصیل جان سکیں گے، محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر اضافی لنک ایڈ کیا گیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں آنے والے عطیات اور اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہوگی، فنڈ کےاستعمال میں شفافیت کو برقرار رکھاہے، فنڈ میں سندھ حکومت نے ابتدائی طور پر تین ارب روپے رکھے تھے، یہ پیسہ قوم کی امانت ہے۔ یہ فنڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور صحت کی سہولیات میں اضافے کے لئے خرچ ہوگا، ہم مخیر حضرات اور عطیات دینے والے عام افراد کے شکر گزار ہیں.

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں کے رش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھےابتدائی سات روز والا لاک ڈاؤن چاہیے،بلا ضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے، کورونا وائرس کے اعداد وشمار تشویشناک ہیں۔

    مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئےقانون نافذ کرنے والے اداروںکو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں،اس وباسے بچنے کا واحد حل خود کو گھروں میں ہی مقیم کرنا ہے۔ تین فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیاہے، تینوں فیکٹری مالکان سے تحریری ضمانت لی گئی ہے

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے 18 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • پائلٹس جہازاڑائیں گے ، سمندرپارجائیں گے ، پاکستانی لائیں‌گے ،پالپا اور پی آئی اے کے مذاکرات کامیاب

    پائلٹس جہازاڑائیں گے ، سمندرپارجائیں گے ، پاکستانی لائیں‌گے ،پالپا اور پی آئی اے کے مذاکرات کامیاب

    اسلام آباد:پائلٹس جہازاڑائیں گے ، سمندرپارجائیں گے ، پاکستانی لائیں‌گے ،پالپا اور پی آئی اے کے مذاکرات کامیاب ،اطلاعات کےمطابق پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پائلٹس تمام شیڈول اور خصوصی پروازیں اڑانے کے پابند ہوں گے۔

    پائلٹس کی تنظیم پالپا نے جہازوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات نہ ہونے پر جہاز اڑانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سے ائیرلائنز انتظامیہ سے مذاکرات جاری تھے۔تاہم اب پائلٹس اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ایک معاہدے پر پی آئی اے انتظامیہ اور وائس پریزیڈنٹ پالپا نے دستخط کیے ہیں۔

     

     

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ تمام حفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابند ہوگی جبکہ پائلٹس قومی ائیرلائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کوئی پائلٹ کورونا وائرس کی وجہ سے طیارہ اڑانے سے انکار کرتا ہےتو اسے تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔

    پالپا کے جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن قاسم قادر کا کہنا ہے کہ فضائی عملےکے تحفظ کیلئے پی پی ای کٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، حکومت نے پی آئی اے کو سول ایوی ایشن کے ایس او پی کے مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، پالپا نے انتظامیہ کی جانب سے کاٹی گئی تین دن کی تنخواہ کی واپسی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،

    پالپا کا احتجاج صرف پائلٹس ،فضائی میزبانوں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے تھا، پی آئی اے کے 6 پائلٹ ،کیبن کریو اور ٹیکنیشن کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پالپا نے فلائٹ آپریشن مشروط طور پر بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے لہٰذا حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ اورکیبن کریو کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایس او پی پر مکمل عمل کیا جائے گا۔پالپا نےبیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    قبل ازیں پالپا اور پی آئے کے مذاکرات میں ناکامی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کے لیے کنٹریکٹ پائلٹس کی خدمات حاصل کر لیں تھیں اور فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے پاک فضائیہ سے مدد مانگ لی تھی۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے بحران سے نکالنے کیلئے پی آئی اے کو خصوصی طیارہ بھی دیا جس نے کراچی سے 13 ہوابازوں کو لے کر آج رات کراچی سے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پی کے مطابق اقدامات کیئے گئے ہیں اور عملے کو حفاظتی کٹس اور تمام مسافروں کو ماسک فراہم کر دیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال ہے جس میں بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک کے شہریوں کوان کے ملکوں میں پہنچایا جارہا ہے۔جزوی فضائی آپریشن میں بھی کئی پائلٹس سمیت دیگر فضائی عملہ بھی مہلک وائرس کا شکار ہوچکا ہے جبکہ پالپا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    معاہدے کے مطابق طیاروں کی ڈس انفکیشن اور پائلٹس کو مکمل حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔ کپتان طیارے کی ڈس انفیکشن کو خود مانیٹر کرے گا۔

    ڈس انفیکشن کرنے والے عملے کو پی آئی اے خود تربیت دے گی۔ سی اے اے کا انسپکٹر ہر طیارے کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے گا۔ اگر طیارے کا کپتان ڈس انفیکشن سے مطمئن نہیں تو طیارہ نہیں اڑایا جائے گا۔

    کپتان کی تسلی کے بعد جہاز میں کوئی مسئلہ نکل آتا ہے تو پی آئی اے انتظامیہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ کوئی کپتان جہاز میں کورونا کے حوالے سے سیفٹی پر مطمئن نہیں تو تحریری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔

  • وزیراعظم کا ترک صدرسے ٹیلی فونک رابطہ، برطانوی وزیراعظم کو لکھا خط

    وزیراعظم کا ترک صدرسے ٹیلی فونک رابطہ، برطانوی وزیراعظم کو لکھا خط

    وزیراعظم کا ترک صدرسے ٹیلی فونک رابطہ، برطانوی وزیراعظم کو لکھا خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا ہے

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نام اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے لاحق خطرات پر قابو پانے اوردنیا کومحفوظ بنانےکے لئے پاکستان اور برطانیہ کے مل کر کام کرنے کی اہمیت پرزوردیا.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ترک صد رجب طیب اردوان سے رابطہ کیا اور کرونا وائرس سے ہونے والے قیمتی جانے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر نے کورونا وائرس سے نمٹنےکیلئےمل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے تجربات کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنےکیلئے ترکی کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےمدد پر ترک صدر کا شکریہ اداکیا۔

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، مہلک وبا سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 752 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 56 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے.

  • امدادی سامان دیتے وقت فوٹو سیشن پر پابندی ہوگی،وزیراعظم آزاد کشمیرکا حکم

    امدادی سامان دیتے وقت فوٹو سیشن پر پابندی ہوگی،وزیراعظم آزاد کشمیرکا حکم

    مظفرآباد: امدادی سامان دیتے وقت فوٹو سیشن پر پابندی ہوگی،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے جعلی سینیٹائزر اور ماسک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزرا، چیف سیکرٹری، کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

    ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے امدا دی سامان دیتےوقت فوٹوسیشن پر پابندی کرتے ہوئے جعلی سینیٹائزر اور ماسک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے سامان میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اموات 54 تک پہنچ گئیں۔

  • کرونا وائرس کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کو بھی پاکستان پرکچھ عرصہ کے لیے ترس آگیا

    کرونا وائرس کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کو بھی پاکستان پرکچھ عرصہ کے لیے ترس آگیا

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کو بھی پاکستان پرکچھ عرصہ کے لیے ترس آگیا ،اطلاعات کےمطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اہداف حاصل کرنے کے لیے اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔ ایف اے ٹی ایف کو بتایا گیاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتکاروں کے ساتھ مذاکرات اورلین دین کو دستاویزی بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان متحرک ہو گیا، ایف اے ٹی ایف نے اہداف کے حصول کیلئے مزید سات ماہ کا وقت دیدیا، کورونا کی وجہ سے27 اہداف کے حصول کے لیے مزید وقت دیاگیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈسٹری کیساتھ معاملات طے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو اب یہ اہداف 30 اپریل تک کے بجائے اکتوبر تک حاصل کرنا ہوں گے ۔ پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتکاروں کے ساتھ معاملات طے کرنے اور لین دین کو دستاویزی بنانے کے لیے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قوانین منظور ہو چکے ہیں، 10 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے جانے پر اسٹیٹ بینک سے اجازت لینا ہوگی۔ ایف اے ٹی ایف کو بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمند کرنے کے ساتھ ان سے وابستہ افراد کو سزائیں بھی دی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتیں اور محکمے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ بیرون ملک 10 ہزار سے زائد ڈالر لے جانے کی اجازت کا قانون منظور ہو چکا، کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمند کیے گئے۔ کالعدم تنظیموں کے افراد کو سزائیں دی گئیں۔

  • اوروں کو نصیحت ، خود میاں فضیحت ، ایل ڈی اے نے کرونا سے بچنے کے حکومتی اقدامات کی دھجیاں بکھیردیں

    اوروں کو نصیحت ، خود میاں فضیحت ، ایل ڈی اے نے کرونا سے بچنے کے حکومتی اقدامات کی دھجیاں بکھیردیں

    لاہور:اوروں کو نصیحت ، خود میاں فضیحت ، ایل ڈی اے نے کرونا سے بچنے کے حکومتی اقدامات کی دھجیاں بکھیردیں،اطلاعات کےمطابق ایل ڈی اے نے کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات پرعمل درآمد کویقینی بنانے کے بجائے خود ہی اس کی دھجیاں بکھیرنا شروع کردی ہیں

    ذرائع کےمطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات اوراقدامات کے مخالف چلتے ہوئے تمام سٹاف پہلے کی طرح احتیاط کئیے بغیرایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتا ہے، اس کے علاوہ افسران اورماتحت دفاترمیں پہلے کی طرح ہی کے لمحات گزارنے میں مصروف ہیں‌،

    حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا تھا کہ افسران مرحلہ وار دفاترمیں آیا کریں‌گے اورکرونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیراختیارکریں گے .لیکن لاڈیپارٹمنٹ میں لوگوں کاپہلے کی طرح آنا جانا ہے،

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ ماتحت ملازمین اس بات پرپریشان ہیں کہ ڈی جی ایل ڈی اے ہی احتیاط نہیں کررہے تو پھرکیسے کرونا سے بچنا ممکن ہوگا، یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی وہاں ایک پودا لگاکرآئے تھے اوراس وقت بھی وہاں بہت زیادہ رش بن گیا تھا حالانکہ اس وقت بھی کرونا کی وجہ سے ان عوامل سے پرہیز کرنا ضروری تھا