Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وزیراعظم عمران خان میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

    وزیراعظم عمران خان میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

    وزیراعظم عمران خان میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

    سوشل میڈیا پر ایک ٹی وی چینل کا کلپ گردش کر رہا ہے جس میں ٹکر چل رہے ہیں ان میں یہ دکھایا جاتا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،

    ایسے وقت میں جب یہ خبر آئی، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ نشست میں گفتگو کر رہے تھے اس س واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی

    وزیر اعظم عمران خان مختلف ٹی وی چینلز پر بھی لائیو آئے جس میں انہوں نےسینئر صحافیوں سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے بات چیت کی، کئی ٹی وی چینل نے عمران خان کو لائیو دکھایا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے جب لاک ڈاؤن کیا تو گھروں میں کھانا پہنچایا۔ ہمارے ملک میں چین سے کوئی کیس نہیں آیا لیکن تافتان میں ہمارے پاس مناسب بندوبست نہیں تھا۔ ہمارے ملک میں اب تک صرف 9 لوگ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے لیکن ہم نہیں کہہ سکتے کہ دو ہفتے بعد پاکستان میں کیا صورتحال ہو۔ ایسی چیز پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس پھیلتا ہے۔ ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ برطانوی اخبار نے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کا نام لکھ کر غلط خبر چلا دی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ + آیا ہے۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم کا نام لکھنا تھا غلطی سے خان صاحب کا لکھا اللہ کے کرم سے خان صاحب بلکل ٹھیک ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے دفتر سے گھر گئے ہیں

    وزیراعظم عمران خان نے آج نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس مین بھی شرکت کی جس میں اہم فیصلے ہوئے تھے

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے

    پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

    کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان میں 46 زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں 105 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا

  • کرونا کا پولیس پر بھی وار،سندھ پولیس میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    کرونا کا پولیس پر بھی وار،سندھ پولیس میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انسپکٹر یاسین گجرکا کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آیا ہے،یاسین گجرانویسٹی گیشن ساوَتھ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے

    ترجمان کے مطابق انسپکٹر کوبخاراور نزلہ زکام ہونے پرانڈس اسپتال میں داخل کیاگیا،انسپکٹر کے اہلخانہ اورساتھ کام کرنے والوں کو مانیٹر کیا جارہاہے، ان کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے.آئی جی سندھ نے شعبہ ویلفیئر کومتاثرہ افسر کے  علاج کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے.

    واضح رہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، سندھ میں کرونا وائرس کے 440 مریض ہیں، آج لاڑکانہ میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، حیدر آباد، کراچی اور سکھر میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے،

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے

    پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

    کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

  • پاکستان میں کرونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے، ظفر مرزا

    پاکستان میں کرونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے، ظفر مرزا

    پاکستان میں کرونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے، ظفر مرزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے،

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 60 فیصد مریض 21 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں،اس لئے پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال دوسرے ممالک سے مختلف ہے، اس کی وجہ شاید موسم کی وجہ سے وائرس کی ہیت میں تبدیلی ہے ہم ان تمام محرکات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ باوجود کم وسائل کے ہم نے کرونا کے پھیلائو روکا ہے۔

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ 5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جن میں تمام ڈاکٹرز، پیرا یڈیکس اور نرسز شامل ہیںکے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کر دیں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کے لئے ایک تربیتی کورس کرائیں گے اس میں 5000 ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ تربیتی کورس پانچ ہفتے کے لئے پورے پاکستان میں شروع کریں گے.

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں زائرین سمیت 6589 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا جن میں سے 588 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 1912 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے

    پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

    کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

  • لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کیا جائے ، اپنے ہی ہیں ، سمجھ جائیں گے ، کوئی بات نہیں،وزیراعظم کوترس آگیا

    لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کیا جائے ، اپنے ہی ہیں ، سمجھ جائیں گے ، کوئی بات نہیں،وزیراعظم کوترس آگیا

    اسلام آباد:وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم ، اپنے ہی ہیں ، سمجھ جائیں گے ، کوئی بات نہیں وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کےمطابق آج وزیراعظم عمران خان نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ لاک ڈاون کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت گرفتارافراد کو جلد رہا کردیا جائے ،

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسنز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وسائل کے مطابق ہی فیصلے کر رہے ہیں، کرونا کے خلاف جنگ متحد ہوکر جیت سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تاثر دیاگیا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کیا ہو رہا ہے، پاکستان نے کبھی اس قسم کی وبا کاسامنا نہیں کیا،عالمی سطح پر کرونا کی وبا آئی تو فوری نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا۔وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فنڈ قائم کر رہا ہوں جس کے ذریعے بھی مستحقین کو رقم دی جائےگی۔

  • پنجاب حکومت کے محکمے بھی کرونا سے نمٹنے کےلیے متحرک ،  ہینڈ سیناٹائزر کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز میدان میں آگیا

    پنجاب حکومت کے محکمے بھی کرونا سے نمٹنے کےلیے متحرک ، ہینڈ سیناٹائزر کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز میدان میں آگیا

    لاہور:پنجاب حکومت کے محکمے بھی کرونا سے نمٹنے کےلیے متحرک ، ہینڈ سیناٹائزر کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز میدان میں آگیا،اطلاعات کےمطابق کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ہینڈ سیناٹائزر کی کمی دور کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز کا ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

    کورونا وائرس کی وجہ ایک دم سے مارکیٹس میں سیناٹائزر کی کمی ہوگئی ہے جس کو دور کرنے کے لیے محکمہ ایکسائزنے نئی پالیسی اپنائی ہے اور کمپنیوں کو لائسنس ایشو کرنے شروع کردیے تاکہ سپرٹ کی فراہمی کرکے سیناٹائزر کو بنایا جائے۔

    ای ٹی او سفیر عباس جپا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے صرف ایک کمپنی کے پاس لائسنس تھا جو سیناٹائزر تیار کرکے شہر بھر میں فراہم کررہی تھی اب مزید سولہ ملکی وغیرملکی کمپنیوں کو لائسنس فراہم کردیے ہیں تاکہ سیناٹائزر کی مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائی جاسکے۔

    سیناٹائزر بنانے کے لیے کمپنیوں سے وصول ہونے والی نئی درخواستوں پر لائسنس بھی دیے جارہے ہیں جن کی معیاد جون میں ختم ہوجائے گی اگر حکومت نے اجازت دی تو ان لائسنسوں کی معیاد مزید بڑھائی جائے گی۔

  • پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، پاکستان میں 13 سو سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، دس ہلاکتیں ہو چکی ہیں،صوبوں نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے ،فضائی سروس معطل ہے، ایسے میں مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود پی آئی اے افسران نے تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے

    پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے پہل کی اور ان کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تنخواہ میں 20 فیصد کمی کے اعلان کے بعد افسران نے بھی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ڈیپارٹمنٹ چیف آفیسرز نے 20 فیصد اور جنرل مینیجرز نے 15 فیصد رضاکارانہ کمی کا اعلان کیا ہے جب کہ ڈپٹی جنرل مینیجرز نے 10 فیصد اور مینیجرز نے 8 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے.

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے اس فیصلہ سے مشکل وقت میں ائر لائن پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریش معطل ہے اور سول ایوی ایشن نے ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹرز، جنرل ڈیوٹی والے ملازمین 6گھنٹے کام کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اےاے ملازمین صبح 10سے شام 4 بجےتک ڈیوٹی انجام دیں گے، جمعہ کوصبح 10بجےتا دوپہر ایک بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔

    دو روز قبل حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی تھیں ،پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا تا ہم وہ بھی معطل کر دی گئی ہیں.

    کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کا خسارہ 6 ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر کی ہوا بازی کی صنعت کو بے پناہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 25 مارچ تک 4 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے، مارچ کے مہینے کیلئے پی آئی اے کا خسارہ 6 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے

    وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو یکم سے 15 مارچ کے عرصہ میں 600 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس کے بڑھنے کا امکان ہے۔ پی آئی اے نے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے 8824 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے 27 خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا جبکہ کورونا کے درکار منفی ٹیسٹ کے باوجود وطن واپسی کے منتظر 40 پاکستانیوں کو دوحہ اور 100 پاکستانیوں کو دبئی سے وطن واپس لایا گیا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی مشکل معاشی حالات کا سامنا کر رہا ہے اور اب کورونا نے بھاری نقصانات سے دوچار کیا ہے۔

  • چوہدری برادران نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا ، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کرونا فنڈز میں جمع کروادیئے

    چوہدری برادران نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا ، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کرونا فنڈز میں جمع کروادیئے

    لاہور:چوہدری برادران نے حب الوطنی کا حق ادا کردیا ، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کرونا فنڈز میں جمع کروادیئے،اطلاعات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا اقدام، 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔

    ذرائع کےمطابق جب اس بات کا علم وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہوا تو اس کےبعد انہوں نے پرویزالٰہی سے بات چیت کی اورپرویز الٰہی کے اس اقدام کی تعریف کی۔خیال رہے کہ 19 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 5 ارب روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہےکہ چوہدری برادران نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی قوم کا بھرپورساتھ دیا ،ذرائع کےمطابق اس سے پہلے بھی ہر اہم موقع پر چوہدری برادران صدقات وخیرات کرتے رہتے ہیں لیکن وہ اس کو ظاہرکرنا پسند نہیں کرتے

    ادھر آج پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 419 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی جبکہ پنجاب میں کورونا سے 3 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

  • کرونا وائرس،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو گئے،پاکستان میں مریض 13 سو سے زائد

    کرونا وائرس،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو گئے،پاکستان میں مریض 13 سو سے زائد

    کرونا وائرس،پاکستان میں‌ مریضوں کی تعداد 1315 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے

    پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

    کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان میں 46 زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں 105 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

    میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر جاری لاک ڈاؤن کے پلان میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں اب دکانیں شام 8 کے بجائے شام 5 بجے بند کردی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔  فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

     

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل وحمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے بچاؤ اور لاک ڈاؤن کے دوران گھر گھر کھانا پہنچانے کیلئے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کل سے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بھی کھل جائے گی۔

  • پاکستانیوں کے جزبہ خدمت انسانیت کو سلام : پاک فضائیہ کے سربراہ ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے

    پاکستانیوں کے جزبہ خدمت انسانیت کو سلام : پاک فضائیہ کے سربراہ ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے

    راولپنڈی :پاکستانیوں کے جزبہ خدمت انسانیت کو سلام : پاک فضائیہ کے سربراہ ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے،اطلاعات کےمطابق سیاستدانوں اور عام شہریوں کے بعد اب پاک فضائیہ نے بھی کورونا امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان حکومت کی جانب سے اس وبائی مرض سے لڑنے کے لیے قائم کردہ فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ائیر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    ائیر چیف کے علاوہ، ائیر کموڈور ، ائیر وائس مارشل اور ائیر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔پائلٹ آفیسر رینک سے گروپ کیپٹن تک اپنی دو دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ ائیرمین اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔