Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب حکومت کامستحق خاندانوں کی مالی امداد میں اضافے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کامستحق خاندانوں کی مالی امداد میں اضافے کا فیصلہ

    لاہور:پنجاب حکومت کامستحق خاندانوں کی مالی امداد میں اضافے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کے”احسا س پروگرام“ اورپنجاب حکومت کے ”وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج“کااشتراک فیصلہ ہوگیا ہے اس حوالے سے عوام کو خوشخبری بھی سنا دی گئی ہے

    ذرائع کےمطابق دونوں پروگرام کے تحت مالی امدادکی رقم کی مشترکہ ادائیگی ہوگی،ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی،ذرائع کے مطابق 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں مستفید ہونگے

    کوائف کی تصدیق کے بعدیکمشت 12ہزارروپے ادا کئے جائیں گے،غریب و مستحق افراد 7اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے،پہلے درخواست جمع کرانے والوں کو دوبارہ درخواست کی ضرورت نہیں ہوگی، ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے احساس پروگرام سے اشتراک پروزیراعظم عمران خان سے اظہارتشکربھی کیا ہے

  • ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،پنجاب میں کرونا کے1380مریض ہوچکے،بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنا لو،ترجمان محکمہ صحت

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،پنجاب میں کرونا کے1380مریض ہوچکے،بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنا لو،ترجمان محکمہ صحت

    لاہور:ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی،پنجاب میں کرونا کے1380مریض ہوچکے،بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنا لو،ترجمان محکمہ صحت،اطلاعات کےمطابق ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکا کہنا ہےکہ اس وقت پنجاب میں کورونا وائرس کے 1380 کنفرم مریض ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔کنفرم مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 309 زائرین سنٹرز، 443 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 28 قیدیوں، 600 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے زائرین کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 91 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ مرکز میں 359، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 13، راولپنڈی میں 6 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوچکی ہے ،

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 2، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق یوچکی ہے ،رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے 33 اضلاع میں تبلیغی ارکان کے لیے کورنٹین سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل بتائی گئی ہے

    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں۔ننکانہ 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 57، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 31، سیالکوٹ 7، ناروال 5، گجرات میں 93 شہریوں میں تصدیق ہوچکی ہے، ادھر حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 9، چینیوٹ 5، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 5 شہریوں میں تصدیق ہوچکی ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 10، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ پنجاب کے 27 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں،

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔قیدی مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے تفصیلی ایس او پی محکمہ داخلہ کو دیے جا چکے ہیں۔ دیگر قیدیوں کو کورونا سے بچانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

  • چینی حکومت کی ہدایت چینی طبی ماہرین عثمان بزدار کےپاس کرونا سے مزاحمت کی مشاورت کرنے پہنچ گئے

    چینی حکومت کی ہدایت چینی طبی ماہرین عثمان بزدار کےپاس کرونا سے مزاحمت کی مشاورت کرنے پہنچ گئے

    لاہور: چینی حکومت کی ہدایت چینی طبی ماہرین عثمان بزدار کےپاس کرونا سے مزاحمت کی مشاورت کرنے پہنچ گئے،اطلاعات کےمطاق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد کی ملاقات، چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کی جانب سے کورونا وبا کی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومتی اقدامات کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے حفاظتی اقدامات اور علاج معالجہ کے ایس او پیز کوموثر قرار دیا-

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں چینی ماہرین نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہو رہے ہیں، عثمان بزدارکی ان کوششوں کی چین میں بھی تعریف کی جارہی ہے، پنجاب کے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری اور تیز رفتاری سے صحیح سمت میں اقدامات کئے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں۔

    چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اپنے مشاہدات بیان کئے۔ چینی ڈاکٹروں نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔ چینی ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا وباء کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کو ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ چین قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ کورونا سے بچاؤ اور سدباب کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے- کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے چین کا ماڈل دنیا کے لئے ایک نئی مثال ہے۔

    چینی طبی ماہرین نے مشور دیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ جلد ازجلد اور کم ازکم جگہ پر روکا جائے- کورونا وائرس کے شکار مریض کو گھر میں رہنے کی بجائے ہسپتال یا قرنطینہ مرکز میں آنا چاہیے- اس دوران سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے صوبہ بھر میں مریضوں کے اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

    یادرہےکہ یہ ملاقات چینی طبی ماہرین نے چینی حکومت کی ہدایت پرکی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ‌عثمان بزدارسے ملکر کرونا کےخلاف اپنے مشترکہ حکمت عملی طئے کریں

  • کرونا اورلاک ڈاون نے بڑوں بڑوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا ،ذرا ماہرہ خان کو دیکھ لیں‌

    کرونا اورلاک ڈاون نے بڑوں بڑوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا ،ذرا ماہرہ خان کو دیکھ لیں‌

    کراچی:کرونا اورلاک ڈاون نے بڑوں بڑوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا ،ذرا ماہرہ خان کو دیکھ لیں‌ ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اداکارائیں گھروں میں بند ہوکر رہ گئی ہیں اور بیوٹی پارلر جانے سے قاصر ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں وہیں بیوٹی پارلر کا شعبہ بھی بند ہے۔

    تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں۔ ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت قرار دیا۔

    بیوٹی پارلر بند ہونے کا سب سے زیادہ نقصان خواتین اور اداکاراؤں کو ہورہا ہے کیونکہ اداکاراؤں کے خوبصورت چہروں کے پیچھے ان کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ بیوٹی پارلر کی محنت بھی شامل ہوتی ہے اور بیوٹی پارلر کی ہی وجہ سے اداکارائیں ٹی وی اسکرین اور تصاویر میں بے حد حسین نظر آتی ہیں۔

    تاہم لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اداکارائیں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں اور اس صورتحال میں بیوٹی پارلر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لہذا سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

    صارفین سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔

  • لاپرواہی کرنے والو سن لو !’اگر کچی آبادیوں میں وائرس پھیلا تو نظام صحت جواب دے جائے گا،مراد علی شاہ کی وارننگ

    لاپرواہی کرنے والو سن لو !’اگر کچی آبادیوں میں وائرس پھیلا تو نظام صحت جواب دے جائے گا،مراد علی شاہ کی وارننگ

    کراچی :لاپرواہی کرنے والو سن لو !’اگر کچی آبادیوں میں وائرس پھیلا تو نظام صحت جواب دے جائے گا،مراد علی شاہ کی وارننگ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ خدانخواستہ اگر کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو حکومت کو سخت مشکلات پیش آئیں گی اور نظام صحت جواب دے جائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جو 123 افراد صحت یاب ہوئے ہیں انہیں کوئی خاص دوا یا ویکسین نہیں دی گئی بلکہ یہ تنہائی اختیار کر کے صحتیاب ہوئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 5 اپریل صبح 8 بجے تک 8 ہزار 931 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 881 مثبت آئے جس میں سے 123 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ 4 اپریل سے 5 اپریل کے بیچ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوئے۔

    ذرائع کےمطابق اپنے ویڈیو پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک بات یہ کہ صوبے میں اب تک 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے یوں اب تک وائرس کے موجودہ مریضوں کی تعدد 743 ہے۔انہوں نے بتایا کہ 743 افراد میں 380 افراد گھروں میں تنہائی اختیار کیے ہوئے ہیں 224 سرکاری آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں اور تقریباً 139 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔

    مریضوں کے حوالے سے سندھ حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو اور اگر وہ گھر میں تنہائی اختیار کرسکیں اور ان کی علامات معمولی ہوں تو انہیں گھروں میں ہی آیئسولیٹ کردیا جاتا ہے جن کی تعداد 380 ہے۔البتہ جن کے گھروں میں سہولت موجود نہ ہو اور ان سے گھر والوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہو تو انہیں حکومت کے بنائے گئے آئیسولیشن سینٹرز میں رکھا جاتا ہے جن کی تعداد 224 ہے۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس ریپڈ ریسپانس ٹیم میں تربیت یافتہ افراد شامل ہیں ساتھ ہی درخواست کی کہ گھروں میں رہیں اور اگر کسی کو کورونا وائرس کا شبہ ہوں تو حکومت کے دیے گئے نمبروں ہر رابطہ کریں ٹیم خود آپ کے گھر آجائے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیم آپ کے پاس نہ پہنچے آپ لوگوں سے میل جول سے گریز کریں کیوں کہ اس مرض کا علاج صرف ایک ہے اور وہ ہے سماجی فاصلہ اختیار کرنا۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب کسی مریض کی حکومت کے پاس نشاندہی ہوجاتی ہے تو پھر حکومت خود اس کا خیال کرتی ہے چاہے وہ گھر پر ہوں یا کس طبی مرکز میں۔ان کے مطابق گھر پر آئیسولیٹ کیے گئے افراد سے ڈاکٹر روز رابطہ کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ کسی اور کو متاثر نہ کرے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایک مرتبہ پھر اس بات خصوصی زور دیا کہ اس وبا سے لڑنے کا ایک ہی راستہ ہے سماجی فاصلہ اختیار کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں میں کورونا وائرس کا کوئی خاص کیس سامنے نہیں آیا کیوں کہ خدانخواستہ ان علاقوں میں اگر وائرس پھیل گیا تو بہت مشکل ہوجائے گی اور ہمارا نظامِ صحت جواب دے دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی، دکانیں بند کیں، صنعتیں بند کی ہیں اگر ہم نے 14 اپریل تک اس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا تو اس وبا کو کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

  • جوئیں ماردواسےکوروناکاعلاج ممکن ہے،ماہرین کے دعوے نے ماہرین کومشکل میں ڈال دیا

    جوئیں ماردواسےکوروناکاعلاج ممکن ہے،ماہرین کے دعوے نے ماہرین کومشکل میں ڈال دیا

    سڈنی :جوئیں ماردواسےکوروناکاعلاج ممکن ہے،ماہرین کے دعوے نے مشکل میں ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق ماہرین نےدعوی کیاہےکہ جوؤں کومارنےوالی دوانے48 گھنٹوں کےدوران کوویڈ 19 وائرس کوختم کردیا۔

    آسٹریلیاکی یونیورسٹی موناش کےتحقیقی ماہرین نےدعویٰ کیاہےکہ کووڈویکسین کی تیاری کےدوران ہونے والےتجربےمیں مشاہدہ کیاگیاکہ جوؤں کوختم کرنےوالی دوا”آئیورمیکٹن “کوروناوائرس کےخاتمےکابھی سبب بن رہی ہے۔

    موناش بائیومیڈیسن ڈسکوری انسٹیٹویٹ کی ڈاکٹرکائلی واگاسٹاف کاکہناہےکہ ہم نےدیکھاکہ آئیورمیکٹن دوا کی ایک خوراک بھی وائرس کےجینیاتی مادےکو 24 گھنٹےمیں ختم کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ ابھی تک یہ تومعلوم نہیں ہوسکاہےکہ آئیورمیکٹن وائرس کوروکنےکےلیےکام کس طرح کرتی ہیں لیکن ممکن ہےکہ یہ وائرس کی میزبانی کرنےوالےخلیوں کونم کرتی ہوجس ان میں صفائی کی صلاحیت پیداہوتی ہے۔اگلامرحلہ انسانی جسم کےلحاظ سےاس کی مقدار کاتعین کرناہےکہ اس کی کتنی مقدارانسانی جسم کےلیے محفوظ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دوا کو کورونا وائرس کے خلاف استعمال کرنے سے پہلے پری کلینیکل ٹیسٹ اور جانچ پڑتال کےلیے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔واضح رہےکہ آئیورمیکٹن ایف ڈی اےسےمنظورشدہ دواہےجوایچ آئی وی، ڈینگی اورانفلوئنزاکےعلاج میں بھی موثرہے۔

    بین الاقوامی میڈیارپورٹ کےمطابق چین سے پھیلنےوالےکوروناوائرس نےپوری دنیا کےممالک کواپنی لپیٹ میں لےلیاہےاورسائنس وطبی ماہرین اس سےنجات کے لئےعلاج کی دریافت کےلئےتک ودوکررہےہیں ۔

    دوسری طرف آسٹریلوی ماہرین طب کے اس دعوے کو کئی بڑے ماہرین طب نے مبالغہ آرائی قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دوائی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے

  • سعودی وزارتِ انصاف کاخوبصورت پیغام نے دل خوش کردیئے ، امید سحر پیدا کردی ،بڑاخوبصورت پیغام

    سعودی وزارتِ انصاف کاخوبصورت پیغام نے دل خوش کردیئے ، امید سحر پیدا کردی ،بڑاخوبصورت پیغام

    ریاض : سعودی وزارتِ انصاف کاخوبصورت پیغام نے دل خوش کردیئے ، امید سحر پیدا کردی ،بڑاخوبصورت پیغام،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نےکوروناوائرس کےخلاف جنگ کےتناظرمیں ایک حوصلہ افزاویڈیو پیغام جاری کرتےہوئےمقامی کمیونٹی کوایک روشن مستقبل کی خوشخبری سنائی ہے۔

    ذرائع کےمطابق سعودی وزارتِ انصاف نےہفتےکےروزمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرویڈیوپیغام جاری کرتےہوئےکہا کہ

     

    ’’لوگ ایک مرتبہ پھرایک دوسرے سے ملیں گے،ایک دوسرےسےمصافحےکریں گے،اسکول دوبارہ کھلیں گے،نمازیں اداکی جائیں گی، کھیل کےمیدان دوبارہ شائقین سےبھریں گے،طیارے فضاؤں میں اڑانیں بھریں گے لیکن تب تک ہمیں (کورونا وائرس کے خلاف) لڑائی جاری رکھنا ہوگی۔‘‘

    وزارت کامزید کہناتھاکہ ’’سعودی عرب عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

    سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزنےگزشتہ اتوارکوکوروناوائرس سےمتاثرہ تمام ضرورت مند مریضوں کوعلاج کی دستیاب سہولتیں مفت مہیاکرنےکاحکم دیاتھا۔سعودی وزیرصحت توفیق الربیعہ نےبتایاتھاکہ شاہ سلمان نےمملکت میں ویزےکی مدت ختم ہونےکےبعد زایدالمیعاد قیام کرنےوالوں کےمفت علاج کاحکم دیا تھا۔

    اس کےعلاوہ خادم الحرمین الشریفین نے بھی کوروناوائرس کی وَبا پھیلنےکےبعدمتاثرہونےوالی نجی شعبےکی کمپنیوں کےبارہ لاکھ سےزائدسعودی ملازمین کی مالی امداد کےلیےنوارب ریال (2 ارب 39 کروڑ ڈالر) تقسیم کرنےکاحکم دےچکےہیں۔

  • ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز، تعداد 2883 تک پہنچ گئی،18 روز میں 44 اموات ہوچکیں‌

    ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز، تعداد 2883 تک پہنچ گئی،18 روز میں 44 اموات ہوچکیں‌

    اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز، تعداد 2883 تک پہنچ گئی،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی دنیا بھرمیں تباہ کاریاں جاری ہیں ، دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    سرکاری حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بلوچستان میں 3، گلگت بلتستان میں مزید 13 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 اور کیسز سامنے آئے۔

    بلوچستان
    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189 ہوگئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 43 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئے جن میں 3 مثبت اور 40 کے نتائج منفی آئے۔

    پنجاب
    پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ (کورونا مانیٹرنگ روم) کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1196 ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد
    سرکاری سطح پر ملک میں کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ان 3 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد تعداد 75 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔

    گلگت بلتستان
    ادھر گلگت بلتستان میں بھی مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں تعداد 193 سے بڑھ کر 206 تک پہنچ گئی۔ان کیسز میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوئے۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز و دیگر مقامات بند ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں ایک ہزار 196 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 12 ہے۔اسی طرح سندھ میں متاثرین کی تعداد 830 تک پہنچ چکی ہے تاہم اس صوبے میں ہونے والی اموات ملک میں سب سے زیادہ ہیں اور یہ تعداد 14 تک پہنچ چکی ہے۔سندھ کے بعد خیبرپختوخوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 372 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 14 ہوگئی ہیں۔

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 189 ہے اور یہاں اب تک ایک شخص کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا ہے۔صوبوں کے علاوہ دیگر علاقوں کی بات کریں تو اسلام آباد میں 78 متاثرین، گلگت بلتستان میں 206 کیسز اور 3 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 12 افراد وائرس متاثر ہوچکے ہیں۔

    تاہم ایک امید کی کرن اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد ہیں اور اب تک اس عرصے کے دوران 170 ایسے مریض ہیں جو اس وائرس کو شکست دے کر فتح یاب رہے ہیں۔

    ملک بھر میں گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز پر نظر ڈالی جائے تو پنجاب میں ہفتہ کے روز مزید 64 کیسز، سب سے پہلے وائرس کی لپیٹ میں آنے والے صوبہ سندھ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، خیبر پختونخوا میں 29، بلوچستان میں10، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔

  • اگرکرونا وائرس کی وبا بدستوررہی تو پھر رمضان المبارک میں بھی مساجد بند کی جاسکتی ہیں،وزیراوقاف

    اگرکرونا وائرس کی وبا بدستوررہی تو پھر رمضان المبارک میں بھی مساجد بند کی جاسکتی ہیں،وزیراوقاف

    قاہرہ :اگرکرونا وائرس کی وبا بدستوررہی تو پھر رمضان المبارک میں بھی مساجد بند کی جاسکتی ہیں،اگرکرونا وائرس کی وبا بدستوررہی تو پھر رمضان المبارک میں بھی مساجد بند کی جاسکتی ہیں، وزیراوقافمصری وزیربرائےاوقاف نےاعلان کیاکہ اگرکوروناوائرس کی وباء اسی طرح بدستورموجودرہی تو رمضان المبارک کےدوران بھی مساجدبندکردی جائیں گی۔

    عرب میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ہفتےکومصری وزیراوقاف ڈاکٹرمحمد مختارجمعہ نےایک بیان میں کہا کہ وباء کےخاتمےسےپہلےمساجد کھولنےکاکوئی پروگرام نہیں۔ مساجد وباء کےختم ہونےکےبعدہی کھلیں گی۔مصری وزیربرائےاوقاف نےاس بات پربھی زوردیاکہ اگررمضان المبارک میں یہ وائرس موجودرہتاہےتو ہم اپنےآپ کومحفوظ رکھنےاورخداکےقانون کی پاسداری کےلیےمساجدکوبندکرنےکےپابند ہیں۔

    مصری وزیراوقاف کامزیدکہناتھاکہ اس سال رمضان المبارک کےدوران رمضان دسترخوان لگانے پر احتیاطا ًپابندی عائد کی جاسکتی ہےتاکہ لوگ زیادہ جمع نہ ہوں۔ اسی طرح شہریوں کوکوروناکی بیماری سےبچانےکےلیےمساجدکوبھی بندرکھاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کےدوران روزہ افطارکرانےوالےمخیرحضرات اورفلاحی ادارے مستحق افرادمیں نقدرقوم تقسیم کریں۔

    دوسری جانب مصرکی سب سےبڑی اورپرانی دینی درس گاہ جامعہ الازھرنےوباء کےدنوں میں اجتماعی عبادت اوردعاسےسختی سےمنع کیاہے۔ الازھرکی طرف سےجاری ایک بیان میں کہاگیاہےکہ وباء کےدنوں میں مجالس کاانعقادکسی خطرےسے کم نہیں۔ ہمیں کوئی بھی کام ڈاکٹروں کےمشورے اورمحکمہ صحت کی فراہم کردہ ہدایات کےمطابق کرنا چاہیے۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1196 کنفرم مریض ہیں۔

    537 عام شہریوں، 312 زائرین سنٹرز، 347 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 3قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے.ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 91 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    رائے ونڈ مرکز میں 303، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 13، راولپنڈی 6، ننکانہ میں 2، گجرات میں 5، رحیم یار خان میں 2 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے.
    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بتایا کہ رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے 33 اضلاع میں تبلیغی ارکان کے لیے کورنٹین سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

    شہریوں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 220 کنفرم مریض ہیں۔ پنجاب کے 26 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

    گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی