Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب کے سرکاری ملازمین اور افسران نے کتنے دن کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دے دی؟

    پنجاب کے سرکاری ملازمین اور افسران نے کتنے دن کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دے دی؟

    پنجاب کے سرکاری ملازمین اور افسران نے کتنے دن کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دے دی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین کاجذبہ ایثار،سرکاری افسران اورملازمین کی جانب سے 120 کروڑ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان کی ملاقات ہوئی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے ،چیف سیکرٹری نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 120 کروڑروپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا

    گریڈ ا یک سے گریڈ16 تک کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی ،گریڈ17 سے گریڈ19 کے سرکاری افسران نے دودن کی تنخواہ فنڈمیں دی ،گریڈ20 سے گریڈ22 کے سرکاری افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں کمزورطبقات کی مددکرنے والوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔کورونا کے متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ کی رقم مستحق لوگوں تک پہنچے گی۔ پنجاب حکومت کورونا وباء کی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ نادار،غریب اوربے سہارا افراد کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کر کے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہاہوں۔ فنڈمیں عطیہ کی جانے والی ایک ایک پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ریلیف کے کاموں میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ کورونا کے سدبا ب،علاج اور ریلیف کے کاموں پر پورافوکس ہے، مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔ دین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

  • مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟

    مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟

    کراچی : مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھاہے۔

    ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں اُن کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر اُن کی تصویریں کھینچتی ہیں۔

     

    https://www.instagram.com/p/B-j7O78ndFG/

    اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنےبچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت حیدرآبادی کرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اس تصویر میں میرا پسندیدہ روایتی حیدرآبادی (دکن) کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے سلائی کیا تھا۔

    ثنا جاوید نے لکھا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں کیونکہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہی میں اپنے بچپن کی سب سے اسٹائلسش بچی تھی۔انہوں نے لکھا کہ میں اس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے اپنی گود سے اُتار کر نیچے کھڑا کر دیا تھا جس کی وجہ سے میں اُداس ہوگئی تھی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آج بھی جب میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو اُن کی گود کو یاد کرکے اُداس ہوجاتی ہوں۔ثنا جاوید نے لکھا کہ آئیے ہم بھی اپنی ماؤں کا اُسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا۔

    ثنا جاوید نے مزید لکھا کہ ہماری مائیں لاکھوں کروڑوں سال صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی گُزاریں۔ثنا جاوید کی اس پوسٹ پر منیبہ مزاری نے ‘گڑیا’ کہتے ہوئے تعریف کی جبکہ ثنا جاوید نے جوابی کمنٹس میں منیبہ مزاری کو ‘میری پیاری’ کہا۔

    جبکہ اس پوسٹ پر عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت پیاری لگ رہی ہو یہ تصویر مجھے میرے بچپن کی اُس تصویر کی یاد دلارہی ہے جس میں میں نے حیدرآبادی کُرتا پہنا تھا۔ثنا جاوید نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میری حیدرآبادی بہن ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اداکارہ ثنا جاوید کے بارے میں‌ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کھڑا دوپٹہ نظامی نوابی خاندان کا روایتی دلہن لباس ہے۔اس پر ثنا جاوید نے لکھا جی ہاں میں جانتی ہوں میرے ابو کا تعلق نواب خاندان سے ہے اور ہم حیدرآبادی ہیں۔

  • اسلام آباداورسندھ ہائی کورٹس کے فیصلے سے مجرموں کوفائدہ ہورہا ہے،رہا کیے گئے تمام قیدی دوبارہ گرفتارکئے جائیں ،سپریم کورٹ

    اسلام آباداورسندھ ہائی کورٹس کے فیصلے سے مجرموں کوفائدہ ہورہا ہے،رہا کیے گئے تمام قیدی دوبارہ گرفتارکئے جائیں ،سپریم کورٹ

    اسلام آباد:اسلام آباداورسندھ ہائی کورٹس کے فیصلے سے مجرموں کوفائدہ ہورہا ہے،رہا کیے گئے تمام قیدی دوبارہ گرفتارکئے جائیں ،سپریم کورٹ ،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے اور رہا کیے گئے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیے۔

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس میں فیصلہ سنایا۔عدالت نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدموں میں دی گئی ضمانتیں بھی منسوخ کردیں۔

    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کالعدم قراردیتے ہوئے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کی جانب سے قیدیوں کی رہائی اورضمانتوں کے بارےمیں دی گئی تمام تجاویز منظورکرلیں۔

    تجاویز میں کہا گیا ہےکہ خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث انڈر ٹرائل ملزمان کو ضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہیے، ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا انڈر ٹرائل قیدیوں کو ضمانت پررہائی ملنی چاہیے اگر اُن کے جرم کی سزا 3 سال سے کم ہے۔

    تجاویز میں مزید کہا گیا ہےکہ 3 سال تک سال سزا کے جرم میں قید انڈر ٹرائل خواتین اور بچوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے، ایسے سزا یافتہ قیدی جو سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ ادا نہیں کر سکتے اُنہیں رہا کر دینا چاہیے، ایسی خواتین اور بچے جو 75 فیصد سزا مکمل کر چکے ہیں اُنہیں رہا کر دیا جانا چاہیے۔تجاویز کے مطابق ایسے قیدی جو بچوں اور خواتین پر تشدد میں ملوث نہیں اگر اُن کی سزا 6 ماہ سے کم رہ گئی ہے تو اُنہیں رہا کیا جائے۔

    عدالت کویہ تجویزبھی دی گئی کہ ایسی خواتین اور بچے جن کی سزا ایک سال سے کم رہ گئی ہے اُنہیں بھی رہا کیا جائے۔عدالت نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست گزارراجہ ندیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کو 184(3)کے تحت قابل سماعت قرار دے دیا۔

  • کرونا وائرس نے دنیا ہی بدل کررکھ دی ،اقراء عزیزاوریاسرحسین نے گھرمیں درزیوں کا کام شروع کردیا

    کرونا وائرس نے دنیا ہی بدل کررکھ دی ،اقراء عزیزاوریاسرحسین نے گھرمیں درزیوں کا کام شروع کردیا

    لاہور:کرونا وائرس نے دنیا ہی بدل کررکھ دی ،اقراء عزیزاوریاسرحسین نے گھرمیں درزیوں کا کام شروع کردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکاراورادکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار جوڑے اقرا اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس کیا ہے۔بے شمار اداکاراؤں سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے مزدوروں اور غریب طبقہ افراد کی مدد کرنے کے لیے انہیں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    https://www.instagram.com/tv/B-oVan6DIGH/

    چند روز قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس افراد کو سفید جھنڈے لہرا کر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کے مقبول ترین ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کر کے انہیں مفت میں دینے کا اعلان سامنے آیا۔

    اب عاصم جوفا کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے بھی اپنے گھر میں خود سلائی کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔
    اس حوالے سے یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ حفاظی لباس خود تیار کر رہے ہیں۔

    یاسر حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو کہا کہ ‘مجھے سلائی کرنا بالکل نہیں آتی لیکن اقراء نے مجھے یہ کرنا بتایا اور یہ بے حد آسان ہے، یہ سوٹ عاصم جوفا اور ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے لیے بنا رہے ہیں’۔اداکار نے کہا کہ آپ سب بھی صرف خراج تحسین اور سلام پیش کرنے کی بجائے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے لیے عملی طور پر کچھ کر سکتے ہیں۔

    یاسر حسین نے اپنے پیغام میں لوگوں کو کہا کہ اگر آپ کے گھر میں کسی کو بھی سلائی آتی ہے تو کوئی بھی واٹر پروف کپڑا لے کر آپ بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے لیے یہ سوٹ تیار کرسکتے ہیں۔
    اداکارہ اقرا اور یاسر حسین نے عاصم جوفا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کو بھی ا س کارِ خیر میں حصہ لینےکو کہا۔

  • یہ لاہورہے جہاں گھروں میں محصور شہریوں کی دل جوئی کے لیے ڈولفن فورس کا انوکھا مگرقابل تعریف کام ،شہری بھی خوش

    یہ لاہورہے جہاں گھروں میں محصور شہریوں کی دل جوئی کے لیے ڈولفن فورس کا انوکھا مگرقابل تعریف کام ،شہری بھی خوش

    لاہور:یہ لاہورہے جہاں گھروں میں محصور شہریوں کی دل جوئی کے لیے ڈولفن فورس کا انوکھا مگرقابل تعریف کام ،شہری بھی خوش،اطلاعات کےمطابق لاہورمیں ڈولفن فورس نے یورپ کی طرز پر کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کی دل جوئی بھی کرنا شروع کردی۔

    کورونا وائرس کے خلاف ڈولفن فورس کے اہلکار بھی سرگرم ہیں۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی قیادت میں ڈولفن فورس کی ٹیم نے والٹن روڈ پر گھر گھر جا کر بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ڈولفن فورس نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کو گٹار پر گانے سنا کر بھی محظوظ کیا۔

    یہ نہیں کہ صرف محکمہ صحت والے ہی اپنے عزیزہم وطنوں کی کی رہنمائی کررہے ہیں بلکہ سیکورٹی ادارے بھی یہی مشن اختیار کیئے ہوئے ہیں‌،اسی تناظر میں‌ ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ کا کہنا تھاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اس حوالےسے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

    یاد رہے کہ کے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے تاہم اس کے باوجود اس مہلک وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے جب کہ 54 افراد کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔

  • کرونا وائرس کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا

    کرونا وائرس کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا

    کرونا وائرس کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کے لیے سلامتی کونسل کو بھی حرکت میں آنا پڑا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعرات کے روز کرونا وائرس کے حوالے سے پہلا اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اس وبائی مرض کے سبب کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے درمیان شدید نوعیت کا انقسام دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ بات سفارتی ذرائع نے پیر کے روز بتائی۔

    کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان میں سے 9 نے گذشتہ ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ کرونا کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا جائے۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اپنی بریفنگ دیں۔ یہ مطالبہ کونسل کے مستقل ارکان بالخصوص امریکا اور چین کے درمیان اس وائرس کے حوالے سے جاری تنازعات کے سلسلے میں غیر مستقل ارکان کے مایوس ہوجانے کے بعد سامنے آیا۔

    ایک سفارت کار نے پیر کے روز اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ سلامتی کونسل جمعرات کے روز وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بند کمرے کا اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ اجلاس گرینچ کے وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے ایجنڈے پر ابھی تک ابہام کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔

    واضح‌رہے کہ کرونا وائرس کی دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی تباہی جاری ہے، امریکہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں، موجودہ صورتحال میں چین کو ہماری مدد کرنا چاہیے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہا ہوں ڈاکٹروں کے مطابق میری صحت ٹھیک ہے لیکن بورس جانسن کا انتہائی نگہداشت کے وارڈ مین داخل ہونا اچھی صورتحال نہیں ہے. امریکی عوام ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، بورس جانسن بہت پر عزم اور ہار ماننے والے نہیں۔ امریکا میں فضائی سروس انتہائی محدود ہے اور زیادہ تر فضائی سروس اور میڈیکل سپلائی ملٹری کے لیے ہورہی ہے۔ امریکا میں اب تک 17 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں، میڈیکل سپلائی کی کمی نہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں کمی پوری کر رہے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے کرونا کی آڑمیں کئی علاقوں میں آپریشنزجاری ، درجنوں نوجوان گرفتار

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے کرونا کی آڑمیں کئی علاقوں میں آپریشنزجاری ، درجنوں نوجوان گرفتار

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے کرونا کی آڑمیں کئی علاقوں میں آپریشنزجاری ، درجنوں نوجوان گرفتار،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے بیگ پورہ میں سرکاری فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز55، 82بٹالین CRPF اور اونتی پورہ پولیس گائوں میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کررہی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک گھر گھرتلاشی جاری تھی۔بیگ پورہ حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کا آبائی گاوں ہے۔بارہمولہ میں بھی فورسز نے منگل کی صبح شمالی کشمور کے ہندواڑہ وِلج میں ایک سرچ آپریشن شروع کیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آرمی کی 30 آر آر ، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ہندواڑہ میں تالیہبل ہرن چوگل کا محاصرہ کیا اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

    جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان میں مختلف چھاپوں کے دوران 7 نوجوان گرفتار کئے گئے ۔فورسز نے پولیس کی مدد سے سانبورہ پانپورمیں دوران شب گنائی محلہ میں تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کئے گئے افراد میں عادل احمد نامی طالب علم بھی شامل ہے۔ لوگوں نے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس دوران فورسز نے دارم دور کیگام شوپیان میں چھاپوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے دوران شب دربگام پلوامہ کے ایک نوعمر طالب علم کو بھی گرفتار کرلیا ۔ادھر فسٹ آر آر اور پولیس نے وانپورہ کولگام نامی بستی کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

    اس دوران 55 آر آر اور پولیس نے زائیگام پلوامہ کو محاصرے میں لیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی

  • کرونا کی سپیڈ جاری، پاکستان میں ہلاکتیں 56 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی سپیڈ جاری، پاکستان میں ہلاکتیں 56 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3918 ہوگئی

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی،کورونا وائرس کے 429 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 986 ہے،پنجاب میں کرونا کے 2004 مریض ہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 500 ہے،اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہے، گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 211 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 202 ہے،آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہے،

    سندھ میں کورونا سے 18، پنجاب میں 15 افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے 17 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا،

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد کورونا کا شکار ہوئے، کراچی میں ایک اور فرد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا،کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 86 مزید کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2004 تک پہنچ گئی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں زائرین کے 59 مزید کیسز آگئے،پنجاب میں متاثرہ زائرین کی تعداد 726 ہوگئی،

    تبلیغی جماعت کے 3 مزید مبلغین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں تعداد 539 ہوگئی،لاہور میں 4 مزید کورونا کیسز کی تصدیق، تعداد 297 ہوگئی، قصور میں ایک مزید کیس، تعداد 9 ہوگئی،راولپنڈی میں 3 مزید کورونا کیسز، تعداد 61 ہوگئی، گجرانوالہ میں 7 مزید کورونا کیسز، تعداد 39 ہوگئی، بہاولنگر میں مزید 9 کیسز، تعداد 18 ہوگئی،

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

  • کرونا وائرس، بزدار ہوئے ناکام، استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    کرونا وائرس، بزدار ہوئے ناکام، استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    کرونا وائرس، بزدار ہوئے ناکام، استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حکومت پنجاب کورونا وائرس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب صرف اجلاسوں تک ہی محدود رہے ،حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے سے شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق شہریوں کی اموات کی زمہ داری براہ راست موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کورونا وائرس کی اموات ہر وزیراعلی پنجاب عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہوں۔

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 86 مزید کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2004 تک پہنچ گئی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں زائرین کے 59 مزید کیسز آگئے،پنجاب میں متاثرہ زائرین کی تعداد 726 ہوگئی،

    تبلیغی جماعت کے 3 مزید مبلغین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں تعداد 539 ہوگئی،لاہور میں 4 مزید کورونا کیسز کی تصدیق، تعداد 297 ہوگئی، قصور میں ایک مزید کیس، تعداد 9 ہوگئی،راولپنڈی میں 3 مزید کورونا کیسز، تعداد 61 ہوگئی، گجرانوالہ میں 7 مزید کورونا کیسز، تعداد 39 ہوگئی، بہاولنگر میں مزید 9 کیسز، تعداد 18 ہوگئی،

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس سے ملک بھر میں 54 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے اب تک سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبرپختونخوا میں 17، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 429 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.

  • کرونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا؟ حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی

    کرونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا؟ حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی

    کرونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا؟ حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

    جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس سردار احمد نعیم نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کی میرٹ ضمانت کی درخواست کب مسترد ہوئی؟ اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ 11 فروری 2020ء کو مسترد ہوئی،
    ساری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے ریلیف دیا جا رہا ہے، یہ انسانی معاملہ ہے، منشیات کے مقدمہ کا ملزم کیمپ جیل میں آیا جس کی وجہ سے جیل میں بھی کرونا وائرس آیا ہے، عدالت جیل حکام سے کرونا سے متعلق رپورٹ طلب کر لے،

    اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ حمزہ شہباز سنگین جرم میں ملوث نہیں ہے، حمزہ شہباز عادی ملزم بھی نہیں ہے، ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کرونا وائرس کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی ہے، موجودہ صورتحال میں حمزہ شہباز کا زندگی گزارنے کا حق مجروح ہو رہا ہے،اگر عدالت مناسب سمجھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،

    عدالت نے درخواست واپس لیے جانے کی بنا پر نمٹا دیا

    حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض موجود ہیں، جیل میں قید صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    عدالت میں دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیلوں میں قید ملزموں کی ضمانتیں دائر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے