Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اخوت اس کو کہتے ہیں ، حکومت ، عوام سب مشکل وقت میں خیرخواہی کرنے میں پہل کرنے لگے”تلہ گنگ”بھی بازی لے گیا

    اخوت اس کو کہتے ہیں ، حکومت ، عوام سب مشکل وقت میں خیرخواہی کرنے میں پہل کرنے لگے”تلہ گنگ”بھی بازی لے گیا

    تلہ گنگ:اخوت اس کو کہتے ہیں ، حکومت ، عوام سب مشکل وقت میں خیرخواہی کرنے میں پہل کرنے لگے”تلہ گنگ”بھی بازی لے گیا ،اطلاعات کے مطابق تلہ گنگ و مضافات میں کرونا وائرس سے متاثرین کی امداد کےلئے بنائی گئی ٹیم کرونا فائٹرز تلہ گنگ آپ احباب کے تعاون قدم بڑھا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تلہ گنگ کی یہ کرونا فائٹز ٹیم کا پہلا ٹارگٹ 100 گھروں تک راشن پہنچانے کا تھا۔جو پورا کرنے کے بعد ہم نے دوسرے فیز میں 115 پندرہ گھروں کا چولہا جلایا۔ تیسرے فیز میں ہم 150 گھروں کی دہلیز تک پہنچے۔ اور اب ہم مزید 135 گھروں کا راشن تیار کر چکے ہیں جو تقسیم کےلئے تیار ہے۔ یوں ہم تقریبا پانچ سو گھروں تک راشن پیک پہنچا رہے ہیں۔۔!

    ذرائع کےمطابق تلہ گنگ فائٹرز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ کی مدد کے بعد آپ احباب کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔ اگر آپ نہیں رکیں گے تو ہم بھی نہیں رکیں گے، اس موقع پرتلہ گنگ کرونا فائٹرز ٹیم نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خیرخواہی کے اس مشن میں مالی طور اوران کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی دعاوں سے یہ سلسلہ جاری ہے

    آپ میں سے جو بلا واسطہ رقم کی صورت میں مدد کرنا چاہے وہ المدینہ میڈیکوز پرانا لاری اڈہ تلہ گنگ پر دے دے یا ہم سے رابطہ کر لے ہم اس سے ریسیو کر لیں گے،اور اگر آپ خود نہیں آ سکتے تو درجہ ذیل اکاؤنٹس پر بھی ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں۔
    Meezan Bank
    9852-0103920489
    (Attique Ur Rehman)

    JazzCash
    03055969042
    (Shahid Mansoor)

    Bank al falah
    0178.1005034730
    Muhammad kashif

    EasyPesa
    03345069757
    (Mati Ur Rehman)

    از
    کرونا فائٹرز تلہ گنگ

  • آزاد کشمیر میں بھی کرونا کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض سامنے آ گئے

    آزاد کشمیر میں بھی کرونا کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر مین بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے

    وزیر صحت آزادکشمیر نے مزید 3 مریضوں کی تصدیق کر دی ہے، 2 مریضوں کا تعلق بھمبر جبکہ 1 کا پلندری سے ہے، 3 مریضوں کے اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے

    آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں سے چھ کی شناخت کرلی گئی ہے۔ میر پور کے 3، بھمبر کے 2، پلندری کا ایک مریض شامل ہے،

    آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 147 افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں. وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کہ سطح پر 700 کمیٹیاں بنا دی ہیں ، کمیٹیاں مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہیں گی جسکے لئے آئی ٹی بورڈ نے سافٹ ویئر بنا دیا ہے ،آزادکشمیر میں کورونا ٹیسٹ کرنے کہ استعدا میں اضافہ کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر شہری عمل نہیں کریں گے تو سختی کی جائے گی.

    آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں کرونا سے نمٹنے کیلیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول سیل جس کے سربراہ خود وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ہیں وزیر اطلاعات ، مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر راجہ مشتاق احمد منہاس اور ایس ڈی ایم اے کے وزیر احمد رضا قادری کو کنٹرول روم کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں

  • چین میں پھیلے کورونا اور پاکستان میں موجود کورونا کے مختلف ہونے کا انکشاف،چینی طبی ماہرین حیران بھی پریشان بھی

    چین میں پھیلے کورونا اور پاکستان میں موجود کورونا کے مختلف ہونے کا انکشاف،چینی طبی ماہرین حیران بھی پریشان بھی

    کراچی:چین میں پھیلے کورونا اور پاکستان میں موجود کورونا کے مختلف ہونے کا انکشاف،ماہرین حیران بھی پریشان بھی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں پہلی بار کورونا وائرس کی جینوم سیکوینسنگ کرلی گئی، پاکستان میں موجود وائرس چین میں پھیلنے والے وائرس کے مقابلے میں 9 حوالوں سے مختلف نکلا۔

    ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ کے تحت پاکستانی سائنس دانوں کی زیرنگرانی کورونا وائرس (SARS-CoV-2) کی جینیات کو سمجھنے کے لیے اس کی جینوم سیکوینسنگ کی گئی۔

    اس وائرس پر پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر اشتیاق احمد کے زیر نگرانی جینوم سیکوینسنگ کی گئی ہے۔ سیکوینسنگ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود وائرس چین میں پھیلنے والے وائرس کے مقابلے میں 9 حوالوں سے مختلف ہے۔

    بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ تحقیق ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کراچی کے باہم تعاون سے کی گئی، اس تحقیق کے بعد اعلیٰ حکومتی سطح پر کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کے تعین اور دریافت میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ جینوم سیکوینسنگ جمیل الرحمن سینٹر میں جدید سیکوینسگ سسٹم کے ذریعے کی گئی ہے جبکہ بیماری سے متاثرہ جس پاکستانی شخص کا نمونہ لیا گیا اس نے حال ہی میں سفر کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وائرس کا ڈی این اے تبدیل ہوتا رہتا ہے، اس وائرس کے جنیوم کا دنیا کے دیگر ممالک سے رپورٹ ہونے والے جینوم سے موازنہ کیا گیا۔ سیکوینسنگ رپورٹ کے مطابق وائرل جینوم آہستہ آہستہ تبدیل ہوتا رہتا ہے اور یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ مرض کی شدت کیا ہوگی؟ لیکن یہ ضروری امر ہے کہ اس وبائی صورتحال میں وائرس میں رونما ہونے والی جینیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھی جائے جس کا تعلق مناسب علاج اور ویکسین سے ہے۔

    واضح رہے کہ چکن گونیا کے وائرس میں ایک تبدیلی نے اس کے دوبارہ پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا تھا، دنیا میں کورونا وائرس کے سیکڑوں جینوم رپورٹ ہورہے ہیں، حال ہی میں کیمبرج یونیورسٹی میں بیس ملین پونڈ سے کورونا وائرس کے ایک بہت بڑے جینوم پروجیکٹ کا آغاز ہوا ہے، یہ ضروری ہے کہ مزید پاکستانی مریضوں کے جینوم سیکوینسنگ کی جائے تاکہ صورت حال کا بہتر جائزلیا جاسکے۔

  • پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، رائیونڈ تبلیغی مرکز میں کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، رائیونڈ تبلیغی مرکز میں کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، رائیونڈ تبلیغی مرکز میں کتنے مزید مریض سامنے آ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 32 مریض سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 740 ہو گئی ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے لاہور میں مریضوں کی تعداد 159 ہو گئی، رائیونڈ میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آئے جس کے بعد رائیونڈ میں مریضوں کی تعداد 41 ہو گئی، گجرات میں مریضوں کی تعداد مین اضافہ ہو گیا، اب گجرات میں مریضوں کی تعداد 86 ہے

    کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.

    اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے.

  • بھارت میں ہندو فیملی کا کورونا زدہ لاش وصولی سے انکار، آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں، دنیا بھرمیں پزیرائی

    بھارت میں ہندو فیملی کا کورونا زدہ لاش وصولی سے انکار، آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں، دنیا بھرمیں پزیرائی

    نئی دہلی:بھارت میں ہندو فیملی کا کورونا زدہ لاش وصولی سے انکار، آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں، دنیا بھرمیں پزیرائی ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی میت کو اہل خانہ نے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دیتے ہوئے ہاتھ لگانے سے بھی انکار کردیا جس پر مسلمانوں نے آخری رسومات ادا کیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف مصنفہ زینب سکندر نے اپنی ٹویٹ میں ریاست اتر پردیش کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ہندو کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں تاہم اس موقع پر ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سمیت کوئی ایک بھی ہندو موجود نہیں ہے۔

    کسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے روی شنکر کی میت کو اہل خانہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کوئی بھی ہندو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے آگے نہیں آیا تو مسلمان ہمسائیوں نے ہندو طریقے سے آخری رسومات ادا کیں۔

    حال ہی میں متنازع شہریت قانون اور دارالحکومت میں مساجد اور مسلمانوں کو شہید کرنے کے باوجود توحید کے متوالوں نے ایک بار پھر ہندو مسلم ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر نہ صرف صارفین بلکہ اپوزیشن رہنما ششی تھرور نے بھی اس جذبے کو سراہا۔

  • دنیا پرانحصارختم اب پاکستانی طبی محققین نے کلوروکوئن پر تحقیق شروع کرکے امید دلا دی

    دنیا پرانحصارختم اب پاکستانی طبی محققین نے کلوروکوئن پر تحقیق شروع کرکے امید دلا دی

    لاہور:دنیا پرانحصارختم اب پاکستانی طبی محققین نے کلوروکوئن پر تحقیق شروع کرکے امید دلا دی ،اطلاعات کےمطابق پاکستانی محققین طب نے کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے CHLORO QUINE نامی میڈیسن پر تحقیق کا عمل شروع کردیا۔

    پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز وآفیشل سپوکس مین کورونا وائرس حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے CHLORO QUINE نامی میڈیسن پر تحقیق کا عمل شروع کردیا، ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم تحقیق کا عمل شروع کیا گیا ہے، قوی امکانات ہیں کہ کلوروکوئین میڈیسن کورونا وائرس کے علاج کے لیے موثرثابت ہوسکے گی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرعطاالرحمن نے بھی کل اعلان کرکے خوشخبری سنادی ہے کہ بہت جلد پاکستان کرونا وائرس کے خاتمے کی ویکسین تیارکرلے گا اورمارکیٹ میں متعارف کروا دے گا

  • عمران خان، جنرل باجوہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں، کرونا بھی ختم ہوجائے گا،بلائیں بھی ٹل جائیں گی :چوہدری شجاعت حسین

    عمران خان، جنرل باجوہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں، کرونا بھی ختم ہوجائے گا،بلائیں بھی ٹل جائیں گی :چوہدری شجاعت حسین

    لاہور:عمران خان، جنرل باجوہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں، کرونا بھی ختم ہوجائے گا،بلائیں بھی ٹل جائیں گی :چوہدری شجاعت حسین،اطلاعات کےمطابق سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کورونا سے بچاؤ کے لیے اپنے ویڈیو بیان میں تمام مسلمان حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کا مشورہ دے دیا۔

    پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روضہ رسول پر حاضری دیں۔ عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول لیکر جائیں۔ سب حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں تو امید ہے سب کی دعا قبول ہوجائے گی،جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاک کی محبت قریب نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہوگا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا ایٹم بم اور میزائلوں سے دنیا فتح کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ پلا نر کوئی اور ہے ، دنیا کے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ کرونا کا عذاب ثابت کرتا ہے کہ اللہ تعالی ناراض ہیں جنہیں آنسو ؤں میں تر معافی سے منانا ہوگا، تبھی اس وبا سے نجات ملے گی اور خلق خدا سکون کا سانس لے گی۔

  • کرونا وائرس، مریضوں کا علاج کرنیوالے طبی عملے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیسے کی یکجہتی؟

    کرونا وائرس، مریضوں کا علاج کرنیوالے طبی عملے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیسے کی یکجہتی؟

    کرونا وائرس، مریضوں کا علاج کرنیوالے طبی عملے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیسے کی یکجہتی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف عمل ڈاکٹروں، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف سے یکجہتی کااظہار کیا ہے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈزمیں فرائض سرانجام دینے والوں ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر پھول بھجوائے گئے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قرنطینہ مراکز میں متاثرہ بہن بھائیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی گلدستے بھجوائے ،مختلف شہروں کے انتظامی افسران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو گلدستے دئیے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتی ہے- ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں -مشکل وقت میں مسیحاؤں کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا- ہمارے ڈاکٹروں نے مسیحائی کی نئی مثال قائم کی ہے -پوری قوم ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتی ہے.

    ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے کرونا وائرس کے سندھ میں 676 مریض، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184 مریض ہیں، بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں،

    کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.

    اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے

  • کرونا وائرس، روس کیجانب سے طبی سامان بھجوانے پر ٹرمپ نے کیا شکریہ ادا، مزید کن ممالک سے مانگی مدد؟

    کرونا وائرس، روس کیجانب سے طبی سامان بھجوانے پر ٹرمپ نے کیا شکریہ ادا، مزید کن ممالک سے مانگی مدد؟

    کرونا وائرس، روس کیجانب سے طبی سامان بھجوانے پر ٹرمپ نے کیا شکریہ ادا، مزید کن ممالک سے مانگی مدد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نےطبی سامان سے بھرا جہاز بھیج دیا ہےجوبہت اچھی بات ہے،

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کوایسی صورتحال کا سامنا ہوا توامریکا بھی جذبہ خیرسگالی کامظاہرہ کرےگا،

    واضح رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں کرونا سے ملکر نمٹنے کا عزم کیا گیا تھا، جس کے بعد روس نے امریکہ کو طبی سامان بھجوایا تھا،روس کا فوجی جہاز کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ضروری امدادی سامان لے کر امریکہ روانہ ہوا تھا

    قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا کہ ہم 51 ممالک سے طبی آلات منگوا رہے ہیں، پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ طبی آلات کی ترسیل کے لیے نیشنل گارڈز کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے

    امریکا میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 4056 ہو گئی ہے نیویارک میں جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 1550 لوگ ہلاک ہوچکے۔ امریکا میں ایک روز میں 62 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 88 ہزار 592 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیویارک میں 75 ہزار 983، نیو جرسی میں 18 ہزار 696، کیلیفورنیا میں 8 ہزار 548، میچیگن میں 7615، فلوریڈا میں 6741 جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مریض موجود ہیں

    واضح رہے کہ روس میں کوروناسے 17 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 2337 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں،

  • کرونا وائرس، حکومتیں کیا کر رہی ہیں، عدالت میں جواب دیں، سپریم کورٹ نے سب کو بلا لیا

    کرونا وائرس، حکومتیں کیا کر رہی ہیں، عدالت میں جواب دیں، سپریم کورٹ نے سب کو بلا لیا

    کرونا وائرس، حکومتیں کیا کر رہی ہیں، عدالت میں جواب دیں، سپریم کورٹ نے سب کو بلا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کورونا سے بچاوَ کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی

    حکومت نے حفاظتی کٹس،دستیاب ونٹی لیٹرزکی تفصیلات،ڈاکٹرزاور طبی عملے کو تربیت کی رپورٹ بھی طلب کر لی،عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے اسپتال کورونا سے نمٹنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں،سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لیے ادویات اور بستروں کی دستیابی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی گئی

    سپریم کورٹ نے جیلوں میں جانے والے تمام نئے قیدیوں کی اسکریننگ کا حکم بھی دے دیا،عدالت نے کہا کہ مکمل اسکریننگ کے بعد ہی قیدیوں کو جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے،کسی قیدی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطینہ کیا جائے،

    سپریم کورٹ نے بلوچستان اور سندھ کی جیلوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے کہا کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی جیلوں میں بھی قرنطینہ مراکز بھی قائم کیے جائیں، پنجاب اورخیبرپختونخواکی جیلوں میں قرنطینہ مراکز قائم کیے جاچکے.

    عدالت نے جیلوں میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے کہا یقینی بنایا جائے کہ کرونا کا کوئی مریض جیل میں نہ پہنچے، مکمل سکریننگ کے بعد قیدیوں کو جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے،عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ جیلوں میں کتنے ملزم اور مجرم ہیں، قیدیوں کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں.