Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • امریکا میں مسلسل چوتھے روز 1000 سے زائد ہلاکتیں، فرانس بھی کورونا کے نشانے پر، ہلاکتیں 65 ہزار تک پہنچ گئیں‌

    امریکا میں مسلسل چوتھے روز 1000 سے زائد ہلاکتیں، فرانس بھی کورونا کے نشانے پر، ہلاکتیں 65 ہزار تک پہنچ گئیں‌

    اسلام آباد :امریکا میں مسلسل چوتھے روز 1000 سے زائد ہلاکتیں، فرانس بھی کورونا کے نشانے پر، ہلاکتیں 65 ہزار تک پہنچ گئیں‌،اطلاعات کےمطابق عالمگیر وبا کورونا پر چین تو قابو پانے میں کامیاب ہو رہا ہے لیکن اٹلی، اسپین اور امریکا کے بعد فرانس میں اس کے جان لیوا حملے جاری ہیں اور یوں دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    چین سے پھیلنے والی عالمگیر وبا نے اب امریکا کو اپنی شدید لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں مسلسل چوتھے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکا میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 635 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کل اموات 8 ہزار 554 ہو گئی ہیں۔

    اسپین میں بھی کورونا حملوں کا سلسلہ چند روز سے مسلسل جاری ہے جہاں اب تک 11 ہزار 947 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 168 افراد متاثرین میں شامل ہیں۔

    کورونا کے حملوں کے باعث اٹلی میں بھی ہر طرف خوف چھایا ہوا ہے جہاں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نئے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 632 جب کہ اموات 15 ہزار 362 ہو چکی ہیں۔فرانس میں بھی ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ جرمنی میں بھی ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 14 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    چین جہاں سے کورونا وائرس دنیا میں سب سے پہلے منظر عام پر آیا تھا، اب وہ وبا پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکا ہے۔ چین میں متاثرین کی تعداد 81 ہزار 669 ہے جو امریکا او یورپی ممالک کے مقابلے میں کم ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی چین ان ممالک سے پیچھے آ گیا ہے۔

    ترکی میں بھی کورونا وائرس کے باعث اموات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہےجہاں اموات کی مجموعی تعداد 500 سے بڑھ گئی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے 20 سال سے کم عمرلڑکوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے گھر سے باہر نکلنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

    سعودی عرب میں 29، یو اے ای میں10، بھارت میں 99 اور پاکستان میں بھی 45 زندگیاں کورونا وائرس کی نذر ہو چکی ہیں۔دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 2 ہزار 435 جب کہ ہلاک افراد کی تعداد 64 ہزار 729 ہو گئی ہے۔ اب تک کورونا سے متاثرہ 2 لاکھ46 ہزار 638 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

  • ثانیہ مرزا شرمیلا فاروقی کی کھانا پکانے کی ویڈیو دیکھ کربرداشت نہ کرسکیں ، کھری کھری سنا دیں۔

    ثانیہ مرزا شرمیلا فاروقی کی کھانا پکانے کی ویڈیو دیکھ کربرداشت نہ کرسکیں ، کھری کھری سنا دیں۔

    کورونا وائرس:ثانیہ مرزا شرمیلا فاروقی کی کھانا پکانے کی ویڈیو دیکھ کربرداشت نہ کرسکیں ، کھری کھری سنا دیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

    کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کر چکے؟’۔

    بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’ذرا سوچیے کہ اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں، خاص کر ہمارے اردگرد میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں’۔ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘ان کے بارے میں سوچیے جو بھوک سے مر رہے ہیں، وہ ایک وقت کا کھانا تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اگر ان کو ایک وقت کا کھانا مل جاتا ہے تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں’۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔اس صورتحال میں گھروں مں موجود فنکار و دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ کھانے پینے اورپکانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔

  • پی آئی اے کے 4 پائلٹس مبینہ طور پر کرونا کے شکار

    پی آئی اے کے 4 پائلٹس مبینہ طور پر کرونا کے شکار

    پی آئی اے کے 4 پائلٹس مبینہ طور پر کرونا کے شکار

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق کورونا وائرس نے پی آئی اے کے پائلٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا .پی آئی اے کے 4 پائلٹ میں‌ مبینہ طور پر کرونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ہو گیا . ان پائلٹس کو کراچی کو کراچی ایئر پورٹ ہوٹل میں داخل کر دیا گیا.پائلٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کو پائلٹ آپریٹ کرنے سےروکنے کافیصلہ کرلیا .
    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے ، مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2880 ہیں۔

    حکومتی ویب سائٹ کے مطابق سندھ میں 839، پنجاب میں 1072، خیبرپختونخوا میں 343، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 131 افراد صحتیاب ہوگئے۔

  • پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات بھی بڑھ گئیں

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات بھی بڑھ گئیں

    پاکستان میں بھی کرونا مریضوں اور اموات میں ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2880 ہیں۔

    حکومتی ویب سائٹ کے مطابق سندھ میں 839، پنجاب میں 1072، خیبرپختونخوا میں 343، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 131 افراد صحتیاب ہوگئے۔

    اب تک کورونا وائرس سے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 12، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان قیصر آصف نے صوبے میں 149 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار عبور کر کے 1072 ہوگئی۔ نئے کیسز میں کیمپ جیل لاہور کے 3 قیدی بھی شامل ہیں۔

    پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے حوالے سے 17069 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر میں 7312 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ صوبے میں 6 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں.
    ادھر دنیا بھر میں کرونا کے وائرس شدت سے جاری ہیں. 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,201,964 ہوگئی ہے اور 64,727 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 246,638 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 311,357 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8,452 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں 839 سے زائد جانیں نگل گیا۔

  • ٹرمپ نے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر مدد کی پیشکش کردی

    ٹرمپ نے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر مدد کی پیشکش کردی

    ٹرمپ نے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی

    باغی ٹی وی ۔: عرب خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا ٹرمپ نے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا اگر ایرانی رہنما مدد کیلئے کہتے ہیں تو یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کورونا سے بری طرح متاثر ایران کی امریکی پابندیوں کے باوجود مدد کریں لیکن اب تک ایران کی جانب سے مدد کیلئے نہیں کہا گیا ۔
    اسی طرح ایک صحافی کی جانب سے امریکی صدر سے کورونا کے باعث ایران پر پابندیاں نرم کرنے کا سوال کیا گیا جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس ان کیلئے پیار ہے اور ہم تمام چیزیں سیٹ کریں گے ۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے ایران سے متعلق عوامی سطح پر بھی کہا ہے کہ اگر وہ وائرس کے معاملے پر ہم سے مدد چاہتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں بھیجنے کیلئے پیار، محبت ہے ، ہمارے پاس دنیا کے بہترین طبی ماہرین ہیں جنہیں ہم محبت کے ساتھ ان کے پاس بھیجیں گے ۔
    ادھر دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,201,964 ہوگئی ہے اور 64,727 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 246,638 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 311,357 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8,452 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں 839 سے زائد جانیں نگل گیا۔
    نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11,744 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر124,736 افراد متاثر ہوئے ہیں۔فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1,053 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.

  • دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری مریضوں اور اموات میں اضافہ

    دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری مریضوں اور اموات میں اضافہ

    دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری مریضوں اور اموات میں اضافہ

    باغی ٹی وی :دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,201,964 ہوگئی ہے اور 64,727 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 246,638 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 311,357 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8,452 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں 839 سے زائد جانیں نگل گیا۔

    دنیا میں سب سے زیادہ 15 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15,362 ہوگئی ہے جبکہ 124,632 متاثر ہوئے ہیں۔

    نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11,744 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر124,736 افراد متاثر ہوئے ہیں۔فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1,053 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.

    جبکہ اکستان میں کرونا وائرس سے 41 اموات پاکستان میں ہو چکی ہیں،پنجاب میں 1131،سندھ میں 839،خیر پختونخواہ میں 383، بلوچستان میں 185، آزاد کشمیر میں 12 ، گلگت بلتستان میں 205، اسلام آباد میں‌ 75 مریض ہیں،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد205ہوگئی،

    کرونا وائرس کے پاکستان میں 131 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 13 کی حالت تشویشناک ہے.

    اب تک کورونا وائرس سے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

  • نیونیوز نے بھی میڈیاورکروں کو بےروزگارکردیا ،میڈیا مالکان‌خود توکماتے ہیں لیکن ورکرکونہیں دیتے

    نیونیوز نے بھی میڈیاورکروں کو بےروزگارکردیا ،میڈیا مالکان‌خود توکماتے ہیں لیکن ورکرکونہیں دیتے

    نیونیوز:نیونیوز نے بھی میڈیاورکروں کو بےروزگارکردیا ،میڈیا مالکان‌خود توکماتے ہیں لیکن ورکرکونہیں دیتے ،اطلاعات کے مطابق لاہور رنگ اور نئی بات اخبار پر مشتمل نئی بات میڈیا گروپ میں کورونا کی آڑ میں غریب کارکنوں کا معاشی قتل عام شروع کردیا گیا.

    ئی بات میڈیا گروپ کے تحت نیونیوز میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں صرف لاہور سے بیس سے پچیس افراد کو فارغ کیا گیا ہے، جنہیں یہ بہانہ کرکے گھر بٹھا دیاگیا کہ کورونا کے خطرے کے باعث گھر بیٹھو جب ضرورت ہوگی بلالیں گے لیکن ایسا ہونا نہیں ہے۔۔فارغ کئے گئے افراد میں رپورٹنگ کے شعبے سے لے کر کری ایٹیو اور دیگر شعبوں کے لوگ شامل ہیں۔۔دوسری طرف دوسری بار اس میڈیا گروپ میں سیلری پر کٹ لگایاجارہا ہے۔

    ڈیڑھ سال پہلے جب میڈیا بحران نیا نیا شروع ہواتھا تو تمام کارکنان کی تنخواہوں میں سے چار دن کی سیلری کاٹنے کا زبانی حکم آیا جو بارہ سے فیصد بنتا تھا۔۔ اب نئے احکامات کے مطابق ایک لاکھ سے اوپر سیلری والوں کی پچاس فیصد، ایک لاکھ سے کم والوں کی چالیس فیصد، پچاس ہزار تک کی سیلری پر پچیس فیصد ، پچیس ہزار تک والوں کی بیس فیصد سیلری کٹ کر ملے گی۔۔جب کہ رواں سال کی جنوری اور فروری کی سیلری بھی دینے سے منع کردیاگیا ہے۔۔ حالانکہ لاک ڈاؤن مارچ کے آخر سے شروع ہوا تھا ، جنوری اور فروری میں تو کورونا اور لاک ڈاؤن کا اتنا شور بھی نہیں تھا ۔۔پپو کا کہنا ہے.

    ان زبانی احکامات پر کارکنوں کا مورال بالکل ڈاؤن ہے۔۔بیوروز سے متعلق کل آپ کو بتائیں گے وہاں کیا صورتحال ہے۔۔ دریں اثنا پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی ، سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے چیئرمین نیونیوزمیڈیا گروپ جناب چودھری عبدالرحمان کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ۔

    ”سننے میں آیا ہے کہ آپ کے ادارے کی مینجمنٹ صحافیوں کا معاشی قتل کرنے جا رہی ہے اور یہ فیصلہ ہو رہا ہے کہ جن کی سابقہ تنخواہیں ہیں ان کی تنخواہیں نہیں دی جائیں گی اور جس نے کام کرنا ہے اس کی تنخواہوں میں مزید کٹوتی کی جائے گی اگر یہ سچ ہے تو پاکستان کی صحافی برادری اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

    صحافی ہر برے وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور اگر یہی کچھ ہوا تو صحافی پھر اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں. میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے نعرے کے مطابق کہ یہ پاکستانیوں کا چینل اور پاکستان کی آواز پے اور جو آپ کہتے تھے کہ صحافی اور میں ایک ہیں اس پر قائم رہتےہوئے میجمنٹ کی اس سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور صحافی کارکنوں کو ان کی سابقہ تنخواہیں بھی دیں گے اور کٹوتی کے عمل کو بھی روکیں گے.

    میں پاکستان کی تمام صحافی برادری سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک پیج پر آ جائیں اس میں سب کی بقا ہے اور اگر کسی ادارے نے ایسی سازش کی تو اس ادارے کے ذمہ داران کے گھروں کی تالہ بندی کریں گے ۔جی ایم جمالی صدر پی ایف یو جے،،رانا محمد عظیم سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے،،شہزاد حسین بٹ صدر پی یو جے،،اشرف مجید جنرل سیکرٹری پی یو جے”۔۔

    علاوہ ازیں لاہور پریس کلب نے بھی نیونیوزکے ان فیصلوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نیونیوز انتظامیہ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے بصورت دیگر احتجاج سمیت سخت ایکشن لئے جائیں گے۔۔ سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر نے اس حوالے سے جمعہ کے روز اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔۔

  • کرونا وائرس، زلمی فاؤنڈیشن،شاہد آفریدی فاؤنڈیشن خدمت خلق کے میدان میں،کتنے خاندانوں میں کیا راشن تقسیم؟

    کرونا وائرس، زلمی فاؤنڈیشن،شاہد آفریدی فاؤنڈیشن خدمت خلق کے میدان میں،کتنے خاندانوں میں کیا راشن تقسیم؟

    کرونا وائرس، زلمی فاؤنڈیشن،شاہد آفریدی فاؤنڈیشن خدمت خلق کے میدان میں،کتنے خاندانوں میں کیا راشن تقسیم؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

    زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج بفضل خدا باڑہ خیبر کے ضرورت مندوں کی آواز پر لبیک کہہ کر زلمئی فاونڈیشن سے وہاں پر 3000 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے کرونا کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ملک و قوم کے ہراول دستہ ہونے کا ثبوت دیا۔اللہ سے دعا ہے کہ مشکل کے اس گھڑی میں ہر قدم پر قوم کے کام آئیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی کرونا وائرس کےخلاف جاری جنگ میں زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے گورنر خیبر پختون خواہ کے ہمراہ قبائلی علاقہ باڑہ کا دورہ کیا۔اور زلمئی فاونڈیشن کی جانب سے 25ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر کے ڈوگرہ ہسپتال باڑہ کا دورہ بھی کیا۔جہاں پر ڈاکٹر اور ہسپتال کے دیگر عملے میں ماسکس اور پروٹیکٹیو سوٹس تقسیم کئے گئے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ،سابق قومی کپتان شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کے بھائی اقبال آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی فاونڈیشن کی طرف سے لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ ہونیوالے لنڈی کوتل سب ڈویژن کے 500 گھرانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا .

    اس موقع پر شاہد آفریدی کے بھائی اقبال آفریدی، شاہین آفریدی، ٹسٹ کرکٹر ریاض آفریدی، شاہین کے والد اور دیگر مہمانوں نے مستحق افراد میں باقاعدہ راشن تقسیم کیا.

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے اس سلسلے میں گزشتہ روز شاہد آفریدی سے ملاقات کے دوران لنڈی کوتل کے متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج فراہم کرنے کیلئے کہا تھا جس کے بعد شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے کہنے پر اس مشکل وقت میں راشن بھیجوا کرمستحقین میں تقسیم کیا گیا.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر رکھا ہے،دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی تھی

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ہائر پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ماسک وزیر اعظم عمرا ن خان کو پیش کئے گئے،زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا،

    پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا،وزیر اعظم عمران خان نے ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے مزید3 افراد کا انتقال ہوگیا

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی،پشاورمیں 6، بنوں ،بونیر ،لکی مروت میں 4،4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 372ہوگئی،

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 4 افراد کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جن میں دو کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور دو کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے مرنے والوں میں سے دو لوگ تبلیغ سے واپس آئے تھے.یکہ توت کا رہائشی محکمہ اوقاف کا آفیسر لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں دم توڑ گیا ،ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے کل سات کیسز داخل ہیں جن میں سے تین کنفرم جبکہ چار مشتبہ کیس شامل ہیں.

    خیبر پختونخواہ میں 3 ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے

    قبل ازیں پشاور میں پولیس سٹیشن فقیر آباد کی حدود میں واقع خواجہ ٹاون میں 3 مریضوں کی کرونا رپورٹس مثبت آنے کے بعد پولیس نے خواجہ ٹاﺅن کے متاثرہ علاقے کو سیل کر دیاہے، خواجہ ٹاﺅن میں وقاص نامی شخص کی والدہ کے نجی ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، وقاص اپنی والدہ کو اسلام آباد کی ہسپتال لے گیا، اب وقاص اور اس کی بہن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، کرونا کی شکار خاتون پشاور سے ضلع صوابی ایک فوتگی پر گئی تھی

    پشاور میں لاک ڈاون کے دوران کورونا وائس سے بچاو اور انکی پھیلاو کا راستہ روکنے کیلئے پورے ملک کی طرح پشاور میں بھی انتظامیہ نے دفعہ 144کا نفاذ کیاہے، مسلسل منع کرنے کے باوجود بھی شہری قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں، جس کے خلاف انتظامیہ نےدفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنےپر پشاور بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا، پابندی کے باوجود بلا ضرورت گھروں باہر گھومنے پر 114 شہری گرفتارکرلئے گئے ہیں

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    قبل ازیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل خان وزیرنے پشاور کے ہشتنگری بازار، رامپورہ مارکیٹ اور فردوس بازار کا دورہ اور کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کی.انکا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاط کریں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبائی حکومت نے شہریوں کو بہترین پیکج دیا ہے.

  • کرونا کے صحتیاب ہونے والے پہلے مریض کو وزیراعظم نے کیا فون، کیا ہوئی بات؟

    کرونا کے صحتیاب ہونے والے پہلے مریض کو وزیراعظم نے کیا فون، کیا ہوئی بات؟

    کرونا کے صحتیاب ہونے والے پہلے مریض کو وزیراعظم نے کیا فون، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راہجہ فاروق حیدر نے ٹیلی فون پر صحت یاب ہونے والے مریض سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مریض کی صحت یابی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، دعا ہے کہ اللہ تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر مریض نے حکومت کی جانب سے علاج پر شکریہ ادا کیا.

    واضح رہے کہ لیاقت حسین تفتان سے آیا تھا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد میرپور ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ دوبار ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے.

    آزادکشمیر میں ایک اورمریض میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے ,آزاد کشمیر کے وزیر صحت کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک اور مریض کی تصدیق کے بعد آزاد کشمیر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے،

    آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقہ جبی کی خاتون کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا، خاتون گزشتہ دنوں انگلینڈ سے واپس آئی تھی،چند روز قبل مذکورہ خاتون کے بیٹے کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا تھا، ضلع بھمبر میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 6 جبکہ آزادکشمیر میں تعداد 12 ہو گئی ہے

    آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میرپور میں کرونا وائرس کے 4 مریض، پلندری میں 1، اور راولا کوٹ میں بھی ایک مریض ہے،

    ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کے مطابق آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا، صحتیاب مریض کو کل ڈسچارج کیا جائے گا۔ کرونا سے صحتیاب مریض کا تعلق پلندری سے ہے، مریض کے 31 مارچ، یکم اپریل کو کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کرونا کا مریض 15مارچ کو ایران سے آیا تھا۔مریض کے ہمراہ آنے والے چار زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، چار زائرین کو کل قرنطینہ سے گھر بھجوایا جائے گا، کرونامریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 147 افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں. وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کہ سطح پر 700 کمیٹیاں بنا دی ہیں ، کمیٹیاں مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہیں گی جسکے لئے آئی ٹی بورڈ نے سافٹ ویئر بنا دیا ہے ،آزادکشمیر میں کورونا ٹیسٹ کرنے کہ استعدا میں اضافہ کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر شہری عمل نہیں کریں گے تو سختی کی جائے گی