Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، چین کو ہماری مدد کرنی چاہئے،کتنے لاکھ ٹیسٹ کر چکے؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    کرونا وائرس، چین کو ہماری مدد کرنی چاہئے،کتنے لاکھ ٹیسٹ کر چکے؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    کرونا وائرس، چین کو ہماری مدد کرنی چاہئے،کتنے لاکھ ٹیسٹ کر چکے؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی تباہی جاری ہے، امریکہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں، موجودہ صورتحال میں چین کو ہماری مدد کرنا چاہیے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہا ہوں ڈاکٹروں کے مطابق میری صحت ٹھیک ہے لیکن بورس جانسن کا انتہائی نگہداشت کے وارڈ مین داخل ہونا اچھی صورتحال نہیں ہے. امریکی عوام ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، بورس جانسن بہت پر عزم اور ہار ماننے والے نہیں۔ امریکا میں فضائی سروس انتہائی محدود ہے اور زیادہ تر فضائی سروس اور میڈیکل سپلائی ملٹری کے لیے ہورہی ہے۔ امریکا میں اب تک 17 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں، میڈیکل سپلائی کی کمی نہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں کمی پوری کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملٹری سمیت سارا سسٹم ٹوٹا ہوا ملا، میڈیکل سپلائی پر تنقید کرنے والے افسر اوباما دور میں تعینات کیے گئے ہیں، وفاق کے پاس 9 ہزار وینٹی لیٹرز سپلائی کیلئے تیار ہیں، کئی ریاستوں کے گورنرز میڈیکل سپلائی کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں۔

    امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 3روزمیں امریکی فوج میں کورونا کیسزمیں 50فیصد اضافہ ہوا ہے،جمعہ کے بعد امریکی فوج میں کورونا کے 800کیسزکا اضافہ ہوا ہے،

    امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی فوج کے اہلکاروں کی کرونا وائرس سے ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے امریکی فوج میں چھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں. امریکی محکمہ دفاع نے کرونا سے بچاؤ کے لئے اپنی فوج کے لئے پالیسی جاری کی ہے جس میں ماسک پہننے اور کم از کم آپس میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کا کہا گیا ہے ، دوران ڈیوٹی اور گھروں میں بھی فاصلہ رکھنا ہو گا.امریکی محکمہ دفاع نے امریکی فوج میں 2528 فوجیوں میں کرونا کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان فوجیوں کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے

    امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں کروناوائرس سے 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں . امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار ہو چکی ہے.

    امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے حوالہ سے شہریوں‌کو مشکلات کا سامنا ہے،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں پارک کو عارضی قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فیونرل ہومز کو اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جبکہ میتوں کو رکھنے کےلیے سردخانے کم پڑگئے ہیں۔ کرونا وائرس کے خوف کے باعث قبر کھودنے والا اسٹاف کام پر نہیں آرہا جس کے باعث پارکوں میں خندقیں کھود کر قطار میں 10 تابوت رکھے جائیں گے۔کرونا وائرس کا خوف امریکیوں کے دلوں میں اس قدر بیٹھ چکا ہے کہ لوگ اسپتالوں سے اپنے پیاروں کی میتیں بھی وصول نہیں کررہے.

    امریکا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہین ہسپتالوں میں مریضوں کا رش دیکھنے میں آتا ہے ، امریکہ میں کرونا وائرس سے 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،سب سے زیادہ ہلاکتیں نیو یارک میں ہوئی ہیں، خبر رساں ادارے سی این این کے نمائندہ نے بروکلین کے دی یونیورسٹی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں صرف کرونا کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے اور اس ہسپتال میں آنے والے مریضوں میں سے 25 فیصد ہلاک ہو چکے ہیں. ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس میں ہسپتال کا قصور نہیں یہ بیماری ہی ایسی ہے.

    مریض اتنے ہیں کہ ہسپتال کے عملے، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف کو سانس لینے کی بھی فرصت نہیں، ایک لاش کو لپیٹا تو اگلے آدھے گھنٹے میں ایک اور مریض کی ہلاکت ہو جاتی ہے،درجنوں مریض ایک وقت میں ہسپتال آ رہے ہوتے ہیں.

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے

  • پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اسپتالوں کی بندش اور سہولیات سے متعلق کیس پیر تک ملتوی کر دی گئی

    چف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کے حوالے سے کیا اطلاعات ہیں؟ پولیس وین بھر کر ڈاکٹروں کو لے کرگئے تھے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کو بعد میں چھوڑ دیا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات کیا تھے، جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کابینہ نے ڈاکٹرز کے مطالبات کی منظوری دے دی ہے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جتنی کٹس اور سہولیات دستیاب ہیں وہ فراہم کریں،موجودہ صورتحال میں جو چیزیں چاہیے وہ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کریں،بلوچستان حکومت کو کورونا وائرس کے تدارک کیلئےکتنے پیسے ملے؟

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو 443 ملین روپے ملے ہیں، 118ملین روپے ابھی تک خرچ ہوئے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے پر سوال اٹھایا تھا،میری ظفر مرزا سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے،صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات پر بریفنگ دینا چاہتا ہوں،حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئےاقدامات کر رہی ہے،اوپی ڈیز میں لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں،باقی ہر طرح کے مریضوں کیلئےایمرجنسی کھلی ہے،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہیے،حکومت بے روزگاروں کی کیا مدد کر رہی،حکومت کو گراؤنڈ پر جاکر لوگوں کی مدد کرنی ہوگی،مقامی حکومتیں ہوتی تو لوگوں کی نچلی سطح پر مدد ہوتی،حکومت نے مقامی حکومتوں کو خود غیر موثر کردیا،اسلام آباد میں بھی مقامی حکومت غیر موثر ہے،پنجاب میں بھی مقامی حکومت غیر موثر ہے، ہمیں ملک کو چلانا ہے، حکومت کو کام کرنا ہوگا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت کو آٹے اور چینی کا مسئلہ بنا ہوا ہے،حکومت خود اپنے لیے مسائل کھڑے کر رہی ہے،کورونا سے لڑنے کیلئے ہنگامی قانون سازی کی ضرورت ہے،عدالت نے تفتان، چمن اورطور خم کے مقام پر فوری قرنطینہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ وبا بورڈز اور ان داخلی راستوں سے آئی،حکومت ان داخلی راستوں پر قرنطینہ سنٹر بنانے میں ناکام رہی، ان قرنطینہ سنٹرز پر ہزار لوگوں کی گنجائش رکھی جائے،انفرادی رہائش واٹر سپلائی اور صاف ٹوائلٹس بھی فراہم کیے جائیں،قرنطینہ سنٹرز میں ایمرجنسی میڈیکل سینٹرز بنائے جائیں قرنطینہ لوگوں کیلئے انسانی حقوق اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    عدالت نے حکومت کو ایک ماہ میں بورڈز پر قرنطینہ سینٹرز بنانے اور مکمل فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں حکومت عدالت میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائے،اگر عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی،

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

  • بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

    بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

    بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے طبی عملے کیلئے ضروری سامان روانہ کر دیا گیا جو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھجوایا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدم رہنا ہو گا، ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف کے زیر اہتمام کوروناوائرس کی حفاظتی کٹس اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے متعدد ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا گیا تھا

    ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے چند گھنٹے بعد گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کااعلان کردیاجبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم نے کہا کہ کوئی ڈاکٹر رہا نہیں ہوا اور ہم مطالبات تسلیم ہونے تک تھانوں سے نہیں نکلیں گے ۔ 150 سے زائد ڈاکٹرشہر کے 3تھانوں میں بند ہیں.

  • گھر میں کورونا وائرس ختم کرنے کے طریقے

    گھر میں کورونا وائرس ختم کرنے کے طریقے

    چین کے شہر ووہان سے جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے ہر طرف تباہی مچا دینے کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں اس خطرناک وبا نے سینکڑوں جانوں کو نگل لیا ہے اور ہزاروں اس سے متاثر ہیں اور اس وائرس سے متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے

    اس خطرناک مرض کی چونکہ ویکسین ابھی دریافت نہیں ہو سکی تاہم ڈبلیو ایچ او ماہرین نے اس سے بچاؤ کے لئے چند احتیا طی تدابیر بتائی ہیں جن کو اپنا کر اس وبا ئی مرض سے خود کو اور اپنے ارد گرد لوگوں کو محفوظ رکھ جا سکتا ہے

    باغی ٹی وی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے اور اس دوران پاکستانیوں کی قلیل تعداد گھروں سے باہر نکلے گی لوگ زیا دہ تر گھروں میں ہی رہیں گے گھر کی حدود میں بھی ایک فکر رہتی ہے اور وہ اس خطرناک کورونا وائرس کے چار دیواری میں داخلے کی فکر ہے

    ایک تحقیق کے مطابق نیا کورونا وائرس ہوا میں تین گھنٹے تک زندہ رہتا ہے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے اہم ترین دوسروں سے فاصلہ قائم رکھنا ہے یہ فاصلہ محض باہر ہی نہیں بلکہ گھر کے اندر بھی رکھا جانا چاہیئے

    صابن سے ہاتھوں کو دھونا وائرس سے دفاع میں شمار ہوتا ہے کیونکہ صابن وائرس اور انسانی جلد کے درمیان جوڑ یا چپکاؤ کو کمزور کر دیتا ہے

    الکوحل یا ایتھانول پر مبنی پراڈکٹس جن میں الکوحل کا تناسب 80-60 فیصد ہو وہ بھی کم و بیش اسی طرح وائرس کو مارتی ہیں جس طرح صابن، جبکہ صاب کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس کی تھوڑی سی مقدار بھی اچھا کام کرتی ہے

    گھروں میں باتھ روم اور کچن جرثوموں کی مام پناہ گاہ ہوتا ہے کچن میں اپلائینسز کی ہتھیوں اور پیشانیوں کو صاف اور ڈس انفیکٹ کر نا چاہیئے کوشش کریں کہ ایک مقام کی صفائی ایک ہی بار پو جائے

    بلیچ میں sodiumhypochlorite ہوتا ہے یہ وائرس کو مارتا ہے

    سرجیکل سپرٹ الکوحل کورونا وائرس کو صرف 30 سیکنڈ میں مار دیتا ہے کسی کپڑے کو خالص سرجیکل سپرٹ سے گیلا کریں اور سطح پر رگڑیں

    کورونا وائرس کے خلاف لڑائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے اگرچہ پاکستان میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اس رفتار کو روکنے کے لئے وہ تمام اقدامات کریں جو اس کے پھیلاؤ کو روکیں اگر گھر اس وائرس سے پاک رہیں گے تو گھر والے بھی محفوظ رہیں گے

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،پنجاب میں کرونا کے1380مریض ہوچکے،بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنا لو،ترجمان محکمہ صحت

  • قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی رہائی کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے

    سپریم کورٹ میں کورونا وبا کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کے معاملے پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباداورسندھ ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تجاویز منظور کرلیں،سپریم کورٹ نے دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا اور رہا کئے گئے قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے سنگین جرائم ،نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کردیں۔

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

    دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سنگین جرم کے قیدیوں کورہاکرناکس طرح درست ہے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ کی تجاویز حکومتیں تسلیم کریں گی؟ عدالت عظمیٰ حکم دے گی تو سب تعمیل کریں گے، سندھ ہائیکورٹ کے آرڈر سے معلوم نہیں کون کون سے قیدی باہرآگئے ہیں،سندھ حکومت نے قیدیوں کو چھوڑا تو بعد میں واپس کیسے لائیں گے؟ وزارت انسانی حقوق حکومت کے موقف سے ہٹ کر موقف نہیں اپنا سکتی،

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کورونا وبا ہو یا نہ ہو، جس کی ضمانت بنتی ہے اسے ملنی چاہیے،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سےسیدھا کیوں کہا جا رہا ہے کہ قیدی چھوڑ دیں،کیا ماتحت عدالتیں ضمانتیں نہیں دے رہیں، ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اور منشیات کے قیدیوں کو بھی چھوڑ دیا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے کسی ملزم کی ضمانت پر رہائی نہیں ہوسکی، حسین لوائی کو الگ حکم کے تحت ضمانت ملی،

    ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرٹیکل 187 کا استعمال کیا،آرٹیکل 187 کا اختیارصرف سپریم کورٹ استعمال کرسکتی ہے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم درست نہیں تو اسے چیلنج کیوں نہیں کیا؟ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا اسلام آباد انتظامیہ قانون پر سمجھوتا کرنا چاہتی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہائیکورٹ میں دائرہ اختیار کا سوال اٹھایا گیا تھا؟ ہائیکورٹ میں مقدمے کا عنوان ریاست بنام ضلعی انتظامیہ تھا، ہائیکورٹ میں ریاست کی جانب سے درخواست کس نے دی تھی؟

    ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت نے پٹیشن میں تبدیل کی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہائیکورٹ رجسٹرارنے فون پراسلام آباد کے قیدیوں کی تفصیل مانگی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی تحریری خط یاحکم نہیں ملاتھا،چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھیں گے آپ نے اس کیس میں کیسی معاونت کی، ہم اپنے آرڈر میں آپ کا ذکر بھی کریں گے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتان،چمن،طورخم بارڈرپرقرنطینہ کیے گئے لوگوں کیلئےتمام حفاظتی اقدام کریں،ان تینوں جگہوں پر لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں،بارڈرز پر ہمارے پاس پارکنگ کی جگہ تک نہیں، بارڈرز پر بے ہنگم ٹرک کھڑے ہوتے ہیں،اٹارنی جنرل صاحب کبھی آپ نے چمن بارڈر دیکھا ہے؟ میں نے چمن بارڈر دیکھا ہے وہاں کیا کیا ہوتا ہے، اٹارنی جنرل صاحب ان تینوں بارڈرز پر لوگوں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پنجاب کی رپورٹ میں نے پڑھی ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پنجاب میں مزید 50 قیدی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، کیا ان مزید 50 قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے؟،ایڈیوکیٹ جنرل نے کہا کہ پہلا کورونا پازیٹو قیدی جوسامنے آیاتھا اسکا 494 لوگوں سے رابطہ ہوا تھا،

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ رجسٹرار ایم آئی ٹی نے سیشن ججز کو ٹیلیفون پر ضمانت کیلئے کہا،ٹیلی فون پر انڈر ٹرائل قیدیوں کو ضمانت کی ہدایات کیسے دی جاسکتی ہیں؟جن کی ضمانت خارج ہوچکی تھی فون پر ان کو بھی ضمانت مل گئی، ایڈووکیٹ جنرل صاحب بتائیں کیا سندھ میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانتیں قانون کے مطابق ہوئیں؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ صاحب ، آپ کا حال بھی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد والا ہے،ملکوں میں فیصلے لکھے ہوئے آئین کے مطابق کیے جاتے ہیں ،  عدالتوں کا کام بھی قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، عدالتیں قانون اور حقائق سے ہٹ کر فیصلے نہیں کرسکتیں،انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانتوں میں قانون اورحقائق کو نظرانداز کیا گیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فون پر زبانی ضمانتیں ہوں گی تو جسے دل چاہے گا اسے چھوڑ دیں گے،اٹارنی جنرل صاحب، تفتان، چمن اور طورخم پر2 ہفتوں میں قرنطینہ بنائیں، ہر آدمی کیلئے ایک کمرہ، علیحدہ باتھ روم اور بہترین خوراک مہیا کی جائے،پارلیمنٹ کے ذریعے حکومت معاملات حل کرے، حکومت کو عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ادویات تک باہر سے منگواتے ہیں، سب کچھ خود پیدا کرنا ہوگا، کھانے اور اناج کا بھی خود بندوبست کریں،اب وہ وقت آگیا ہے دوسرے ملک والے کچھ نہیں دیں گے،اب تو جیلوں میں بھی ماسک بنائے جا رہے ہیں، اتنی بڑی بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹریاں ہیں، روزانہ بند کمرے میں بیٹھ کرکوئی حکومتی نمائندہ بیان جاری کردیتا ہے،اٹارنی جنرل صاحب حکومت کی معاونت کریں

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ملک بھر کی صوبائی حکومتوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر تمام صوبوں نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اس ضمن میں عدالتوں نے احکامات بھی جاری کئے تھے.

  • پنجاب میں کرونا  کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 86 مزید کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2004 تک پہنچ گئی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں زائرین کے 59 مزید کیسز آگئے،پنجاب میں متاثرہ زائرین کی تعداد 726 ہوگئی،

    تبلیغی جماعت کے 3 مزید مبلغین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں تعداد 539 ہوگئی،لاہور میں 4 مزید کورونا کیسز کی تصدیق، تعداد 297 ہوگئی، قصور میں ایک مزید کیس، تعداد 9 ہوگئی،راولپنڈی میں 3 مزید کورونا کیسز، تعداد 61 ہوگئی، گجرانوالہ میں 7 مزید کورونا کیسز، تعداد 39 ہوگئی، بہاولنگر میں مزید 9 کیسز، تعداد 18 ہوگئی،

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس سے ملک بھر میں 54 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے اب تک سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبرپختونخوا میں 17، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 429 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،لیکن پھر بھی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی ذاتی مفادات کا سوچا اور مشکل ترین مرحلے میں ہڑتال کا اعلان کیا

    پالپا کی ہدایت پر پی آئی اے کے پائلٹس نے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار کیا ہے ، پائلٹ سالانہ دو ملین تنخواہ لیتے ہیں لیکن جب مشکل وقت آیا تو وہ بجائے قوم کی خدمت کرنے کے ہڑتال پر چلے گئے. اس بات کے باوجود کہ پی آئی اے کے پائلٹس کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق حفاظتی کٹس فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن پائلٹس نے مشکل ترین وقت میں جب ملک میں کرونا کے حوالہ سے بحران ہے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے اور ضروری و امدادی سامان کو لانے کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے.

    پائلٹ کی جانب سے ہڑتال اور پروازیں آپریٹ نہ کرنے کے حوالہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ان پائلٹس کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں نوکریوں سے نکالا جائے جو مشکل وقت میں بھی ہڑتال ہر ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کو چاہئے کہ جو پائلٹ کام نہیں کر رہے ان کو فارغ کر دیا جائے اور ان کی جگہ سعودی ایئر لائنز ، ایئر بلیو ، شاہین ایئر لائنز کے بہت سے بے روزگار پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی کے پائلٹ سے بھی مدد لی جائے.

    ایک بار سنگاپور ایئر لائن کے کپتانوں نے ہڑتال کی تو انتظامیہ بلیک میلنگ میں نہیں آئی اور متبادل پائلٹ کا انتظام کر لیا جس کے بعد کبھی بھی سنگا پور کے پائلٹ نے ہڑتال نہیں کی ،اسوقت ملک کرونا وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہے، اور اس جنگ میں کوئی بھی کام سے انکار کرنے والا ملک کا دوست نہیں بلکہ غدار ہو گا.

    پی آئی اے کے پائلٹس کو ڈاکٹرز سے سبق سیکھنا چاہئے جو آئے دن ہمیشہ ہڑتالوں پر رہتے ہیں لیکن جب سے کرونا پھیلا انہوں نے ہڑتالیں ختم کر دیں اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں.حفاظتی سامان نہ ہونے کے باوجود ڈاکٹرز ہسپتالوں میں ہیں اور انہوں نے کوئی ہڑتال نہیں کی حالانکہ ان کی تنخواہ پائلٹس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں.

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پائلٹ اگر کام پر نہیں آتے تو انہیں 24 گھنٹوں میں ان کو برطرف کر دیا جائے اور نئے پائلٹ کی خدمات حاصل کی جائیں اگر وہ واپس نہیں آتے.

    قبل ازیں پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس پر تنقید کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او سے پائلٹس کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

    صارفین کا کہنا تھا کہ دو ملین روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے مشکل وقت میں ہڑتال پر چلے جاتے ہیں،مشکل حالات میں راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بجائے نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں، شاہین ایئر، اور ایئر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پالپا کے تمام ممبران کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

  • کیا یہی ہے تبدیلی، فرخ حبیب نے غریب شہریوں کے ساتھ کیا بڑا فراڈ،شہریوں نے کہا ایم این اے صاحب، راشن چاہئے تو ہم دینے کو ہیں تیار

    کیا یہی ہے تبدیلی، فرخ حبیب نے غریب شہریوں کے ساتھ کیا بڑا فراڈ،شہریوں نے کہا ایم این اے صاحب، راشن چاہئے تو ہم دینے کو ہیں تیار

    کیا یہی ہے تبدیلی، فرخ حبیب نے غریب شہریوں کے ساتھ کیا بڑا فراڈ،شہریوں نے کہا ایم این اے صاحب، راشن چاہئے تو ہم دینے کو ہیں تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبدیلی تو فیصل آباد میں آ گئی،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر غریب شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنا شروع کر دیا، فرخ حبیب کے پاس راشن اور امداد کے لئے جانے والے افراد کو وہ علاقہ کی ایک خاتون میمونہ ریاض کے پاس بھیجنے لگے جس پر خاتون نے فرخ حبیب سے کہا ہے کہ وہ اگر شہریوں کی امداد نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں

    خاتون کا ویڈیو پیٍغام سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ ہر آدھے منٹ کے بعد میرا فون بج رہا ہوتا ہے کہ فرخ حبیب نے نمبر دیا ہے راشن لینا ہے، میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں، نہ ہی مجھے کوئی فنڈ ملا ہے،فرخ نے نہ تو سامان بھیجا ہے، اور نہ ہی کچھ بتایا ہے، آٹھ ہزار لوگوں کی لسٹ موجود ہے، 500 لوگوں کو راشن اپنی جیب سے دیا ہے ، ساڑھے سات ہزار لوگوں کی لسٹ میرے پاس موجود ہے

    خاتون کا کہنا تھا کہ فرخ صاحب میری طرف بندے مت بھیجییں ایم این اے آپ ہیں، نہ میں ایم این اے ہوں نہ میں ایم پی اے ہوں،سرکاری کھاتے آپ کے پاس ہیں، میں اپنی جیب سے کر رہی ہوں،میں اتنا کروں گی جتنا کر سکتی ہوں آپ میرا فون نمبر ہر کسی کو مت دیں اگر آپ ایسا کریں گے تو میں بھی آپ کا نمبر لکھ کر دے دوں‌ گی، اگرآپ ایسا نہیں کر سکتے لوگوں کی مدد نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں، میں سب کچھ کر لوں گی.

    فیصل آباد میں شہریوں کی امداد کے حوالہ سے فرخ حبیب کے حوالہ سے شہریوں کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں کہ جب وہ راشن لینے یا امداد کے لئے جاتے ہیں تو فرخ حبیب امداد کی بجائے کسی اور کا نمبر دے دیتے ہیں.

    الیکشن سے قبل فرخ حبیب کے پاس اپنی موٹر سائیکل تک نہ تھی اور ابھی نئی لینڈ کروزرز گاڑیاں ان کے پا س ہیں،عوام کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب ان کے حلقے کے ایم این اے ہیں لیکن جب انہیں کسی مسئلے کے لئے فون کرتے ہیں تو وہ فون ہی نہیں سنتے،فرخ حبیب کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے عوام کو بلا کر تقریر تو جھاڑ لیتے ہیں لیکن ابھی تک انہون نے کسی کی مدد نہیں کی.

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی فرخ حبیب پر شدید تنقید کی جار ہی ہے، ایک شہری کا کہنا ہے کہ السلام عليكم فرخ حبیب صاحب ،امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے وہ کیا ہے نا اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے آپ تو گھر باہر نہیں نکل پا رہے ہوں گے ،تو ہم اہل محلہ نے پانچ پانچ روپے جمع کر کے کچھ راشن خریدا ہے آپ کے لئے ،بتائیں آپ خود لینے آئیں گے یا ہم پہنچا دیں آپ کے گھر؟؟

    فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہہ رکھا ہے کہ فیصل آباد میں حلقہ کا پبلک آفس لاک ڈاؤن کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی پیروی کرتے ہوئے 14 اپریل 2020 تک بند ہے ۔ لہذا میں خود، نبیل بھائی اور آفس کا عملہ بذریعہ ٹیلفون پبلک کیساتھ رابطہ میں ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے نمبر بھی دیئے ہیں، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی نمبر 03218181400 ،میاں نبیل 03053333876 ،عبد الحسیب 03063333876 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے لیکن جب باغی ٹی وی نے فرخ حبیب کے نمر پر کال کی تو کال ریسیو ہی نہ ہوئی.

    واضح رہے کہ فرخ حبیب حلقہ این اے 108 سے فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی ہیں،پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں بھی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں فرخ حبیب پیش ہوتے ہیں.

  • پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار کے حوالہ سے اندرونی کہانی سامنے آگئی، پالپا کی انتظامیہ سے اختلافات کی اصل وجوہات سامنے آگئے

    کورونا وائرس کے نام پر لڑائی کی اصل وجوہات کپتانوں کی پی آئی اے کی مالی مشکلات کے تناظر میں کٹوتی سے انکار ہے،ذرائع کے مطابق پالپا نے انتظامیہ کو خط لکھا کہ کٹوتی کے بجائے تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک سمیت اعلی افسران نے بیس فیصد تنخواہ ادارے کی مالی مشکلات دور کر نے کے لئے تنخواہوں سے کٹوتی کرائی ،پی آئی اے کے ہواباز تعداد میں 3 فیصد ہونے کے باوجود کل تنخواہوں کا 36 فیصد حاصل کرتے ہیں ،دیگر مراعات میں بزنس کال سفر اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام جبکہ کام نہ کرنے کے باوجود 75 گھنٹے کا فلائیٹ الاونس شامل ہے ،

    فلائینگ الاونس 9 ہزار،فی گھنٹہ سے لے کر 14 ہزار فی گھنٹہ ہے ،پائلٹس ذرائع کے مطابق بغیر منزل پر قیام اور اس ہی جہاز پہ واپس آنے کیلئے تیار نہیں ،کراچی سے بیس پائلٹس نے لاہور یا اسلام آباد پر جانے کیلئے چارٹر طیارے کا مطالبہ بھی کیا

    سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے خسارے کا شکار ائیرلائن کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے پائلٹس اور عملے کو فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے پر بھجوانے کی آفر کی تھی تاہم پائلٹ نے کارگو طیارے میں جانے سی انکار کردیا.

    پالپا نے بیرون ملک سے واپسی پر عملے کو قرنطینہ میں رکھنے کے معاملے پر بھی بلیک میلنگ کی ،پائلٹس نے قرنطینہ سنٹرز میں جانے کی بجائے چودہ روز کیلئےفائیو اسٹار ہوٹل میں قرنطینہ ہونے کا مطالبہ کیا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر کے بارہا مذکرات کے لیے بلانے کے باوجود بھی پالپا صدر چوہدری سلمان نے ملاقات نہ کی ،

    پالپا صدر کا موقف کہ سی ای او پی آئی اے سیکٹری جنرل سے رابطہ کریں صدر صرف وزیر ہوابازی سطح پر بات کریں گے ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس کو این ڈی ایم اے سے کورونا کٹس ، این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان بھی لیکر دینے کی آفر کی ہے ہڑتال کا حصہ نہ بننے والے فرسٹ آفیسرز کو بھی پالپا عہدایدار ایسوسی ایشن کی رکنیت سے برطرف کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

    قبل ازیں پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس پر تنقید کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او سے پائلٹس کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

    صارفین کا کہنا تھا کہ دو ملین روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے مشکل وقت میں ہڑتال پر چلے جاتے ہیں،مشکل حالات میں راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بجائے نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں، شاہین ایئر، اور ایئر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پالپا کے تمام ممبران کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پائلٹ کی جانب سے پالپا کی ہدایات کے مطابق پروازوں کے لئے نہ آنے پر گزشتہ روز گلگت بلتستان کے لئے 2 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں، گزشتہ روز پالپا نے کپتانوں کو جہاز اڑنے سے منع کیا تھا،پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے الزمات لگائے تھے اور کہا تھا کہ اراکین کی صحت کے حوالہ سے کوئی کمپرو مائیز نہیں کیا جا سکتا جب تک حفاطتی انتظامات نہیں کئے جاتے کوئی بھی پائلٹ پرواز نہیں لے کر جائے گا

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پالپا کی جانب سے کہا گیا کہ آپریشن شروع کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر انتظامیہ محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ممبران کی صحت ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے.

  • کرونا سے جاں بحق ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی تدفین کردی گئی، سیاسی ومذہبی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

    کرونا سے جاں بحق ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی تدفین کردی گئی، سیاسی ومذہبی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

    کرونا سے جاں بحق ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی تدفین کردی گئی، سیاسی ومذہبی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی کرونا کے باعث جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ الخدمت ہسپتال تھرپارکر کے ایم ایس اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالقادرسومرو مریضوں کا علاج کرتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ اللہ مغفرت اور قربانی قبول فرمائے۔ آمین،قوم اس مشکل وقت میں اپنے محسن اور اصل ہیرو کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی

    سینیٹر سحر کامران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے خود جان کی بازی ہار گئے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،

    وزر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پراظہار افسوس کیا، انہوں نے کورونا وائرس کےخلاف خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

    سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی شعبہ خواتین دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی مغفرت فرمائے ۔اللہ کے دین کے لئے انکی ساری مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔انکو شہادت کے مرتبہ پر فائز فرمائے ۔اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔انکے حق میں بہترین صدقہ جاریہ بنائے آمین ۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی گزشتہ روز کرونا وائرس کی وجہ سے وفات ہوئی ہے، شہید ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی نماز جنازہ وتدفین گلشن حدید کے قریب واقع لنک روڈ والے قبرستان میں کردی گئی ہے،یہ اسی ایکڑ پرمشتمل قبرستان کرونا سے جانبحق افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔غائبانہ نماز جنازہ آج دوپہردوبجے الخدمت مسجد میں اداکی جائے گی۔