Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کہنا پڑے گا ہر ایک کوعمران خان زندہ باد : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی

    کہنا پڑے گا ہر ایک کوعمران خان زندہ باد : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی

    لاہور:کہنا پڑے گا ہر ایک کوعمران خان زندہ باد : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی کمی،اطلاعات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی کر دی گئی۔

    چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ سنٹرل کے مطابق سی این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت تقریبا 84.50 فی لٹر ہوگی ہے۔

    غیاث پراچہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی کرائسز اور تیل کی قیمتوں میں عالمی کمی کے مد نظر کیا گیا ہے، آر ایل این جی کی قیمت برینٹ کی عالمی قیمت کے تین ماہ کی اوسط پر ہوتی ہے جس کا فرق ہمیں یکم اپریل کو ملنا تھا لیکن کرائسز میں اپنے صارفین کی پریشانی میں کمی کیلئے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے امید ہے کہ اگر حالات نے اجازت دی تو ہم یکم اپریل کو قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔

    چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی سی این جی قیمتوں میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔

  • گھروں کی چھتوں اور مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنیوالے 180 افراد کیخلاف مقدمے درج

    گھروں کی چھتوں اور مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنیوالے 180 افراد کیخلاف مقدمے درج

    گھروں کی چھتوں اور مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنیوالے 180 افراد کیخلاف مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھر کی چھت پر جماعت کروانے پر 30 افراد کے خلاد مقدمہ درج کر لیا گیا ، جبکہ تین مختلف مساجد میں نماز ادا کرنے والے 150 نمازیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آٰیا جہاں مساجد میں زیادہ افراد کے نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، بھارت میں مکمل کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،مساجد میں صرف چار سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر اور گھروں میں نماز با جماعت کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے.

    مدھیہ پردیش کے علاقے ٹیلہ جمال پورا، اور اسلام پروا میں گھروں کی چھتوں پر جماعت کروانے کے الزام میں 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الگ الگ نماز ادا کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں،

    مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کے 26 مریض سامنے آ چکے ہیں،اندور میں 13 مریض ہیں جبلپور میں 6 مریض ہیں بھوپال، اجین ،شیو پوری میں دو دو اور گوالیار میں ایک مریض ہے.

    قبل ازیں اترپردیش میں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نماز با جماعت ادا کرنے پر 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں تا ہم اتر پردیش کی 3 مساجد میں روکنے کے باوجود شہری نماز کے لئے جمع ہوئے اور باجماعت نماز ادا کی جس پر مقدمے درج کئے گئے ہیں. امام مساجد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں.

    پولیس کے مطابق سنڈیلہ کے علاقے میں ننجاروں والی مسجد میں 100 افراد اور ویٹ گنج والی مسجد میں 35 ،پالی گاؤں میں ایک مسجد میں بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

  • آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا :کورونا سے بچنے کیلئے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 ہلاکتیں

    آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا :کورونا سے بچنے کیلئے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 ہلاکتیں

    تہران :آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا : کورونا سے بچنے کیلئے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 ہلاکتیں،اطلاعات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سےبچنےکے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مسلسل ممنوعہ کیمیکل پی رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بتائے جانے والے اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

    رپورٹس کےمطابق حکام کے منع کرنےکے باوجود بڑی تعداد میں شہری میتھانول نامی صنعتی کیمیکل پی رہے ہیں اور اب تک ممنوعہ کیمیکل پینے سے 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار کے قریب کی حالت خراب ہے ۔

    امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے بھی اپنی ایک خبر میں ایک 5 سالہ بچے کا حوالہ دیا ہے جس کے والدین نے اسے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میتھانول (صنعتی کیمیکل) پلا دیا جس کی وجہ سے وہ اب نابینا ہو گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ بچہ ان سیکڑوں افراد میں شامل ہے جنہوں نے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ممنوعہ کیمیکل پیا۔

    ایران میں اس وقت وزارت صحت کے تحت طبی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک ڈاکٹر نے اے پی کو بتایا ہے کہ ممنوعہ کیمیکل پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2500 سے زیادہ ہے جب کہ ہلاک ہونے افراد کی تعداد 480 ہے۔یاد رہے کہ ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور اب تک وہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 378 ہے۔

    ایرانی وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر حسین حسنین کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت صرف مہلک کورونا وائرس کی وبا کا چیلنج درپیش ہے جب کہ ایران کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں اور بیماریوں کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

    x

  • ڈاکٹرزکی بے حسی ، کرونا کے مریض کو باندھنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، بزدار سرکار نے نوٹس لیا تو یاسمین راشد میو پہنچ گئیں

    ڈاکٹرزکی بے حسی ، کرونا کے مریض کو باندھنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، بزدار سرکار نے نوٹس لیا تو یاسمین راشد میو پہنچ گئیں

    ڈاکٹرزکی بے حسی ، کرونا کے مریض کو باندھنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، بزدار سرکار نے نوٹس لیا تو یاسمین راشد میو پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میو اسپتال لاہور میں مریض کی مبینہ ہلاکت کے واقعے کانوٹس لے لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ایکسپرٹ گروپ مریض کی ہلاکت کی تحقیق کرے گا،جرم ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تا کہ عوام کو بھی حقائق معلوم ہو سکیں ، ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں

    دوسری جانب وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدمعاملہ کی تحقیقات کرنے میواسپتال پہنچ گئیں، یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کیلئے 2سینئرپروفیسرزکی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ،ڈاکٹرزکی غفلت ثابت ہونے پرسخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے پنجاب حکومت کے اقدامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، آج جس مریض کی میو ہسپتال میں ہلاکت ہوئی وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کسی نے اس کی نہ سنی

    میو ہسپتال میں آج کرونا وائرس کے 70 سالہ مریض کی ہلاکت ہوئی ہے،جو شیخو پورہ کا رہائشی تھا، مریض کو کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ،بزرگ شہری کو دو روز قبل اسپتال کے آئسولیشین وارڈ میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کوئی ڈاکٹر اس کے پاس نہ آیا،رات گئے ہسپتال کے عملے نے مریض کو رسیوں سے باندھ دیا، مریض گھر والوں کو بھی فون کرتا رہا،طبی عملے نے بھی مریض کی ایک نہ سنی

    مریض نے طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر مانگا تو اسے رسیوں سے باندھ دیا گیا،رات بھر تڑپنے اور ڈاکٹرز کو بلانے پر ڈاکٹر نہ آئے ، بعد ازاں مریض واش روم گیا تو وہاں سے واپس نہ آیا، مریض کی ہلاکت واش روم میں ہوئی،

    پئپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں کرونا مریضوں کے ساتھ بےرحمانہ سلوک افسوس ناک ہے۔ کرونا مریض کی ناروا سلوک سے موت کی تحقیقات کی جائیں,اس معاملے میں غفلت اور بے حسی پر ذمہ داران کا محاسبہ بہت ضروری ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کی نگہداشت پر پہلے سے تحفظات ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    برطانوی وزیراعظم میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا کا ٹسیٹ کروایا جو مثبت آیا، برطانوی وزیراعظم نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    اس سے قبل شہزادہ چارلس میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری بارز ، کلبز، تھیٹرز جانے سےگریز کریں۔

    کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    قبل ازیں برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت برطانوی شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان برطانیہ کی حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں اور برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر برٹش ایئر ویز اپنی 75 فیصد پروازیں پہلے ہی بند کرچکا ہے

    برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 ہو چکی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2129 نئے کیسز سامنے آئے،

    برطانوی حکومت نے ملک میں جان بوجھ کر کھانسنے کو جرم قرار دے کر 2 سال قید کی سزا کا عندیہ دے دیا، پولیس افسران اور طبی عملے کی طرف کھانسنے والے اب قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ میل جول سے دوری کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے ہوں گے، پہلی بار خلاف ورزی پر 60، غلطی دہرانے پر 120 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

  • ڈاکٹرکو بلانے پر مریض کو رسیوں سے باندھ دیا گیا، مریض کی واش روم میں ہلاکت ہوئی، بزدار سرکار کے انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

    ڈاکٹرکو بلانے پر مریض کو رسیوں سے باندھ دیا گیا، مریض کی واش روم میں ہلاکت ہوئی، بزدار سرکار کے انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

    کرونا کے مریض نے ڈاکٹر کو بلایا تو رسیوں سے باندھ دیا گیا، مریض کی واش روم میں ہلاکت ہوئی، بزدار سرکار کے انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے پنجاب حکومت کے اقدامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، آج جس مریض کی میو ہسپتال میں ہلاکت ہوئی وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کسی نے اس کی نہ سنی

    میو ہسپتال میں آج کرونا وائرس کے 70 سالہ مریض کی ہلاکت ہوئی ہے،جو شیخو پورہ کا رہائشی تھا، مریض کو کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ،بزرگ شہری کو دو روز قبل اسپتال کے آئسولیشین وارڈ میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کوئی ڈاکٹر اس کے پاس نہ آیا،رات گئے ہسپتال کے عملے نے مریض کو رسیوں سے باندھ دیا، مریض گھر والوں کو بھی فون کرتا رہا،طبی عملے نے بھی مریض کی ایک نہ سنی

    مریض نے طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر مانگا تو اسے رسیوں سے باندھ دیا گیا،رات بھر تڑپنے اور ڈاکٹرز کو بلانے پر ڈاکٹر نہ آئے ، بعد ازاں مریض واش روم گیا تو وہاں سے واپس نہ آیا، مریض کی ہلاکت واش روم میں ہوئی،

    کرونا کے مریض کی ہلاکت پر طبی عملے کی بے حسی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور اس حوالہ سے کہا ہے کہ واقعہ کی انکوائری ہو گی اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو گی.

    پئپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں کرونا مریضوں کے ساتھ بےرحمانہ سلوک افسوس ناک ہے۔ کرونا مریض کی ناروا سلوک سے موت کی تحقیقات کی جائیں,اس معاملے میں غفلت اور بے حسی پر ذمہ داران کا محاسبہ بہت ضروری ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کی نگہداشت پر پہلے سے تحفظات ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 4 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 3 لاہور اور ایک پنڈی میں ہلاک ہوا ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے419 مریض ہیں، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان سے207 ، ملتان 19،لاہورمیں 104 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ڈی جی خان میں2ڈاکٹروں سمیت 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،گجرات 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19 اور راولپنڈی میں 14،ملتان 3، فیصل آباد5، منڈی بہاوَالدین 3، نارووال،رحیم یارخان اور سرگودھامیں ایک ایک مریض میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    میانوالی میں 2 ،اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ننکانہ صاحب میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ یا،

    قبل ازیں پنجاب میں ایک اور کیس بھی سامنے آیا تھا جس میں مریض کو گھر سے لینے کے لئے 3 گھنٹے بعد ایمبولنس آئی تھی اور پھر مریض کو 4 گھنٹے گنگا رام کے باہر ایمبولینس میں بٹھائے رکھنے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا تھا

  • جس کا دل سخت ہے وہ پولیس کے وائرلیس آپریٹر کا یہ پیغام سن لے ، خوف خدا بھی اللہ کی نعمت جسے عطاکردے

    جس کا دل سخت ہے وہ پولیس کے وائرلیس آپریٹر کا یہ پیغام سن لے ، خوف خدا بھی اللہ کی نعمت جسے عطاکردے

    لاہور:جس کا دل سخت ہے وہ پولیس کے وائرلیس آپریٹر کا یہ پیغام سن لے اور اپنے دل ٹھنڈے کر لے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کنٹرول روم کے وائرلیس آپریٹر نمازے جمعہ کے اجتماعات کی پابندی کا میسج پاس کرتے ہوئے رو پڑے

    اطلاعات کے مطابق اس پولیس وائرلیس آپریٹر کا نام معلوم نہیں۔تاہم اس کے اس پیغام نے سخت دلوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا۔یہ پولیس اہلکار جب لوگوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کے تحت مساجد میں ناں آنے کا پیغام سنا رہا تھا تو اس وقت اللہ کے گھر وں میں ناں جانے کی وجہ سے اس قدر غمگین تھا کہ وہ بول نہیں پا رہا تھا

    اس پولیس وائرلیس آپریٹر کی یہ آیڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اس آیڈیو کو بہت زیادہ سنا جا رہا ہے۔ جس میں یہ اہلکار رورو کر اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہہ رہا تھا یا اللہ ہم سب پر رحم فرمائے ۔

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ،ہلاکتیں 10، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ،ہلاکتیں 10، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ،ہلاکتیں 10، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1252 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 440 کیسز ہیں، پنجاب دوسرے نمبر پر ہے پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 414 ہے، خیبر پختونخواہ میں 147، بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 131 ہے،گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

    کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

    میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے

    پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

  • خیبر پختونخواہ میں شادی بیاہ ، تقریبات پر پابندی میں مزید توسیع

    خیبر پختونخواہ میں شادی بیاہ ، تقریبات پر پابندی میں مزید توسیع

    خیبر پختونخواہ میں شادی بیاہ ، تقریبات پر پابندی میں مزید توسیع

    خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نےکہا کہ کرونا کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے شکست دیں گے، شہری گھروں میں رہیں، وزیراعلیٰ تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف سمیت تمام کام کرنے والے عملے کو سلام پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان بھی جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہیں وہی جذبہ سب کے لئے چاہئے،ریلیف پیکج نادار طبقے کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے دیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تعلیمی اداروں کی بندش میں 31مئی تک توسیع کردی گئی ہے،

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عام تعطیل میں 5اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے،سیاسی اورشادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی میں 30اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے،انٹراسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی میں بھی 5اپریل تک توسیع کی گئی ہے،بھرتیوں کےلیے ٹیسٹ 31 مئی تک ملتوی ہوں گے،گندم کی خریداری کےلیے17.5ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے،

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فیصلوں میں مزید سختی نہ کریں تووائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کےلیے نجی اسپتالوں سے مدد لیں گے،

  • سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، لاک ڈاؤن مزید سخت کرنیکی ہدایات

    سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، لاک ڈاؤن مزید سخت کرنیکی ہدایات

    سندھ میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، لاک ڈاؤن مزید سخت کرنیکی ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے

    سندھ میں کورونا وائرس کےمزید 11کیسز سامنے آگئے،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 440 ہوگئی،نئے کیسز لاڑکانہ اور حیدرآباد میں سامنے آئے،ان 440 کیسز میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز ٹو اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین شامل ہیں

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی، یہ فیصلہ عوا کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا، عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں او ر خاندان سمیت صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں