Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، آئندہ 2 ہفتے دردناک،امریکا میں کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ بول پڑے

    کرونا وائرس، آئندہ 2 ہفتے دردناک،امریکا میں کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ بول پڑے

    کرونا وائرس، آئندہ 2 ہفتے دردناک،امریکا میں کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی دردناک ہوں گے لیکن ہم بہت جلد کرونا کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ ماہرین نے وبا سے 2 لاکھ تک امریکیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا، کورونا کے باعث جو صورتحال چل رہی تھی اس سے ہر جگہ پر لوگ مر رہے ہوتے لیکن میری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی دردناک ہوں گے جس کے لیے ہم سب کو تیار رہنا چاہیے ،مجھے مذہبی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکی محکمہ خارجہ تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کر رہی ہے۔ 50 ملکوں سے اب تک 25 ہزار امریکیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے، یہ محکمہ خارجہ کا سب سے بڑا آپریشن ہے، امریکی ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف بھی بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی تمام ریاستوں میں وینٹی لیٹرز سمیت طبی سامان کی کمی پوری کی جا رہی ہے، چند منٹ میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی کٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، اگر بر وقت اقدامات نہ کرتے تو 2 ملین تک امریکی ہلاک ہو جاتے، نیویارک میں بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز، اضافی ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھجوا رہے ہیں۔

    قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ ہم 51 ممالک سے طبی آلات منگوا رہے ہیں، پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ امریکیوں سے درخواست ہے ہمیں 30 روز اور دیں، ہم لوگوں نے ہمت نہیں ہارنی، تمام امریکی صدارتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں،

    امریکی صدر کے مشیر ڈاکٹر فاؤچی نے تصدیق کی کہ امریکا کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 88 ہزار سےزائد افراد بیمار ہیں۔

    دوسری جانب انڈونیشیا اور کانگو میں دو امریکی باشندوں کی کرونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے،

    امریکا میں کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر  نے  کہا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    امریکی ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی اہلکار بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے،ریاست نیو جرسی میں 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد نیوجرسی میں 2477 اہلکار آئیسولیشن میں چلے گئے،

     

  • ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا ؟

    ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا ؟

    ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لئے دائر درخواست خارج کر دی گئی

    چیف جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے،پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں،یہ عالمی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی،آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں، یہ اخذ نہ کریں حکومت کچھ نہیں کررہی،

    عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے؟ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں ہے،عدالت کسی بھی تنازعہ میں نہیں پڑے گی، درخواست مسترد کرتے ہیں.

  • دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 42 ہزار سے زائد ہو گئیں

    دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 42 ہزار سے زائد ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں کرونا دنیا کے 2 سو ممالک میں پھیل چکا، کرونا سے ہلاکتیں 42 ہزار 156 ہو گئی ہیں.

    اٹلی میں کورونا سے 12 ہزار 428 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 5792 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے 775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں فرانس میں 3523،، ایران میں 2898 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں 865 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار آٹھ سو نوے ہو گئی۔ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار 878 کرونا کے مریض امریکہ میں‌ہیں.

    نیدرلینڈ میں بھی تیزی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 175افراد 24گھنٹے میں موت کی نیند سو چکے ہیں۔نیدرلینڈ میں مزید 845افراد میں وائرس کی تصدیق سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 595 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے نیدرلینڈز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

    روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔روس میں 31 مارچ تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2337 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں 17 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

    فلپائن میں بھی مزید کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ملک میں ایک دن میں وائرس سے سب سے زیادہ اموات اور کیس رپورٹ ہوئے۔منگل کو فلپائن میں مزید 10افراد وائرس سے ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 88ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مزید 538افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 84ہو گئی ہے۔

    اسی طرح انڈونیشیا میں بھی مزید 14افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 136ہو گئی ہے۔انڈونیشیا میں مزید 114نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    تھائی لینڈ میں بھی مزید 127کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 651 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس،برطانیہ میں 13 سالہ بچے سمیت ایک روز میں ہوئی 393 ہلاکتیں

    کرونا وائرس،برطانیہ میں 13 سالہ بچے سمیت ایک روز میں ہوئی 393 ہلاکتیں

    کرونا وائرس،برطانیہ میں 13 سالہ بچے سمیت ایک روز میں ہوئی 393 ہلاکتیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں کرونا وائرس سے برطانیہ میں 13 سالہ بچے کی ہلاکت ہوئی ہے

    13 سالہ اسماعیل محمد عبدالوہاب کی کرونا وائرس سے موت ہوئی، اسماعیل سکول کے طالب علم تھے اور ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی،کنگز کالج ہسپتال میں انہیں داخل کروایا گیا تھا تا ہم وہ جان کی بازی ہار گئے،

    اسماعیل کے والد کے کینسر سے پہلے ہی وفات ہو چکی تھی، ڈاکٹرز نے اسے وینٹی لیٹر پر رکھا اور بچانے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی. جس پر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، اسماعیل کی بہن ایک سکول میں ٹیچر ہے جہاں اس کے بھائی کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے سکول انتظامیہ نے فنڈز کی اپیل کی ہے

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 393 ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے برطانیہ میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات 400 ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1808 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکت ہونے والے تمام مریضوں کی عمریں 19 سے 98 برس کے درمیان تھیں۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25ہزار150 ہو گئی ہے.برطانیہ میں دوسری عالمی جنگ کے ہیرو جنھیں فرانس کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز بھی ملا تھا کورونا وائرس سے انکی ہلاکت ہو گئی۔97 سالہ ہیرلڈ پیرسل میں جمعہ کو برمنگھم کے ہسپتال میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔ہیرلڈ پیرسل کو سن 2015 میں فرانس کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز دیا گیا تھا.

    برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، برطانوی وزیراعظم میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

  • کرونا ہیلپ لائن پر سموسوں ، پیزا کی فرمائش، پولیس نے نوجوان کو پہنچائے سموسے،پھر اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس ہیلپ لائن پر سموسوں ، پیزا کی فرمائش، پولیس نے نوجوان کو پہنچائے سموسے،پھر اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ہیلپ لائن پر شہریوں نے کالز کر کے سموسے، پیزا، پان کی فرمائش شروع کر دی

    واقعات بھارت میں پیش آئے، بھارت میں کرونا وائرس کے باعث کرفیو کو 10 روز ہو چکے ہیں، کرفیو کی وجہ سے مارکیٹیس ، دکانیں بند ہیں،ہوٹلز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہیں اور انہیں کچھ اچھا کھانے کو نہیں مل رہا ، اس لئے شہری گھروں میں ٹائم پاس کرنے کے لئے کرونا کے مریضوں کے لئے جاری کی گئی ہیلپ لائن پر کال کر کے کھانوں کی فرمائش کرنے لگے ہیں.

    لکھنو میں  ہیلپ لائن پر ایک بزرگ شہری کا فون آیا، انہوں نے فوری طور پر ’رسگلّے‘ بھیجنے کی درخواست کی، پولیس کے آفیسر سنتوش سنگھ کا کہنا ہے کہ فون کرنے والے کی بات سن کر ہم سمجھ گئے کہ یہ کوئی شرارت نہیں، ہم چھ رسگلّوں کے ساتھ کال کرنے والے رام چندر پرساد کیسری کے گھر پہنچے۔ ہمیں وہ اپنے گھر میں اکیلے ملے۔ ان کے خون میں شوگر کی مقدار کم ہو گئی تھی اور وہ پریشانی میں تھے۔ ہم نے انہیں رسگلے دیئے، ان میں سے چار انہوں نے کھا لئے۔ کچھ دیر بعد آہستہ آہستہ ان کی حالت معمول پر آ گئی۔

    رامپور میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک شخص نے ہیلپ لائن پر کال کر کے چار سموسوں کی فرمائش کی تھی اور کہا تھا کہ سموسوں کے ساتھ چٹنی ضرور لائیے گا، نوجوان نے سموسوں کے لئے ایک گھنٹے میں‌ دس سے زیادہ کالز کیں جس کے بعد پولیس اس کے گھر سموسے لے کر گئی نوجوان نے سموسے کھائے تو پولیس نے سزا کے طور پر اسے گٹر صاف کروایا.

    رامپور کے ضلع مجسٹریٹ انجنی کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ جو کرونا ہیلپ لائن پر کھانوں کے لئے کال کرے گا اسے گٹر اور نالیاں صاف کروائی جائیں گی. لکھنو کے ایک پولیس افسر کا کہنا ہے ان کے پاس پان، پیزا اور یہاں تک کہ شراب تک کے لئے کالز آ رہی ہیں۔

    پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہیلپ لائن نمبر پر متعدد اس طرح کی کالز موصول ہو رہی ہیں، جن میں لوگ ہم سے پیزا اور سموسے طلب کر رہے ہیں۔ لہذا ہم نے اس طرح کے فون کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ایسے دوسرے لوگوں کو بھی عبرت حاصل ہو جو اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت میں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے ضمن میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سماج وادی لیڈر رچا سنگھ اور انکے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ انہیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ گمراہ کن اور غلط پیغامات پھیلائے تھے۔ کرنل گنج پولیس تھانے میں چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

     

  • صحت یابی کے بعد بھی مریضوں کے جسم میں کورونا وائرس ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کی  تحقیق نے پھرپریشان کردیا

    صحت یابی کے بعد بھی مریضوں کے جسم میں کورونا وائرس ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کی تحقیق نے پھرپریشان کردیا

    صحت یابی کے بعد بھی مریضوں کے جسم میں کورونا وائرس ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کی تحقیق نے پھرپریشان کردیا،اطلاعات کے مطابق نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے مریضوں میں اس کی علامات کلیئر ہونے کے بعد بھی وائرس 8 دن تک موجود رہ سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس دوران وہ دیگر افراد کو اس سے متاثر کردیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    اس تحقیق میں چین سے تعلق رکھنے والے 16 کووڈ 19 کے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا، جن میں معتدل علامات ظاہر ہوئی تھیں اور بیجنگ کے ایک ہسپتال سے انہیں 28 جنوری سے 9 فروری کے دوران اس وقت ڈسچارج کیا گیا جب کم از کم 2 بار ٹیسٹ نیگیٹو آئے۔

    جریدے امریکن جرنل آف ریسپیرٹری اینڈ کلینیکل کیئر میڈیسین میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ان میں سے نصف افراد کے جسمانی نظام یہ وائرس علامات ختم ہونے کے بعد بھی موجود تھا۔ان میں سے 14 افراد کو بخار، 11 کو کھانسی، 11 کو گلے میں تکلیف اور 2 کو سانس میں مشکلات جیسی علامات کا سامنا ہوا۔

    ان افراد کا وائرل ٹیسٹ ہسپتال میں آنے کے بعد ہر دوسرے دن اس وقت تک ہوا جب تک وہ نیگیٹو نہیں ہوا اور ان لوگوں کو 2 ہفتے تک گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے بعد ہسپتال میں ایک بار پھر ان کا نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا اور 8 مریضوں میں ٹیسٹ مثبت ہوا حالانکہ وہ بیمار نظر نہیں آرہے تھے اور ایسا ایک سے 8 دن تک ہوا۔محققین کا کہنا تھا کہ اس وقت جسم میں وائرس آگے منتقل ہوسکتا ہے۔

    امریکا کے یالے اسکول آف میڈیسن کی اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ نتائج کا سب سے اہم حصہ یہ تھا کہ 50 فیصد مریض علامات کے علاج کے بعد بھی وائرس کو جسم سے کارج کررہے تھے، اوسطاً علامات ختم ہونے کے 2 دن تک ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ مجموعی طور پر یہ دورانیہ ایک سے 8 دن تک رہا۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سنگین کیسز میں وائرس جھڑنے کا دورانیہ زیادہ طویل بھی ہوسکتا ہے۔

    اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 40 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔محققین کا ماننا ہے کہ یہ وائرس بہت زیادہ متعدی ہوسکتا ہے کیونکہ یہ اس وقت ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے جب علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق محدود ہے کیونکہ اس میں زیادہ مریض شامل نہیں تھے اور ان سب میں علامات معتدل تھیں جو بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صحت یاب افراد کو زیادہ وقت کے لیے ازخود آئسولیشن کے بارے میں سوچنا چاہیے تاکہ دیگر افراد اس وائرس کا شکار نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا اس حوالے سے مزید تحقیق کی جانی چاہیے کہ تاکہ تصدیق ہوسکے کہ صحت یابی کے بعد بھی مریض دیگر کو اس وائرس کا شکار بناسکتاہے یا نہیں۔اس سے قبل مارچ کے وسط میں ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ اس وائرس کو شکست دینے والے افراد 37 دن تک کسی صحت مند افراد میں منتقل کر سکتے ہیں، یہ دورانیہ سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ طویل ہے۔

    چین کے چائنا۔ جاپان فرینڈشپ ہسپتال اور کیپیٹل میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر بن کاﺅ نے بتایا کہ وائرس کے جھڑنے کے دورانیے میں اضافے کو ہماری تحقیق کے دوران دیکھا گیا جو مصدقہ کیسز میں الگ رکھنے کی احتیاطی تدابیر اور اینٹی وائرل علاج کے حوالے سے رہنمائی میں اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا ‘مریضوں کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دینے سے قبل کووڈ 19 کے نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جانے چاہیے’۔

  • بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں ہوا مزید اضافہ

    بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں ہوا مزید اضافہ

    بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں ہوا مزید اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے 49 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 1400 ہو گئی ہے.

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق جن تین نئے مریضوں کی موت ہوئی ہے وہ گجرات،مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے رہائشی تھے، شہریوں کو چاہیے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اسی سے کرونا سے بچا جا سکتا ہے

    بھارت میں کرونا وائرس سے 150 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر اور کیرالہ شامل ہیں ، دہلی میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

    اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک فیکٹری میں کام کرنے والے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اس کے خاندان کے دیگر پانچ افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس علاقہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور علاقہ بھر میں رہائشی افراد کی سکریننگ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے.

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت میں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے ضمن میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سماج وادی لیڈر رچا سنگھ اور انکے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ انہیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ گمراہ کن اور غلط پیغامات پھیلائے تھے۔ کرنل گنج پولیس تھانے میں چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے .

    بھارت میں کورونا وائرس کے ٹسٹ کےلئے 29 پرائیوٹ لیباریٹریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اِن پرائیوٹ لیباریٹریوں کے بھارت میں 16 ہزار کلیکشن سینٹر ہیں۔ اِس کے علاوہ 118 سرکاری لیباریٹریوں کو بھی کرونا کا ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن کی صلاحیت روزانہ 12 ہزار ٹیسٹ کرنے کی ہے

    مہاراشٹر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 225 ہوگئی ہے جبکہ اب تک آٹھ مریضوں کی مہاراشٹر مین ہلاکت ہو چکی ہے، ممبئی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے،

  • کرونا کی ساخت کا پتا لگا لیا،بہت جلد ویکسین بنا لیں‌ گے ،شہد، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت مفید ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمان

    کرونا کی ساخت کا پتا لگا لیا،بہت جلد ویکسین بنا لیں‌ گے ،شہد، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت مفید ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمان

    لاہور:کورونا کی ساخت کا پتا لگا لیا، ویکسین بنانے میں مدد ملے گی،شہد، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت مفید ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمان،اطلاعات کےمطابق معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگا لیا ہے۔ وائرس کی ساخت سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈاکٹر عطاء الرحمان ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا ایک حد تک فائدہ ہے۔ دس سے گیارہ کروڑ لوگوں کو کھانا پہنچانا آسان کام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے جسم میں اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کا ہونا ضروری ہے۔ کورونا سے مضبوط قوت مدافعت والا شخص ہی بچ سکتا ہے۔ شہد، پھلوں اور سبزیوں کے استعمال بہت مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ شہد کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جوہم تصوربھی نہیں کرسکتے

    اس سے قبل ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔

    ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات کے لیے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کورونا ویکسین اور اس سے متعلق دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔

  • کرونا کے مریضوں کو ہر گھنٹے بعد "سیلفی” بھیجنے کا حکم نامہ جاری

    کرونا کے مریضوں کو ہر گھنٹے بعد "سیلفی” بھیجنے کا حکم نامہ جاری

    کرونا کے مریضوں کو ہر گھنٹے بعد "سیلفی” بھیجنے کا حکم نامہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے قرنطینہ کئے گئے مریضوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ ہر گھنٹہ بعد سیلفی بنا کر بھیجیں

    یہ احکامات بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے جاری کئے ہیں، ریاستی حکومت نے گھروں میں قرنطینہ کئے گئے مریضوں کی صحت یابی کے پیش نظر ہدایت کی ہے کہ وہ ہر گھنٹہ بعد اپنی سیلفی بنا کر بھیجیں، اس ضمن میں ایک موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے، مریضوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جو سیلفی نہیں بھیجے گا اس کے دنوں میں اضافہ کر دیا جائے گا

    کرناٹک کی وزیرصت ڈاکٹر کے سدھاکر نے گھروں میں قرنطینہ کئے گئے افراد کو سختی سے کہا ہے کہ وہ سیلفی بھیجیں ، اگر ایک دن میں ایک بھی سیلفی نہ آئی تو انہیں گھر سے نکال کر قرنطینہ سنٹر بھجوا دیا جائے گا، وزیر صحت کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے ہم مریض کی نقل و حرکت جان سکیں گے اس کے مقام کا بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں ہے، صبح سات بجے سے لے کر رات 10 بجے تک ہر گھنٹے میں لازمی سیلفی بھیجنی ہو گی.

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جو مریض سیلفی نہین بھیجے گا وہاں محکمہ صحت کی ٹیم جائے گی اور مریض کو گھر سے سنٹر منتقل کر دے گی.

  • پاکستان میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 اور مریضوں کی تعداد 2033 ہوگئی،حکومت کرونا کوختم کرنےکے لیے پرعزم

    پاکستان میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 اور مریضوں کی تعداد 2033 ہوگئی،حکومت کرونا کوختم کرنےکے لیے پرعزم

    اسلام آباد :کورونا سے مزید 3 اموات، پاکستان میں ہلاکتیں 26 اور مریضوں کی تعداد 2033 ہوگئی،کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مہلک وائرس سے پاکستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2033 تک جاپہنچی ہے۔

     

     

     

    اطلاعات کےمطابق سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے وفات پا گیا، پاکستان بھر سے کورونا کے مزید 252 کیسز سامنے آگئے،منگل کو تین میں سے دو ہلاکت سندھ جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں ہوئی۔ صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے مزید 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

     

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جس کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور آج دوران علاج وہ چل بسا۔

     

     

     

     

    شہر میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا کراچی کا 70 سالہ رہائشی بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جس میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔آج ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

     

     

    منگل کو خیبرپختونخوا میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے کی۔فوکل پرسن کے مطابق ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 6 زندگیاں نگل چکا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتیں 26 ہوگئی ہیں۔

     

     

     

     

    پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

    پاکستان میں آج کے کیسز کی صورتحال
    پاکستان میں آج بروز منگل اب تک کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 110، پنجاب 57، گلگت میں 36، خیبرپختونخوا میں 32، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔
    نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2033 تک جاپہنچی ہے۔

    پنجاب
    پنجاب میں منگل کو مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان زائرین، ملتان، رائے ونڈ اور فیصل آباد قرنطینہ میں 337 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

     

     

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 154، گجرات 72، راولپنڈی 45، جہلم 28، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 12، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، 5، منڈی بہاوالدین 4، رحیم یار خان، بہاولنگر اور میانوالی 3، 3 جب کہ نارووال، لودھراں، ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2،2 کیس ہیں۔اس کے علاوہ اٹک، خوشاب، بہاولپور، قصور اور لیہ میں ایک ایک کیسز ہیں۔

    گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کےبعد صوبے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔پنجاب میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

    سندھ
    سندھ میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر صحت کے مطابق آج صوبے میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 676 ہوگئی ہے۔

    کراچی میں مریضوں کی تعداد 274، حیدر آباد میں 128 جبکہ دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سکھر قرنطینہ میں 265 اور لاڑکانہ قرنطینہ میں 7 کیسز مثبت ہیں۔محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ صوبے میں اب تک 51 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    خیبرپختونخوا
    آج بروز منگل خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کےبعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    دوسری جانب صوبے میں 32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 253 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور کوہاٹ میں 10، 10، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3، مردان، کرم، ہری پور اور باجوڑ میں ایک ایک مریض میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

     

    اس کے علاوہ ایران سے واپس ڈی آئی خان آنے والے زائرین میں مزید 4 اور کرم میں ایک شخص میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔واضح رہےکہ کے پی میں اب تک مہلک وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    بلوچستان
    بلوچستان میں آج بروز منگل کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 154 ہوگئی ہے۔

     

    اب تک کل 1854 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔ جن میں 138 ذائرین اور 16 لوکل شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ شیخ زاید اسپتال سے کورونا کے 17 مریض مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔اس قبل بھی بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    گلگت بلتستان
    گلگت بلتستان میں آج مزید 36 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 178 ہوگئی ہے۔مشیر اطلاعات شمس میر نے پہلے بتایا کہ 24 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 16 افراد کا تعلق ضلع نگر اور 8 کا تعلق اسکردو سے ہے۔تاہم بعد میں ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مزید 12 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد مجموعی تعداد 178 ہوگئی۔

    گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ہیں جب کہ ایک کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد
    سرکاری پورٹل کے مطابق آج اسلام آباد میں کورونا وائرس کے اب تک 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

    آزاد کشمیر
    آزاد کشمیر میں اتوار کے بعد سے تاحال کورونا وائرس کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا البتہ اتوار کو 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

    ڈاکٹر نجیب نقی کا کہنا تھا کہ دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔