Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد چین میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کمی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مریض کم ہو رہے ہیں، لاک ڈاؤن کئے گئے صوبے کو کھول دیا گیا ہے، ڈاکٹرز خوشیاں منا رہے ہیں تا ہم ایسی خبر آئی جس نے دنیا کو ایک بار پھر پریشان کر دیا

    برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ پھر پازٹیو آنے لگے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ایک بار پھر کرونا وائرس کو چین کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان کے ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مریض جو کرونا سے صحتیاب ہو گئے تھے ان کے کرونا کے ٹیسٹ دوبارہ مثبت آئے ہیں،ان میں ایک بار پھر کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب تک صحت یاب ہونے والے تین سے چودہ فیصد تک مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں پھر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جو کہ خطرناک ہے،ا ن میں سے کچھ کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں دوبارہ کرونا کی تشخیص ہوئی،ہم اس بات کا بغور مشاہدہ کررہے ہیں کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں میں دوبارہ کرونا کی تشخیص کیسے ہوئی کیونکہ جب ایک انسانی جسم سے اس کا اثر ختم ہوجائے تو پھر دوبارہ اتنی جلدی پھیلنا ناممکن بات ہے، صحت یابی کے بعد جن مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے اُن میں بظاہر کرونا وائرس کی علامات موجود نہیں تھیں۔

    ڈیلی میل کے مطابق چین کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائس سے متاثرہ افراد زیر علاج تھے جن میں سے 90 فیصد کو ڈاکٹرز نے صحت یاب قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ووہان ٹونگجی اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے ہسپتال سے صحت یاب ہونے والے 147 مریضوں کو دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ہ ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کہیں علاج کے دوران ڈاکٹرز سے کوئی غفلت تو نہیں ہوئی یا مریضوں کو جلد بازی میں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    ڈاکٹر اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ صحتیاب ہونے والے جن مریضوں میں دوبارہ کرونا کی تشخیص ہوئی کہین ان کے خاندان مین سے تو کسی کو یہ بیماری نہیں؟ ڈاکٹرز کا کہنا ہے اب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مکمل کڑی نگرانی کی جائے گی اور ان کی ہسٹری نوٹ کی جائے گی تا کہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ایسا کیوں ہوا،

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ، چین نے ہسپتالوں سے کرونا وائرس کے 74،051 مریضوں کو گھر بھجوا دیا ہے اور کہا گیا ہے وہ صحتیاب ہو گئے،ڈیل میل کے مطابق ووہان میں کرونا وائرس کے ایسے مریض بھی ہیں جن کا سرکاری سطح پر اندارج نہیں کیا گیاایسے مریضوں کی تعداد 19 فیصد ہے،ہوزونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ڈاکٹروں کے مطابق ہزاروں مریض ممکنہ طور پرچینی حکومت کی سرکاری گنتی میں شامل نہیں کئے گئے،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    8 مارچ کو جاری کی گئی تحقیق کے مطابق ، 18 فروری تک ، ووہان میں کورونا وائرس کے تقریبا 37 ہزار 400 مریض تھے جن کا پتہ نہیں چل سکا۔ شاید وہ کم بیمار ہوں گے اس لئے انہوں نے سکریننگ نہیں کروائی تا ہم وہ سکریننگ کروا سکتے ہیں جس سے چین میں مریضوں میں پھر اضافہ ہو سکتا ہے

    چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کی وجہ سے چین غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررہا ہے۔پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور چین میں اس پر تقریباََ قابو پالیا گیا ہے اس لیے دوبارہ چین میں وبا پھیلنے کے خطرے سے بچنے کیلئے چین نے غیرملکیوں کی اپنے ملک آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا کے 197 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 373 افراد متاثر ہوئے اور 22 ہزار 311 ہلاکتیں ہوچکی ہیں. پاکستان بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ مختلف صوبوں میں 1130 مریض ہیں.

  • وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، کرونا سے ملکر نمٹنے کا کیا عزم

    وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، کرونا سے ملکر نمٹنے کا کیا عزم

    وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، کرونا سے ملکر نمٹنے کا کیا عزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے سلسلہ میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش کیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ان پروٹیکشن سوٹس کی تیاری جلد لاہور میں شروع کی جائے گی

    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا

    چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا, پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

    پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں‌ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس چین سے پھیلا تھا جو اب دنیا کے 197 ممالک میں پھیل چکا ہے، چین ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روازنہ بیس سے زائد ممالک کو بتاتا ہے کہ انہون نے وائرس پر کیسے قابو پایا، چند روز قبل صدر مملکت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چین کا دورہ کیا تھا، چین مین پاکستانی طلبا ووہان میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے والدین نے کہا کہ طلبا کو واپس لایا جائے لیکن چین نے کہا کہ وہ محفوظ ہیں.وزیراعظم عمران خان بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے حوالہ سے جب بھی گفتگو کرتے ہیں وہ چین کے کردار کو سراہتے ہیں،

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں

  • نماز جمعہ کے بعد سندھ میں  مساجد میں نماز پنجگانہ کے حوالہ سے بڑی پابندی عائد کر دی گئی

    نماز جمعہ کے بعد سندھ میں مساجد میں نماز پنجگانہ کے حوالہ سے بڑی پابندی عائد کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں مساجد میں عوام کی جانب سے نماز کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

    سندھ کے صوبائی وزارت داخلہ نے اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مساجد میں امام، مؤذن اور خادم کو صرف نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،عوام کو مساجد میں نہیں آ نے دیا جائے گا، مساجد میں اذان ہو گی او رامام کی قیادت میں ٹوٹل 3 افرد نماز ادا کریں گے،پیش امام اور مساجد کی دیکھ بھال کرنے والے افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام علما کرام اور ڈاکٹرز کی مشاورت سے پابندی کا فیصلہ کیا،وبائی امراض کے ایکٹ 2014کے تحت پابندی عائد کی گئی،خلاف ورزی پر دفعہ 188کے تحت کارروائی ہوگی،پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والوں کو کارروائی کا اختیار ہوگا،

    سندھ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھرون میں نماز ادا کریں.

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کےلیے فیصلہ مشکل اوربڑاتھا5اپریل تک تمام مساجد میں صرف 3 سے5متعین افرادباجماعت نمازپڑھیں گے،عوام گھروں میں اجتماعی یاانفرادی سطح پرنمازاداکریں ،ہاتھ جوڑ  کرگزارش کرتاہوں کہ مشکل فیصلہ ہےعوام ہماراساتھ دیں

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ انسانی جان کو بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں،لوگوں کی حفاظت کے لیے سندھ حکومت نے فیصلے کیے ہیں، حکومت یہ نہیں چاہتی تھی کہ مساجد بند ہوجائیں ،مساجدمیں نماز کیلئے جماعت 4سے5افرادپرمشتمل ہوگی ،یورپی ممالک نے شروع میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ سندھ حکومت نے پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے کیا۔ نماز کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے.

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

  • کرونا وائرس، بینکوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    کرونا وائرس، بینکوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے طور ہر بینکنگ سیکٹر جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے تا ہم اے ٹی ایم اور آن لائن سروسز بدستور جاری رہیں گی۔

    سٹیٹ بینک نے نجی بنکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بنکنگ آپریشن کو محدود کر دیا جائے اور بینکوں کی جو برانچز بند کی جا سکتی ہیں انہیں مکمل طور پر بند کر دیا جائے اور چند برانچز شہریوں کی آسانی کے لئے کھلی رکھی جائیں جس کے بعد بنکوں نے شیڈول طے کر لیا ہے۔ بڑے شہروں میں اہم مقامات پر بنکوں کی برانچز کھلی رہیں گی، اس حوالہ سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا

    بینکوں‌ کی کھلی برانچوں میں بھی محدود آپریشن ہو گا اور رش کی اجازت نہیں ہو گی،اے ٹی ایم پر 24 گھنٹے کیش دستیاب رہے گا،اے ٹی ایم کی جراثیم کش ادویات سے صفائی اور سروس بھی ذمہ داری سے کی جائے گی اور آن لائن سروسز کے چارجز ختم کردیئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت دی جا سکے۔

    قبل ازیں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے صارفین کو آن لائن اور موبائل بینکنگ کی ترغیب دی ہے. آن لائن بینکنگ کو پروموٹ‌کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آن لان فیس میں کمی کی ہے،عوام خصوصاً کاروباری اداروں کو خدمات کی فراہمی میں مالی شعبے کے اہم کردار کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی خدمات اس طرح ہموار طور پر فراہم کریں کہ کرونا وائرس وبا کا خطرہ کم سے کم ہو۔

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے خطرات کے باعث تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرنسی نوٹوں سے بھی کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے کرنسی نوٹوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کرنے کوہر صورت یقینی بنایا جایا۔

  • وبا کے دوران اذانیں دینے پر  بحوث —از—سعدیہ خورشید

    وبا کے دوران اذانیں دینے پر بحوث —از—سعدیہ خورشید

    ہر طرف وبا کے دوران اذانیں دینے پر بحث چل رہی ھے۔۔۔۔ہر فریق ایک دوسرے کے خلاف بے شمار دلائل پیش کررہا ھے۔۔۔۔

    ایک فریق تو مکمل طور پر کہہ رہا ہے کہ اس دوران اذانیں دینا لازم و جائز ھے اور انکے دئیے گئے دلائل ہر طرف گردش کررہے ھیں۔۔۔
    اور دوسرا اس کے رد میں دلائل پیش کررہا ہے جن میں تحاریر کی صورت میں پہلے فریق کے دلائل کی صورت میں پیش کی گئیں روایات کی اسناد پر بے شمار بحوث ہوئی ھیں اور علماء کے آڈیو ویڈیو بیان جاری ھوئے۔۔۔

    اب آتی ھوں اصل مدعے کی طرف۔۔۔۔
    بات انتہائی سادہ اور عام فہم ہے کہ جب حضرت رسول اللہﷺ اور آثارِ صحابہ سے یہ بات بسندٍ صحیح ٍ ثابت ہی نہیں ھے۔۔۔۔۔

    سیدنا عمر فاروق رضی الله عنہ کے دور میں طاعون کی وبا پھیلی جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں صحابہ کرام شہید ھوئے جن میں معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شہادت ھوئی
    لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی وباء کے دوران اذانیں دینے والے یا ایسے کسی بھی فعل کا حکم نہیں دیا

    اسکا مطلب یہی ہے کہ جو قرونِ اولیٰ کے دور میں کام نہیں ھوا وہ ظاہر سی بات ھے کہ بدعت ہے۔۔۔ اور بدعت نئی چیزوں کی ایجاد کا نام ہی تو ھے۔۔۔
    اب بعض لوگ یہ بھی کہہ رہے کہ اگر ہہ بدعت ہے تو یہ اذانیں دینے والا فعل بدعتِ حسنہ میں شمار ھورہا ھے۔۔۔

    تو عرض یہ ہے کہ کوئی بدعت، بدعت ِ حسنہ نہیں ھے ۔۔۔
    جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ میں ارشاد فرمایا کرتے تھے۔۔۔۔

    کل بدعة ضلالة وہ کل ضلالة فی النار۔۔جب یہ بات طے ہوگئی کہ یہ کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی کا نتیجہ آگ ہے ،اس کے بعد ھمارے پاس کوئی جواز نہیں بچتا کہ ہم یہ کہہ سکیں کہ ” دیکھیں یہ کام اچھا ھے، اللہ کا ذکر بلند ھو رہا ہے ہر طرف اللہ اکبر کی صدا گونج رہی ھے، اس سے کیا مسئلہ ہو سکتا ھے۔۔۔

    بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے بھی دیکھا ہے کہ اللہ کا ذکر بلند کرو تو بھی مسئلہ،،،، نہ کرو تو بھی مسئلہ ۔۔۔ ہمارا واسطہ پاکستان کے ان جہلاء سے پڑا ہوا ھے
    جب بھی کوئی کام ہوتا ہے یہ اپنی باتیں لے کر منظر عام پر آ جاتے ھیں آگے پیچھے ان کو یاد نہیں ھوتا۔”

    تو گزارش یہ ہے کہ ہر کام کی ایک حد شریعت نے مقرر کی ہوئی ھے جب ھم ان حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کریں گے تو ھمارا وہ فعل جتنا بھی اچھا ھوگا جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس کام پر مہر نہیں لگی ہوئی وہ کام کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔

    مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ
    ’’جس شخص نے ہمارے دین کے معاملے میں کوئی نئی بات ایجاد کی ‘ جو اس دین میں پہلے نہیں ہے تو وہ بات ( یاعمل) مردود ہے.‘‘

    (متفق علیه)

    مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَـیْسَ عَلَیْہِ اَمْرُنَا فَھُوَ رَدٌّ ’’
    جس شخص نے کوئی ایسا عمل کیا جس کا ہمارے دین میں حکم نہیں تو وہ (عمل) مردود ہے.‘‘

    وبا کے دوران اذانیں دینے پر بحوث

    تحریر از سعدیہ خورشید
    _________

  • کرونا وائرس سے بچاوکےلیے انتظامہ نے اسلام آباد کا سیکٹر ایچ 9 اور شہزاد ٹاؤن سیل کردیا

    کرونا وائرس سے بچاوکےلیے انتظامہ نے اسلام آباد کا سیکٹر ایچ 9 اور شہزاد ٹاؤن سیل کردیا

    اسلام آباد:کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے انتظامہ نے اسلام آباد کا سیکٹر ایچ 9 اور شہزاد ٹاؤن سیل کردیا ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد کی اتنظامیہ نے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کےلیے اسلام اباد کے دو مشہورمقامات کو سیل کرنےکا حکم دے دیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ان دومقامات کو سیل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ کرونا وائرس کی خطرناک قسم کووڈ 19 اس وقت تیزی سے پھیل رہی ہے، اس لیے بہتر یہی ہےکہ ان دو حساس علاقوں کو سیل کردیا جائے

    ذرائع کے مطابق ان دو علاقوں کو سیل کرنے کا مقصد خطرناک وائرس سے بچاو کی کوششیں ہیں، کیوں کہ انتظامیہ کو اس بات کا شک تھا کہ کہیں یہ وائرس ان علاقوں میں‌پھیل نہ جائے یاد رہےکہ ملک بھرمیں‌اب تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1200 ہوگئی ہے ،

    کرونا وائرس کے اسلام آباد میں کیسز سامنے آئے ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک اسلام آباد میں‌ 25 کرونا کے مریضوں کی نشاندہی ہوچکی ہے،

  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے  اجتماعات پر پابندی

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظراحتیاطی تدابیر کے طور پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ سندھ حکومت نے پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے کیا۔ نماز کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے۔ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے۔ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کیلئے بند کر دیا ہے۔ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے تک طویل نشست ہوئی۔ علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی، اس پر عمل کرینگے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ مساجد سے اذان کی صدائیں آئیں گی تاہم مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز کو محدود رکھا جائے گا۔ مسجد کا عملہ اور محدود تعداد میں تندرست لوگ نماز ادا کریں گے جبکہ باقی گھروں میں پڑھیں گے

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1130 ہوگئی ہے۔ کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ میں ہے جہاں 421 مریض ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 345 ، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں 123 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہے۔

  • جماعت اسلامی کی جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد  ” یوم استغفار ” کی اپیل

    جماعت اسلامی کی جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل

    لاہور:جماعت اسلامی کی جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل ،اطلاعات کےمطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد کی شہر بھر میں جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل، توبہ استغفار اور خصوصی دعاکی جائے،

    جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ادارے کو اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی کے 30 سے زائد ریلیف کیمپوں میں کورونا وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مستحق متاثرین کو راشن کی فراہمی شروع کردی ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد. جماعت اسلامی کے کارکنان شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کر رہے ہیں.

    ذکراللہ مجاہد. کورونا وبا سےنجات کیلئے اجتماعی توبہ، استغفاراور حفاظتی تدابیر کر کے ہی بچا جا سکتا ہے ذکراللہ مجاہد . وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کے ثمرات ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دیہاڑی دار اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور. حکومت کی جانب سے شدید معاشی بحران میں شرح سود کو ڈبل فگر میں رکھنا اقتصادی خودکشی کے مترادف ہے۔

    لاک ڈاؤن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے تناسب سے معمولی کمی کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ ذکراللہ مجاہد. سیاسی پارٹیوں کو اختلافات ایک طرف رکھ کر ملک و قوم کے مفادات میں فیصلے کرتے ہوئے خدمت خلق اور نظام مصطفیﷺ کی طرف پلٹنا ہوگا۔

  • ماسک ،سینیٹائزرپاکستان ملک بھرکی پریس کلبوں‌ تک پہنچارہے ہیں، ایم پی اے ،ایم این ایزاوروزراء کو چاہیں تورابطہ کریں ، ایمرا کااعلان

    ماسک ،سینیٹائزرپاکستان ملک بھرکی پریس کلبوں‌ تک پہنچارہے ہیں، ایم پی اے ،ایم این ایزاوروزراء کو چاہیں تورابطہ کریں ، ایمرا کااعلان

    لاہور :حفاظتی میڈیکل ماسک ،سینیٹائزرپاکستان ملک بھرکی پریس کلبوں‌ تک پہنچارہے ہیں، ایم پی اے ،ایم این ایزاوروزراء کو چاہیں تورابطہ کریں ، ایمرا کااعلان ،باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تمام صحافتی اداروں کے ورکرز میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک ،سینیٹائزر اور گلوز تقسیم کرنے کے بعد آج سے ایمرا باڈی اور ان کے سپانسرز کی جانب سے پورے پاکستان کے پریس کلبز میں ماسک، سینیٹائزر اور گلوز تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ابتدائی طور پر پر ایمرا باڈی نے لاہور پریس کلب، اوکاڑہ پریس کلب، فاروق آباد پریس کلب، خانقاہ ڈوگراں پریس کلب، پنڈی بھٹیاں پریس کلب ،جلال پور بھٹیاں ، میں آج الحمد اللہ ماسک، سینیٹائزر اور گلوز تقسیم تقسیم کئے گے ہیں اور اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے کھڑے پولیس اور رینجرز کے اہکاروں کو بھی ماسک اور گلوز تقسیم کئے گئے ہیں

    یا درہے کہ اس سے قبل ( ایمرا ) باڈی کی جانب سے عوام کی خاطر ناکوں پر کھڑے پاک فوج ،رینجرز ،پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہکاروں میں کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک اور گلوز تقسیم کئے گئے ہیں

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر اگر کسی ایم این ایز، ایم پی ایز،صوبائی وزرا یا وفاقی وزرا کو ماسک، سینیٹائزر اور گلوز چائیے ہیں تو الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا باڈی حاضر ہے شکریہ

  • کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کو پامال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی

    کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کو پامال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی

    راولپنڈی :کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کو پامال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی ،اطلاعات کےمطابق شہرمیں شہریوں کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے شاہراہوں پرحکومتی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے روڈ یوزرز کے خلاف ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں

    راولپنڈی سے ترجمان پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر اب تک کل 471 موٹرسائیکل ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیئے،باغی ٹی وی کےمطابق پبلک سروس گاڑیوں کی مختلف کیٹیگری کی وہیکلز کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں‌ .

    ادھر ذرائع کےمطابق شہر میں خلاف ورزی پرکل 201 گاڑیوں کو راولپنڈی کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں بند کر دیا ہے ، ادھر پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں.راولپنڈی ٹریفک پولیس آن گراؤنڈ پنجاب حکومت کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے مکمل کوشاں ہے.

    ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہےکہ شہری غیر ضروری گھروں سے بلکل نہ نکلیں کیونکہ جو محدود ہیں وہی محفوظ ہیں . پولیس کا کہنا ہےکہ عوام الناس سے التما س ہے کہ وہ خود بھی کرونا سے محفوظ رہیں اوراپنے اردگرد رہنے والوں کو بھی محفوظ رکھیں‌