Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • 78فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے مطمئن:خیبرپختون خواہ پھربازی لے گیا ،گیلپ سروے

    78فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے مطمئن:خیبرپختون خواہ پھربازی لے گیا ،گیلپ سروے

    اسلام آباد: 78فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے مطمئن:خیبرپختون خواہ پھربازی لے گیا اطلاعات کےمطابق 78 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھیک اقدامات کررہی ہیں۔یہ نتائج عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آئے ہیں۔

    سروے میں کے مطابق78 فیصد پاکستانی شہری صوبائی حکومتوں کے کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں جب کہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے 90 فیصد عوام صوبائی حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

    دوسری جانب مارچ سے اب تک 17 فیصد ایسے لوگوں میں اضافہ ہوا ہے جو سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت اسے بہت اچھی طرح سے کنٹرول کر رہی ہے جب کہ 18 فیصد پاکستانی اس رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔

    کورونا وائرس کے خطرے کو مبالغہ سمجھنے والے پاکستانیوں میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں میں اس وبا کے حوالے سے سنجیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔75 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث ان کو ذاتی طور پر شدید خطرہ ہے۔

    سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 4 میں سے3 یعنی 75 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ جون تک صورتحال معمول پر آجائے گی جب کہ سب سے زیادہ سندھ کے 82 فیصد شہری اس حوالے سے پرامید ہیں۔69 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ان کے آس پاس موجود لوگ کورونا کے خطرے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

    52 فیصد افراد نے بتایا کہ ان کے گھر کے مردوں نے گذشتہ جمعے کو نماز مسجد میں پڑھی تھی جب کہ خیبر پختونخوا کہ 86 فیصد لوگوں نے یہی جواب دیا ہے۔

  • لوگوں کی زندگیاں بچانےوالا ہارٹ سرجن کرونا سے نہ بچ سکا،ڈاکٹرجتھندراراٹھور کی موت کی دردناک کہانی

    لوگوں کی زندگیاں بچانےوالا ہارٹ سرجن کرونا سے نہ بچ سکا،ڈاکٹرجتھندراراٹھور کی موت کی دردناک کہانی

    ولاس:لوگوں کی زندگیاں بچانےوالا ہارٹ سرجن کرونا سے نہ بچ سکا،ڈاکٹرجتھندراراٹھور کی موت کی دردناک کہانی ،باغی ٹی وی کےمطابق ولاس ہستپال کے ایک سنیئرترین ڈاکٹرجتھندرا راٹھورکووڈ 19کے وائرس کا شکارہوگئے تھے ، جس کے بعد وہ جانبرنہ ہوسکے

    ذرائع کےمطابق ڈاکٹرجتھندرا راٹھورولاز کے ایک بہت بڑے ہسپتال کے سب سے سنیئرترین ڈاکٹرکے طورپرمانے جاتے تھے ،برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ ان کو چند دنوں سے کووڈ 19 کی شکایت تھی . لیکن بہترین علاج اوراحتیاط کے باوجود ان کا مرض بڑھتا گیا اوروہ تمام ترکوششوں کے باوجود بچ نہ سکے

    ادھر ولاز یونیورسٹی آف ہیلتھ کی طرف سے ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹرجتھندرا ایک بہت بڑے امراض دل کے ڈاکٹرتھے اورانہوں نے لوگوں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،

    ڈاکٹرجتھندرا راٹھورکی عمر 58 برس تھی اوروہ عرصہ 30 سال سے لوگوں کی خدمت کررہےتھے

  • سندھ میں کوروناوائرس سے کتنے افراد صحت یاب ہوئے  بتایا وزیراعلیٰ سندھ نے

    سندھ میں کوروناوائرس سے کتنے افراد صحت یاب ہوئے بتایا وزیراعلیٰ سندھ نے

    سندھ میں کوروناوائرس سے کتنے افراد صحت یاب ہوئے بتایا وزیراعلیٰ سندھ نے

    کراچی (باغی ٹی وی ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج مزید 16 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، صوبے بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 269 ہوگئی ہے جوایک اچھی خبر ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق عوام کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کل تک 9589 ٹیسٹ کئے گئے تھے اور آج مزید 634 ٹیسٹ کیے ہیں۔اب تک ہونے والے ٹیسٹ کی تعداد 10223 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک 932 کورونا وائرس کے کیسز تھے جن میں مزید 54 کیسزآنے کے بعد کیسز کی تعداد 986 ہوگئی ہے۔ 253 مریض کل تک صحتیاب ہوگئے تھے جبکہ آج مزید 16 صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے جو اچھی خبر ہے۔ کل تک کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 17 تھی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اور ہلاکت کے ساتھ تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 396 مریض اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، ان 396 مریضوں کو ڈاکٹر علاج و معالجے کیلئے معاونت کررہے ہیں۔ 206 کورونا کے مریض سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ہم آئسولیشن سینٹرز، سی سی یو، آئی سی یو کی تعداد بڑھا رہے ہیں اور اس کا مقصد یہ ہے کہ اپنی صلاحیت میں اضافہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارا ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود جان کی بازی ہار گئے۔ ڈاکٹر عبدالقادر کا ٹیسٹ 28 مارچ کو مثبت آیا تھا اور 31 مارچ کو اسپتال داخل ہوئے اور 6 اپریل کو ڈاکٹر عبدالقادر سومروخالق حقیقی سے جا ملے

    ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر عبدالقادر کے خاندان اور ڈاکٹر برادری سے تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے وڈیو پیغام میں کورونا وائرس پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز فرنٹ لائن فائیٹرز ہیں اور ان کو ضروری حفاظتی لباس دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں کو پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمینٹس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو دل کے مریض، سانس کے مریض، بزرگوں اور بچوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ پاک کے حکم سے ہم جلد اس خطرے سے پار ہوجائیں گے۔
    عبدالرشید چنا
    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید سخت اور توسیع کا فیصلہ

    پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید سخت اور توسیع کا فیصلہ

    پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید سخت، توسیع کا فیصلہ

    باغی ٹی وی: پنجاب، لاک ڈاؤن مزید سخت، توسیع کا فیصلہ صوبہ سب سے زیادہ متاثر، لاہور میں وباء پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا، کسی قسم کی نرمی کی بھی مخالفت، ملکی اور چینی ماہرین کی خفیہ رپورٹ میں حکومت کو انتباہ

    لاہور کرونا کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے دفعہ 144 کے تحت لگائے جانیوالے لاک ڈاؤن کو مزید سخت اور اس کا دورانیہ 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت خفیہ ٹیموں اور چینی ماہرین نے الگ الگ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگلے چند روز میں کرونا کا وار مزید سخت ہو سکتا ہے جس میں لاہور سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور اس میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کو ختم نہ کیا جائے اور نہ ہی اس میں نرمی کا مظاہرہ کیا جائے۔

    مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں کے اوقات کار کو بڑھایا نہ جائے اور پہلے سے جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایس او پی پر سختی سے عمل کیا جائے اور اس میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ اگلے 28 روز کے لئے بڑھایا جائے۔ چینی ماہرین سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں او رسپیشل برانچ کی پیش کردہ الگ لگ رپو ر ٹس میں اس بات کا بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ناکوں پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں کو مکمل طو رپر کرونا کٹس فراہم کی جائیں اور مکمل احتیاطی تدابیر کاا ستعما ل کیا جائے۔ شہر کی اہم شاہراؤں، مارکیٹوں اور بازاروں سمیت اہم چوراہوں میں کلورین کا سپرے کروایا جائے۔ شہریوں کی نقل و حرکت اور فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ مساجد میں نماز اور بالخصوص جمعۃالمبارک کی نماز کے حوالے سے جاری ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت چینی ماہرین کی پیش کردہ رپورٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن کے دورانیہ کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت لگائے گئے لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ اس کا دورانیہ مزید 28 روز کیلئے بڑھایا جا رہا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 30 اپریل تک دورانیہ بڑھانے کا رپورٹ میں ذکر کیا ہے جبکہ چینی ماہرین اور سپیشل برانچ کی تیار کردہ رپورٹ میں لاک ڈاؤن کو مزید 28 روز کے لئے بڑھانے مشورہ دیا گیا ہے اور اس میں لاک ڈاؤن کو روزانہ کی بنیاد پردوپہر اور رات کے دورانیہ میں چھ گھنٹے کے لئے لاک ڈاؤن کو انتہائی سخت کیا جائے اور اس میں شہریوں کو سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں آنے نہ دیا جائے۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے سے کرونا وباکے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے لاہور پولیس کے سربراہ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہر کے 250 مقامات پر کی گئی ناکہ بندی میں سے 100 مقامات پر ناکوں کو اے کیٹگری میں تبدیل کر دیا گیا ہے جن کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی او خود کریں گے جبکہ ڈویژن کے ایس پیز بھی ناکوں کا وزٹ کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔

    اسی طرح 50 ناکوں کو بی کیٹگری اور باقی ناکوں کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے لئے ناکوں کی کیٹگریز کے حساب سے کرونا کٹس اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ پولیس افسران، اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں نئے سرے سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس میں اے کیٹگری کے 100 مقامات پر لگائے گئے ناکوں پر لاک ڈاؤن پر تعینات کئے گئے فوجی جوانوں کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں جس میں فوج جوان اور پولیس کمانڈو سمیت پولیس کے افسران و جوان کرونا کٹس اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ناکوں پر انتہائی الرٹ اور آج سے لاک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر چھ گھنٹے کے لئے سخت کیا جائے گا جس میں مارکیٹیں، بازاروں اور دکانیں پہلے سے طے شدہ ایس او پی کے مطابق کھلیں گی اور بند ہوں گی اور اس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شورٹی بانڈز کی بجائے قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    لاک ڈاؤن توسیع

  • ڈاکٹرز نے ڈیوٹی نہ کرنے کا انوکھا حل نکال لیا،تھانے میں رہنا اچھا لگتا ہے ، ڈاکٹرزکااصرار

    ڈاکٹرز نے ڈیوٹی نہ کرنے کا انوکھا حل نکال لیا،تھانے میں رہنا اچھا لگتا ہے ، ڈاکٹرزکااصرار

    کوئٹہ:ڈاکٹرز نے ڈیوٹی نہ کرنے کا انوکھا حل نکال لیا،تھانے میں رہنا اچھا لگتا ہے ، ڈاکٹرزکااصرار،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا ہے۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے رات تھانے میں گزاری ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تھانوں میں ہی رہیں گے، حکومتی کمیٹی نے کل رات رابطہ کیا تھا تاہم کمیٹی کو پہلے تحقیقات کرنی چاہیے کہ ضلعی انتظامیہ نے کیوں تشدد کیا۔

    دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے ینگ ڈاکٹرز کو کل دوپہر کو ہی رہا کر دیا تھا، ڈاکٹرز اپنی مرضی سے تھانوں میں موجود ہیں، ڈاکٹرز سے گزارش ہے تھانہ چھوڑ کر گھر جائیں، ڈاکٹرز کو مزید اضافی کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لہذا ڈاکٹرز کو اب اپنا احتجاج رضا کارانہ طور پر ختم کرنا چاہیے۔

  • بحریہ ٹاؤن میں بھی 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت  آ گئے

    بحریہ ٹاؤن میں بھی 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ گئے

    بحریہ ٹاؤن میں بھی 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ گئے

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق لاہور شہر کی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنے آ گئے بحریہ ٹاؤن کے علاقے میں 28 افراد کے مثبت ٹیسٹ آ گئے ہیں.

    کنفرم مریضوں کو ہنگامی طور پر ایکسپو سینٹر کورنٹنینہ میں شفٹ کر دیا گیا .ذرائع کا دعوی ہے کہ 28 مریضوں میں معروف بزنس ٹائیکون کے ذاتی محافظ بھی شامل ہیں

    واضح‌رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی،کورونا وائرس کے 429 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 986 ہے،پنجاب میں کرونا کے 2004 مریض ہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 500 ہے،اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہے، گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 211 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 202 ہے،آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہے،

    سندھ میں کورونا سے 18، پنجاب میں 15 افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے 17 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا،

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد کورونا کا شکار ہوئے، کراچی میں ایک اور فرد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا،کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 86 مزید کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2004 تک پہنچ گئی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں زائرین کے 59 مزید کیسز آگئے،پنجاب میں متاثرہ زائرین کی تعداد 726 ہوگئی،

  • تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20 ہزار تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے،جبکہ ہزاروں ایسے افراد کی حکومت کو تلاش ہے جو رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں آئے تھے، کرونا وائرس کی وجہ سے رائیونڈ مرکز سمیت ملک بھر کے کئی تبلیغی مراکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے.

    رائیونڈ میں ایک روزہ اجتماع کے بعد حکومت کی اپیل پر انتظامیہ نے اجتماع تو منسوخ کر دیا تا ہم اجتماع میں آنے والے ہزاروں افراد میں سے کچھ رائیونڈ مرکز رہ گئے تھے جن میں سے پانچ سو سے زائد افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، حیدرآباد،اسلام آباد، ملتان سمیت کئی شہروں میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں‌ کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ لاہور میں ایک بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے باشندے کی موت ہو چکی ہے، حیدر آباد میں بھی ایک ایسے مریض کی موت ہوئی جس کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا.

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں 5300 تبلیغی جماعت کے اراکین کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے جو رائیونڈ کے اجتماع میں شریک ہوئے تھے، پنجاب میں تقریبا 7 ہزار اور سندھ میں 8 ہزار کے قریب تبلیغی جماعت کے اراکین کو مراکز میں رکھا گیا ہے،

    ملک بھر کے بڑے شہروں میں تبلیغی جماعت کے بڑے مراکز جہاں افراد کی تعداد زیادہ تھی ان کو قرنطینہ سنٹر میں بدل دیا گیا ہے،وہاں پولیس تعینات ہے اور ان مراکز میں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں.

    تبلیغی جماعت کے دنیا میں لاکھوں‌ پیروکار ہیں اور رائیونڈ کے اجتماع میں اس سال چین، انڈونیشیا، نائیجیر، افغانستان سمیت متعدد ممالک سے افراد نے شرکت کی تھی جن میں تقریبا 15 سو افراد جن کا بیرون ممالک سے تعلق ہے وہ پاکستان میں موجود ہیں جبکہ باقی واپس جا چکے ہیں. غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ کرونا وائرس کے فلسطین میں جو پہلے دو کیسز سامنے آئے تھے انہوں نے رائیونڈ کے اجتماع میں شرکت کی تھی.

    کرونا وائرس سے اب تک ملک میں 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے،

    پنجاب کے شہر بورے والا میں تبلیغی مرکز میں کرونا کے مزید سات کیس سامنے آگئے۔ گذشتہ دو روز تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

     

    سیالکوٹ میں کورونا وائرس کا مثبت رزلٹ آنے پر تبلیغی جماعت کے مرکز مبارک مسجد دوبرجی سے غوث بخش نامی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. فورٹ عباس میں کنفرم کرونا کا مریض طارق عزیز سن آف عزیز خان عمر 28 سال کے پی کے کا رہنے والا تھا تبلیغی جماعت کے ساتھ فورٹعباس آیا تھا.

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    پنجاب تبلیغی جماعت کے 539 اراکین میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں سے رائے ونڈ مرکز میں 404، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی 6، جہلم 10، ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 6، لیہ میں 13 شخص شامل ہیں.

    بارہ کہو میں قرنطینہ کیے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفاقت نے کہا ہے کہ بارہ کہو میں قرنطینہ کیے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور تبلیغی جماعت کے تمام لوگوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آچکے ہیں جس کے بعد انہیں گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا.

  • طاقت ورامریکہ میں کرونا کا علاج بھارتی دوائی سےدوسری طرف بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے ڈھیر ہو گیا

    طاقت ورامریکہ میں کرونا کا علاج بھارتی دوائی سےدوسری طرف بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے ڈھیر ہو گیا

    نئی دہلی : طاقت ورامریکہ میں کرونا کا علاج بھارتی دوائی سے :بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے ڈھیر ہو گیا ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر کی دھمکی کے بعد بھارت نے کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔

    ْبین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائڈروکسی کلوروکوئن کو کورونا (کووڈ 19) کےخلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دیا تھا ۔ دوا کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مثبت نتائج کے سبب امریکا نے بھارت سے مذکورہ دوا برآمد کرنے کی درخواست کی تھی جس پر بھارت نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس دوا کو لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں خریدے جانے کے سبب بھارت میں بھی اس کی قلت ہوگئی ہے۔

    بھارت کی جانب سے اس دوا کی برآمدات پر پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دی کہ اگر بھارت ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا برآمد نہیں کرتا تو کوئی بات نہیں لیکن پھر اسے اس بات کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

    بعدازاں بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلورو کوئن کو امریکا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستوا نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت پیراسیٹامول اور ہائیڈوکسی کلوروکوئن کو مناسب مقدار میں ان پڑوسی ممالک کو فروخت کرے گا جن کا انحصار ہماری صلاحیتوں پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ دوائیں ان ملکوں کو فراہم کریں گے جو خصوصاً اس مرض سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

  • مفتی منیب الرحمن نے کشمیریوں کے لیے فتویٰ جاری کرکے بھارت کے لیے مشکلات کھڑی کردیں‌،زبردست فتویٰ

    مفتی منیب الرحمن نے کشمیریوں کے لیے فتویٰ جاری کرکے بھارت کے لیے مشکلات کھڑی کردیں‌،زبردست فتویٰ

    اسلام آباد:مفتی منیب الرحمن نے کشمیریوں کے لیے فتویٰ جاری کرکے بھارت کے لیے مشکلات کھڑی کردیں‌،زبردست فتویٰ ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے فتویٰ دیا ہے کہ کشمیریوں کیلیے اپنی جائیداد بھارتی ہندوؤں کو فروخت کرنا شرعاً ناجائز ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی منیب الرحمن نے یہ فتوی ایک استفتا کے جواب میں دیا، ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ایسی صورتحال میں کشمیری اپنی جائیدادیں بھارتی ہندوؤں کو فروخت کر سکتے ہیں جب ظالم وجابر بھارتی حکمرانوں نے کشمیرکے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کیلیے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی ہے۔

    مفتی منیب الرحمن نے واضح کیا کہ شریعت کے مطابق کشمیریوں کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی جائیدار ہندوؤں کو فروخت کریں یا انھیں کرایہ پر دیں۔یاد رکھیں کہ بھارت نے ایک طرف لاک ڈاون کررکھا ہے اوردوسری طرف اس کی آڑ میں کشمیرمیں سازشی کھیل شروع کررکھے ہیں‌،جس کے ردعمل میں وزیراعظم پاکستان بھارت کو سخت پیغام دے چکے ہیں‌

  • پالپا کے ساتھ مذاکرات ،پی آئی اے کو کامیابی ملی یا نہیں؟

    پالپا کے ساتھ مذاکرات ،پی آئی اے کو کامیابی ملی یا نہیں؟

    پالپا کے ساتھ مذاکرات ،پی آئی اے کو کامیابی ملی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے اور پالپا کے درمیان مذاکرات جزوی طور پر کامیاب ہو گئے ہیں،

    پی آئی اے نے پالپا کی سیفٹی سے متعلق تمام مطالبے غیر مشروط طور پر مان لیے، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کپتانوں کی طرف سے تحفظات پر کورونا فنڈ کیلئے کاٹی گئی تنخواہ واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،پی آئی اے اور پالپا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوں گے،

    پی آئی اے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے بین الاقوامی ضوابط کے مطابق سیفٹی کٹس اور اشیا فراہم کریگی،

    پالپا اور سیکرٹری ایوی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پالپا نے پروازیں آپریٹ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی،پائلٹس اور حکومتی انتظامیہ کے مابین تین روز سے اس حوالہ سے ڈیڈ لاک جاری تھا، پائلٹ کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ جب تک حفاظتی سامان نہیں دیا جاتا پروازیں نہیں چلائی جائیں گی.

    اب مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور پالپا نے پروازیں آپریٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی.

    دوسری جانب پی آئی اے نے کراچی سے بھی فضائی آپریشن بحال کردیا،کراچی سے لندن کی پرواز بھی کنٹریکٹ پائلٹس کی مدد سے روانہ کر دی گئی،پی کے 9787 کراچی سے لندن کے لئے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی.

    دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پی آئی اے کے چھ ملازمین میں کورنا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، تین پائلٹ، دو فضائی میزبان سمیت ایک ایئر کرافٹ ٹیکنیشن متاثر ہوچکا ہے ۔ پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان حفاظتی لباس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی پروازوں میں خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی عملے کے لیے حفاظتی کٹس چین سے درآمد کی گئی ہے جبکہ حفاظتی لباس اور دیگر سامان آج پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے.

    قبل ازیں پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس پر تنقید کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او سے پائلٹس کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

    صارفین کا کہنا تھا کہ دو ملین روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے مشکل وقت میں ہڑتال پر چلے جاتے ہیں،مشکل حالات میں راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بجائے نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں، شاہین ایئر، اور ایئر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پالپا کے تمام ممبران کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے