Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارتی فوج کشمیریوں کو قرنطینہ کے بہانے گرفتار کرنے لگی

    بھارتی فوج کشمیریوں کو قرنطینہ کے بہانے گرفتار کرنے لگی

    جموں: بھارتی فوج کشمیریوں کو قرنطینہ کے بہانے گرفتار کرنے لگی,اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے خلاف مہم کا بہانہ بنا کر کشمیر ی نوجوانوں کو گرفتار کرنے لگی ہے،

    ادھر ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس سے متاثر شخص کی موت کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ مزید متحرک ہو گئی ہے۔ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ نے تین مشتبہ افراد کو ہسپتال قرنطینہ داخل کیا ہے۔ تینوں افراد نے دو ہفتہ قبل متوفی شخص سے ملاقات کی تھی۔

    ضلع ہسپتال ڈوڈہ کی انتظامیہ نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ مشتبہ افراد کو 14دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ضلع کے کیمونٹی سینٹر میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹرز میں 35 افراد کو رکھا گیا ہے، چند روز 100 بیڈس پر مشتمل ایک اور قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز قرنطینہ میں رکھے گیے افراد کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں۔

    ضلع میں اس مہلک وبا کے پیش نظر تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لاکر بندشیں عائد کی ہیں جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس سے متاثر شخص کی موت کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ مزید متحرک ہو گئی ہے۔ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ نے تین مشتبہ افراد کو ہسپتال قرنطینہ داخل کیا ہے۔

    تینوں افراد نے دو ہفتہ قبل متوفی شخص سے ملاقات کی تھی۔ضلع ہسپتال ڈوڈہ کی انتظامیہ نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ مشتبہ افراد کو 14دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ضلع کے کیمونٹی سینٹر میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹرز میں 35 افراد کو رکھا گیا ہے،

    چند روز 100 بیڈس پر مشتمل ایک اور قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز قرنطینہ میں رکھے گیے افراد کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں۔ضلع میں اس مہلک وبا کے پیش نظر تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لاکر بندشیں عائد کی ہیں

    ادھرمقامی کشمیر یوں کاکہنا ہے کہ بھارتی فوج درجنوں کشمیری نوجوانوں کو قرنطینہ کے بہانے گرفتار کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئی ہے

  • کس ملک کے آرمی چیف میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص؟

    کس ملک کے آرمی چیف میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص؟

    کس ملک کے آرمی چیف میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، فلپائن کے آرمی چیف مین بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے

    خبر رساں ادارے کے مطاب قفلپائن کے آرمی چیف جنرل فیلمون سانتوس بھی کرونا کا شکار ہو گئے، فلپائنی وزیر دفاع کے مطابق وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے

    دوسری جانب امریکی نیوی سیکرٹری تھامس مولڈے کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کے 23 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پانچ ہزار نیوی اہلکاروں کی ٹیسٹنگ کافیصلہ کیا گیا ہے۔

    امریکا میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد نے چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 4 افراد پر مشتمل خاندان کو 3 ہزار ڈالرز ماہانہ دیے جائیں گے۔ امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 82 ہزار 594 ہو گئی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہو گئی، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیسٹ ہونے کے ساتھ تعداد میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے،

    قبل ازیں رواں ماہ ہی کرونا وائرس سے مصر میں ایک جنرل کی موت ہو چکی ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے مصری فوج کے جنرل خالد شلتوت جان کی بازی ہار گئے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے جنرل کی موت اتوار کو ہوئی تھی، ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ان کا علاج جاری تھا کہ ان کی موت ہو گئی

    واضح رہے کہ دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چار لاکھ 71 ہزار سے زائد متاثر ہیں ،پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

  • چین سے امدادی سامان کی دو مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں، چینی ڈاکٹرز کب آئیں گے؟

    چین سے امدادی سامان کی دو مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں، چینی ڈاکٹرز کب آئیں گے؟

    چین سے امدادی سامان کی دو مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں، چینی ڈاکٹرز کب آئیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھر پور اقدامات کر رہےہیں

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کل چین سے 8ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی ٹیم پاکستان کے اقدامات کا جائزہ اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا

    دوسری جانب چین سے کرونا وائرس کے انسداد سے متعلق امدادی سامان خنجراب ٹاپ پر پہنچ گیا جس میں 5 وینٹی لیٹرز، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور لاکھوں ماسک شامل ہیں۔ میڈیکل سامان چینی صوبے سنکیانگ کے گورنر کی طرف سے بھیجا گیا ہے، جسے وصول کرنے کیلئے آج پاک چین سرحد خصوصی طور پر کھولی گئی تھی۔

    قبل ازیں چین کی جانب سے امدادی سامان کی ایک کھیپ آج کراچی بھی پہنچی ہے جسے گورنر سندھ نے وصول کیا، اس سامان میں 56000 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔ اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین سے مزید طبی ساز و سامان جلد وصول ہوگا.

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے

    گزشتہ روز کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان بھی کیا تھا،چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا, پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں‌ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے

  • حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

    کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، مجھے اس پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں ہے ، مجھے حلقے کی عوام نے منتخب کیا وہ لوگ تکلیف میں تھے ، مجھے میرے ضمیر نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ میں اس مشکل کے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا چھوڑ دوں اور تنہائی اختیار کر لوں یا پھر کہیں روپوش ہو جاﺅں ۔

    عبدالسلام آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری زندگی اس قوم پر ہزار مرتبہ قربان ہو ، میں عمران خان کا سپاہی ہوں ، انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں گا ،اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور تعاون کریں ، کورونا کو پھیلانے سے روکیں اور گھروں کو محفوظ بنائیں ۔ہم نے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، کورونا کو شکست دینی ہے ، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔

    عبدالسلام آفریدی کے حلقہ مرادن کے علاقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے علاقے میں موجود رہے تھے جس کے بعد اب ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔ یونین کونسل منگا کو سیل کیا گیا ہے، اس حلقے میں مزید 39افراد مین کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ،کے پی کے صوبائی وزیر صحت تیمور اسلم جھگڑا نے کہا تھا کہ 46 لوگوں کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس میں سے 39 لوگوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی

    اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سندھ کے وزیراعلیٰ اور گورنرنے بھی ٹیسٹ کروائے تھے تا ہم انکے ٹیسٹ منفی آئے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1247 ہوگئی،پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پہسپتالوں میں داخل 7 مریضوں کی کی حالت تشویشناک ہے، کرونا وائرس کے 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے سندھ میں 429،پنجاب408اورخیبرپختونخوامیں 147کیس رپورٹ ہوئے ہیں،بلوچستان 131،گلگت بلتستان91،اسلام آباد 27اورآزادکشمیر میں 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں.

    میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے

    پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

  • برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے قائم ” کل جماعتی پارلیمانی گروپ” کی طرف سے کشمیر پر بحث کرونا کی نظر ہو گئی

    برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے قائم ” کل جماعتی پارلیمانی گروپ” کی طرف سے کشمیر پر بحث کرونا کی نظر ہو گئی

    لندن:برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے قائم ” کل جماعتی پارلیمانی گروپ” کی طرف سے کشمیر پر بحث کرونا کی نظر ہو گئی،اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے قائم ” کل جماعتی پارلیمانی گروپ” کی طرف سے کشمیر پر بحث ملتوی کر دی گئی ہے۔

    پارلیمنٹ نے گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہیم کی طرف سے پیش کی گئی تحریک منظور کرتے ہوئے اس پر بحث کیلئے 26مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی ۔

    پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم اور جموں و کشمیر بین الاقوامی تحریک حق خود ارادیت کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ برطانوی پارلیمنٹ کورونا وائرس کے باعث 21اپریل تک بند کر دی گئی ہے جس وجہ سے یہ بحث بھی ملتوی ہو گئی ہے۔

    برطانوی پارلیمنٹ میں اس سے قبل بھی تین مرتبہ کشمیر کے حوالے سے بحث ہو چکی ہے جن میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر زور دیا گیا ۔

  • پنجاب میں کرونا سے ایک اور ہلاکت، مریضوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا سے ایک اور ہلاکت، مریضوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا سے ایک اور ہلاکت، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 4 اور پاکستان میں 10 ہو گئی

    نجی ٹی وی کے مطابق چوتھی ہلاکت لاہور کے میو ہسپتال مین ہوئی، شیخوپورہ کا رہائشی 70 سالہ محمد حنیف کرونا کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھا جس کی آج موت ہے، لاہور میں یہ تیسر ی اور پنجاب میں چوتھی ہلاکت ہے، قبل ازیں پنڈی میں بھی کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے

    دوسری جانب پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے419 مریض ہیں، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان سے207 ، ملتان 19،لاہورمیں 104 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ڈی جی خان میں2ڈاکٹروں سمیت 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،گجرات 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19 اور راولپنڈی میں 14،ملتان 3، فیصل آباد5، منڈی بہاوَالدین 3، نارووال،رحیم یارخان اور سرگودھامیں ایک ایک مریض میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    میانوالی میں 2 ،اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ننکانہ صاحب میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ یا،

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں آج بھی بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن بھی معطل ہے، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • نائن الیون حملوں کے بعد ایئرلائن کو اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا کرونا کی وجہ سے، ایئر لائن کی صنعت دیوالیہ ہونیکا خدشہ

    نائن الیون حملوں کے بعد ایئرلائن کو اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا کرونا کی وجہ سے، ایئر لائن کی صنعت دیوالیہ ہونیکا خدشہ

    نائن الیون حملوں کے بعد ایئرلائن کو اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا کرونا کی وجہ سے، ایئر لائن کی صنعت دیوالیہ ہونیکا خدشہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایئر لائن کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ نائن الیون کے حملوں‌کے بعد ایئر لائن انڈسٹری کو اتنا نقصان نہیں ہو اتھا جتنا اب کرونا کی وجہ سے ہو رہا ہے

    بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ایئر لائنز کو رواں سال ایک کھرب ڈالر کی آمدنی کا ایک چوتھائی خسارہ ہوسکتا ہے ، کیونکہ متعدد ممالک نے فضائی سروس معطل کر رکھی ہے، سڈنی میں سنٹر برائے ہوا بازی کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو مئی کے آخر تک دیوالیہ ہو جائیں گے

    قطر ایئر ویز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ انتہائی مشکل دور ہے اس میں ایئر لائن کی صنعت کی بقا کیسے ہو گی؟ سمجھ نہیں آ رہی،

    کرونا وائرس سے نہ صرف ایئر لائن کو نقصان ہو رہا ہے وہیں بجٹ آپریٹر سے لے کر قومی پرچم اٹھانے والے تک ہر فرد متاثر ہو رہا ہے، ہوائی جہاز بنانے والے اور سپلائی کرنے والی کمپنیاں بھی دباؤ کا شکار ہیں،بوئنگ کمپنی نے اربوں ڈالر کی حکومت سے امداد اور ایئر بسوں میں کریڈٹ لائنوں میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے

    خبر رساں ادارے بلو مرگ کے مطابق امریکی ایئر لائنز کے گروپ انکار پورٹیڈ اور اسکائی ویسٹ کو بھی خسارہ ہو سکتا ہے،یورپی ایئر لائنز بھی خطرے میں ہیں،دنیا بھر کی حکومتیں ہواباز کمپنیوں سے مالی اعانت کے بارے میں بات چیت کر رہی ہیں ،قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر البیکر نے متنبہ کیا ہے کہ بہت ساری ایئرلائنز محدود ہو جائیں گی،بلومرگ ٹی وی پر انکا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو ریاستی امداد نہ لینے اور خود مختار ہونے کی باتیں کر رہے تھے اب پوری دنیا میں خود ریاستی امداد کے لئے پوچھ رہے ہیں.

    بلومرگ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اکیلے کام کرنے کی وجہ سے نقصانات اور قرضوں میں بہت حد تک اضافہ ہوچکا ہے ،ایئر ایشیا گروپ بی ایچ ڈی کے نمائندے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ، کینیا ایئر ویز پی ایل سی کے مواصلات کے ڈائریکٹر ، جو اب صرف چند مقامی پروازیں چلارہے ہیں ،نے کہا فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے.

    سپائس جیٹ لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے فضائی آپریشن کو بحال رکھنے کے لئے کافی رقم درکار ہے،آسٹریلیا ہولڈنگز لمیٹڈ نے افرادی قوت میں 80 فیصد کمی کر دی ہے،پروازین بھی بند کر دی ہیں.ایشیانا ایئر لائنز نے کوریا کے بین اور دوسرے قرض دہندگان سے 1.6 ٹریلین اور 1.3 بلین ڈالر قرض لینے کی درخواست کی ہے،، کورین حکومت بھی ایئر لائن کی صنعت اور بڑی کمپنیوں کو ہنگامی فنڈز فراہم کرنے کے اقدامات کے حوالہ سے کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا ایک دو روز میں فیصلہ متوقع ہے.

    بوگوٹا میں قائم کمپنی نے اپنے 21،000 ملازمین کو بلا معاوضہ چھٹی کی پیش کش کی ہے،ائر فرانس- کے ترجمان نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا ہے،امریکی اور اسکائی ویسٹ نے بھی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکارکیا ہے۔ امریکہ مسافر بردار جہازوں کو 25 ارب ڈالر تک پے رول سپورٹ فنڈز اور کارگو کو 4 ارب ڈالر دینے کا ارادہ ہے –

    بلومرگ کے مطابق کورین ایئر لاین، ایشیانا، چائنا سدرن ایئر لائن، چائنا ایسٹرن ایر لائن کے پاس صرف چند ہفتوں کی ایئر لائن کو چلانے کی صلاحیت باقی ہے،.دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، صرف ایشیا پیسفک کی ایئرلائنز کے بزنس میں رواں سال 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہوگا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا

    کورونا وائرس کے باعث دنیا کی ایئر لائنز کو رواں سال اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرناپرا ہے اور یہ خسارہ دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ سنگا پور ایئر لائن نے اپنے ملازمین پر بھاری پے کٹ لگا دیا ہے . اسی طرح فلائی بے کے ہزاروں سٹاف ممبرز نئی ملازمتوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں. ہانگ کانگ ایئر لائن نے کھانا دینے کی سہولت ختم کردی .اسی طرح بہت سے ممالک کی جانب سے پروازوں میں کمی یا پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان کا سامنا ہے۔

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے بھارتی معیشت مزید تباہ ہو رہی ہے، بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز کمپنیوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے

    بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز انڈیگو اور وستارا کے مالی حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ دونوں کمپنیاں اپنی پروازیں بند کرنے کا سوچ رہی ہیں، انڈیگو کے سی ای او رونجوئے دت نے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،

    انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ایئر لائن انڈسٹری کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انڈڈیگو کے فلائٹ آپریشن کے سربراہ اسیم میترا نے پائلٹوں کو جمعرات کی صبح بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ ہوا بازی شعبے کی معاشی حالت نمایاں طور پر خراب ہو چکی ہے، لہذا آئندہ چند روز میں سخت اقدامات اٹھانے ضروری ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے ممالک نے فضائی آپریشن معطل کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے کو شدید دھچکا لگا ہے،انڈیگو کے سی ای او نے بھی ایک ای میل میں کہا کہ ایئر لائن کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اب کوئی بھی ایئرلائن مستحکم نہیں بلکہ سب خسارے میں ہیں،

    دوسری جانب مالی بحران سے دوچار سرکاری ایئرلائنز ایئر انڈیا بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 5 فیصد کمی کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازوں کو بند کر دیا ہے اس لئے ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان ہے۔ ایئر انڈیا کے فروخت میں تاخیر کی وجہ سے حکومت کو اس کو چلانے کے لئے 3000 کروڑ روپے خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار نے پہلے ہی ایئر انڈیا میں سو فیصد حصص کی خریداری کے لئے کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 17 مارچ سے 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ حکومت نے 2018 کے بعد جنوری 2020 سے ائیر انڈیا کی نجکاری کے لئے دوبارہ سے کوششیں شروع کر دی ہیں.

  • سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی بارے بڑا حکم جاری

    سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی بارے بڑا حکم جاری

    سندھ، بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی بارے بڑا حکم جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی شہریوں کی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

    محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی تمام مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کریں،خطیب، امام، مؤذن اور خدمت گار مسجد میں نماز ادا کریں،شہری نماز جمعہ و نماز پنجگانہ گھر پرادا کریں تاکہ موذی مرض سے بچا جا سکے،

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خطیب، امام مسجد، موذن اور کیئر ٹیکر نماز ادا کریں گے، باقی افراد گھروں میں نماز ادا کریں، لوگ گھروں میں نمازیں ادا کریں تاکہ کرونا وبا سے محفوظ رہ سکیں، حکومت پنجاب نے طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں اقدام اٹھایا۔

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    قبل ازیں سندھ اور بلوچستان حکومت نے بھی اسی طرح کے اھکامات جاری کئے تھے، سندھ حکومت نے گزشتہ روز پابندی لگائی تھی جبکہ بلوچستان حکومت نے آج صبح پابندی لگائی تھی،

    کراچی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر پابندی سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے حکم کے بعد کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے حوالے سے شہر بھر کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے حکم پر عمل درآمد کرانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو مساجد انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.

    سندھ میں مساجد میں عوام کی جانب سے نماز کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی,سندھ کے صوبائی وزارت داخلہ نے اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مساجد میں امام، مؤذن اور خادم کو صرف نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،عوام کو مساجد میں نہیں آ نے دیا جائے گا، مساجد میں اذان ہو گی او رامام کی قیادت میں ٹوٹل 3 افرد نماز ادا کریں گے،پیش امام اور مساجد کی دیکھ بھال کرنے والے افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام علما کرام اور ڈاکٹرز کی مشاورت سے پابندی کا فیصلہ کیا،وبائی امراض کے ایکٹ 2014کے تحت پابندی عائد کی گئی،خلاف ورزی پر دفعہ 188کے تحت کارروائی ہوگی،پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والوں کو کارروائی کا اختیار ہوگا

  • لگ رہا ہے حکومت عدالت سے کرونا وائرس کا ڈیٹا اور معاملات چھپانا چاہتی ہے ، چیف جسٹس

    لگ رہا ہے حکومت عدالت سے کرونا وائرس کا ڈیٹا اور معاملات چھپانا چاہتی ہے ، چیف جسٹس

    لگ رہا ہے حکومت عدالت سے کرونا وائرس کا ڈیٹا اور معاملات چھپانا چاہتی ہے ، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کی روک تھام کےبروقت اقدامات نہ کرنےکےخلاف سماعت ہوئی

    عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بہت غفلت کی اور پازیٹو آنے والے افراد کو سوسائٹی میں جانے دیا،پاکستان میں بیرون ملک سے اور کتنے لوگ آنا باقی ہیں، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ 4407لوگ ایران گئے تھے جن میں 317 پاکستان آنا باقی ہیں

    عدالت نے کہا کہ یکم جنوری سے 12 فروری تک کتنے لوگوں کی ائیرپورٹ پر سکریننگ کی گئی ؟حکومت کو پتا تھا کہ چین میں یہ وبا آ چکی ہے پھر خاطر خواہ اقدامات کیوں نہیں کیے ؟چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ یا تو آپ کے پاس مکمل ڈیٹا نہیں یا آپ درست معاونت نہیں کرنا چاتے،ہم اس کیس کو آج نمٹانا چاہتے ہیں لیکن شاید حکومت چاہتی ہے یہ کیس روز چلے ،بظاہر لگ رہا ہے حکومت عدالت سے ڈیٹااور معاملات چھپانا چاہتی ہے

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جب تک حکومت کے پاس ڈیٹا نہیں ہو گا کیسے اس وبا پر قابو پائے گی؟لگتا ہے آج آپ عدالت سے وفاقی حکومت کے لیے کوئی آبزرویشن لینا چاہتے ہیں ہم اپنے فیصلے میں حکومت کی غفلت کے بارے میں لکھیں گے ،انسانی غلطیوں کی گنجائش نہیں، میڈیا بھی عوام میں آغاہی کے لئے کردار ادا کرے،مجھے اپنے سے زیادہ دیگر ججز کی فکر ہے،

    لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق حکومت ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنائے،جیل حکام کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی ضمانتیں دائر کریں ،عدالت نے استفسار کیا کہ جو قیدی جرمانے یا دعیت کی رقم نہیں دے سکتے انکے لیے حکومت نے کیا کیا ؟کوشش کریں سات دن میں قیدیوں کی رقم ادا کر کے ان قیدیوں کو رہا کریں،مخیر حضرات سے رابطہ کر کے قیدیوں کی دیت یا جرمانے کی رقم ادا کی جا سکتی ہے ،

    لاہور ہائیکورٹ نےکورونا کی روک تھام کےبروقت اقدامات نہ کرنےسے متعلق کیس نمٹادیا

  • لاک ڈاؤن، بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں، ورنہ والدین جائیں گے جیل

    لاک ڈاؤن، بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں، ورنہ والدین جائیں گے جیل

    لاک ڈاؤن، بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں، ورنہ والدین جائیں گے جیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پرسخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

    خلاف ورزی کرنے والے بچوں کے والدین اور بلا ضرورت باہر نکلنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی کوئی حد نہیں یہ مشترکہ قومی چیلنج ہے،لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا وائرس کاپھیلاؤ روک کر عوام کو محفوظ بنانا ہے اندرون شہر گلیوں،پہاڑوں کےدامن اور تفریحی مقامات پر اجتماع تشویشناک ہے،ایسی سرگرمیاں ،سماجی میل جول اور بے احتیاطی وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں ،

    حکومت بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں،عوامی ،قبائلی ،مذہبی اور سماجی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو آگاہی دیں

    واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے،بلوچستان میں کرونا کے 131 کیسز ہیں،

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 78 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مختلف جیلوں سے 78 قیدیوں کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے ان کی رہائی کے وزیراعلیٰ بلوچستان نے احکامات جاری کر دیے ہیں.

    صوبہ بلوچستان میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے بعد کہا گیا ہے کہ تمام افراد اپنے گھروں پر رہیں گے۔ لاک ڈاون اور تمام نقل و حرکت پر پابندی 24 مارچ سہ پہر 12 بجے سے 7 اپریل سہ پہر 12 بجے تک ہوگا۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مثتثنی ہونگے۔

    بلوچستان میں لاک ڈاون کا اطلاق شعبہ صحت، میڈیکل سٹور اور لیبارٹری سے منسلک افراد،قانون نافز کرنے والے افراد،وہ افراد جن کو طبی امداد کی ضرورت ہو بشمول ایک اٹینڈنٹ،وہ شخص جو گھر کے قریب سودا سلف اور ادویات خرید رہے ہوں پر نہیں ہو گا،نماز جنازہ کے لئے ایس ایچ او کو اطلاع دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے،گھر سے باہر نکلنے کے لئے قومی شناختی کارڈ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے.