Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی، 121 نئے کیسز بھی سامنے آگئے،متاثرہ افراد کی  تعداد 1200 ہوگئی

    پاکستان میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی، 121 نئے کیسز بھی سامنے آگئے،متاثرہ افراد کی تعداد 1200 ہوگئی

    لاہور:پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی، 121 نئے کیسز بھی سامنے آگئے،متاثرہ افراد کی تعداد 1200 ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 121 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی 1200 تک جا پہنچی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ایک شخص لاہور اور ایک خاتون راولپنڈی میں جاں بحق ہوچکی ہے۔
    بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے آٹھویں ہلاکت ہوئی تھی جہاں راولپنڈی میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں، خاتون بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں اور 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

    ملک میں کورونا کی آج کی صورتحال

    پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 24 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔آج بروز جمعرات پاکستان میں کورونا کے اب تک 121 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے پنجاب میں 82، بلوچستان میں 12، اسلام آباد میں 9، سندھ میں 8 ، گلگت بلتستان میں 7، خیبر پختونخوا میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    پنجاب
    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 82 نئے کیسز آئے ہیں اور صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 406 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کےتمام مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈی جی خان میں207 زائرین اور ملتان میں 19 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اس کے علاوہ لاہورمیں 103 ، راولپنڈی میں 12 ملتان اورفیصل آباد میں 3،3، منڈی بہاوالدین میں 2، نارووال ، رحیم یار خان اور سرگودھا میں 1،1 کورونا مریض سامنے آچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک جبکہ میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب بھر میں اب تک 3 اموات ہوئیں ہیں جن میں سے ایک مریض راولپنڈی اور 2 لاہور میں جاں بحق ہوئے۔

    اسلام آباد
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیسز کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔سرکاری پورٹل پر 9 کیسز میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں لاہور سے آئے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہزاد ٹاون کو جزوی لاک ڈاون کردیا ہے، علاقے کے دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے،۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن میں کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

    بلوچستان
    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہوگئی ہے جب کہ سرکاری پورٹل پر بھی مجموعی کیسز کی یہی تعداد بتائی گئی ہے اور صوبائی حکومت کے ترجمان نے بھی صوبے میں 131 کیسز کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق کیے گئے 165 ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص جاں ہوچکا ہے۔

    سندھ
    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق آج سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے کراچی میں مزید 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صرف کراچی میں کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے جب کہ حیدرآباد سے بھی ایک کیس رپورٹ ہو اہے اور ایک مریض دادو میں زیر علاج ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کا متاثرہ مریض برطانیہ سے آیا ہے۔

    سندھ میں 14 افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔ترجمان کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور دادو کے مجموعی 156 میں سے 102 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔ترجمان کے مطابق تفتان سے سکھر کے قرنطینہ مرکز منتقل کیے گئے زائرین میں سے 265 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

    خیبرپختونخوا
    خیبر پختونخوا میں آج کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعددونوں کو اسپتال سے فارغ کیا، صحت یاب دونوں مریضوں کا تعلق گاؤں منگاہ سے ہے اور یہ دونوں افراد کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کرکے آئے تھے۔

    خیبر پختونخوا میں آج 2 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق 2 نئے کیسز اپر دیر سے سامنے آئے ہیں۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی تحصیل منگاہ میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تحصیل میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق یونین کونسل منگاہ سے تھا۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    گلگت بلتستان
    گلگت بلتستان میں بھی جعمرات کو 7 نئے کیسز مثبت آئے ہیں۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ نئے تمام 7 مریضوں کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے۔گلگت میں کل مزید 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

    آزاد کشمیر
    میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    ملک بھر میں لاک ڈاؤن
    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔ ادھرآزاد کشمیر میں بھی منگل سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو گیا۔

  • سعودی عرب میں کرونا سے ہلاکتیں 3 ہو گئیں، مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

    سعودی عرب میں کرونا سے ہلاکتیں 3 ہو گئیں، مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

    سعودی عرب میں کرونا سے ہلاکتیں 3 ہو گئیں، مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ایک اور مریض کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے

    سعودی وزارت صحت کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک اور غیر ملکی اس مرض سے ہلاک ہو گیا ہے،جمعرات کو ہلاک ہونے والے شخص شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا بھی شکار تھا۔ سعودی عرب میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 1012 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 34 مریض سامنے آئے جن میں سے مکی میں 26، جدہ میں 13 اور خفجی ، بریدہ اور ظھران میں ایک ، ایک مریض میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 4 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33 ہو چکی ہے.

    سعودی وزارت صحت کے مطابق آئسولیشن اور قرنطینہ میں اب تک 13ہزار افراد کو رکھا گیا ہے جن میں سے قرنطینہ میں 4ہزار افراد ہیں جبکہ باقی 9ہزار کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیاہے،انتہائی نگہداشت وارڈ میں 6افراد ہیں جن کی حالت نازک ہے.

    دوسری جانب مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے مقدس شہر کے تمام قبرستان بند کردیے ہیں۔علاقے میں کرفیو کے مد نظر تدفین کے اوقات جاری کئے گئے ہیں، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں کرفیو کے حوالے سے میں تدفین صبح 6 سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد تدفین کی اجازت نہیں ہوگی

    سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے

    واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین سامنے آئے ہیں،سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سینماءگھروں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ عمرہ زائرین سمیت تمام افراد کیلئے فلائٹ آپریشن بھی بند ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو باربار ہدایات کی جاری ہیں کہ سماجی رابطوں کو وقتی طور پر ختم کردیں۔ طبی اصولوں کے مطابق ہاتھوں کو جراثیم کش محلول یا صابن سے صاف کرتے رہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بھی جزوی کرفیو لگا دیا ہے جو شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو گا اس دوران بعض اہم شعبے پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کرفیو پر عمل درآمد کے لیے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو پولیس عسکری اداروں کی خدمات حاصل کرسکتی ہے- متعلقہ عسکری اداروں کو کرفیو کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے سلسلے میں امن عامہ کے اداروں سے تعاون کی پہلے ہی ہدایت کردی گئی ہے.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

  • ہاں قتل کیئے ہیں ، کرائسٹ چرچ: مساجد پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا 51 افراد کے قتل کا اعتراف

    ہاں قتل کیئے ہیں ، کرائسٹ چرچ: مساجد پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا 51 افراد کے قتل کا اعتراف

    کرائسٹ چرچ :ہاں قتل کیئے ہیں ، کرائسٹ چرچ: مساجد پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا 51 افراد کے قتل کا اعتراف،اطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ سال مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے خود پر لگے 51 افراد کے قتل کے الزام کا اعتراف کرلیا۔

    29 سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے 40 افراد کے اقدامِ قتل اور دہشت گردی کے الزامات بھی قبول کرلیے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ نے ماضی میں ان الزامات کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد رواں سال جون میں ان کے خلاف مقدمہ چلنا تھا، تاہم کیس کی دوبارہ سماعت سے قبل ہی اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرلیا۔

    برینٹن ٹیرنٹ نے اپنے وکیل کی توسط سے آکلینڈ کی جیل سے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا۔اس دوران جج جسٹس کیمرون مینڈر کا کہنا تھا کہ ’اس بات کا دکھ ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس سانحے کا شکار ہونے والے ان خاندانوں کو ایسے وقت میں عدالت آنے کا موقع نہیں ملا جب ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا‘۔جج کے مطابق دہشت گرد یکم مئی تک زیر حراست رہے گا جبکہ اس پر عائد 92 جرائم کی سزا اسے آگے کی تاریخ میں سنائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے بعد دہشت گرد کا دماغی معائنہ بھی کیا گیا تھا اور گزشتہ برس مئی میں ڈاکٹرز نے عدالت کو بتایا تھا کہ برینٹن ٹیرنٹ ذہنی طور پر بالکل درست ہے اور وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا دفاع کرنے کے قابل ہے۔علاوہ ازیں اس سانحے میں اپنی اہلیہ کو کھودینے والے فرید احمد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی افراد یہ سوچ کر خوش ہوں گے کہ انہیں آگے کسی مقدمے کے لیے عدالت نہیں آنا پڑے گا جبکہ کچھ اپنے پیاروں کو یاد کرکے اداس ہوں گے۔

  • پوپ فرانسس کے قریب رہنے والا پادری کورونا کا شکار،ہرطرف خطرات ہی خطرات

    پوپ فرانسس کے قریب رہنے والا پادری کورونا کا شکار،ہرطرف خطرات ہی خطرات

    ویٹی کن سٹی :پوپ فرانسس کے قریب رہنے والا پادری کورونا کا شکار،ہرطرف خطرات ہی خطرات ،اطلاعات کےمطابق رواں ماہ کے مارچ کے آغاز میں ہی نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی لگنے کی شکایات کی وجہ سے بیمار پڑنے والے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آبا تھا۔

    تاہم اس باوجود پوپ فرانسس نے پاپائیت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں ہونے والی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا تھا جب کہ دنیا بھر کے چرچز کو بھی کورونا وائرس کے پیش نظر خصوصی حفاظتی انتظامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

    چوں کہ پاپائیت کا مرکز ویٹی کن سٹی اٹلی کے میں واقع ہے اور اس وقت اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 75 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اور کورونا سے اٹلی کے دیگر علاقوں کی طرح الگ ریاست کا درجہ رکھنے والا ویٹی کن سٹی بھی محفوظ نہیں ہے، جہاں کم سے کم 10 پادری اور اعلیٰ عہدیداروں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

    اور اب وہاں سے خبر سامنے آئی ہے کہ ویٹی کن سٹی کے ایک اور اعلٰی عہدیدار میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور جس عہدیدار میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ان کی رہائش اسی جگہ تھی جہاں پر پوپ فرانسس رہائش پذیر ہیں۔
    امریکی ویب سائٹ نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں اٹلی کی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ویٹی کن سٹی کے سانتا ماریا نامی رہائشی گیٹ ہاؤس میں رہنے والے اٹلی کے پادری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانتا ماریا میں مجموعی طور پر 130 کمرے ہیں اور جہاں پر کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پادری رہائش پذیر تھے، اس کے قریب ہی پوپ فرانسس کی بھی رہائش ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ ویٹی کن سٹی نے 4 نئے پادریوں اور عہدیداروں میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی کردی اور مجموعی طور پر ویٹی کن کے متاثرہ افراد کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔

    اسی حوالے سے امریکا میگزین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پوپ فرانسس کی رہائش کے قریب رہنے والے اٹلی کے 58 سالہ پادری گیانلوشا پزولی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم پوپ فرانسس وبا سے محفوظ ہیں۔میگزین نے رپورٹ میں بتایا کہ ویٹی کن سٹی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ اب تک وہاں کے 10 پادری اور عہدیدار کورونا وائرس کا شکار بن چکےہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس گزشتہ ایک ماہ سے علیل ہیں اور وہ اپنے ہی کمرے تک محدود ہیں اور وہ وہی غذا کھانے سمیت دیگر امور سر انجام دے رہے ہیں۔ادھر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اپنے قریبی رہائشی پادری میں کورونا کی تشخیص کے بعد پوپ فرانسس نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا تاہم ان میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویٹی کن سٹی کی جس عمارت میں پوپ فرانسس کی رہائش ہے، وہاں صفائی کا انتہائی خیال رکھا جاتا ہے اور کورونا وائرس کے پیش نظر وہاں کی تمام مصروفیات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 26 مارچ کی سہ پہر تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔

    کورونا کے سب سے زیادہ مریض اٹلی میں ہیں اور ہلاکتیں بھی وہیں سب سے زیادہ ہیں، مریضوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر امریکا جب کہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر اسپین ہے۔

  • کرونا وائرس، لاک ڈاؤن، نوجوان نے کیا بیوی بچوں سمیت گھر جانے کیلئے 135 کلو میٹر پیدل سفر

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن، نوجوان نے کیا بیوی بچوں سمیت گھر جانے کیلئے 135 کلو میٹر پیدل سفر

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن، نوجوان نے کیا بیوی بچوں سمیت گھر جانے کیلئے 135 کلو میٹر پیدل سفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے 26 سالہ مزدور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ 135 کلو میٹر سفر پیدل طے کر کے گھر پہنچ گیا

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں مہاراشٹر کے علاقے ناگپور میں مزدوری کرنے والے 26 سالہ نوجوان نے لاک ڈاؤن کے بعد گھر جانے کی کوشش کی لیکن پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اسے گاڑی نہ ملی، دوسری جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا کام بھی ختم ہو گیا تھا، نوجوان نے واپس جانے کی ٹھانی اور پیدال سفر شروع کر دیا،اس نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ 135 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا

    نریندر شیلکے نامی نوجوان جو پونے میں مزدوری کرتا تھا لاک ڈاؤن کے بعد چندرپور گاؤن جانے کا فیصلہ کیا، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین سروس معطل ہو چکی تھی،جس کی وجہ سے اسے کچھ سمجھ نہ آ رہا تھا کہ وہ کیا کرے کیونکہ اس کی مزدوری بھی ختم ہو چکی تھی اور اس کا وہان گزارہ مشکل ہوجانا تھا اسلئے اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو لیا اور پیدل سفر شروع کر دیا،پیدل سفر کے دوران و ہ دو دن تک بھوکا پیاسا رہا البتہ بچوں کو کھانے پینے کو کچھ دے دیتا تھا،خود پانی پر گزارہ کرتا رہا، دو دن کے سفر میں انہوں نے سڑک کنارے رات کو چند گھنٹوں کے لئے آرام کیا تھا

    جب وہ اپنے گاؤن کے داخلی راستے پر پہنچا تو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسے پولیس نے روکا تو اس نے اپنی کہانی سنائی،پولیس نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا اور کھانا منگوا کر دیا گیا، بعد ازاں پولیس نے اسے اپنی گاڑی میں گھر تک پہنچایا

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 88 مریض سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 694 ہو گئی ہے

    بھارت کی 25 ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اب تک 11 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت کی ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں.

  • کرونا سے بچاؤ کیلیے اے سی کا استعمال ترک کر دیں، وزیراعلیٰ کی شہریوں سے اپیل

    کرونا سے بچاؤ کیلیے اے سی کا استعمال ترک کر دیں، وزیراعلیٰ کی شہریوں سے اپیل

    کرونا سے بچاؤ کیلیے اے سی کا استعمال ترک کر دیں، وزیراعلیٰ کی شہریوں سے اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلٰی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اے سی کا استعمال ترک کر دیں

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا سے بچنے کے لئے اے سی کا استعمال نہ کریں اور گھروں میں تازہ ہوا آنے دیں، ٹھنڈک اور نمی سے بچیں

    ادھو ٹھاکرے کا مزید کہنا تھا کہ ریاست نے کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے ہیں، ان پر عمل کریں،آپس میں فاصلہ رکھیں، کم از کم 3 فٹ کا فاصلہ ہونا چاہئے، ہسپتالوں میں رش نہ کریں. کسی کے مرنے کی وجہ سے تدفین میں 20 سے زائد لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں. کرونا سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں، اگر گھروں سے باہر نکلیں گے تو کرونا دشمن تمہارے گھروں میں داخل ہو جائے گا.

    ریاست میں کھانے پینے کی دکانیں کھلی ہوں گی، دودھ دہی اور جانوروں کے چارے کی دکانیں بھی کھلی ہوں گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے.

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 88 مریض سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 694 ہو گئی ہے

    بھارت کی 25 ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اب تک 11 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت کی ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں.

  • دادا سے کرونا وائرس آٹھ ماہ اور سات برس کے پوتے پوتی میں منتقل

    دادا سے کرونا وائرس آٹھ ماہ اور سات برس کے پوتے پوتی میں منتقل

    دادا سے کرونا وائرس آٹھ ماہ اور سات برس کے پوتے پوتی میں منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دو کمسن بچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    سرینگر کے علاقہ نٹی پورہ کے رہائشی شخص جو سعودی عرب سے واپس لوٹا تھا اور اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی اب اس کے پوتے اور پوتی میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، جن کی عمریں ایک کی آٹھ ماہ اور دوسرے کی سات سال ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ دادا سے اس کے پوتے اور پوتی کو لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے کرونا پھیلا،

    سرینگر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے،ایک مریض صحتیاب ہو چکا ہے جبکہ ایک کی ہلاکت ہو چکی ہے،

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے 5482 مشتبہ مریض ہیں جن کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے، ان میں سے اکثر بیرون ملک آئے ہیں جبکہ بیرون ملک سے واپس آنے والوں سے ملنے والے افراد کو بھی آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے مزید روکنے کے لئے سرینگر کی تمام مساجد، گردواروں کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، درگارہ حضرت بل اور نقش بند صاحب کو بھی بند کر دیا گیا ہے، حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں نماز ادا کریں.

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے بچا کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت پنجاب، ہماچل پردیش اور لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ بین ریاستی سرحدوں کو مکمل طور سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کی بین الاضلاع نقل و حمل کو بھی ضرورت کے مطابق محدود کیا جائے گا۔ تاہم لازمی سروسز کے ساتھ وابستہ گاڑیاں معمول کے مطابق چلیں گی اور سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل میں بھی کمی لائی جائے گی۔

  • لاک ڈاون: برطانیہ نے شہریوں کومانیٹرکرنے کے لیے جدیدٹیکنالوجی استعمال کرکے گھروں میں ٹھہرنے پرمجبورکردیا

    لاک ڈاون: برطانیہ نے شہریوں کومانیٹرکرنے کے لیے جدیدٹیکنالوجی استعمال کرکے گھروں میں ٹھہرنے پرمجبورکردیا

    لندن:لاک ڈاون: برطانیہ نے شہریوں کومانیٹرکرنے کے لیے جدیدٹیکنالوجی استعمال کرکے گھروں میں ٹھہرنے پرمجبورکردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق برطانیہ نے کرونا کےخلاف مزاحمت کے سلسلے میں حکومتی اقدامات پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے گوگل کا بھرپوراستعمال کرکے فائدہ اٹھایا ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق حکومت کیطرف سے کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کےلیے گوگل کا استعمال کرکے صارف کی لوکیشن معلوم کی جاتی ہے اورگرمذکورہ شخص طئے شدہ اقدامات کی پیروی کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو چیلنج نہیں کرتا تو بہت اچھا مگراگرکوئی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کس طرح طرح مانیٹرکیا جاتا ہےیہ بھی بڑادلچسپ ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ہرشہری کے موبائل کے ذریعے اس کی لوکیشن کو مانیٹرکیا جاتاہے، اوراگرکوئی شہری حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھرسے بہت دورنکل جاتا ہے تواسے کم ازکم 25 پونڈجرمانہ کرنے کےساتھ ساتھ اس کواس کی غلطی کےبارے میں آگاہ بھی کیا جاتا ہے

    ذرائع کےمطابق برطانوی حکام ایسے لوگوں کواس کے موبائل کےذریعے پیغام کے ذریعے بتادیتے ہیں کہ آپ نے خلاف ورزی کرتے ہوئے لاک ڈاون پالیسیوں کو پامال کیا ہے لہٰذا آپ کو جرمانہ کیا جاتا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے بعض شہریوں کو گھرسے دورنکلنے پرجرمانہ کیا گیا ہےاورساتھ کہا بھی گیا ہےکہ آ پ نے طئے شدہ حدود سے زیادہ دورنکل گئے تھے . اس لیے جرمانے کی سزا تو برداشت کرنی پڑے گی

  • بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 88 مریض سامنے آ گئے، ہلاکتیں کتنی؟

    بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 88 مریض سامنے آ گئے، ہلاکتیں کتنی؟

    بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 88 مریض سامنے آ گئے، ہلاکتیں کتنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 88 مریض سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 733 ہو گئی ہے

    بھارت کی 25 ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اب تک 11 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت کی ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں.

    کوونا وائرس سے مہاراشٹر اور گجرات میں دودو، دہلی، کرناٹک، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے،۔مدھیہ پردیش میں اجین کی رہائشی ایک خاتون کی آج موت ہوگئی۔ مدھیہ پردیشن میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہے۔

    بھارتی ریاست کرناٹک میں کرونا وائیرس کے مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ۔ داونگیرہ میں رکن پارلیمینٹ جی ایم سدیشور کی بیٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ رکن پارلیمینٹ کی بیٹی اپنے دو بچوں کے ہمراہ نیو یارک سے دہلی پہنچی تھی اور پھر دہلی سے بذرعہ طیارہ بنگلور پہنچی ، بنگلور ایرپورٹ سے وہ 21 مارچ کو ایک کار کے ذریعہ اپنے والد کے ساتھ اپنے مکان بھیما سندرا بنگلور پہنچی تھیں ۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

  • کرونا وائرس کے پیچھے ایران یا چائنہ، دو سال قبل نیٹ فلکس سیزن میں انکشاف

    کرونا وائرس کے پیچھے ایران یا چائنہ، دو سال قبل نیٹ فلکس سیزن میں انکشاف

    لاہور:کرونا وائرس ایک جنگی جراثیمی ہتھیارکے طورپرچین میں تیارکیا جارہاتھا ، جوبے قابو ہوگیا ، جاپانی ٹی وی کے پروگرام کے بعد قیاس آرائیاں زورپکڑنے لگیں ،باغی ٹی وی کےمطابق چین سے تباہیوں کا سلسلہ شروع کرنے والے کرونا وائرس کے بارے میں اب وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ قیاس آرائیاں بھی زورپکڑنے لگی ہیں کہ یہ ایک جراثیمی جراثیم تھا

     

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1243252775745699844

    باغی ٹی وی کےمطابق سوشل میڈیا پرکئی ایسی ویڈیوز چل رہی ہیں جن میں ایک جاپانی ٹی وی کا حوالہ دیا گیا ہےجس میں 2018 کے ایک پروگرام میں چین میں ایک ایسے خطرناک وائرس کی تیاری کےبارے میں انکشاف کیا گیا، ساتھ ہی اس وائرس کا نام اس وقت بھی کرونا ہی بتادیا گیا تھا

    دوسری طرف ٹویٹرپربھی اس مفروضے کوتقویت ملنے لگی ہے، بعض ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ جن کے پاس نیٹ فلیکس کی سہولت موجود ہے وہ اس میں 2018 میں جاپانی ٹی وی پرچلنے والے پروگرام سے اس وائرس کی قبل از وقت پشین گوئیاں سن سکتے ہیں

    کرونا وائرس کے بارے میں تحقیقات کرنے والے اداروں کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ چین اورایران دونوں مل کرایک ایسے پروجیکٹ پرکام کررہے تھے جس میں وہ کرونا جیسے خطرناک جراثیمی ہتھیارکی تیاری کررہے تھے لیکن یہ جراثیمی ہتھیاربے قابوہوگیا اورسب سے پہلے اس وائرس نے انہیں کواپنا شکاربنالیا

    یادرہے کہ چین کے وہان شہر سے غم وپریشانیاں بانٹنے والے اس کرونا وائرس نے دنیا میں نہ صرف تباہی مچادی ہے بلکہ دنیا کی زندگی کوخطرے میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت اس وائرس کے خوف کے سائے دنیا کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک دکھائی دے رہے ہیں‌

    جاپانی ٹی وی نے یہ پروگرام کئی قسطوں میں نشرکیا،کرونا وائرس کے حوالے سے یہ اس پروگرام کی 10 ویں قسط تھی ، اس پروگرام کا نام "My Secret Terrius” تھا اس پروگرام میں اس وقت ہی اس کے اثرات پرگفتگوہورہی تھی ، جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ وائرس انسان کے نظام تنفس کوتباہ کرتا ہے اورتین چار دن کے اندراپنا بھرپوراثردکھاتا ہے،