Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وزیر اعظم کے بعد برطانوی اسٹیٹ سیکریٹری بھی کورونا کا شکار، وزیراعظم کی گرل فرینڈ بھی کرونا کا شکارہوسکتی ہیں‌

    وزیر اعظم کے بعد برطانوی اسٹیٹ سیکریٹری بھی کورونا کا شکار، وزیراعظم کی گرل فرینڈ بھی کرونا کا شکارہوسکتی ہیں‌

    لندن :وزیر اعظم کے بعد برطانوی اسٹیٹ سیکریٹری بھی کورونا کا شکار،وزیراعظم کی گرل فرینڈبھی کرونا کا شکارہوسکتی ہیں‌،اطلاعات کےمطابق کورونا سے متاثر یورپ کے اہم ترین ملک برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد رکن پارلیمنٹ و اسٹیٹ ہیلتھ سیکریٹری بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن اور اسٹیٹ ہیلتھ سیکریٹری سے قبل برطانیہ کی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس بھی 11 مارچ کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں اور اب تینوں اہم حکومتی عہدیدار قرنطینہ میں ہیں۔یہ خدشہ پہلے ہی کیا جا رہا تھاکہ وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد کئی سیاستدانوں اور حکومتی عہدیداروں میں بھی کورونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ وزیر اعظم نے گزشتہ کئی دن سے متعدد افراد سے ملاقاتی کی تھیں۔

    یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم بورس جانسن کی گرل فرینڈ 32 سالہ کیری سائمنڈ بھی کورونا کا شکار ہوسکتی ہیں، کیوں کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، تاہم فوری طور پر برطانوی وزیر اعظم ہاؤس نے ان کا ٹیسٹ کروانے یا نہ کروانے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

  • پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان،عثمان بزدارکے کام کی تعریف

    پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان،عثمان بزدارکے کام کی تعریف

    لاہور:پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو 31ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ کر دیا،اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا آٹا مستحق وضرورت مند افراد میں مفت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سنٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔وفد نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور عوام سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔وفد نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نےکہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں ۔آٹے او راشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر ہیں ۔فلور ملوں کے لئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا جائزہ لیا جائے گا۔آٹے کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دینے پرفلو ر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پنجاب برانچ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالرؤف مختار، سابق چیئرمین پنجاب محمدریاض،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ڈائریکٹر فوڈ پنجاب بھی اس موقع پر موجودتھے۔

  • کرونا نے یہودی مسلم سب ایک کردیئے ،مگربدقسمتی سے پاکستانی سیاستدان ابھی بھی کرونا کے نام پرسیاست کررہے ہیں

    کرونا نے یہودی مسلم سب ایک کردیئے ،مگربدقسمتی سے پاکستانی سیاستدان ابھی بھی کرونا کے نام پرسیاست کررہے ہیں

    لاہور:کرونا نے یہودی مسلم سب ایک کردیئے ،مگربدقسمتی سے پاکستانی سیاستدان ابھی بھی کرونا کے نام پرسیاست کررہے ہیں ، اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس وقت جہاں دنیا بھر میں حکومتیں خصوصی انتظامات کے تحت مذہبی عبادت گاہوں کو بھی عارضی طور پر بند کر رہی ہیں۔

    وہیں لوگ گھروں اور رستوں سمیت قرنطینہ میں بھی اپنے اپنے عقائد کے تحت عبادات کرکے عالم انسانیت کی شفا کے لیے دعائیں مانگ رہےہیں۔کورونا وائرس کی وبا سے دنیا کی حفاظت کے لیے جہاں مسیحی اپنے چرچز اور گھروں میں رہ کر خصوصی عبادات و دعاؤں کا اہتمام کرتے دکھائی دے رہیں، وہیں دنیا بھر میں مسلمان بھی اپنے گھروں سمیت رستوں اور قرنطینہ سینٹرز میں بھی دعا سے وبا کے خاتمے کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    اسی طرح یہودی، ہندو اور بدھ مت مذہب سمیت دیگر مذاہب کے پیروکار بھی اپنے اپنے عقائد کے مطابق دنیا سے وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے دوران وبا کے خاتمے کے لیے اجتماعی عبادت کرنے کا ایسا ہی کام اسرائیل کے دو میڈیکل رضاکاروں نے بھی اپنے اپنے عقائد کے مطابق سر انجام دیا، جس کے بعد دونوں رضاکاروں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیل کے شہر بیر سبع میں اسرائیل کے محکمہ صحت کے ادارے میگن ڈیوڈی ایڈم (ایم ڈی اے) کے مسلمان و یہودی رضاکار نے ایک ساتھ عبادت کرکے دنیا بھر کو ایک منفرد پیغام دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی محکمہ صحت کے ادارے میں طبی رضاکار عملے کی خدمات سر انجام دینے والے مسلمان پیرامیڈیکل اسٹاف ظہر ابو جاما اور یہودی پیرامیڈیکل اسٹاف اورام منتز نے دوپہر کے وقت کام سے تھوڑا سا وقفہ لے کر اپنے اپنے عقائد کے مطابق روڈ پر ہی عبادت کی اور وبا کے خاتمے کے لیے دعا بھی کی۔

    دونوں رضاکاروں نے اپنے اپنے عقائد کے مطابق مختصر وقت کے دوران عبادات کیں اور اس دوران یہودی پیروکار نے یروشلم میں واقع دیوار گریہ جب کہ مسلمان پیروکار نے خانہ کعبہ کی جانب رخ کرکے عبادات کیں۔مسلمان پیروکار نے نماز کی ادائگی کی جب کہ یہودی پیروکار نے بھی یہودیت عقائد کے مطابق عبادت و دعا کے لیے اپنے معبود کو پکارا۔

    دونوں رضاکاروں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک روڈ پر ایمبولینس کو بند کرکے ایک ساتھ اپنے اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دونوں رضاکاروں نے کی بیک وقت اپنے اپنے عقائد کے مطابق عبادات کرنے اور پھر ایک ہی ساتھ بلاتفریق مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی اور ان کے عقائد کا احترام کیا۔

    جبکہ اس کے برعکس جہاں ہم مسلم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اورہمیشہ یہود وہنود کو اپنے گناہوں کا ذمہ دارقراردیتے ہیں ، یہی وجہ ہےکہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرس نے اپنے حملے شروع کیئے ہیں اورپاکستان کے تمام ادارے اس وبا کے خلاف متحدہ ہیں اورعوام بھی حکومتی اقدامات پر مطمئن ہیں ، عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان میں کرونا وائرس کےخلاف حکومتی کوششوں کی تعریف کرچکا ہے

    پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ن لیگ نے کرونا وائرس کی آڑ میں حکومت پردباوبڑھانا شروع کیا ، اس سلسلے میں‌ لندن میں شریف برادران نے کرونا وائرس کے وبال کے دوران حکومت پردباوبڑھانے کو کامیاب حربہ سمجھتے ہوئے حکومت کوآڑے ہاتھوں لینےکےلیے ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی کی

    ذرائع کےمطابق اسی تناظرمیں اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف نے پاکستان آنے کا اعلان کیا . پہلے توکچھ وقت کےلیے اپنے آپ کو محدود کیا پھرسامنے آتے ہیں حکومت کے خلاف الزام تراشی اورکروناوائرس کا ذمہ دار قرار دیا

    ذرائع کے مطابق پھر یہی نہیں بلکہ جس دن وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماوں سے ویڈیولنک کے ذریعے مشاورت کی اورخطاب کیا اس دن حکومت اورعمران خاں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شعبدہ بازی دکھائی گئی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم رہنماوں سے ویڈیولنک خطاب کے بعد کرونا سے متعلق دیگرامورکونمٹانے کے لیے چلے گئے تو شہبازشریف نے چونکہ پہلے ہی ایک پلان تیارکررکھا تھا اورکیمرہ مین کوہدایت کی تھی کہ وہ ساری ایکٹنگ محفوظ کرلے

    جہاں ایک طرف یہودی اورمسلم ، مسلم اورہندو کرونا کے خلاف اکٹھے لڑرہے ہیں ، وہاں پاکستانی اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے ویڈیوخطاب کے بعد بائیکاٹ کا اعلان کرکے پورے ملک میں ایک بدمزگی کی فضاقائم کردی جسے نہ صرف پاکستان میں بہت ناپسند کیا گیا بلکہ دنیا بھرمیں اس ایکٹنگ پرسخت تنقید کی گئی

  • جن کے پاس کرنسی نوٹ ہیں وہ بھی سن لیں :کرونا سے بچنا ہے تو ان کواستری کرلیں ، طبی ماہرین کا عجیب مشورہ

    جن کے پاس کرنسی نوٹ ہیں وہ بھی سن لیں :کرونا سے بچنا ہے تو ان کواستری کرلیں ، طبی ماہرین کا عجیب مشورہ

    اسلام آباد:جن کے پاس کرنسی نوٹ ہیں وہ بھی سن لیں :کرونا سے بچنا ہے تو ان کواستری کرلیں ، طبی ماہرین کا عجیب مشورے نے حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی طبی ماہرین نے کہا ہے ملکی یا غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے یہ ضروری ہوچکا ہے

    نوٹوں کوجیب یا لاکرمیں رکھنے سے پہلے گرم استری کے ساتھ اچھی طرح پریس کیا جائے ۔ٹی وی پروگرام میں شامل متعدد ڈاکٹروں نے کہا موجودہ صورتحال میں یہ عمل ہر شہری کو سرانجام دینا چاہیے ۔کوشش کی جائے کہ وصول کیے جانیوالے کرنسی نوٹوں کو کاغذ کے کسی لفافے میں رکھ کرجیب میں رکھا جائے اور موقع ملتے ہی ان کو گرم استری سے پریس کرلیا جائے ۔

    طبی ماہرین کے مطابق دکانداروں کو گاہگ سے ملنے والے نوٹوں کو گننے کے عمل کے دوران ماسک پہننا چاہیے اور گنتی ختم ہوتے ہی اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرنے چاہئیں۔ایک سوال پر ماہرین کا کہنا تھابینکوں میں نصب اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے بعد بھی ہاتھوں کو سینی ٹائزر سے فوراً صاف کرنا چاہیے کیونکہ ان مشینوں کی سکرین اور بٹنوں کو ہر طرح کا صارف استعمال کرتاہے

  • جوکسی کے قریب جائے گا، وہ سُن لے! جیل بھی جائے گا،خلاف ورزی کرنے پر6 ماہ قید کی سزا،12 لاکھ جرمانہ

    جوکسی کے قریب جائے گا، وہ سُن لے! جیل بھی جائے گا،خلاف ورزی کرنے پر6 ماہ قید کی سزا،12 لاکھ جرمانہ

    ،سنگاپور:جوکسی کے قریب جائے گا، وہ سُن لے ! جیل بھی جائے گا،خلاف ورزی کرنے پر6 ماہ قید کی سزا،اطلاعات کےمطابق سنگاپور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نئے اور سخت قوانین کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت سنگاپور کے شہری اگر جان بوجھ کر کسی اور کے قریب کھڑے ہوئے تو انہیں 6 ماہ تک کی جیل ہوسکتی ہے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شہری ریاست نے وائرس کو قابو کرنے کے لیے نئے اقدامات کا سلسلہ متعارف کروایا ہے جس میں شراب خانوں اور سینما بند کرنا اور بڑے اجتماعات پر پابندی شامل ہے۔
    اس میں سے ایک اقدام کا مقصد ’سماجی فاصلہ‘ یقینی بنانا ہے جو ایک میٹر سے کم فاصلے پر کھڑے ہونے پر پابندی ہے۔

    قواعد کے مطابق عوام کو عوامی مقامات پر قطار میں دانستہ طور پر کسی فرد کے بہت قریب کھڑے ہونے یا بیٹھنے اور دوسرے شخص سے ایک میٹر سے کم فاصلے پر موجود نشست پر بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے۔جو افراد ان قواعد کی خلاف ورزی کرتے نظر آئیں گے انہیں 6 ماہ کی مدت تک جیل اور 10 ہزار سنگاپورین ڈالر (7 ہزار امریکی ڈالر) جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

  • ٹرمپ جی آئیں مل کرکرونا کے خلاف لڑیں ورنہ یہ سب کو کھا جائے گا، چینی صدرنے امریکہ کومدد کے لیے پکارلیا

    ٹرمپ جی آئیں مل کرکرونا کے خلاف لڑیں ورنہ یہ سب کو کھا جائے گا، چینی صدرنے امریکہ کومدد کے لیے پکارلیا

    بیجنگ :ٹرمپ جی آئیں مل کرکرونا کے خلاف لڑیں ورنہ یہ سب کو کھا جائے گا، چینی صدرنے امریکہ کومدد کے لیے پکارلیا،طلاعات کےمطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کو مہلک کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ’متحد ہو کر لڑنا‘ چاہیے۔

    واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چین کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشکش کی ہے کہ چین ’تمام معلومات اور تجربہ واشنگٹن کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے‘۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات ایک ’نازک موڑ‘ سے گزر رہے ہیں۔

    چینی صدر نے مزید کہا کہ باہمی تعاون دوطرفہ فائدہ مند اور ’واحد صحیح انتخاب‘ ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ امریکا، چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا اور دونوں فریق ایک ساتھ مل کر اس وبا سے لڑنے میں تعاون کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چین کے بعض صوبوں، شہروں اور کمپنیوں نے بھی امریکا کو طبی سامان اور مدد فراہم کی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق الزام تراشیوں کا معاملہ چند روز سے خبروں کی شہ سرخیاں بنا ہوا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کو ’چینی وائرس‘ قرار دینے پر فرانس میں چین کے سفارتخانے نے کہا تھا کہ دراصل یہ وائرس امریکا سے شروع ہوا تھا۔

    چینی سفارتخانے نے سوال اٹھایا تھا کہ ’گزشتہ برس ستمبر میں (امریکا) میں شروع ہونے والے فلو کی وجہ سے 20 ہزار اموات میں کتنے مریض کورونا وائرس کے تھے؟‘فرانس میں چینی سفارت خانے نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ’امریکا نے گزشتہ جولائی میں اپنے سب سے بڑے بائیو کیمیکل ہتھیار کی ریسرچ لیب سینٹر کو اچانک کیوں بند کیا جو میری لینڈ میں فورٹ ڈیٹرک اڈے پر واقع ہے‘۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے متعدد مرتبہ ’چینی وائرس’ کا حوالہ دے کر بیجنگ پر غصے کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ عام تصور موجود ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا چین کے شہر ووہان سے ہوئی۔

    اس کے بعد سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے حکومتیں اس وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کررہی ہیں۔25 ہزار کے قریب لوگ اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں‌،اس سے قبل اتوار کے روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ چین سے ’تھوڑا سا پریشان‘ ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’انہیں ہمیں (وائرس) کے بارے میں بتانا چاہیے تھا‘۔

    رواں ماہ کے شروع میں بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا تھا کہ امریکی فوج وائرس ووہان لائی تھی۔اس کے جواب میں امریکا نے چین کے سفیر کو طلب کیا اور الزام لگایا تھا کہ وہ چین پر ’سازش کے نظریات کو پھیلانے‘ اور ’عالمی وبائی بیماری شروع کرنے اور دنیا کو نہ بتانے کے اپنے کردار پر تنقید کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

  • پاکستان  امریکا و یورپ  کے مقابلے کورونا سے زیادہ محفوظ‌ کیوں ، اہم رپورٹ

    پاکستان امریکا و یورپ کے مقابلے کورونا سے زیادہ محفوظ‌ کیوں ، اہم رپورٹ

    پاکستان امریکا و یورپ کے مقابلے کورونا سے زیادہ محفوظ‌ کیوں ، اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت بھارت اور دیگر افریقی ممالک میں‌کرونا وائرس نے اس شدت سے حملہ نہیں‌کیا جو شدت یورپ اور امریکا میں‌ دیکھی گئی ہے، تجزیے کے مطابق قدرتی طورپر یہ ممالک دنیا کے ایسے خطے میں‌واقع ہیں جہاں کورونا کے اثرات فطری طور پر کم ہیں یا یہاں کے باشندے ملیریا کی وجہ سے متاثر چکے ہیں جس کے علاج اور ویکسین نے ان کے اندر کورونا کے خلاف ایسی مدافعت پیدا کردی ہے جو کورونا کو زیادہ اثر دکھانے نہیں‌دیتی . برصغیر یعنی پاک و بھارت اور افریقی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد اس قدر زیادہ نہیں ہے جیسا کہ یورپ اور امریکہ کے اندر ہے .اس کی وجہ یہی ہو سکتی ہے کہ پاک بھارت اور افریقی ممالک میں ملیریا زیادہ ہے اور ملیریا سے متاثرہ تمام ممالک میں کورونا کے مقابلے قوت مدافعت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔ ایک یہ بھی وجہ ہو سکتی ہے کہ کلوروکین بطور علاج کام کر رہی ہے، ان ممالک میں‌ ملیریا کے لیے کلوروکین کااستعمال ہوتا ہے اور اس کلوروکین نے اپنا اثر دکھاتےہوئے ایشیائی اور افریقی ممالک میں کورونا وائرس کے اثر کو کم کردیا ہے .درج ذیل نقشے سے انداز لگایا جا سکتا ہے کہ جہاں ملیریا زیادہ ہے وہاں کورونا کے اثرات کم ہیں.

    پاکستان کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیااور 26 مارچ تک 1130کیسز ہو چکے ہیں.
    اسی طرح اموات اب تک ہیں 9 ہوئی ہیں سو اس طرح اموات کی شرح 7 فیصد ہے. اسی طرح ایک عام انفلوئنزا کی وبا میں اموات کی شرح 1فیصد ہے۔
    پاکستان میں اب تک کورونا مریضوں کی اموات اتنی کم کیوں ہے جبکہ یہ شرح اموات چین کے مقابلے 3.5 فیصد کم ہے۔ اٹلی سے 9فیصد؛ اسپین میں 7فیصد کم ہے ، پاکستان کے اندر دیگر ممالک کے مقابلے کرونا سے کم متاثر ہونے اور شرح اموات بھی کم ہونے پر ہم کچھ مفروضات قائم کرسکتےہیں.جیسے
    1. ملیریا کے دباؤ نے کورونا کی شدت اور اموات کی شرح کو کم کیا۔
    2. مغربی کیسز کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کےکیسز کم عمر افراد میں پائے جاتے ہیں.
    3.مغربی اور سرد علاقوں میں ماحولیاتی اثر و رسوخ بہت اہم ہے پاکستان اور بھارت میں موسم کم سرد ہے .
    4.پاک بھارت دنیا کے اس حصے میں واقع ہیں جہاں فطری طور پر قوت مدافعت بار بار فلو کے انفیکشن کی وجہ کورونا کے خلاف زیادہ ہوگئی ہے.اس نے ویکسین کی طرح کام کیا ہے.
    5. پاک بھارت اور ملیریا زدہ علاقوں میں ریکوری اور بازیابی کی شرح بہتر ہے
    ان مفروضات کی بنیاد پر ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ یہاں خطرہ زیادہ نہیں ہے اور قدرت نے ہمیں جیو گرافک طور پر قدرے محفوظ خطے میں‌ پیدا کیا ہے.

    واضح رہے کہ ایشیا سے شروع ہونے والی وبا کورونا وائرس کا نیا مرکز امریکا بن چکا ہے جہاں 27 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔

    امریکا سے قبل کورونا وائرس کا مرکز یورپ تھا اور یورپ اب بھی اس وبا کا دوسرا بڑا مرکز ہے، جہاں کورونا کے مجموعی کیسز امریکا اور ایشیا سے زیادہ ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت، امریکی صحت سے متعلق اداروں اور دیگر ممالک کی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے کیسز کے ہر وقت اپڈیٹ رہنے والے آن لائن میپ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 5 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز میں سے تین لاکھ سے زائد کیسز یورپ میں رپورٹ ہوئے۔

    یورپ میں سب سے زیادہ کیسز اٹلی میں 81 ہزار کے قریب، دوسرے نمبر پر اسپین میں 58 ہزار کے قریب، تیسرے نمبر پر جرمنی 47 ہزار سے زائد ، چوتھے نمبر پر فرانس 30 ہزار کے قریب اور پانچویں نمبر پر برطانیہ 12 ہزار کے قریب ہیں

    اسی طرح کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی 27 مارچ کی صبح تک مجموعی ہلاکتوں 24 ہزار 110 میں سے نصف سے زیادہ ہلاکتیں یورپ میں ہوچکی تھیں، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار تک ہے۔

    اعداد و شمار کے حساب سے اس وقت بھی یورپ ہی کورونا وائرس کا مرکز ہے اور مجموعی طور پر یورپ کے ایک درجن سے کم ممالک ہی اس وبا سے زیادہ متاثر ہیں۔

    تاہم اعداد و شمار سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ خطرے سے دوچار ایک درجن یورپی ممالک کے مقابلے امریکا کورونا وائرس کا بڑا اور نیا مرکز ہے، جہاں تین دن میں کورونا کے 35 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکا میں مزید تیزی سے کیس سامنے آئیں اور اس کی ایک وجہ امریکا میں ٹیسٹ کے عمل کو تیز کیا جانا بھی ہے، جہاں گزشتہ ہفتے سے کورونا کے ٹیسٹ میں خاطر خواہ تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد ہی نئے کیسز بھی تیزی سے آنا شروع ہوئے۔

  • ’سمجھتا تھا جہالت صرف پاکستان میں ہے لیکن انگریزسے بڑھ کرکوئی جاہل نہیں‌‘میرے وطن کے لوگ تو بہت اچھے ہیں دنیا سے،نعمان اعجاز

    ’سمجھتا تھا جہالت صرف پاکستان میں ہے لیکن انگریزسے بڑھ کرکوئی جاہل نہیں‌‘میرے وطن کے لوگ تو بہت اچھے ہیں دنیا سے،نعمان اعجاز

    لاہور:’سمجھتا تھا جہالت صرف پاکستان میں ہے لیکن انگریز بھی جاہل ہوتے ہیں‘میرے وطن کے لوگ تو بہت اچھے ہیں دنیا سے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لگے لاک ڈاؤن پر لوگوں کے ردعمل پر تشویش کا اظہار کیا۔

     

    https://www.instagram.com/p/B-KsylupRKc/

    اپنی ویڈیو میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس نے کیا بے نقاب کیا؟ اس نے یہ بات بے نقاب کی کہ میں ہمیشہ سے سمجھتا تھا کہ جہالت صرف پاکستان میں ہے، کیوں کہ یہاں تعلیم کی کمی ہے لیکن جو بات اب سامنے آئی وہ یہ ہے کہ انگریزی بولنے والے بھی ٹھیک ٹھاک جاہل ہیں‘۔اداکار نے مزید کہا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن پر لوگوں نے جیسا ردعمل دیا، اٹلی میں اور امریکا میں بھی لاک ڈاؤن پر لوگوں کا ردعمل کچھ اچھا نہیں رہا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان میں بھی تعلیم کی کمی ہے۔

    نعمان اعجاز نے دعا کی کہ خدا جلد کورونا وائرس سے پوری دنیا کو نجات دلائے۔خیال رہے کہ اس عالمی وبا کے باعث صحت کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے کئی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔تاہم مختلف مقامات پر ایسے مناظر بھی دیکھنے میں آئے جہاں لوگ پابندی کے باوجود گھروں سے نکلے جس کی وجہ سے یہ خدشہ بڑھ گیا کہ وائرس ایک سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہورہا ہے۔اس سے قبل شیئر کردہ اپنی ایک ویڈیو میں نعمال اعجاز نے پاکستان کے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ 27 مارچ کو شام 6 بجے اپنے گھر کی چھت پر سفید رنگ کا جھنڈا لہرا کر تمام ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

  • کرونا وائرس نے انسانوں میں ہمدردیاں پیدا کردیں، ملتان کے تھانیدار کے انوکھے واقعہ نے خوش کردیا

    کرونا وائرس نے انسانوں میں ہمدردیاں پیدا کردیں، ملتان کے تھانیدار کے انوکھے واقعہ نے خوش کردیا

    ملتان :کرونا وائرس نے انسانوں میں ہمدردیاں پیدا کردیں، ملتان کے تھانیدار کے انوکھے واقعہ نے خوش کردیا ،اطلاعات کےمطابق دنیا بھرکی طرح پاکستان میں کرونا وائرس اپنے ساتھ بہت کچھ لے کرآیا ہے، کہیں یہ وائرس غموں اوردکھوں کا پیغام لے کرآیا ہے تو کہیں‌یہ ہمدردی اورخیرخواہی کا سامان لے کر آیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق جب سے کرونا پاکستان میں داخل ہوا ہے پاکستانی قوم میں جس طرح ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اوربھائی چارہ پیدا ہوا ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ، مگربعض اوقات ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ وہ دنیا کے لیے ایک نصیحت بن جاتے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان میں ایک تھانیدار اپنی جیب سے غریب اورمحتاج لوگوں کو جمع کرکے ان میں پیسے تقسیم کرتا ہے تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں پریشان نہ ہوں اوران پیسوں سے وہ اپنی ضروریات پوری کرلیں ،

    تھانیدار کے اس عمل کو سوشل میڈیا پراس قدر سراہا جارہا ہےکہ ہر طرف سے دعائیں اورنیک خواہشات کے پیغام بن کرشیئر ہورہے ہیں ، لوگوں کا کہنا ہےکہ ہرکسی کودوسروں کےلیے ایسے ہی جزبات رکھنے چاہیں

  • کرونا کا خوف غالب آگیا :سپر اسٹور نے صرف کھانسنے پر50 لاکھ کی غذا تلف کردی

    کرونا کا خوف غالب آگیا :سپر اسٹور نے صرف کھانسنے پر50 لاکھ کی غذا تلف کردی

    پنسلوانیا:کرونا کا خوف غالب آگیا : خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے پر سپر اسٹور نے 50 لاکھ کی غذا تلف کردی،اطلاعات کےمطابق امریکا میں ایک بڑے سپر اسٹور پر ایک خاتون کے کھانسنے پر انتظامیہ نے 35000 ڈالر کی غذا تلف کردی جس کی مالیت 50 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

    پینسلوانیا میں جیریٹی سپراسٹور کے مالک جو فیسولہ نے بتایا کہ ایک خاتون نے باری باری پہلے تازہ غذاؤں، بیکری مصنوعات اور اس کے بعد گوشت پر کھانسا جس کے بعد کھانے کی بڑی مقدار کو تلف کیا گیا جس کی قیمت ہزاروں ڈالرہے۔

    اس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے محلے میں بھی لوگوں کو پریشان کرتی رہتی ہیں۔ اسٹور کے مطابق خاتون نے مذاق میں جان بوجھ کر یہ عمل کیا لیکن انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد ان کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ تمام مشکوک سامان کو پھینک دیا جائے۔سپر اسٹور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوں گی لیکن یہ عمل حفاظت کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔ اس سارے سامان کو پھینکنے کے لیے 15 ملازمین نے حصہ لیا ہے۔

    یہ واقعہ ہینوور میں پیش آیا ہے جہاں پولیس افسران نے خاتون پر مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں ’شعوری طور پر غذائی اشیا اور گوشت کو آلودہ ‘ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد خاتون کی دماغی صحت کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔